Tuesday 18 May 2021

قنوتِ نازلہ کیا ہے

قنوت کا معنیٰ :
”قنوت“ کے کئی معانی آتے ہیں ، علّامہ ابن العربیؒ نے اس کے دس معانی ذکر کیے ہیں ۔
[مرعاۃ شرح مشکاۃ:4/299]
چند مشہور معانی یہ ہیں :
طاعت : ﴿كُلٌّ لَهُ قَانِتُونَ﴾
[سورۃ البقرۃ:116]
صلوۃ : ﴿يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ﴾۔
[سورۃ آلِ عمران:43]
طولِ قیام: أَفْضَلُ الصَّلَاةِ طُولُ الْقُنُوتِ۔
[صحیح مسلم:756]
سکوت: ﴿قُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾۔
(البقرۃ:238) أی:سَاكِتِينَ۔
[تفسیر جلالین]
دعاء: جیسے : قنوت الوتر یعنی وتر کی دعاء۔ یہاں اِس باب میں ”قنوت“ کا یہی آخری معنی یعنی دعاء مراد ہے۔
[مرقاۃ شرح مشکاۃ:3/958]

[الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ : 34/56]









قنوت کی اقسام :
قنوت کی تین قسمیں ہیں :
(1)قنوت الوتر ۔(2)قنوت الفجر۔(3)قنوت ِ نازلہ۔

(1) قُنوت الوتر :
قنوت الوتر سے مراد وتر میں پڑھی جانے والی دعاء ہے، جو وتر کی تیسری رکعت میں رکوع میں جانے سے پہلے رفعِ یدین مع الاعتماد یعنی ہاتھوں کو کانوں تک اُٹھاکر باندھ لینے کے بعدپڑھی جاتی ہے۔
(شامیہ : 2/6)
قنوتِ وتر سے متعلّق چند مباحث درج ذیل ہیں :
قنوتِ وتر کا حکم :
قنوتِ وتر کے حکم یعنی واجب ، مسنون اور مستحب ہونے میں اختلاف ہے:
٭— احناف﷭:واجب ہے ۔٭— مالکیہ ﷭:مستحب ہے ۔
٭— حنابلہ و شوافع ﷭:سنّت ہے۔
(شامیہ : 2/6)(المجموع شرح المہذب:4/15)
فائدہ :حضرات صاحبین کا ایک قول سنّت ہونے کا ہے ، لیکن راجح یہ ہے کہ اُن کے نزدیک بھی قنوتِ وتر واجب ہی ہے ، چنانچہ علّامہ شامی ﷫نے احناف کا قول وجوب ہی ذکر کیا ہے۔(شامیہ : 2/6)

قنوتِ وتر سال بھر ہے یا صرف رمضان میں :
وتر میں دعائے قنوت سال بھر پڑھا جائے گا یا نہیں ،اِس میں اختلاف ہے :
امام ابوحنیفہ واحمد﷮:سال بھر قنوت پڑھا جائے گا ۔
امام مالک ﷫:صرف رمضان المبارک کے پورے مہینے پڑھا جائے گا ۔
امام شافعی﷫:صرف رمضان المبارک کے نصفِ آخریعنی آخری آدھے رمضان میں پڑھا جائے گا ۔
(معارف السنن :4/241)
(نفحات التنقیح:2/650)
فائدہ:
مذکورہ بالا مسالک روایاتِ مشہورہ کے مطابق ذکر کیے گئے ہیں ، ورنہ اِمام شافعی ﷫کا ایک قول احناف کے مطابق جمیعِ سنۃ کا، اِمام احمد بن حنبل ﷫کا ایک قول شوافع کےمطابق رمضان کے نصفِ آخرکا، اور اِمام مالک﷫سے ایک قول بالکل نہ پڑھنے کا بھی منقول ہے،بلکہ بعض نے اِمام مالک﷫کا مشہور قول قنوتِ وتر بالکل نہ پڑھنا ذکر کیا ہے۔
(مرعاۃ المفاتیح:4/283)
(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ :34/64)

قنوتِ وتر قبل الرکوع ہے یا بعد الرکوع ؟
امام ابو حنیفہ و مالک ﷮:قنوت قبل الرکوع پڑھا جائے گا ۔
امام شافعی واحمد﷮:بعد الرکوع پڑھا جائے گا ۔
(معارف السنن:4/242 ، 243)



(2) قُنوت الفجر:
مصائب کے موقع پر فجر میں قنوت پڑھنے کے سب ہی قائل ہیں، اُس کو قنوتِ نازلہ کہا جاتا ہے ، لیکن اِس میں اختلاف ہے کہ دائماً سال بھر فجر کی نماز میں قنوت پڑھا جائےگا یا نہیں :
اِما م مالک﷫:فجر کی نماز میں سال بھر قنوت پڑھنا مستحب ہے۔
امِام شافعی﷫:فجر کی نماز میں سال بھر قنوت پڑھنا سنّت ہے۔
احناف و حنابلہ ﷭:فجر کی نماز میں سال بھر قنوت پڑھنا مشروع نہیں،نہ مسنون ہے اور نہ مستحب ۔
(معارف السّنن:4/17)
(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:34/58)
(نفحات:2/651)
پھر شوافع و مالکیہ میں اختلاف ہے کہ فجر کی نماز میں پڑھا جانے والا قنوت جو دائماً سال بھر پڑھا جاتا ہے ، وہ رکوع سے پہلے پڑھا جائے گا یا بعد میں :
اِمام شافعی﷫:رکوع کے بعد پڑھا جائے گا ۔
اِمام مالک﷫:رکوع سے پہلے پڑھا جائے گا۔
(شرح التّلقین:1/558 ، 559)



(3) قُنوتِ نازلہ :
مسلمانوں کے اجتماعی طور پر کسی مصیبت و تکلیف کے شکار ہوجانے کے موقع پر ،مثلاً: طاعون کی وباء پھیل جائے ، یا کفار حملہ کر دیں، یا خود مسلمانوں میں ہی قتل و غارت عام ہو جائے،یا کفار مسلمانوں پر کسی جگہ بہت زیادہ ظلم ڈھانے لگیں تو اُس وقت فجر کی نماز میں رکوع کے بعد کچھ ماثور دعائیں کی جاتی ہیں ، جن میں مسلمانوں کی فتح و نصرت ، کامیابی و کامرانی ، اُن کے مابین اتحاد و اتفاق اور اُلفت ِ باہمی کیلئے دعاء بھی ہوتی ہے اور کفار و مشرکین کی تباہی و بربادی کیلئے بد دعاء اور اُن پر لعنت کی جاتی ہے۔اور یہ عمل خودآپﷺسے ثابت ہے ۔اِس کو ”قنوتِ نازلہ“کہا جاتا ہے۔
لیکن واضح رہے کہ یہ ”قنوتِ نازلہ“ بغیر کسی سبب کےسال بھر فجر کی نماز میں نہیں پڑھا جاتا بلکہ کسی وجہ اور سبب کے تحت پڑھا جاتا ہے ، جیساکہ نبی کریم ﷺ سے بھی مخصوص وجہ اور سبب کے تحت پڑھنا وارد ہوا ہے۔


کیا قنوت ِ نازلہ بغیر کسی سبب کے پڑھا جائے گا ؟
امام مالک وشافعی﷮:
بغیر سبب کے بھی فجر کی نماز میں سال بھر پڑھا جائے گا ۔
امام ابو حنیفہ واحمد﷮:
بغیر سبب کے قنوتِ نازلہ کسی بھی نماز میں نہیں پڑھا جائےگا۔اور جن روایات میں آپﷺسے فجر کی نماز میں قنوت پڑھنا وارد ہو ا ہے وہ تمام روایات قنوتِ نازلہ پر محمول ہیں ۔
(مرعاۃ المفاتیح: 4/300)
(المغنی لابن قدامۃ:2/114)
قنوتِ نازلہ کن نمازوں میں پڑھی جائے گی:
قنوتِ نازلہ پانچوں نماز وں میں سے کس نماز میں پڑھی جائے گی ، اِس میں اختلاف ہے:
مالکیہ وحنابلہ﷭:
فجر کے علاوہ کسی نماز میں قنوتِ نازلہ نہیں پڑھا جائے گا۔
شوافع ﷭:پانچوں نمازوں میں پڑھاجائے گا۔
(المجموع شرح المہذب:3/493)
احناف ﷭:دو قول ہیں :
(1)فجر کی نماز میں ۔(2)جہری نمازوں یعنی مغرب،عشاء اور فجر میں سے کسی بھی نماز میں پڑھاجاسکتا ہے۔
(شامیہ:2/11)
(مرعاۃ :4/301)
(المغنی لابن قدامۃ :2/115)
(الشرح الکبیر للدردیر:1/248)
قنوتِ نازلہ میں ہاتھ کیسے رکھے جائیں :
قنوتِ نازلہ کے دوران دعا میں ہاتھوں کو کیسے رکھا جائے ، اِس کی تین صورتیں ہیں:
اعتماد الیدین:ہاتھوں کو باندھنا ۔جائز ہے۔
اِرسال الیدین:ہاتھوں کو لٹکاکر رکھنا ۔بہتر ہے۔
رفع الیدین:دعاء کی طرح ہاتھوں کو اُٹھانا ۔مناسب نہیں ۔
حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب  نے اپنی کتاب ”بوادر النوادر“ میں لکھا ہے:
”مسئلہ مجتہد فیہ ہے، دلائل سے دونوں طرف (یعنی: پہلی دونوں صورتوں کی)گنجائش ہے اور ممکن ہے کہ ترجیح قواعد سے وضع(ہاتھ باندھنے) کو ہو۔کما ھو مقتضیٰ مذہب الشیخین، لیکن عارضِ التباس و تشویشِ عوام کی وجہ سے اِرسال کو ترجیح دی جاسکتی ہے،کماھومذھب محمد“۔
(بوادر النوادر:6/122،123)
قنوتِ نازلہ کی دعاء کتنے دن تک پڑھی جائے :
 قنوت ِنازلہ کتنے دنوں تک جاری رکھنا چاہیئے، اس بارے میں ایسی کوئی مقدار متعین نہیں ہے کہ اتنے دن تک پڑھنا چاہیئے اور اس کے بعد پڑھنا جائز نہیں۔بلکہ ضرورت کے موافق اس دعا کو جاری رکھا جائے، تاہم اتباع ِسنت کی غرض سے ایک مہینہ تک اس کو جاری رکھنا زیادہ بہتر ہے، جیسا کہ روایات میں آپﷺکے عمل سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے ۔
(إعلاء السنن:6/118)
قنوتِ نازلہ پڑھنے کا طریقہ :
 قنوتِ نازلہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ نمازِ فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد ”سَمِعَ اللّٰہ ُ لِمَنْ حَمِدَہ“ کہہ کر امام کھڑا ہو جائے ،اور قیام کی حالت میں قنوتِ نازلہ کی دعائیں پڑھے اور مقتدی اس کی دعا پرآہستہ آواز سے آمین کہتے رہیں،پھر دعا سے فارغ ہو کر ”اللہ اکبر“کہتے ہوئے سجدے میں چلے جائیں اور بقیہ نماز امام کی اقتداء میں اپنے معمول کے مطابق ادا کریں۔
(شامیہ:2/11)
قنوتِ نازلہ کے چند مسائل:
قنوتِ نازلہ کا تعلّق جماعت سے ہے ، منفرد قنوتِ نازلہ نہیں پڑھے گا ۔
(شامیہ:2/11)
قنوت ِ نازلہ مفتیٰ بہٖ قول کے مطابق صرف فجر کی نماز میں پڑھی جا سکتی ہے،اگرچہ احناف کا ایک قول جہری نمازوں میں بھی پڑھنے کا ہے۔
(شامیہ:2/11)
قولِ راجح کے مطابق قنوتِ نازلہ آخری رکعت میں رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد سجدہ میں جانے سے پہلے پڑھنا چاہیئے، اگرچہ رکوع سے پہلے بھی جائز ہے جیساکہ علّامہ نیموی﷫نے اس کو بھی روایات کی روشنی میں جائز قرار دیا ہے ، لیکن بہر حال افضل یہی ہے کہ رکوع کے بعد پڑھاجائے ۔ہاں !دعائے قنوت وتر میں رکوع سے پہلے پڑھنے کا حکم ہے ۔
(شامیہ:2/11)
(مرعاۃ المفاتیح :4/302)
 اگر دعائے قنوت مقتدیوں کو یاد ہو تو اُنہیں بھی اِمام کے ساتھ پڑھنا چاہیئے ، ایسی صورت میں امام بھی آہستہ پڑھے اور مقتدی بھی آہستہ آواز میں پڑھیں اور اگر مقتدیوں کو یاد نہ ہو جیسا کہ عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے، تو امام کو چاہیئے کہ بلند آواز سے دعا کے کلمات کہے اور سب مقتدی آہستہ آہستہ آمین کہتے رہیں۔(شامیہ:2/11)
 قنوتِ نازلہ کی دعا ءپڑھنے کی حالت میں جو مسبوقین امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوں ، وہ تکبیر ِ تحریمہ کہنے کے بعد قیام کی حالت میں امام کی دعا پر آہستہ آواز سے آمین کہتے رہیں، ان کی یہ رکعت شمار نہیں ہو گی ، (کیوں کہ ان کی شرکت امام کے رکوع سے اُٹھ جانے کے بعد ہوئی ہے)بلکہ وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی دونوں رکعتوں کو حسبِ قاعدہ پورا کریں گے۔


قنوت نازلہ کب پڑھی جائے؟
خلاصہ:
سخت مصیبت کے وقت میں امام کا صرف فجر کی دوسری رکعت کے رکوع سے فارغ ہو کر قومہ کی حالت میں جہراً بلند آواز سے قُنوتِ نازلہ پڑھنا مسنون ہے اور مقتدیوں کا آمین کہنا جائز ہے؛ البتہ مقتدیوں کے لئے آہستہ اور سراً آمین کہنا بہتر ہے۔
بخاری ومسلم کی جن روایات میں عشاء، مغرب، ظہر میں قنوت نازلہ پڑھنا ثابت ہے، وہ سب منسوخ ہیں؛ اس لئے حضرات حنفیہ کے یہاں دیگر نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنا مشروع نہیں ہے۔
أَنَّ قُنُوتَ النَّازِلَةِ ‌عِنْدَنَا ‌مُخْتَصٌّ ‌بِصَلَاةِ ‌الْفَجْرِ دُونَ غَيْرِهَا مِنْ الصَّلَوَاتِ الْجَهْرِيَّةِ أَوْ السَّرِيَّةِ۔
ترجمہ:
ہمارے لیے قنوتِ آفت فجر کی نماز کے لیے مخصوص ہے نہ کہ دوسری نمازوں، خواہ ظاہری ہو یا خفیہ۔
[حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي: 2/ 11]
(شامي، کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، زکریا ۲/ ۴۴۹، کراچی ۲/ ۱۱، مصري ۱/ ۶۲۸)

ولا شك ان القراءة او التامين في الوتر لا يكون الا سرا، فكذا في القنوت للنازلة في الفجر.
ترجمہ:
بلاشبہ وتر میں تلاوت کرنا یا آمین کہنا نہیں ہے سوائے پوشیدہ، اسی طرح کا معاملہ ہے (مصیبتیں نازل ہونے) والی قنوت کا فجر میں۔
(إعلاء السنن، کتاب الصلاۃ، تتمۃ بقیہ أحکام قنوت النازلۃ، دارالکتب العلمیۃ، بیروت ۶/ ۱۲۲، کراچی ۶/ ۱۰۱)

