Saturday 17 September 2022

بے حیائی کا علاج:- نکاح کے فضائل، مقاصد، احکام وآداب

نکاح کی ترغیب-حوصلہ افزائی:

القرآن:

تم میں سے جن (مردوں یا عورتوں) کا اس وقت نکاح نہ ہو، ان کا بھی نکاح کراؤ، اور تمہارے غلاموں اور باندیوں میں سے جو نکاح کے قابل ہوں، ان کا بھی۔ اگر وہ تنگ دست ہوں تو اللہ اپنے فضل سے انہیں بےنیاز کردے گا۔ اور اللہ بہت وسعت والا ہے، سب کچھ جانتا ہے۔

[سورۃ النور:32، تفسیر القرطبی:12/ 243]


اس سورت میں جہاں بےحیائی اور بدکاری کو روکنے کے لیے مختلف احکام دئیے گئے ہیں، وہاں انسان کی فطرت میں جو جنسی خواہش موجود ہے، اس کو حلال طریقے سے پورا کرنے کی ترغیب بھی دی گئی ہے، چنانچہ اس آیت میں یہ تلقین کی گئی ہے کہ جو بالغ مرد و عورت نکاح کے قابل ہوں، تمام متعلقین کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ان کا نکاح ہوجائے، اور یہ اندیشہ نہ کرنا چاہیے کہ اگرچہ اس وقت تو وسعت موجود ہے، لیکن نکاح کے نتیجے میں بیوی بچوں کا خرچ زیادہ ہونے کی وجہ سے کہیں مفلسی نہ ہوجائے، بلکہ جب اس وقت نکاح کی وسعت موجود ہے تو اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر نکاح کرلینا چاہیے۔ پاک دامنی کی نیت سے نکاح کیا جائے گا تو اللہ تعالیٰ آئندہ اخراجات کا بھی مناسب انتظام فرما دے گا۔ البتہ اگلی آیت میں ان لوگوں کا ذکر ہے جن کے پاس اس وقت بھی نکاح کی وسعت نہیں ہے۔ ان کو یہ تاکید کی گئی ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان میں وسعت پیدا کرے، اس وقت تک وہ پاک دامنی کے ساتھ رہیں۔

بعض لوگ نکاح میں اس لیے پس و پیش کیا کرتے ہیں کہ نکاح ہوجانے کے بعد بیوی بچوں کا بار کیسے اٹھے گا۔ انھیں سمجھا دیا کہ ایسے موہوم خطرات پر نکاح سے مت رکو۔ روزی تمہاری اور بیوی بچوں کی اللہ کے ہاتھ میں ہے کیا معلوم ہے کہ خدا چاہے تو ان ہی کی قسمت سے تمہارے رزق میں کشایش کر دے۔
لہٰذا نہ غنیٰ (قناعت) کے نہ ہونے کو نکاح کی رکاوٹ سمجھیں اور نہ نکاح کی رکاوٹ غنیٰ(قناعت) کو سمجھیں۔ اس کا دارومدار مشیت (چاہتِ خداوندی) ہے۔
جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا۔ (وَاِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيْكُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖٓ اِنْ شَاۗءَ ) 9 ۔ التوبہ :28) اور ظاہری اسباب کے اعتبار سے بھی یہ چیز معقول ہے کہ نکاح کرلینے یا ایسا ارادہ کرنے سے آدمی پر بوجھ پڑتا ہے اور وہ پہلے سے بڑھ کر کمائی کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ ادھر بیوی اور اولاد ہوجائے تو وہ بلکہ بعض اوقات بیوی کے کنبہخاندان) والے بھی کسب معاش میں اس کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ بہرحال روزی کی تنگی یا وسعت نکاح یا تجرد(تنہائی) پر موقوف نہیں۔ پھر یہ خیال نکاح سے مانع کیوں ہو۔






خلاصہ تفسیر:
)
احرار وآزاد میں سے) جو بےنکاح ہوں (خواہ مرد ہوں یا عورتیں) اور بےنکاح ہونا بھی عام ہے خواہ ابھی تک نکاح ہوا ہی نہ ہو یا ہونے کے بعد بیوی کی موت یا طلاق کے سبب بےنکاح رہ گئے) تم ان کا نکاح کردیا کرو اور (اسی طرح) تمہارے غلام اور لونڈیوں میں جو اس (نکاح) کے لائق ہوں (یعنی حقوق نکاح ادا کرسکتے ہوں) ان کا بھی (نکاح کردیا کرو محض اپنی مصلحت سے ان کی خواہش نکاح کی مصلحت کو فوت نہ کیا کرو اور احرار کے نکاح پیغام دینے والے کے فقر و افلاس پر نظر کر کے انکار نہ کردیا کرو جبکہ اس میں کسب معاش کی صلاحیت موجود ہو کیونکہ) اگر وہ لوگ مفلس ہوں گے تو اللہ تعالیٰ (اگر چاہے گا) ان کو اپنے فضل سے غنی کر دے گا (خلاصہ یہ ہے کہ نہ تو مالدار نہ ہونے کی وجہ سے نکاح سے انکار کرو اور نہ یہ خیال کرو کہ نکاح ہوگیا تو خرچ بڑھ جائے گا جو موجودہ حالت میں غنی و مالدار ہے وہ بھی نکاح کرنے سے محتاج و مفلس ہوجائے گا کیونکہ رزق کا مدار اصل میں اللہ تعالیٰ کی مشیت پر ہے وہ کسی مالدار کو بغیر نکاح کے بھی فقیر و محتاج کرسکتا ہے اور کسی غریب نکاح والے کو نکاح کے باوجود فقر و افلاس سے نکال سکتا ہے) اور اللہ تعالیٰ وسعت والا ہے (جس کو چاہے مالدار کر دے اور سب کا حال) خوب جاننے والا ہے (جس کو غنی کرنا مقتضائے حکمت و مصلحت ہوگا اس کو غنی کردیا جاوے گا اور جس کے محتاج و فقیر رہنے ہی میں اس کی مصلحت ہے اس کو فقیر رکھا جائے گا) اور (اگر کسی کو اپنے فقر و افلاس کی وجہ سے نکاح کا سامان میسر نہ ہو تو) ایسے لوگوں کو کہ جن کو نکاح کا مقدور نہیں ان کو چاہئے کہ (اپنے نفس کو) قابو میں رکھیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ (اگر چاہے تو) ان کو اپنے فضل سے غنی کر دے (اس وقت نکاح کرلیں)۔

معارف و مسائل:
بعض احکام نکاح
پہلے بیان ہوچکا ہے کہ سورة نور میں زیادہ تر وہ احکام ہیں جن کا تعلق عفت و عصمت کی حفاظت اور فواحش و بےحیائی کی روک تھام سے ہے۔ اس سلسلہ میں زنا اور اس کے متعلقات کی شدید سزاؤں کا ذکر کیا گیا پھر استیذان کا، پھر عورتوں کے پردے کا۔ شریعت اسلام چونکہ ایک معتدل شریعت ہے اس کے احکام سب ہی اعتدال پر اور انسان کے فطری جذبات و خواہشات کی رعایت کے ساتھ تعدی اور حد سے نکلنے کی ممانعت کے اصول پر دائر ہیں۔ اس لئے جب ایک طرف انسان کو ناجائز شہوت رانی سے سختی کے ساتھ روکا گیا تو ضرروی تھا کہ فطری جذبات و خواہشات کی رعایت سے اس کا کوئی جائز اور صحیح طریقہ بھی بتلایا جائے۔ اس کے علاوہ بقاء نسل کا عقلی اور شرعی تقاضا بھی یہی ہے کہ کچھ حدود کے اندر رہ کر مرد و عورت کے اختلاط کی کوئی صورت تجویز کی جائے۔ اسی کا نام قرآن و سنت کی اصطلاح میں نکاح ہے۔ آیت مذکورہ میں اس کے متعلق حرہ عورتوں کے اولیاء اور کنیزوں غلاموں کے آقاؤں کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کا نکاح کردیا کریں۔ وَاَنْكِحُوا الْاَيَامٰى مِنْكُمْ الایة
اَيَامٰى، ایم کی جمع ہے جو ہر اس مرد عورت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس کا نکاح موجود نہ ہو۔ خواہ اول ہی سے نکاح نہ کیا ہو یا زوجین میں سے کسی ایک کی موت سے یا طلاق سے نکاح ختم ہوچکا ہو۔ ایسے مردوں و عورتوں کے نکاح کے لئے ان کے اولیاء کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان کے نکاح کا انتظام کریں۔
آیت مذکورہ کے طرز خطاب سے اتنی بات تو باتفاق ائمہ فقہاء ثابت ہے کہ نکاح کا مسنون اور بہتر طریقہ یہی ہے کہ خود اپنا نکاح کرنے کے لئے کوئی مرد یا عورت بلا واسطہ اقدام کے بجائے اپنے اولیاء کے واسطے سے یہ کام انجام دے۔ اس میں دین و دنیا کے بہت سے مصالح اور فوائد ہیں۔ خصوصاً لڑکیوں کے معاملہ میں کہ لڑکیاں اپنے نکاح کا معاملہ خود طے کریں، یہ ایک قسم کی بےحیائی بھی ہے اور اس میں فواحش کے راستے کھل جانے کا خطرہ بھی۔ اسی لئے بعض روایات حدیث میں عورتوں کو خود اپنا نکاح بلا واسطہ ولی کرنے سے روکا بھی گیا ہے۔ امام اعظم ابوحنیفہ اور بعض دوسرے ائمہ کے نزدیک یہ حکم ایک خاص سنت اور شرعی ہدایت کی حیثیت میں ہے اگر کوئی بالغ لڑکی اپنا نکاح بغیر اجازت ولی کے اپنے کفو میں کرے تو نکاح صحیح ہوجائے گا اگرچہ خلاف سنت کرنے کی وجہ سے وہ موجب ملامت ہوگی جبکہ اس نے کسی مجبوری سے اس پر اقدام نہ کیا ہو۔
امام شافعی اور بعض دوسرے ائمہ کے نزدیک اس کا نکاح ہی باطل کالعدم ہوگا جب تک ولی کے واسطہ سے نہ ہو۔ یہ جگہ اختلافی مسائل کی مکمل تحقیق اور دونوں فقہاء کے دلائل بیان کرنے کی نہیں لیکن اتنی بات ظاہر ہے کہ مذکورہ آیت سے زیادہ سے زیادہ یہی ثابت ہوتا ہے کہ نکاح میں اولیاء کا واسطہ ہونا چاہئے باقی یہ صورت کہ کوئی بلا واسطہ اولیاء نکاح کرے تو اس کا کیا حکم ہوگا یہ آیت قرآن اس سے ساکت ہے۔ خصوصاً اس وجہ سے بھی کہ لفظ اَيَامٰى میں بالغان مرد و عورت دونوں داخل ہیں اور بالغ لڑکوں کا نکاح بلا واسطہ ولی سب کے نزدیک صحیح ہوجاتا ہے اس کو کوئی باطل نہیں کہتا۔ اسی طرح ظاہر یہ ہے کہ لڑکی بالغ اگر اپنا نکاح خود کرے تو وہ بھی صحیح اور منعقد ہوجائے۔ ہاں خلاف سنت کام کرنے پر ملامت دونوں کی کی جائے گی۔


نکاح واجب ہے یا سنت یا مختلف حالات میں حکم مختلف ہے:
اس پر ائمہ مجتہدین تقریباً سبھی متفق ہیں کہ جس شخص کو نکاح نہ کرنے کی صورت میں غالب گمان یہ ہو کہ وہ حدود شریعت پر قائم نہیں رہ سکے گا گناہ میں مبتلا ہوجائے گا اور نکاح کرنے پر اس کی قدرت بھی ہو کہ اس کے وسائل موجود ہوں تو ایسے شخص پر نکاح کرنا فرض یا واجب ہے جب تک نکاح نہ کرے گا گنہگار رہے گا۔ ہاں اگر نکاح کے وسائل موجود نہیں کہ کوئی مناسب عورت میسر نہیں یا اس کے لئے مہر معجل وغیرہ کی حد تک ضروری خرچ اس کے پاس نہیں تو اس کا حکم اگلی آیت میں یہ آیا ہے کہ اس کو چاہئے کہ وسائل کی فراہمی کی کوشش کرتا رہے اور جب تک وہ میسر نہ ہوں اپنے نفس کو قابو میں رکھنے اور صبر کرنے کی کوشش کرے۔ رسول اللہ نے ایسے شخص کے لئے ارشاد فرمایا ہے کہ وہ مسلسل روزے رکھے۔ اس سے غلبہ شہوت کو سکون ہوجاتا ہے۔
مسند احمد میں روایت ہے کہ حضرت عکاف سے رسول اللہ نے پوچھا کہ کیا تمہاری زوجہ ہے انہوں نے عرض کیا نہیں۔ پھر پوچھا کوئی شرعی لونڈی ہے کہا کہ نہیں پھر آپ نے دریافت کیا کہ تم صاحب وسعت ہو یا نہیں۔ انہوں نے عرض کیا کہ صاحب وسعت ہوں۔ مراد یہ تھی کہ کیا تم نکاح کے لئے ضروری نفقات کا انتظام کرسکتے ہو جس کے جواب میں انہوں نے اقرار کیا۔ اس پر رسول اللہ نے فرمایا کہ پھر تو تم شیطان کے بھائی ہو اور فرمایا کہ ہماری سنت نکاح کرنا ہے۔ تم میں بدترین آدمی وہ ہیں جو بےنکاح ہوں اور تہمارے مردوں میں سب سے رذیل وہ ہیں جو بےنکاح مر گئے۔

[تفسیر مظہری]
اس روایت کو بھی جمہور فقہاء نے اسی حالت پر محمول فرمایا ہے جبکہ نکاح نہ کرنے کی صورت میں گناہ کا خطرہ غالب ہو۔ عکاف کا حال رسول اللہ کو معلوم ہوگا کہ وہ صبر نہیں کرسکتے۔ اسی طرح مسند احمد میں حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے نکاح کرنے کا حکم دیا اور تَبَتُّل یعنی بےنکاح رہنے سے سختی کے ساتھ منع فرمایا۔

[تفسیر مظہری]

اسی طرح کی اور بھی روایات حدیث ہیں۔ ان سب کا محمل جمہور فقہاء کے نزدیک وہی صورت ہے کہ نکاح نہ کرنے میں ابتلاء معصیت کا خطرہ غالب ہو۔ اسی طرح اس پر بھی تقریباً سبھی فقہاء کا اتفاق ہے کہ جس شخص کو بظن غالب یہ معلوم ہو کہ وہ نکاح کرنے کی وجہ سے گناہ میں مبتلا ہوجائے گا مثلاً بیوی کے حقوق زوجیت ادا کرنے پر قدرت نہیں اس پر ظلم کا مرتکب ہوگا یا اس کے لئے نکاح کرنے کی صورت میں کوئی دوسرا گناہ یقینی طور پر لازم آجائے گا ایسے شخص کو نکاح کرنا حرام یا مکروہ ہے۔
اب اس شخص کا حکم باقی رہا جو حالت اعتدال میں ہے کہ نہ تو ترک نکاح سے گناہ کا خطرہ قوی ہے اور نہ نکاح کی صورت میں کسی گناہ کا اندیشہ غالب ہے۔ ایسے شخص کے بارے میں فقہاء کے اقوال مختلف ہیں کہ اس کو نکاح کرنا افضل ہے یا ترک نکاح کر کے نفلی عبادات میں مشغول ہونا افضل ہے۔ امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک نفلی عبادات میں لگنے سے افضل نکاح کرنا ہے اور امام شافعی کے نزدیک اشتغال عبادت افضل ہے۔ وجہ اس اختلاف کی اصل میں یہ ہے کہ نکاح اپنی ذات کے اعتبار سے تو ایک مباح ہے جیسے کھانا پینا سونا وغیرہ ضروریات زندگی سب مباح ہیں اس میں عبادت کا پہلو اس نیت سے آجاتا ہے کہ اس کے ذریعہ آدمی اپنے آپ کو گناہ سے بچا سکے گا اور اولاد صالح پیدا ہوگی تو اس کا بھی ثواب ملے گا اور ایسی نیک نیت سے جو مباح کام بھی انسان کرتا ہے وہ اس کے لئے بالواسطہ عبادت بن جاتی ہے کھانا پینا اور سونا بھی اسی نیت سے عبادت ہوجاتا ہے اور اشتغال بالعبادت اپنی ذات میں عبادت ہے اس لئے امام شافعی عبادت کے لئے خلوت گزینی کو نکاح سے افضل قرار دیتے ہیں اور امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک نکاح میں عبادت کا پہلو بہ نسبت دوسرے مباحات کے غالب ہے احادیث صحیحہ میں اس کو سنت المرسلین اور اپنی سنت قرار دے کر تاکیدات بکثرت آئی ہیں۔ ان روایات حدیث کے مجموعہ سے اتنا واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ نکاح عام مباحات کی طرح مباح نہیں بلکہ سنت انبیاء ہے جس کی تاکیدات بھی حدیث میں آئی ہیں صرف نیت کی وجہ سے عبادت کی حیثیت اس میں نہیں بلکہ سنت انبیاء ہونے کی حیثیت سے بھی ہے۔ اگر کوئی کہے کہ اس طرح تو کھانا پینا سونا بھی سنت انبیاء ہے کہ سب نے ایسا کیا ہے مگر جواب واضح ہے کہ ان چیزوں پر سب انبیاء کا علم ہونے کے باوجود یہ کسی نے نہیں کہا نہ کسی حدیث میں آیا کہ کھانا پینا اور سونا سنت انبیاء ہے بلکہ اس کو عام انسانی عادت کے تابع انبیاء کا عمل قرار دیا ہے بخلاف نکاح کے اس کو صراحة سنت المرسلین اور اپنی سنت فرمایا ہے۔
تفسیر مظہری میں اس موقع پر ایک معتدل بات یہ کہی ہے کہ جو شخص حالت اعتدال میں ہو کہ نہ غلبہ شہوت سے مجبور و مغلوب ہو اور نہ نکاح کرنے سے کسی گناہ میں پڑنے کا اندیشہ رکھتا ہو۔ یہ شخص اگر یہ محسوس کرے کہ نکاح کرنے کے باوجود نکاح اور اہل و عیال کی مشغولیت میرے لئے کثرت ذکر اللہ اور توجہ الی اللہ سے مانع نہیں ہوگی تو اس کے لئے نکاح افضل ہے اور انبیاء (علیہم السلام) اور صلحاء امت کا عام حال یہی تھا، اور اگر اس کا اندازہ یہ ہے کہ نکاح اور اہل و عیال کے مشاغل اس کو دینی ترقی، کثرت ذکر وغیرہ سے روک دیں گے تو بحالت اعتدال اس کے لئے عبادت کے لئے خلوت گزینی اور ترک نکاح افضل ہے۔ قرآن کریم کی بہت سی آیات اس کی تطبیق پر شاہد ہیں ان میں ایک یہ ہے يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَلَآ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ اس میں یہی ہدایت ہے کہ انسان کے مال و اولاد اس کو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غافل کردینے کا سبب نہ بننے چاہئیں۔ واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔
وَالصّٰلِحِيْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَاِمَاۗىِٕكُمْ ، یعنی اپنے غلاموں اور کنیزوں میں جو صالح ہوں ان کے نکاح کرا دیا کرو۔ یہ خطاب ان کے آقاؤں اور مالکوں کو ہے اس جگہ صالحین کا لفظ اپنے لغوی معنے میں آیا ہے یعنی ان میں جو شخص نکاح کی صلاحیت و استطاعت رکھتا ہو اس کا نکاح کرا دینے کا حکم ان کے آقاؤں کو دیا گیا ہے مراد اس صالحیت سے وہی ہے کہ بیوی کے حقوق زوجیت اور نفقہ و مہر معجل ادا کرنے کے قابل ہوں اور اگر صالحین کو معروف یعنی نیک لوگوں کے معنے میں لیا جائے تو پھر ان کی تخصیص بالذکر اس وجہ سے ہوگی کہ نکاح کا اصل مقصد حرام سے بچنے کا وہ صالحین ہی میں ہوسکتا ہے۔
بہرحال اپنے غلاموں اور کنیزوں میں جو صلاحیت نکاح کی رکھنے والے ہوں ان کے نکاح کا حکم ان کے آقاؤں کو دیا گیا ہے اور مراد اس سے یہ ہے کہ اگر وہ اپنی نکاح کی ضرورت ظاہر کریں اور خواہش کریں کہ ان کا نکاح کردیا جائے تو آقاؤں پر بعض فقہاء کے نزدیک واجب ہوگا کہ ان کے نکاح کردیں اور جمہور فقہاء کے نزدیک ان پر لازم ہے کہ ان کے نکاح میں رکاوٹ نہ ڈالیں بلکہ اجازت دیدیں کیونکہ مملوک غلاموں اور کنیزوں کا نکاح بغیر مالکوں کی اجازت کے نہیں ہوسکتا تو یہ حکم ایسا ہی ہوگا جیسا کہ قرآن کریم کی ایک آیت میں ہے فَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ اَنْ يَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ یعنی عورتوں کے اولیاء پر لازم ہے کہ اپنی زیر ولایت عورتوں کو نکاح سے نہ روکیں اور جیسا کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص منگنی لے کر آوے اور اخلاق آپ کو پسند ہوں تو ضرور نکاح کردو اگر ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور وسیع پیمانے کا فساد پیدا ہوجائے گا۔

[سنن الترمذی:]
خلاصہ یہ ہے کہ یہ حکم آقاؤں کو اس لئے دیا گیا کہ وہ اجازت نکاح دینے میں کوتاہی نہ کریں۔ خود نکاح کرانا ان کے ذمہ واجب ہو یہ ضروری نہیں۔ واللہ اعلم
اِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَاۗءَ يُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ اس میں ان غریب فقیر مسلمانوں کے لئے بشارت ہے جو اپنے دین کی حفاظت کے لئے نکاح کرنا چاہتے ہیں مگر وسائل مالیہ ان کے پاس نہیں کہ جب وہ اپنے دین کی حفاظت اور سنت رسول اللہ پر عمل کرنے کی نیت صالحہ سے نکاح کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو مالی غنا بھی عطا فرما دیں گے اور اس میں ان لوگوں کو بھی ہدایت ہے جن کے پاس ایسے غریب لوگ منگنی لے کر جائیں کہ وہ محض ان کے فی الحال غریب فقیر ہونے کی وجہ سے رشتہ سے انکار نہ کردیں۔ مال آنے جانے والی چیز ہے اصل چیز صلاحیت عمل ہے اگر وہ ان میں موجود ہے تو ان کے نکاح سے انکار نہ کریں۔
حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ اس آیت میں حق تعالیٰ نے سب مسلمانوں کو نکاح کرنے کی ترغیب دی ہے اس میں آزاد اور غلام سب کو داخل فرمایا ہے اور نکاح کرنے پر ان سے غنا کا وعدہ فرمایا ہے۔

(ابن کثیر)

اور ابن ابی حاتم نے حضرت صدیق اکبر سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو خطاب کر کے فرمایا کہ تم نکاح کرنے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کرو تو اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ غناء عطا فرمانے کا کیا ہے وہ پورا فرما دیں گے پھر یہ آیت پڑھی۔ اِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَاۗءَ يُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا کہ تم غنی ہونا چاہتے ہو تو نکاح کرلو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَاۗءَ يُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ

(رواہ ابن جریرو ذکر البغوی عن عمر نحواہ۔ کثیر(
تنبیہ
تفسیر مظہری میں ہے کہ مگر یہ یاد رہے کہ نکاح کرنے والے کو غنی اور مال عطا فرمانے کا وعدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسی حال میں ہے جبکہ نکاح کرنے والے کی نیت اپنی عفت کی حفاظت اور سنت پر عمل ہو اور پھر اللہ تعالیٰ پر توکل و اعتماد ہو اس کی دلیل اگلی آیت کے یہ الفاظ ہیں۔



 


الدر المنثور في التفسير بالمأثور- امام الجلال السيوطي(م911ھ)

1۔ عبد بن حمیدؒ نے، ان سے قتادہ نے آیت (وَأَنْكِحُوا ‌الْأَيامى مِنْكُمْ) کے بارے میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو حکم دیا کہ جیسے کہ تم سن رہے ہو کہ ان کے نکاح کردو کیونکہ وہ جھکانے والا ہے ان کی آنکھوں کو اور ان کی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والا ہے۔

2۔ عبد بن حمیدؒ اور ابن المنذرؒ نے حسن ؓ سے روایت کیا کہ اپنے غلاموں اور اپنی باندیوں میں سے جو نیک ہوں ان کے نکاح کردیا کرو۔

3۔ ابن مردویہؒ نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نیک مردوں نیک عورتوں کا نکاح کردیا کرو اور اس کے بعد جو کوئی ان کی تابعداری کرے گا تو وہ اچھا ہے۔

4۔ ابن جریرؒ اور ابن المنذرؒ اور ابن ابی حاتمؒ نے ابن عباس ؓ سے آیت (وَأَنْكِحُوا ‌الْأَيامى مِنْكُمْ) کے بارے میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سبحانہ نے نکاح کا حکم فرمایا ہے اور اس میں ان کو رغبت دلائی ہے اور ان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے آزاد اور اپنے غلاموں کا نکاح کردیں اور اس میں مالداری کا وعدہ فرمایا ہے کہ آیت ﴿‌إِنْ ‌يَكُونُوا ‌فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ﴾  یعنی اگر وہ فقیر ہوں گے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو غنی کردے گا۔

5۔ ابن ابی حاتمؒ نے روایت کیا ہے کہ ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو جو انہوں نے تم کو نکاح کا حکم فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ تمہارے لیے پورا کریں گے جو تم سے مالداری کا وعدہ فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿‌إِنْ ‌يَكُونُوا ‌فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ﴾  (یعنی اگر تم فقیر ہوگے تو اللہ تعالیٰ تم کو اپنے فضل سے غنی کردیں گے ) ۔

6۔ عبدالرزاقؒ نے المصنف میں اور عبد بن حمیدؒ نے قتادہؒ سے روایت کیا کہ ہم کو ذکر کیا گیا کہ عمر خطاب ؓ نے فرمایا: میں نے کوئی آدمی ایسا نہیں دیکھا جس نے شادی کی صورت میں غنیٰ نہ پایا ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں وعدہ کیا ہے جو انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے فرمایا ﴿‌إِنْ ‌يَكُونُوا ‌فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ﴾  ۔

7۔ عبدالرزاقؒ اور ابن ابی شیبہؒ کی المصنف میں ہے کہ عمر بن خطاب ؓ نے فرمایا نکاح میں غنیٰ(مالداری) کو طلب(حاصل) کرو اور دوسرے لفظ میں یوں ہے۔ نکاح میں فضل کو تلاش کرو اور یہ آیت ﴿‌إِنْ ‌يَكُونُوا ‌فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ﴾ ۔

8۔ ابن جریرؒ نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ مالداری کو نکاح میں تلاش کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ ان یکونوا فقراء یغنہم اللہ من فضلہ۔

9۔ الدیلمیؒ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ نکاح میں رزق کو تلاش کرو۔

10۔ البزارؒ اور ابن المردویہؒ اور الدیلمیؒ عروۃ طریق سے، عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورتوں کا نکاح کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس مال لاتی ہیں۔

11۔ عبدالرزاقؒ اور احمدؒ اور الترمذیؒ اور النسائیؒ نے اسے صحیح کہا ہے، اور ابن ماجہؒ اور ابن حیانؒ اور الحاکم  نے اسے صحیح کہا ہے، اور البیہقیؒ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین آدمیوں کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے:- پاکدامنی کا ارادہ کرتے ہوئے نکاح کرنے والا، وہ مکاتب غلام جو مال دینے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا۔

12۔ الخطیبؒ نے اپنی تاریخ میں جابر ؓ سے روایت کیا کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ سے فاقہ کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے اس سے نکاح کرنے کا حکم فرمایا۔






تفسير القرآن - امام ابن كثير(م774ھ) :

نکاح اور شرم وحیا کی تعلیم:

اس میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے احکام بیان فرما دئیے ہیں اولا نکاح کا۔ علماء کی جماعت کا خیال ہے کہ جو شخص نکاح کی قدرت رکھتا ہو اس پر نکاح کرنا واجب ہے۔ حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ اے نوجوانو ! تم میں سے جو شخص نکاح کی طاقت رکھتاہو، اسے نکاح کرلینا چاہئے۔ نکاح نظر کو نیچی رکھنے والا شرمگاہ کو بچانے والا ہے اور جسے طاقت نہ ہو وہ لازمی طور پر روزے رکھے، یہی اس کے لیے خصی ہونا ہے (بخاری مسلم) سنن میں ہے آپ فرماتے ہیں زیادہ اولاد جن سے ہونے کی امید ہو ان سے نکاح کرو تاکہ نسل بڑھے میں تمہارے ساتھ اور امتوں میں فخر کرنے والا ہوں۔ ایک روایت میں ہے یہاں تک کہ کچے گرے ہوئے بچے کی گنتی کے ساتھ بھی۔ ایامی جمع ہے ایم کی۔ جوہری کہتے ہیں اہل لغت کے نزدیک بےبیوی کا مرد اور بےخاوند کی عورت کو " ایم " کہتے ہیں، خواہ وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ ہو۔ پھر مزید رغبت دلاتے ہوئے فرماتا ہے کہ اگر وہ مسکین بھی ہوں گے تو اللہ انہیں اپنے فضل وکرم سے مالدار بنا دے گا۔ خواہ وہ آزاد ہوں خواہ غلام ہوں صدیق اکبر ؓ کا قول ہے تم نکاح کے بارے میں اللہ کا حکم مانو، وہ تم سے اپناوعدہ پورا کرے گا۔ ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں امیری کو نکاح میں طلب کرو۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں، تین قسم کے لوگوں کی مدد کا اللہ کے ذمے حق ہے۔ نکاح کرنے والا جو حرام کاری سے بچنے کی نیت سے نکاح کرے۔ وہ لکھت لکھ دینے والا غلام جس کا ارادہ ادائیگی کا ہو، وہ غازی جو اللہ کی راہ میں نکلا ہو۔ (ترمذی وغیر) اسی کی تایئد میں وہ روایت ہے جس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کا نکاح ایک عورت سے کرا دیا، جس کے پاس سوائے تہبند کے اور کچھ نہ تھا یہاں تک کہ لوہے کی انگوٹھی بھی اس کے پاس سے نہیں نکلی تھی اس فقیری اور مفلسی کے باوجود آپ نے اس کا نکاح کردیا اور مہر یہ ٹھہرایا کہ جو قرآن اسے یاد ہے، اپنی بیوی کو یاد کرا دے۔ یہ اسی بنا پر کہ نظریں اللہ کے فضل وکرم پر تھیں کہ وہ مالک انہیں وسعت دے گا اور اتنی روزی پہنچائے گا کہ اسے اور اس کی بیوی کو کفالت ہو۔ ایک حدیث اکثر لوگ وارد کیا کرتے ہیں کہ فقیری میں بھی نکاح کیا کرو اللہ تمہیں غنی کر دے گا میری نگاہ سے تو یہ حدیث نہیں گزری۔ نہ کسی قوی سند سے نہ ضعیف سند سے۔ اور نہ ہمیں ایسی لا پتہ روایت کے اس مضمون میں کوئی ضرورت ہے کیونکہ قرآن کی اس آیت اور ان احادیث میں یہ چیز موجود ہے، فالحمد للہ۔ پھر حکم دیا کہ جنہیں نکاح کا مقدور نہیں وہ حرام کاری سے بچیں۔ حضور ﷺ فرماتے ہیں اے جوان لوگو ! تم میں سے جو نکاح کی وسعت رکھتے ہوں، وہ نکاح کرلیں یہ نگاہ نیچی کرنے والا، شرمگاہ کو بچانے والا ہے اور جسے اس کی طاقت نہ ہو وہ اپنے ذمے روزوں کا رکھنا ضروری کرلے یہی اس کے لئے خصی ہونا ہے۔ یہ آیت مطلق ہے اور سورة نساء کی آیت اس سے خاص ہے یعنی یہ فرمان آیت (وَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا اَنْ يَّنْكِحَ الْمُحْصَنٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ 25؀) 4۔ النسآء :25) پس لونڈیوں سے نکاح کرنے سے صبر کرنا بہتر ہے۔ اس لئے کہ اس صورت میں اولاد پر غلامی کا حرف آتا ہے۔ عکرمہ ؒ فرماتے ہیں کہ جو مرد کسی عورت کو دیکھے اور اس کے دل میں خواہش پیدا ہو اسے چاہئے کہ اگر اس کی بیوی موجود ہو تو اس کے پاس چلا جائے ورنہ اللہ کی مخلوق میں نظریں ڈال اور صبر کرے یہاں تک کہ اللہ اسے غنی کر دے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے فرماتا ہے جو غلاموں کے مالک ہیں کہ اگر ان کے غلام ان سے اپنی آزادگی کی بابت کوئی تحریر کرنی چاہیں تو وہ انکار نہ کریں۔ غلام اپنی کمائی سے وہ مال جمع کر کے اپنے آقا کو دے دے گا اور آزاد ہوجائے گا۔ اکثر علماء فرماتے ہیں یہ حکم ضروری نہیں فرض و واجب نہیں بلکہ بطور استحباب کے اور خیر خواہی کے ہے۔ آقا کو اختیار ہے کہ غلام جب کوئی ہنر جانتا ہو اور وہ کہے کہ مجھ سے اسی قدر روپیہ لے لو اور مجھے آزاد کردو تو اسے اختیار ہے خواہ اس قسم کا غلام اس سے اپنی آزادگی کی بابت تحریر چاہے وہ اس کی بات کو قبول کرلے۔ حضرت عمر ؓ کے زمانے میں، حضرت انس ؓ کا غلام سیرین نے جو مالدار تھا ان سے درخواست کی کہ مجھ سے میری آزادی کی کتابت کرلو۔ حضرت انس ؓ نے انکار کردیا، دربار فاروقی میں مقدمہ گیا، آپ نے حضرت انس ؓ کو حکم دیا اور ان کے نہ ماننے پر کوڑے لگوائے اور یہی آیت تلاوت فرمائی یہاں تک کہ انہوں نے تحریر لکھوا دی۔ (بخاری) عطاء ؒ سے دونوں قول مروی ہیں۔ امام شافعی ؒ کا قول یہی تھا لیکن نیا قول یہ ہے کہ واجب نہیں۔ کیونکہ حدیث میں ہے مسلمان کا مال بغیر اس کی دلی خوشی کے حلال نہیں۔ امام مالک ؒ فرماتے ہیں یہ واجب نہیں۔ میں نے نہیں سنا کہ کسی امام نے کسی آقا کو مجبور کیا ہو کہ وہ اپنے غلام کی آزادگی کی تحریر کر دے، اللہ کا یہ حکم بطور اجازت کے ہے نہ کہ بطور وجوب کے۔ یہی قول امام ابوحنیفہ ؒ وغیرہ کا ہے۔ امام ابن جریر ؒ کے نزدیک مختار قول وجوب کا ہے۔ خیر سے مراد امانت داری، سچائی، مال اور مال کے حاصل کرنے پر قدرت وغیرہ ہے۔ حضور ﷺ فرماتے ہیں اگر تم اپنے غلاموں میں جو تم سے مکاتب کرنا چاہیں، مال کے کمانے کی صلاحیت دیکھو تو ان کی اس خواہش کو پوری کرو ورنہ نہیں کیونکہ اس صورت میں وہ لوگوں پر اپنا بوجھ ڈالیں گے یعنی ان سے سوال کریں گے اور رقم پوری کرنا چاہیں گے اس کے بعد فرمایا ہے کہ انہیں اپنے مال میں سے کچھ دو۔ یعنی جو رقم ٹھیر چکی ہے، اس میں سے کچھ معاف کردو۔ چوتھائی یا تہائی یا آدھا یا کچھ حصہ۔ یہ مطلب بھی بیان کیا گیا ہے کہ مال زکوٰۃ سے ان کی مدد کرو آقا بھی اور دوسرے مسلمان بھی اسے مال زکوٰۃ دیں تاکہ وہ مقرر رقم پوری کر کے آزاد ہوجائے۔ پہلے حدیث گزر چکی ہے کہ جن تین قسم کے لوگوں کی مدد اللہ پر برحق ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے لیکن پہلا قول زیادہ مشہور ہے۔ حضرت عمر ؓ کے غلام ابو امیہ نے مکاتبہ کیا تھا جب وہ اپنی رقم کی پہلی قسط لیکر آیا تو آپ نے فرمایا جاؤ اپنی اس رقم میں دوسروں سے بھی مدد طلب کرو اس نے جواب دیا کہ امیرالمؤمنین آپ آخری قسط تک تو مجھے ہی محنت کرنے دیجئے۔ فرمایا نہیں مجھے ڈر ہے کہ کہیں اللہ کے اس فرمان کو ہم چھوڑ نہ بیٹھیں کہ انہیں اللہ کا وہ مال دو جو اس نے تمہیں دے رکھا ہے۔ پس یہ پہلی قسطیں تھیں جو اسلام میں ادا کی گئیں۔ ابن عمر ؓ کی عادت تھی کہ شروع شروع میں آپ نہ کچھ دیتے تھے نہ معاف فرماتے تھے کیونکہ خیال ہوتا تھا کہ ایسا نہ ہو آخر میں یہ رقم پوری نہ کرسکے تو میرا دیا ہوا مجھے ہی واپس آجائے۔ ہاں آخری قسطیں ہوتیں تو جو چاہتے اپنی طرف سے معاف کردیتے۔ ایک غریب مرفوع حدیث میں ہے کہ چوتھائی چھوڑ دو۔ لیکن صحیح یہی ہے کہ وہ حضرت علی ؓ کا قول ہے۔ پھر فرماتا ہے کہ اپنی لونڈیوں سے زبردستی بدکاریاں نہ کراؤ۔ جاہلیت کے بدترین طریقوں میں ایک طریقہ یہ بھی تھا کہ وہ اپنی لونڈیوں کو مجبور کرتے تھے کہ وہ زنا کاری کرائیں اور وہ رقم اپنے مالکوں کو دیں۔ اسلام نے آکر اس بد رسم کو توڑا۔ منقول ہے کہ یہ آیت عبداللہ بن ابی بن سلول منافق کے بارے میں اتری ہے، وہ ایسا ہی کرتا تھا تاکہ روپیہ بھی ملے اور لونڈی زادوں سے شان ریاست بھی بڑھے۔ اس کی لونڈی کا نام معاذہ تھا۔ اور روایت میں ہے اس کا نام مسیکہ تھا۔ اور یہ بدکاری سے انکار کرتی تھی۔ جاہلیت میں تو یہ کام چلتا رہا یہاں تک اسے ناجائز اولاد بھی ہوئی لیکن اسلام لانے کے بعد اس نے انکار کردیا، اس پر اس منافق نے اسے زدوکوب کیا۔ پس یہ آیت اتری۔ مروی ہے کہ بدر کا ایک قریشی قیدی عبداللہ بن ابی کے پاس تھا وہ چاہتا تھا کہ اس کی لونڈی سے ملے، لونڈی بوجہ اسلام کے حرام کاری سے بچتی تھی۔ عبداللہ کی خواہش تھی کہ یہ اس قریشی سے ملے، اس لئے اسے مجبور کرتا تھا اور مارتا پیٹتا تھا۔ پس یہ آیت اتری۔ اور روایت میں ہے کہ یہ سردار منافقین اپنی اس لونڈی کو اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے بھیج دیا کرتا تھا۔ اسلام کے بعد اس لونڈی سے جب یہ ارادہ کیا گیا تو اس نے انکار کردیا اور حضرت صدیق اکبر ؓ سے اپنی یہ مصیبت بیان کی۔ حضرت صدیق ؓ نے دربار محمدی میں یہ بات پہنچائی۔ آپ نے حکم دیا کہ اس لونڈی کو اس کے ہاں نہ بھیجو۔ اس نے لوگوں میں غل مچانا شروع کیا کہ دیکھو محمد ﷺ ہماری لونڈیوں کو چھین لیتا ہے اس پر یہ آسمانی حکم اترا۔ ایک روایت میں ہے کہ مسیکہ اور معاذ دو لونڈیاں دو شخصوں کی تھیں، جو ان سے بدکاری کراتے تھے۔ اسلام کے بعد مسیکہ اور اس کی ماں نے آکر حضور ﷺ سے شکایت کی، اس پر یہ آیت اتری۔ یہ جو فرمایا گیا ہے کہ اگر وہ لونڈیاں پاک دامنی کا ارادہ کریں اس سے یہ مطلب نہ لیا جائے کہ اگر ان کا ارادہ یہ نہ ہو تو پھر کوئی حرج نہیں کیونکہ اس وقت واقعہ یہی تھا اس لئے یوں فرمایا گیا۔ پس اکثریت اور غلبہ کے طور پر یہ فرمایا گیا ہے کوئی قید اور شرط نہیں ہے۔ اس سے غرض ان کی یہ تھی کہ مال حاصل ہو، اولادیں ہوں جو لونڈیاں غلام بنیں۔ حدیث میں ہے رسول اللہ ﷺ نے پچھنے لگانے کی اجرت، بدکاری کی اجرت، کاہن کی اجرت سے منع فرمادیا۔ ایک اور روایت میں ہے زنا کی خرچی اور پچھنے لگانے والی کی قیمت اور کتے کی قیمت خبیث ہے۔ پھر فرماتا ہے جو شخص ان لونڈیوں پر جبر کرے تو انہیں تو اللہ بوجہ ان کی مجبوری بخش دے گا اور ان مالکوں کو جنہوں نے ان پر دباؤ زور زبردستی ڈالی تھی انہیں پکڑ لے گا۔ اس صورت میں یہی گنہگار رہیں گے۔ بلکہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی قرآت میں رحیم کے بعد آیت (واثمہن علی من اکرھھن) ہے۔ یعنی اس حالت میں جبر اور زبردستی کرنے والوں پر گناہ ہے۔ مرفوع حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کی خطا سے، بھول سے اور جن کاموں پر وہ مجبور کر دئیے جائیں، ان پر زبردستی کی جائے ان سے درگزر فرمالیا ہے۔ ان احکام کو تفصیل وار بیان کرنے کے بعد بیان ہوتا ہے کہ ہم نے اپنے کلام قرآن کریم کی یہ روشن و واضح آیات تمہارے سامنے بیان فرما دیں۔ اگلے لوگوں کے واقعات بھی تمہارے سامنے آچکے کہ ان کی مخالفت حق کا انجام کیا اور کیسا ہوا ؟ وہ ایک افسانہ بنا دئے گئے اور آنے والوں کے لئے عبرتناک واقعہ بنا دیئے گئے کہ متقی ان سے عبرت حاصل کریں اور اللہ کی نافرمانیوں سے بچیں۔ حضرت علی ؓ فرماتے تھے، قرآن میں تمہارے اختلاف کے فیصلے موجود ہیں۔ تم سے پہلے زمانہ کے لوگوں کی خبریں موجود ہیں۔ بعد میں ہونے والے امور کے احوال کا بیان ہے۔ یہ مفصل ہے بکواس نہیں اسے جو بھی بےپرواہی سے چھوڑے گا، اسے اللہ برباد کر دے گا اور جو اس کے سوا دوسری کتاب میں ہدایت تلاش کرے گا اسے اللہ گمراہ کر دے گا۔


