قرآن کا تعارف:
*(1)قرآن۔۔۔یعنی بہت زیادہ/باربار۔۔۔پڑھی جانے والی*
[سورۃ یوسف:2](طٰہٰ:2، 113، الحشر:21، الانسان:23)
*کتاب۔۔۔یعنی لکھا ہوا مخصوص صحیفہ ہے۔*
[ابراھیم:1 النحل:64، 89، العنکبوت:47،ص:29]
*جس میں کوئی شک نہیں(کہ وہ تمام جہانوں کے رب کی طرف سے ہے).*
[البقرۃ:2(یونس:37)]
جو۔۔۔اُم الکتاب میں(درج)ہے۔
[الزخرف:4]
یعنی لوحِ محفوظ میں(درج)ہے۔
[البروج:22]
جو نازل کی ہے اللہ نے
[البقرۃ:174، 176]
جسے تھوڑا تھوڑا کرکے اتارا گیا۔
[الاسراء:106]
۔۔۔جو اس(تورات)کی تصدیق کرتی ہے جو پہلے سے ان(کتاب والوں)کے پاس ہے
[البقرۃ:89، 101]
...جو کاغذ میں لکھی ہوئی نازل نہیں ہوئی
[الانعام:7]
جسے تم نے کاغذوں میں (محفوظ) رکھا ہوا ہے۔
[الانعام:91]
لوگوں کیلئے
[الزمر:41]
...جو ان سب پر پڑھی جاتی ہے
[العنکبوت:55]
ہم نے اتاری ہے (اے محمد ﷺ!) آپ پر تاکہ آپ نکالیں لوگوں کو اندھیرے سے روشنی کی طرف
[ابراھیم:1]
...حق پر مشتمل ہے
[النساء:104، المائدہ:48، الزمر:2]
...برکت (دائمی خیر) والی ہے
[الانعام:92، 155]
ھدایت ہے۔
[البقرۃ:2 المائدہ:46، النحل:44]
الفرقان۔۔۔یعنی حق وباطل میں فرق کرنے والا۔
[الفرقان:1](البقرۃ:185، آل عمران:4)
خیر وبھلائی ہے
[البقرۃ:105]
نشانی ہے
[آل عمران:50]
واضح بیان ہے
[آل عمران:138]
برھان۔۔۔کھلی دلیل ہے
اور راستہ واضح کردینے والی روشنی ہے۔
[النساء:174]
بصائر۔۔۔آنکھیں کھولدینے والی باتیں
[الانعام:104]
وضاحت، ہدایت اور رحمت ہے۔
[الانعام:157]
دلوں کی بیماریوں کی شفاء ہے۔۔۔مومنوں کیلئے
[یونس:57]
ذکر۔یاددہانی ہے
[الاعراف:63،69 ص:49]
موعظہ۔۔۔نصیحت ہے
[یونس:57]
حق۔سچ ہے
[یونس:108، الکھف:29]
ایک حکم نامہ
[الرعد:37]
پیغامِ الٰہی ہے لوگوں کیلئے
[ابراھیم:52]
بشارت۔۔۔یعنی خوشخبری ہے۔۔۔مومنوں کیلئے
[البقرۃ:97، النمل:2]
آیاتّ بینات۔۔۔روشن نشانیاں۔
[البقرۃ:99الحج:16، المجادلہ:5(الطلاق:11)]
(خاص)نور ہے
[التغابن:8]
واضح(روشنی)ہے۔
[النساء:174]
جس میں ہر مثال(مضمون)ہے لوگوں کیلئے
[الاسراء:89، الکھف:54، النور:35، الروم:58، الزمر:27]
مثال حکمت وبصیرت کی
[الاعراف:203، الجاثیہ:20]
مثال حق اور باطل کی
[الرعد:17]
مثال ان(دونوں)کے پیچھے چلنے والوں کی
[محمد:3]
مثال پاکیزہ کلمہ کی
[ابراھیم:24]
مثال ظالموں کے ساتھ ہمارے سلوک(عذاب۔پکڑ)کی
[ابراھیم:45]
مثال اللہ کی
[النور:35]
مثال اللہ کے علاؤہ جن اولیاء(رکھوالوں)کو(مشر
کین)پکارتے ہیں
[العنکبوت:41- [43
مثال قرآن کی
[الحشر:21]
مثال جس کی سمجھ صرف عالم ہی رکھتے ہیں۔
[العنکبوت:43]