وَأَمَّا الْقُنُوتُ فِي الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا لِلنَّوَازِلِ فَلَمْ يَقُلْ بِهِ إلَّا الشَّافِعِيُّ، وَكَأَنَّهُمْ حَمَلُوا مَا رُوِيَ عَنْهُ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ - «أَنَّهُ قَنَتَ فِي الظُّهْرِ وَالْعِشَاءِ» كَمَا فِي مُسْلِمٍ، وَأَنَّهُ «‌قَنَتَ ‌فِي ‌الْمَغْرِبِ» أَيْضًا كَمَا فِي الْبُخَارِيِّ عَلَى النُّسَخِ
ترجمہ:
جہاں تک آفات کی وجہ سے تمام نمازوں میں قنوت کا تعلق ہے، تو اسے صرف امام شافعیؒ نے کہا[الأم للشافعي:1/ 245]، گویا انہوں نے جو کچھ آپ ﷺ سے روایت کیا ہے، اس پر محمول کرتے ہیں - کہ "آپ ﷺ نے ظہر اور عشاء کی نمازوں میں قنوت پڑھی" جیسا کہ مسلم[296 - (675)] میں ہے، اور یہ بھی کہ "مغرب میں قنوت پڑھتے" جیسا کہ بخاری کے ایک نسخہ میں ہے۔[صحيح ابن خزيمة:616]
[البحر الرائق شرح كنز الدقائق: 2 / 47]
[حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي: 2 /11]









حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حُيَيٌّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ بَدْرٍ فِي ثَلَاثِ مِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ حُفَاةٌ فَاحْمِلْهُمْ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ عُرَاةٌ فَاكْسُهُمْ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ جِيَاعٌ فَأَشْبِعْهُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَفَتَحَ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ بَدْرٍ فَانْقَلَبُوا حِينَ انْقَلَبُوا، ‏‏‏‏‏‏وَمَا مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَقَدْ رَجَعَ بِجَمَلٍ أَوْ جَمَلَيْنِ وَاكْتَسَوْا وَشَبِعُوا.
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ  رسول اللہ  ﷺ  بدر کے دن تین سو پندرہ افراد کے ہم راہ نکلے تو آپ نے یہ دعا فرمائی:
اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ حُفَاةٌ فَاحْمِلْهُمْ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ عُرَاةٌ فَاكْسُهُمْ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ جِيَاعٌ فَأَشْبِعْهُمْ ۔
اے اللہ! یہ لوگ پیدل ہیں تو ان کو سوار کر دے، اے اللہ! یہ لوگ ننگے ہیں ان کو کپڑا دیدے، اے اللہ! یہ لوگ بھوکے ہیں ان کو آسودہ کر دے۔
پھر اللہ نے بدر کے دن انہیں فتح دی، جب وہ لوٹے تو کوئی بھی آدمی ان میں سے ایسا نہ تھا جو ایک یا دو اونٹ لے کر نہ آیا ہو، اور ان کے پاس کپڑے بھی ہوگئے اور وہ آسودہ بھی ہوگئے۔
[ابوداؤد:2747، حاکم:2596، طبرانی:95(14679)، بیھقی:12758، الصحیحۃ:1003]
تفسیر الثعالبی»سورۃ آل عمران:123-125

[سنن ابوداؤد» کتاب: جہاد کا بیان» باب: لشکر کے ایک حصہ کو انعام کے طور پر کچھ زیادہ دینا۔ حدیث نمبر: 2747]





قنوت کا لفظ بے حد جامع ہے۔ خاموشی، بندگی، دیر تک قیام، عبادت، عاجزی، ادب ونیاز، دعا مانگنا تمام معانی میں اس کا استعمال ہوتا ہے، اور نماز ان تمام معانی کو محیط ہے۔ نماز میں ذکر وقراء ت، تسبیح واستغفار، سلام وتشہد کے سوا تمام انسانی ضرورتوں اور باتوں سے خاموشی ہوتی ہے، صحابہ کے بیان کے مطابق پہلے نماز میں گفتگو جائز تھی، اس آیت کے بعد گفتگو سے منع کردیا گیا، تو نماز میں خاموشی بھی ہے اور ادب ونیاز بھی، بندگی، دعا، عبادت، دیر تک قیام اور اظہار عاجزی بھی ہے۔
عاجزی اور ادب و نیاز نماز کی اصل روح ہے، نماز کے وقت آدمی کے اوپر وہ کیفیت طاری ہونی چاہئے جو سب سے بڑے کے سامنے کھڑے ہوکر سب سے چھوٹے پر طاری رہتی ہے۔





قُنوتِ نازلہ کیا ہے؟
قنوت کے معنیٰ یہاں دعا کے ہیں اور نازلہ سخت مصیبت کو کہتے ہیں ، متعدد صحیح احادیث میں ایسے ہی حالات میں قنوتِ نازلہ پڑھنا منقول ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف حالات کے لحاظ سے الگ الگ دعائیں بطور قنوت نازلہ پڑھی ہیں اور خود یہ دعا بھی مختلف الفاظ میں منقول ہے، البتہ صرف وہی قنوتِ نازلہ پڑھی جائے جو حدیث کی معتمد کتابوں میں منقول ہیں ۔





قنوت نازلہ کا حدیث سے ثبوت:
حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ جب آپ ﷺ کسی پر بددعا (قنوت نازلہ) پڑھتے تو رکوع کے بعد پڑھتے۔
حضرت انس ؓ کی روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ایک ماہ تک رعل ذکوان پر بدعا کی(یعنی قنوت نازلہ پڑھی)
[صحیح بخاری:1003]


حضرت ابن مسعودؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ ایک ماہ تک عصیہ اور ذکوان پر بددعا فرماتے رہے (یعنی قنوت نازلہ پڑھتے رہے) پھر جب ان پر غالب آگئے تو قنوت پڑھنا چھوڑدیا۔
[صحيح مسلم:675+ 2515، صحيح ابن خزيمة:615]
یعنی
مسلمانوں پر کفار کی طرف سے مظالم کے زمانہ میں قنوت نازلہ کا پڑھنا نبی کریم ﷺ ، دور نبوت اور دور صحابہ سے صحیح اور معتبر روایات کے ذریعہ سے ثابت ہے، جب ہجرت کا سلسلہ جاری ہوا اور کمزور مسلمان مکہ میں رہ گئے اور ان پر طرح طرح کی ایذائیں پہنچائی جانے لگیں، تو حضور ﷺ نے قنوت نازلہ میں ظالموں کے نام لے لے کر کے بد دعا فرمائی اور مظلوموں کے نام لے لے کر کے دعا فرمائی، پھر بیر معونہ کے موقع پر جب ستر صحابہ کو دھوکہ دے کر شہید کر دیا گیا، تو اس وقت ایک مہینہ تک مسلسل حضور ﷺ نے قنوت نازلہ پڑھی۔

حَدَّثَنِي ‌سَالِمٌ، عَنْ ‌أَبِيهِ «أَنَّهُ: سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ مِنَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ مِنَ الْفَجْرِ يَقُولُ: اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا وَفُلَانًا. بَعْدَمَا يَقُولُ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ. فَأَنْزَلَ اللهُ: {لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ} إِلَى قَوْلِهِ: {فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ}.»
ترجمہ:
مجھے سالم نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا: انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جب آپ نے فجر کی آخری رکعت میں رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے فرمایا: (اے اللہ! لعنت فرما فلاں اور فلاں اور فلاں پر) اس کے کہنے کے بعد کہ: (اللہ ان کی سنتا ہے جو اس کی تعریف کرتے ہیں، اے ہمارے رب! تیرے ہی لئے تعریف ہے) پھر اللہ نے نازل کیا: {(اے پیغمبر!) آپ کو اس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرے یا ان کو عذاب دے کیونکہ یہ ظالم لوگ ہیں
[صحيح البخاري:4069، كتاب المغازي، باب: {لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ}]

وَعَنْ ‌حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ سَمِعْتُ ‌سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو عَلَى: صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، وَسُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، وَالْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ فَنَزَلَتْ: {لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ} إِلَى قَوْلِهِ: {فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ}»
ترجمہ:
رسول اللہ ﷺ صفوان بن امیہ، سہیل بن عمرو اور حارث بن ہشام کے لیے بددعا کرتے تھے اس پر یہ آیت «(اے پیغمبر!) آپ کو اس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں‏» سے «کیونکہ یہ ظالم لوگ ہیں‏» تک نازل ہوئی۔
[صحيح البخاري:4070، كتاب المغازي، باب: {لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ}]
قَالَ: فَتِيبَ عَلَيْهِمْ كُلِّهِمْ۔
چناچہ ان سب پر اللہ کی توجہ مبذول ہوئی۔۔
[مسند أحمد:5674(5416)]
‌وَهَدَاهُمُ ‌اللَّهُ ‌لِلْإِسْلَامِ
اور اللہ نے انہیں اسلام قبول کرنے کی ہدایت دی۔
[تفسير الطبري:7818، تفسير ابن كثير:2 /115، فتح الباري لابن حجر:8 /226، الروايات التفسيرية في فتح الباري:422 (1/ 308)]

یعنی مخصوص قوم وقبیلوں کا نام لے کر بدعا نہ کریں کہ جو اللہ کے علم ازلی میں مسلمان ہونے اور ہدایت قبول کرنے والے ہیں، بلکہ عمومی انداز سے دعا کریں۔


عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حَدَّثَهُ: أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ‌قَنَتَ ‌شَهْرًا ‌فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ، عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَبَنِي لِحْيَانَ زَادَ خَلِيفَةُ: حَدَّثَنَا ابْنُ زُرَيْعٍ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ: حَدَّثَنَا أَنَسٌ: أَنَّ أُولَئِكَ السَّبْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ قُتِلُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قُرْآنًا: كِتَابًا نَحْوَهُ.
ترجمہ:
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے ایک مہینے تک صبح کی نماز میں، عرب کے چند قبائل:- رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان کے لیے بددعا کی تھی۔ خلیفہ بن خیاط (امام بخاریؒ کے شیخ) نے یہ اضافہ کیا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے کہ ہم سے انس ؓ نے بیان کیا کہ یہ ستر صحابہ قبیلہ انصار سے تھے اور انہیں بئرمعونہ کے پاس شہید کردیا گیا تھا۔
[صحيح البخاري - ت البغا:3863 كتاب المغازي، باب: غزوة الرجيع، ورعل، وذكوان]
[صحيح البخاري - ط السلطانية:4090]





عَنْ ‌أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ عَلَى أَحَدٍ، أَوْ يَدْعُوَ لِأَحَدٍ، قَنَتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ، فَرُبَّمَا قَالَ، إِذَا قَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ، وَسَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ، وَاجْعَلْهَا سِنِينَ ‌كَسِنِي ‌يُوسُفَ، يَجْهَرُ بِذَلِكَ، وَكَانَ يَقُولُ فِي بَعْضِ صَلَاتِهِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ: اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا، لِأَحْيَاءٍ مِنَ الْعَرَبِ، حَتَّى أَنْزَلَ اللهُ: {لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ} الْآيَةَ»
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی پر بددعا کرنا چاہتے یا کسی کے لیے دعا کرنا چاہتے تو رکوع کے بعد کرتے سمع الله لمن حمده،‏‏‏‏ اللهم ربنا لک الحمد کے بعد۔ بعض اوقات آپ ﷺ نے یہ دعا بھی کی اے اللہ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات دے، اے اللہ! مضر والوں کو سختی کے ساتھ پکڑ لے اور ان میں ایسی قحط سالی لا، جیسی یوسف (علیہ السلام) کے زمانے میں ہوئی تھی۔ آپ ﷺ بلند آواز سے یہ دعا کرتے اور آپ نماز فجر کی بعض رکعت میں یہ دعا کرتے۔ اے اللہ، فلاں اور فلاں کو اپنی رحمت سے دور کر دے۔ عرب کے چند خاص قبائل کے حق میں آپ (یہ بددعا کرتے تھے) یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آیت نازل کی {آپ کو اس بات میں کوئی اختيار نہیں}۔
[صحيح البخاري - ط السلطانية:4560]


حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ذئب عن شيخ لم يسمه أن أبا ‌بكر ‌قنت ‌في الفجر۔
ترجمہ:
ہم سے وکیع نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابن ابی ذئب نے ایک شیخ سے روایت کیا جس کا انہوں نے نام نہیں لیا کہ حضرت ابوبکرؓ نے فجر کے وقت قنوت پڑھی۔
[المصنف - ابن أبي شيبة - ت الشثري:7183، الصلاۃ، من کان یقنت فی الفجر ویراہ، مؤسسۃ علوم القرآن جدید ۵/ ۳۰، رقم: ۷۰۷۴، قدیم: ۲/ ۳۱۱]

حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة (الزراد) عن زيد بن وهب قال: ‌ربما ‌قنت ‌عمر في صلاة الفجر۔
ترجمہ:
ہم سے وکیع نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے مسعر نے عبد الملک بن میسرہ (الزراد) نے زید بن وہب کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: حضرت عمرؓ نے فجر کی نماز میں قنوت پڑھی۔
[المصنف - ابن أبي شيبة - ت الشثري:7188]
[المصنف لابن أبي شیبۃ، الصلاۃ، من کان یقنت فی الفجر ویراہ، قدیم: ۲/ ۳۱۱، موسسۃ علوم القرآن جدید ۵/ ۳۱، رقم: ۷۰۷۹]


قَالَ وَكِيعٌ عَنْ الْمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَأَبُو رَافِعٍ أَنَّهُمَا صَلَّيَا خَلْفَ ‌عُمَرَ الْفَجْرَ فَقَنَتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ
ترجمہ:
وکیع نے مبارک بن فضالہ سے حضرت حسن کی سند سے کہا کہ مجھ سے حضرت انس بن مالکؓ اور حضرت ابو رافعؓ نے بیان کیا کہ انہوں نے فجر کے وقت حضرت عمرؓ کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ نے رکوع کے بعد قنوت پڑھی۔
[المدونة-مالك بن أنس(م179ھ) : 1/ 192]


فقط واﷲ سبحانہ وتعالیٰ اعلم





دعائے قُنوت:
قَالَ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْقَاهِرِ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ قَالَ: «بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو عَلَى مُضَرَ إذْ جَاءَهُ جِبْرِيلُ فَأَوْمَأَ إلَيْهِ أَنْ اُسْكُتْ فَسَكَتَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ إنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْكَ سَبَّابًا وَلَا لَعَّانًا وَإِنَّمَا بَعَثَكَ رَحْمَةً وَلَمْ يَبْعَثْكَ عَذَابًا {لَيْسَ لَكَ مِنْ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ} [آل عمران: 128] قَالَ: ‌ثُمَّ ‌عَلَّمَهُ هَذَا الْقُنُوتَ: اللَّهُمَّ إنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَخْنَعُ لَكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَكْفُرُكَ، اللَّهُمَّ إيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخَافُ عَذَابَكَ الْجِدَّ إنَّ عَذَابَكَ الْجِدَّ بِالْكَافِرِينَ ‌مُلْحِقٌ
ترجمہ:
حضرت خالد بن ابی عمرانؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ مضر کے خلاف دعا کر رہے تھے تو جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے تو انہوں نے آپ ﷺ کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔ پھر فرمایا: اے محمد! اللہ نے آپ کو برابھلا کہنے، لعنت کرنے کیلئے نہیں بھیجا، آپ تو بس بھیجا گیا ہے رحمت کیلئے نہ کہ عذاب کیلئے۔ {(اے پیغمبر!) آپ کو اس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرے یا ان کو عذاب دے کیونکہ یہ ظالم لوگ ہیں۔} (سورۃ آل عمران: 128) پھر یہ (دعائے) قنوت انہیں سکھائی:
اے ﷲ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے بخشش چاہتے ہیں، اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، ہم تیری اچھی تعریف کرتے ہیں، تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے، اور جو تیری نافرمانی کرے اُس سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہیں۔ اے ﷲ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے، تجھے ہی سجدہ کرتے ہیں۔ تیری ہی طرف دوڑتے اور حاضری دیتے ہیں، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بے شک تیرا عذاب کافروں کو ہی پہنچنے والا ہے۔
[المدونة-امام مالك بن أنس(م172ھ) : جلد1 /صفحہ 192]
[السنن الكبرى - البيهقي:3142، الدعوات الكبير:433، الخلافيات - البيهقي - ت النحال:2565]
[الاعتبار في الناسخ والمنسوخ من الآثار-الحازمي: صفحہ89]
[المهذب في اختصار السنن الكبير-الذهبي:2793]
[روضة المحدثين:‌‌5293]