تفسیر (امام) البغوي (م510ھ)

وَأَنْكِحُوا ‌الْأَيامى مِنْكُمْ ۔۔۔۔۔ الایامیٰ جمع ایم کی، اس مرد کو کہتے ہیں جس کی بیوی نہ ہو اس عورت کو کہتے ہیں جس کا خاوند نہ ہو جیسا کہ کہا جاتا ہے رجل، ایم وامراۃ ایمہ، آیت کا معنی ہے اے مومنین کی جماعت، تم آزاد عورتوں کے ساتھ نکاح کرو۔ والصالحین من عبادکم وامائکم، یہ امر مندوب اور استحباب کے لیے ہے۔ اس شخص کے لیے مستحب ہے جو شخص نکاح کی طاقت رکھے اور وہ اپنے لیے نکاح والی عورت بھی پائے تو اس کو چاہیے کہ وہ شادی کرے اور اگر نکاح کرنے کی طاقت نہ ہو تو پھر شہوت کو روزں کے ذریعے توڑے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ، سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ اے جو انوا کی جماعت تم میں سے جو لوگ نکاح کی طاقت رکھتے ہیں انکو چاہیے کہ وہ نکاح کریں کیونکہ یہ ان کی نظر کی حفاظت اور ان کی فرج کی حفاظت کا ذریعہ ہیں اور جو شخص نکاح کی طاقت نہیں رکھتے تو اس کے لیے روزے ہیں یہ اس کے لیے ڈھال ہے اور آپ کا ارشاد ہے کہ تم نکاح کرواضافہ کروکیون کہ میں اپنی امت کے ذریعے سے دوسری امت پر فخر کروں گا حتی کہ ساقط شدہ بچہ پر بھی۔ ایک اور حدیث میں ارشاد فرمایا جو میری فطرت کو پسند کرے تو وہ میری سنن کو اپنائے اور میری سنتوں میں سے ایک سنت نکاح کرنا بھی ہے۔
عبادت میں مشغول ہوناافضل ہے یا نکاح کرنا۔
اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ عبادت میں مشغول ہونا افضل ہے ؟ یا نکاح میں مشغول ہونا۔ امام شافعیؒ کے نزدیک عبادت میں مشغول ہونا نکاح میں مشغول ہونے سے افضل ہے۔ دوسرے اصحاب کے نزدیک نکاح میں مشغول ہونا عبادت میں مشغول ہونے سے افضل ہے۔ ان کی دلیل حضرت یحییٰ (علیہ السلام) کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا، وسید واحصوراونبیا من الصالحین۔ حصور کہتے ہیں کہ جو عورتوں کے پاس نہ آئے۔ یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کہ ایامی عورتوں کا نکاح ولی کی اجازت کے بغیر درست نہیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو خطاب کیا ہے جیسے باندی یا غلام اپنی آقاؤں کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں کرسکتے۔ والصالحین من عبادکم وامائکم ، یہی قول اکثر اہل علم صحابہ میں سے اور ان کے بعد کا ہے۔
اسی طرح مروی ہے حضرت عمرؓ، حضرت علیؓ، عبداللہ بن مسعودؓ ، عبداللہ بن عباسؓ، ابوہریرہؓ اور عائشہؓ اور فقہا محدثین میں سعید بن المسیبؒ ، حسنؒ ، شریحؒ، ابراہیم نخعیؒ، عمر بن عبدالعزیزؒ اور سفیان ثوریؒ، اوزاعیؒ عبداللہ بن مبارکؒ اور شافعیؒ، احمدؒ، اسحاقؒ ، رحمہم اللہ کا قول ہے۔ بعض اصحاب الرائے کا قول ہے کہ آزاد عورت خود نکاح کرسکتی ہے۔ امام مالکؒ اگر عورت گھٹیا ہوتوجائز ہے کہ وہ خود اپنانکاح کرائے۔ اگر وہ عورت شریف ہے توپ ھر خود نکاح نہیں کرسکتی۔ حضرت ابوموسی اشعری نبی کریم سے روایت کرتے ہیں ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
حضرت عائشہ نبی کریم سے روایت نقل کرتی ہیں کہ رسول اللہ ارشاد فرمایا کہ جو عورت ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو اس کا نکاح باطل ہے۔ تین دفعہ ارشاد فرمایا اگر اس نے ایسا کرلیا تو وہ شوہر کے لیے حلال ہوگی اور اس پر مہر واجب ہوگا، اور جس عورت کا ولی نہ ہو تو اس کا ولی سلطان، (بادشاہ) ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:- إِنْ يَكُونُوا فُقَراءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ واسِعٌ عَلِيمٌ۔ بعض نے کہا کہ یہاں غنیٰ سے مراد قناعت ہے۔ بعض نے کہا کہ دونوں کا رزق، زوج کا رزق، اور بیوی کا رزق مراد ہے۔ حضرت عمرؓ کا قول ہے کہ تعجب ہے اس شخص کے لیے جو بغیر نکاح کے غنیٰ طلب کرے کیو کہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے، إِنْ يَكُونُوا فُقَراءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ، بعض حضرات سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے غنیٰ کا وعدہ نکاح کے ساتھ کیا ہے۔ اور تفریق زوجین کے ساتھ کیا ہے، اللہ کا دوسری جگہ فرمان ہے، ﴿‌وَإِنْ ‌يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِنْ سَعَتِهِ ﴾  ۔[سورۃ النساء:130]


نکاح کے لغوی معنیٰ ہیں جمع کرنا لیکن اس لفظ کا اطلاق مجامعت کرنے اور عقد(گانٹھ باندھنے، معاملہ طے کرنے) کے معنی پر بھی ہوتا ہے کیونکہ مجامعت اور عقد دونوں ہی میں جمع ہونا اور ملنا پایا جاتا ہے لہذا اصول فقہ میں نکاح کے یہی معنی یعنی جمع ہونا بمعنی مجامعت کرنا مراد لینا چاہئے بشرطیکہ ایسا کوئی قرینہ نہ ہو جو اس معنی کے خلاف دلالت کرتا ہو۔ علماء فقہ کی اصطلاح میں نکاح اس خاص عقد و معاہدہ کو کہتے ہیں جو مرد و عورت کے درمیان ہوتا ہے اور جس سے دونوں کے درمیان زوجیت کا تعلق پیدا ہوجاتا ہے نکاح کی اہمیت نکاح یعنی شادی صرف دو افراد کا ایک سماجی بندھن، ایک شخصی ضرورت، ایک طبعی خواہش اور صرف ایک ذاتی معاملہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ معاشرہ انسانی کے وجود وبقاء کا ایک بنیادی ستون بھی ہے اور شرعی نقطہ نظر سے ایک خاص اہمیت و فضیلت کا حامل بھی ہے۔ نکاح کی اہمیت اور اس کی بنیادی ضرورت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کے وقت سے شریعت محمدی تک کوئی ایسی شریعت نہیں گزری ہے جو نکاح سے خالی رہی ہو اسی لئے علماء لکھتے ہیں کہ ایسی کوئی عبادت نہیں ہے جو حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر اب تک مشروع ہو اور جنت میں بھی باقی رہے سوائے نکاح اور ایمان کے چناچہ ہر شریعت میں مرد و عورت کا اجتماع ایک خاص معاہدہ کے تحت مشروع رہا ہے اور بغیر اس معاہدہ کے مرد و عورت کا باہمی اجتماع کسی بھی شریعت و مذہب نے جائز قرار نہیں دیا ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ اس معاہدہ کی صورتیں مختلف رہی ہیں اور اس کے شرائط و احکام میں تغیر و تبدل ہوتا رہا ہے۔ چناچہ اس بارے میں اسلام نے جو شرائط مقرر کی ہیں جو احکام نافذ کئے ہیں اور جو قواعد و ضوابط وضع کئے ہیں اس باب سے ان کی ابتداء ہو رہی ہے۔ نکاح کے فوائد وآفات نکاح کا جہاں سب سے بڑا عمومی فائدہ نسل انسانی کا بقاء اور باہم توالد وتناسل کا جاری رہنا ہے وہیں اس میں کچھ مخصوص فائدے اور بھی ہیں جن کو پانچ نمبروں میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے۔ -1 نکاح کرلینے سے ہیجان کم ہوجاتا ہے یہ جنسی ہیجان انسان کی اخلاقی زندگی کا ایک ہلاکت خیز مرحلہ ہوتا ہے جو اپنے سکون کی خاطر مذہب و اخلاق ہی کی نہیں شرافت و انسانیت کی بھی ساری پابندیاں توڑ ڈالنے سے گریز نہیں کرتا، مگر جب اس کو جائز ذرائع سے سکون مل جاتا ہے تو پھر یہ پابند اعتدال ہوجاتا ہے اور ظاہر ہے کہ جائز ذریعہ صرف نکاح ہی ہوسکتا ہے۔ -2 نکاح کرنے سے اپنا گھر بستا ہے خانہ داری کا آرام ملتا ہے گھریلو زندگی میں سکون و اطمینان کی دولت نصیب ہوتی ہے اور گھریلو زندگی کے اس اطمینان و سکون کے ذریعہ حیات انسانی کو فکر و عمل کے ہر موڑ پر سہارا ملتا ہے۔ -3 نکاح کے ذریعہ سے کنبہ بڑھتا ہے جس کی وجہ سے انسان اپنے آپ کو مضبوط و زبردست محسوس کرتا ہے اور معاشرہ میں اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے اپنا رعب داب قائم رکھتا ہے۔ -4 نکاح کرنے سے نفس مجاہدہ کا عادی ہوتا ہے کیونکہ گھر بار اور اہل و عیال کی خبر گیری و نگہداشت اور ان کی پرورش و پرداخت کے سلسلہ میں جدوجہد کرنا پڑتی ہے اس مسلسل جدوجہد کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان بےعملی اور لاپرواہی کی زندگی سے دور رہتا ہے جو اس کے لئے دنیاوی طور پر بھی نفع بخش ہے اور اس کیوجہ سے وہ دینی زندگی یعنی عبادات و طاعات میں بھی چاق و چوبند رہتا ہے۔ -5 نکاح ہی کے ذریعہ صالح و نیک بخت اولاد پیدا ہوتی ہے۔ ظاہر ہے کہ کسی شخص کی زندگی کا سب سے گراں مایہ سرمایہ اس کی صالح اور نیک اولاد ہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف دنیا میں سکون و اطمینان اور عزت ونیک نامی کی دولت حاصل کرتا ہے بلکہ اخروی طور پر بھی فلاح وسعادت کا حصہ دار بنتا ہے۔ یہ تو نکاح کے فائدے تھے لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جو نکاح کی وجہ سے بعض لوگوں کے لئے نقصان و تکلیف کا باعث بن جاتی ہیں اور جنہیں نکاح کی آفات کہا جاتا ہے چناچہ ان کو بھی چھ نمبروں میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے۔ -1 طلب حلال سے عاجز ہونا یعنی نکاح کرنے کی وجہ سے چونکہ گھر بار کی ضروریات لاحق ہوجاتی ہیں اور طرح طرح کے فکر دامن گیر رہتے ہیں اس لئے عام طور پر طلب حلال میں وہ ذوق باقی نہیں رہتا جو ایک مجرد و تنہا زندگی میں رہتا ہے۔ -2 حرام امور میں زیادتی ہونا۔ یعنی جب بیوی کے آجانے اور بال بچوں کے ہوجانے کی وجہ سے ضروریات زندگی بڑھ جاتی ہیں تو بسا اوقات اپنی زندگی کا وجود معیار برقرار رکھنے کے لئے حرام امور کے ارتکاب تک سے گریز نہیں کیا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ ذہن وعمل سے حلال و حرام کی تمیز بھی اٹھ جاتی ہے اور بلا جھجک حرام چیزوں کو اختیار کرلیا جاتا ہے۔ -3 عورتوں کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی ہونا۔ اسلام نے عورتوں کو جو بلند وبالا حقوق عطا کئے ہیں ان میں بیوی کے ساتھ اچھے سلوک اور حسن معاشرت کا ایک خاص درجہ ہے لیکن ایسے بہت کم لوگ ہیں جو بیوی کے حقوق کا لحاظ کرتے ہوں بلکہ بدقسمتی سے چونکہ بیوی کو زیردست سمجھ لیا جاتا ہے اس لئے عورتوں کے حقوق کی پامالی اور ان کے ساتھ برے سلوک و برتاؤ بھی ایک ذاتی معاملہ سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا، حالانکہ یہ چیز ایک انسانی اور معاشرتی بد اخلاقی ہی نہیں ہے بلکہ شرعی طور پر بھی بڑے گناہ کی حامل ہے اور اس سے دین و دنیا دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔ -4 عورتوں کی بد مزاجی پر صبر نہ کرنا عام طور پر شوہر چونکہ اپنے آپ کو بیوی سے برتر سمجھتا ہے اس لئے اگر بیوی کی طرف سے ذرا سی بھی بدمزاجی ہوئی تو ناقابل برداشت ہوجاتی ہے اور صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے فورا چھوٹ جاتا ہے۔ -5 عورت کی ذات سے تکلیف اٹھانا بعض عورتیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی بدمزاجی و بداخلاقی کی وجہ سے اپنے شوہروں کے لئے تکلیف و پریشانی کا ایک مستقل سبب بن جاتی ہیں اس کی وجہ سے گھریلو ماحول غیر خوشگوار اور زندگی غیر مطمئن و اضطراب انگیز بن جاتی ہے۔ -6 بیوی بچوں کی وجہ سے حقوق اللہ کی ادائیگی سے باز رہنا یعنی ایسے لوگ کم ہی ہوتے ہیں جو اپنی گھریلو زندگی کے استحکام اور بیوی بچوں کے ساتھ حسن معاشرت کے ساتھ ساتھ اپنی دینی زندگی کو پوری طرح برقرار رکھتے ہوں جب کہ عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ بیوی بچوں اور گھر بار کے ہنگاموں اور مصروفیتوں میں پڑ کر دینی زندگی مضمحل وبے عمل ہوجاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نہ تو عبادات و طاعات کا خیال رہتا ہے نہ حقوق اللہ کی ادائیگی پورے طور پر ہو پاتی ہے۔ نکاح کے ان فوائد وآفات کو سامنے رکھ کر اب یہ سمجھئے کہ اگر یہ دونوں مقابل ہوں یعنی فوائد وآفات برابر، برابر ہوں، تو جس چیز سے دین کی باتوں میں زیادتی ہوتی ہو اسے ترجیح دی جائے مثلا ایک طرف تو نکاح کا یہ فائدہ ہو کہ اس کی وجہ سے جنسی ہیجان کم ہوتا ہے اور دوسری طرف نکاح کرنے سے یہ دینی نقصان سامنے ہو کہ عورت کی بدمزاجی پر صبر نہیں ہو سکے گا تو اس صورت میں نکاح کرنے ہی کو ترجیح دی جائے کیونکہ اگر نکاح نہیں کرے گا تو زنا میں مبتلا ہوجائے گا اور ظاہر ہے کہ یہ چیز عورت کی بد مزاجی پر صبر نہ کرنے سے کہیں زیادہ دینی نقصان کا باعث ہے۔ نکاح کے احکام -1 حنفی مسلک کے مطابق نکاح کرنا اس صورت میں فرض ہوتا ہے جب کہ جنسی ہیجان اس درجہ غالب ہو کہ نکاح نہ کرنے کی صورت میں زنا میں مبتلا ہوجانے کا یقین ہو اور بیوی کے مہر پر اور اس کے نفقہ پر قدرت حاصل نہ ہو اور یہ خوف نہ ہو کہ بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی بجائے اس کے ساتھ ظلم و زیادتی کا برتاؤ ہوگا۔ -2 نکاح کرنا اس صورت میں واجب ہوجاتا ہے جب کہ جنسی ہیجان کا غلبہ ہو مگر اس درجہ کا غلبہ نہ ہو کہ زنا میں مبتلا ہوجانے کا یقین ہو، نیز مہر و نفقہ کی ادائیگی کی قدرت رکھتا ہو اور بیوی پر ظلم کرنے کا خوف نہ ہو۔ اگر کسی شخص پر جنسی ہیجان کا غلبہ تو ہو مگر وہ مہر اور بیوی کے اخراجات کی ادائیگی پر قادر نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر وہ نکاح نہ کرے تو اس پر گناہ نہیں ہوگا جب کہ مہر اور نفقہ پر قادر شخص جنسی ہیجان کی صورت میں نکاح نہ کرنے سے گناہ گار ہوتا ہے۔ -3 اعتدال کی حالت میں نکاح کرنا سنت مؤ کدہ ہے اعتدال کی حالت سے مراد یہ ہے کہ جنسی ہیجان کا غلبہ تو نہ ہو لیکن بیوی کے ساتھ مباشرت و مجامعت کی قدرت رکھتا ہو اور مہر و نفقہ کی ادائیگی پر بھی قادر ہو۔ لہذا اس صورت میں نکاح نہ کرنیوالا گنہگار ہوتا ہے جب کہ زنا سے بچنے اور افزائش نسل کی نیت کے ساتھ نکاح کرنیوالا اجر وثواب سے نوازا جاتا ہے۔ -4 نکاح کرنا اس صورت میں مکروہ ہے جب کہ بیوی پر ظلم کرنے کا خوف ہو یعنی اگر کسی شخص کو اس بات کا خوف ہو کہ میرا مزاج چونکہ بہت برا اور سخت ہے اس لئے میں بیوی پر ظلم و زیادتی کروں گا تو ایسی صورت میں نکاح کرنا مکروہ ہے -5 نکاح کرنا اس صورت میں حرام ہے جبکہ بیوی پر ظلم کرنے کا یقین ہو یعنی اگر کسی شخص کو یہ یقین ہو کہ میں اپنے مزاج کی سختی وتندی کی وجہ سے بیوی کے ساتھ اچھا سلوک قطعا نہیں کرسکتا بلکہ اس پر میری طرف سے ظلم ہونا بالکل یقینی چیز ہے تو ایسی صورت میں نکاح کرنا اس کے لئے حرام ہوگا۔ اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ شریعت نے نکاح کے بارے میں مختلف حالات کی رعایت رکھی ہے بعض صورتوں میں تو نکاح کرنا فرض ہوجاتا ہے بعض میں واجب اور بعض میں سنت مؤ کدہ ہوتا ہے جب کہ بعض صورتوں میں نکاح کرنا مکروہ بھی ہوتا ہے اور بعض میں تو حرام ہوجاتا ہے لہذا ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اسی صورت کے مطابق عمل کرے جو اس کی حالت کے مطابق ہو۔ نکاح کے مستحبات جب کوئی شخص نکاح کرنا چاہے خوہ مرد ہو یا عورت تو چاہئے کہ نکاح کا پیغام دینے سے پہلے ایک دوسرے کے حالات کی اور عادات واطوار کی خوب اچھی طرح جستجو کرلی جائے تاکہ ایسا نہ ہو کہ بعد میں کوئی ایسی چیز معلوم ہو جو طبیعت ومزاج کے خلاف ہو نیکی وجہ سے زوجین کے درمیان ناچاقی وکشیدگی کا باعث بن جائے۔ یہ مستحب ہے کہ عمر، عزت، حسب اور مال میں بیوی خاوند سے کم ہو اور اخلاق و عادات خوش سلیقی وآداب حسن و جمال اور تقوی میں خاوند سے زیادہ ہو اور مرد کے لئے یہ بھی مسنون ہے کہ وہ جس عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہے اس کو نکاح سے پہلے دیکھ لے بشرطیکہ یہ یقین ہو کہ میں اگر اس کو پیغام دوں گا تو منظور ہوجائے گا۔ مستحب ہے کہ نکاح کا اعلان کیا جائے گا اور نکاح کی مجلس اعلانیہ طور پر منعقد کی جائے جس میں دونوں طرف سے اعزہ و احباب نیز بعض علماء وصلحا بھی شریک۔ اسی طرح یہ بھی مستحب ہے کہ نکاح پڑھانے والا نیک بخت و صالح ہو اور گواہ عادل وپرہیزگارہوں۔ ایجاب و قبول اور ان کے صحیح ہونے کی شرائط نکاح ایجاب و قبول کے ذریعہ منعقد ہوتا ہے اور ایجاب و قبول دونوں ماضی کے لفظ کے ساتھ ہونے چاہئیں (یعنی ایسا لفظ استعمال کیا جائے جس سے یہ بات سمجھی جائے کہ نکاح ہوچکا ہے) جیسے عورت یوں کہے کہ میں نے اپنے آپ کو تمہاری زوجیت میں دیا، یا عورت کا ولی، مرد سے یہ کہے کہ میں نے فلاں عورت کا جس کا نام یہ ہے، تمہارے ساتھ نکاح کیا اور اس کے جواب میں مرد یہ کہے کہ میں نے منظور کیا یا ایجاب میں سے کوئی ایک ماضی کے لفظ کے ساتھ ہو جیسے عورت یہ کہے کہ مجھ سے نکاح کرلو یا عورت کا ولی، مرد سے یہ کہے کہ فلاں عورت سے جس کا نام یہ ہے نکاح کرلو اور اس کے جواب میں مرد یہ کہے کہ میں نے نکاح کرلیا۔ یا اس کا برعکس ہو، جیسے مرد یہ کہے کہ میں نے تمہارے ساتھ اپنا نکاح کرلیا اور اس کے جواب میں عورت یہ کہے کہ میں منظور کرتی ہوں اور اگر مرد، عورت سے یوں کہے کہ کیا تم نے اپنے آپ کو میری زوجیت میں دیا؟ یا کہے کہ کیا تم نے مجھے قبول کیا اور اس کے جواب میں عورت ( ہاں میں نے دیا یا ہاں میں نے قبول کیا کہنے کی بجائے) صرف یہ کہے کہ ہاں دیا۔ یا ہاں قبول کیا ( یعنی لفظ میں نہ کہے) تو اس صورت میں بھی نکاح ہوجاتا ہے۔ البتہ گواہوں کے سامنے صرف یہ کہنے سے کہ ہم بیوی خاوند ہیں، نکاح نہیں ہوتا۔ جس طرح ایجاب و قبول میں ماضی کا لفظ استعمال کرنا ضروری ہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ ایجاب و قبول میں خاص کر نکاح اور تزوجی کا لفظ استعمال کیا جائے مثلا یوں کہا جائے کہ میں نے تمہارے ساتھ نکاح کیا یا تمہارے ساتھ تزویج کیا۔ یا نکاح وتزویج کے ہم معنی کوئی دوسرا لفظ استعمال کیا جائے مثلا یوں کہا جائے کہ میں نے تمہارے ساتھ نکاح کیا یا تہارے ساتھ تزویج کیا یا نکاح وتزویج کے ہم معنی کوئی دوسرا لفظ استعمال کیا جائے جو نکاح کا مطلب صراحۃ ادا کرتا ہو جیسے مرد یوں کہے کہ میں نے تمہیں اپنی بیوی بنا لیا یا یوں کہے کہ میں تمہارا شوہر ہوگیا یا یوں کہے کہ تم میری ہوگئیں۔ اور نکاح وتزویج یا اس کا ہم معنی لفظ صراحۃً استعمال نہ کیا جائے بلکہ کوئی ایسا لفظ استعمال کیا جائے جس سے کنیۃً نکاح کا مفہوم سمجھا جاتا ہو تو یہ بھی جائز ہے بشرطیکہ وہ لفظ ایسا ہو جس کے ذریعہ سے کسی ذات کامل کی ملکیت فی الحال حاصل کی جاتی ہو جیسے ہبہ کا لفظ یا صدقہ کا لفظ یا تملیک کا لفظ یا بیع وشراء کا لفظ جیسے بیوی یوں کہے کہ میں نے اپنی زوجیت تمہیں ہبہ کردی، یا میں نے اپنی ذات تمہیں بطور صدقہ دیدی یا میں نے تمہیں اپنی ذات کا مالک بنادیا یا یوں کہے کہ میں نے تمہیں اس قدر روپیہ کے عوض خرید لیا اور ان سب کے جواب میں مرد یہ کہے کہ میں نے قبول کیا، لیکن اس کے صحیح ہونے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ متکلم نے اس لفظ سے نکاح مراد لیا ہو اور کوئی قرینہ اس پر دلالت کرتا ہو اور اگر کوئی قرینہ نہ ہو تو قبول کرنیوالے نے متکلم کی مراد کی تصدیق کردی ہو نیز گواہوں نے بھی سمجھ لیا ہو کہ اس لفظ سے مراد نکاح ہے خواہ انہوں نے کسی قرینہ سے سمجھا ہو یا بتادینے سے سمجھا ہو۔ ایجاب و قبول کے وقت عاقدین ( دولہا دولہن) میں سے ہر ایک کے لئے دوسرے کا کلام سننا ضروری ہے خواہ وہ بالاصالۃ ( یعنی خود) سنیں خواہ بالوکالۃ ( یعنی ان کے وکیل سنیں) اور خواہ بالولایۃ سنیں (یعنی ان کا ولی سنے) ایجاب و قبول کے وقت دو گواہوں کی موجودگی نکاح صحیح ہونے کی شرط ہے اور یہ گواہ خواہ دو مرد ہوں یا ایک مرد اور دو عورتیں ہو، گواہوں کا آزاد ہونا ضروری ہے لونڈی یا غلام گواہوں کی گواہی معتبر نہیں ہوگی، اسی طرح گواہوں کا عاقل اور مسلمان ہونا بھی ضروری ہے مسلمانوں کی گواہی ہر حال میں کافی ہوگی خواہ وہ پرہیزگار ہوں یا فاسق ہوں اور خواہ ان پر حد قذف لگائی جا چکی ہو۔ گواہوں کا بینا ہونا یا زوجین کا رشتہ دار نہ ہونا شرط نہیں ہے، چناچہ اندھو کی گواہی اور زوجین کے رشتہ داروں کی گواہی معتبر ہوگی خواہ وہ زوجین کے یا ان میں سے کسی ایک کے بیٹے ہی کیوں نہ ہوں، گواہوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ دونوں ایجاب و قبول کے الفاظ کو ایک ساتھ سنیں اور سن کر یہ سمجھ لیں کہ نکاح ہو رہا ہے گو ان الفاظ کے معنی نہ سمجھیں ( مثلا ایجاب و قبول کسی ایسی زبان میں ہو جسے وہ نہ جانتے ہوں) اگر دونوں گواہ ایجاب و قبول کے الفاظ ایک ساتھ نہ سنیں بلکہ الگ الگ سنیں تو نکاح صحیح نہیں ہوگا۔ اگر کسی شخص نے کسی دوسرے شخص سے کہا کہ میری فلانا بالغ لڑکی کا نکاح فلاں شخص کے ساتھ کردو اور اس شخص نے اس لڑکی کا نکاح اس باپ اور ایک دوسرے مرد کی موجودگی میں کیا تو یہ جائز ہوگا لیکن اگر باپ موجودہ ہو تو پھر دونوں مردوں یا ایک مرد اور عورتوں کی موجودگی کے بغیر نکاح درست نہیں ہوگا۔

 


حدیث نمبر 1

جوانوں کو نکاح کرنے کا حکم:

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ»

ترجمہ:

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم نے فرمایا کہ اے جوانوں کے گروہ! تم میں سے جو شخص مجامعت کے لوازمات (یعنی بیوی بچوں کا نفقہ اور مہر ادا کرنے) کی استطاعت رکھتا ہو اسے چاہئے کہ وہ نکاح کرلے کیونکہ نکاح کرنا نظر کو بہت چھپاتا ہے اور شرم گاہ کو بہت محفوظ رکھتا ہے ( یعنی نکاح کرلینے سے اجنبی عورت کی طرف نظر مائل نہیں ہوتی اور انسان حرام کاری سے بچتا ہے) اور جو شخص جماع کے لوازمات کی استطاعت نہ رکھتا ہو، اسے چاہئے کہ وہ روزے رکھے کیونکہ روزہ رکھنا اس کے لئے خصی کرنے کا فائدہ دے گا (یعنی جس طرح خصی ہوجانے سے جنسی ہیجان ختم ہوجاتا ہے اسی طرح روزہ رکھنے سے بھی جنسی ہیجان ختم ہوجاتا ہے۔

]صحيح البخاري:5066، صحيح مسلم:1400]


تشریح:
اس خطاب عام کے ذریعہ نبی کریم نے جوانوں کو نکاح کی ترغیب دلاتے ہوئے نکاح کے دو بڑے فائدے ظاہر فرمائے ہیں ایک تو یہ کہ انسان نکاح کرنے سے اجنبی عورتوں کی طرف نظر بازی سے بچتا ہے اور دوسری طرف حرام کاری سے محفوظ رہتا ہے۔ جوانی کی حد انسان بالغ ہونے کے بعد جوان کہلاتا ہے لیکن جوانی کی یہ حد کہاں تک ہے؟ اس میں اختلاف ہے چناچہ امام شافعی کے نزدیک جوانی کی حد تیس برس کی عمر تک ہے جبکہ امام اعظم ابوحنیفہ یہ فرماتے ہیں کہ ایک انسان چالیس برس کی عمر تک جوان کہلانے کا مستحق رہتا ہے۔



حیث نمبر 2

تَبَتُّل (تجرد وتنہائی اختیار کرنے) کی ممانعت:

عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: رَدَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عُثْمَان ابْن مَظْعُونٍ التَّبَتُّلَ وَلَوْ أَذِنَ لَهُ لَاخْتَصَيْنَا۔

ترجمہ:

حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت عثمان بن مظعونؓ کو تبتل (یعنی نکاح ترک کرنے) سے منع کردیا تھا اگر آنحضرت ﷺ ان کو تبتل کی اجازت دے دیتے تو ہم بھی خصی ہوجاتے۔

]صحيح البخاري:5073، صحيح مسلم:1402]


تشریح:

