Saturday 27 November 2021

حَوْقَلَة‎ - لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ - کہنے کے معنی، تشریح اور فضائل

 Virtues of Prophetic Affirmation:

حوقلۃ

عرف میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہنا ہے۔ کہا جاتا ہے: قد أكثر من ‌الحوقلة

یعنی کثرت سے  لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہنا۔

[الإبانة في اللغة العربية-الصحاري (م511ھ): 4/ 630]




الله پاک کے آخری پیغمبر محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا:

کیا میں تمہیں نہ بتاؤں وہ کلمہ جو جنت کے خزانوں میں سے

[صحیح-مسلم » حدیث#2704]

ایک خزانہ ہے؟

[سنن-الترمذي » حدیث#3461]

جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے؟

[سنن-الترمذي » حدیث#3581]

جو(کثرت سے-بہت زیادہ)کہے:

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

(یعنی نہیں ہے کوئی طاقت اور نہیں ہے کوئی قوۃ سوائے اللہ(کی مدد)سے)۔

[مسند-البزار(م282ھ): حدیث#2004]

تو بےشک یہ اس کیلئے 99 بیماریوں کی دوا ہے (99 مصیبتوں کے دروازے بند کرتا ہے)، جن میں ادنی "غم" ہے.

[المستدرک-الحاكم » حدیث#1990، جامع الاحادیث-السیوطي » حدیث#4328]




بندہ جب یہ کلمہ کہتا ہے تو الله فرماتے ہیں: میرا بندہ مسلمان ہوگیا اور میرے سامنے سرِتسلیم خم ہوگیا۔

[مسند-احمد » حدیث#8426 مسند-البزار(م282ھ) » حدیث#9607

المستدرک-الحاکم » حدیث#54]




نبوی تفسیر Prophetic Commentary:

«لَا حَوْلَ عَنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ إِلَّا بِعِصْمَةِ اللَّهِ، وَلَا قُوَّةَ عَلَى طَاعَةِ اللَّهِ إِلَّا بِعَوْنِ اللَّهِ»

یعنی

نہیں ہے کوئی طاقت الله کی نافرمانی سے (بچانے والی) سوائے الله کے بچانے کے، اور نہیں ہے کوئی قوت الله کی اطاعت(یعنی فرمانبرداری) پر سوائے الله کی مدد کے۔

[الترغيب في فضائل الأعمال-ابن شاهين(م385ھ) » حدیث#351]

[شعب الإيمان-البيهقي » حدیث#655-656-657

مجمع الزوائد ومنبع الفوائد»حدیث#16907،  

مسند-البزار(م282ھ)»حدیث#2005

الدر المنثور في التفسير بالمأثور»سورۃ الکھف:آية38






مرنے سے پہلے زندگی بھر کے بغیرمانگے عطا کئے گئے اللہ کے انعامات کا شکر ادا کرلو۔۔۔بےشک جنت میں داخلہ اللہ کی رحمت(رضا) ہی سے ہوگا، لیکن اعمال ہی (1)قیامت کے حساب، (2)جہنم کے عذاب اور (3)جنت میں سب سے نیچے پیچھے ہونے کی دائمی ندامت سے بچانے کا وسیلہ ہیں۔۔

No comments:

Post a Comment