مشہور دعاۓ قنوت كے ثبوت




دیگر دعائے قُنوت:
امام محمدم بن نصر المروزیؒ(م294ھ) نے اپنی کتاب
[مختصر قيام الليل وقيام رمضان وكتاب الوتر: صفحہ 321]
میں متعدد روایات اور مختلف الفاظ وترتیب سے دعائیں نقل فرمائی ہیں۔
 
(1)حضرت حسین بن علی ؓ سے مروی ہے کہ مجھے رسول پاک ﷺ نے یہ کلمات سکھائے کہ میں ان کو وتر میں پڑھا کروں:
«اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ»
ترجمہ:
اے اللہ! مجھے ہدایت دے، ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے ہدایت دی ہے، عافیت دے ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے عافیت دی ہے، میری نگہبانی فرمان لوگوں میں شامل کر کے جن کی تو نے نگہبانی فرمائی، اور جو تو نے دیا ہے اس میں میرے لیے برکت عطا فرما، اور جس کا تو نے فیصلہ فرما دیا ہے اس کی برائی سے مجھے بچا، اس لیے کہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے، اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، اور تو جس سے دوستی کرے وہ ذلیل نہیں ہوسکتا، اے ہمارے رب! تو برکت والا اور بلند و بالا ہے۔
[سنن ابي داؤد:1425، سنن النسائي:1745]

عَنْ شَيْخٍ يُكَنَّى أَبَا مُحَمَّدٍ: أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ كَانَ يَقُولُ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَرَى وَلَا تُرَى، وَأَنْتَ بِالْمَنْظَرِ الْأَعْلَى، وَإِنَّ إِلَيْكَ الرُّجْعَى، وَإِنَّ لَكَ الْآخِرَةَ وَالْأُولَى، اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزَى»
ترجمہ:
ایک شیخ جن کی کنیت ابو محمد ہے فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علیؓ قنوت وتر میں یوں دعا کرتے تھے : اے اللہ ! یقیناً تو دیکھتا ہے اور خود دکھائی نہیں دیتا اور تو بلند رتبہ اور منظر والا ہے۔ اور یقیناً تیری طرف ہی لوٹنا ہے۔ اور تیرے لیے ہی آخرت اور پہلے کی زندگی ہے۔ اے اللہ ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں ذلیل اور رسوا ہونے سے ۔
[المصنف - ابن أبي شيبة - 7070(6891)]




حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سکھاتے تھے ہمیں دعا جسے ہم مانگیں صبح کی نماز کے قنوت میں:
‌اللهُمَّ ‌اهْدِنَا ‌فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنَا فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنَا فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لَنَا فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، إِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ.
ترجمہ:
اے اللہ ! ہمیں ہدایت دے ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کو تو نے ہدایت دی ۔ اور ہمیں عافیت(صحت وسلامتی) دے ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کو تو نے عافیت دی ہے ۔ ہمارا ولی(دوست) بن جا ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کا تو ولی بنا ۔ اور ہمارے لیے ان چیزوں میں برکت فرما جو تو نے عطا فرمائیں ۔ اور ہمیں اس فیصلے کے شر سے بچا جو تو نے فرما رکھا ہے ۔ یقیناً تو فیصلے کرتا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ اور یقیناً وہ شخص ذلیل نہیں ہو سکتا جس کا تو ولی ہو ۔ اے ہمارے رب ! تو بڑا بابرکت اور بلند و بالا ہے۔
[السنن الكبرى للبيهقي:3141 ‌‌بَابُ دُعَاءِ الْقُنُوتِ، المهذب في اختصار السنن الكبير للذهبي:2792]





(2) حضرت عمر بن الخطابؓ ؓ سے منقول ہے کہ رکوع کے بعد یہ دعاء قنوت (نازلہ) پڑھا کرتے تھے۔
اللَّهُمَّ اغفِرْ لَنا ولِلمُؤمِنينَ والمُؤمِناتِ، والمُسلِمينَ والمُسلِماتِ، وأَلِّفْ بَينَ قُلوبِهِم، وأَصلِحْ ذاتَ بَينِهِم، وانصُرْهُم على عَدوِّكَ وعَدوِّهِم، اللَّهُمَّ العَنْ كَفَرَةَ أهلِ الكِتابِ الَّذينَ يَصُدّونَ عن سَبيلِكَ، ويُكَذِّبونَ رُسُلَكَ، ويُقاتِلونَ أولياءَكَ، اللَّهُمَّ خالِفْ بَينَ كَلِمَتِهِمَ، وزَلزِلْ أقدامَهُم، وأَنزِلْ بهِم بأسَكَ الذى لا تَرُدُّه عن القَومِ المُجرِمينَ، بسمِ اللَّهِ الرحمنِ الرحيمِ اللَّهُمَّ إنّا نَستَعينُكَ ونَستَغفِرُكَ، ونُثنِى عَلَيكَ ولا نكفُرُكَ، ونَخلَعُ ونَترُكُ مَن يَفجُرُكَ، بسمِ اللَّهِ الرحمنِ الرحيمِ اللَّهُمَّ إيّاكَ نَعبُدُ، ولَكَ نُصَلِّى ونَسجُدُ، ولَكَ نَسعَى ونَحفِدُ، نَخشَى عَذابَكَ الجِدَّ، ونَرجو رَحمَتَكَ، إنَّ عَذابَكَ بالكافِرينَ مُلحِقٌ۔
ترجمہ:
اے اللہ ہماری اور تمام مومن مرد وعورت،مسلمان مرد وعورت کی مغفرت فرما،ان کے دلوں کے درمیان الفت پیدا فرما،ان کے درمیان صلاح فرما،اپنے اوران کے دشمنوں پر ان کو غالب فرما اوران کافروں پر لعنت فرما، جو تیرے راستہ میں روک بنتے ہیں، رسولوں کو جھٹلاتے ہیں،تیرے اولیاء کو قتل کرتے ہیں، اے اللہ ان کے درمیان اختلاف فرمادے ان کے قدم ڈگمگا دے اوران پر پکڑ نازل فرما جس سے یہ مجرم قوم بچ نہ سکے۔
اے ﷲ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے بخشش چاہتے ہیں، اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، ہم تیری اچھی تعریف کرتے ہیں، تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے، اور جو تیری نافرمانی کرے اُس سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہیں۔ اے ﷲ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے، تجھے ہی سجدہ کرتے ہیں۔ تیری ہی طرف دوڑتے اور حاضری دیتے ہیں، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بے شک تیرا عذاب کافروں کو ہی پہنچنے والا ہے۔
[سنن الكبري للبيهقي:3143، شرح السنة للبغوي:3 /131، مسند الفاروق لابن كثير ت إمام:1 /224]
[صحيح ابن خزيمة»1100]
علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے الارواء الغليل ( 2 / 170 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
حضرت عمر بن خطاب سے
    عن عَطاءٍ، عن عُبَيدِ بنِ عُمَيرٍ، أنَّ عمرَ -رضي اللَّه عنه- قَنَتَ بَعدَ الرُّكوعِ فقالَ:
اللَّهُمَّ اغفِرْ لَنا ولِلمُؤمِنينَ والمُؤمِناتِ، والمُسلِمينَ والمُسلِماتِ، وأَلِّفْ بَينَ قُلوبِهِم، وأَصلِحْ ذاتَ بَينِهِم، وانصُرْهُم على عَدوِّكَ وعَدوِّهِم، اللَّهُمَّ العَنْ كَفَرَةَ أهلِ الكِتابِ الَّذينَ يَصُدّونَ عن سَبيلِكَ، ويُكَذِّبونَ رُسُلَكَ، ويُقاتِلونَ أولياءَكَ، اللَّهُمَّ خالِفْ بَينَ كَلِمَتِهِمَ، وزَلزِلْ أقدامَهُم، وأَنزِلْ بهِم بأسَكَ الذى لا تَرُدُّه عن القَومِ المُجرِمينَ، بسمِ اللَّهِ الرحمنِ الرحيمِ اللَّهُمَّ إنّا نَستَعينُكَ ونَستَغفِرُكَ، ونُثنِى عَلَيكَ ولا نكفُرُكَ، ونَخلَعُ ونَترُكُ مَن يَفجُرُكَ، بسمِ اللَّهِ الرحمنِ الرحيمِ اللَّهُمَّ إيّاكَ نَعبُدُ، ولَكَ نُصَلِّى ونَسجُدُ، ولَكَ نَسعَى ونَحفِدُ، نَخشَى عَذابَكَ الجِدَّ، ونَرجو رَحمَتَكَ، إنَّ عَذابَكَ بالكافِرينَ مُلحِقٌ۔
ترجمہ:
حضرت عطاء، عبید بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ، حضرت عمر نے رکوع کے بعد قنوت پڑھی(کہ):
اے اللہ! ہم سب مومن و مسلمان مردوں اور عورتوں کو بخش دے۔ ان کے دلوں میں الفت ڈال دے اور ان کی اصلاح کر دے اور ان کی دشمنوں کے خلاف مدد فرما۔
اے اللہ! اہل کتاب کے ان کافروں پر لعنت کر جو تیرے راستے سے روکتے ہیں اور جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے دوستوں سے لڑائی کرتے ہیں۔ اے اللہ! ان میں آپس میں اختلاف ڈال دے اور ان کے قدم ڈگمگا دے اور ان پر ایسا عذاب نازل فرما جو تو مجرم قوم سے نہیں پھیرتا۔
اللہ کے نام کے ساتھ جو بےحد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ ہی سے بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی ثنا کرتے ہیں اور تیرے ساتھ کفر نہیں کرتے اور جو تیری نافرمانی کرتا ہے اس سے علیحدہ ہوتے ہیں اور اسے چھوڑتے ہیں۔
اللہ کے نام کے ساتھ جو بےحد مہربان، نہایت رحم والا ہے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف ہی دوڑتے اور کوشش کرتے ہیں اور تیرے سخت عذاب سے ڈرتے ہیں اور تیری رحمت کے امیدوار ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔
[السنن الكبرى للبيهقي:3143]
[مصنف عبد الرزاق الصنعاني:4969]
[مصنف ابن أبي شيبة:7031]
[شرح معاني الآثار-الطحاوي:1438]
[مسند الفاروق ت إمام ابن كثير:103]
[جامع الأحاديث-السيوطي:29043]
[كنز العمال:21957]

[صحيح ابن خزيمة:1100]

[الدعاء للطبراني:750]

حكم الحديث:
صحيح
[الإرواءالعليل-لالباني:428]
[الجامع الصحيح للسنن والمسانيد: ج28/ ص228]






وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رضي الله عنه - صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ بَعْدَ الْقِرَاءَةِ قَبْلَ الرُّكُوعِ: اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ , وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ، نَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخْشَى عَذَابَكَ، إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكَافِرِينَ مُلْحِقٌ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ، وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَلَا نَكْفُرُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَخْضَعُ لَكَ، وَنَخْلَعَ مَنْ يَكْفُرُكَ.
حكم الحديث:
صحيح
[الإرواءالعليل-لالباني:428]
[الجامع الصحيح للسنن والمسانيد: ج28/ ص229]





(3)سیدنا رفاعہ زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب احد کی لڑائی کا دن تھا اور مشرکین منتشر ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برابر ہو جاؤ تاکہ میں اپنے رب کی ثنا بیان کروں۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ ﷺ کے پیچھے صفیں بنا لیں تو آپ ﷺ نے یوں دعا کرنی شروع کی:
«اللهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، لَا قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَ، وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ، وَلَا هَادِيَ لِمَنْ أَضْلَلْتَ، وَلَا مُضِلَّ لِمَنْ هَدَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَاعَدْتَ، وَلَا مُبَاعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ، اللهُمَّ ابْسُطْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرِزْقِكَ، اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ الْمُقِيمَ الَّذِي لَا يَحُولُ وَلَا يَزُولُ، اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ يَوْمَ الْعَيْلَةِ، وَالْأَمْنَ يَوْمَ الْخَوْفِ، اللهُمَّ عَائِذٌ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أَعْطَيْتَنَا، وَشَرِّ مَا مَنَعْتَنَا، اللهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْإِيمَانَ، وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا، وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ، وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ، اللهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ، وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ، غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ، اللهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ يُكِذِّبُونَ رُسُلَكَ، وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ، إِلَهَ الْحَقِّ آمِينَ»
ترجمہ:
اے اللہ! تمام تعریف تیری ہی ہے۔ اے اللہ! جس کو تو وسعت دے اس پر کوئی تنگی کرنے والا نہیں، اور جسے تو دور کر دے اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں، اور جسے تو قریب کرے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں۔ اس کو کوئی دینے والا نہیں جس کو تو نہ دے، اور جس کو تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں۔ اے اللہ! ہم پر اپنی برکتوں، رحمت، فضل اور رزق کے دروازے کھول دے۔ اے اللہ! میں تجھ سے قائم رہنے والی ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ منتقل ہوں، اور نہ ختم ہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے فقر و محتاجی کے دن نعمتوں کا سوال کرتا ہوں، اور خوف کے روز امن کا۔ اے اللہ! جو کچھ تو نے ہمیں دیا ہے میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور جو تو نے ہم سے روک لیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ! ایمان کو ہمارے لیے محبوب بنا دے، اور اسے ہمارے دلوں میں مزین کر دے۔ کفر، فسق اور نافرمانی کو ہمارے لیے ناپسندیدہ بنا دے، اور ہمیں ہدایت والوں میں سے بنا دے۔ اے اللہ! ہم کو مسلمان ہونے کی حالت میں فوت کرنا، اور مسلمان ہی زندہ رکھنا، اور ہمیں نیکوں کے ساتھ ملا دے۔ نہ ہم رسوا ہوں اور نہ فتنے میں ڈالے گئے ہوں۔
اے اللہ! کافروں پر لعنت فرما، وہ جو تیرے راستے سے روکتے ہیں، اور تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں۔ ان پر سخت مصیبت اور عذاب نازل فرما۔ اے اللہ! ان کافروں پر لعنت کر جنہیں کتاب دی گئی (اور انہوں نے اسے جھٹلایا)، اے معبود برحق۔“
[الأدب المفرد-البخاري:699، صحيح الأدب المفرد:541، المعجم الكبير للطبراني:4549، الدعاء للطبراني:1075]

[مسند أحمد: 15492، السنن الكبرىٰ للنسائي: 10370، عمل اليوم والليلة للنسائي:609، السنة لابن أبى عاصم:381، الدعاء للطبراني:1075، المستدرك على الصحيحين للحاكم:1868-4308، مسند البزار:3724، كشف الأستار عن زوائد البزار:1800، مختصر قيام الليل وقيام رمضان وكتاب الوتر، ٣٢١/١، القضاء والقدر للبيهقي:370، الدعوات الكبير للبيهقي:193]

          عبدالرحمن بن ابزی نے اپنے والد أبزی سے اس کو بیان کیا ہے۔
[الاتقان:۱/۲۲۶]
[السنن الكبرى للبيهقي:3144]