تَبَتُّل کے معنیٰ ہیں عورتوں سے انقطاع اور ترک نکاح، نصاریٰ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے متبعین) کے ہاں تَبَتُّل ایک اچھا اور پسندیدہ فعل ہے کیونکہ ان کے نزدیک دینداری کی آخری حد یہ ہے کہ انسان عورتوں سے اجتناب کرے اور نکاح وغیرہ سے پرہیز کرے۔ لیکن جس طرح عیسائیت یا بعض دوسرے مذاہب میں نکاح کو ترک کردینا اور لذائذ زندگی سے کنارہ کش ہوجانا عبادت اور نیکی وتقوی کی آخری حد سمجھا جاتا ہے اس طرح کی کوئی بات اسلام میں نہیں ہے بلکہ شریعت اسلامیہ نے نکاح کو انسانی زندگی کے لئے ایک ضرورت قرار دے کر اس کی اہمیت کو واضح کیا ہے اور بتایا ہے کہ لذائذ زندگی سے مکمل کنارہ کشی اور خود ساختہ تکالیف برداشت کرنا عبادت نہیں ہے بلکہ رہبانیت ہے جسے اس دین فطرت میں کوئی مقام حاصل نہیں ہے۔ ہاں امام شافعی اتنا ضرور کہتے ہیں کہ بغیر نکاح زندگی گزارنا افضل ہے لیکن امام شافعی کا یہ قول بھی نکاح کے بارے میں شریعت اسلامیہ کے بنیادی منشاء کے منافی نہیں ہے کیونکہ اول تو اس کا تعلق صرف فضیلت سے ہے اور دوسرے یہ کہ یہ فضیلت بھی نفس نکاح یعنی کرنے یا نہ کرنے) کے بارے میں نہیں ہے بلکہ صرف تخلی للعبادۃ (یعنی عبادت کے لئے مجرد رہنا) کے نکتہ نظر سے ہے گویا امام شافعی کا مقصد صرف یہ ظاہر کرنا ہے کہ عبادات میں مشغول رہنا نکاح کی مشغولیت سے افضل ہے۔ چناچہ ملا علی قاری نے مرقات میں امام شافعی کی دلیلیں نقل کرنے کے بعد امام اعظم ابوحنیفہ کی بہت سی دلیلیں نقل کی ہیں جن سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ تجرد بغیر نکاح رہنے کے مقابلہ میں تاہل نکاح کرنا ہی افضل ہے۔ بہرکیف حضرت عثمان بن مظعون نے جب آنحضرت ﷺ سے تَبَتُّل کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ نے انہیں اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا کیونکہ اسلام مسلمانوں کے ہاں نکاح کے ذریعہ افزائش نسل کو پسند کرتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ اللہ کے حقیقی نام لیوا موجود رہیں اور وہ ہمیشہ کفر و باطل کے خلاف جہاد کرتے رہیں۔ اسی سلسلہ میں حدیث کے راوی حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ نے یہ کہا کہ اگر آنحضرت ﷺ حضرت عثمان کو تَبَتُّل کی اجازت دیدیتے تو ہم سب اپنے آپ کو خصی کر ڈالتے تاکہ ہمیں عورتوں کی ضرورت نہ پڑتی اور نہ ہمیں عورتوں سے متعلق کسی برائی میں مبتلا ہونے کا خوف رہتا۔ طیبی کہتے ہیں کہ اس موقع کے مناسب تو یہ تھا کہ حضرت سعد یہ کہتے کہ آنحضرت ﷺ حضرت عثمان کو تَبَتُّل کی اجازت دیدیتے تو ہم بھی تَبَتُّل کرتے۔ مگر حضرت سعد نے یہ کہنے کی بجائے یہ کہا کہ ہم سب اپنے آپ کو خصی کر ڈالتے لہذا حضرت سعد نے یہ بات دراصل بطور مبالغہ کہی یعنی اپنی اس بات سے ان کا مقصد یہ تھا کہ اگر آنحضرت ﷺ حضرت عثمان کو اجازت دے دیتے تو ہم بھی تَبَتُّل میں اتنا مبالغہ اور اتنی سخت کوشش کرتے کہ آخر کار خصی کی مانند ہوجاتے۔ گویا اس جملہ سے حضرت سعد کی مراد حقیقۃً خصی ہوجانا نہیں تھا کیونکہ یہ فعل یعنی اپنے آپ کو خصی کر ڈالنا جائز نہیں ہے۔ اور علامہ نووی کہتے ہیں کہ حضرت سعد نے یہ بات اس وجہ سے کی کہ ان کا گمان یہ تھا کہ خصی ہوجانا جائز ہے حالانکہ انکا یہ گمان حقیقت و واقعہ کے خلاف تھا کیونکہ خصی ہوجانا انسان کے لئے حرام ہے خواہ چھوٹی عمر کا ہو یا بڑی عمر کا اس موقع پر جانوروں کے بارے میں جان لینا چاہئے کہ ہر اس جانور کو خصی کرنا حرام جو غیر ماکول یعنی کھایا نہ جاتا ہو اور جو جانور کھایا جاتا ہے اس کو خصی کرنا چھوٹی عمر میں تو جائز ہے لیکن بڑی عمر میں حرام ہے۔ جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں مذکورہ بالا تفصل علامہ نووی شافعی نے لکھی ہے جب کہ فقہ حنفی کی کتابوں اور مختار اور ہدایہ میں بڑی عمر اور چھوٹی عمر کی تفصیل کے بغیرصرف یہ لکھا ہے کہ جانوروں کو خصی کرنا جائز ہے۔



حدیث نمبر 3
دیندار عورت سے نکاح کرنا بہتر ہے:

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَلِجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا فَاظْفَرْ بِذَات الدّين تربت يداك"۔

ترجمہ:

حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: کسی عورت سے نکاح کرنے کے بارے میں چار چیزوں کو ملحوظ رکھا جاتا ہے اول اس کا مالدار ہونا دوم اس کا حسب نسب والی ہونا سوم اس کا حسین و جمیل ہونا اور چہارم اس کا دین دار ہونا لہذا دیندار عورت کو اپنا مطلوب قرار دو اور خاک آلودہ ہوں تیرے دونوں ہاتھ۔

[صحيح البخاري:5090، صحيح مسلم:1466]


تشریح:

حسب ونسب والی سے مراد وہ عورت ہے جو نہ صرف اپنی ذات میں شرف و بلندی اور وجاہت رکھتی ہو بلکہ وہ جس خاندان و قبیلہ کی فرد ہو وہ خاندان و قبیلہ بھی عزت و وجاہت اور شرف و بلندی کا حامل ہو چناچہ انسان کی یہ فطری خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسی عورت سے بیاہ کرے جو باحیثیت و باعزت خاندان و قبیلہ کی فرد ہو تاکہ اس عورت کی وجہ سے اپنی اولاد کے نسب میں شرف و بلندی کا امتیاز حاصل ہو۔ بہرکیف حدیث کا حاصل یہ ہے کہ عام طور پر لوگ عورت سے نکاح کرنے کے سلسلہ میں مذکورہ چار چیزوں کو بطور خاص ملحوظ رکھتے ہیں کہ کوئی شخص تو مالدار عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہے۔ بعض لوگ اچھے حسب ونسب کی عورت کو بیوی بنانا پسند کرتے ہیں بہت سے لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ایک حسین و جمیل عورت ان کی رفیقہ حیات بنے اور کچھ نیک بندے دین دار عورت کو ترجیح دیتے ہیں لہذا دین و مذہب سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو چاہئے کہ وہ دین دار عورت ہی کو اپنے نکاح کے لئے پسند کرے کیونکہ اس میں دنیا کی بھی بھلائی ہے اور آخرت کی بھی سعادت ہے۔ اور خاک آلودہ ہوں تیرے دونوں ہاتھ ویسے تو یہ جملہ لفظی مفہوم کے اعتبار سے ذلت و خواری اور ہلاکت کی بددعا کے لئے کنایہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہاں اس جملہ سے یہ بددعا مراد نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد دین دار عورت کو اپنا مطلوب قرار دینے کی ترغیب دلانا ہے۔







حدیث نمبر 4
دنیا کا بہترین متاع- نیک بیوی:

عَنْ ‌عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: « الدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَخَيْرُ مَتَاعِ ‌الدُّنْيَا ‌الْمَرْأَةُ ‌الصَّالِحَةُ »

ترجمہ:

حضرت عبداللہؓ (بن مسعود) نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا «متاع» (چند روزہ سامان) ہے اور دنیا کا بہترین «متاع» (یعنی فائدہ بخش سامان) نیک عورت ہے۔“

[صحيح مسلم:1467، سنن النسائي:3232]


تشریح:

دنیا میں جو کچھ بھی ہے اس سے ایک خاص وقت تک لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے پھر وہ فنا (ختم) ہو جاتا ہے، لیکن اس فانی دنیا کی سب سے بہترین پونجی نیک عورت ہے، جو آخرت کی تیاری میں معاونت کرتی ہے، نیک بیوی کی وضاحت نبئ کریم ﷺ نے یوں بیان فرمائی ہے: ”(خاوند) جب اسے دیکھے تو اسے خوش کر دے اور جب اسے حکم دے تو اطاعت کرے اور اگر وہ گھر پر نہ ہو تو اپنے نفس اور اس کے مال کی حفاظت کرے“۔



حدیث نمبر 5

قریش کی نیک بخت عورتوں کی فضیلت:

عَنْ ‌أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‌خَيْرُ ‌نِسَاءٍ ‌رَكِبْنَ ‌الْإِبِلَ صَالِحُو نِسَاءِ قُرَيْشٍ، أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ، وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ.»

ترجمہ:

حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ اونٹوں پر سوار ہونیوالی بہترین عورتیں قریش کی ہیں جو چھوٹے بچوں پر بہت شفیق ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کے اس مال کی جو ان کے قبضہ میں ہوتا ہے بہت زیادہ حفاظت کرتی ہیں۔

[صحيح البخاري:5082، صحيح مسلم:2527]


تشریح:

اونٹوں پر سوار ہونیوالی عورتوں سے مراد عرب کی عورتیں کیونکہ عرب کی عورتیں عام طور پر اونٹ کی سواری کی عادی ہوتی تھیں لہذا حدیث کا مطلب یہ ہوا کہ عرب کی عورتوں میں بہترین عورتیں قریش کی نیک بخت عورتیں ہیں۔



حدیث نمبر 6

(بےحیاء)عورتوں کا فتنہ زیادہ نقصان دہ ہے:

عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ من النِّسَاء»

ترجمہ:

حضرت حضرت اسامہ ابن زید کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں نے اپنے بعد ایسا کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ہے جو مردوں کے حق میں عورتوں کے فتنہ سے زیادہ ضرر رساں ہو۔

[صحيح البخاري:5096، صحيح مسلم:2740]


تشریح:

مردوں کے حق میں عورتوں کے فتنے کو سب سے زیادہ ضرررساں اس اعتبار سے فرمایا گیا ہے کہ اول تو مردوں کی طبائع عام طور پر عورتوں کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہیں دوسرے یہ کہ مرد عام طور پر عورتوں کی خواہشات کے زیادہ پابند ہوتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ حارم امور میں گرفتار ہوتے ہیں اور عورتوں ہی کی وجہ سے آپس کے لڑائی جھگڑے نفرت و عداوت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ چناچہ اس کی ادنیٰ مثال یہ ہے کہ عورتیں ہی ہیں جن کی بےجا نازبرداریاں مردوں کو دنیا داری کی طرف راغب کرتی ہیں اور یہ ظاہر ہے کہ دنیاداری سے زیادہ اور کون سی چیز ضرررساں ہوسکتی ہے کیونکہ سرکار دوعالم ﷺ نے اس کے بارے میں فرمایا کہ حب الدنیا رأس کل خطیئۃ دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے۔ ارشاد گرامی اپنے بعد سے یہ بات ثابت ہوئی کہ عورتوں کے فتنے آنحضرت ﷺ کے زمانہ مبارک میں کم تھے اور ان کا زیادہ ظہور آپ ﷺ کے بعد ہوا کیونکہ اس وقت حق کا غلبہ تھا اور نیکی کی طاقت تمام برائیوں کو دبائے ہوئے تھی جب کہ آنحضرت ﷺ کے بعد آہستہ آہستہ باطل کی قوت بڑھتی گئی اور برائیوں کا غلبہ ہوتا گیا۔



حدیث نمبر 7

(بےحیاء)عورت کے فتنہ سے بچو:

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا فَيَنْظُرُ كَيْفَ تَعْمَلُونَ فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَاءَ فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَةِ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ فِي النِّسَاء»

ترجمہ:

حضرت ابوسعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: دنیا شیریں اور سبز جاذب نظر ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس دنیا کا خلیفہ بنایا ہے اس لئے وہ ہر وقت دیکھتا ہے کہ تم اس دنیا میں کس طرح عمل کرتے ہو لہذا دنیا سے بچو اور عورتوں کے فتنہ سے بچو کیونکہ بنی اسرائیل کی تباہی کا باعث سب سے پہلا فتنہ عورتوں ہی کی صورت میں تھا۔

[صحيح مسلم:2742، السنن الكبرى - النسائي:9224]


تشریح:


دنیا شیریں اور سبز ہے، کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح شیرنی طبیعت کے لئے ایک مرغوب چیز ہوتی ہے اور اس طرح سبز چیز آنکھوں کو بہت بھاتی ہے اسی طرح دنیا بھی دل کو بہت پیاری لگتی ہے اور آنکھوں کو بھی بہت بھلی معلوم ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تمہیں دنیا کا خلیفہ بنایا ہے الخ، کا مطلب یہ ہے کہ یہ دنیا حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے وہی اس کا حقیقی مالک وحاکم ہے تمہیں اس نے زمین پر اپنا خلیفہ بنا کر گویا اس دنیا کے تصرفات میں تمہیں اپنا وکیل بنایا ہے لہذا اللہ تعالیٰ تمہیں ہر وقت دیکھتا ہے کہ تم اس زمین پر اس کے بار خلافت کو کس طرح اٹھا رہے ہو اور اپنی عملی زندگی کے ذریعہ تصرفات دنیا میں حق وکالت کس طرح ادا کر رہے ہو؟ یا اس جملہ کے معنی یہ ہیں کہ جو لوگ تم سے پہلے اس دنیا سے جا چکے ہیں اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان کا خلیفہ وارث بنایا ہے، لہذا ان کے پاس جو کچھ تھا وہ سب تمہیں دیدیا ہے اور اب وہ تمہیں دیکھتا ہے کہ تم اپنے اسلاف کے احوال و کوائف سے کس طرح عبرت پکڑتے ہو اور ان کے اموال و میراث میں کس طرح تصرف و انتظام کرتے ہو۔ دنیا سے بچو الخ، کا مطلب یہ ہے کہ دنیا مکروفریب کا بچھا ہوا ایک جال ہے اس جال سے حتی الامکان بچتے رہو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس جال میں پھنس کر دنیا کے ظاہری مال وجاہ پر اپنی دینداری گنوا بیٹھو کیونکہ دنیا کو ثبات نہیں ہے یہ ایک فنا ہو جانیوالی چیز ہے پھر اس فناء کے بعد کل جب تم ہمیشہ کی زندگی کے لئے اٹھائے جاؤ گے تو اس کی حلال چیزوں کا حساب دینا ہوگا اور اس کی حرام چیزوں پر عذاب میں مبتلا کئے جاؤ گے۔ اسی طرح عورتوں کے مکروفریب سے بھی بچتے رہو، کیونکہ ایک مشت خاک کا یہ دل فریب مجسمہ جہاں نیک عورت کی صورت میں اللہ کی ایک نعمت ہے وہیں بری عورت کے روپ میں فتنہ عالم بھی ہے ایسا نہ ہو کہ بری عورتوں کی مکاریاں یا اپنی بیویوں کی بےجانازبرداریاں تمہیں ممنوع و حرام چیزوں کی طرف مائل کردیں اور ان کی وجہ سے تم تباہی و ہلاکت کی کھائیوں میں دکھیل دئیے جاؤ۔ بنی اسرائیل پر تباہی کے دروازے کھولنے والا پہلا فتنہ عورت تباہیوں کے دروازے کھلنے کا پہلا سبب اور ذریعہ بنا۔ چناچہ اس کی تفصیل یوں بیان کی جاتی ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے زمانہ میں ایک شخص جس کا نام بلعم بن باعور تھا۔ بہت مستجاب الدعوات تھا، اسے اسم اعظم یاد تھا جس کے ذریعہ وہ اپنی ہر دعا مقبول کرا لیتا تھا، چناچہ جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) جباروں سے لڑنے کے لئے علاقہ شام میں واقع بنی کنعان کے ایک حصہ میں خیمہ زن ہوئے تو بلعم کی قوم کے لوگ بلعم کے پاس آئے اور کہا کہ موسیٰ (علیہ السلام) اپنے پیروکاروں کا ایک عظیم لشکر لے کر ہمیں قتل کرنے اور اس علاقہ سے نکالنے کے لئے آئے ہیں تم ان کے لئے کوئی ایسی بددعا کرو کہ وہ یہاں سے واپس بھاگ جائیں۔ بلعم نے جواب دیا کہ جو کچھ میں جانتا ہوں تم وہ نہیں جانتے بھلا میں اللہ کے پیغمبر (علیہ السلام) اور اس کے ماننے والوں کے حق میں بددعا کیسے کرسکتا ہوں؟ اگر میں ان کے لئے بددعا کرتا ہوں تو میری دنیا اور آخرت دونوں تباہ ہوجائیں گی۔ جب اس قوم کے لوگوں نے بہت منت سماجت کی اور وہ بددعا کرنے پر اصرار کرتے رہے تو بلعم نے کہا کہ اچھا میں استخارہ کروں گا اور دیکھوں گا کہ کیا حکم ہوتا ہے پھر اس کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔ بلعم کا یہ معمول تھا کہ وہ بغیر استخارہ کوئی بھی کام نہیں کرتا تھا چناچہ اس نے جب استخارہ کیا تو خواب میں اسے ہدایت کی گئی کہ پیغمبر اور مؤمنوں کے حق میں ہرگز بددعا مت کرنا! بلعم نے اس خواب سے اپنی قوم کو مطلع کیا اور بددعا نہ کرنے کے لئے اپنے ارادہ کا پھر اظہار کیا قوم کے لوگوں نے غور و فکر کے بعد ایک طریقہ اختیار کیا کہ اور وہ یہ کہ وہ لوگ اپنے ساتھ بیش قیمت تحفے لے کر بلعم کے پاس آئے اور پھر اس کے سامنے بہت ہی زیادہ منت سماجت کی، روئے گڑگڑائے اور اسے اتنا مجبور کیا کہ آخر کار وہ ان کے جال میں پھنس ہی گیا چناچہ وہ بددعا کرنے کی غرض سے اپنے گدھے پر سوار ہو کر جستان پہاڑ کی طرف چلا جس کے قریب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا لشکر مقیم تھا، راستہ میں کئی مرتبہ گدھا گرا جسے وہ مار مار کر اٹھاتا رہا یہاں تک کہ جب یہ سلسلہ دراز ہوا اور بلعم بھی اپنے گدھے کو مار مار کر اٹھاتا ہوا پریشان ہوگیا تو حق تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے گدھے کو گویائی عطاء کی چناچہ گدھا بولا کہ نادان بلعم! تجھ پر افسوس ہے کیا تو یہ نہیں دیکھتا کہ تو کہاں جا رہا ہے تو مجھے آگے چلانے کی کوشش کر رہا ہے اور ملائکہ میرے آگے آ کر مجھے پیچھے دھکیل رہے ہیں بلعم نے جب چشم حیرت سے گدھے کو بولتے دیکھا تو بجائے اس کے کہ اس تنبیہ پر اپنے ارادہ سے باز آجاتا گدھے کو وہیں چھوڑا پیادہ یا پہاڑ پر چڑھ گیا اور وہاں بددعا کرنے لگا مگر یہاں بھی قدرت الٰہی نے اپنا یہ کرشمہ دکھایا کہ بلعم اپنی بددعا میں جب بھی حضرت موسیٰ اور ان کے لشکر کا نام لینا چاہتا اس کی زبان سے بنی اسرائیل کے بجائے بلعم کی قوم کا نام نکلتا۔ یہ سن کر اس کی قوم کے لوگوں نے کہا کہ بلعم یہ کیا حرکت ہے بنی اسرائیل کی بجائے ہمارے حق میں بددعا کر رہے ہو؟ بلعم نے کہا کہ اب میں کیا کروں یہ حق تعالیٰ میرے قصد و ارادہ کے بغیر میری زبان سے تمہارا نام نکلوا رہا ہے۔ لیکن بلعم پھر بھی اپنی بددعا سے باز نہ آیا اور اپنی سی کوشش کرتا رہا یہاں تک کہ عذاب الٰہی کی وجہ سے بلعم کی زبان اس کے منہ سے نکل کر سینہ پر آ پڑی پھر تو گویا بلعم کی عقل بالکل ہی ماری گئی اور دیوانہ وار کہنے لگا کہ لو اب تو میری دنیا اور آخرت دونوں ہی برباد ہوگئی اس لئے اب ہمیں بنی اسرائیل کی تباہی کے لئے کوئی دوسرا جال تیار کرنا پڑے گا۔ پھر اس نے مشورہ دیا کہ تم لوگ اپنی اپنی عورتوں کو اچھی طرح آراستہ پیراستہ کر کے اور ان کے ہاتھو میں کچھ چیزیں دے کر ان چیزوں کو فروخت کرنے کے بہانہ سے عورتوں کو بنی اسرائیل کے لشکر میں بھیج دو اور ان سے کہ دو کہ اگر بنی اسرائیل میں سے کوئی شخص تمہیں اپنے پاس بلائے تو انکار نہ کرنا یاد رکھو اگر بنی اسرائیل میں سے ایک بھی شخص کسی عورت کے ساتھ بدکاری میں مبتلا ہوگیا تو تہاری ساری کوششیں کامیاب ہوجائیں گی۔ چناچہ بلعم کی قوم نے اس مشورہ پر عمل کیا اور اپنی عورتوں کو بنا سنوار کر بنی اسرائیل کے لشکر میں بھیج دیا وہ عورتیں جب لشکر میں پہنچیں اور ان میں سے ایک عورت جس کا نام کسی بنت صور تھا، بنی اسرائیل کے ایک سردار زمزم بن شلوم نامی کے سامنے سے گزری تو وہ اس عورت کے حسن و جمال کا اسیر ہوگیا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس لے گیا اور ان سے کہنے لگا کہ کیا آپ اس عورت کو میرے لئے حرام قرار دیتے ہیں؟ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ ہاں، اس عورت کے پاس ہرگز مت جانا تو زمزم نے کہا کہ میں اس بارے میں آپ کا حکم نہیں مانوں گا چناچہ وہ اس عورت کو اپنے خیمہ میں لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ منہ کالا کیا بس پھر کیا تھا حکم الٰہی نے قہر کی شکل اختیار کرلی اور اس سردار کی شامت عمل سے ایک ایسی وبا پورے لشکر پر نازل ہوئی کہ آن کی آن میں ستر ہزار آدمی ہلاک و تباہ ہوگئے ادھر جب فحاص کو کہ جو حضرت ہارون (علیہ السلام) کا پوتا اور ایک قوی ہیکل آدمی تھا اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا نگہبان تھا یہ معلوم ہوا کہ ہمارے ایک سردار کی شامت عمل نے قہر الٰہی کو دعوتی دیدی ہے تو فورًا اپنا ہتھیار لے کر زمزم کے خیمہ میں داخل ہوا اور پلک جھپکتے ہی زمزم اور اس عورت کا کام تمام کر ڈالا اور پھر بولا کہ اللہ تعالیٰ نے اسی شخص کی وجہ سے ہم سب کو ہلاک وتباہ کردیا ہے چناچہ ان دونوں کے قتل ہوتے ہی وہ وباء جو عذاب الٰہی کی صورت میں نازل ہوئی تھی ختم ہوگئی۔


حدیث نمبر 8
وہ تین چزیں جن میں نحوست ہوتی ہے:
عَنْ ‌عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‌الشُّؤْمُ ‌فِي ‌الْمَرْأَةِ ‌وَالدَّارِ ‌وَالْفَرَسِ.».
 وفي رواية :
«الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ، فِي ‌المَرْأَةِ، ‌وَالمَسْكَنِ، ‌وَالدَّابَّةِ»
ترجمہ:
حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: عورت گھر اور گھوڑے میں نحوست ہوتی ہے۔
[صحيح البخاري:5093، مسند البزار:9660]
اور ایک روایت میں یوں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:
نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے: عورتوں میں، مکان میں اور جانور میں۔
[سنن الترمذي:2824، صحيح الجامع الصغير:3727]


تشریح:
شوم ضد ہے یمن کی جس کے معنی ہیں بےبرکتی اور اسی کو نحوست کہتے ہیں، لہذا حدیث میں جو یہ فرمایا گیا ہے کہ ان تین چیزوں میں نحوست ہوتی تو تفصیل کے ساتھ سمجھ لیجئے کہ نحوست سے کیا مراد ہے۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ گھر کی نحوست سے گھر کی تنگی اور بری ہمسائیگی مراد ہے یعنی جو گھر تنگ و تاریک ہو اور اس کا پڑوس برا ہو تو وہ گھر تکلیف و پریشانی کا باعث ہوجاتا ہے عورت کی نحوست سے مہر کی زیادتی اور اس کی بدمزاجی و زبان درازی اور بانجھ پن مراد ہے یعنی جس عورت کا مہر زیادہ مقرر کیا گیا ہو وہ بد مزاجی وتند خو زبان دراز ہو اور یہ کہ بانجھ ہو تو ایسی عورت راحت و سکون کی بجائے اذیت وکوفت کا ذریعہ بن جاتی ہے اسی طرح گھوڑے کی نحوست سے اس کا شوخ ہونا مٹھا قدم ہونا اور اس پر وار ہو کر جہاد نہ کیا جانا مرا ہے یعنی جو گھوڑأ ایسا ہو کہ اپنی خوشی کی وجہ سے پریشان کرتا ہو، سست رفتار ہوا اور مٹھا ہو اور اس پر سوار ہو کر جہاد کرنے کی بھی نوبت نہ آئی ہو تو وہ گھوڑا اپنے مالک کے لئے کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ کچھ علماء یہ کہتے ہیں کہ ان تین چیزوں میں نحوست کے اظہار کرنے کا مقصد دراصل یہ بتانا ہے کہ اگر بالفرض کسی چیز میں نحوس کا ہونا اپنی کوئی حقیقت رکھتا تو ان تین چیزوں میں نحوست ہوتی گویا اس تشریح سے یہ حقیقت واضح ہوجاتی ہے کہ کسی چیز میں نحوست کا ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا چناچہ یہ کہنا کہ فلاں چیز منحوس ہے یا فلاں چیز میں نحوست ہے صرف ایک واہمہ کے درجہ کی چیز ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اگر واقعۃً نحوست کسی چیز میں ہوا کرتی تو ان تین چیزوں میں ضرور ہوتی کیونکہ یہ تین چیزیں نحوست کے قابل ہوسکتی تھی۔ چناچہ یہ ارشاد ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک روایت میں فرمایا گیا ہے کہ اگر کوئی چیز تقدیر کے دائرہ سے باہر ہوتی تو وہ نظربد تھی یعنی کائنات کی ہر جنبش و حرکت اور یہاں کا ذرہ ذرہ پابند تقدیر ہے اس عالم میں صرف وہی ظہور میں آتا ہے جو پہلے سے مقدر ہوچکا ہو کوئی چیز تقدیر سے باہر نہیں ہے اور اگر بفرض محال کوئی چیز مقدرات کے دائرہ سے باہر ہوتی تو وہ نظربد ہے ( کہ جسے عام طور پر نظر لگنا کہتے ہیں) لہذا جس طرح اس ارشاد کا مقصد یہ ظاہر کرنا نہیں ہے کہ نظربد تقدیر کے دائرہ کار سے باہر ہے اسی طرح مذکورہ بالا تینوں چیزوں کے ساتھ نحوس کا ذکر کرنے کا یہ مقصد نہیں ہے کہ ان تین چیزوں میں نحوست ہوتی ہے۔ اور بعض علماء یہ کہتے ہیں کہ اس ارشاد گرامی کے ذریعہ دراصل امت کے لوگوں کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس ایسا مکان ہو جس میں رہنا وہ ناپسند کرتا ہو یا کسی کی ایسی بیوی ہو جس کے ساتھ صحبت و مباشرت اسے ناگوار ہو یا کسی کے پاس ایسا گھوڑا ہو جو اسے اچھا معلوم نہ ہوتا ہو تو ان صورتوں میں یہ چیزیں چھوڑ دینی چاہئیں یعنی مکان والا اس مکان سے منتقل ہوجائے بیوی والا اس کو طلاق دیدے اور گھوڑے والا اس گھوڑے کو بیچ دے۔ حدیث کی ان توضیحات کی روشنی میں یہ بات صاف ہوگئی کہ یہ ارشاد گرامی طیرۃ منہی عنہا ( بد شگونی لینے کی ممانعت کے منافی نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عام طور پر لوگ جو یہ کہ دیا کرتے ہیں کہ یہ مکان منحوس ہے یا فلاں عورت یا فلاں گھوڑا سبز قدم ہے تو یہ بات یہاں مراد نہیں ہے۔




حدیث نمبر 9
اپنے نکاح کے لئے کنواری عورت کو ترجیح دو:
عَنْ ‌جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ، فَلَمَّا قَفَلْنَا كُنَّا قَرِيبًا مِنَ الْمَدِينَةِ تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ، فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ، فَسَارَ بَعِيرِي كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الْإِبِلِ، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ، قَالَ: أَتَزَوَّجْتَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟ قَالَ: قُلْتُ بَلْ ثَيِّبًا، قَالَ: ‌فَهَلَّا ‌بِكْرًا ‌تُلَاعِبُهَا ‌وَتُلَاعِبُكَ؟ قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ فَقَالَ: أَمْهِلُوا حَتَّى تَدْخُلُوا لَيْلًا أَيْ عِشَاءً لِكَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ، وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ.»
ترجمہ:
حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ ایک جہاد میں ہم نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے چناچہ جب ہم ( جہاد سے) واپس ہوئے اور مدینہ کے قریب پہنچے تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ! میری نئی شادی ہوئی تھی ( کہ میں جہاد میں چلا گیا اب اگر حکم ہو تو میں آگے چلا جاؤں تاکہ اپنے گھر جلد سے جلد پہنچ سکوں) آپ ﷺ نے فرمایا: تم نے نکاح کیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ ہاں، آپ ﷺ نے پوچھا: بیوی کنواری تھی یا بیوہ تھی؟ میں نے عرض کیا کہ بیوہ تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تو تم نے کنواری سے کیوں نکاح نہیں کیا؟ تاکہ تم اس کے ساتھ کھیلتے اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی۔ پھر جب ہم مدینہ پہنچ گئے اور ہم سب نے اپنے اپنے گھروں میں جانے کا ارادہ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ ابھی ٹہر جاؤ ہم رات میں (یعنی شام کے وقت) گھروں میں داخل ہوں گے تاکہ جس عورت کے بال پراگندہ ہوں وہ کنگھی چوٹی کرلے اور وہ عورت جس کا خاوند موجود نہیں تھا ( بلکہ ہمارے ساتھ جہاد میں گیا تھا) اپنے زائد بال صاف کرلے۔
[صحيح البخاري:5247، صحيح مسلم:715، سنن أبي داود:2778]

تشریح:
تم اس کے ساتھ کھیلتے الخ، سے آپ کی بےتکلفی اور کمال الفت ورغبت مراد ہے مطلب یہ ہے کہ کنواری عورت سے نکاح کرنے میں آپس کی زندگی زیادہ الفت ورغبت کے ساتھ گزرتی ہے اور بےتکلفی اور چاہت زیادہ ہوتی ہے اس کے برخلاف بیوہ عورت جب کسی دوسرے کی زوجیت میں آتی ہے چونکہ اس کا دل پہلے خاوند کی یاد کی کسک محسوس کرتا ہے دوسرے یہ کہ اگر رہن سہن اور میل ملاپ میں اس دوسرے خاوند کو اپنے پہلے خاوند کی طرح نہیں پاتی تو اس کی طبیعت اچاٹ ہوجاتی ہے ان باتوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اتنی زیادہ بےتکلف اور خوش مزاج ثابت نہیں ہوتی جتنی ایک کنواری عورت ہوتی ہے۔ حدیث کے آخری جملہ کا مطلب یہ ہے کہ اپنے گھروں میں جانے میں جلدی نہ کرو بلکہ کچھ دیر توقف کرو تاکہ تمہاری بیویاں رات سے پہلے اپنا بناؤ سنگھار کر کے تمہاری مجامعت کے لئے اپنے آپ کو تیار کرلیں اور جب تم رات میں ان کے پاس پہنچو تو تمہیں کسی قسم کا کوئی تکدر اور کوئی بےلطفی نہ ہو۔ اس موقع پر یہ خلجان پیدا ہوسکتا ہے کہ دوسری حدیثوں میں تو اپنے گھر واپس آنیوالے مسافر کو رات کے وقت گھر میں داخل ہونے سے منع فرمایا گیا ہے جب کہ یہاں رات کے وقت گھروں میں داخل ہونے کو فرمایا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ گھر لوٹنے والے مسافر کو رات کے وقت گھر میں داخل ہونے کی جو ممانعت ہے اس کا تعلق اس صورت سے ہے جب کہ بغیر اطلاع کے یکایک گھر میں چلا جائے اور اگر گھر والوں کو پہلے سے اطلاع ہو جیسا کہ اس موقع پر ہوا تو اس صورت میں رات کے وقت اپنے گھر میں داخل ہونا ممنوع نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر 10
وہ تین شخص جن کی اللہ تعالیٰ ضرور مدد کرتا ہے:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ثَلَاثَةٌ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ عَوْنُهُمْ: الْمُكَاتَبُ الَّذِي يُرِيدُ الْأَدَاءَ وَالنَّاكِحُ الَّذِي يُرِيدُ الْعَفَافَ وَالْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ "۔
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ایسے تین شخص ہیں جن کی مدد اللہ پر اس کے وعدہ کے مطابق واجب ہے ایک تو وہ مکاتب جو اپنا بدل کتابت ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو دوسرا وہ نکاح کرنیوالا شخص جو حرام کاری سے بچنے کی نیت رکھتا ہو اور تیسرا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنیوالا۔
[سنن الترمذي:1655، السنن الكبرى - النسائي:4995]

تشریح:
مکاتب اس غلام کو کہتے تھے جس کا آقا اس سے یہ کہہ دیتا تھا کہ اگر تم مجھے اتنا روپیہ کما کر دیدو گے تو تم آزاد ہوجاؤ گے۔ اسی طرح روپیہ کی وہ مقدار جو اس غلام کا آقا آزادی کے لئے ضروری قرار دیتا تھا بدل کتابت کہلاتی تھی۔


حدیث نمبر 11
عورت کے ولی کے لئے ایک ضروری ہدایت:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا ‌خَطَبَ ‌إِلَيْكُمْ ‌مَنْ ‌تَرْضَوْنَ دِينَهُ وَخُلُقَهُ فَزَوِّجُوهُ، إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الأَرْضِ، وَفَسَادٌ عَرِيضٌ»
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جب تمہارے پاس کوئی شخص نکاح کا پیغام بھیجے اور تم اس شخص کی دینداری اور اس کے اخلاق سے مطمئن ہو تو اس کا پیغام منظور کر کے اس سے نکاح کردو اگر ایسا نہ کرو گے تو زمین پر فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوجائے گا۔
[سنن الترمذي:1084]

تشریح:
یہ ارشاد گرامی دراصل عورتوں کے سرپرست اور ولیوں سے ایک خطاب اور ان کے لئے ایک ضروری ہدایت ہے کہ اگر کوئی دیندار اور اچھے اخلاق واطوار کا حامل شخص تمہاری بیٹی یا تمہاری بہن وغیرہ سے نکاح کا پیغام بھیجے تو منظور کرلو اور اس سے نکاح کردو اگر ایسا نہ کرو گے بلکہ ایسے شخص کے پیغام کو نظر انداز کر کے کسی مالدار یا ثروت دار شخص کے پیغام کی انتظار میں رہو گے جیسا کہ اکثر دینداروں کی عادت ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اکثر عورتیں بغیر خاوند کے بیٹھی رہ جائیں گی اور اکثر مرد بغیر بیوی کے پڑے رہیں گے اس کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ بدکاری اور برائیوں کا عام چلن ہوجائے گا بلکہ ان عورتوں کے سرپرست اور ولی بڑی بری قسم کی عار و غیرت میں مبتلا ہوں گے پھر جو لوگ ان کو عار اور غیرت دلائیں گے وہ ان سے لڑنے جھگڑنے لگیں گے آخرکار اس برائی وفحاشی اور لڑائی جھگڑے سے ایک ہمہ گیر فتنہ و فساد کی شکل پیدا ہوجائے گی۔ طیبی کہتے ہیں کہ ایک طرح سے یہ حدیث حضرت امام مالک کی دلیل ہے جو یہ کہتے ہیں کہ کفائت زوجین میں سے ایک دوسرے کا کفو ہونے کا لحاظ صرف دین کے وصف میں کیا جائے گا گویا ان کے نزدیک ایک دوسرے کا کفو صرف دین میں ہوسکتا ہے جبکہ علماء کی اکثریت کا مسلک یہ ہے کہ ان چاروں اوصاف میں ایک دوسرے کا کفو شریک ہونے کا لحاظ کیا جائے (١) دین حریت نسب پیشہ چناچہ کسی مسلمان عورت کا نکاح کافر سے نہ کیا جائے نہ کسی غیر معلوم النسب سے کیا جائے۔ اور کسی سودا گر یا اچھے پیشے والے کی بیٹی کا نکاح کسی حرام یا مکروہ پیشہ والے سے نہ کیا جائے۔ لیکن اس بارے میں یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ اگر کسی عورت کا ولی اور خود وہ عورت کسی غیرکفو والے سے نکاح کرنے پر راضی ہوجائے تو نکاح صحیح ہوجائے گا۔


حدیث نمبر 12
محبت کرنیوالی عورت سے نکاح کرو:
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَم»
ترجمہ:
حضرت معقل بن یسارؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم ایسی عورت سے نکاح کرو جو اپنے خاوند سے محبت کرنیوالی ہو اور زیادہ بچے جننے والی ہو کیونکہ دوسری امتوں کے مقابلہ میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا۔
[سنن أبي داود:2050، المستدرك على الصحيحين للحاكم:2685، السنن الكبرى - البيهقي:13475]