(4) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى حُبِّ أَبِي تُرَابٍ إِلَّا أَنَّكَ أَعْرَابِيُّ جَافٍ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَقَدْ قَرَأْتُ الْقُرْآنَ قَبْلَ أَنْ يَجْتَمِعَ أَبَوَيْكَ، لَقَدْ عَلَّمَنِي سُورَتَيْنِ عَلَّمَهُمَا إِيَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عَلِمْتَهُمَا أَنْتَ وَلَا أَبُوكَ: " اللَّهُمَّ إِنَّا ‌نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ، وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَلَا نَكْفَرُكَ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرَكُ مَنْ يَفْجُرُكَ، اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ، نَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخْشِي عَذَابَكَ الْجِدَّ، إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحَقٌ، اللَّهُمَّ عَذِّبْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكِ وَيَجْحَدُونَ آيَاتِكَ، وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ، وَيَتَعَدَّوْنَ حُدُودَكَ، وَيَدْعُونَ مَعَكَ إِلَهًا آخَرَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ عَمَّا يَقُولُ ‌الظَّالِمُونَ ‌عُلُوًّا ‌كَبِيرًا۔
ترجمہ:
عبداللہ بن زریر سے روایت ہے کہ، انہوں نے کہا: عبدالملک بن مروان نے مجھ سے کہا: آپ کو ابو تراب (حضرت علیؓ) سے محبت کس چیز نے کی، سوائے اس کے کہ آپ خشک اعرابی ہیں؟ تو میں نے کہا: اللہ کی قسم میں نے آپ کے والدین کی ملاقات سے پہلے قرآن پڑھا، اس نے مجھے دو سورتیں سکھائیں کہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سکھائیں جو نہ تو نے اور نہ ہی تیرے والد نے انہیں سکھایا:
اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہں م، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
اے اللہ! کافروں کو اہل کتاب ہوں یا مشرکین ، ان پر عذاب نازل کیجئے جنہوں نے آپ کے راستہ سے روکا ، آپ کی آیتوں کا انکار کیا، رسولوں کو جھٹلایا، تیرے حدود کو پامال کیا، تیرے ساتھ دوسرے معبود کی عبادت کی، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، بابرکت بلند بالا ہیں، ان چیزوں سے جو یہ ظالم کہتے ہیں۔
[الدعاء - الطبراني: 750][الفتوحات الربانية على الأذكار النواوية:2/ 302، روضة المحدثين:‌‌5292]
عبد الرزاق، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، *، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ الْكَاهِلِيِّ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقْنُتُ بِهَاتَيْنِ السُّورَتَيْنِ فِي الْفَجْرِ غَيْرَ أَنَّهُ يُقَدِّمُ الْآخِرَةَ، وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ، وإلَيْكَ نَسْعَى وَنحْفِد، نرْجُو رَحْمَتك، وَنخشى عَذَابَك، إِن عَذابَكَ بِالكَافِرِينَ مُلحِقٌ، اللهُمَّ إِنّا نَسْتَعِينُكَ، وَنَسْتَهْدِيكَ، وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ كُلَّهُ، وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ۔
ترجمہ:
حضرت عبد الملک بن سوید کاہلی کہتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے یہ دو اجزاء کہے (ترجمہ) اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہں م، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
[مصنف ابن ابی شیبہ» کتاب: جمعہ کا بیان » باب: دعائے قنوت کے کلمات » حدیث نمبر: 7102]
[المصنف - عبد الرزاق - ط التأصيل الثانية : حدیث نمبر 5118]
[الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف-ابن المنذر:2736]


          حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ قنوت حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ قتال کے زمانہ میں پڑھی تھی۔

عبد الرزاق، عن جعفر، عن عطاء بن السائب، عن عبد الله بن حبيب، أن عليا كان يقنت في صلاة الغداة قبل الركوع، وفي ‌الوتر قبل الركوع۔
ترجمہ:
امام عبد الرزاق، جعفر کی سند سے، وہ عطاء بن السائب کی روایت سے، وہ عبداللہ بن حبیب سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ صبح کی نماز میں رکوع سے پہلے اور وتر میں رکوع سے پہلے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
[المصنف - عبد الرزاق - ط التأصيل الثانية: حدیث نمبر 5114]





عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ أَنَّ ‌عَلِيًّا ‌كَبَّرَ ‌حِينَ ‌قَنَتَ فِي الْفَجْرِ وَكَبَّرَ حِينَ رَكَعَ۔
ترجمہ:
          ابوعبدالرحمن سلمی کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی اور پھر صبح کی نماز میں قنوت پڑھی، پھر تکبیر کہی اوررکوع کیا۔
[المدونة-مالك بن أنس(م179ھ) : 1 / 192]
[مصنف عبدالرزاق:5100(4960)]
[المصنف - ابن أبي شيبة:7216(7034)]
[الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف-ابن المنذر:2728]
لہٰذا
قنوت سے قبل تکبیر کہی جائے گی اور پھر قنوت پڑھا جائے گا۔






حضرت عیسیٰ﷣ کا دجال کے خلاف قنوتِ نازلہ :
(4) حضرت عیسیٰؑ آسمان سے نازل ہوں گے (پس سب سے پہلی نمازِ فجر کے علاوہ باقی نمازوں میں) مسلمانوں کی امامت فرمائیں گے، اور (نماز پڑھاتے ہوئے) رکوع سے سر اُٹھاکر ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کے بعد (بطورِ دعاء) فرمائیں گے:
‌قَتَلَ ‌اللَّهُ ‌الْمَسِيحَ ‌الدَّجَّالَ وَظَهَرَ الْمُسْلِمُونَ۔
اللہ تعالیٰ دجال کو قتل کرے اور مومنین کو غالب کرے۔
[كشف الأستار عن زوائد البزار:3396،مجمع الزوائد:12543،مسند البزار:9642]
یہ حدیث حسن ہے۔
[الصحيح المسند مما ليس في الصحيحين:1383،الجامع الصحيح مما ليس في الصحيحين:534+3821+4289]







قنوتِ نازلہ
اجتماعی مصیبت کے وقت کی نبوی دعا


مسلمان اس وقت جن حالات سے دو چار ہیں، حلب و شام میں خصوصاً اور پورے عالم میں عموماً، ضروری معلوم ہوا کہ ایسے وقت میں نبوی علاج کی رہنمائی کی جائے، جس میں اصل تو گناہوں سے توبہ و تعلق مع اللہ ہے،اور من جملہ ان کے قنوتِ نازلہ کا اہمتام بھی ہے، جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو تعلیم دی ہے ۔ آقاے دو جہاں، رحمة للعالمین  صلی اللہ علیہ وسلم  اور صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا اسوہٴ حسنہ یہ ہے کہ جب مسلمانوں پر کوئی عام اور عالم گیر مصیبت نازل ہو، مثلاً غیر مسلم حکومتوں کی طرف سے حملہ اور تشدد ہونے لگے اور دنیا کے سر پر خوف ناک جنگ چھا جائے یا دیگر بلاوٴں اور بربادیوں اور ہلاکت خیزیوں میں مبتلا ہو جائے، تو ایسی مصیبت کے دفعیے کے لیے فرض نمازوں میں قنوتِ نازلہ پڑھتے تھے، اور جب تک وہ مصیبت دفع نہ ہو جائے، یہ عمل برابر جاری رہتا تھا اور اس کا جواز عموماً جمہور ائمہ اور خصوصاً حنفیہ کے نزدیک باقی ہے اور منسوخ نہیں ہے؛ بلکہ جب کوئی عام مصیبت پیش آئے تومصیبت کے زمانے تک قنوتِ نازلہ پڑھنا جائز ہے، لہٰذا مسلمانوں کو ضرورت کے وقت اس سنت پر عمل کرناچاہیے اور قنوتِ نازلہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار کی کثرت، ظلم و زیادتی اور فسق و فجور اور ہر قسم کے گناہوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مسلمان حقوق العباد کی ادایگی کا پورا پورا لحاظ رکھیں، آپس میں محبت و ہم دردی اور اتفاق پیدا کریں، لہو و لعب سے پرہیز کریں اور اپنے خالق بزرگ و برتر کی بارگاہ میں گریہ و زاری کے ساتھ مناجات و دعا کریں؛ غرض یہ کہ ہر قسم کے اوامر و اخلاقِ حسنہ پر عمل کی کوشش کریں اور ہر قسم کی منکرات و برائی سے بچیں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمتِ کاملہ سے امید ہے کہ وہ اپنے بندوں کی دعائیں قبول اور ان کو اس گردابِ بلاسے نجات و خلاصی عطا فرمائے گا۔(عمدة الفقہ:۲/۲۹۵بترمیم)

چند احادیث
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے ایک مہینے تک نمازِ فجر میں قنوت پڑھی، جس میں آپ نے عرب کے بعض قبیلوں؛ رِعْل، ذکوان، عُصَیَّہ اور بنی لِحیان کے خلاف بددعا فرمائی۔(بخاری:۱۵۷۹)حضرت انس بن مالککی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ماہ تک قنوتِ نازلہ پڑھی اور اس کے بعد چھوڑ دی۔(ابوداود:۱۴۴۵) حضرت انس بن مالکسے دریافت کیا گیاکہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی نماز میں قنوتِ نازلہ پڑھی ہے ؟ انھوں نے فرمایا: ہاں۔ پھر پوچھا گیا کہ رکوع سے پہلے پڑھی ہے یا رکوع کے بعد ؟ فرمایا: رکوع کے بعد۔ (ابوداوٴد:۱۴۴۴)

تین قنوت
 لفظ قنوت کے معنی ہیں دعا، اور قنوت تین ہیں؛(۱)ایک وہ جو وتر میں پڑھی جاتی ہے (۲)دوسری قنوتِ نازلہ ہے، یعنی وہ قنوت جو دشمن کی طرف سے آنے والی اُفتاد کے وقت میں پڑھی جاتی ہے، یہ قنوت اجتماعی ہے جب مسلمانوں کو دشمن کی طرف سے کسی آفت کا سامنا ہو تو انھیں قنوتِ نازلہ پڑھنی چاہیے ۔ پھر امامِ اعظم رحمہ اللہ کا مشہور قول یہ ہے کہ یہ قنوت صرف نمازِ فجر کی دوسری رکعت کے قومے میں پڑھی جائے اور دوسرا قول یہ ہے کہ تمام جہری نمازوں میں پڑھ سکتے ہیں، اور امام شافعی کے نزدیک پانچوں نمازوں میں قنوتِ نازلہ پڑھ سکتے ہیں(۳) تیسری قنوت قنوتِ راتبہ یعنی ہمیشہ پڑھا جانے والی قنوت اس کے صرف امام مالک اور امام شافعی قائل ہیں۔ پھر امام مالک رحمہ اللہ اس کو مستحب گر دانتے ہیں اور امام شافعی رحمہ اللہ سنت، باقی دو امام اس قنوت کو تسلیم نہیں کرتے اور یہ قنوت صرف فجر کی نماز میں دوسری رکعت کے قومے میں پڑھتے ہیں۔(تحفة الالمعی:۲/۲۳۶)
نیز درست یہ ہے کہ قنوتِ نازلہ جنگ کے ساتھ مخصوص نہیں؛ بلکہ جب بھی مسلمانوں پر کوئی مصیبت آجائے یا فتنے میں مبتلا ہوں تو اسے پڑھا جائے۔(خیر الفتاویٰ:۲/۲۸۸)جب طاعون یا ہیضے وغیرہ کی وبا پھیل جائے جس سے لوگ مضطرب اور پریشان ہوں، تو قنوتِ نازلہ پڑھی جا سکتی ہے؛ تاآں کہ اللہ تعالیٰ اس مصیبت کو دور کر دے ۔(فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۱ صالح)

قنوتِ نازلہ سب کے لیے
قنوتِ نازلہ کا حکم عام ہے، مرد، عورت، امام، منفرد ہر ایک کو شامل ہے ۔ جماعت کی قید اور مَردوں کی تخصیص اور منفرد یا عورتوں کے لیے ممانعت کی صریح اور صحیح دلیل منقول نہیں ہے ۔ ”قَنَتَ الامامُ“ اس کے لیے کامل دلیل نہیں ہے ۔(حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ صاحبکابھی یہی نظریہ ہے) لہٰذا منفرد اور عورتیں اپنی نماز میں دعاے قنوت پڑھ سکتی ہیں؛ مگر عورتیں زور سے نہ پڑھیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۳)

قنوتِ نازلہ پڑھنے کا طریقہ
اس لیے عام مصیبت کے وقت بالاتفاق نماز ِ فجرکی جماعت میں قنوتِ نازلہ پڑھنا مسنون و مستحب ہے، جس میں نہ قنوتِ وتر کی طرح ہاتھ اٹھائیں نہ تکبیر کہیں۔(جواہر الفقہ:۶/۱۲۶) یعنی قنوتِ نازلہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ نمازِ فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد سَمِعَ اللہ لِمَنْ حَمِدَہ کہہ کر امام قومہ کرے،اور اسی حالت میں دعاے قنوت پڑھے اور جہاں جہاں وہ ٹھہرے، وہاں سارے مقتدی آہستہ آہستہ آمین کہتے رہیں،پھر دعا سے فارغ ہو کر اللّٰہ اکبرکہتے ہوئے سجدے میں چلے جائیں اور بقیہ نماز امام کی اقتدا میں معمول کے مطابق ادا کریں۔’عمدة الفقہ‘ میں ہے کہ بہ اعتبارِ دلیل کے قوی یہ ہے کہ(قنوتِ نازلہ)رکوع کے بعد پڑھی جائے، یہی اولیٰ اور مختار ہے۔ دعا سے فارغ ہو کر اللّٰہ اکبر کہہ کر سجدے میں جائیں۔ اگر یہ دعامقتدیوں کو یاد ہو، تو بہتر ہے کہ امام بھی آہستہ پڑھے اور سب مقتدی بھی آہستہ پڑھیں اور اگر مقتدیوں کو یاد نہ ہو، جیسا کہ اکثر تجربہ اس کا شاہد ہے تو بہتر یہ ہے کہ امام زور سے پڑھے اور سب مقتدی آہستہ آہستہ آمین کہتے رہیں۔(عمدة الفقہ:۲/۲۹۶بترمیم)

قنوتِ نازلہ
 قنوتِ نازلہ مختلف روایات میں قدرے مختلف الفاظ کے ساتھ وارد ہوئی ہے، ایک جامع دعا یہ ہے:
اللّٰہمَّ اھْدِنَا فِیْ مَنْ ھَدَیْتَ، وَعَافِنَا فِیْ مَنْ عَافَیْتَ، وَتَوَلَّنَا فِیْ مَنْ تَوَلَّیَتَ، وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مَا أَعْطَیْتَ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَیْتَ، فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضیٰ عَلَیْکَ، اِنَّہ لَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ، وَ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ، تَبَارَکْتَ رَبَّنا وَتَعالَیْتَ۔ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلِلْمُوٴْمِنِیْنَ وَلِلْمُوٴمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ، وَ أَصْلِحْھُمْوَ أَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ، وَ أَلِّفْ بَیْنَ قُلُوبِھِمْ وَاجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْاِیْمَانَ وَالْحِکْمَةََ، وَثَبِّتْھُمْ عَلیٰ مِلَّةِ رَسُوْلِکَ، وَاَوْزِعْھُمْ أَنْ یَشْکُرُوا نِعْمَتَکَ الَّتِیْ أَنْعَمتَ عَلَیْھِمْ، وَأَنْ یُوْفُوْا بِعَھْدِکَ الَّذِیْ عَاھَدتَّھُمْ عَلَیْہِ، وَانْصُرْھُمْ عَلَی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ، اِلٰہَ الْحَقِّ، سُبْحَانَکَ، لَا اِلٰہَ غَیْرُکَ۔ اَللّٰھُمَّ انْصُرْ عَسَاکِرَ الْمُسْلِمِینَ، وَالْعَنِ الْکَفَرَةَ وَالْمُشْرِکِیْنَ، الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ، وَیُقَاتِلُوْنَ أَوْلِیَائَکَ۔ اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیَنَ کَلِمَتِھِمْ، وَفَرِّقْ جَمْعَھُمْ، وَشَتِّتْ شَمْلَھُمْ، وَزَلْزِلْ أَقْدَامَھِمْ، وَاَلْقِ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الرُّعْبَ، وَخُذْھُمْ أَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ، وَأَنْزِلْ بِھِمْ بَأْسَکَ الَّذیْ لَا تَرُدُّہ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ۔
ترجمہ:
یا اللہ ! ہمیں راہ دکھلا اُن لوگوں میں جن کو آپ نے راہ دکھلائی، اور عافیت دے اُن لوگوں میں جن کو آپ نے عافیت عطا فرمائی، اور کارسازی فرمائیے ہماری ان لوگوں میں جن کے آپ کارسازہیں، اور برکت دے اُس چیز میں جو آپ نے ہم کو عطا فرمائی اور بچا ہم کو اُس چیز کے شر سے جس کو آپ نے مقدر فرمایا؛ کیوں کہ فیصلہ کرنے والے آپ ہی ہیں، آپ کے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، بے شک آپ کا دشمن عزت نہیں پاسکتا اور آپ کا دوست ذلیل نہیں ہوسکتا، برکت والے ہیں آپ اے ہمارے پروردگار!اور بلند و بالا ہیں۔ یا اللہ ! مغفرت فرما مومن مردوں اور عورتوں کی اور مسلمان مَرد اور مسلمان عورتوں کے گناہ معاف فرما اور اُن کے حالات کی اصلاح فرمااور ان کے باہمی تعلقات کو درست فرمادے اور اُن کے دلوں میں الفت باہمی اور محبت پیدا کردے اور ان کے دلوں میں ایمان و حکمت کو قائم فرما دے اور ان کو اپنے رسول کے دین پر ثابت قدم فرما، اور توفیق دے انہیں کہ شکر کریں تیری اُس نعمت کا جو تو نے انھیں دی ہے اور یہ کہ وہ پورا کریں تیرا وہ عہدجو تو نے ان سے لیا ہے ، اور غلبہ عطا کر اُن کو اپنے دشمن پر اور اُن کے دشمن پر اے معبود برحق! تیری ذات پاک ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ یا اللہ! مسلم افواج کی مدد فرماا اور کفار و مشرکین پر اپنی لعنت فرما جو ٓپ کے رسولوں کی تکذیب کرتے ہیں اور آپ کے دوستوں سے مقاتلہ کرتے ہیں، یا اللہ !اُن کے آپس میں اختلاف ڈال دے اور اُن کی جماعت کو متفرق کردے اور اُن کی طاقت کو پارہ پارہ کردے اور اُن کے قدم اکھاڑ دے اور اُن کے دلوں میں مسلمانوں کا رعب ڈال دے اور اُن کو ایسے عذاب میں پکڑ لے جس میں قوت و قدرت والا پکڑتا ہے اور اُن پر وہ عذاب نازل فرما جس کو آپ مجرم قوموں سے اٹھایا نہیں کرتے ۔
(جواہر الفقہ : ۴۴۵/۲، ۴۴۶، ۴۴۷، ط: زکریا ، جدید)


۲۔ اَللّھُمَّ اِنّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ. (رواہ احمد وابوداؤد)


  1. اے اللہ! ہم تجھی کو ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں-
    ۳۔ ‌اللَّهُمَّ ‌اكْفِنَاهُمْ وَكُفَّ عَنَّا بَأْسَهُمْ۔
    اے اللہ! جس طریقے سے تو چاہے ہمیں ان سے کافی ہو جا-
    ۴۔ اَللّھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ اَللّھُمَّ اھْزِمِ الْاَحْزَابَ. اَللّھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ۔ (متفق علیہ)
    کتاب اتارنے والے اور جلد حساب لینے والے اللہ! کافر جماعتوں کو شکست دے- اے اللہ! انہیں شکست دے اور انہیں ہلا کر رکھ دے-
    ۵۔ اَللّھُمَّ انْجِ إخْوَانَنَا الْمَسْجُوْنِیْنَ بِسِجْنِ الْھِنْدُوْس الْمُشْرِکِیْنَ‘ اَللّھُمَّ اِنّا نَسْتَوْدِعُکَ إخْوَانَنَا الْمَحْصُوْرِیْنَ.
    اے اللہ! مشرک ہندو کی جیلوں میں قید ہمارے بھائیوں کو نجات دے- اللہ! ہم اپنے گھرے ہوئے بھائیوں کو تیرے سپرد کرتے ہیں-
    اَللّھُمَّ انْجِ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الْمُؤمِنِیْنَ بِسِجْنِ أعْدَائِکَ وَأعْدَآئِ الدِّیْنِ.
    الٰہی! اپنے اور اپنے دین کے دشمنوں کی جیلوں میں قید کمزور مومن بندوں کو نجات دے-
    ۶۔ اَللّھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا۔(رواہ احمد)
    اے اللہ! ہمارے عیب ڈھانپ دے اور ہمارے خوف و خطرات سے ہمیں امن دے-
    ۷۔ اَللّھُمَّ اشْدُدْ وَطأتَکَ عَلَی الْیَھُوْدِ وَالْھِنْدُوس۔ اَللّھُمَّ اشْدُدْ وَطْأتَکَ عَلَی الْمَسِیْحِیّیْنَ الصَّلِیْبِیّنَ۔ اَللّھُمَّ اشْدُدْ وَطَأتَکَ عَلَی الْمُشْرِکِیْنَ وَالْکُفّارِ اَجْمَعِیْنَ وَاجْعَلْھَا عَلَیْھِمْ سِنِیْنَ کَسِنِيْ یُوْسُفَ۔
    اے اللہ! اپنا عذاب یہود و ھنود پر سخت کر دے- اللہ! اپنا عذاب صلیبی عیسائیوں پر سخت کر‘ الٰہی ! اپنا عذاب تمام مشرکین اور کفار پر سخت کر دے- اے اللہ! ان پر یوسف علیہ السلام کے زمانے جیسا قحط ڈال دے-
    ۸۔ اَللّھُمَّ اَنْتَ الْقَوِیُّ وَنَحْنُ الضُّعَفآئُ وَاَنْتَ الْغَنِیَّ وَنَحْنُ الْفُقَرَآئُ نَشْکُوْ اِلَیْکَ ضُعْفَ قُوَّتِنَا وَقِلّۃَ حِیْلَتِنَا وَھَوَ انَنَا عَلَی النّاسِ.
    اے اللہ! تو طاقت والا اور ہم کمزور ہیں‘ تو دولت والا اور ہم فقیر ہیں- لوگوں میں اپنی رسوائی‘ تدبیر کی کمی اور اپنی طاقت کی کمزوری کی شکایت ہم تیرے ہاں کرتے ہیں-
    اَللّھُمَّ عَلَیْکَ بِالْیَہُوْدِ وَالصَّلِیْبِیّنَ۔ اَللّھُمَّ عَلَیْکَ بِالْھِنْدُوْسِ وَالْمُشْرِکِیْن۔ اَللّھُمَّ عَلَیْکَ بِالشُّیُوعِیِّینَ وَالْکُفّارِ اَجْمَعِیْن.
    اے اللہ! یہودو نصاریٰ کی پکڑ تیرے ذمے- اے اللہ! ہندوئوں اور مشرکوں کی گرفت بھی تیرے ذمے- اے اللہ! کمیونسٹوں اور تمام کافروں کا مواخذہ بھی تیرے ذمے ہے- (یعنی تو ان سب کو اپنے ذمے لے اور انہیں خوب عذاب دے)
    ۹۔ اَللّھُمَّ دَمِّرْ أعْدَائَ الدِّیْنَ اَللّھُمَّ دَمِّرْ دِیَارَھُمْ وَشَتِّتْ شَمْلَھُمْ وَفَرِّقْ جَمْعَھُمْ اَللّھُمَّ مَزِّقْھُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ‘ اَللّھُمَّ قَتِّلْ شُبَّانَھُمْ وَیَتِّمْ أطْفَالَھُمْ وَرَمِّلْ نِسَآئَ ھُمْ‘ اَللّھُمَّ خُذْھُمْ أَخْذَ العَزِیْزِ المُقْتَدِرِ‘ اَللّھُمَّ احْصِھِمْ عَدَداً وَاقْتَلْھُمْ بَدَداً
    اللہ! دین کے دشمنوں کو ہلاک کر دے- اللہ! ان کے گھروں کو برباد کر دے‘ ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دے اور ان کی جمعیت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے- اے اللہ! انہیں ہر قسم کی تباہی سے دو چار کر کے چیر پھاڑ دے- الٰہی! ان کے جوانوں کو قتل‘ ان کے بچوں کو یتیم اور ان کی عورتوں کو بیوہ کر دے‘ اے اللہ! ایک غالب اقتدار والے کی طرح انہیں پکڑ لے- اللہ! ان کی تعداد شمار کر لے اور انہیں چن چن کر ہلاک کر-
    ۱۰۔ اَللّھُمَّ اَنصُرْعِبَادَکَ الْمُجَاھِدِیْنَ الّذِیْنَ یُجَاھِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِکَ وَیُقَاتِلُوْنَ أَعْدَائَکَ فَیَقْتُلُوْنَ وَیُقْتَلُوْنَ۔ اَللّھُمَّ اُنصُرْھُمْ فِیْ کَشْمِیْرٍ وَأنصُرْھُمْ بِشِیْشَانَ‘ اَللّھُمَّ انُصُرْھُمْ فِیْ بَوْسِنْیَا وَأرَاکَانَ اَللّھُمَّ انصُرْھُمْ فِیْ فَلَسْطِیْنَ وَفِیْ کُلِّ مَکَانٍ.
    اے اللہ! اپنے ان مجاہد بندوں کی مدد فرما جو تیرے راستے میں جہاد کرتے اور تیرے دشمنوں سے لڑائی کرتے ہیں- وہ قتل کرتے بھی ہیں اور (اس راہ میں) قتل کر بھی دئیے جاتے ہیں- اللہ ! کشمیر اور چیچنیا میں ان کی مدد فرما- الٰہی! بوسنیا اور اراکان میں ان کی مدد فرما- اے اللہ! فلسطین میں اور ہر جگہ ان کی مدد فرما-
    اَللّھُمَّ انْصُرْھُمْ نَصْراً مُؤزَّراً وَّانْصُرْھُمْ نَصْراً عَزِیْزًا وَّافْتَحْ لَھُمْ فَتْحًا مُبِیْناً۔
    اے اللہ! ان کی بھرپور مدد فرما‘ ان کی وہ مدد کر جو غالب آنے والی ہو اور انہیں واضح فتح نصیب فرما-
    ۱۱۔ اَللّھُمَّ انْصُرِ الْمُجَاھِدِیْنَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَانْصُرْھُمْ بِجُنُودِ الْمَلاَئِکَۃِ‘ اَللّھُمَّ انْصُرْھُمْ نَصْرَ الْمُقْتَدِرِ‘ اَللّھُمَّ انْصُرْھُمْ کَنَصْرِ یَوْمِ بَدْر‘ اَللّھُمَّ انْصُرْھُمْ وَاحْفَظْھُمْ ‘ اَللّھُمَّ ثَبّتْ اَقْدَامَھُمْ وَسَدِّدُ رَمْیَہُمْ وَاَنْزِلِ السَّکِیْنَۃَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ ‘ اَللّھُمَّ احْفَظْھُمُ مِنْ بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ وَمِنْ خَلْفِھِمْ وَعَنْ یَمِیْنِہِمْ وَعَنْ شِمَالِھِمْ وَمِنْ فَوْقِہِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ ‘ اَللّھُمَّ احْفَظْہُمْ بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ.
    اے اللہ! مجاہدین کی مدد جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ فرما اور ان کی مدد فرشتوں کی افواج سے بھی فرما- الٰہی! اقتدار والے کی مدد جیسی ان کی مدد فرما- (اور تجھ سے بڑھ کر کوئی صاحب اقتدار نہیں) اللہ! بدر والے دن جیسی ان کی مدد فرما- ان کی مدد بھی کر اور انہیں محفوظ بھی رکھ- اے اللہ! انہیں ثابت قدم رکھ‘ ان کے نشانے ٹھکانے پر لگا اور ان کے دلوں میں اطمینان و سکون نازل فرما- اے اللہ! انہیں سامنے سے‘ پیچھے سے‘ دائیں اور بائیں سے‘ اوپر اور نیچے سے محفوظ رکھیو- الٰہی ! ان کی حفاظت ہر اس چیز سے فرما جس کے ساتھ تو اپنے صالح بندوں کی حفاظت فرماتا ہے-
    ۱۲۔ اَللّھُمَّ اھْلِکِ الظَّالِمِیْنَ بِالظَّالِمِیْنَ وَاَخْرِجْنَا مِنْہُمْ سَالِمِیْنَ غَانِمِیْنَ.
    اے اللہ ! تو ظالموں کو ظالم لوگوں سے برباد فرما اور ہمیں ان کے درمیان سے صحیح سلامت غنیمت لے کر لوٹنے والے‘ نکال لا-
    ۱۳۔ اَللّھُمَّ اِنّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ جَہْدِ الْبَلَائِ وَدَرْکِ الشَّقَآئِ وَسُوْئِ الْقَضَآئِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَائِ۔(متفق علیہ)
    اے اللہ! ہر مصیبت کی سختی سے‘ ہر بدبختی کے گھیر لینے سے‘ ہر بری تقدیر سے اور دشمنوں کے ہم پر ہنسنے سے ہم تیری پنا ہ چاہتے ہیں-
    ۱۴۔ اَللّھُمَّ اَنْتَ عَضُدُنَا وَنَصِیْرُنَا ‘ بِکَ نَحُوْلُ وَبِکَ نَصُوْلَ وَبِکَ نُقَاتِلُ۔(رواہ الترمذی وابوداؤد)
    اے اللہ! تو ہی ہمیں قوت دینے والا اور ہمارا مدد گار ہے- تیری مدد کے ساتھ ہم جنگی حیلے کرتے‘ دشمن پر حملہ اور لڑائی کرتے ہیں-
    ۱۵۔ اَللّھُمَّ اِنّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ وَلاَ نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ۔(الأذکار للنووی ص۹۶)
    اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں‘ تجھ سے معافی چاہتے ہیں‘ تیری ثناء بیان کرتے ہیں‘ تیرے ساتھ کفر نہیں کرتے اور جو تیری نافرمانی کرتے ہیں ہم ان سے علیحدگی اختیار کرتے اور انہیں ترک کرتے ہیں-
    ۱۶۔ اَللّھُمَّ إیّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُوَ اِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ نَرْجُوْ رَحْمَتَکَ وَنَخَافُ عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفّارِ مُلْحِقٌ.(مصنف عبدالرزاق ومصنف ابن ابی شیبہ)
    اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں- تیرے لئے ہی ہم نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں- تیری ہی طرف لپکتے اور سعی کرتے ہیں‘ تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں- بلاشبہ تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے-
    ۱۷۔ یَا قَدِیْمَ الْاِحْسَانٍ یَا مَنْ اِحْسَانُہٗ فَوْقَ کُلِّ اِحْسَانٍ یَا مَالِکَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ یَا حَیُّی یَا قُیُّوْمُ یَا ذَا الْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ ‘ یَا مَنْ لاَ یُعْجِزُہٗ شَيْئٌ وَلاَ یَتَعَاظَمُہٗ شَیْیئٌ‘ أُنْصُرُنَا عَلَی اَعْدَائِنَا ھٓؤلآئِ وَغَیْرِھِمْ وَأظْھِرْنَا عَلَیْھِمْ فِیْ عَافِیَۃٍ وَّسَلاَمَۃٍ عَامَّۃٍ عَاجِلًا۔(الأذکار للنوویؒ ص ۳۰۵)
    قدیم زمانے سے احسان کرنے والے اللہ! اے وہ ذات کہ جس کا احسان ہر نیکی پر غالب ہے! اے دنیا و آخرت کے مالک! ہمیشہ کے لئے زندہ اور قائم رہنے والے! اے جلال و اکرام والے! اے وہ ذات کہ جسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی اور نہ کوئی اس سے عظیم ہو سکتی ہے! ہمارے تمام دشمنوں پر ہماری مدد فرما- جلد پہنچنے والی تمام قسم کی عافیت اور سلامتی کے ساتھ ہمیں ان پر غالب فرما-
    ۱۸۔ { رَبّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَمْ تَغْفِرْلَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْن } (الاعراف۲۳)
    اے ہمارے پروردگار! ہم اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے ہیں اور اگر تو نے ہمیں نہ بخشا اور نہ ہی ہم پر رحم فرما یا تو ہم ضرور خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے-
    ۱۹۔ { رَبَّنَا عَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا وَاِلَیْکَ أَنَبْنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرَo رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَاغْفِرْلَنَا رَبَّنَا اِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ } (الممتحنہ۴‘۵)
    اے ہمارے رب! ہم تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں‘ تیری طرف ہی رجوع کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہمیں پلٹ کر جانا ہے- اے اللہ! ہمیں کافروں کے لئے پرکھ کا ذریعہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے- بے شک تو غالب ہے حکمت والا-
    ۲۰۔ اَللّھُمَّ اِنَّا نَسْألُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالسَّلاَمَۃَ مِنْ کُلِّ إثْمٍ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّۃِ وَالنّجَاۃَ مِنَ النَّارِ.(الحاکم وصححۃ الذھبي)
    اے اللہ ! ہم تیری رحمت کے اسباب کا سوال کرتے ہیں- تیری مغفرت کے سامان‘ ہر گناہ سے سلامتی‘ ہر نیکی سے حصہ‘ جنت کی کامیابی اور جہنم سے نجات کا سوال کرتے ہیں-
    ۲۱۔ اَللّھُمَّ اِنِّیْ أعُوْذُبِکَ مِنْ قَلْبٍ لاَ یَخْشَعُ وَ مِنْ دُعَائٍ لاَ یُسْمَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ وَمِنْ عِلْمٍ لاَ یَنْفَعُ أعُوْذُبِکَ مِنْ ھٓؤلآئِ الْاَرْبَعِ. (الترمذی وابو داؤد والنسائی)
    اے اللہ! میں اس دل سے جو تجھ سے نہ ڈرے‘اس دعا سے جو سنی نہ جائے ‘ اس جی سے جو نہ بھرے اور اس علم سے جو نفع نہ دے- ان چاروں سے تیری پناہ مانگتا ہوں-
    ۲۲۔ اَللّھُمَّ اَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِنَا‘ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا وَاھْدِنَا سُبُلَ السَّلاَمِ وَنَجّنِاَ مِنَ الظُّلُمَاتِ اِلَی النُّورِ وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَھَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ وَبَارِکِ لَنَا فِیْ اَسْمَاعِنَا وَاَبْصَارِنَا وَقُلُوْبِنَا وَاَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ.
    اے اللہ! ہمارے دلوں میں باہمی محبت ڈال دے- ہمارے درمیان اصلاح فرما- ہمیں سلامتی کے راستوں کی ہدایت نصیب فرما‘ ہمیں اندھیروں سے نجات دلا کر روشنی (ہدایت) کی طرف لے آ- ہمیں تمام قسم کے پوشیدہ اور ظاہر بے حیائی کے کاموں سے دور رکھ‘ ہماری سننے اور دیکھنے کی طاقت‘ ہمارے دلوں‘ ہماری بیویوں اور ہماری اولادوں میں برکت عطا فرما- ہمارے اوپر توجہ فرما بے شک تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے-
    ۲۳۔ اَللّھُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَاتَحُوْلُ بِہٖ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعَاصِیْکَ وَمِنْ طَاعَتِکَ مَاتُبَلِّغُنَا بَہٖ جَنَّتَکَ وَمِنَ الْیَقِیْنِ مَا تُہَوِّنُ بِہٖ عَلَیْنَا مُصِیْبَاتِ الدُّنْیَا وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَاَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا اَحْیَیْتَنَا وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَلْ ثَأرَنَا عَلَی مَنْ ظَلَمَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی مَنْ عَادَانَا وَلاَ تَجْعَلْ مُصِیْبَتَنَا فِیْ دِیْنِنَا وَلاَ تَجْعَلِ الدُّنْیَا اَکْبَرَھَمِّنَا وَلاَ مَبْلَغَ عِلْمِنَا وَلاَ تُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لاَ یَرْحَمُنَا۔(رواہ الترمذی وقال ھذا حدیث حسن غریب وابن السني والحاکم)
    اے اللہ! اپنے ڈرکا ہمیں اتنا وافر حصہ عطا کر دے جو ہمارے اور ہم سے سرزد تیری نافرمانیوں کے درمیان حائل ہو جائے اور اپنی اطاعت اتنی زیادہ عطا فرما کہ جس کے ساتھ تو ہمیں اپنی جنت میں پہنچا دے اور اتنا یقین دے دے کہ جس سے دنیا کی مصیبتیں ہم پر آسان ہو جائیں- جب تک تو ہمیں زندہ رکھے ہمیں اپنے کانوں‘ اپنی آنکھوں اور اپنی طاقت سے فائدہ اٹھانے دے- اسے ہم سے ورثہ میں دے اور جو ہم پر ظلم کرتے ہیں‘ ہمارا غصہ اور انتقام ان پر کر دے‘ اور جو ہم سے دشمنی کرتے ہیں ان پر ہماری مدد فرما‘ ہماری مصیبت کو ہمارے دین میں نہ کرنا اور دنیا کو ہمارے لئے بہت بڑا پریشانی کا سبب اور علم کے ذریعے کمائی کا سبب نہ بنا- ہم پر ایسے لوگوں کو مسلط نہ فرما جو ہم پر رحم نہ کریں-
    ۲۴۔ اَللّھُمَّ زِدْنَا وَلاَ تَنْقُصْنَا وَاَکْرِمْنَا وَلاَ تُھِنَّا وَاَعْطِنَا وَلاَ تَحْرِمْنَا وَآثِرْنَا وَلاَ تُؤْثِرْ عَلَیْنَا وَاَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا۔(رواہ احمد والترمذي)
    اے اللہ! تو ہمیں زیادہ کردے‘ کم نہ کرنا‘ ہمیں معزز کر دے‘ رسوا نہ کرنا- ہمیں عطا کر دے‘ محروم نہ کرنا- ہمیں ترجیح دے‘ ہم پر کسی اور کو غالب کرنے میں ترجیح نہ دے‘ ہمیں راضی رہنے کی توفیق دے اور ہم سے تو راضی ہو جا-
    ۲۵۔ اَللّھُمَّ مَنْ أرَادَنَا وَأرَادَ الْمُسْلِمِیْنَ بِسُوْئٍ وَشَرٍ فَاجْعَلْ کَیْدَہٗ فِیْ نَحْرِہٖ وَاشْغِلْہُ بِنَفْسِہٖ وَاجْعَل تَدْبِیْرَہٗ تَدْمِیْرًا عَلَیْہِ۔
    اے اللہ! جو ہمارے اور مسلمانوں کے متعلق برائی اور شرکا ارادہ رکھے تو اس کے مکرو فریب کو اسی کے خلاف کر دے- اسے اپنے ہی جی میں مشغول کر دے اور اس کی کوشش اور سوچ کو اس کی تباہی کا ذریعہ بنا دے-
    ۲۶۔ { رَبَّنَا آمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ } (آل عمران ۵۳)
    اے ہمارے مالک! ہم اس سب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمایا اور تیرے پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی ہم نے تابعداری کی- تو ہمیں گواہوں کے ساتھ لکھ لے-
    ۲۷۔ { رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَO وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْن } (یونس ۸۵-۸۶)
    اے ہمارے رب! ہمیں ظالم قوم کے ظلم کا نشانہ مت بنائیو اور کافروں کی قوم سے ہمیں اپنی خاص رحمت کے ساتھ نجات دیجیو-
    ۲۸۔ اَللّھُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنِا فِی الْاُمُوْرِ کُلِّھَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْآخِرَۃِ۔ (رواہ أحمد)
    اے اللہ ! تمام کاموں میں ہمارا انجام بہتر کیجیو- ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے پناہ دیجیو-
    ۲۹۔ {رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَيْئٍ رَّحْمَۃً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِیْلَکَ وَقِھِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ O رَبَّنَا وَأدْخِلْھُمْ جَنّٰتِ عَدْنٍنِ الّتِیْ وَعَدْتَّھُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِھِمْ وَأزْوَاجِھِمْ وَذُرِّیَّاتِھِمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO وَقِھِمُ السَّیِّئَآتِ وَمَنْ تَقِ السَّیِّئَآتِ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَہٗ وَذَلِکَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ } (سورہ غافر۷-۹)
    اے ہمارے رب! تیری رحمت اور علم نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے‘ تو--- جو لوگ توبہ کرتے ہیں اور تیرے راستے پر چلتے ہیں انہیں بخش دے اور انہیں جہنم کے عذاب سے بچا لے- اے ہمارے پروردگار! انہیں بھی اور ان کے آبائو اجداد‘ بیویوں اور اولاد میں سے جو اس کے لائق ہیں ان سب کو بھی اپنے ان ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل فرما کہ جن کا تونے ان سے وعدہ کر رکھا ہے بلا شبہ تو ہی غالب‘ حکمت والا ہے اور (قیامت کے دن) ان کو برائیوں(تکلیفوں) سے بچا دیجیو- کیونکہ اس دن کی تکلیفوںسے جسے تو نے بچا لیا اس پر تونے بڑا رحم کیا اور یہی تو بڑی کامیابی ہے-
    ۳۰۔ { رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلاَ تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلاًّ لِّلَّذِیْنَ آمَنُوا رَبَّنَا اِنَّکَ رَؤُفٌ رَحِیْمٌ} (سورۃالحشر۱۰)
    اے ہمارے مالک! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ایمان میں ہم سے سبقت لے جا چکے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے بارے میل(کینہ) مت آنے دیجیو- اے ہمارے پروردگار! بے شک تو بڑی شفقت والا اور مہربان ہے-
    ۳۱۔ { اَللّھُمَّ آتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ } (متفق علیہ)
    اے اللہ! ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا-
    ۳۲۔ { رَبَّنَا إنّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ } (آل عمران ۱۶)
    اے ہمارے رب! بے شک ہم ایمان لائے ہیں (تیرے اوپر) لہٰذا ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے-
    ۳۳۔ { رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاً سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِO رَبَّنَا اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍO رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ أَنْ آمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّئآتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِO رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَی رُسُلِکَ وَلاَ تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیْعَادَO } (آل عمران ۱۹۱-۱۹۴)
    اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ کارخانہ بے کار نہیں بنایا- تیری ذات پاک ہے تو ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا- اے اللہ! جسے تونے دوزخ میں داخل کر دیا‘ اسے تو نے رسوا کیا اور مشرکوں کا کوئی مددگار نہیں-اے ہمارے رب!ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز کو سنا(جو کہہ رہا تھا) کہ اپنے رب پر ایمان لائو تو ہم ایمان لے آئے- اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور فرما اور نیک لوگوں کے ساتھ ہمیں موت دے- (ہمارا حشران کے ساتھ ہو) ہمارے مالک!اپنے پیغمبروں کی زبانی جو تو نے ہم سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہمیں عطا کر اور ہمیں قیامت والے دن رسوا نہ کرنا اس لئے کہ تو وعدہ خلافی نہیں کرتا-
    ۳۴۔ { رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ } (البقرہ ۲۵۰)
    اے ہمارے پروردگار! ہمیں بہت زیادہ صبر عنایت فرما اور ہمیں لڑائی میں ثابت قدم رکھ اور لشکر کفار پر فتح یاب کر-
    ۳۵۔ { رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ }(سورۃ آل عمران۱۴۷)