تشریح:
منکوحہ عورت میں مذکورہ بالا دو صفتوں کو ساتھ ساتھ اس لئے ذکر کیا گیا ہے کہ اگر کسی عورت کے ہاں بچے تو بہت پیدا ہوتے ہوں مگر وہ اپنے خاوند سے محبت کم کرتی ہو تو اس صورت میں خاوند کو اس کی طرف رغبت کم ہوگی اور اگر کوئی عورت خاوند سے محبت تو بہت کرے مگر اس کے یہاں بچے زیادہ نہ ہوں تو اس صورت میں مطلوب حاصل نہیں ہوگا اور مطلوب امت محمدیہ ﷺ کی کثرت سے جو ظاہر ہے کہ زیادہ بچے ہونے کی صورت میں ممکن ہے اگر مسلمان عورتوں کے ہاں زیادہ بچے ہوں گے تو امت میں کثرت ہوگی جو پیغمبر اسلام ﷺ کے نزدیک پسندیدہ اور مطلوب ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نکاح سے پہلے یہ کیسے معلوم ہوسکتا ہے کہ کون سی عورت اپنی آئندہ زندگی میں ان اوصاف کی حامل ثابت ہوسکتی ہے تو اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ کسی خاندان و کنبہ کا عام مشاہدہ اس کی کسی عورت کے لئے ان صفتوں کا معیار بن سکتا ہے چناچہ ان اکثر لڑکیوں میں یہ صفتیں موجود ہوسکتی ہیں جن کے خاندان و قرابت داروں میں ان صفتوں کا مشاہدہ ہوتا رہتا ہے عام طور پر چونکہ اقرباء کے طبعی اوصاف ایک دوسرے میں سرایت کئے ہوتے ہیں اور عادت ومزاج میں کسی خاندان و کنبہ کا ہر فرد ایک دوسرے کے ساتھ یکسانیت رکھتا ہے اس لئے کسی خاندان کی لڑکی کے بارے میں اس کے خاندان کے عام مشاہدہ کے پیش نظر ان اوصاف کا اندازہ لگا لینا کوئی مشکل نہیں ہے۔ بہرکیف اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شوہر سے بہت زیادہ محبت کرنیوالی اور بچے پیدا کرنیوالی عورت سے نکاح کرنا مستحب ہے نیز یہ کہ زیادہ بچے ہونا بہتر اور پسندیدہ ہے کیونکہ اس سے آنحضرت ﷺ کا مقصد یعنی امت کی زیادتی و کثرت کا فخر حاصل ہوتا ہے ایک احتمال یہ بھی ہے کہ یہاں نکاح کرنے سے مراد یہ تعلیم دینا ہے کہ تمہاری جن بیویوں میں یہ اوصاف موجود ہوں ان کے ساتھ زوجیت کے تعلق کو ہمیشہ قائم رکھو اور اس بات کی کوشش کرو کہ آپس میں کبھی کوئی تفرقہ اور جدائی نہ ہو۔


 حدیث نمبر 13

کنواری سے نکاح کرنا زیادہ بہتر ہے:

عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَالِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِالْأَبْكَارِ فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ»

ترجمہ:

حضرت عبدالرحمن بن سالم بن عتبہ بن عویمر بن ساعدہ انصاری اپنے والد حضرت سالم اور وہ عبدالرحمن کے دادا یعنی حضرت عتبہ تابعی سے نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: تمہیں کنواری عورتوں سے نکاح کرنا چاہئے کیونکہ وہ شیریں دہن ہوتی ہیں (یعنی کنواری عورتیں شیریں زبان وخوش کلام ہوتی ہیں کہ وہ بد زبانی فحش گوئی میں مبتلا نہیں ہوتیں) اور زیاد بچے پیدا کرنیوالی ہوتی ہیں نیز وہ تھوڑے پر بھی راضی رہتی ہیں (یعنی تھوڑا مال و اسباب پانے پر بھی راضی رہتی ہیں)۔

[سنن ابن ماجه:1861، الآحاد والمثاني لابن أبي عاصم:1947، سلسلة الأحاديث الصحيحة:‌‌623]


تشریح:

اس ارشاد گرامی کے ذریعہ کنواری عورتوں کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو بیوہ عورتوں میں نہیں پائی جاتیں مثلا کنواری عورت زیادہ بچے پیدا کرنے کے قابل ہوتی ہے کیونکہ اس کے رحم میں حرارت زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کا رحم مرد کا مادہ تولید بہت جلد قبول کرلیتا ہے لیکن یہ چیز محض ظاہری اسباب کے درجہ کی ہے جو حکم الٰہی کے بغیر کوئی اہمیت نہیں رکھتی، کنواری عورتوں کی ایک نفسیاتی خصوصیت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ تھوڑے سے مال و اسباب پر بھی راضی وخوش رہتی ہیں ان کا شوہر انہیں جو کچھ دے دیتا ہے اسی کو برضا ورغبت قبول کرلیتی ہیں اور اس پر قانع رہتی ہیں کیونکہ وہ بیوہ عورت کی طرح پہلے سے کسی خاوند کا کچھ دیکھے ہوئے تو ہوتی نہیں کہ انہیں کمی بیشی کا احساس ہو اور وہ اپنے شوہر سے زیادہ مال و اسباب کا مطالبہ کریں۔




حدیث نمبر 14

نکاح کی ایک خصوصیت:

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَمْ تَرَ لِلْمُتَحَابِّينَ مثل النِّكَاح»

ترجمہ:

حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اے شخص! تو نے نکاح کی مانند ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی ہوگی جو دو محبت کرنیوالوں کے درمیان محبت کو زیادہ کرے۔

[سنن ابن ماجه:1847، سلسلة الأحاديث الصحيحة:‌‌624]


تشریح:

مطلب یہ ہے کہ نکاح کے ذریعہ جس طرح خاوند اور بیوی کے درمیان بغیر کسی قراب کے بےپناہ محبت والفت پیدا ہوجاتی ہے۔ اس طرح کا کوئی تعلق ایسا نہیں ہے جو دو شخصوں کے درمیان جو ایک دوسرے کے لئے بالکل اجنبی ہوں اس درجہ کی محبت والفت پیدا کر دے۔

حدیث نمبر 15

آزاد عورتوں سے نکاح کرنے کی فضیلت:


عَنْ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ أَرَادَ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ ‌طَاهِرًا ‌مُطَهَّرًا، ‌فَلْيَتَزَوَّجِ الْحَرَائِرَ»۔

ترجمہ:

حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص اس بات کا خواہشمند ہو کہ وہ زنا کی نجاست سے پاکی کی حالت میں اور پاکیزہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے تو اسے چاہئے کہ آزاد عورتوں سے نکاح کرے۔

[سنن ابن ماجه:1862، السنن والأحكام عن المصطفى:5509]


تشریح:

اس کی وجہ عام طور پر آزاد عورتیں لونڈیوں کی بہ نسبت زیادہ پاک و پاکیزہ ہوتی ہیں اس لئے ان کی پاکیزگی مخالطت و مباشرت کے ذریعہ ان کی شوہروں میں سرایت کرتی ہے پھر یہ کہ آزاد عورتیں اپنی اولاد کو جو ادب وسلیقہ اور تہذیب سکھا سکتی ہیں وہ لونڈیوں کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ جب وہ خود بھی کمتر و پست حیثیت ہوتی ہیں تو اپنی اولاد کو ادب وتہذیب اور اخلاق سے کیسے مزین کرسکتی ہیں۔

حدیث نمبر 16

نیک بخت بیوی کی خصوصیت:


عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يَقُولُ: «مَا اسْتَفَادَ الْمُؤْمِنُ بَعْدَ تَقْوَى اللَّهِ خَيْرًا لَهُ مِنْ زَوْجَةٍ صَالِحَةٍ إِنْ أَمْرَهَا أَطَاعَتْهُ وَإِنْ نَظَرَ إِلَيْهَا سرته وَإِن أقسم عَلَيْهِ أَبَرَّتْهُ وَإِنْ غَابَ عَنْهَا نَصَحَتْهُ فِي نَفْسِهَا وَمَاله»

ترجمہ:

حضرت ابوامامہؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مؤمن اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کے بعد جو سب سے بہتر چیز اپنے لئے منتخب کرتا ہے وہ نیک بخت بیوی ہے، ایسی بیوی کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر شوہر اس کو کوئی حکم دیتا ہے تو وہ اس کی تعمیل کرتی ہے جب وہ اس کی طرف دیکھتا ہے تو وہ اپنے حسن اور پاکیزگی اور اپنی خوشی سلیقگی وپاک سیرتی سے) اس کا دل خوش کرتی ہے جب وہ اس کو قسم دیتا ہے تو اس قسم کو پورا کرتی ہے اور جب اس کا خاوند موجود نہیں ہوتا تو وہ اپنے نفس کی بارے میں یہ خیرخواہی کرتی ہے کہ اس کو ضائع وخراب ہونے سے بچاتی ہے اور اس میں کوئی خیانت نہیں کرتی۔

[سنن ابن ماجه:1857]

عَنِ ‌ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ} قَالَ: كَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ عُمَرُ أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ فَانْطَلَقُوا، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ إِنَّهُ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ لَمْ يَفْرِضِ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ، وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ لِتَكُونَ لِمَنْ بَعْدَكُمْ، قَالَ: فَكَبَّرَ عُمَرُ ثُمَّ قَالَ لَهُ: أَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ مَا يَكْنِزُ الْمَرْءُ: الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ، وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ، وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ.»

ترجمہ:

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ جب آیت کریمہ {اور جو لوگ سونے چاندی کو جمع کر کر کے رکھتے ہیں} نازل ہوئی تو مسلمانوں پر بہت گراں گزری تو عمر ؓ نے کہا: تمہاری اس مشکل کو میں رفع کرتا ہوں، چناچہ وہ (نبی اکرم ﷺ کے پاس) گئے اور عرض کیا: اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت گراں گزری ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ نے زکاۃ صرف اس لیے فرض کی ہے کہ تمہارے باقی مال پاک ہوجائیں (جس مال کی زکاۃ نکل جائے وہ کنز نہیں ہے) اور اللہ نے میراث کو اسی لیے مقرر کیا تاکہ بعد والوں کو ملے ، اس پر عمر ؓ نے تکبیر کہی، پھر آپ ﷺ نے عمر ؓ سے فرمایا: کیا میں تم کو اس کی خبر نہ دوں جو مسلمان کا سب سے بہتر خزانہ ہے؟ وہ نیک عورت ہے کہ جب مرد اس کی طرف دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے اور جب وہ حکم دے تو اسے مانے اور جب وہ اس سے غائب ہو تو اس کی حفاظت کرے۔

[سنن أبي داود:1664]

عَنْ ‌أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قِيلَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ؟ قَالَ: الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ، وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ، وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ»

ترجمہ:

حضرت ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے کہا گیا: عورتوں میں اچھی عورت کون سی ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ عورت جو اپنے شوہر کو جب وہ اسے دیکھے خوش کر دے ١ ؎، جب وہ کسی کام کا اسے حکم دے تو (خوش اسلوبی سے) اسے بجا لائے، اپنی ذات اور اپنے مال کے سلسلے میں شوہر کی مخالفت نہ کرے کہ اسے برا لگے۔

[سنن النسائي:3231]


تشریح:

اللہ تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کو اور ممنوعات سے بچنے کو تقوی کہتے ہیں لہذا ارشاد گرامی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کا نیک و صالح بندہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری اور ممنوعات سے اجتناب کے بعد اپنی دینی اور دنیاوی بھلائی کے لئے جو سب سے بہتر چیز پسند کرتا ہے وہ نیک بخت وخوب صورت بیوی ہے۔ وہ اس کی تعمیل کرتی ہے، کا تعلق ان چیزوں سے ہے جو گناہ و معصیت کا باعث نہیں ہوتیں یعنی وہ اپنے شوہر کی انہیں باتوں اور انہی احکام کی تعمیل کرتی ہے جو شریعت کے خلاف اور اللہ کی ناراضگی کا باعث نہیں ہوتے، یہ قید اس لئے لگائی گئی ہے کہ شریعت کا یہ حکم ہے کہ مخلوق یعنی کسی شخص کا کوئی بھی ایسا حکم تعمیل نہ کرنا چاہئے جو خالق یعنی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے متعلق ہو۔ وہ اس کی قسم کو پورا کرتی ہے، کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی خواہش ومرضی پر اپنے شوہر کی خواہش ومرضی کو مقدم رکھتی ہے مثلا جب اس کا شوہر اس کو کسی ایسے کام کے کرنے کی قسم دیتا ہے جو اس کی خواہش کے خلاف ہوتا ہے تو وہ اپنی خواہش کو چھوڑ کر وہ اپنے شوہر کی قسم ومرضی کے مطابق وہی کام کرتی ہے یا جب اس کا شوہر اس کو کسی ایسے کام کے نہ کرنی کی قسم دیتا ہے جو اس کی خواہش کے مطابق ہے تو وہ اپنی خواہش کی پرواہ کئے بغیر اپنے شوہر کی قسم ومرضی کی مطابق اس کام کو ترک کردیتی ہے۔



حدیث نمبر 17

نکاح آدھا دین ہے:


عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ نِصْفَ الدِّينِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ فِي النِّصْفِ الْبَاقِي»

ترجمہ:

حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس بندہ نے نکاح کیا اس نے اپنا آدھا دین پورا کرلیا اب اسے چاہئے کہ باقی آدھے کے بارے میں اللہ سے ڈرے۔

[شعب الإيمان-البيهقي:5486 - ت زغلول، سلسلة الأحاديث الصحيحة:‌‌625]


تشریح:

انسان کے جسم میں دو چیزیں ایسی ہیں جو عام طور پر دین میں فساد و نقصان کا سبب بنتی ہی یعنی شرمگاہ اور پیٹ لہذا حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب کسی شخص نے نکاح کر کے شرمگاہ کے فتنہ و فساد سے نجات پائی تو اب اسے چاہئے کہ پیٹ کے فتنے و فساد کو دور کرنے کے بارے میں اللہ سے ڈرتا رہے یعنی حلال کمائی اور حلال رزق ہی کے ذریعہ اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ بھرے تاکہ دین کی بھلائی پوری حاصل ہو۔



ہر پیغمبر کی سنت»نکاح

القرآن:

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں اور انہیں بیوی بچے بھی عطا فرمائے ہیں۔۔۔

[سورۃ نمبر 13 الرعد، آیت نمبر 38]

القرآن:

تم میں سے جن (مردوں یا عورتوں) کا اس وقت نکاح نہ ہو، ان کا بھی نکاح کراؤ، اور تمہارے غلاموں اور باندیوں میں سے جو نکاح کے قابل ہوں، ان کا بھی۔ اگر وہ تنگ دست ہوں تو اللہ اپنے فضل سے انہیں بےنیاز کردے گا۔ اور اللہ بہت وسعت والا ہے، سب کچھ جانتا ہے۔

[سورۃ نمبر 24 النور، آیت نمبر 32]





حدیث نمبر 18

کون سا نکاح بابرکت ہے؟


عَن عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَعْظَمَ النِّكَاحِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُ مُؤْنَةً»

ترجمہ:

حضرت عائشہؓ کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا بلاشبہ بہت زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے جو (محنت کے لحاظ سے) آسان ہو۔

[مسند أحمد:24529، شعب الإيمان-البيهقي:6566- ت زغلول]

[مسند أبي داود الطيالسي:1530، مسند إسحاق بن راهويه:946]

امام ابوداؤدؒ کہتے ہیں:

حضرت عمر بن خطاب ؓ نے حدیث کے شروع میں ان الفاظ کا اضافہ کیا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

«خَيْرُ ‌النِّكَاحِ ‌أَيْسَرُهُ»

ترجمہ:

بہتر نکاح وہ ہے جو سب سے آسان ہو۔

[سنن أبي داود:2117

حضرت عقبہ بن عامرؓ سے بھی یہی مروی ہے۔

[الكنى والأسماء - للدولابي:599، صحيح ابن حبان:4072، سلسلة الأحاديث الصحيحة:‌‌1842]


تشریح:

محنت کے لحاظ سے آسان نکاح، سے مراد وہ نکاح ہے جس میں بیوی کا مہر کم ہو اور عورت زیادہ مال و اسباب اور حیثیت سے زیادہ ضروریات زندگی یعنی روٹی کپڑا طلب کر کے مرد کو پریشان نہ کرے بلکہ مشورہ کی طرف سے جو کچھ اور جیسا کیسا مل جائے برضا ورغبت اسی پر قانع رہے۔

حوالہ 

نکاح کے افراد واقسام (یعنی مہر، ولیمہ، روزمرہ اخراجات وغیرہ) کم سے کم اور سادہ سے سادہ ہو۔

تو

برکت یعنی دائمی خیر وبھلائی جو ضرورت پوری کرنے کیلئے کافی ہوجائے، جس کا نفع نہ ختم ہونے والا مسلسل ہو۔

[مرقاۃ المفاتیح:3097]


(2) *باب:- (نکاح میں)خرچہ کرنے میں میانہ روی اور ناحق طریقہ سے کمائے مال کے حرام ہونے کے متعلق بیان۔*

[شعب الایمان (امام)بیھقی(م456ھ) » حدیث#6146]


(3) *مہر میں جو قصد و ارادہ کرنا پسندیدہ ہے۔*

[السنن الكبير للبيهقي:14472]

یعنی

جس سے نکاح میں رکاوٹ یا تاخیر نہ ہو۔


ناجائز کاموں جیسے:- تصویریں اور فلمیں بنوانا، دف کے بجائے موسیقی کے آلات کا انتظام کرنے وغیرہ میں خرچ کا فضول زیان نہ کرنا چاہئے۔


وسعت وگنجائش سے زیادہ دعوتیں دینے کیلئے قرض لینا شرعی مجبوری یا عذر نہیں۔


دوسروں پر فخر جتانے، دکھلاوے اور شہرت کیلئے غیرمسنون رسم ورواج کی پابندیوں سے آزاد وآسان نکاح کرنا۔



سادہ نکاح کی مثال:-
(امام بخاری لکھتے ہیں کہ)
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ثابت نے اور ان سے حضرت انس ؓ نے کہ
نبی کریم ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک عورت سے ایک گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کیا ہے۔ نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے، دعوت ولیمہ کر، خواہ ایک بکری ہی کی ہو۔
[صحیح البخاری:5155، صحیح مسلم:1427، سنن ابن ماجہ:1907]

 

باحوالہ فقہی نکات:-
(1)نکاح کرنے والے کو کیسے دعا کی جائے۔
[صحیح بخاری: 5155]
جب کسی کا نکاح ہو تو کیا کہے۔
[السنن الکبریٰ للبیہقی:13840]

(2)نکاح کرنے والے کیلئے زرد رنگ(زعفران)کا استعمال
[صحیح البخاری:5153]

(3)ولیمہ...یعنی شادی کے کھانے کی دعوت...حق ہے۔
[صحیح البخاری:5166]
ولیمہ کا حکم
[السنن الکبریٰ للبیہقی:14497 +14498]
یہ مستحب(یعنی پسندیدہ) ہے کہ (ولیمہ سے)نکاح کا اظہار(اعلان)ہو۔
[السنن الکبریٰ للبیہقی:14699]
یعنی
فرض(لازم)نہیں۔


(4)ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری سے۔
[صحیح البخاری:5167]
مستحب ہے اگر وہ وسعت رکھتا ہو۔
[السنن الکبریٰ للبیہقی:14499]
یعنی
فرض(لازم)نہیں۔

(5) مہر کتنا ہو۔
[السنن الصغیر للبیہقی:2537]
کم از کم مہر کا بیان
[سنن ابوداؤد:2109]
سونے کی (کھجور کی) گٹھلی جتنے مہر پر نکاح کرنے کا بیان
[سنن النسائی:3355]
گھٹلی وزن میں پانچ درہم(یعنی 15 گرام 309 ملی گرام) کے ہے۔
[مسخرج ابی عوانہ:4586-4589]
اپنی عورت کو مرد کا مہر میں سونا دینے کے جائز ہونے کا بیان
[صحیح ابن حبان:4096]

(6)ولیمہ کا وقت» نکاح کے بعد

نوٹ:-
آسان وسادہ نکاح میں رسول اللہ ﷺ جیسی معزز وبزرگ ہستی کو دعوت نہ تھی، تب بھی اظہارِ ناراضگی نہ کیا بلکہ برکت کی دعا دی (لہٰذا الله نام لئے بغیر محض مبارک ہو کہنا سنت نہیں)، کیونکہ اظہارِ ناراضگی کے قابل بات فرض چھوڑنا اور حرام کام یعنی کبیرہ گناہ کرنا ہے۔

اور اگر کوئی نصیحت فرمائی تو محض ولیمہ(یعنی شادی کے کھانے کی دعوت) کی، جس میں خرچ کی کم از کم مقدار ایک بکری تجویز فرمائی، وہ بھی مالدار ترین مہاجر صحابی حضرت عبدالرحمان بن عوف کو۔

ذرا غور کریں کہ
جن وفادار، جانثار اور قریب ترین دس صحابہ کو رسول الله ﷺ نے جنت کی خوشخبری دنیا ہی میں سنا دی تھی، جنہیں عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے، جن میں چار خلفاء کے بعد پانچویں یہ صحابی ہیں۔

لہٰذا

سادگی سے نکاح اور ولیمے کا انعقاد مسنون ہے، اور اس کے لئے لئے خاندان کے تمام افراد سعد اور دوست و احباب کو اکٹھا کرنا بھی ضروری نہیں۔ فضول خرچی اور غیر ضروری قرض کے بوجھ سے بچتے ہوئے بقدر استطاعت جتنے قریبی لوگوں کو مدعو کیا جاسکتا ہے کرلیا جائے بقیہ کو چھوڑ دیا جائے۔

نیز جن رشتہ داروں اور دوست احباب کو مدعو نہ کیا جائے وہ بھی اسے اپنی بےعزتی تصور نہ کریں۔

کیونکہ مہاجر وانصار(صحابہ)کے نقشِ قدم پر چلنے میں بھی الله کی (1)رضا، (2)دائمی جنت اور (3)عظیم کامیابی ملنے کی خوشخبری الله ہی نے فرمائی ہے۔
[حوالہ سورۃ التوبہ:100]






نکاح اصول وضوابط

 


 

اعتدال کی حالت میں نکاح کرنا سنت ہے؛کیوں کہ حدیث میں ہے: النکاح من سنتی۔ فقہا کرام نے حالات کے اعتبار سے نکاح کرنے اور نہ کرنے کے احکام بیان کیے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

فرض

اگر شہوت بہت زیادہ ہو حتی کہ نکاح نہ کرنے کی صورت میں گناہ کرلینے کا یقین ہو، مہر اور نان ونفقہ ادا کرسکتا ہو، نیز بیوی پر ظلم وستم کرنے کا خوف نہ ہو، تو ایسی صورت میں نکاح کرلینا فرض ہے۔

واجب

نکاح کرنے کا تقاضہ ہو، نکاح نہ کرنے کی صورت میں گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو، مہر اور نان ونفقہ ادا کرسکتا ہو نیز بیوی پر ظلم وستم کرنے کا خوف نہ ہو، تو ایسی صورت میں نکاح کرلینا واجب ہے۔

سنت موٴکدہ

عام حالات میں یعنی مالی اور جسمانی حالت اچھی ہو،بیوی کے حقوق کو ادا کرسکتا ہو، بیوی پر ظلم وستم کرنے کا خوف نہ ہو تو نکاح کرنا سنتِ موٴکدہ ہے۔

مکروہ تحریمی

اگر نکاح کرنے کے بعد بیوی کے مالی یا صنفی حقوق ادا نہ کرنے کا اندیشہ ہو تو نکاح کرنا مکروہ تحریمی ہے۔

حرام

اگر نکاح کرنے کے بعد بیوی کے مالی یا صنفی حقوق ادا نہ کرنے کا؛ یا عورت پر ظلم کرنے کا یقین ہو؛ یا نکاح کرنے کا مقصد بیوی پر ظلم کرنا ہو تو پھر نکاح کرنا حرام ہے۔

(البحرالرائق ۳/۸۴، الدرالمختارعلی ردالمحتار:۳/۶، فتاوی محمودیہ۱۰/۴۷۲پاکستان)

نکاح کرنے کے یہ درجات جس طرح مردوں کے لیے ہیں، اسی طرح عورتوں کے لیے بھی ہیں۔ نکاح میں لڑکے کے اوپر مہر، ولیمہ مسنونہ اور مستقل طور پر بیوی کے نان ونفقہ کے اخراجات کے علاوہ کوئی مالی ذمہ داری نہیں ہے؛ اس لیے صرف اس وجہ سے کہ ابھی زیادہ روپیہ پیسہ نہیں ہے، یا ولیمہ میں بھاری بھرکم خرچہ کرنے کی استطاعت نہیں ہے، نکاح نہ کرنا یا نکاح کو موٴخر کرنا درست نہیں ہے؛ بلکہ اگر نکاح کرنے کی ضرورت ہو تو ایسی صورت میں سخت گناہ ہوگا اور اپنے ذہن اور جسم وروح کے ساتھ ناانصافی بھی ہوگی۔

جہیز کا مطالبہ کرنا

لڑکے کا یا اس کے گھر والوں کی طرف سے کسی کا لڑکی سے یا اس کے گھر والوں میں سے کسی سے کسی بھی سامان کا یا کھانے کی دعوت کا صراحت کے ساتھ یا اشارہ وکنایہ میں یا رسم ورواج کی بنیاد پر مطالبہ کرنا جائز نہیں، سخت گناہ کی بات ہے اور مرد کی غیرت کے خلاف ہے۔ کپڑے، زیورات، اور گھریلو ساز وسامان کا انتظام کرنا سب مرد کے ذمہ ہے۔ اگر لڑکی والے مطالبہ کے بغیر مگر رسم ورواج یا سماج کے دباؤ میں آکر کچھ دے تو بھی لینا نہیں چاہیے۔ نبی کریم …نے ارشاد فرمایا: ”لَا یَحِلُّ مَالُ رَجُلٍ مُسْلِمٍ لِأَخِیہِ، إِلَّا مَا أَعْطَاہُ بِطِیبِ نَفْسِہِ“ (سنن الکبریٰ للبیہقی:۱۶۷۵۶)یعنی کسی دوسرے کا مال اس کی دلی رضامندی کے بغیرکسی کے لیے حلال نہیں۔سماجی دباؤ میں آکر دینے کا مطلب یہ ہے کہ دینے والا یوں سمجھے کہ ہمارے یہاں اس موقع پر فلاں چیز دینے کی رسم ہے دینا ہی پڑے گا، اگر نہیں دیں گے تو لوگ کیا کہیں گے؟ اگر لڑکی ازخود کوئی سامان اپنے میکے سے لاتی ہے تو اس پر صرف اسی لڑکی کا حق ہے۔ مرد کو اس میں اپنا حق جتانا یا بیوی کی اجازت کے بغیر اس کا استعمال کرنا صحیح نہیں ہے۔

حق مہر

نکاح کی وجہ سے بیوی کا مہر واجب ہوتا ہے۔ مہر کی مقدار کم از کم دس درہم یعنی تیس گرام چھ سو اٹھارہ ملی گرام چاندی یا اس کی مالیت کا ہونا ضروری ہے۔ اس سے کم مالیت میں اگر نکاح کیا جائے مثلاً پانچ سو روپئے میں یا صرف ۷۸۶ روپئے میں تو نکاح تو منعقد ہوجائے گا؛مگر دس درہم کی مقدار کا ادا کرنا واجب ہوگا؛ تاہم متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے مہر فاطمی یعنی ایک کلو پانچ سو تیس گرام نو سو ملی گرام چاندی متعین کرنا مستحب ہے۔ دین مہر کا بعد نکاح فوراً ادا کردینا بہتر ہے۔ اس کو موٴخر کرنا مناسب نہیں، علماء کرام کا مشورہ ہے کہ اس زمانہ میں سونے یا چاندی میں مہر متعین کرنا لڑکی کے حق میں مناسب ہے؛ اس لیے کہ افراط زر کے اس زمانہ میں سالوں گزرنے کے باوجود اس کی مالی حیثیت میں کمی واقع نہیں ہوتی ہے۔دوسرے یہ کہ یہ سنت سے زیادہ قریب ہے؛ کیوں کہ دورِ نبوی میں عموماً سونے وچاندی سے مہر طے ہوتا تھا۔

ارکانِ نکاح

نکاح حرام کو حلال کرتا ہے؛ اس لیے اس کے ارکان اور شرائط کو بوقت نکاح ملحوظ رکھنا نہایت ہی ضروری ہے، ورنہ بعض دفعہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوتا ہے اور طویل عرصہ تک لڑکا لڑکی دونوں حرام کاری کرتے رہتے ہیں۔ نکاح کے ارکان ایجاب وقبول ہیں۔ پیغام دینے اور پیش کش کرنے کو ایجاب کہتے ہیں، خواہ لڑکے کی طرف سے ہو یا لڑکی کی طرف سے اور دوسرے کی طرف سے منظور کرلینے کو قبول کہا جاتا ہے۔

ایجاب وقبول کی شرائط

پہلی شرط: ایجاب وقبول کی شرطوں میں سے ایک یہ ہے کہ ایجاب وقبول کی مجلس ایک ہو، مثلاً ایجاب جس مجلس میں ہوا اسی مجلس میں قبول ہوجائے ورنہ نکاح منعقد نہیں ہوگا، مثلاً اگر ایجاب وقبول کی جگہ بدل جائے یا کوئی ایک مجلس سے اٹھ جائے پھر قبول کرے تو نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

 (بدائع الصنائع:۲/۲۳۲،ہندیہ:۱/۲۶۹)

دوسری شرط: دوسری شرط یہ ہے کہ:

(الف)ایجاب وقبول کا تلفظ کیا گیا ہو، یعنی اگر ایجاب وقبول کرنے والا بولنے پر قادر ہے اور دونوں مجلس میں موجود ہیں تو ایجاب وقبول کی منظوری زبان سے دینا ضروری ہے۔ مثلاً ایجاب یوں کرے ”میں نے آپ سے اتنے مہر کے عوض نکاح کیا“ اور قبول یوں کرے ”ہاں میں نے قبول کیا“ اگر ایجاب وقبول کے الفاظ لکھ دیے جائیں، یا صرف سر کو ہلادیا جائے یا نکاح نامہ میں صرف دستخط کردیے جائیں تو ان صورتوں میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

(ب) اگر نکاح کرنے والوں میں سے کوئی ایک مجلس میں موجود نہ ہو؛ مگر اس کی طرف سے اس کا ولی جس کو اس نے نکاح کرانے کی اجازت دے رکھی ہو یا وکیل جس کو اس نے نکاح کرانے کا وکیل بنایا ہو، موجود ہو تو وہ خود اس کی طرف سے ایجاب یا قبول کرے۔ مثلاً یوں ایجاب کرے ”میں نے فلاں یا فلانہ کا نکاح آپ سے اتنے مہر کے عوض کیا“ اور قبول اس طرح کرے ”ہاں میں نے فلاں یا فلانہ کی طرف سے قبول کیا“ یا قاضی ولی اور وکیل کا ترجمان بن کر اس کی موجودگی میں ایجاب کرے تو اس سے بھی نکاح منعقد ہوجائے گا۔

(ج) اگر کوئی ولی یا وکیل بھی موجود نہ ہو تو اگر کسی ایک نے ایجاب کو لکھ کر بھیجا اور دوسرے نے جس مجلس میں اس کو ایجاب کی تحریر پہونچی اسی مجلس میں گواہوں کی موجودگی میں ایجاب کو پڑھ کر یا کسی سے پڑھوا کر زبان سے قبول کیا تو نکاح منعقد ہوجائے گا۔

(ہندیہ:۱/۲۶۹-۲۷۰)

تیسری شرط: تیسری شرط یہ ہے کہ ایجاب وقبول کے صیغے ماضی یاحال کے ہوں، مثلاً میں نے آپ سے نکاح کیا یا نکاح کرتا ہوں کہے، اسی طرح میں نے قبول کیا یا میں قبول کرتا ہوں، یا مجھے قبول ہے وغیرہ الفاظ کہے، پس اگر مستقبل کے صیغے استعمال کیے جائیں، مثلاً یوں کہا کہ نکاح کروں گا، قبول کروں گا یا ٹھیک ہے کرلوں گا وغیرہ تو نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

(الفقہ الاسلامی وادلتہ:۹/۳۵)

چوتھی شرط: چوتھی شرط یہ ہے کہ ایجاب وقبول کم از کم دو ایسے مسلمان عاقل وبالغ مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی میں ہو، جو فریقین کے ایجاب وقبول کے الفاظ کو سن سکیں؛ لہٰذا اگر دو گواہ نہیں ہیں یا گواہ تو ہیں؛ مگر مسلمان نہیں ہیں، یا صرف عورتیں ہیں، یا گواہ بالغ نہیں ہیں، یا عاقل نہیں ہیں تو نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

نکاح کرنے کے طریقے

نکاح کرنے کے چار طریقے ہیں جو حسبِ ذیل ہیں:

اَصالتہً: یعنی نکاح کرنے والا خود ایجاب یا قبول کرے۔ مثلاً لڑکا یا لڑکی دونوں میں سے کوئی ایک دو گواہوں کی موجودگی میں دوسرے سے کہے کہ میں نے آپ سے اتنے مہر کے عوض نکاح کیا اور وہ کہے ہاں میں نے قبول کیا۔

وِلایةً: یعنی نکاح کرنے والے کاولی، مثلاً اس کا باپ یا دادا، بھائی، چچا وغیرہ (بالترتیب) اس کی طرف سے ایجاب یا قبول کرے، ایسا صرف اس صورت میں ہوتا ہے؛ جب کہ لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو۔ اگر نکاح باپ دادا کے علاوہ کسی دوسرے ولی، مثلاً بھائی، چچا وغیرہ نے کرایا ہے، تب تو ان کو بالغ ہونے کے بعد اختیار ہوگا کہ اس نکاح کو باقی رکھیں یا ختم کردیں، اور اگر باپ دادا نے کرایا ہے تو یہ اختیار نہیں رہے گا۔ ہاں اگر باپ دادا اپنے فسق وفجور میں مشہور ہوں تو پھر نکاح ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ فقہ کی اصطلاح میں اس کو ”خیار بلوغ“ کہا جاتا ہے؛مگر اس کے لیے قضاء قاضی شرط ہے، یعنی شرعی دار القضاء میں جاکر قاضی شریعت کی خدمت میں فسخ نکاح کا درخواست دینا ضروری ہے، قاضی محترم تحقیق کرنے کے بعد فسخ کرسکتے ہیں۔

اجازةً: اگر لڑکا یا لڑکی بالغ ہو تو اس کی طرف سے اجازت یا وکالت کا ہونا ضروری ہے۔ ہمارے معاشرہ میں عموما لڑکا اور لڑکی کے والدین، اولیاء وسرپرستان نکاح کراتے ہیں، یہ ایک بہتر اورمستحسن عمل ہے؛ کیوں کہ دونوں کے اولیاء اپنی اولاد کی دینی اور دنیاوی بھلائی دیکھ کر ہی نکاح کرائیں گے۔ اسی وجہ سے شریعت میں ولی کی اجازت کے بغیر کیے گئے نکاح کو ناپسندیدہ سمجھا گیا ہے۔ نبی کریم … نے اولیاء کو حکم فرمایا ہے کہ وہ اپنی بالغ اولاد کا نکاح ان کی رضامندی کے بغیر نہ کریں۔ ”لاَ تُنْکَحُ الأَیِّمُ حَتَّی تُسْتَأْمَرَ، وَلاَ تُنْکَحُ البِکْرُ حَتَّی تُسْتَأْذَنَ“ (بخاری:۵۱۳۶) کیوں کہ ازدواجی زندگی دونوں میاں بیوی کو گزارنی ہے؛ اس لیے ان سے اجازت لی جائے۔

اجازت کا مطلب یہ ہے کہ بالغ لڑکا یا لڑکی اپنے ولی مثلاً باپ، دادا،یا بھائی کو اس بات کی اجازت دے دے کہ آپ میرا نکاح فلاں سے کرادیں، یا جس سے چاہیں کرادیں، یا ولی اپنے بیٹے یا بیٹی سے اس بات کی اجازت لے لیں کہ وہ اس کا نکاح فلاں یا فلانہ سے کرانے جارہا ہے، واضح رہے کہ اگر باپ دادا نے کنواری لڑکی سے اجازت طلب کی اور وہ خاموش رہی تو اس کا خاموش رہنا بھی اجازت کے حکم میں ہوگا۔ بہرحال ایسی صورت میں ولی کو بھی اپنے بالغ بیٹے یا بیٹی کا نکاح کرانے کا یعنی ایجاب یا قبول کرنے کا حق ہوگا۔ اجازت دیتے یا لیتے وقت بہتر ہے کہ دو گواہ بھی موجود ہوں۔

وکالةً: یعنی نکاح کرنے والا لڑکا یا نکاح کرنے والی لڑکی کسی کو ایجاب وقبول کرنے کا زبانی یا تحریری طور پر وکیل بنادے، مثلاً یوں کہے یا لکھ دے کہ میں نے فلاں بن فلاں کو فلانہ بنت فلانہ سے یا فلاں بن فلاں سے اپنا نکاح کرانے کا وکیل بنادیا اور وکیل اس کی طرف سے ایجاب یا قبول کرے۔ مثلاً یوں ایجاب کرے کہ میں نے اپنے موٴکل یا موٴکلہ کو آپ کی زوجیت میں دیا یا میں نے اپنے موٴکل یا موٴکلہ کا نکاح آپ سے کیا۔ قبول اس طرح کرے کہ میں نے اپنے موٴکل یا موٴکلہ کی طرف سے قبول کیا۔

واضح رہے کہ وکیل یا بالغ اولاد کا ولی خود اپنی طرف سے کسی کو نکاح کرانے کی اجازت نہیں دے سکتا ہے اور نہ کسی کو وکیل بنا سکتا ہے؛ اگر کسی نے ایسا کرلیا یعنی ولی نے کسی کو نکاح کرانے کی اجازت دے دی یا کسی کو وکیل بنادیا یا وکیل نے خود کسی دوسرے کو وکیل بنادیا یا نکاح کرانے کی اجازت دے دی اور اس نے نکاح کردیا تو ایسی صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

ہاں دو صورتیں ایسی ہیں کہ نکاح منعقد ہوجائے گا: (۱)اسی مجلس میں ولی یا وکیل (اول) بھی موجود ہو، (۲)بعد نکاح جب لڑکی کو اس کی اطلاع ہوئی کہ فلاں نے میر انکاح فلاں سے کردیا ہے تو وہ انکار نہ کرے تو اس کی خاموشی بھی دلالتہً ایجاب کے حکم میں ہوگی اور نکاح منعقد ہوجائے گا۔

 (الدرالمختارعلی ردالمحتار:۳/۸۵،ہندیہ:۱/۲۹۸)