    ہمارے مالک! ہمارے گناہ بخش دے اور جہ ہم سے زیادتی ہوئی ہمارے کام میں(وہ بھی بخش دے) اور ہمارے پائوں جما دے اور کافروں پر ہمیں فتح عطا فرما-
    ۳۶۔ اَللَّھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ وَمُجْرِیَ السَّحَابِ وَھَازِمَ الْاَحْزَابِ اھْزَمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ وَانْصُرْنَا عَلَیْھِمْ۔ (رواہ البخاری و مسلم)
    اے کتاب اتارنے والے! بادلوں کو چلانے والے! اور جماعتوں کو شکست دینے والے اللہ! انہیں شکست دے‘ انہیں ہلا کر رکھ دے اور ہماری ان پر مددفرما-
    ۳۷۔ اَللَّھُمَّ لَوْ لاَ اَنْتَ مَا اھْتَدَیْنَا وَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّیْنَا فَأنْزِلَنْ سَکِیْنَۃً عَلَیْنَا وَثَبِّتِ الْاَقْدَامَ اِنْ لاَ قَیْنَا اِنّ الْألٰی قَدْبَغَوْا عَلَیْنَا إذَا أَرَادُوْا فِتْنَۃً أَبَیْنَا۔(متفق علیہ)
    اے اللہ! اگر تیری مدد نہ ہوتی تو ہم نہ ہدایت پا سکتے تھے‘ نہ خیرات کر سکتے تھے اور نہ نماز پڑھ سکتے تھے- ہم پر سکون و اطمینان نازل فرما اور اگر ہمارا آمنا سامنا دشمن سے ہو تو ہمیں ثابت قدمی عطا فرمانا- بلا شبہ دشمن ہم پر چڑ ھ دوڑے ہیں اور ہم نے ان کے کفر واستبداد کا انکار کیا ہے اگر وہ اس کا ارادہ رکھیں تو-
    ۳۸۔ { رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ O }(آل عمران۸)
    اے رب کریم! اس کے بعد کہ تو نے ہمیں سیدھی راہ پر لگایا ہمارے دلوںکو ڈانواں ڈول نہ کر دیجیو اور اپنی طرف سے ہمیں خاص رحمت عنایت فرما کیونکہ تو ہی بہت زیادہ عنایت کرنے والا ہے-
    ۳۹۔ { رَبَّنَا لاَ تُؤَا خِذْنَا إنْ نَسِیْنَا أَوْ أَخْطَأنَا رَبَّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَیْنَا اِصْرًاکَمَا حَمَلتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا ط رَبَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَا مَا لاَ طَاَقَۃَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلاَنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ O} (البقرہ-۲۸۷)
    اے ہمارے پروردگار ! اگر ہم بھول گئے ہوں یا ہم نے خطا کی ہو تو اس پر ہمارا مؤاخذہ نہ کیجیو- رب کریم! جیسا تو نے پہلے لوگوں پر بھاری بوجھ ڈالا تھا‘ ویسا بوجھ ہم پر مت ڈالیو اور جس چیز کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں وہ ہم سے نہ اٹھوائیو- ہمیں معاف کر دے‘ ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما- تو ہی ہمارا حامی و مددگار ہے- کافروں کی قوم پر ہماری مدد فرما-
    ۴۰۔ اَللَّھُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبَّ کُلِّ شَيْئٍ وَمَلِیْکِہٖ نَشْھَدُ اَنْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ‘ نَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ۔
    اے غیب اور حاضر کے جاننے والے اللہ! آسمانوں‘ زمین کو پیدا کرنے والے! ہر چیز کے پروردگار اور ان کے بادشاہ! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں- ہم اپنے نفسوں کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں اور شیطان کے شر اور اس کے شرک سے بھی - (ہم تیری پناہ چاہتے ہیں)
    ۴۱۔ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ ‘ لاَ اِلٰہَ اِلاّ اللّہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ‘ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّہُ رَبُّ السّمٰوٰتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔ (متفق علیہ)
    عظیم و بردبار اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ عرش عظیم کے مالک اللہ کے سوال کوئی معبود نہیں‘ عرش کریم کے مالک‘ آسمانوں اور زمین کے رب کے سوا کوئی الہ نہیں ہے-
    ۴۲۔ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ ‘ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِیْرٌ آتِبُوْنَ ‘ تَائِبُوْنَ ‘ عَابِدُوْنَ ‘ سَاجِدُوْنَ ‘ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ ‘ صَدَقَ اللّہُ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ۔ (متفق علیہ)
    اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‘ اسی کی بادشاہی اور اسی کے لئے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے- ہم اپنے رب کی تعریف کرنے والے‘ اسے سجدہ کرنے والے‘ اس کی عبادت کرنے والے‘ اس سے توبہ کے طلب گار اور اسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں- اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا‘ اپنے بندے کی اس نے مدد کی اور اس اکیلے نے تمام لشکروں کو شکست دے دی ہے-
    ۴۳۔ اَللَّھُمَّ رَحْمَتَکَ نَرْجُوْ فَلاَ تَکِلْنَا إلیٰ أَنْفُسِنَا طَرَفَۃَ عَیْنٍ وَاَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا کُلَّہٗ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ-‘‘ (رواہ ابو داؤد و ابن حبان)
    اے اللہ! ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں- ایک لحظہ بھی ہمیں اپنی جانوں کے سپرد نہ فرما- اور ہمارے تمام معاملات درست فرما دے تیرے سوا کوئی معبود نہیں-
    ۴۴۔ اَللَّھُمَّ إنّا نَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ۔ (متفق علیہ)
    اے اللہ! ہم تیرے پناہ چاہتے ہیںغم اور دکھ سے‘ عاجز ہونے اور سستی سے‘ بذدلی اور کنجوس سے‘ قرض کے چڑھ جانے اور لوگوں کے غالب آ جانے سے-
    ۴۵۔ اَللَّھُمَّ آتِ نَفْسِیْ تَقْوَاھَا وَزَکِّھَا اَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکَّاھَا‘ أَنْتَ وَلِیُّھَا وَمَوْلاَھَا اَللَّھُمَّ إنَّا نَعْوُذُبِکَ مِنْ عِلْمٍ لاَ یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لاَ یَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ وَمِنْ دَعْوَۃٍ لاَ یُسْتَجَابُ لَھَا۔ (رواہ مسلم)
    اے اللہ! میری جان کو اس کا تقویٰ عطا فرما‘ اسے پاک کر دے‘ تو ان میں بہترہے جو اسے پاک کریں تو اس کا دوست اور مالک ہے- اے اللہ! ہم ایسے علم سے پناہ چاہتے ہیں جو نفع نہ دے اور ایسے دل سے تیری پناہ چاہتے جو ڈرے نہ اور ایسے نفس سے تیری پناہ چاہتے ہیں جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے تیری پناہ چاہتے ہیں جو قبول نہ کی جائے-
    ۴۶۔ اَللَّھُمَّ إنّا نَسْألُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالْغِنَی۔ (رواہ مسلم)
    اے اللہ! ہم آپ سے ہدایت‘ تقویٰ‘ پاکدامنی اور غنائے نفس کا سوال کرتے ہیں-
    ۴۷۔ رَبِّ أعِنِّيْ وَلاَ تُعِنْ عَلَيَّ وَانْصُرْنِيْ وَلاَ تَنْصُرْ عَلَيَّ وَامْکُرْ لِيْ وَلَا تَمْکُرْ عَلَيَّ وَاھْدِنِيْ وَیَسِّرِ الْھُدٰی إِلَيَّ وَانْصُرْنِيْ عَلَی مَنْ بَغٰی عَلَيَّ ۔ رَبِّ اجْعَلْنِیْ لَکَ شَکَّارًا ‘ لَکَ ذَکَّارًا ‘ لَکَ رَھَّابًا ‘ لَکَ مِطْوَاعًا ‘ إِلَیْکَ مُخْبِتًا ‘ لَکَ اَوَّاھًا مُنِیْبًا ۔ رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبََتِيْ وَاغْسِلْ حَوْبَتِيْ وَأجِبْ دَعْوَتِيْ وَثَبِّتْ حُجَّتِيْ وَاھْدِ قَلْبِيْ وَسَدِّدْ لِسَانِيْ وَاسْلُلْ سَخِیْمَۃَ قَلْبِيْ ۔(رواہ ابو داؤد و احمد)
    اے میرے پروردگار ! میری مدد فرما اور میرے خلاف کسی کی مدد نہ کرنا‘ مجھے حیلہ عطا فرما اور میرے اوپر کسی کو مکر کی توفیق نہ دے- میری رہنمائی فرما اور میرے لیے ہدایت کو آسان کر دے- جو بھی میرے اوپر سرکشی کرے اس پر میری مدد فرما- اے میرے پروردگار! مجھے اپنا بہت زیادہ شکر کرنے والا، تیرا بہت زیادہ ذکر کرنے والا، تجھ سے بہت زیادہ ڈرنے والا، تیری اطاعت کرنے والا ، تیری طرف عاجزی اختیار کرنے والا، تیرے لیے آہیں بھرنے والا اور تیری طرف رجوع کرنے والا (بندہ) بنا دے ۔ اے میرے پروردگار! میری توبہ قبول کر لے اور میرے گناہوں کو دھو ڈال۔ میری دعا قبول کر لے اور میری دلیل کو ثابت فرما دے‘ میری زبان کو برائیوں سے روک دے اور میرے سینے کے کینوں کو باہر نکال دے-
    ۴۸۔ اَللَّھُمَّ اجْعَلْ سَرِیْرَتَنَا خَیْرًا مِّنْ عَلاَنِیَتِنَا وَاجْعَلْ عَلاَنِیْتَنِا صَالِحَۃً۔ اَللَّھُمَّ إنّا نَسْأَلُکَ مِنْ صَالِحٍ مَاتُؤْتِی النّاسَ مِنَ الْاَھْلِ وَالْمَالِ وَالْوَلَدِ غَیْرَ الضَّالِّ وَلاَ الْمُضِلِّ۔ (رواہ الترمذي)
    اے اللہ! ہمارے پوشیدہ احوال کو ہمارے ظاہر سے بہتر کر دے اور ہمارے ظاہر کو نیک کر دے- اے اللہ! تو لوگوں کو جو اہل و عیال اور مال عطا کرتا ہے ان میں سے ہم صالح کا تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ جو نہ خود گمراہ ہو اور نہ گمراہ کرنے والا ہو-
    ۴۹۔ لاَ إلٰہَ إلاّ اللّہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ‘ سُبْحَانَ اللّہِ رَبِّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ‘ لاَ إلٰہَ إلاّ اَنْتَ‘ عَزَّجَارُکَ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ ‘‘ (رواہ ابن السني)
    معزز اور بردبار اللہ کے سوا کوئی اللہ نہیں- عرش عظیم کا مالک اور ساتوں آسمانوں کا رب‘ اللہ پاک ہے- اللہ ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں- تیری ثناء بڑی شان والی ہے اور تیری پناہ بہت معزز ہے-
    ۵۰۔ اَللَّھُمَّ لاَ سَھْلَ إلاّ مَاجَعَلْتَہٗ سَھَلاً وَأنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ إذَا شِئْتَ سَھْلاً۔ (رواہ ابن السني)
    اے اللہ! کوئی کام آسان نہیں مگر جسے تو آسان کر دے اور جب تو چاہے تو غم کو آسان فرما دے-
    ۵۱۔ اَللَّھُمَّ اَھْدِنَا فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنَا فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنَا فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لَنَا فِیْمَا أعْطَیْتَ ‘ وَقِنَا شَرَّمَا قَضَیْتَ فَإنَّکَ تَقْضِيْ وَلاَ یُقْضٰی عَلَیْکَ وَإنَّہ ‘ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ ‘ وَ لَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ ‘ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ۔(رواہ ابو داؤد‘ والترمذي والنسائی وابن ماجہ)
    اے اللہ! جن لوگوں کو تونے ہدایت دی ان میں ہمیں بھی ہدایت نصیب فرما اور جن کو تو نے معافی دی ہے ان میں ہمیں بھی معافی عطا فرما- اور جن کی تو نے ذمہ داری لی ہے- ان میں ہمارا بھی ذمہ دار بن جا اور جو تو نے ہمیں عطا کیا ہے اس میں برکت ڈال دے- اور جو تو نے فیصلہ کر رکھا ہے- اس کی تکلیف سے ہمیں بچا- بیشک تو فیصلہ کرتا ہے- تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جا سکتا- جس سے تو دوستی لگالے وہ ذلیل نہیں ہوتا - اور جس سے تجھے دشمنی ہو جائے وہ کبھی عزت نہیں پا سکتا-اے ہمارے رب تو برکت والا اور بلند وبالا ہے-
    ۵۲۔ اَللَّھُمَّ انْجِزْلَنَا مَا وَعَدْتَنَا‘ اَللَّھُمَّ آتِنَا مَا وَعَدْتَنَا (رواہ مسلم)
    اے اللہ! ہم سے تو نے جو وعدہ کر رکھا ہے اسے پورا فرما- اے اللہ! ہم سے تو نے جو وعدہ کر رکھا ہے اسے ہمیں عطا فرما-
    ۵۳۔ اَللَّھُمَّ اَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّھُمْ وَقُلُوْبُنَا وَقُلُوْبُہُمْ بِیَدِکَ وَإنّمَا یَغْلِبُھُمْ اَنْتَ۔
    اے اللہ! تو ہمارا بھی رب ہے اور ان (کفار) کا بھی رب ہے- ان کے اور ہمارے دل تیرے ہی ہاتھ میں ہیں اور ان پر تو ہی غالب آ سکتا ہے-
    ۵۴۔ یَا مَالِکَ یَوْمِ الدِّیْنِ‘ اِیّاکَ نَعْبُدُ وَإیّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔(رواہ ابن السني)
    یوم جزا کے مالک !(اے اللہ) ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے ہم مدد چاہتے ہیں-
    ۵۵۔ اَللَّھُمَّ احْفَظْنَا بِالْإسْلاَمِ رَاقِدِیْنَ وَلاَ تُشْمِتْ بِنَا عَدُوًّا وَلاَ حَاسِدًا‘ اَللَّھُمَّ إنّا نَسْأَلُکَ مِنْ کُلِّ خَیْرٍ خَزَائِنُہٗ بِیَدِکَ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ کُلِّ شَرٍ خَزَائِنُہٗ بِیَدِکَ ۔ (رواہ الحاکم)
    اے اللہ! تو ہماری حفاظت فرما کہ ہم اسلام سے (مبادا) غفلت برتنے والے ہو جائیں - کسی دشمن اور حاسد کی تکلیف سے خوش ہونے والا ہمیں نہ بنا- اے اللہ! ہم پر بھلائی تجھ سے مانگتے ہیں کہ جس کہ خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں اور ہم ہر شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں کہ جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہے-
    ۵۶۔ اَللَّھُمَّ إنّا ظَلَمْنَا أنْفُسَنَا ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّلاَ یَغْفِرُالذُّنُوبَ إلاّ أنْتَ ‘ فَاغْفِرْلَنَا مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنَا إنَّکَ أنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔ (متفق علیہ)
    اے اللہ! بلاشبہ ہم نے اپنے آپ پر بہت زیادہ ظلم کر لیا ہے اور گناہوں کو تیرے سوا کوئی بخش نہیں سکتا- ہمیں! اپنی جناب سے مغفرت عطا کرتے ہوئے بخش دے اور ہم پر رحم فرما‘ بے شک تو ہی بخشنے والا‘ نہایت مہربان ہے-
    ۵۷۔ اَللَّھُمَّ إنّا نَسْأَلُکَ الثُبَاتَ فِی الْأمْرِ‘ وَالْعَزِیْمَۃَ عَلَی الرُّشْدِ وَنَسْأَلُکَ شُکْرَ نِعْمَتِکَ وَحُسْنَ عِبَادَتِکَ وَنَسْأَلُکَ قَلْباً سَلِیْماً وَلِسَاناً صَادِقاً وَنَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرٍ مَا تَعْلَمُ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا تَعْلَمُ إنّکَ أنْتَ عَلاّمُ الْغُیُوبِ۔
    (الترمذي والنسائی)
    اے اللہ! ہم دین کے معاملے میں تجھ سے ثابت قدمی کا اور ہدایت پر پختہ ارادے کا سوال کرتے ہیں- تجھ سے تیری نعمت کے شکر کا اور حسن عبادت کا سوال کرتے ہیں- تجھ سے اطاعت گزار دل اور سچی زبان مانگتے ہیں- ہر اس خیر کا تجھ سے سوال کرتے ہیں جو تو جانتا ہے اور ہر اس شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں جو تیرے علم میں ہے- ہر اس گناہ سے ہم تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیں جسے تو جانتا ہے‘ بلا شبہ تو غیب کی چیزوں کو بہت زیادہ جاننے والا ہے-
    ۵۸۔ اَللَّھُمَّ لَکَ أسْلَمْنَا وَبِکَ آمَنَّا وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا وَإلَیْکَ أنَبْنَا وَبِکَ خَاصَمْنَا‘ اَللَّھُمَّ إنّا نَعُوْذُ بِعِزَّتِکَ لاَ إلٰہَ اِلَّا أنْتَ أنْ تُضِلَّنَا‘ أنْتَ الْحَيُّ الّذِيْ لاَ یَمُوْتُ وَالْجِنُّ وَ الْاِنْسُ یَمُوْتُوْنَ۔ (متفق علیہ)
    اے اللہ! ہم نے تیری اطاعت اختیار کی‘ تجھ پر ایمان لائے‘ تجھ پر ہم نے بھروسہ کیا- ہم تیری طرف متوجہ ہوئے اور تیرے خاطر ہم نے جھگڑا کیا- اے اللہ! تیرے سوا (ہمارا) کوئی معبود نہیں‘ ہم تیرے غلبے کے ساتھ اس بات کی پناہ چاہتے ہیں کہ (مبادا) تو ہمیں گمراہ کر دے- تو وہ زندہ ہے کہ جسے کبھی موت نہیں آئے گی جبکہ تمام انس و جن مر جائیں گے-
    ۵۹۔ اَللَّھُمَّ إنّا نَسْأَلُکَ بِأَنَّنَا نَشْھَدُ أَنَّکَ أنْتَ اللّہُ‘ لاَ إلٰہَ إلَّا أنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الّذِيْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا أَحَدٌ۔ (ابو داؤد‘ الترمذي النسائی ‘ ابن ماجہ)
    اے اللہ! ہم تجھ سے اس لیے مانگتے کہ بلا شبہ ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں‘ تو ایک ہے‘ وہ معبود بر حق بے نیاز ہے کہ جس نے کسی کو جنا نہیں‘ (تو کسی کا باپ نہیں) اور نہ اسے کسی نے جنا ہے (تو کسی کا بیٹا نہیں) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں وہ اکیلا ہے-
    ۶۰۔ اَللَّھُمَّ إنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجَأَۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیْعِ سَخَطِکَ۔(صحیح مسلم)
    اے اللہ! تیری نعمت کے زوال سے‘ تیری در گزر کے پھر جانے سے‘ تیری اچانک سزا سے اور تیرے تمام غصے سے ہم تیری پناہ چاہتے ہیں-
    ۶۱۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاّ بِاللّہِ الْعَلِيُّ الْعَظِیْمُ‘ مَاشَائَ للّٰہُ ‘ لاَ قُوَّۃَ إلاّ بِاللَّہِ إعْتَصَمْنَا بِاللّہِ ‘ اِسْتَعَنَّا بِاللّہِ ‘ تَوَکَّلْنَا عَلَی اللّہِ حَسْبُنَا اللّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔ (الأذکار للنووي ص ۳۰۵)
    نہ قدرت و حرکت ہے اور نہ قوت مگر بڑے ہی عالی رتبہ والے اور جلیل القدر اللہ کی مشیت سے‘ جو اللہ نے چاہا(سو وہی ہوا) قوت تو صرف ایک اللہ کے (حکم)سے ہے- ہم اللہ کی مہربانی سے ہی گناہوں سے باز رہے ‘ اللہ کی ہی ہم نے مدد چاہی‘ اللہ پر ہی ہم نے بھروسہ کیا‘ ہمارے لیے اللہ کافی اور وہ بہترین کار ساز ہے-
    ۶۲۔ اَللَّھُمَّ لاَ یَأتِیْ بِالْحَسَنَاتِ إلاّ أنْتَ‘ وَلاَ یَذْھَبُ بِالسَّیِّئَاتِ إلاّ أنْتَ‘ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاّ بِاللّہِ۔ (الأذکار للنووي ص ۴۶۰)
    اے اللہ! نیکیاں تو صرف تو ہی لا سکتا ہے (یعنی انہیں کرنے کی توفیق دے سکتا ہے)اوربرائیوں کو تو صرف تو ہی لے جا سکتا ہے(یعنی انہیں ہم سے دور کر سکتا ہے)اور نہیں ہے قدرت و قوت مگر صرف اللہ کی-
    ۶۳۔ اَللَّھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَاَھْدِنَا وَعَافِنَا وَارْزُقْنَا۔ (صحیح مسلم)
    اے اللہ! ہمیں بخش دے‘ ہم پر رحم فرما‘ ہمیں ہدایت نصیب فرما‘ ہم سے در گزر فرما اور ہمیں رزق عطا کر-
    ۶۴۔ اَللَّھُمَّ إنّا نَسْأَلُکَ مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہٖ عَاجِلِہٖ وَآجِلِہٖ مَا عَلِمْنَا مِنْہُ وَمَا لَمْ نَعْلَمْ نَسْأَلُکَ الْجَنَّۃَ وَمَا قَرَّبَ إلَیْھَا مِنْ قَوْلٍ اَوْعَمَلٍ۔ وَنَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارَ وَمَا قَرَّبَ إلَیْھَا مِنْ قَوْلٍ اَوْعَمَلٍ۔ اَللَّھُمَّ إنْا نَسْأَلُکَ مَا قَضَیْتَ لَنَا مِنْ أمْرٍ أنْ تَجْعَلَ عَاقِبَتَہٗ رَشَداً۔ (مسند احمد‘ سنن ابن ماجہ‘ الحاکم)
    اے اللہ! ہم آپ سے تمام کی تمام بھلائیاں طلب کرتے ہیں‘ جلدی والی بھی اور دیر والی بھی‘ وہ بھی کہ جو ہمارے علم میں آ چکی ہیں اور وہ بھی کہ جنہیں ہم نہیں جانتے- ہم آپ سے جنت کا سوال کرتے ہیں اور ہر اس قول و عمل کی توفیق بھی مانگتے ہیں جو اس جنت کے قریب کر دے- ہم آپ سے جہنم کی پناہ مانگتے ہیں اور ہر اس قول و عمل سے پناہ چاہتے ہیں جو اس کے قریب کر دے- اے اللہ! جس بہتر کام کا تو نے ہمارے لیے فیصلہ کر لیا ہے ہم اس کا تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تو اس کا انجام درست فرما دے-
    ۶۵۔ اَللَّھُمَّ مَالِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآئُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآئُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآئُ بِیَدِکَ الْخَیْرُ إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِیْرٌ۔(سورہ آل عمران -۲۶)
    اے بادشاہی کے مالک ہمارے اللہ! تو جسے چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے- ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے- اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے-
    ۶۶۔ رَبَّنٓا اٰتِنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَۃً وَّھَیِّیئْ لَنَا مِنْ أمْرِنَا رَشَدًا۔ (سورۃ الکہف نمبر۱۰)
    اے ہمارے پروردگار! ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما اور ہمارے کام میں درستی مہیا فرما-
    ۶۷۔ رَبَّنٓا اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَأنْتَ خَیْرُ الرّاحِمِیْنَ۔ (سورۃ المؤمنون نمبر ۱۰۹)
    اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے‘ سو ہمیں تو بخش دے اور ہم پر رحم فرما‘ تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے-
    ۶۸۔ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ إنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا o إنَّھَا سَآئَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا o (سورۃ الفرقان نمبر ۶۵‘۶۶)
    اے ہمارے رب! دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھیو! کہ اس کا عذاب بڑی ہی تکلیف کی چیز ہے اور دوزخ تو ٹھہرنے اور رہنے کی بہت ہی بڑی جگہ ہے-
    ۶۹۔ رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ أزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰاتِنَا قُرَّۃَ أعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إمَامًا۔ (سورۃ الفرقان نمبر۷۴)
    ہمارے رب! ہماری بیویوں کی طرف سے ہمیں دل کا چین اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا دے-