جدیدٹکنالوجی کے ذریعہ نکاح

ٹیلیفون، موبائل، وہاٹس ایپ، فیس بک میں، چیٹنگ کے ذریعہ ہو یا آیڈیو کانفرنس ہو یا ویڈیو کانفرس ہو نکاح کسی بھی صورت میں منعقد نہیں ہوگا؛ کیوں کہ دونوں کی مجلس ایک نہیں ہے؛ البتہ اگر ان ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے کسی کو وکیل بنادیا جائے اور وہ وکیل اپنے موٴکل کی طرف سے گواہوں کی موجودگی میں ایجاب یا قبول کرے تو پھر نکاح منعقد ہوجائے گا۔

کورٹ میریج

کورٹ میں نکاح کرنے کی صورت میں اگر ایجاب و قبول کی ساری شرطیں موجود ہوں تو نکاح منعقد ہوگا، ورنہ نکاح نہیں ہوگا۔ مثلاً اگر متعلقہ افسر کے سامنے صرف کاغذ پر دستخط کردیا، زبان سے ایجاب وقبول نہیں کیا۔ یا دونوں گواہ مسلمان نہیں تھے یا صرف عورتیں گواہ تھیں، تو نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

خطبہٴ مسنونہ

ایجاب وقبول سے پہلے خطبہ دینا مسنون ہے۔ جس میں سورہ نساء کی پہلی آیت، سورہ آل عمران کی آیت نمبر ۱۰۲، سورہ احزاب کی آیت نمبر ۷۰، ۷۱، اور سورہ حجرات کی آیت نمبر ۳۱۔ اسی طرح نکاح سے متعلق احادیث مثلاً ”النکاح من سنتی“ وغیرہ کا پڑھنا بہتر ہے۔

مجلسِ نکاح میں تقریر کرنا

مجلس نکاح میں اردو یا مادری زبان میں تقریر کرنا جس میں نکاح کی فضیلت، مسائل واحکام، اور میاں بیوی کے فرائض وحقوق کو بیان کرنا اور انھیں شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کرنا مناسب ہے۔ نیز طلاق وخلع کے نقصانات کو واضح کرنا اور اس کے مسنون طریقہ کو بھی بیان کردینا مناسب ہے۔

میاں بیوی کو مبارکباد دینا

نکاح کے بعد میاں بیوی کو دعا اور مبارک باد دینا سنت ہے، مبارکبادی کے الفاظ حدیث میں اس طرح منقول ہیں: بَارَکَ اللہُ لَکُمَا وَجَمَعَکُمَا فِی خَیْرٍ۔ترجمہ:اللہ تعالیٰ اس نکاح میں برکت دے اور تم دونوں میاں بیوی کو خیر میں جمع کردے۔ (بخاری:۶۳۸۶)

نکاح کا اعلان کرنا

حدیث میں ہے: أَعْلِنُوا ھٰذَا النِّکَاحَ، وَاجْعَلُوہُ فِی الْمَسَاجِدِ، وَاضْرِبُوا عَلَیْہِ بِالدُّفُوف۔ (ترمذی:۱۰۸۹)، یعنی کھلے عام نکاح کرو، اس کو مسجد میں قائم کرو اور دف بجاؤ؛ تاکہ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ فلاں اورفلانہ کے درمیان نکاح ہوا ہے۔

نکاح کاوقت

نکاح کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے؛ البتہ شوال کے مہینے میں اور جمعہ کے دن نکاح کرنا مستحب ہے؛ کیوں کہ نبی کریم … کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے ماہ شوال میں اور جمعہ کے دن نکاح کرنا منقول ہے۔

(الدرالمختارعلی ردالمحتار:۳/۸)

ولیمہ کرنا

نکاح کے فوراً بعد چھوارے یا کوئی میٹھی چیز تقسیم کرنا مستحب ہے، اسی طرح نکاح کی خوشی میں ولیمہ کرنا بھی لڑکے کے لیے مستحب ہے۔ اسے چاہیے کہ اپنے اعزہ واقربہ کو اپنی وسعت کے مطابق کھانا کھلائے؛ بشرطے کہ کوئی نام ونمود نہ ہو اور فضول خرچی نہ ہو۔ کھانا کھلانے کے تعلق سے لڑکی یا اس کے گھر والوں پر کوئی چیز واجب یا مستحب نہیں ہے۔ ولیمہ کرنے کے نام پر لڑکے والے کا لڑکی والے سے کچھ مانگنا درست نہیں۔ اگر وسعت نہ ہو تو ولیمہ ہی نہ کرے؛ مگر دوسروں کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائے۔

نکاح نامہ کی حیثیت

نکاح نامہ کی حیثیت ایک دستاویز کی ہے، بعض دفعہ اس کی ضرورت پڑتی ہے؛ اس لیے نکاح نامہ تیار کرالینا بھی بہتر ہے؛ تاہم اس کے بغیر بھی نکاح منعقد ہوجائے گا۔

نکاح کا رجسٹریشن کرانا

متعلقہ سرکاری دفتر میں جاکر نکاح کا رجسٹریشن کرالینا چاہیے؛ تاکہ سرکاری طور پر بھی نکاح کا ریکارڈ رہے؛ البتہ رجسٹریشن کیے بغیر بھی نکاح شریعت کی نظر میں صحیح ہوجاتا ہے۔

$$$

 

--------------------------------------------------------


مقاصد ِ نکاح:

’’ایجاب وقبول‘‘کے مخصوص الفاظ کے ذریعہ مرد وعورت کے درمیان ایک خاص قسم کا دائمی تعلق اور رشتہ قائم کرنا نکاح کہلاتا ہے، جو دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کے صرف دو لفظوں کی ادائیگی سے منعقد ہوجاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے نکاح کو عبادت کا درجہ دیا۔ تمام مذاہب میں اس کو حلال قرار دیا ۔قرآن مجید میں اور اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ کی زبانی جابجا نکاح کے لئے اپنے بندوں کو ترغیب دی۔
نکاح کے بہت زیادہ فضائل وفوائد ہیں، بطور ’’مشتے نمونہ از خروارے‘‘ کچھ یہاں ذکر کیے جاتے ہیں:
نکاح کے دنیوی واُخروی فضائل 
۱نکاح سنت ِ انبیاء ہے:
ترجمہ:’’حضرت ابو ایوب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ انے ارشاد فرمایا: چار چیزیں انبیاء کرام (علیہم السلام) کی سنت میں سے ہیں:حیاء ،خوشبو لگانا، مسواک کرنا اور نکاح‘‘۔
(ترمذی، ج:۱،ص:۲۰۶)
۲بے نکاح مرداوربے نکاح عورت محتاج اور مسکین ہے:
’’ابن ابی نجیح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ: مسکین ہے، مسکین ہے وہ مرد جس کی بیوی نہ ہو۔ لوگوں نے عرض کیا: اگرچہ وہ بہت مال والا ہو تب بھی وہ مسکین ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں! اگرچہ وہ بہت مال والا ہو، پھر فرمایا: مسکین ہے، مسکین ہے وہ عورت جس کا خاوند نہ ہو، لوگوں نے عرض کیا: اگرچہ بہت مالدار ہو تب بھی وہ مسکین ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں! اگرچہ مال والی ہو‘‘۔         (مجمع الزوائد،ج:۴،ص:۳۲۸،بحوالہ معجم طبرانی اوسط )
نکاح کرنے سے دین اور دنیا کے بہت سے کام درست ہوجاتے ہیں اور مال کا جو مقصود اصلی ہے، یعنی راحت اور بے فکری، وہ اس مرد کو نصیب نہیں ہوتی ، جس کی بیوی نہ ہو اور اس عورت کو بھی یہ راحت وآرام نصیب نہیں ہوتا ، جس کا خاوند نہ ہو۔ اس لیے مال ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے والے مرد وعورت کو اس حدیث میں مسکین کہا گیا ہے۔
۳نکاح شرمگاہ کے گناہوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے:
 حضور اکرم کا ارشاد ہے:
ترجمہ:’’اے جوانو!تمہیں نکاح کرلیناچاہیے، کیونکہ یہ نگاہ کو زیادہ جھکانے والا اور شرمگاہ کی زیادہ حفاظت کرنے والا ہے،اور جو اس کی طاقت نہ رکھے وہ روزے رکھے‘‘۔
(ترمذی، ج:۱،ص:۲۰۶)
بیشتر وہ لوگ جو نکاح کی استطاعت رکھتے ہوئے بھی نکاح نہیںکرتے، ان کے ذہن میں ہمیشہ زنا کاری کا لاواپکتا رہتاہے اور زنا انسان کو یقینی طور پر ایمان سے کوسوں دور لے جاتا ہے ۔ اب جو مسلمان شادی نہیں کرتا، وہ درحقیقت اپنے دین کو بھی داؤ پر لگاناچاہتا ہے۔ نکاح کے ذریعہ ان سب مسئلوں سے نجات ہے۔ اور اگر واقعی کوئی مجبوری ہے اور اصل تدبیر ’’نکاح‘‘پر عمل نہیں کرسکتا تو پھر یہ علاج ہے جو حدیث شریف میں بیان ہوا ہے کہ آپ نے اس کے بدل یعنی’’روزے‘‘ کو اختیار کرنے کا ارشاد فرمایا، کیونکہ روزے سے نفسانی شہوت ٹوٹ جاتی ہے۔ 
۴بے نکاح آدمی شیطان کا بھائی اور آلۂ کار ہے:
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے عَکَّافؓ (ایک صحابی کا نام ہے) سے فرمایا: اے عَکَّاف! کیا تیری بیوی ہے؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: اور تو مال والا، وسعت والا ہے؟ عرض کیا: ہاں! میں مال اور وسعت والا ہوں۔ آپ نے فرمایا: تو اس حالت میں تو شیطان کے بھائیوں میں سے ہے، اگر تو نصاریٰ میں سے ہوتا تو ان کا راہب ہوتا۔بلاشبہ نکاح کرنا ہمارا طریقہ ہے، تم میں سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جو بے نکاح ہیں اور مرنے والوں میں سب سے بدتر وہ ہیں جو بے نکاح ہیں، کیا تم شیطان سے لگاؤ رکھتے ہو؟ شیطان کے پاس عورتوں سے زیادہ کوئی ہتھیار نہیں،جو صالحین کے لئے کارگر ہو۔ مگر جو لوگ نکاح کیے ہوئے ہیں، یہ لوگ بالکل مطہرہیں اور فحش سے بری ہیں اور فرمایا: اے عکاف! تیرا برا ہو، نکاح کرلے، ورنہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگا۔
(مجمع الزوائد،ج:۴،ص:۳۲۵)
۵بے نکاح کا مسلمانوںسے کوئی تعلق نہیں :
ترجمہ:’’جو شخص نکاح کرنے کی طاقت ہونے کے باوجود نکاح نہ کرے، وہ مجھ سے نہیں ہے(یعنی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں)‘‘۔
(مجمع الزوائد،ج:۴،ص:۳۲۷)
نکاح نہ کرنا مسلمانوں کا شعار نہیں ، بلکہ نصاریٰ کا طریقہ ہے، کیونکہ وہ نکاح نہ کرنے کو عبادت سمجھتے ہیں۔ عذر نہ ہونے کے باوجود نکاح نہ کرنا اور اُسے عبادت یا فضیلت سمجھنا رہبانیت کے زمرہ میں آتا ہے، جو اسلام میں جائز نہیں ہے۔
۶بے نکاح کا حضور سے کوئی تعلق نہیں:
حدیث میں ہے کہ تین صحابیؓ ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے ایک زوجہ مطہرہؓ کے گھر تشریف لائے اور آپ کے احوال کے بارے میں معلوم کیا، جب ان کے سامنے آپ کی عبادات کے احوال کو بیان کیا گیا تو انہوں نے آپ کی عبادت کو کچھ کم خیال کیا، پھر کہنے لگے: ہمیں نبی کریم سے کیا نسبت؟ آپ کے تو اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیئے گئے ہیں۔ اب تینوں میں سے ایک نے کہا: میں تو اب ہمیشہ رات بھر نماز پڑھوں گا۔ دوسرے نے کہا: میں تو ہمیشہ روزہ رکھا کروں گا اور کبھی بھی نہیں چھوڑوں گا۔ تیسرے نے کہا: میں تو کبھی شادی نہیں کروں گا۔ رسول اللہ کو علم ہوا تو آپ نے ان سے پوچھا کہ کیا تم نے ایسی ایسی بات کہی ہے؟ خدا کی قسم! میں تم سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے حقوق کی نگہداشت کرنے والا ہوں، مگر میں روزہ بھی رکھتا ہوں اور چھوڑتا بھی ہوں اور رات کو نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور پھر آپ نے فرمایا:
’’وأتزوج النساء، فمن رغب عن سنتی فلیس منی‘‘۔
’’میں عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں ، جو میری سنت سے اعراض کرے گا وہ مجھ سے نہیں ہے‘‘۔                                     (بخاری،ج:۲،ص:۷۵۷،۷۵۸)
غور کیجئے! جب صحابہؓ نے انسانی فطرت سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کرنا چاہا تو آپ نے غصہ کا اظہار فرمایا۔ جس چیز کو وہ نیکی سمجھ رہے تھے، آپ نے انہیں بتایا کہ اس عمل سے وہ اسلام سے قریب نہیں، بلکہ دور ہوں گے، شیطان کے وسوسوں میں الجھ کر تکلیف اٹھائیں گے، جنسی شہوت سے جنگ میں خود کو الجھائے رکھیں گے، یہ کنوارا ہونا ان کے لئے بے حدتلخ ہوگا، جس کی شدت اور گناہ سے کم لوگ نجات پاتے ہیں۔
۷نکاح کرنا آپ کا طریقہ اور سنت ہے:
حضور اکرم کا ارشاد ہے:
’’من أحب فطرتی فلیستن بسنتی ومن سنتی النکاح ‘‘۔(مجمع الزوائد،ج:۴، ص: ۳۲۷ )
ترجمہ:…’’جو میری فطرت سے محبت رکھتا ہے، وہ میری سنت پر عمل کرے اور میری سنت میں سے نکاح بھی ہے‘‘۔
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے:’’اگر میری زندگی کے صرف دس روز رہ جائیں، تب بھی میں شادی کرلینا پسند کروں گا، تاکہ غیر شادی شدہ حالت میں خدا کو منہ نہ دکھاؤں‘‘۔(تحفۃ العروس)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:’’نکاح کرلو، کیونکہ ازدواجی زندگی کا ایک دن غیر شادی شدہ زندگی کے اتنے اتنے برسوں کی عبادت سے بہتر ہوتا ہے‘‘۔           (تحفۃ العروس)
نکاح کے مقاصدوفوائد
مقصد نمبر:۱… نکاح عبادت ہے:
نکاح بذاتِ خود اطاعت اور عبادت ہے، اور نفل عبادت سے افضل ہے۔
مقصد نمبر:۲… تقویٰ کا حصول:
نکاح کا ایک بڑا مقصد پرہیزگاری اور تقویٰ ہے۔
مقصد نمبر:۳… جنسی تسکین کا ذریعہ:
فطری طور پر مرد وعورت کے اندر جنسی خواہشات رکھی گئی ہیں، لذت ایک ایسی شئے ہے جس کا طالب نہ صرف انسان ہے، بلکہ ہر حیوان اس کا طالب ہے۔ وہ بذات خود قابل مذمت چیز نہیں ہے، قابل مذمت وہ اس وقت قرار پاتی ہے جب اس کا غلط استعمال کیا جائے اور امور خیر کو ترک کرکے ناروا مقامات کو اس کے استعمال کے لئے منتخب کیا جائے۔ اس فطری جذبے کو پورا کرنے کا حلال راستہ یہی نکاح ہے۔نکاح چھوڑنے سے کئی فتنوں میں مبتلا ہوجانے کا خطرہ رہتا ہے۔ قدرتی طور پر انسان کے اندر جو شہوت کا مادہ ہے، یہ انسانی فطرت کا تقاضا ہے۔اگر نکاح نہ ہو تو ناجائز طریقے سے یہ تقاضا پورا کرنے کی طرف میلان ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے حرام سے بچنے کے لئے یہ حلال راستہ رکھا ہے۔
مقصد نمبر:۴…اولاد کا حصول :
    اولاد کا طلب کرنا بھی نکاح کے مقاصد میں سے ہے، نسل انسانی کی بقا بھی اسی سے ممکن ہے۔ اس مقصد کے حصول پر حدیث میں بڑی تاکید آئی ہے کہ ایسی عورتوں سے نکاح کرو جو زیادہ بچے جننے والی ہوں۔
مقصد نمبر:۵…امت محمدیہؐ کے افراد میں اضافہ:
 امت محمدیہ کے افراد کا زیادہ ہونا بھی ایک اہم مقصد ہے، جس کی حضور نے تمنا فرمائی، آپ نے ارشاد فرمایا کہ: میں تمہاری کثرت پر قیامت کے دن فخر کروں گا۔اسی طرح قومی طاقت اور توانائی کا دارومدار کثرتِ آبادی اور ان کی مادی اوراندرونی قوت پر منحصر ہے۔
مقصد نمبر:۶…آرام وراحت کا حصول:
نکاح کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ وہ سکون وآرام اور راحت کا ذریعہ ہے، جی بہلانے کا ذریعہ ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشادہے:
’’ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجاً لِّتَسْکُنُوْا إِلَیْھَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً ‘‘۔                                                                                           (الروم:۲۱)
ترجمہ:’’ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تم میں سے جوڑے بنائے، تاکہ تم ان سے آرام پکڑو اور تم میں محبت  اور نرمی رکھ دی‘‘۔
مقصد نمبر:۷… طبی طور پر جسمانی امراض سے بچاؤ :
نکاح کئی بیماریوں اور امراض سے بچاؤ کا بھی ذریعہ ہے۔نکاح نہ کرنے والے مادہ منویہ روکنے کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، کیونکہ انسان کا یہ مادہ جب کافی عرصہ تک بند رہتا ہے تو اس کا زہریلا اثردماغ تک چڑھ جاتا ہے، اور بسا اوقات اُنہیں مالیخولیا کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔
نیویارک مینٹل ہاسپٹل کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر ہاولبرگ کہتے ہیں:
’’مینٹل ہاسپٹل میں عام طور پر مریض اس تناسب سے داخل ہوتے ہیں کہ ان میں ایک شادی شدہ ہوتا ہے تو چار غیر شادی شدہ ہوتے ہیں‘‘۔    (تحفۃ العروس)
برٹلن کے ترتیب دیئے ہوئے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کی نسبت غیر شادی شدہ کہیں زیادہ خودکشی کے مرتکب ہوتے ہیں، جبکہ اکثر شادی شدہ افراد کی دماغی اور اخلاقی حالت نہایت متوازن اور ٹھوس ہوتی ہے، ان کی زندگی میں ٹھہراؤ ہوتا ہے۔ اور جیسا کجرو اور سوداوی مزاج بہت سارے بن بیاہے نوجوانوں کا ہوتا ہے، شادی شدہ جوڑوں میں اُس طرح نہیں پایا جاتا۔ نیز یہ بھی مشاہدہ ہے کہ شادی شدہ خواتین ہر چند کہ بچہ جننے، ماں بننے اور خانہ داری اور ازدواجی زندگی، غرض زندگی کے بے شمار مسائل میں گھری ہوتی ہیں، پھر بھی دوسری غیر شادی شدہ عورتوں کے مقابلہ میں ان کی عمریں خاصی طویل ہوتی ہیں اور وہ ان کے مقابلہ میں زیادہ مطمئن اور خوش ہوتی ہیں۔








مختلف لوگوں کے لیے نکاح کا حکم:
-1 لوگوں کے حالات مختلف ہونے کی وجہ سے ہر شخص کے لئے نکاح کرنے یا نہ کرنے کا حکم الگ ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

۱۔جو شخص حقوق زوجیت، مہر اور خرچہ اد اکرسکتا ہو اور نکاح نہ کرنے کی صورت میں برائی میں پڑنے کا یقین ہو ایسے شخص کے لئے نکاح کرنا فرض ہے۔

۲۔جو حقوق زوجیت، مہر اور خرچہ ادا کرسکتا ہو اور نکاح نہ کرنے کی صورت میں برائی میں پڑنے کا اندیشہ ہو ایسے شخص کے لئے نکاح کرنا واجب ہے۔

۳۔وہ شخص جو مہر، خرچہ پر قدرت رکھتا ہو اور نکاح نہ کرنے کی صورت میں برائی کا اندیشہ نہ ہو اس کے لئے نکاح کرناسنت مؤکدہ ہے۔

۴۔ جس شخص کو یہ اندیشہ ہو کہ نکاح کرنے کے بعد بیوی کے حقوق میں کوتاہی ہوگی اس کے لئے نکاح کرنا مکروہ تحریمی ہے۔

۵۔ اور جس شخص کو بیوی کے حقوق میں کوتاہی کا یقین ہو اس کے لئے نکاح کرنا حرام ہے۔

بیک وقت وقت چار عورتوں کو نکاح میں رکھنا جائز ہے۔

-2کسی شادی شدہ عورت کو خاوند سے طلاق لینے پر ابھارنا اور خود نکاح کرنے پر آمادہ کرنا گناہ ہے حدیث پاک میں اس پر سخت وعید آئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔ ’’وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جس نے کسی عورت کو اس کے خاوند کے خلاف بہکایا‘‘۔ اور ایک دوسری حدیث میں ہے کہ شیطان کو سب سے زیادہ خوشی اس شخص پر ہوتی ہے جو میاں بیوی میں جدائی ڈالتا ہو۔

(الترغیب والترھیب)

وفی ’’بذل المجھود‘‘:

ویکون واجبا عندالتوقان، فان تیقن الزنا الابہ فرض وھذا ان ملک المھر والنفقۃ والا فلا ویکون سنۃ موکدۃ فی الاصح فیاثم بترکہ ویثاب ان نوی تحصینا وولدا حال الاعتدال ای القدرۃ علی وطئی مھر ومکروھا تحریما لخوف الجور فان تیقنہ حرم ذلک۔ (۳؍۲۱۰)

وفی ’’الترغیب والترھیب‘‘:

عن بریدۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیس منا من خلف بالامانۃ ومن خبب علی امریٔ زوجتہ او مملوکہ فلیس منا۔ (۳؍۵۹)





نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان "جو شادی کی طاقت نہ رکھے وہ روزے لازم کرلے" میں روزوں کا کیا حکم ہے؟

پہلی بات:

اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو زنا اور فحاشی سے بچنے کا حکم دیا، اور ان برائیوں سے بچنے ، اور حلال و جائز انداز اپنے آپکو محفوظ بنانے کیلئے اپنے بندوں کو شادی کی راہنمائی کی ۔

اور اللہ تعالی کے علم میں تھا کہ بہت سے لوگ شادی تو کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی شادی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ، تو انہیں اللہ کی طرف سے کوئی راستہ بننے تک صبر ، اور پاکدامنی کا سبق دیا، چنانچہ فرمایا:

( وَأَنْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ إِنْ يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ * وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّى يُغْنِيَهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ )

ترجمہ: اور تم اپنے مردوں اور عورتوں میں سے ان کا نکاح کر دو [جو غیر شادی شدہ ہیں ] اور اپنے نیک غلاموں اور باندیوں کا بھی نکاح کر دو، اگر وہ محتاج ہوں گے تو اللہ اپنے فضل سے انہیں غنی کر دے گا، اور اللہ بڑی وسعت والا بڑے علم والا ہے * اور جو لوگ نکاح کی طاقت نہیں رکھتے وہ عفت اور پاکدامنی کے ساتھ رہیں، تاآنکہ اللہ انھیں اپنے فضل سے غنی کردے ۔ النور/32-33

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سوال میں مذکور حدیث کے اندر شادی کی جانب رغبت دلائی ہے، جو کہ عفت کیلئے سب سے بڑا ذریعہ ہے، اگرچہ شادی کی وجہ سے امت مسلمہ میں اضافہ کے علاوہ اور بہت سے عظیم فوائد حاصل ہوتے ہیں، اسکے بعد پھر جو شخص شادی کی استطاعت نہ رکھے تو اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عفت و پاکدامنی دینے اور شہوت توڑنے کیلئے روزے رکھنے کی نصیحت کی۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ :

"اور اس میں اشارہ ہے کہ روزے کا اصل مقصد شہوت کا توڑ ہے" انتہی

کچھ اہل علم نے اس حدیث سے ایک اور حکمت بھی استنباط کی ہے ، چنانچہ امام قاضی تقی الدین سبکی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"فرمانِ باری تعالی :  كُتِبَ عَلَيْكُمْ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ 

ترجمہ: تم پر ایسے ہی روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تا کہ تم متقی بن جاؤ" کی تفسیر میں مختلف اقوال ہیں، چنانچہ اسکی تفسیر میں کہا گیا ہے کہ: "تاکہ تم متقی بن جاؤ" یعنی : تم گناہوں سے بچو، کیونکہ روزہ دار اپنے نفس کو پوری قوت کیساتھ بری جگہوں اور کاموں سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی مفہوم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان : ([جو شادی کی طاقت نہ رکھے ]وہ روزے لازم کرلے، روزے اسکی شہوت توڑ دینگے) میں مقصود ہے؛ بہت سے لوگوں نے اس حدیث سے یہ سمجھا ہے کہ روزوں کا حکم بدن کو کمزور کرنے کیلئے ہے جس سے شہوت دم توڑ جائے گی، اگرچہ یہ بات بھی درست ہے، لیکن اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ روزے کی برکت یا روزے کی حقیقت [کیونکہ روزے کا لغوی مطلب ہی اپنے آپکو روکنا ہے۔ مترجم]روزے دار کو ہر نقصان دہ چیز سے دور رہنے پر ابھارتی ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ روزے دار کو [عام حالات میں ]جائز کھانے پینے سے روک دیا گیا تو حرام کام سے رکنا تو بالاولی منع ہوگا"انتہی

"فتاوى سبكی" (1/435)

دوسری بات:

اس حدیث میں روزے رکھنے کا حکم واجب طور پر نہیں ہے، بلکہ مستحب ہے، جیسا کہ تمام اہل علم کے ہاں اسکا یہی مطلب ہے، ہمیں کسی ایسے عالم کا علم نہیں جنہوں نے اسے وجوب کیلئے کہا ہو۔

چنانچہ ابن بطال رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"فقہائے کرام کی ایک جماعت نے یہ کہا ہے کہ نکاح مستحب ہے، اسکی شریعت میں ترغیب دلائی گئی ہے، جبکہ اہل ظاہر اس بات کے قائل ہیں کہ یہ مرد و عورت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔۔۔، انہوں نے حدیث کے ظاہری الفاظ کو دلیل بناتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح کے متعلق حکم کو واجب قرار دیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص قسم کے لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے، اور یہ خاص قسم کے لوگ وہ ہیں جنہیں شادی میں تاخیر کی وجہ سے زنا میں پڑنے کا اندیشہ ہو، اور جن لوگوں کو اندیشہ نہیں ہے، وہ لوگ اس حدیث میں داخل ہی نہیں ہیں۔۔۔

نکاح کو مستحب کہنے والوں نے روزوں کے مستحب ہونے کیلئے دلیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو بنایا ہے، کہ اگر نکاح کے بدلے میں رکھے جانے والے روزے واجب نہیں ہیں ، تو روزوں کا مبدل منہ بھی واجب نہیں ہوگا"انتہی

"شرح صحيح بخاری" از ابن بطال (7/262) ،حافظ ابن حجر نے اسے : فتح الباری (9/110) میں نقل کیا ہے، اور اسکو ثابت بھی کیا ہے۔

واللہ اعلم .


حدیث: (جس کے پاس ضروریات نکاح کی استطاعت ہے تو وہ شادی کر لے) کا مطلب یہ نہیں ہے کہ غریب آدمی شادی نہ کرے۔

پہلی حدیث تو صحیح بخاری: (5066) اور مسلم: (1400) میں ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ : "ہم نوجوان نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ہمراہ تھے  ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، تو ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (نوجوانو! جس کے پاس نکاح کی ضروریات کی استطاعت ہے تو وہ شادی کر لے؛ کیونکہ شادی نظریں جھکانے  اور شرمگاہ کو تحفظ دینے کا قوی ذریعہ ، اور جو استطاعت نہ رکھے تو وہ روزوں کی پابندی کرے؛ کیونکہ روزے شدت شہوت کو توڑ دیتے ہیں)"

جبکہ دوسری حدیث  بھی صحیح بخاری: (5030) اور مسلم: (1425) میں ہے کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: "اللہ کے رسول! میں اپنے آپ کو  آپ کے حوالے کرنے آئی ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس کی جانب اوپر سے نیچے دیکھا  پھر اپنا سر جھکا دیا، تو جب خاتون نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو وہ بیٹھ گئی۔ اس پر صحابہ کرام میں سے ایک آدمی اٹھا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر آپ کو اس میں چاہت نہیں ہے تو پھر میری شادی اس سے کر دیجیے! تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (تمہارے پاس [حق مہر کے لیے ]کچھ ہے؟)  تو اس نے کہا: "نہیں اللہ کے رسول میرے پاس کچھ نہیں ہے" تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (جاؤ گھر جا کر دیکھو کوئی چیز مل جائے) تو وہ آدمی چلا گیا اور پھر واپس آ کر کہنے لگا: "نہیں اللہ کے رسول! مجھے کچھ نہیں ملا" آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (جاؤ جا کر دیکھو چاہے کوئی لوہے کی انگوٹھی ہی ہو) تو وہ آدمی پھر جا کر واپس آ گیا اور کہنے لگا: " نہیں اللہ کے رسول! مجھے لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ملی، البتہ میری یہ لنگی ہے-حدیث کے راوی سہل کہتے ہیں ان کے پاس اوپر والی چادر نہیں تھی اور انہوں نے کہا اس میں سے آدھی اسے دیے دیتا ہوں" تو اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (تم اپنی لنگی سے کیا کرو گے، اگر تم پہنو گے تو اس کے تن پر کچھ نہیں ہوگا اور اگر  وہ پہنے گی تو تمہارے تن پر کچھ نہیں ہو گا) یہ سن کر آدمی کافی دیر تک بیٹھا رہا ، پھر وہ کھڑا ہوا  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اسے دیکھا کہ وہ جا رہا ہے  تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اسے بلانے کا حکم دیا ، جب وہ  قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (تمہارے پاس قرآن کتنا  ہے؟) تو وہ شخص سورتیں گنوانے لگا کہ فلاں فلاں سورتیں ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (کیا یہ تمام سورتیں زبانی  پڑھتے ہو؟) تو اس نے کہا: جی ہاں، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (جاؤ میں نے تمہارا نکاح اس سے تمہیں یاد قرآن کے بدلے میں کر دیا ہے)

یہ دونوں حدیثیں آپس میں متناقض نہیں ہیں، بلکہ ہر حدیث اپنے خاص سیاق اور تناظر میں آئی ہے؛ چنانچہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ  کی حدیث تمام نوجوانوں اور دیگر شادی کی رغبت رکھنے والوں کے کیلیے عمومی خطاب ہے  اور اس خطاب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ شادی کے لیے اخراجات کی استطاعت لازمی ہیں تا کہ خاوند اپنے کندھوں پر نفقہ، لباس اور رہائش کی صورت میں پڑنے والی ذمہ داری کو اچھے انداز سے نبھا سکے۔

حدیث کے عربی الفاظ میں لفظ: "الباءة" سے مراد شادی کی ضروریات ہیں، تو صاحب شریعت صلی اللہ علیہ و سلم نے اس اصول کو بیان کیا ہے کہ شادی محض ایک  بندھن نہیں ہے کہ حلال طریقے سے اپنی شہوت پوری کی جائے اور بس ، بلکہ شادی ایک ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کا بوجھ  مردوں کی عورتوں پر سرپرستی کی صورت میں ہوتا ہے۔

"نیز اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ جو شخص نکاح کرنے سے عاجز ہو تو وہ روزے رکھے؛ کیونکہ روزہ  شہوت کم کر دیتا ہے اور شیطان  کی چالوں کو کم کرتا ہے، لہذا روزہ بھی عفت اور آنکھیں جھکا کر رکھنے کے اسباب میں شامل ہے"
مجموع فتاوى ابن باز" (3 /329)

جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان: (جس کے پاس نکاح کی ضروریات کی استطاعت ہے تو وہ شادی کر لے) یعنی جس شخص کے پاس شادی کی ضروریات اور اخراجات پوری کرنے کی استطاعت ہو  تو وہ فوری شادی کر لے۔

دائمی فتوی کمیٹی کے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ:
"شادی کے اخراجات اٹھانے اور ازدواجی حقوق ادا کرنے کی استطاعت رکھنے والے شخص کے لیے فوری شادی کرنا سنت ہے " انتہی
"فتاوى اللجنة الدائمة" (18 /6)

مزید کے لیے سوال نمبر: (9262) کا جواب ملاحظہ فرمائیں۔

جبکہ دوسری حدیث میں کسی خاص شخص کا معاملہ ہے کہ ایک غریب شخص نے شادی اور عفت کا ذریعہ اختیار کرنا چاہا تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس شخص کی شادی ایک ایسی خاتون سے فرما دی جو اپنے آپ کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر پیش کرنے کے لیے آئی تھی۔ تو اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ اگر خاوند دین دار ، اللہ تعالی کے بارے میں صحیح عقیدہ اور نظریہ رکھتا ہو اور عورت کی صورت حال بھی ایسی ہی ہو تو محض غربت شادی کے لیے رکاوٹ نہیں بن سکتی، کیونکہ ایسی صورت میں اللہ تعالی کے اس فرمان کو مد نظر رکھنا ہو گا:

(وَأَنْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ إِنْ يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ)
ترجمہ: تم میں سے جو مرد عورت بے نکاح ہوں ان کا نکاح کر دو اور اپنے نیک بخت غلام لونڈیوں کا بھی،  اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالی انہیں اپنے فضل سے غنی بنا دے گا اللہ تعالی کشادگی والا علم والا ہے۔ [النور:32]

چنانچہ اللہ تعالی پر مکمل توکل، عفت کی جستجو  اور اللہ تعالی سے فضل کی امید اور طلب کے ساتھ  امید ہے کہ ایسے شخص کو اللہ تعالی اپنے فضل سے غنی فرما دے اور اپنی طرف سے ڈھیروں رزق عطا فرمائے۔

جیسے کہ ترمذی: (1655) میں ہے اور امام ترمذی نے اسے حسن بھی قرار دیا ہے کہ: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (تین لوگوں کی مدد کرنا اللہ تعالی پر حق ہے: مجاہد فی سبیل اللہ، مکاتب [آزادی کا خواہاں]غلام جو اپنی قیمت ادا کرنا چاہتا ہے، اور نکاح کرنے والا شخص جو عفت چاہتا ہے) اس حدیث کو البانی رحمہ اللہ نے صحیح ترمذی میں حسن قرار دیا ہے۔

امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث پر عنوان لکھتے ہوئے کہا ہے: "باب ہے تنگ دست کی شادی کے متعلق؛ کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (إِنْ يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ) اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالی انہیں اپنے فضل سے غنی بنا دے گا۔"

حافظ ابن حجر اس کے تحت لکھتے ہیں کہ: "(إِنْ يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ) اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالی انہیں اپنے فضل سے غنی بنا دے گا۔ یہ در حقیقت عنوان کا سبب اور علت ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ: اگر ابھی فی الوقت مال میسر نہیں ہے تو یہ شادی کے لیے مانع نہیں؛ کیونکہ یہ ممکن ہے کہ بعد میں انہیں دولت مل جائے" ختم شد

علی بن ابو طلحہ  اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ: "اللہ تعالی نے جوانوں کو  شادی کی ترغیب دلائی  اور آزاد و غلام سب کو شادی کا حکم دیا اور پھر شادی پر انہیں دولت مند کرنے کا وعدہ بھی دیا، اور فرمایا: (إِنْ يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ) اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالی انہیں اپنے فضل سے غنی بنا دے گا ۔"

ایسے ہی ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: "نکاح کے ذریعے دولت تلاش کرو"
"تفسیر ابن كثیر" (6 /51)

اس بارے میں شیخ ابن باز رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"اللہ تعالی نے اس آیت کریمہ میں غیر شادی شدہ نیک اور صالح مرد و خواتین  کی شادی کرنے کا حکم دیا ہے، اور پھر یہ خبر دی ہے  جبکہ اللہ کی خبریں سچی ہوتی ہیں کہ شادی غریب لوگوں پر اللہ کے فضل کا باعث ہے، اللہ تعالی نے خبر اس لیے دی ہے  کہ خاوند اور لڑکی کے سرپرست  مطمئن رہیں کہ غربت کی وجہ سے شادی نہیں روکنی چاہیے، بلکہ یہ تو رزق اور تونگری کے اسباب میں سے ہے۔" ختم شد
"فتاوى إسلامية" (3 /213)

اس لیے شادی کی استطاعت رکھنے والے شخص کو شادی کی ترغیب دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ استطاعت نہ رکھنے والے کو شادی سے منع کر دیا گیا ہے، اور عدم ممانعت اس وقت مزید پختہ ہو گی جب غریب شخص کا برائی میں پڑنے کا خدشہ ہو۔

پھر شادی کی استطاعت نہ رکھنے والے شخص کو روزوں کا مشورہ اس لئے ہے  تا کہ اس کی شہوت ٹوٹ جائے اور اس میں ٹھہراؤ آئے ، اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ شادی کے لیے کوشش نہ کرے؛ کیونکہ ایسا ممکن ہے کہ اسے شادی کے لیے تعاون کرنے والا مل جائے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسے کوئی ایسا شخص مل جائے اس کی دینداری اور صلاحیتوں کا معترف ہو جائے ۔

تو یہ سب امور انفرادی معاملات ہیں جو کہ حالات اور رسم و رواج کے اعتبار سے الگ الگ ہو سکتے ہیں۔

جبکہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ  کی حدیث میں ایک عمومی حکم ہے، نیز شادی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو روزوں کے ذریعے تحفظ دینے کی بات کی  گئی ہے۔

لہذا اگر کسی شخص کو شادی کے اسباب مہیا ہو جائیں تو اس کے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ بلکہ شادی کی ترغیب دلائی جائے گی اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے جب فرمایا: (اور جو استطاعت نہ رکھے) تو یہ نہیں کہا کہ وہ شادی نہ کرے، بلکہ فرمایا: (تو وہ روزوں کی پابندی کرے) تا کہ گناہ میں ملوث نہ ہو جائے۔

لیکن اگر شادی کی استطاعت ہو چاہے اس کیلیے اسے کچھ تکلیف اور مشقت اٹھانی پڑے تو اس میں بلا شک و شبہ کوئی حرج نہیں ہے ۔

کیونکہ روزوں کا مشورہ اس وقت دیا گیا ہے جب استطاعت نہ ہو لیکن اگر استطاعت تو ہے لیکن تھوڑی سی مشقت برداشت کرنی پڑے گی تو شادی کرنا زیادہ بہتر ہے۔

واللہ اعلم.