    قنوتِ نازلہ کا حکم اور ادائیگی کا طریقہ:
    موجودہ زمانے میں قتل وغارت گری اتنی زیادہ عام ہوچکی ہے کہ سرکار دوعالم  صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ ارشاد روز روشن کی طرح واضح ہو کر سامنے آجاتا ہے کہ آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’والذی نفسی بیدہ! لا تذہب الدنیا حتی یاتی علی الناس یوم لا یدری القاتل فیہم قتل، ولا المقتول فیم قتل‘‘
    (رواہ مسلم ، رقم الحدیث: ۲۹۰۸، ص: ۱۱۸۲، دارالسلام)
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ یہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ایک ایسا دن آجائے کہ قاتل کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ وہ کس وجہ سے قتل کررہا ہے اور نہ ہی مقتول کو معلوم ہوگا کہ اسے کس جرم میں قتل کیا گیا؟‘‘۔
    اور پھر اسی پر بس نہیں یہ قتل وغارت اتنی بڑھی کہ اس کا رُخ ایک عالمی طاغوتی منصوبہ کے تحت باقاعدہ طور پر عامۃ الناس سے وارثان انبیاء، علماء اور طلبا کی طرف موڑ دیا گیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ وارثان انبیاء تو شہادت جیسے مرتبہ عظمیٰ پر فائز ہونے والے ہیں، لیکن ان کے قتل کے منصوبے بنانے والے اور اس فعل بد میں شریک ہونے والوں کی بدبختی کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ان اہل اللہ کی دشمنی پر کمر بستہ ہیں۔