کیا شادی سے قبل محبت کرنا افضل ہے؟

محبت کی شادی مختلف ہے ، اگرتوطرفین کی محبت میں اللہ تعالی کی شرعی حدود نہیں توڑی گئيں اورمحبت کرنے والوں نے کسی معصیت کا ارتکاب نہیں کیا تو امید کی جاسکتی ہے کہ ایسی محبت سے انجام پانے والی شادی زيادہ کامیاب ہوگي ، کیونکہ یہ دونوں کی ایک دوسرے میں رغبت کی وجہ سے انجام پائي ہے ۔

جب کسی مرد کا دل کسی لڑکی سے معلق ہو جس کا اس کا نکاح کرنا جائز ہے یا کسی لڑکی نےکسی لڑکے کو پسند کرلیا ہو تو اس کا حل شادی کے علاوہ کچھ نہيں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( دو محبت کرنے والوں کے لیے ہم نکاح کی مثل کچھ نہیں دیکھتے ) ۔

سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 1847 ) بوصیری رحمہ اللہ تعالی نے اسے صحیح کہا ہے اورعلامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے بھی السلسلۃ الصحیحۃ ( 624 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

سنن ابن ماجہ کے حاشیہ میں سندھی رحمہ اللہ تعالی کا کہتے ہیں :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان :

( دو محبت کرنے والوں کے لیے ہم نکاح کی مثل کچھ نہیں دیکھتے )

یہاں پر لفظ " متحابین " تثنیہ اورجمع دونوں کا احتمال رکھتا ہے ، اورمنعی یہ ہوگا : اگرمحبت دو کے مابین ہو تو نکاح جیسے تعلق کے علاوہ ان کے مابین کوئي اورتعلق اوردائمی قرب نہیں ہوسکتا ، اس لیے اگر اس محبت کے ساتھ ان کے مابین نکاح ہو تو یہ محبت ہر دن قوی اور زيادہ ہوگی ۔ انتھی ۔

اوراگرمحبت کی شادی ایسی محبت کے نتیجہ میں انجام پائي ہو جو غیرشرعی تعلقات کی بناپرہو مثلا اس میں لڑکا اورلڑکی ایک دوسرے سے ملاقاتیں کریں ایک دوسرے سے خلوت کرتے رہیں اوربوس وکنار کریں اوراس طرح کے دوسرے حرام کام کے مرتکب ہوں ، تویہ اس کا انجام برا ہی ہوگا اوریہ شادی زيادہ دیر نہیں چل پائے گی ۔

کیونکہ ایسی محبت کرنے والوں نے شرعی مخالفات کا ارتکاب کرتےہوئے اپنی زندگی کی بنیاد ہی اس مخالفت پررکھی ہے جس کا ان کی ازدواجی زندگي پر اثر ہوگا اوراللہ تعالی کی طرف سے برکت اورتوفیق نہیں ہوگی ، کیونکہ معاصی کی وجہ سے برکت جاتی رہتی ہے ۔

اگرچہ شیطان نے بہت سے لوگوں کو یہ سبز باغ دکھا رکھے ہیں کہ اس طرح کی محبت جس میں شرعی مخالفات پائي جائيں کرنے سے شادی زيادہ کامیاب اور دیرپا ثابت ہوتی ہے ۔

پھر یہ بھی ہے کہ دونوں کے مابین شادی سے قبل جو حرام تعلقات قائم تھے وہ ایک دوسرے کو شک اورشبہ میں ڈالیں گے ، توخاوند یہ سوچے گا کہ ہوسکتا ہے جس طرح اس نے میرے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے کسی اورسے بھی تعلقات رکتھی ہو کیونکہ ایسا اس کے ساتھ ہوچکا ہے ۔

اوراسی طرح بیوی بھی یہ سوچے اورشک کرے گی کہ جس طرح میرے ساتھ اس کے تعلقات تھے کسی اورکسی لڑکی کے ساتھ بھی ہوسکتے ہیں اورایسا اس کے ساتھ ہوچکا ہے ۔

تو اس طرح خاوند اوربیوی دونوں ہی شک وشبہ اورسوء ظن میں زندگی بسر کریں گے جس کی بنا پر جلد یا دیر سے ان کے ازدواجی تعلقتا کشیدہ ہو کر رہیں گے ۔

اوریہ بھی ہوسکتا ہے کہ خاوند اپنی بیوی پریہ عیب لگائےاوراسے عار دلائے اوراس پر طعن کرے کہ شادی سے قبل اس نے میرے ساتھ تعلقات قائم کیے اوراس پر راضي رہی جواس پر طعن وتشنیع اورعارکاباعث ہو گا اوراس وجہ سے ان کے مابین حسن معاشرت کی بجائے سوء معاشرت پیدا ہوگی ۔

اس لیے ہمارے خیال میں جوبھی شادی غیر شرعی تعلقات کی بنا پر انجام پائے گي وہ غالبا اورزيادہ دیرکامیاب نہیں رہے گی اوراس میں استقرار نہیں ہوسکتا ۔

اوروالدین کا اختیار کردہ رشتہ نہ تو سارے کا سارا بہتر ہے اور نہ ہی مکمل طور پربرا ہے ، لیکن اگر گھروالے رشتہ اختیار کرتے ہوئے اچھے اوربہتر انداز کا مظاہرہ کریں اور عورت بھی دین اورخوبصورتی کی مالک ہو اورخاوند کی رضامندی سے یہ رشتہ طے ہو کہ وہ اس لڑکی سے رشتہ کرنا چاہے تو پھر یہ امید ہے کہ یہ شادی کامیاب اور دیرپا ہوگی ۔

اوراسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے کو یہ اجازت دی اوروصیت کی ہے کہ اپنی ہونے والی منگیتر کو دیکھے :

مغیرہ بن شعبہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک عورت سے منگنی کی تورسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے :

( اسے دیکھ لو کیونکہ ایسا کرنا تم دونوں کے مابین زيادہ استقرار کا با‏عث بنے گا )

سنن ترمذي حديث نمبر ( 1087 ) سنن نسائي حدیث نمبر ( 3235 ) امام ترمذی رحمہ اللہ تعالی نے اسے حسن کہا ہے ۔

امام ترمذی رحمہ اللہ تعالی کہتےہیں کہ ( ایسا کرنا تمہارے درمیان زيادہ استقرار کا با‏عث ہوگا ) کا معنی یہ ہے کہ اس سے تمہارے درمیان محبت میں استقرار پیدا ہوگا اورزيادہ ہوگي ۔

اوراگر گھروالوں نے رشتہ اختیار کرتے وقت غلطی کی اورصحیح رشتہ اختیار نہ کیا یا پھر رشتہ اختیار کرنے میں تو اچھا کام کیا لیکن خاوند اس پر رضامند نہیں تو یہ شادی بھی غالب طور پر ناکام رہے گی اوراس میں استقرار نہیں ہوگا ، کیونکہ جس کی بنیاد ہی مرغوب نہیں یعنی وہ شروع سے ہی اس میں رغبت نہیں رکھتا تو وہ چيز غالبا دیرپا ثابت نہیں گی ۔

واللہ اعلم .


محرم کے مہینے میں شادی بیاہ مکروہ سمجھنا
اسلامی سال کی ابتدا یعنی ماہِ محرم  میں شادی یا منگنی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور نہ ہی یہ مکروہ یا محرم ہے، اسکے متعدد دلائل ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:

1- جس چیز کے بارے میں کوئی مخصوص  حکم نہ ہو تو  وہ کام اصل کے اعتبار سے مباح ہوتا ہے، اور علمائے کرام کے مابین یہ متفق علیہ قاعدہ ہے کہ عادات  میں  جب تک حرمت کی دلیل نہیں ملتی تو اصل جواز ہی ہے، چنانچہ  کتاب  وسنت ، اجماع، یا قیاس ، اور آثار  وغیرہ میں ایسی کوئی بات نہیں ملتی  جو ماہِ محرم میں نکاح وغیرہ سے مانع ہو، اس لئے اباحتِ اصلیہ کی بنا پر ماہِ محرم میں نکاح جائز  ہے۔

2- اس بارے میں علمائے کرام کا کم از کم اجماعِ سکوتی ہے، کہ ہمیں صحابہ کرام، تابعین، ائمہ کرام  اور انکے علاوہ دیگر متقدمین یا متاخرین میں سے کوئی بھی  ایسا عالم نہیں  ملا جو اس ماہ میں شادی ، بیاہ، اور منگنی کو حرام یا کم از کم مکروہ ہی سمجھتا ہو۔

لہٰذا اگر کوئی منع  کرتا ہے تو اسکی تردید کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اسکے پاس کوئی دلیل نہیں ہے، اور علمائے کرام میں سے کوئی بھی اسکے موقف  کا قائل نہیں ہے۔

3- ماہِ محرم اللہ تعالی کے عظمت والے مہینوں میں سے ایک ماہ ہے، اور اس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے کہ: (رمضان کے بعد افضل ترین روزے  اللہ تعالی کے مہینے محرم کے ہیں) مسلم: (1163)

تو یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کی نسبت اللہ تعالی نے اپنی طرف فرمائی ہے۔ اس ماہ میں نفل روزوں کا ثواب دیگر مہینوں سے زیادہ ہے، اس لئے اس ماہ کی برکت، اور فضیلت پانے کیلئے پوری کوشش کرنی چاہیے، چنانچہ  اس ماہ میں غمگین رہنا، یا شادی کرنے سے ہچکچانا، یا  جاہلی دور کی طرح بد فالی لینا سب غلط ہے۔

4- اور اگر کوئی شیعہ حضرات کی طرح اس مہینے میں شادی کی ممانعت  کیلئے دلیل حسین رضی اللہ عنہ  کی شہادت  کو بنائے ، تو اسے کہا جائے گا:

بلا شک و شبہ حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن  تاریخ اسلامی میں بہت ہی تاریک دن ہے، لیکن اس عظیم سانحے کی وجہ سے شادی یا منگنی کو حرام کر دینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہماری شریعت میں سالانہ برسی وغیرہ کے موقعوں پرغم تازہ کرنے  اور سوگ منانےکی اجازت نہیں ہےاور نہ ہی یہ کہ ان دنوں میں خوشی کا اظہار کرنا منع ہے۔

اگر اس بات پر وہ اتفاق  نہ کریں تو ہمیں یہ پوچھنے کا حق بنتا ہے کہ : کیا جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  فوت ہوئے وہ دن امت کیلئے سب سے غمگین دن نہیں ہے؟! تو پھر مکمل ماہِ ربیع الاول میں شادی کرنا منع کیوں نہیں کرتے؟! یا اس ماہ میں شادی بیاہ کی حرمت یا کراہت صحابہ کرام سے منقول کیوں نہیں ہے؟ یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی آل  و اولاد اور انکے بعد آنے والے علمائے کرام سے منقول کیوں نہیں ہے؟!

اگر ہمارا یہی حال رہا کہ جس دن بھی کوئی اسلامی شخصیت یا اہل بیت کا کوئی فرد فوت ہویا اسے شہید کیا گیا ہو، ہم ہر سال اس غم کو تازہ کرنے لگ جائیں، تو ہمارے لئے خوشی اور مسرت کا کوئی دن  باقی نہیں رہے گا، اور لوگوں کو ناقابل برداشت حد تک مشقت اٹھانی پڑے گی۔

یقیناً دین میں نت نئے احکام ایجاد کرنا اسلام مخالف  لوگوں کا کام ہے، اور یہ لوگ اللہ تعالی کی طرف سے مکمل کر دیے جانے والے دین میں بھی کمی کوتاہی نکالنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

بعض مؤرخین لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے یہ بات پھیلانےاور  ماہِ محرم میں سوگ کی ابتداکرنے والا   شاہ اسماعیل صفوی (907 تا 930 ہجری) ہے ، چنانچہ ڈاکٹر علی وردی " لمحات اجتماعية من تاريخ العراق " (1/59) میں کہتے ہیں کہ : "شاہ اسماعیل صفوی  نے شیعی مذہب پھیلانے کیلئے صرف دہشت گردی ہی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ  اس کیلئے ایک اور مضبوط وسیلہ بھی اپنا؛ اور وہ تھا شیعی مذہب کی ترویجی مہم اور ذہن سازی، اس کے لئے بالکل اسی طرح "مجالس شہادتِ حسین" منعقد کی گئیں جیسے آج کل کی جاتی ہیں، سب سے پہلے ان محفلوں کو  بنی بَوَیہ نے بغداد میں چوتھی صدی ہجری میں شروع کیا تھا، لیکن بنی بویہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد  یہ مجالس بھی ختم ہوگئیں، اس کے بعد شاہ اسماعیل صفوی  نے آکر دوبارہ نئے جذبے سے ان مجالس کو شروع کیا، اور اس میں عزاء داری کا بھی اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے دلوں میں ان مجالس کا خوب اثر رچ بس گیا، اور یہ کہنا بھی بعید از حقیقت نہیں ہوگا کہ : ایران میں شیعی مذہب کے انتشار کا سبب  بھی یہی  تھا؛ کیونکہ ان مجالس میں رونا دھونا ہوتا ،  آل بیت کے لئے غم کا اظہار کیا جاتااور طبلےبجائے جاتےتھے۔ ان تمام چیزوں کے جمع ہونے سے شیعی نظریات  کی دل پر مؤثر ضرب لگتی تھی  "انتہی

5- کچھ مؤرخین نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی صحیح ترین تاریخ   جو بتلائی ہے وہ ہجرت کے تیسرے سال کی ابتدا ہے۔
جیسے کہ ابن کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"بیہقی نے ابو عبد اللہ بن مندہ کی کتاب: "المعرفہ" میں ذکر کیا ہے کہ  علی رضی اللہ عنہ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی ہجرت سے ایک سال بعد کی، اور رخصتی مزید ایک سال بعد ہوئی، چنانچہ اس طرح سے رخصتی کا سال ہجرت کے تیسرے سال  کی ابتدا بنتا ہے" انتہی
" البداية والنهاية " (3/419)

اس بارے میں دیگر اقوال بھی ہیں، لیکن اسے بیان کرنے کا ہمارا مقصد  یہ ہے کہ محرم میں شادی کو کسی بھی عالم دین نے برا نہیں جانا، بلکہ جو اس ماہ میں شادی کریگا اس کیلئے امیر المؤمنین علی  رضی اللہ عنہ اور آپ کی زوجہ محترمہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا عملی نمونہ اور قدوہ حسنہ موجود ہے۔

واللہ اعلم.


نکاح کے چار اہم مقاصد

 نکاح انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ مرد ہو یا عورت زندگی ادھوری رہتی ہے۔ جب تک کہ وہ نکاح کے بندھن میں نہ بندھ جائیں۔ یہ بڑا پاکیزہ اور مقدس رشتہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو پیداکیا اور انھی سے اُن کا جوڑا حضرت حوا کو بنایا۔ اس طرح شوہر اور بیوی کا یہ پہلا انسانی رشتہ وجود میں آیا۔ باقی سارے رشتے ماں باپ، بیٹابیٹی، بھائی بہن و دیگر رشتے داریاں بعد میں وجود میں آئی ہیں۔

قرآن میں نکاح کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: وَانْکِحُوالاَیَامیٰ مِنکُم تم سے جن کے نکاح نہیں ہوئے ہیں، ان کے نکاح کردو۔ عام طورپر ہر زمانے میں رہبانیت سے متاثر لوگوں نے شادی بیاہ کے ذریعے سے بھی عورتوں سے تعلق کو اللہ سے قریب ہونے میں رکاوٹ اور تقویٰ کے خلاف سمجھا۔ آپ نے اس کی تردید فرمائی۔ اَلنِّکَاحُ مِنْ سُنَّتِی نکاح میری سنت کہہ کر اسے عبادت کادرجہ دیا۔

عثمان بن مظعونؓ کی بیوی خولہ بنت حکیمؓ کے ذریعے سے جب یہ بات نبی کریم کے علم میں آئی کہ ان کے شوہردن بھر روزہ رکھتے ہیں اور رات کو جاگ جاگ کر نمازپڑھتے ہیں اور ان کا اپنی بیوی سے کوئی تعلق نہیں ہے تو نبی کریم نے انھیں بلابھیجا اور فرمایا: عثمان! کیا تم میرے طریقے کو چھوڑرہے ہو؟ عثمانؓ نے عرض کیا: اے اللہ کے نبیاللہ گواہ ہے کہ میں تو آپ ہی کے طریقے کی تلاش میں ہوں۔ آپ نے فرمایا: میں سوتاہوں رات کے ایک حصّے میں اور نماز تہجد پڑھتاہوںرات کے ایک حصّے میں، روزے ﴿نفل﴾ رکھتاہوں اور نہیں بھی رکھتا، میں عورتوں سے نکاح بھی کرتاہوں ۔ اے عثمان! اللہ سے ڈر، تیرے بیوی بچوں کا تجھ پر حق ہے۔ تیرے مہمان کاتجھ پر حق ہے، تیرے جسم کاتجھ پر حق ہے پس تو روزے رکھ اور افطار بھی کر ، رات کو نفل پڑھ اور سو بھی۔

حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: علی ! تین چیزوںمیں تاخیر نہ کر، ان میں سے ایک یہ کہ جب تم غیرشادی شدہ کا ہمسر پاؤ ﴿تو اس سے اس کا نکاح کردو﴾۔ غرض قرآن وحدیث میں نکاح سے متعلق بڑی اہم رہ نمائی ہمیں ملتی ہے۔ درج ذیل چار اہم مقاصد قابل غور ہیں:

۱اخلاق کی حفاظت

نکاح کا اوّلین مقصد ایک ایک مرد اورعورت کے اخلاق کی حفاظت اور پورے معاشرے کو بگاڑ و فساد سے بچانا ہے۔ ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے ہم سے فرمایا: ’’نوجوانو! تم میں سے جو شخص نکاح کی ذمّے داریوں کو ادا کرسکتاہو اُسے شادی کرلینی چاہیے، اس سے نگاہ قابو میں آجاتی ہے اور آدمی پاک دامن ہوجاتاہے۔ ہاں جوشخص نکاح کی ذمے داریوں کو ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھتاہو وہ روزے رکھے کیونکہ روزہ اس کے شہوانی جذبات کو کم کردے گا۔‘‘

غیرشادی شدہ آدمی ہر وقت شیطان کے نرغے میں رہتاہے۔جوانی کا فطری تقاضا ، خیالات اور جذبات کو غلط راہوں پر ڈال سکتاہے۔ خصوصاً بے حیائی کے اِس ماحول میں، جب کہ جذبات کو بہکانے اور بھڑکانے کا سامان ہر طرف موجود ہے۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو زیادہ عرصے تک ازدواجی زندگی سے محروم رکھنے سے معاشرے میں بڑی گھناؤنی اخلاقی بیماریاں نشوونما پاتی ہیں۔ سورۂ بنی اسرائیل میں فرمایا: وَلاتَقربُوالزِّنیٰ اِنَّہ‘ کَانِ فاحِشہ ط وَسَآئَ سَبِیلاً اور زنا کے قریب بھی نہ پھٹکو بلاشبہ وہ بڑی بے حیائی کاکام ہے، بڑا ہی بُرا راستہ ہے۔ اس بُرائی اور بے حیائی کے راستے سے بچنے کے لیے جہاں یہ تدبیر بتائی گئی ہے کہ مومن مرد اور مومن عورتیں اپنی نگاہوں کو بچاکر رکھیں وہیں نکاح کو عملی ذریعہ بتایاگیا۔ سورۂ المؤمنون میں کامیاب اہل ایمان جو آخرت میں جنت کے وارث بنیں گے، کی یہ خصوصیت بیان کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِفُرُوْجِھِمْ حَافِظُوْنَ عملی ذریعہ کیا ہے۔ اس بُرائی اور بے حیائی کے راستے سے بچنے اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کااَلَاعْلٰی اَزْوَاجِھِمْ سوائے اپنی بیویوں/شوہروںکے۔ زوج سے تعلق ہی شرم گاہوں کی حفاظت کا عملی ذریعہ ہے۔ اس لیے نبی کریم نے امت کو یہ ہدایت دی کہ نکاح کو آسان بناؤ تاکہ زنا مشکل ہوجائے۔ یہ بھی فرمایاکہ برکت کے لحاظ سے بہترین نکاح وہ ہے، جس میں کم سے کم خرچ ہو۔

آج امت نے نبی کریم کی ان ہدایات کو نظرانداز کرکے اپنی بداعمالیوں کے ذریعے نکاح کو مشکل بنادیا ہے۔ حال یہ ہے کہ چاہے بال بال قرض میں ڈوب جائے ، مکان جائیداد بک جائے یا گروی رکھنے کی نوبت آئے، اولاد کے لیے ترکہ میں چھوڑنے کے لیے کچھ نہ بچے، مگر رسموں، بدعتوں، نمود ونمائش کے ہنگاموں سے دست بردار ہونے کے لیے تیار نہیں، جس کی وجہ سے آج نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے حیائی کے اس بُرے راستے کی طرف جارہے ہیں۔ یہ راستہ ان کے لیے آسان ہوگیاہے، بالخصوص بڑے شہروں میں۔ اللہ تعالیٰ ملّت کے نوجوانوں کی حفاظت فرمائے۔

ابوہریرہؓ فرماتے ہیں : ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تین طرح کے لوگوں کی مدد اللہ نے اپنے ذمّے لے لی ہے۔ اس میں سے ایک وہ آدمی ہے جو عفت اور پاک دامنی کی زندگی بسر کرنے کے لیے نکاح کرنا چاہتا ہے۔ ﴿مگر غریبی رکاوٹ ہے﴾۔‘‘

سورۂ البقرہ، آیت: ۱۸۶ روزوں سے متعلق مسائل کاذکر کرتے ہوئے فرمایاگیاکہ تمہارے لیے روزوں کے زمانے میں راتوں کو اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کردیاگیاہے۔ ھُنّ لِباسٌ لَکُمْ وَ اَنْتُم لِباسٌ لَہُنَّ ط وہ تمہارے لیے لباس ہیں اور تم اُن کے لیے لباس۔ جس طرح لباس اور جسم کے درمیان کوئی پردہ نہیں رہتا، اسی طرح تمہارا اور تمہاری بیویوں کا باہمی تعلق ہے۔ لباس کا نمایاں پہلو آدمی کے جسم کے لیے ساترہونا ہے جس سے عیوب کی پردہ پوشی ہوتی ہے ٹھیک اسی طرح شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے جنسی جذبات کے لیے پردہ فراہم کرتے ہیں۔

بہرحال نکاح کا پہلا اور اہم مقصد ہر مومن مرد اور عورت کے اخلاق کی حفاظت اور اس کے ذریعے سے پورے معاشرے کو فتنہ و فساد اور اخلاقی بگاڑ سے محفوظ رکھنا ہے۔

۲-سکون و راحت کاحصول

نکاح کا دوسرا اہم مقصد سکون و راحت کاحصول ہے۔ زندگی نام ہے سخت محنت و مشقت کاآدمی دن بھر محنت کرتا ہے رزق حلال کے حصول کی کوشش میں ملازمت ،کاروبار ،تجارت، محنت ومزدوری کرتے ہوئے وہ تھک جاتاہے۔ اسی طرح عورت گھر کی ذمّے داریوں کو ادا کرتے ہوئے تھک جاتی ہے۔ دونوں کو آرام کی، سکون و راحت کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں نیند کو تھکان دور کرنے کا ذریعہ بنایا، تاکہ وہ دوسرے دن کے لیے تازہ دم ہوکر اپنی جدوجہد کو جاری رکھ سکے، وہیں اللہ تعالیٰ نے عورت اور مرد کو ایک دوسرے کے لیے سکون و راحت کا ذریعہ بنایا۔ سورۂ الاعراف، آیت ۱۸۹ میں فرمایا: ہُوَ الَّذِیْ خَلَقَکُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ وَجَعَلَ مِنْہَا زَوْجَہَا لِیَسْکُنَ اِلَیْْہَا ’’وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اس کی جنت سے اس کاجوڑا بنایا۔ تاکہ اس کے پاس سکون حاصل کرے۔‘‘

اور یہ راحت و سکون صرف جنس تعلق ہی کو نہیں بلکہ آپس کی محبت اور رحمت کو قرار دیا۔ وجعل بینکم مودہ و رحمہ ط اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کردی اور اس رحمت ومحبت کو اللہ تعالیٰ نے اپنی نشانی قرار دیا۔ان فی ذلک لاٰیٰت لقوم یتفکرون یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں، ان لوگوں کے لیے جو غورو فکر سے کام لیتے ہیں۔ دو اجنبی رِشتۂ ازدواج میں بندھ جاتے ہیںتو ان کے درمیان جو محبت اور الفت پیداہوتی ہے وہ غیرمعمولی ہوتی ہے۔ یہ ہے اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی۔

۳-نسل انسانی کو پھیلانے کا ذریعہ

پہلے انسان حضرت آدمؑ اور ان کی بیوی حواؑ کو اللہ تعالیٰ نے براہ راست اپنی قدرت کاملہ سے پیداکیا۔ سورہ النساء کی پہلی آیت میں فرمایا: یَا أَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُواْ رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَۃٍ وَخَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا’’لوگو ! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا۔ عورت مرد کے جائز تعلق و پاکیزہ مقدس رشتے کے ذریعے بہت مرد اور عورت دنیا میں پھیلادیے۔ سورہ فاطر میں فرمایا: وَاللّٰہ خلقکم من تراب ثم من نظفت ثم جعلکم ازواجاًط اللہ نے تم کو مٹی سے پیداکیا۔ پھر نطفہ سے پھر تمہارے جوڑے بنادیے۔ سورہ الدھر میں فرمایا: اناخلقناالانسان من نطفۃ ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے پیداکیا۔ بیوی اور شوہر کے باہمی تعلق سے خانہ آبادی کے نظام کی تکمیل ہوتی ہے۔ نسل انسانی کے تسلسل کو جاری رکھنے کا ذریعہ ہے۔ حضور نے اولاد کی کثرت کو پسند فرمایا: اس کی ترغیب دلائی۔ نبی کریم نے فرمایا: تم بہت زیادہ پیارکرنے والی، زیادہ بچے جننے والی سے شادی کرو، تمہاری کثرت کی وجہ سے میں کہہ سکوںگا کہ میرے پیروکاروں کی تعداد دوسری امتوں سے زیادہ ہے۔ مگر افسوس آج مسلمان پروپیگنڈے سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ خاندانی منصوبہ بندی جیسی خوبصورت اصطلاحوں کے فریب کا شکارہوگئے ہیں۔

نبی کریم کے زمانے میں افلاس کے ڈر سے بچوں کو قتل کردیاجاتاتھای، کہاں سے لائیںگے، کیاکھلائیں گے۔ قرآن نے رہ نمائی دی: ولاتقتلوا اولادکم خشیہ املاق ط اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو۔ پھر ہمت بندھائی اور فرمایا۔ نحن نرزقھمہ م وایاکمط انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی بتایاکہ ان قتلہم کان خطاکبیراً ﴿بنی اسرائیل:۲۱﴾ درحقیقت انکا قتل ایک بڑی خطا ہے، بڑے گناہوں میں سے ہے۔

آج جہاں یہ فریب دیاجارہاہے کہ معاشی بدحالی اور پس ماندگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کرو۔ اولاد کم سے کم بہت چھوٹا خاندان ہو تاکہ ان کی ضروریات زندگی آسانی سے فراہم کی جاسکے۔ وہیں یہ دیکھاجارہاہے مسئلہ صرف اِفلاس کا نہیں ہے ۔ بلکہ آرام و آسائش کاہے۔ یہ خطرناک رجحان پروان چڑھاہے کہ زیادہ بچے ہمارے عیش و آرام میں رکاوٹ بنیںگے۔ Luxury Lifeگزارنے کا جو کلچر پیدا ہواہے، یہ اسی کی دین ہے۔ جو جتنا مال دار اور خوش حال ہے، اتنی ہی اولاد کم ہے۔ یہ بیماری خوش حال گھرانوں کے علاوہ کسی درجے میں متوسط طبقے میں پائی جاتی ہے۔ آج بھی غریب طبقے میںاولاد کی کثرت ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر ایک گہری سازش ہے۔ یہ فحاشی اور عریانی کو پھیلانے اور مسلم نوجوانوں کو عیش وعشرت میں مبتلا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

حضرت عمرؓ کے بارے میں آیاہے کہ وہ کہاکرتے تھے کہ میں شادی کرتاہوں حالاں کہ اب مجھے اس کی خاص ضرورت نہیں۔ میں عورتوں ﴿بیویوں﴾ سے تعلق قائم کرتاہوں حالاں اس کا شوق نہیں ہے۔ لوگوں نے حیران ہوکر پوچھا۔ امیرالمومنین پھر آپ کو کون سی چیزآمادہ کرتی ہے؟ فرمایا: مجھے اس چیز کا شوق ہے کہ میری اولاد کثرت سے ہو، نبی کریم قیامت کے دن اپنی امت کی کثرت پر باقی امتوں کے مقابلے میں خوشی اور فخر کااظہار کریں گے۔ اس میں میرابھی حصہ ہو۔ کتنا بلند اور کتنا پاکیزہ ہے حضرت عمرؓ کا نقطۂ نظر۔

اس طور کو عام کرنے کی ضرورت ہے کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے۔ یہ زحمت نہیں اللہ کی رحمت ہے۔ نکاح کے اس اہم مقصد کا شعور مسلمانوں میں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

شریک زندگی شریک مقصد

نکاح کا چوتھا اور سب سے اہم مقصد زندگی میں ایک دوسرے کی شرکت و مدد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کا مقصد اپنی بندگی بتایا: وماخلقت الجن والانس الا لیعبدون

مرد کی زندگی کا مقصد بھی اللہ کی بندگی ہے اور عورت کی زندگی کا بھی۔ اب وہ دونوں شریک زندگی بنے ہیں تو وہ اب شریک مقصد بھی ہیں۔ بندگی کے مقصد کو پورا کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھی اور مددگار۔ سورہ توبہ ، آیت :۷۱ میں فرمایا: والمؤمنون والمومنٰت بعضھم اولیائ بعض مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے ولی رفیق، و مددگار ہیں۔ یامرون بالمعروف و ینہون عن المنکر و یقیمون الصلوٰۃ و یوتون الزکوٰۃ و یطیعون اللہ رسولہ ط

بھلائیوں کا حکم دینے اور بُرائیوں سے روکنے کے معاملے میں ایک دوسرے کے معاون و مددگار نماز کو قائم کرنے اور زکوٰۃ کی ادائی کے معاملے میں ایک دوسرے کے ساتھی اور اللہ سے رسول کی اطاعت کے معاملے میں وہ ایک دوسرے کے ولی۔ اس آیت میں مومن مردوں اور عورتوں کی جو مشترکہ خصوصیات بتائی گئی ہیں وہ ایک اسلامی معاشرے کی عمومی کیفیت ہے۔ ایک بھائی اور ایک بہن ایک دوسرے کے معاون، ماں باپ اور اولاد اور قریبی رشتے دار ایک دوسرے کے معاون ومددگار اسی طرح ایک اسلامی تحریک سے وابستہ مرد اور عورتیں اپنے اپنے دائرہ کار میں ذمے داریوں کو ادا کرتے ہوئے حسب ضرورت ایک دوسرے کے معاون۔ ان عمومی کیفیات میں جو پہلو خصوصیت کاحامل ہے وہ ہے شوہر اور بیوی کے درمیان تعاون۔

نبی کریم کی ایک حدیث میں اس کی بڑی عمدہ مثال سامنے آتی ہے۔ حدیث کامفہوم یہ ہے کہ نبی کریم نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ رحمت نازل فرماتاہے، اس بندے پر جو راتوں کو اٹھتاہے اور اللہ کی بارگاہ میں کھڑا ہوتاہے، محض خود کھڑا نہیں ہوتا، اپنی بیوی کو جگاتاہے اور اگر وہ تھکان کی وجہ سے گہری نیند سورہی ہے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارتاہے اور کہتاہے کہ اے اللہ کی بندی اٹھ اور تو بھی اللہ کی بارگاہ میں کھڑی ہوجا۔ آپ نے فرمایا: اس طرح اللہ رحمت نازل فرماتا ہے۔ اس بندی پر جو راتوں کو اٹھتی ہے اور اللہ کی بارگاہ میں کھڑی ہوتی ہے اور اپنے شوہر کو جگاتی ہے اور اگر وہ گہری نیند میں ہے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارتی ہے اور کہتی ہے کہ اے اللہ کے بندے اٹھ اور کھڑے ہوجا اللہ کی بارگاہ میں۔

نوافل کے سلسلے میں یہ اہتمام ہوتو فرائض میں یہ تعاون عروج پر ہوگا اور ہوناچاہیے یہ تعاون پہلے انسانی رشتے کے آغاز ہی سے ہمیں نظرآتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو بنایا، انھیں سے ان کا جوڑا بنایا۔ جنت میں آدمؑ کو اپنی بیوی حوا کے ساتھ داخل کیاگیا۔ جنت کی نعمتوں سے استفادے کا موقع دونوں کو ملا۔ ایک درخت کے قریب نہ جانے اور اس کا پھل نہ کھانے کی ہدایت دونوں کی دی گئی۔ قصور دونوں سے ہوا۔ شیطان کے بہکاوے میں دونوں آگئے اور درخت کا پھل کھالیا۔ شرمندگی و ندامت کا احساس دونوں میں پیداہوا۔ اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں پر رحم آیا۔ اس نے ان کو توبہ کے کلمات سکھائے اور ان دعائیہ کلمات کو ادا کرکے دونوں نے اپنے رب سے مغفرت و رحم کی درخواست کی۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں کی دعا قبول فرمائی۔ پھر جنت سے نکال کر دنیا میں بھیجاگیاتو دنیا میں زندگی کے آگے کے مراحل دونوں نے مل کر طے کیے۔

اسی طرح انبیائ کی سیرتوں کے ذریعے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان کی ازواج کا﴿بہ استثنا نوحؑ و لوطؑ ﴾ اُنھیں بھرپور تعاون ملا۔ نمایاں مثال تو حضرت ابراہیمؑ اور ان کی ازواج سارہ وہاجرہ کی ہے کہ راہِ دین کی ہرجدوجہد و آزمائش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ نبی کریم کی ازواج مطہرات میں نمایاںا مثال حضرت خدیجہؓ کی ہے، جنھوںنے دکھ درد ہر آزمائش میں نبی کریم کا بھرپور ساتھ دیا۔ آپ کو حوصلہ دیا، اپنا مال دیا، ہر طرح سے مدد کی۔ اس طرح صحابہ کی پرتوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بحیثیت شوہر اور بیوی کے دین کے جملہ فرائض و ذمے داریوں کی ادائی میں اہلِ ایمان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ حضرت عثمانؓ و رقیہؓ ، ام سلمائ ابوسلماء، ام سلیمہ و ابوطلحہ۔ فہرست طویل ہے۔

زندگی کے مقصد کی تکمیل میں۔ تعاون و مدد بہت ضروری ہے اس لیے نبی کریم نے رشتوں کے انتخاب میں سب سے زیادہ اہمیت دین اور اخلاق کو دینے کی ترغیب دلائی۔ آپ نے فرمایا: عورت سے چار چیزوں کی بنیاد پر نکاح کیاجاتاہے، مال کی وجہ سے، خاندانی شرافت کے باعث، اس کے حسن وجمال کے سبب اور اس کی دینداری کی بنیاد پر۔ تم دیندار عورت کو حاصل کرو۔ دیندار عورت سے مراد پاک دامن، سنجیدہ مزاج، نیک سیرت اور دین کے کام میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانے والی۔ اور یہی اصول شوہر کے انتخاب کے سکسلے میں بھی پیش نظر رہنا چاہیے۔ جتنا مرد کے لیے ایک دیندار عورت ضروری ہے، اتنا ہی ایک عورت کے لیے دیندار مرد ضروری ہے۔ رسول نے فرمایا: جب تمہارے پاس وہ آدمی نکاح کاپیغام لائے، جس کے دین اور اخلاق کو تم پسند کرتے ہو تو اس سے اپنی لڑکی کا نکاح کردو اور اگر تم ایسا نہ کروگے تو ملک میں فتنہ و فساد برپا ہوگا۔

غرض شادی بیاہ صرف لطف لذت کے حصول کاذریعہ نہیں ، بلکہ اخلاق کی حفاظت کا، مرد اور عورت کے لیے راحت و سکون کے حصول کا، نسل انسانی کے تسلسل کو جاری رکھنے کا اور ایک دوسرے کی مدد و تعاون کے ذریعے مقصد زندگی کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔

آخر میں یہ کہناہے کہ نکاح کی کارروائی انجام دینے میں عموماً تاخیر ہوتی ہے۔ لوگ دلہا کا بعض اوقات قاضی صاحب کا گھنٹوں انتظار کرتے ہیں، کیا ہی اچھا ہوگا کہ کارروائی وقت پر ہو، خطبہ نکاح سے پہلے یا بعد پندرہ بیس منٹ کے وقت میں شوہر بیوی کے حقوق فرائض، ذمّے داریاں، مہر کی اہمیت، وغیرہ پر اظہار خیال کیا جائے۔                                      

 


 


اسلام میں نکاح کی اہمیت:

           اسلام میں نکاح کی بڑی اہمیت ہے۔ اسلام نے نکاح کے تعلق سے جو فکرِ اعتدال اور نظریہٴ توازن پیش کیا ہے وہ نہایت جامع اور بے نظیر ہے۔ اسلام کی نظر میں نکاح محض انسانی خواہشات کی تکمیل اور فطری جذبات کی تسکین کا نام نہیں ہے۔ انسان کی جس طرح بہت ساری فطری ضروریات ہیں بس اسی طرح نکاح بھی انسان کی ایک اہم فطری ضرورت ہے۔ اس لیے اسلام میں انسان کو اپنی اس فطری ضرورت کو جائزاور مہذب طریقے کے ساتھ پوراکرنے کی اجازت ہے اوراسلام نے نکاح کوانسانی بقا وتحفظ کے لیے ضروری بتایا ہے اسلام نے تو نکاح کو احساسِ بندگی اور شعورِ زندگی کے لیے عبادت سے تعبیر فرمایا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کو اپنی سنت قرار دیا ہے۔ ارشاد نبوی ہے: ”النکاح من سنّتی“ نکاح کرنا میری سنت ہے۔(۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کوآدھا ایمان بھی قرار دیا ہے ”اِذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ اِسْتَکْمَلَ نِصْفَ الدِّیْنِ فَلْیَتَّقِ فِیْ النِّصْفِ الْبَاقِیْ“ جو کوئی نکاح کرتاہے تو وہ آدھا ایمان مکمل کرلیتاہے اور باقی آدھے دین میں اللہ سے ڈرتا رہے۔(۲) نکاح انبیاء کرام کی بھی سنت ہے۔ ارشاد ربانی ہے ”وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلاً مِّنْ قَبْلِکَ وَجَعَلْنَا لَہُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً“ (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے آپ سے پہلے یقینا رسول بھیجے اورانہیں بیویوں اور اولاد سے بھی نوازا(۳)۔ اس ارشاد ربانی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء کرام بھی صاحبِ اہل وعیال رہے ہیں۔ارشاد نبوی اس طرح ہے حضرت ابوایوب انصاریفرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رسولوں کی چار سنتیں ہیں: (۱) شرم و حیاکا خیال (۲)مسواک کا اہتمام (۳) عطر کا استعمال (۴) نکاح کا التزام(۴)۔

                نکاح کی اہمیت ان احادیث سے بھی واضح ہوتی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودسے روایت ہے کہ آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نوجوانو! تم میں سے جو نکاح کی ذمہ داریوں کو اٹھانے کی طاقت رکھتا ہے اسے نکاح کرلینا چاہئے کیونکہ نکاح نگاہ کو نیچا رکھتا ہے اور شرمگاہ کی حفاظت کرتا ہے (یعنی نظرکو بہکنے سے اور جذبات کو بے لگام ہونے سے بچاتا ہے) اور جو نکاح کی ذمہ داریوں کو اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتا ہے اسے چاہئے کہ شہوت کا زور توڑنے کے لیے وقتاً فوقتاً روزے رکھے(۵)۔ اسی طرح ایک مرتبہ جب بعض صحابہ کرام نے عبادت و ریاضت میں یکسوئی و دلچسپی کے پیشِ نظر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی قوت شہوت کو ختم کردینے کی خواہش ظاہر کی تو آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرمایا اور شادی نہ کرنے کو زندگی سے فرار اختیار کرنا قرار دیا۔ اس لیے کہ اسلام زندگی سے فرار کی راہ کو بالکل ناپسند کرتاہے۔ چنانچہ ارشاد نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ”وَاللّٰہِ اِنِّیْ لاَخْشَاکُمْ لِلّٰہِ وَاَتْقَاکُمْ لَہ وَلٰکِنِّیْ اَصُوْمُ وَاُفْطِرُ وَاُصَلِّیْ وَاَرْقُدُ وَاَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ“ بخدا میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس کی ناراضگی سے بچنے والا ہوں (لیکن میرا حال) یہ ہے کہ میں کبھی نفل روزے رکھتا ہوں اور کبھی بغیر روزوں کے رہتا ہوں راتوں میں نماز پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور شادی بھی کرتا ہوں (یہ میرا طریقہ ہے) اور جو میرے طریقے سے منھ موڑے اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔(۶)

                انسان کسی قدر آرام طلب واقع ہوا ہے اور فطری طور پر راحت وسکون کا محتاج ہے اوراسی طرح فطری جذبات اورانسانی خواہشات کو پورا کرنے کا مزاج رکھتا ہے۔ راحت و مسرت سکون و اطمینان اس کی فطرت میں داخل ہیں۔ انسان کو اپنے مقصد تخلیق میں کامیاب ہونے عبادت میں یکسوئی و دلچسپی پیدا کرنے بندوں کے حقوق کو اچھی طرح ادا کرنے اور اپنے متضاد جبلی اوصاف کو صحیح رخ پر لانے کے لیے نکاح انسان کے حق میں نہایت موٴثر ذریعہ اور کارآمد طریقہ ہے۔ اللہ نے نکاح میں انسان کے لیے بہت سے دینی ودنیاوی فائدے رکھے ہیں۔ مثلاً معاشرتی فائدے خاندانی فائدے اخلاقی فائدے سماجی فائدے نفسیاتی فائدے غرضیکہ فائدوں اور خوبیوں کا دوسرا نام نکاح ہے۔

                انسان کو نکاح کے ذریعہ صرف جنسی سکون ہی حاصل نہیں ہوتا بلکہ قلبی سکون ذہنی اطمینان غرض کہ ہرطرح کا سکون میسر ہوتا ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے ”ہُوَ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّجَعَلَ مِنْہَا زَوْجَہَا لِیَسْکُنَ اِلَیْہَا“ وہی اللہ ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور پھر اسی کی جنس سے اس کا جوڑا بنادیا تاکہ وہ اس سے سکون حاصل کرے(۷)۔ اس آیت سے عورت کی اہمیت معلوم ہوتی ہے کہ عورت مرد کے حق میں ایک انمول تحفہ ہے اورمرد کے لئے باعث سکون و اطمینان ہے لہٰذا جو مرد عورت کی قدر کرتا ہے وہ کامیاب اور پرسکون زندگی گزارتا ہے۔ اگر انسان نکاح سے جو انسانی فطری ضرورت ہے منھ موڑنے کی کوشش کرتا ہے تو انسان کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نکاح کے بغیر سارا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ تاریخ میں چند استثنائی صورتوں اور چند مذہبی لوگوں کے افکار کے علاوہ دنیا میں ہمیشہ تمام انسان ہر زمانے میں شادی کو اہم ضرورت تسلیم کرتے آئے ہیں تاریخ کی روشنی میں شادی سے مستثنیٰ کبھی کوئی قوم مذہب اور ملت نہیں رہے ہیں۔ہر مذہب وملت میں مقررہ مراسم اور رواجات کے بغیر تعلقات مرد وعورت برے اوراخلاق سے گرے ہوئے سمجھے گئے ہیں اگرچہ ہر مذہب وملت میں شادی کے طور طریقے رسم و رواج الگ الگ رہے ہیں بحرحال شادی کی اہمیت پر سب متفق ہیں۔

نکاح کے متعلق بعض مذاہب اوراہلِ مغرف کے افکار

                آگے اجمالی طور پر ان مذاہب کے افکار کو پیش کیا جارہا ہے جنھوں نے شادی کو غیراہم بتایا ہے اور شادی سے انکار کیا ہے بعض مذاہب کے بعض لوگوں نے رہبانیت کے چکر میں پھنس کر شادی کو روحانی اور اخلاقی ترقی میں رکاوٹ مانا ہے تجرد(تنہا) رہنے اور سنیاس لینے (یعنی شادی نہ کرنے) کو اہم بتایا ہے اسی طرح روحانی و اخلاقی ترقی کیلئے انسانی خواہشات مٹانے اور فطری جذبات دبانے کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان لوگوں کے نظریات وافکار نہ صرف فطرتِ انسانی کے خلاف ہیں بلکہ نظامِ قدرت کے بھی خلاف ہیں۔

                ڈاکٹر اسرار احمد صاحب رقم طراز ہیں: ”رہبانیت کا تصور آپ کو عیسائیوں میں بھی نظر آئے گا اور ہندؤں میں بھی۔ دنیا کے اور بھی مذاہب ہیں جیسے بدھ مت جین مت ان میں بھی یہ تصور مشترک ملے گا کہ نکاح اور گھر گرہستی کی زندگی روحانیت کے اعتبار سے گھٹیا درجہ کی زندگی ہے۔ اس اعتبار سے ان مذاہب میں اعلیٰ زندگی تجرد(تنہائی) کی زندگی ہے۔ شادی بیاہ کے بندھن کو یہ مذاہب کے بعض لوگ روحانی ترقی کے لئے رکاوٹ قرار دیتے ہیں مرد ہو یا عورت دونوں کے لئے تجرد(تنہائی) کی زندگی کو ان کے ہاں روحانیت کا اعلیٰ و ارفع مقام دیا جاتا ہے نکاح کرنے والے ان مذاہب کے نزدیک ان کے معاشرہ میں دوسرے درجہ کے شہری (Second rate Citizens) شمار ہوتے ہیں چونکہ شادی بیاہ میں پڑکر انھوں نے اپنی حیثیت گرادی ہے“(۸(

                چنانچہ جن لوگوں نے شادی کرنے کو غلط قرار دیا ہے اور عورت سے دور رہنے کا درس دیا ہے اور روحانی ترقی کے لئے ایسا کرنا ناگزیر بتایا ہے آخر کار وہی لوگ انسانی خواہشات اور فطری جذبات سے مغلوب ہوکر طرح طرح کی جنسی خرابیوں اور اخلاقی برائیوں کے مرتکب ہوئے ہیں حتیٰ کہ فطرت کے خلاف کاموں تک میں ملوث ہوئے ہیں اور برے نتائج اور تباہ کن حالات سے دوچار ہیں۔

                اسی طرح عصرِ حاضر میں خصوصاً بعض اہلِ مغرب اور مغرب زدہ لوگوں نے بھی شادی کو غیراہم بتایاہے اور شادی سے انکار کردیا ہے۔ ان کے بے ہودہ نظریات کے مطابق انسان ہر طرح کی آزادی کا حق رکھتا ہے اور اسے اپنے فطری جذبات کو جیسا چاہے ویسا پورا کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس معاملہ میں انسان کسی قسم کی روک ٹوک اسی طرح شادی جیسی کوئی پابندی اور بندھن کا قائل نہیں ہے۔ ان کے ہاں شادی کا تصور ہے بھی تواس کا مقصد صرف جنسی خواہشات کا پورا کرنا رنگ رلیاں منانا، موج مستی کرنا اور سیر وتفریح کرنا پھر ایک مقررہ وقت اورمدت کے بعدایک دوسرے سے جدا ہوجانا ہے۔ مغربی ممالک کے لوگ خصوصاً اور ان کے نقش قدم پر چلنے والے دنیا کے دیگر ممالک کے افراد عموماً مرد کے لئے عورت دوست اور عورت کے لئے مرد دوست (Boy friend, Girl friend) نظریے کے تحت بے حیائی بے شرمی کے شکار ہیں۔ عاشق و معشوق کی حیثیت سے بے حیا وے بے شرم بن کر زندگی گزارتے ہیں ایشیائی ممالک میں تو بعض بیوقوف اور کم عقل لوگ اخلاق سوز فلموں اور بے ہودہ ٹی وی پروگراموں کی بدولت عشق کی خاطر جان دینے اور جان لینے کی احمقانہ باتیں اور عقل کے خلاف حرکتیں بھی کرتے ہیں۔ اہلِ مغرب اور مغرب زدہ لوگوں نے شادی کو ایک کھیل تماشا بناکر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے مغربی ممالک میں گھرگرہستی کا تصور ختم ہوگیا ہے۔ خاندان اور اقارب کا نام ونشان مٹ گیا ہے۔ ماں باپ اور بچوں کے درمیان کوئی تعلق قائم نہیں رہ گیا ہے۔ اس سنگین صورت حال سے خود مغربی ممالک کے سنجیدہ اور غیور لوگ بہت پریشان ہیں اور غور و فکر کررہے ہیں کہ کس طرح ان تباہ کن حالات اور انسانیت سوز ماحول پر قابو پایا جائے اور سوسائٹی کو ان برائیوں اور خرابیوں سے محفوظ رکھا جائے۔

اسلامی طریقہٴ نکاح میں تمام مسائل ومصائب کا حل

                ان تمام مسائل کا حل اور تمام مصائب کا علاج صرف اسلام میں موجود ہے۔ اس لیے کہ اسلام دینِ فطرت اور دینِ اعتدال ہے۔ ارشاد ربانی ہے ”فِطْرَتَ اللّٰہِ الَّتِیْ فَطَرَالنَّاسَ عَلَیْہَا لاَ تَبْدِیْلَ لِخَلْقِ اللّٰہِ“ یہ فطرت (یعنی فطری جذبات) اللہ کی طرف سے ہے۔ اس فطرت پر انسان قائم رہے اوراس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرے(۹)۔ ہر انسان اپنے فطری جذبات اور انسانی خواہشات کو پورا کرنے پر مجبور ہے۔ اس سے کسی کو مفر نہیں ہے۔ اگر انسان نکاح سے فرار اختیار کرتا ہے اورجائز و مذہب طریقے پر اپنی فطری خواہشات کو پورا نہیں کرتا ہے تو ناجائز اور غیرمہذب طریقے پر پورا کرنے لگتا ہے اور ہرطرح کی برائی وبے حیائی کا شکار ہوجاتا ہے۔ لہٰذا جو کوئی بھی اللہ کی قائم کی ہوئی فطرت سے بغاوت کرتا ہے تو وہ خود تو تباہ و برباد ہوتا ہی ہے لیکن دوسروں کو بھی تباہ و برباد کردیتا ہے اوراس سے دنیا میں فتنہ و فساد پھیل جاتے ہیں یعنی لاوارث معصوم بچوں کے مسائل اور اسقاطِ حمل جیسے اخلاق سوز واقعات ہونے لگتے ہیں۔جیسا کہ مغربی سوسائٹی کے لئے یہ مسائل پریشانی کا باعث اور سرکا درد بنے ہوئے ہیں یورپ و امریکہ میں بہت سے لوگ ان سنگین حالات اورمسائل سے دوچار ہیں اوران ممالک میں بہت سارے لوگ لاوارث کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔

                اسی بنا پر اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے اور مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے اس لئے کہ نکاح خاندان کو وجود بخشتا ہے۔ سماج کا تصور دیتا ہے۔ گھرگرہستی کا نظام قائم کرتا ہے۔ اسلام نکاح کے ذریعہ نسل آدم کا تسلسل کے ساتھ صحیح طریقہ پر افزائش چاہتا ہے اور اس میں کسی بھی طرح کے انقطاع کو ناپسند کرتا ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے: ”وَہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا وَّجَعَلَہ نَسَبًا وَّصِہْرًا وَّکَانَ رَبُّکَ قَدِیْرًا“ وہی اللہ ہے جس نے انسان کو پانی (یعنی ایک قطرہ بوند) سے پیدا کیا (اور اس کے ذریعہ) نسل آدم کو چلادیا اور اسے خاندان اور سسرال والا بنادیا اور تمہارا رب واقعی بڑی قدرت والا ہے(۱۰)۔ اسی طرح اسلام انسانی زندگی کو اللہ کی بندگی اوراسوئہ نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈھلی ہوئی دیکھنا چاہتا ہے۔ اسلام نکاح کو روحانی اوراخلاقی ترقی کے لیے رکاوٹ نہیں بلکہ ترقی کی شاہراہ قرار دیتا ہے۔ روحانیت اور اخلاق میں سب سے اونچا مقام اور بلند معیار انبیاء کرام کا ہوتا ہے اور انبیاء کرام کے تعلق سے ذکر کیا جاچکا ہے کہ انبیاء کرام شادی شدہ اور بال بچے والے رہے ہیں۔ انسان کو نکاح کے بعد گھر کی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اورانسانی حقوق کے ادا کرنے میں جو پریشانیاں لاحق ہوتی ہیں اگر انسان ان حقوق و ذمہ داریوں کو اسلامی تعلیمات اور اسوئہ نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ادا کرتا ہے تو اسلام کی نظر میں نکاح خود انسان کے حق میں روحانی اور اخلاقی ترقی کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔ اسی وجہ سے اسلام نے ایک طرف رہبانیت کو روا نہیں رکھا ہے تو دوسری طرف انسان کو بے لگام بھی نہیں چھوڑدیا ہے۔ اسلام انسان کی زندگی میں اعتدال و توازن پیدا کرتا ہے اوراسلام کے فکر اعتدال اور نظریہٴ توازن میں انسان ہی کی خیرخواہی و بھلائی ہے۔ اسلام نے نکاح کے سلسلہ میں اعتدال و توازن کا جو جامع فکری و عملی نظریہ پیش کیاہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

اسلام میں نکاح کو انجام دینے کیلئے چند اہم امور

                مندرجہ ذیل امور میں سے چند کو تفصیل کے ساتھ اور چند کو اختصار کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے اور وہ چند امور اس طرح ہیں۔ایجاب و قبول دوگواہوں کی موجودگی، نکاح میں عورت کے لئے ولی (سرپرست) کا موجود ہونا، نکاح کا اعلان، دعوتِ ولیمہ، مہر کی ادائیگی اور خطبہٴ نکاح۔ اگر ان امور پر غور وفکر سے کام لیا جائے تو یہ بات خود بخود واضح ہوجاتی ہے کہ یہ امور عبادت ہونے کے ساتھ ساتھ کس قدر دعوتِ فکر وعمل اور باعثِ ثواب ہیں۔

ایجاب و قبول:

                ایجاب سے مراد ہے ایک فریق (یعنی دلہے) کی طرف سے نکاح کے معاملہ میں پیش کش اور قبول سے مراد ہے دوسرے فریق (یعنی دلہن) کی طرف سے اس پیش کش پر رضامندی غرض کہ فریقین کا نکاح پر خوشی سے رضامند ہوجانا ایجاب و قبول کہلاتا ہے۔

                ایجاب و قبول نکاح کے لئے شرط ہے اسلام میں کسی مرد یا عورت کی مرضی و اجازت کے بغیر نکاح قرار نہیں پاسکتا چنانچہ ارشادِ ربانی ہے ”یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا لاَیَحِلُّ لَکُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ کَرْہًا“ اے ایمان والو تم کو حلال نہیں کیا کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ(۱۱)۔ لفظ کرہا کا اطلاق بہت سے معنوں میں ہوتا ہے مثلاً زور زبردستی جبر دباؤ وغیرہ۔ اسی طرح کسی مرد کا نکاح کسی عورت سے اس کی مرضی و اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتا چونکہ عموماً عورت باختیار نہیں ہوتی ہے۔ اس لئے عورت کی اجازت و مرضی کا ذکر وضاحت سے کردیاگیا ہے اوراس سے بتانا مقصود ہے کہ اسلام نے نکاح میں عورت کو رضامندی پسند ناپسند کا پورا حق دیا ہے۔

دوگواہ:

                نکاح میں دو گواہ کا موجود ہونا بھی شرط ہے۔ نکاح میں شہادت نہایت ضروری ہے۔ اس لئے کہ اس سے بدکاری بے حیائی کا راستہ بند ہوجاتا ہے۔ارشاد نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم ہے عَنِ بْنِ عَبَّاسٍ ”اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ اَلْبَغَایَا الَّتِیْ یَنْکِحْنَ اَنْفُسَہُنَّ بِغَیْرِ بَیِّنَةٍ“ عبداللہ ابن عباسسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو عورتیں چوری چھپے نکاح کرلیں وہ حرام کار ہیں(۱۲)۔

ولی کی اہمیت:

                عورت کے لئے نکاح میں رضامندی کے ساتھ ولی (سرپرست) کا ہونا بھی ضروری ہے۔ عورت کا نکاح بغیرولی کے نہیں ہوسکتا چنانچہ ارشاد نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم ہے ”عَنْ اَبِی مُوْسٰی عَنِ النَّبِیّ قَالَ لاَ نِکَاحَ اِلاَّ بِوَلِیٍّ“ حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولی کے بدون نکاح نہیں(۱۳)۔ عورت کا شرف اور مقام اسی میں ہے کہ وہ کسی کی سرپرستی میں نکاح کرے۔ اس طرح بہت سی سماجی اور معاشرتی خرابیاں دور ہوجاتی ہیں۔ اس میں بہت سی حکمتیں اور مصلحتیں ہیں۔ اگرچہ نکاح کرنے یا نہ کرنے کا اختیار پورا عورت کو حاصل ہے ولی اس کی مرضی اور رائے کے بغیر نکاح نہیں کرسکتا۔

اعلانِ نکاح:

                اسی طرح اسلام نے نکاح میں اعلان و تشہیر کی تعلیم دی ہے۔ نکاح کا اعلان کرنا اورمسجد میں نکاح کرنا سنت ہے۔ ارشادِ نبوی ہے ”اِعْلِنُوْا ہٰذَا النِّکَاحَ وَاجْعَلُوہُ فِی الْمَسَاجِدِ“(۱۴)۔ نکاح کا اعلان کرو اور مسجد وں میں نکاح کرو۔ اس کا بنیادی مقصد نکاح کو عام کرنا اور نسب کو ثابت کرنا ہے۔

ولیمہٴ مسنون:

                دولہا اپنی شادی کی خوشی و شادمانی کے موقع پر جو دعوت دیتا ہے اسے ولیمہ کہا جاتا ہے اور ولیمہ کرنا سنت ہے۔ ولیمہ شوہر کے ذمہ ہے اور دعوت ولیمہ نکاح کے بعد ہے۔ مولانا عتیق احمد بستوی صاحب رقم طراز ہیں ”دعوتِ ولیمہ زن وشوہر کی پہلی ملاقات کے بعد کی جاتی ہے۔ اس میں بے شمار مصلحتیں ہیں۔ اس سے شائستہ طور پر نئے رشتے کی تشہیر ہوتی ہے۔ عورت اوراس کے اہلِ خاندان کا اعزاز ہوتا ہے ایک قابلِ قدر نئی نعمت کے ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا ہوتا ہے“(۱۵)۔ آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے ولیمہ نکاح کے دوسرے دن کیا ہے۔ چنانچہ حضرت عبدالرحمن بن عوف نے جب آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے نکاح کا ذکر کیا تو آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ“ ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری کا ہی کیوں نہ ہو(۱۶)۔ لہٰذا نکاح کے دوسرے یا تیسرے دن ولیمہ کرنا مناسب اور سنت ہے۔ چاروں فقہی مسالک میں ولیمہ کا مستحب وقت عقد کے بعد ہے(۱۷)۔ ولیمہ اپنی حیثیت کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔ قرض تکلف اسراف اور نمائش سے اجتناب ضروری ہے۔ ولیمہ کی دعوت میں اقارب احباب اور دیگر لوگوں کو بلانے کی گنجائش ہے۔ اپنی طاقت اور حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا خلافِ شریعت ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ اسراف اور غیرضروری اخراجات سے اپنا دامن بچاتے ہوئے تکلّفات اور لوازمات سے بچتے ہوئے ولیمہ کی دعوت حیثیت کے مطابق کی جاسکتی ہے۔

                آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر حضرت انسسے فرمایا تھا کہ جاؤ فلاں فلاں کو دعوت ولیمہ میں بلالاؤ(۱۸)۔ حضرت علیکا نکاح جب حضرت فاطمہسے ہوا تو ان کے ولیمہ میں صرف کھجوراور منقیٰ پیش کیاگیا اور سادہ پانی پلایاگیا(۱۹)۔ دعوت ولیمہ کے تعلق سے ارشاد رسول  صلی اللہ علیہ وسلم ہے ”قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذْ دُعِیَ اِلَی الْوَلِیْمَةِ فَلْیَاتِہَا“ نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کسی کو ولیمہ کی دعوت دی جائے تواس میں ضرور شرکت کرے(۲۰)۔ نیز فرمایا جو شخص دعوتِ ولیمہ بلاعذر قبول نہ کرے وہ اللہ اوراس کے رسول کی نافرمانی کیا(۲۱)۔ آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ”بدترین کھانا اس ولیمہ کا کھانا ہے جس میں فقط مالدار لوگوں کو بلایا جائے اور غریبوں کو نظر انداز کردیا جائے“(۲۲)۔ عموماً ایسا کیا جاتا ہے۔ اس سے بچنا ضروری ہے ورنہ نکاح اور ولیمہ کی برکات و فیوضات سے محرومی یقینی ہے۔

مہر کی ادائیگی:

                نکاح میں مہر کا ادا کرنا واجب ہے۔ مہر عورت کا شرعی حق ہے۔ مہر اس رقم کو کہا جاتا ہے جو مرد شادی کے پرمسرت موقع پر خوشی سے اپنی ہونے والی بیوی کو تحفہ کی شکل میں دیتا ہے۔ مہر اسلام کے سوا کسی مذہب یا قوم میں نہیں ہے۔ ارشاداتِ ربانی یوں ہیں ”وَآتُوْا صَدَقٰتِہِنَّ نِحْلَةً“ اور دے ڈالو عورتوں کو مہر ان کے خوشی سے(۲۳)۔ ”وَآتُوْہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ“ بہترطریقے سے ان کے مہر ادا کرو(۲۴)۔

                آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے مرد کو جو مہر زیادہ سے زیادہ مقرر کرتا ہے اور پھر اسے نہ ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے نہ صرف گناہ گار بتایا ہے بلکہ زانی قرار دیا ہے۔ ارشاد نبوی ہے ”اَیُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ اِمْرَأةً عَلٰی صَدَاقٍ وَلاَ یُرِیْدُ اَنْ یُعْطِیْہَا فَہُوَ زَانٍ“ آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی عورت سے مہر کے بدلے نکاح کرتا ہے مگر وہ اسے ادا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے تو وہ زانی ہے(۲۵)۔ امام نووینے مہر کو نکاح کا جز لاینفک قرار دیا ہے اوراس کے بغیر ازدواجی تعلقات کو ناجائز بتایا ہے(۲۶)۔

                مہر کی ادنیٰ رقم دس درہم یا اس کے بقدر قیمت ہے۔ قیمت کا اعتبار عقد کے وقت کا ہوگا ادائیگی کے وقت کا نہیں(۲۷) اور مہر میں زیادہ سے زیادہ کی کوئی تعیین نہیں ہے۔ شوہر کی حیثیت اور آمدنی پر انحصار ہے۔ اگر زیادہ مہر باندھتا ہے تو اسے ادا کرنا ضروری ہے۔مہر کی فوری ادائیگی مناسب اور مستحب ہے یا کچھ مدت کے بعد کا بھی جواز ہے۔ ان دونوں صورتوں کو اسلام کی اصطلاح میں اول الذکر کو مہر معجل کہا جاتاہے اورآخر الذکر کو مہر موٴجل کہتے ہیں۔ مہر کے تعلق سے مولانا محمد شہاب الدین ندویلکھتے ہیں ”مہر کے نام سے عورت کو جو تھوڑی بہت رقم ملتی ہے وہ اس کی خدمات کا پورا پورا صلہ تو نہیں ہوسکتی ہاں البتہ اس کی وحشت دور کرنے کی راہ میں ایک درجہ میں باعث اطمینان ہوسکتی ہے۔ شریعت نے اگرچہ کم سے کم مہر کی کوئی مقدار مقرر نہیں کی ہے مگر زیادہ کی حد بھی مقرر نہیں کی ہے۔ اس میں حکمت عملی یہ معلوم ہوتی ہے کہ مہر مرد کی مالی اور اقتصادی حالت کے مطابق ہو لہٰذا اگر کوئی صاحب حیثیت اپنی منکوحہ کو ہزاروں بلکہ لاکھوں روپئے بھی دے دے تو وہ جائز ہوگا قرآن میں ڈھیرسارا مال دینے کا تذکرہ بھی موجود ہے“(۲۸)۔

                اس لئے مہرفاطمی بہت مناسب مہر ہے۔ اس کی مقدار چار سو مثقال چاندی ہے یعنی ایک کیلوسات سو گرام چاندی جس کی قیمت لگ بھگ بارہ ہزار روپئے ہوتی ہے(۲۹)۔ مہر نقد بھی ادا کیا جاسکتا ہے اور زیور کی شکل میں بھی دیا جاسکتا ہے(۳۰)۔ بیوی کی مرضی اور خواہش پر ہے۔ حضرت عمرکے ارشاد سے بھی مہر میں اعتدال و توازن کا نکتہ سامنے آتا ہے ”اے لوگو! عورتوں کے بھاری بھاری مہر نہ باندھنا اس لیے کہ اگر دنیا میں یہ کوئی شرف و عزت کی چیز ہوتی اور اللہ کی نگاہ میں اچھا فعل ہوتا تو اس کے سب سے زیادہ حقدار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہ اوقیہ سے زیادہ پر کسی عورت سے نکاح کیا ہے یا اپنی لڑکیوں میں سے کسی لڑکی کا نکاح کیا ہے“(۳۱)۔

                ایک اوقیہ کی مقدار دس تولہ چاندی کے برابر ہے۔ آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اُم حبیبہکا مہر زیادہ باندھا تھا، اس لیے کہ ان کا مہر حبش کے بادشاہ نجاشی نے مقرر کردیا تھا(۳۲)۔ لوگ خاندانی شرافت و عزت کی بنا پر جھوٹی شان دکھانے کی خاطر بھاری بھاری مہر مقرر کردیتے ہیں اور ادا کرنے پر قادر نہیں ہوتے ہیں اس لئے حضرت عمرنے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے۔ ہاں اگر کوئی واقعی صاحب حیثیت ہے زیادہ سے زیادہ مہر ادا کرنے پر قدرت رکھتا ہے تو مضائقہ نہیں ہے۔

                آج برِصغیر ہندوپاک اور بنگلہ دیش میں مسلم گھرانے لڑکیوں کے سلسلے میں جوڑے جہیز اور بہت ساری رسومات کی بنا پر پریشان ہیں تواسلامی ممالک میں مسلم گھرانے لڑکیوں کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ مہر مقرر کرکے غیرضروری پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں خاص طور پر عرب ممالک میں جو جتنا زیادہ مہر باندھتا ہے اتنی جلدی نکاح کرسکتا ہے بسا اوقات نکاح کا انحصار مہر کے زیادہ مقرر ہونے پر ہے جس کی وجہ سے بہت سارے مرد شادی سے محروم ہیں۔

***

حوالے وحواشی:

(۱)                   بخاری کتاب النکاح باب الترغیب فی النکاح۔

(۲)                  مشکوٰة المصابیح کتاب النکاح۔

(۳)                 الرعد: ۳۸۔

(۴)                 ترمذی بحوالہ اسلامی معاشرہ،ص:۶۰ مولانا یوسف اصلاحی۔

(۵)                 بخاری کتاب النکاح باب قول النبی مَنِ السْتَطَاعَ مِنْکُمْ ۔

(۶)                  بخاری بحوالہ اسلامی معاشرہ،ص:۶۳ مولانا یوسف اصلاحی۔

(۷)                 اعراف:۱۸۹۔

(۸)                 نکاح ایک اصلاحی تحریک،ص:۳۸ ڈاکٹراسراراحمد صاحب۔

(۹)                  الروم: ۳۰۔

(۱۰)                الفرقان:۵۴۔

(۱۱)                 النساء:۱۹۔

(۱۲)                ترمذی بحوالہ معارف الحدیث،ج:۷، ص:۲۰۔

(۱۳)                ابوداؤد بحوالہ معارف الحدیث،ج:۷،ص:۱۸۔

(۱۴)                ترمذی کتاب النکاح باب ما جاء فی اعلان النکاح ۔

(۱۵)                بحوالہ اسلامی نکاح، ص:۱۰ ، ناشر جمعیة شباب الاسلام۔

(۱۶)                بخاری کتاب النکاح باب ”کیف یدعی للمتزوج

(۱۷)                ”الفقہ علی المذاہب الاربعة“ ج:۲، ص:۳۳ بحوالہ شادی کے شرعی اور غیر شرعی طریقے،ص:۳۰ شمس پیرزادہ۔

(۱۸)                بخاری ۶/۱۴۰۔

(۱۹)                 ابن ماجہ ۱/۶۱۶۔

(۲۰)               بخاری ومسلم۔

(۲۱)                بخاری کتاب النکاح باب حق الولیمہ والدعوة۔

(۲۲)               مسلم کتاب النکاح باب الامر باجابة الداعی الی الدعوة۔

(۲۳)               نساء: ۴۰۔

(۲۴)               نساء: ۲۵۔

(۲۵)               سنن کبریٰ ۷/۲۴۱۔

(۲۶)               اوجز المسالک، ج:۹ ،ص:۲۸۹۔

(۲۷)               ہدایة باب المہر۔

(۲۸)               بحوالہ نکاح کتنا آسان اور کتنا مشکل،ص:۳۰۔

(۲۹)                تحفة الاحوذی بشرح ترمذی،ج:۴، ص:۲۵۶۔

(۳۰)               شادی کے شرعی اور غیرشرعی طریقے ،ص:۲۴ شمس پیرزادہ۔

(۳۱)                ترمذی بحوالہ حسنِ اخلاق دہلی اگست ۱۹۹۵،ص:۲۹۔

(۳۲)               عون المعبود،ج:۲، ص:۱۰۵۔

 



اسلام میں نکاح کا مربوط اور جامع نظام:

نکاح‘ نسلِ انسانی کی بقاء کا ذریعہ اور خواہشِ نفسانی کی تکمیل کا مہذب طریقہ ہے۔ مذہبِ اسلام میں اسے عبادت کادرجہ حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے مسجد کے نورانی اورپاکیزہ ماحول میں منعقد کرنے کی تلقین کی گئی ہے، چنانچہ صحیح بخاری میں حضرت عائشہرضی اللہ عنہما کی روایت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’أعلنوا ہٰذا النکاح واجعلوہ في المساجد‘‘ یعنی ’’یہ نکاح اعلانیہ طورپر کرو اور مسجد میں اس کا اہتمام کرو۔‘‘ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’أفضل المساجد‘‘ یعنی مسجد حرام میں حضرت میمونہ ؓ سے رشتۂ ازدواج منسلک کیا تھا۔ نیزاس پرمسرت موقع پر خطبۂ مسنونہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حمد وثناء اور قولِ سدید اور تقویٰ و ورع کی نصیحت نکاح کے مذہبی تشخُّص کو اُجاگر کرتی اوراس کے عبودیت کے پہلو کو عیاں کرتی ہے۔ اس کے برعکس کفار کے ہاں نکاح محض نفس رانی اورخواہش پرستی کا نام ہے، اس لیے وہ رقص وسرود کی محفلوں اور معصیت کے متعفن زدہ ماحول میں اس کی تقریب کا انتظام کرتے ہیں ۔

نکاح کی اہمیت

اللہ رب العزت نے انسان کو رشتوں کی جس خوبصورت لڑی میں پرویا ہے، ان میں ایک اہم رشتہ عقدِ نکاح کے ذریعہ زوجین میں طے پانے والی نسبت ہے۔ اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں اس رشتے کو نسبی رشتے کے ساتھ مقامِ نعمت میں ذکر فرمایا ہے، چنانچہ سورۃ الفرقان میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے
’’
وَھُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَائِ بَشَرًا فَجَعَلَہٗ نَسَبًا وَّصِھْرًا‘‘ (الفرقان:۵۴)
’’
اوروہ (اللہ) ایسی ذات ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا اوراس کو خاندان والا اور سسرال والا بنایا۔‘‘ 
نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب چیزوں میں سے ہے، ایک طویل حدیث میں ارشادِ نبوی ہے:
 ’’
حبب إليّ من دنیاکم ثلاث: الطیب والنساء وجعلت قرۃ عیني في الصلٰوۃ۔‘‘
 ’’
تمہاری دنیا کی چیزوں میں سے مجھے تین چیزیں محبوب ہیں: خوشبو اور عورتیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گیارہ عورتوں سے شادی فرمائی، جس سے نکاح کی اہمیت واضح کرنے کے ساتھ ساتھ اُمت کوازدواجی زندگی کے زریں اصول بھی فراہم کیے۔ پھر صرف اپنی ذات کی حد تک نہیں، بلکہ اسے اپنے سے پیشتر تمام انبیاء علیہم السلام کی مشترکہ سنت قراردیا، چنانچہ ترمذی میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
’’
أربع من سنن الأنبیاء: الحیاء والتعطر والسواک والنکاح۔‘‘
’’
چار چیزیں انبیاء ( علیہم السلام )کی (متفقہ) سنتیں ہیں: حیاء، خوشبو، مسواک اور نکاح۔‘‘