    موجودہ حالات میں ایک سنت عمل

    ان حالات میں کہ جب مسلمانوں پر کوئی بڑا حادثہ پیش آجائے، مثلاً: طاعون کی وبا پھیل جائے، یا کفار حملہ کردیں، یا خود مسلمانوں میں ہی قتل وغارت عام ہوجائے تو ایسے مواقع میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک خاص عمل کرنا ثابت ہے، جسے قنوتِ نازلہ کہتے ہیں۔
    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک نماز فجر میں قنوت(نازلہ) پڑھی، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے قبیلوں مثلاً: رِغل، ذکوان،عُصیہ اور بنی لحیان کے خلاف بددعا فرمائی تھی‘‘۔
    عن انس بن مالک  رضی اللہ عنہ قال: ان نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قنت شہرا فی صلاۃ الصبح، یدعوا علی احیاء العرب علی رِغلِ وذکوان وغصیۃ وبنی لحیان۔ (صحیح البخاری، رقم الحدیث: ۱۵۷۹، ص: دارالسلام )
    چنانچہ ! ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی اپنی مساجد میں قنوتِ نازلہ شروع کردیں تو اللہ رب العزت کی ذات ِ اقدس قوی امید ہے کہ حالات میں بہتری پیدا ہوجائے گی اور مسلمانوں کی دلی تسلی کے ساتھ ان قاتل اور بد بخت لوگوں کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے گرفت کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔
    اس لئے کہ ایسے حالات میں مصائب وبلیات او رسختیا دور کروانے کے لئے، مسلمانوں کی فتح او رکافروں کی شکست، (اور آفات کی دوری) کے لئے بالاتفاق نمازِ فجر کی جماعت میں قنوت نازلہ پڑھنا مسنون ومستحب ہے۔

    چنانچہ: خاتمہ المحققین علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے:
    (ولا یقنت لغیرہ الا) لنازلۃ، فیقنت الامام فی الجہریۃ وفی حاشیۃ
    ابن عابدین تحت قولہ: ’’الا لنازلۃ‘‘ قال فی الصحاح: النازلۃ الشدیدۃ من اشدائد الدہر، ولا شک ان الطاعون من اشد النوازل۔۔۔۔۔۔۔۔ قال ابوجعفر الطحاوی: انما لا یقنت عندنا فی صلاۃ الفجر من غید بلیۃ، فان وقعت فتنۃ او بلیۃ فلا باس بہ، فعلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ (حاشیۃ ابن عابدین، ۲؍۵۴۲ ، دارالمعرفۃ ، بیروت)

    قنوتِ نازلہ سے متعلق بعض متفرق مسائل
    چنانچہ! خیال ہوا کہ قنوتِ نازلہ سے متعلقہ مسائل، طریقہ کار او راس میں پڑھی جانے والی دعا منظر ِ عام پر لائی جائے، تاکہ ائمہ مساجد کے لئے سہولت وآسانی ہوجائے، ذیل میں وہ مسائل ذکر کئے جاتے ہیں او راہل علم حضرات کے اطمینان قلب کے لئے حوالہ جات بھی ذکر کردیئے گئے ہیں:
    =تنہا نماز پڑھنے والے کے لئے قنوتِ نازلہ پڑھنا درست نہیں ہے۔
    (فیقنت الامام فی الجہریۃ) وفی حاشیۃ ابن عابدین تحت قولہ: ’’فیقنت الامام فی الجہریۃ‘‘ وظاہر تقییدھم بالامام انہ لا یقنت المنفرد۔ (حوالہ بالا)
    =قنوتِ نازلہ احناف کے نزدیک صرف فجر کی نماز میں پڑھی جاسکتی ہے، البتہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک قنوتِ نازلہ کا تمام نمازوں میں پڑھنا درست ہے۔
    (واما القنوت فی الصلوٰت کلہا للنوازل فلم یقل بہ الا الشافعی رحمۃ اللہ علیہ  وکأنہم حملوا ما روی عنہ علیہ الصلاۃ والسلام انہ قنت فی الظہر والعشاء کما فی مسلم، وانہ قنت فی المغرب ایضاً کما فی
    البخاری علی النسخ لعدم ورود المواظبۃ والتکرار والواردین فی الفجر عنہ علیہ الصلاۃ والسلام، وہو الصریح فی ان قنوت النازلۃ عندنا مختص بصلاۃ الفجر دون غیرہا من الصلوٰت الجہریۃ۔ ( حاشیۃ ابن عابدین، کتاب الصلاۃ، مطلب: فی القنوت للنازلۃ : ۲؍۵۴۲، دارالمعرفۃ ، بیروت)

    قنوتِ نازلہ پڑھنے کا طریقہ
    قنوتِ نازلہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ‘‘ کہہ کر امام کھڑا ہوجائے اور قیام کی حالت میں دعائے قنت (جو آگے آرہی ہے) پڑھے اور مقتدی اس کی دعا پر آہستہ آواز سے آمین کہتے رہیں، پھر دعا سے فارغ ہوکر ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے سجدے میں چلے جائیں، اور بقیہ نماز امام کی اقتداء میں اپنے معمول کے مطابق ادا کریں۔
    وانہ یقنت بعد الرکوع لا قبلہ، بدلیل ان ما استدل بہ الشافعی علی قنوت الفجر ، وفیہ تصریح بالقتوت بعد الرکوع، حملہ علماء نا علی القنوت للنازلۃ، ثم رایت الشرنبلالی  صلی اللہ علیہ وسلم فی مراقی الفلاح صرح بانہ بعدہ، واستظہر الحموی انہ قبلہ، والاظہر ماقلناہ، واللہ اعلم۔ (حاشیۃ ابن عابدین، ۲؍۵۴۲، دارالمعرفۃ، بیروت)
    =اگر دعائے قنوت مقتدیوں کو یاد ہو تو امام بھی آہستہ پڑھے اور مقتدی بھی آہستہ آواز میں پڑھے اور اگر مقتدیوں کو یاد نہ ہو جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے ، تو امام بلند آواز سے دعا کے کلمات کہے او رسب مقتدی آہستہ آہستہ آمین کہتے رہیں۔
    وہل المقتدی مثلہ ام لا؟ وہل القنوت ہنا قبل الرکوع ام بعدہ؟ لم ارہ۔ والذی یظہر لی ان المقتدی یتابع امامہ، الا اذا جہر، فیؤمن۔ (حاشیۃ ابن عابدین، ۲؍۵۴۲، دارالمعرفۃ، بیروت)

    قنوت ِ نازلہ کے دوران دعا میں ہاتھوں کو لٹکایا جائے یا دعا کے انداز میں دونوں ہاتھوں کو اٹھایاجائے؟ اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اس حالت میں احتمالاً تین طرح کی صورتیں اپنائی جاسکتی ہیں: (۱) ناف کے نیچے ہاتھوں کو باندھا جائے، جیسا کہ عام طور سے قیام نماز میں باندھے جاتے ہیں۔ (۲) دونوں ہاتھ نیچے کی طرف لٹکائے جائیں۔ (۳) دعا مانگنے کے انداز میں ہاتھ اوپر اٹھالئے جائیں۔ ان تینوں صورتوں میں سے پہلی دونوں صورتیں درست ہیں لیکن ان میں سے دوسری صورت(یعنی: ہاتھوں کو لٹکائے رکھنا) بہتر ہے۔ جب کہ تیسری صورت (یعنی: دعا کی طرح ہاتھوں کو اٹھانا) مناسب نہیں ہے۔
    جیسا کہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ’’بوادرالنوادر‘‘ میں لکھا ہے: ’’مسئلہ مجتہد فیہ ہے، دلائل سے دونوں طرف (یعنی: پہلی دو صورتوں کی طرف) گنجائش ہے اور ممکن ہے کہ تریج قواعد سے وضع (ہاتھ باندھنے ) کو ہو۔ کما ہو مقتضیٰ مذہب الشیخین ،لیکن عارض التباس وتشویش عوام کی وجہ سے ارسال کو ترجیح دی جاسکتی ہے۔ ’’کما ہد مذہب محمد‘‘ (بوادر النوادر: ۶؍۱۲۲-۱۲۳، ادارہ اسلامیات)
    قنوتِ نازلہ کی دعا پڑھنے کی حالت میں جو مسبوقین امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوں، وہ تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد قیام کی حالت میں امام کی دعا پر آہستہ آواز سے آمین کہتے رہیں، ان کی یہ رکعت شمار نہیں ہوگی۔ (کیو ں کہ ان کی شرکت امام کے رکوع سے اٹھ جانے کے بعد ہوئی ہے) بلکہ وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی دونوں رکعتوں کو حسب قاعدہ پورا کریں گے۔
    قنوتِ نازلہ کتنے دنوں تک جاری رکھی جائے؟ اس بارے میں کوئی مقدار متعین نہیں ہے کہ اتنے دن تک پڑھی جائے اور اس کے بعد پڑھنا جائز نہیں ۔ بلکہ ضرورت کے موافق اس دعا کو جاری رکھا جائے، تاہم اتباع سنت کی غرض سے ایک مہینہ تک اس کو جاری رکھا جائے، جیسا کہ شروع میں ذکر کی گئی حدیث نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم میں ذکر ہوا۔
    قلت وفیہ بیان غایۃ القنوت للنازلۃ انہ ینبغی ان یقنت ایاما معلومۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم  وہی قدر شہر، کما فی الروایات عن انس: ’’انہ صلی اللہ علیہ وسلم قنت شہر اثم ترک‘‘ فاحفظہ فہذا غایۃ اتباع السنۃ النبویۃ  صلی اللہ علیہ وسلم ۔ (اعلاء السنن: ۶؍۱۱۸، ادارۃ القرآن، کراتشی)
    قنوت ِ نازلہ کی دعاء
    دعائے قنوتِ نازلہ بہت سی روایات میں قدرے مختلف الفاظ کے ساتھ وارد ہوئی ہے، ان سب کو سامنے رکھتے ہوئے موجودہ حالات کے مطابق علماء عصر نے ایک جامع دعا نقل کی ہے:
    اَللّٰہُمَّ اہْدِنَا فِیْ مَنْ ہَدَیْتَ، وَعَافِنَا فِیْ مَنْ عَافَیْتَ، وَتَوَلَّنَا فِیْ مَنْ تَوَلَّیْتَ، وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مَا اَعْطَیْتَ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَیْتَ، اِنَّکَ تَقْضِیْ وَلاَ یُقْضٰی عَلَیْکَ، وَاِنَّہُ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ، وَلاَ یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ، تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ، نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ، وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَلِلْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ، وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ، وَاجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِہِمُ الْاِیْمَانَ وَالْحِکْمَۃَ،
    وَثَبِّتْہُمْ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِکَ، وَاَوْزِعْہُمْ اَنْ یَّشْکُرُوْا نِعْمَتَکَ الَّتِیْ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ وَاَنْ یُّوْفُوْا بِعَہْدِکَ الَّذِیْ عَاہَدْتَّہُمْ عَلَیْہِ، وَانْصُرْہُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّہِمْ، اِلٰہَ الْحَقِّ، سُبْحَانَکَ، لاَ اِلٰہَ غَیْرُکَ، اَللّٰہُمَّ انْصُرْ عَسَاکِرَ الْمُسْلِمِیْنَ، وَالْعَنِ الْکَفَرَۃَ وَالْمُشْرِکِیْنَ لاَ سِیْمَا الرَّافِضَۃَ وَمَنْ حَذَا حَذْوَہُمْ مِنَ الْاَحْزَابِ وَالْمُنَافِقِیْنَ الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ، وَیُقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَائَکَ مِنَ الطُّلاَّبِ وَالْعُلَمَایِٔ وَالْمُسْلِمِیْنَ، اَللّٰہُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِہِمْ، وَفَرِّقْ جَمْعَہُمْ، وَشَتِّتْ شَمْلَہُمْ، وَزَلْزِلْ اَقْدَامَہُمْ، وَاَلْقِ فِیْ قُلُوْبِہِم الرُّعْبَ، وَخُذْہُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ، وَاَنْزِلْ بِہِمْ بَأْسَکَ الَّذِیْ لاَ تَرُدُّہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ۔



No comments:

Post a Comment