اسلام اور رہبانیت 

مذہبِ عیسائیت میں رہبانیت کا تصور پایا جاتا ہے، جو قرآنی بیان ’’وَرَھْبَانِیَّۃَ نِ ابْتَدَعُوْھَا‘‘ کی روسے خدائی پابندی کے بغیران کااپنا ایجادکردہ نظریہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عیسائی نکاح کو عبادت میں مخل سمجھتے ہیں، اس لیے ان کا ایک بڑا طبقہ نکاح کے عمل سے کنارہ کش ہوکر جنگلوں، غاروں اورخلوت گاہوں کا رُخ کرلیتا ہے اور تمام زندگی وہیں گزار دیتا ہے، جبکہ اسلام جیسے عالمگیر اور آفاقی مذہب میں رہبانیت کی کوئی گنجائش نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح ارشاد ہے
’’
لارہبانیۃ في الإسلام‘‘ ۔۔۔۔۔’’اسلام میں رہبانیت نہیں ہے۔‘‘ 
بلکہ اسلامی نقطۂ نظرسے تو نکاح عبادت میں معین و مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ حدیث کی روشنی میںنکاح انسان کی فرج اورقلب ونظر کا محافظ ہے اور جس قدر دل اور نگاہ پاک ہوں گے، اُسی قدر حق تعالیٰ کی معرفت کا عکس اس میں شفاف ہوگا، پھر جتنی زیادہ معرفت حاصل ہوگی اتنا عبادت کی طرف میلان اوررجحان زیادہ ہوگا۔ صحیحین میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تین آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے پاس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آئے، جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کثرتِ عبادت کے بارے میں سنا تو اپنی عبادت کو کم خیال کرنے لگے۔ ان میں سے ایک نے کہا: میں تمام عمرشب بیداررہوں گا۔ دوسرے نے کہا: میں ساری زندگی روزے رکھوں گا اور کبھی افطار نہیں کروں گا۔ تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے جدا رہوں گا اورکبھی شادی نہیں کروں گا۔ اس دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور ان سے فرمایا :
’’
أما واللہ إني أخشاکم للہ وأتقاکم لہ، لکني أصوم وأفطر وأصلي وأرقد وأتزوج النساء، فمن رغب عن سنتي فلیس مني۔‘‘
’’
اللہ کی قسم! میں تم میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور اس کاتقویٰ اختیارکرنے والا ہوں، لیکن میں روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، نماز بھی پڑھتا ہوں اور آرام بھی کرتا ہوںاورعورتوں سے شادی بھی کرتا ہوں، لہٰذا جس نے میری سنت سے بےرغبتی کی، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘ 
اس سے منشاء نبوت یہ تھاکہ انسان ان بشری تقاضوں کو پوراکرنے کے ساتھ بھی عبادت کا فریضہ بخوبی اور بکثرت سرانجام دے سکتا ہے، اس کے لیے طبعی حوائج کے ترک کی ضرورت نہیں۔

رشتۂ ازدواج کی نزاکت

اپنی مسلمہ افادیت کے ساتھ ساتھ یہ اہم رشتہ نزاکت اورلطافت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ سنجیدگی، مذاق، غصے، پیار، اجبار اور اختیار میں ایک لفظِ قبول سے یہ قائم ہوجاتا ہے اور ان تمام صورتوں میںایک لفظ طلاق یااس کے ہم معنی کنائی لفظ سے برسہا برس پر محیط تعلق پاش پاش ہوجاتا ہے۔ ایک لحظے میں اپنائیت سے اجنبیت اور اجنبیت سے اپنائیت کاطویل سفر طے کرنے میںاس کا کوئی بدل نہیں، لہٰذا کسی لمحہ بھی اس کے نزاکتی پہلو کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، ورنہ آتشِ غضب میں مشتعل ہوکر کیا گیا کوئی بھی جذباتی فیصلہ ہنستے بستے گھرکوویران کرکے اپنی اور اپنے اہل وعیال کی زندگی کو حسرت وندامت کے اس تاریک غار میں دھکیل سکتا ہے، جہاں سے واپسی کا سفر ناممکن ہوجاتا ہے۔ 
قرآنی فیصلے ’’الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ‘‘ کے مطابق اس رشتے کے قیام اور انہدام کی ڈوری مرد کے ہاتھ میںپکڑائی گئی ہے، اس اختیار کاناجائز اور بے موقع استعمال کرکے اپنی عزت تک قربان کر دینے والی اور خاوند کی دلجوئی کے لیے ہر جتن کردینے والی رفیقۂ حیات کے ساتھ یہ نازیبا سلوک شرعاً اور عقلاً کسی طرح بھی درست نہیں، چنانچہ سنن ابی داؤد اور سنن ابن ماجہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ 
أبغض الحلال إلی اللہ تعالیٰ الطلاق‘‘
 ’’
اللہ تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں سب سے زیادہ مبغوض چیز طلاق ہے۔‘‘

نکاح میں سادگی

نکاح چونکہ ہر امیرو غریب اورمردوزن کی یکساں بشری ضرورت ہے، اس لیے شریعتِ اسلامیہ نے اس کو سادگی کے ساتھ منعقد کرنے اورخوامخواہ کے تکلفات سے دور رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ شعب الایمان میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے
’’ 
إن أعظم النکاح برکۃ أیسرہٗ مؤنۃ۔‘‘
 ’’
سب سے زیادہ بابرکت نکاح وہ ہے جس میں کم تکلف ہو۔‘‘
بدقسمتی سے سادگی اور بے تکلفی کی اس اہم دینی ہدایت کو ہمارے مسلم معاشرے میں یکسر نظرانداز کرکے اس طبعی اورفطری عمل کومشکل سے مشکل تر بنادیا گیا ہے۔ متحدہ ہندوستان میں دس صدیوں پر محیط اسلامی سلطنت میں چونکہ ہندو بھی بطوراقلیت کے مسلمانوں کے ساتھ رہے، پھراسلامی حکومت کے زوال کے بعدسلطنتِ برطانیہ میں بھی دونوں قومیں ایک ساتھ رہیں، اس لیے ہندوؤں کی بہت سی رسومات اورخرافات مسلم سماج کاحصہ بن گئیں، جو تقسیم ہند کے تہتر سال بعد بھی بدستور رائج ہیں، جن پر عمل کرنا فرض اور واجب عمل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ اس موقع پر رسم حناء، نیوتہ، جہیز اوربیسیوں قسم کی غیرعقلی اور غیرشرعی رسومات ادا کی جاتی ہیں، جن کے بغیر نکاح کی تقریب کو نامکمل متصور کیا جاتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان رسومات کا نقصان یہ ہے کہ ان کی ادائیگی کے لیے مطلوب رقم نہ ہونے کی وجہ سے قوم کی لاکھوں بچیاں نکاح کی عمرسے متجاوزہوجاتی ہیں اورشوہر کی صورت میں ایک محفوظ سائبان سے محروم رہ جاتی ہیں، ان کے بے بس والدین کی راتیں زندگی میں بیٹیوں کواپنے ہاتھوں سے رخصت کرنے کاخواب سراب بنتے دیکھ کر دکھ اور کرب میں گزرتی ہیں۔ مستعاررقم سے ان رسومات کی ادائیگی کر کے بیٹیاں بیاہ دیں توتمام عمرقرض کے منڈلاتے سائے ان کی زندگی اجیرن کیے رکھتے ہیں۔ اس تشویشناک صورت حال میںان رسومات کے انسداد اور سدِ باب کے لیے معاشرے کے بااثر اور سرکردہ افراد کومؤثر آواز بلند کرنی چاہیے اور انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں اوراربابِ حل وعقد کو سنجیدگی سے قانونی جدوجہد کرنی چاہیے۔

رفیقۂ حیات کی تلاش

نکاح کے سلسلہ کی اہم ترین کڑی شریکِ حیات کی تلاش ہے۔ اس حوالے سے شریعت کی تعلیم یہ ہے کہ عورت کے حسب ونسب، مال وزر اور حسن وجمال سے زیادہ اس کی دینداری کے پہلو کو دیکھا جائے۔ صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان منقول ہے
’’
تنکح المرءۃ لأربع خصال: لمالھا ولحسبھا ولجمالھا ولدینھا، فاظفر بذات الدین تربت یداک‘‘
 ’’
چارخصلتوں کی وجہ سے عورت سے نکاح کیا جاتا ہے، اس کے مال کی وجہ سے اور اس کے حسب کی وجہ سے اوراس کے جمال کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے، لہٰذا تودین والی کو اختیار کر (پھر بطور تکیہ کلام کے فرمایا) تیرے ہاتھ خاک آلود ہو جائیں۔‘‘ 
اس میں حکمت یہ ہے کہ ماں کی گود اولاد کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے، جب عورت نیک ہوگی تواس کی پارسائی اولاد کی تربیت پراثرانداز ہوگی، پھر یہ اولادنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان ’’أو ولد صالح یدعولہ‘‘ کی روشنی میں صدقہ جاریہ بن کر والدین کے لیے نجات کا سبب ہوگی۔ اس سلسلہ میں ایک دلچسپ حکایت اہلِ علم میں مشہور ہے، معروف حنفی فقیہ شیخ محمد بن احمد سمرقندیؒ کی صاحبزادی کا نام فاطمہ تھا، جوعلم و فضل میں اپنے والد کی طرح تھی، موصوفہ کی علمی شہرت کی وجہ سے روم اورعرب کے بہت سے مسلم سلاطین وحکام کی جانب سے انہیں نکاح کی پیشکش کی گئی، لیکن فاطمہ کی ایک ہی شرط تھی کہ میں اس شخص سے نکاح کروں گی جو میرے والدقابل قدر کی کتاب ’’تحفۃ الفقہاء‘‘ کی شرح لکھے گا۔ شیخ محمدبن احمد سمرقندیؒ کے مایہ ناز شاگرد علاء الدین کاسانی ؒنے ’’بدائع الصنائع‘‘ کے نام سے اس کتاب کی شرح تحریر کی۔ والد نے اپنی بیٹی کی شرط کے مطابق اپنے اسی شاگرد کے ساتھ باوجود اُن کے مفلس اورغریب ہونے کے نکاح کر کے رخصت کردیا۔ بعد میں اللہ نے انہیں مالی وسعت بھی عطا فرمائی اور ایسا علمی فضل وکمال عطا فرمایا کہ ان کی تصدیق کے بغیر سمرقند میں کوئی فتویٰ معتبر نہیں مانا جاتا تھا۔

 


شادی اور اُسوۂ رسول ﷺ :

احادیث میں سرکارِ دوعالم نے اس اُمت کو ہدایت اور رہنمائی دی ہے کہ شادیاں ہلکی پھلکی اور کم خرچ ہوا کریں، اور بشارت سنائی گئی ہے کہ اگر ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے شادیوں میں اور اُن کے نتیجوں میں بڑی برکتیں ہوں گی، آج ہم جن پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور خاص کر خانگی زندگی میں جو اُلجھنیں ہیں اُن کا بہت بڑا سبب یہی ہے کہ نکاح وشادی کے بارے میں حضورa کی ان ہدایات سے انحراف کرکے ہم آسمانی برکات اور خداوندی عنایات سے محروم ہوگئے ہیں، اسی بنا پر ہمیں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ وہ نکاح بہت بابرکت ہے جس کا بار کم سے کم پڑے۔

(شعب الایمان للبیہقی)

یہ بات یاد رہے کہ اگر والد اپنی رضا و خوشی سے اپنی بیٹی کو رخصتی کے موقع پر کچھ دینا چاہے تو یہ شرعی طور پر ممنوع بھی نہیں، لیکن شریعت میں کہیں اس کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کی گئی، نہ ہی کسی روایت میں اس کا تذکرہ یا ترغیب ملتی ہے۔ جہاں تک حضرت فاطمہکے سلسلہ میں روایت ہے کہ رسول اللہ نے اپنی صاحبزادی فاطمۃ الزہراءؓ کو جہیز کے طور پر یہ چیزیں دی تھیں:

 ایک پلودار چادر، ایک مشکیزہ، ایک تکیہ جس میں اذخر گھاس بھری ہوئی تھی۔ (سنن نسائی) اکثر اہل علم اس حدیث کا یہی مطلب سمجھتے ہیں کہ رسول اللہ نے یہ چیزیں اپنی صاحبزادی کے نکاح کے موقع پر جہیز کے طور پر دی تھیں، لیکن تحقیقی بات یہ ہے کہ اس زمانہ میں عرب میں نکاح شادی کے موقع پر لڑکی کو جہیزکے طور پر کچھ سامان دینے کا رواج بلکہ تصور بھی نہیں تھا۔ اور جہیز کا لفظ بھی استعمال نہیں ہوتا تھا۔ سیدہ فاطمہؓ کے علاوہ دوسری صاحبزادیوں کے نکاح کے سلسلہ میں کہیں کسی قسم کے جہیز کا ذکر نہیں آیا۔ رہی بات حدیث کے لفظ ’’جھز‘‘ کا مطلب، تو اس کے معنی اصطلاحی جہیز دینے کے نہیں، بلکہ ضرورت کا انتظام اور بندوبست کرنے کے ہیں، حضرت فاطمہؓ کے لیے حضور نے ان چیزوں کا انتظام حضرت علیؓ کے سرپرست ہونے کی حیثیت سے انہی کی طرف سے اورانہی کے پیسوں سے کیا تھا، کیونکہ یہ ضروری چیزیں ان کے گھرمیں نہیں تھیں، روایات سے اس کی پوری تفصیل معلوم ہوجاتی ہے، بہرحال یہ اصطلاحی جہیز نہیں تھا۔

(معارف الحدیث، جلدہفتم)

جہیز کے سلسلہ میں ہمارے معاشرے میں بے شمار غلط تصورات پھیلے ہوئے ہیں، جہیز کو شادی کے لیے ایک لازمی شرط سمجھ لیا گیا ہے، چنانچہ جب تک جہیز دینے کے لیے رقم نہ ہو لڑکی کی شادی نہیں کی جاتی۔ ہمارے معاشرے میں نہ جانے کتنی ہی بچیاں صرف اسی بنا پر بن بیاہی رہ جاتی ہیں کہ باپ کے پاس جہیز دینے کی استطاعت نہیں ہوتی، اور جب سر پر آہی جائے تو ناجائز ذرائع اختیار کیے جاتے ہیں۔ جہیز کی اشیاء کی فہرست میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب جہیز محض ایک بیٹی کے لیے باپ کا تحفہ نہیں، بلکہ معاشرے کا ایک جبر ہے۔ اور اب تو جہیز کی نمائش کی رسم نے بھی ضروری قراردے دیا ہے کہ جہیز ایسا ہو اور اس میں اتنی چیزیں شامل ہوں جو ہر دیکھنے والے کو خوش کرسکے، اور تعریف حاصل کرسکے۔ جہیز کے بارے میں بعض لوگ یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ جہیز کو قانوناً بالکل ممنوع قراردیا جائے، لیکن غور کیا جائے تو یہ انفرادی مسئلہ نہیں، بلکہ اجتماعی اور معاشرتی مسئلہ ہے، اور اس قسم کے مسائل صرف قانون کی جکڑبندی سے حل نہیں ہوتے، اس کے لیے تعلیم و تربیت اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایک مناسب ذہنی فضا تیار کرنا ضروری ہے، اور معاشرے کے بااثر، اہل دانش، بارسوخ طبقے اور صاحبِ اقتدار حضرات کو اس کا نمونہ عوام کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی حسبِ خواہش کسی عورت سے نکاح ہوجانا بلاشبہ بڑی نعمت ہے، اس نعمت کے شکرکے طور پر اس کی عملی شکل ولیمہ کو قرار دیا گیا ہے، ولیمہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ بلاتکلف اختصار کے ساتھ جس قدر میسر ہوجائے اپنے خاص لوگوں کو کھلادے، ولیمہ اسی حد تک مسنون ہے جس کو اسلام نے متعین کردیا ہے، جس میں غرباء بھی ہوں، اور ولیمہ اپنی حیثیت کے مطابق ہو، سودی قرض سے نہ کیا گیا ہو، دکھلاوے اور شہرت کے لیے نہ ہو، تکلفات سے پاک ہو، اس سنت کی ادائیگی کے لیے شرعاً نہ مہمانوں کی کوئی تعداد مقرر ہے، نہ کھانے کا کوئی معیار، بلکہ ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق کرسکتا ہے، البتہ اگر استطاعت ہو تو زیادہ مہمان بلانے اور اچھے کھانے کا اہتمام کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن مقصود دکھلاوا یا نام کمانا یا دوسروں سے اپنے اپنے آپ کو اونچا دکھلانا نہ ہو۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ولیمہ سے متعلق بھی بہت سی رسومات اور فضول خرچیاں پائی جاتی ہیں، کم آمدنی والے لوگ اس کے لیے بھاری قرض اُٹھاتے ہیں، اور مالدار خوب نمائش کرتے ہیں، دونوں باتیں حداعتدال کے خلاف ہیں۔ ولیمہ میں کثیر افراد کی شرکت کو لازمی سمجھا جاتا ہے، اس کے انتظام کے لیے چاہے زندگی بھر انسان قرض کے بوجھ تلے دبا رہے، مگر نام اونچا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظام کو لازم سمجھا جاتا ہے، حالانکہ یہ شریعت کی روح کے منافی ہے۔ کوئی لازم نہیں کہ خاندان بھر کے اور تمام دوست احباب کی شرکت کو لازمی سمجھا جائے، اور اگر اپنی حیثیت نہ ہونے کی وجہ سے اس کا انتظام نہیں ہوسکتا تو اس کو عار سمجھا جاتا ہے، یہ بھی ایک معاشرتی ناسور بن چکا ہے، اکابر صحابہؓ کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی شادیاں ہوئیں اور سرکارِ دو عالم  کو اطلاع تک نہیں تھی، اس کی کیا وجہ تھی؟ حالانکہ ان سے زیادہ کون محب صادق اور عاشق رسول ہوسکتا ہے؟ جنہوں نے گھربار، اہل واولاد سب کچھ پیغمبر ﷺ کے اشاروں پر قربان کردیا۔

اصل بات یہ تھی کہ رسول اللہ کی تعلیم وتربیت نے صحابہ کرامؓ کو ایسا بنا دیا تھا کہ وہ اپنی شادی اور نکاح کی تقریبات میں بھی حضور کو شرکت کی زحمت نہیں دیتے تھے، بلکہ اطلاع کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتے تھے۔ عبدالرحمن بن عوفؓ جو عشرہ مبشرہ میں سے ہیں اور خواص اصحاب میں شامل ہیں، انہوں نے خود اپنی شادی کی اور حضور کو خبر بھی نہیں ہوئی۔

۱:۔۔۔۔۔۔ شادی کے موقع پر اطلاع کے لیے کارڈ چھپوائے جاتے ہیں، اور کارڈ چھپوانے میں ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، حالانکہ اس کا حاصل صرف اطلاع دینا ہے، جس گھر میں دیا گیا انہوں نے پڑھا اور ایک طرف رکھ دیا۔ اس سلسلہ میں بھی قانون سازی کی ضرورت ہے۔ شادی کی اطلاع کے لیے اگر کارڈ چھپوانے کی ضرورت بھی ہو تو معمولی درجے کا کارڈ چھپوایا جائے۔ سرکاری سطح پر اس کی ترغیب چلائی جائے۔

۲:۔۔۔۔۔نیوتہ یعنی شادی کے موقع پر پیسے لینے دینے کا رواج بھی شریعت کے خلاف ہے، وجہ اس کی یہ ہے کہ دینے والا اس نیت سے دیتا ہے کہ آئندہ کسی موقع پر یہ رقم مزید بڑھا کردی جائے گی، یہ ایک طرح کاسودی قرض ہے، اس کاتذکرہ بھی قانون سازی میں شامل کیا جائے۔

۳:۔۔۔۔۔ جہیز اگرچہ اولاد کے ساتھ صلہ رحمی کے سلسلہ میں دیا جاتا ہے، مگر اس کو لازم سمجھنے اور مطالبہ کی حد تک اس معاملہ کے پہنچ جانے کی بنا پر اس کے متعلق ٹھوس قانون سازی کی جائے،اس رسم جہیز کی وجہ سے لڑکیاں گھروں میں بیٹھی بیٹھی اپنی عمر کھودیتی ہیں، مگر اسباب نہ ہونے کی وجہ سے ماں باپ ان کی شادی سے کتراتے ہیں۔ اگر جہیز میں کچھ دینا ہی ہے تو ایسی چیزیں دی جائیں جن کی بیٹی کو ضرورت ہو، جیسے حضرت فاطمہ tکے سلسلہ میں سابق میں ذکر ہوا۔ اپنی حیثیت کے مطابق اگر انسان انتظام کرے گا تو اس کا بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کہیں ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا۔ اور جہیز میں بھی صرف ضروری اور استعمال کی چیزیں شامل ہوں، ایسی چیزیں نہ شامل کی جائیں جو کبھی کام نہیں آتیں، سوائے اس کے کہ گھرمیں جگہ گھیریں۔

۴:۔۔۔۔۔ لڑکی والوں کی طرف سے باراتیوں کے لیے کھانے کی دعوت کوولیمہ کی طرح لازم سمجھا جاتا ہے، حالانکہ یہ خیال بالکل بے بنیادہے،شرعی طورپرکسی صورت یہ پسندیدہ نہیں ہے،اس کی حوصلہ شکنی کی جائے، البتہ حسبِ استطاعت خاص خاص عزیزواقارب اور بطور مہمان نوازی کے‘ بغیرکسی سابقہ انتظام کے کھانا کھلادیا جائے تو کوئی حرج نہیں ۔

۵:۔۔۔۔۔ شادی کے موقع پر گانا بجانا، مووی بنوانا اور تصویرکشی کی وباعام ہوچکی ہے، حالانکہ ہر مسلمان جانتاہے کہ شریعت میں یہ چیزیں سخت حرام اورناپسندیدہ ہیں اور ایسے لوگوں کو سخت ترین عذاب کی سزا سنائی گئی ہے، اس کے بارے میں بھی غور و خوض کیا جائے۔

۶:۔۔۔۔۔ ہماری معاشرتی تقریبات میں مخلوط اجتماعات کی وبا عام ہوچکی ہے، سب جانتے ہیں کہ مخلوط اجتماع نہ صرف یہ کہ شرعی طور پر حرام ہیں، بلکہ معاشرتی سطح پر بھی اس کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں، اس سلسلہ میں مردوں اورعورتوں کے لیے جدا جدا جگہوں کے انتظامات یا درمیان میں حائل بناکر پوشن بنانے پر زور دیا جائے۔

۷:۔۔۔۔۔ جہیز کے مطالبے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، کیونکہ یہ بھی ایک بڑاسبب ہے اس بات کاکہ نمائش اورتعریف کے حصول کے لیے لوگ اپنی استطاعت سے بڑھ کرقرضوں کے بوجھ تلے دب کرایسی اشیاء دیتے ہیں جو اُن کی استطاعت سے باہرہوتی ہیں، اشیاء کی قلت یا کم جہیزکی وجہ سے نمائش نہ ہونے کو اور لوگوں کے نہ دکھلانے کو اپنے لیے عیب سمجھا جاتا ہے۔

۸:۔۔۔۔۔ شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے نظام الاوقات بنایا جائے، اور وقت کی پابندی کو لازم قرار دیا جائے۔ مستقل قانون سازی کی جائے۔اگرچہ اس سلسلہ میں پہلے بھی قانون سازی کی جاچکی ہے، مگراس پرعمل نہ ہونے کے برابرہے۔اکثراوقات مقررہ وقت کے چار چار،پانچ پانچ گھنٹوں بعد تقریبات کا آغاز کیا جاتا ہے اور ساری رات اسی میں صرف ہوجاتی ہے،تضییعِ اوقات کے علاوہ بجلی وغیرہ کا بے جا استعمال بھی اسی بنا پرہوتاہے۔

۹:۔۔۔۔۔ ولیمہ اور جہیز کے سلسلہ میں سب سے زیادہ ذمہ داری اُن افرادپرعائد ہوتی ہے  جو کھاتے پیتے امیر اور صاحبِ اقتدار طبقہ کے گھرانے کہلاتے ہیں، جب تک یہ لوگ اپنے خاندانوں میں شادی سادگی کے ساتھ نہیں کریں گے اورمعاشرے میں رائج رسومات سے دستبردارنہیں ہوں گے، اس وقت تک معاشرے میں تبدیلی ناممکن ہے،محض قانون ہی تبدیلی کاسبب نہیں بنتا، بلکہ اس کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

۱۰:۔۔۔۔۔ سرکاری خزانہ سے نادار اور بے سہارا بچیوں کی تعلیم اور ان کی شادی کے لیے انتظام کیا جائے، اور اس کے لیے مستقل کوٹہ مقرر کیا جائے، ہر صوبہ میں اس کے لیے مستقل ایک محکمہ قائم کیا جائے، جب ملک میں ثقافت اوردیگرکاموں کے لیے لاکھوں کروڑوں روپے صرف کیے جاسکتے ہیں تو اس مد میں خرچ کرنے میں کون سی رکاوٹ ہے؟ اس پر بھی غور کرنا چاہیے۔ 

۱۱:۔۔۔۔۔سرکاری انتظام کے علاوہ اہل ثروت کو ترغیب دی جائے کہ وہ اپنے معاشرے میں مستحق بچیوں کے لیے اجتماعی شادی کا انتظام کریں، تاکہ اسلامی طریقۂ نکاح معاشرے میں آسان ہو اور فحاشی وبے حیائی کا سدباب ہو۔

۱۲:۔۔۔۔۔ شادی ہال میں کھانوں کے سلسلہ میں بھی فضول خرچی کے علاوہ بڑے پیمانے پر کھانوں کا ضیاع ہوتا ہے، ضرورت سے زائد کھانا لیا جاتا ہے اور استعمال کے بعد بقیہ ضائع کردیا جاتا ہے، اس مسئلہ پر بھی غور و فکر کرنی چاہیے۔

 

 نکاح : کسی بھی مہینے میں منحوس نہیں!

ہمارے معاشرے میں ماہِ محرم، صفر، شوال اور ذو القعدہ میں نکاح کرنے کو معیوب اور غلط سمجھا جاتا ہے، بلکہ ان مہینوں میں نکاح کرنے کو نحوست کا باعث قرار دیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ نکاح کی تاریخ طے کرنے سے پہلے باقاعدہ ان مہینوں پر نظر رکھی جاتی ہے کہ اگر کہیں ان مہینوں میں نکاح کی تاریخ آرہی ہو تو بد فالی اور بد شگونی لیتے ہوئے اسے تبدیل کیا جاتا ہے، تاکہ نحوست سے حفاظت ہوسکے اور شادی کامیاب رہے۔ مہینوں کو منحوس قرار دینے کے معاملے میں علاقوں اور قوموں کے نظریات بھی باہم مختلف ہیں کہ مختلف قومیں مختلف مہینوں کو منحوس قرار دیتی ہیں ۔
ایسے بے بنیاد نظریات وتوہمات میں عمومًا خواتین زیادہ مبتلا ہوتی ہیں، اس لیے اس معاملے میں بھی مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ دخل اندازی اور اصرار کرتی ہیں اور بھرپور کوشش کرتی ہیں کہ نکاح کی تاریخ ان مہینوں میں نہ آنے پائے۔افسوس کہ آج کا مسلمان دینِ اسلام کی تعلیمات سے کس قدر بے خبر ہے!! اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ اس سے متعلق شریعت کی تعلیمات کو سمجھے، تاکہ معاشرے میں رائج یہ غلط فہمیاں دورہوسکیں۔ ذیل میں اس غلط فہمی کا جائزہ لیا جاتا ہے:

سال کے تمام مہینے اللہ ہی کے ہیں

یہ قمری اور اسلامی سال اللہ تعالیٰ ہی کا ہے اور اللہ ہی نے اسے بنایا اور مقرر فرمایا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورۃ التوبہ میں فرماتے ہیں:
’’
إِنَّ عِدَّۃَ الشُّہُوْرِ عِنْدَ اللّٰہِ اثْنَا عَشَرَ شَہْرًا فِيْ کِتٰبِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ مِنْہَآ أَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ۔‘‘ (التوبہ:۳۶)
ترجمہ: ’’حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ مہینے ہے، جو اللہ کی کتاب (یعنی لوحِ محفوظ) کے مطابق اُس دن سے نافذ چلی آتی ہے، جس دن اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ ان بارہ مہینوں میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔ یہی دین (کا) سیدھا (تقاضا) ہے۔‘‘
اس آیت سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ اسلامی سال کے بارہ مہینے اللہ تعالیٰ نے خود مقرر فرمائے ہیں، جس سے اسلامی سال اور اس کے مہینوں کی قدر وقیمت اور اہمیت بخوبی واضح ہوتی ہے۔ اسی طرح اس سے معلوم ہوا کہ ان بارہ مہینوں میں سے چار مہینے حرمت، عظمت اور احترام والے ہیں، ان کو ’’أَشْہُرُالْحُرُم‘‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ مضمون متعدد احادیث میں آیا ہے جس سے ان چار مہینوں کی تعیین بھی واضح ہوجاتی ہے، جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے کہ:
’’
عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: اَلزَّمَانُ قَدِ اسْتَدَارَ کَہَیْئَتِہٖ یَوْمَ خَلَقَ اللّٰہُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ، السَّنَۃُ اثْنَا عَشَرَ شَہْرًا، مِنْہَا: أَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ، ثَلَاثَۃٌ مُتَوَالِیَاتٌ: ذُو الْقَعْدَۃِ وَذُو الْحِجَّۃِ وَالْمُحَرَّمُ، وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِیْ بَیْنَ جُمَادٰی وَشَعْبَانَ۔‘‘
ترجمہ: ’’حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ: زمانہ اب اپنی اسی ہیئت اور شکل میں واپس آگیا ہے جو اُس وقت تھی جب اللہ نے آسمان اور زمین کو پیدا فرمایا تھا، سال بارہ مہینوں کا ہوتا ہے، ان میں سے چار مہینے حرمت (عظمت اور احترام) والے ہیں، تین تو مسلسل ہیں، یعنی:ذُوالقعدہ، ذُوالحجہ اور مُحرم، اور چوتھا مہینہ رجب کا ہے، جو کہ جُمادی الثانیہ اور شعبان کے درمیان ہے۔‘‘
حُرمت اورعظمت والے ان چار مہینوں کے خصوصی تذکرے سے یہ بات بھی بخوبی واضح ہوجاتی ہے کہ ان سے متعلق نحوست، بد فالی اور بد شگونی کے تمام خیالات وتوہمات غلط ہیں۔

سال کے مہینوں کے احکامات بھی اللہ ہی کی طرف سے ہیں

جب یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ قمری اور اسلامی سال اللہ تعالیٰ ہی کا ہے اور اللہ ہی نے اسے بنایا اور مقرر فرمایا ہے تو اس سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ اللہ ہی سال بھر کے احکامات کا نازل کرنے والا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے قرآن وسنت کی صورت میں اُمت کو سال بھر کے احکامات وتعلیمات بیان فرمادئیے ہیں، ان احکامات میں اپنی طرف سے کمی یا زیادتی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ 

کسی مہینے میں شادی کو ناجائز اور غلط قرار دینے کا اختیار اللہ ہی کے پاس ہے

کس مہینے میں شادی جائز ہے اور کس میں ناجائز ؟ یہ طے کرنے کا اختیار اللہ ہی کے پاس ہے کہ وہی حاکم ہے، اس لیے بندوں کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ دین میں اپنی طرف سے اضافہ کرتے ہوئے کسی مہینے میں شادی کو معیوب یا منحوس قرار دیں، اس لیے اس معاملے میں بھی شریعت ہی کی پیروی کی جائے گی۔

کسی مہینے میں شادی کرنے کو معیوب یا غلط سمجھنا دین میں زیادتی ہے

جب اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے قرآن وسنت کی صورت میں اُمت کو سال بھر کے احکامات وتعلیمات بیان فرمادئیے ہیں تو ان تعلیمات کی رُو سے سال کے کسی بھی مہینے اور کسی بھی تاریخ کو شادی کی ممانعت نہیں، بلکہ ہر مہینے میں شادی کرنا جائز ہے، اس لیے کسی مہینے میں شادی بیاہ کو غلط، منحوس یا معیوب سمجھنا دین میں اپنی طرف سے زیادتی کے زُمرے میں آتا ہے جو کہ قرآن وسنت کی رُو سے سنگین جرم ہے۔

کسی مہینے میں شادی کرنے کو معیوب یا غلط سمجھنا بِلا دلیل ہے

ساتھ میں یہ واضح رہے کہ کسی مہینے میں شادی بیاہ کو غلط، منحوس یا معیوب سمجھنا ایک حکمِ شرعی کے زمرے میں آتا ہے اور حکمِ شرعی کے لیے کوئی معتبر شرعی دلیل کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ نحوست کا یہ نظریہ بلا دلیل ہے، جس کا قرآن وسنت اور شرعی دلائل سے کوئی ثبوت نہیں۔

اسلام میں نحوست کا تصور

اسلام میں کسی دن، کسی مہینے، کسی سال یا کسی چیز کی نحوست کا کوئی تصور ہی نہیں ہے، البتہ نحوست صرف گناہ میں ہے، ساری نحوستیں اللہ کی نافرمانی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں، افسوس کہ آج کا مسلمان دنوں اور مہینوں کو نحوست زدہ قرار دے کر ان میں شادی سے تو گریز کرلیتا ہے، لیکن شادیوں میں اللہ کی نافرمانی نہیں چھوڑتا، جو کہ نحوست کی اصل وجہ ہے!! شیطان نے نحوست کے حقیقی اسباب ووجوہات ہماری نگاہوں سے پوشیدہ کرلی ہیں جن میں ہم مبتلا ہیں، اور اللہ کو ناراض کرکے شادی خانہ آبادی کی بجائے شادی خانہ بربادی کے سامان مہیا کیے جاتے ہیں!! شیطان نے ہماری نافرمانیوں کو کس قدر مزیّن کرکے پیش کیا ہے!! کس قدر شیطان نے گناہوں کی سنگینی دِلوں سے مٹا دی ہے!! اللہ کی نافرمانی کس قدر ہلکی چیز تصور کی جاتی ہے!!اس لیے شادیوں میں نحوست سے بچنا ہو اور شادی کو کامیاب بنانا ہو تو اللہ کی نافرمانی سے بچئے اور شادی سنت کے مطابق کیجیے!!
صحیح بخاری میں ہے:
’’
عَنْ أَبِيْ ہُرَیْرَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ عَن النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: لَا عَدْوٰی وَلَا طِیَرَۃَ وَلَا ہَامَۃَ وَلَا صَفَرَ۔‘‘ (صحیح بخاری، رقم الحدیث:۵۷۶)
ترجمہ: ’’حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: مرض کا اللہ کے حکم کے بغیر دوسرے کو لگنا، بدشگونی، مخصوص پرندے کی بدشگونی اور صفر کی نحوست؛ یہ ساری باتیں بے بنیاد ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔‘‘
یہ حدیث یقیناً متعدد غلط فہمیوں کی اصلاح کے لیے کافی ہے۔

نکاح میں بلاوجہ تاخیر ممنوع ہے

نکاح ایک حکمِ شرعی ہے جو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب سنت ہے، ایک تو اس کے سنت ہونے کا تقاضا یہ ہے کہ اس پر عمل کرنے میں بلاوجہ تاخیر نہ کی جائے۔ دوم یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ: اے علی! تین چیزوں میں تاخیر نہ کرنا: ایک تو نماز میں تاخیر نہ کرنا جب اس کا وقت ہوجائے، دوم: نمازِ جنازہ میں تاخیر نہ کرنا جب وہ تیار ہوجائے، سوم: غیر شادی شدہ لڑکی کے نکاح میں تاخیر نہ کرنا جب اس کے ہم پلہ کوئی مناسب رشتہ مل جائے، مستدرک حاکم(رقم الحدیث:۲۷۴) میں ہے
’’
عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِيْ طَالِبٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: ثَلَاثٌ یَا عَلِیُّ! لَا تُؤَخِّرْہُنَّ: الصَّلَاۃُ إِذَا آنَتْ، وَالْجَنَازَۃُ إِذَا حَضَرَتْ، وَالْأَیِّمُ إِذَا وَجَدَتْ کُفْؤًا۔‘‘
اس لیے جب نکاح تیار ہو تو پھر نحوست کے اس بے بنیاد نظرئیے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان مہینوں کی وجہ سے اس میں تاخیر کرنا نہایت ہی ناپسندیدہ عمل ہے، جس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

شادی سال بھر میں کسی بھی روز ممنوع، منحوس یا معیوب نہیں

خلاصہ یہ ہوا کہ شرعی اعتبار سے شادی سال بھر میں کسی بھی روز منع نہیں، بلکہ جب بھی کرنی ہو اس کے لیے سال کے تمام ایام میں سے کسی بھی دن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، اس لیے جو لوگ محرم، صفر، شوال یا کسی بھی مہینے میں نکاح غلط اور منحوس سمجھتے ہیں، ان کی یہ سوچ بے بنیاد ہے، کیونکہ قرآن و سنت سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں، ایسا نظریہ رکھنا دین کے سراسر خلاف ہے۔ 

ماہِ محرم میں شادی کرنے کا حکم

ماہِ محرم اُن چار بابرکت مہینوں میں سے ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات بناتے وقت ہی سے بڑی عزت، احترام، فضیلت اور اہمیت عطا فرمائی ہے، جیسا کہ ماقبل میں تفصیل بیان ہوچکی۔ جب ماہِ محرم کی عظمت وحرمت واضح ہوگئی تو اس کی عظمت اور برکت کا تقاضا تو یہ ہے کہ یہ مہینہ شادی کے لیے نہایت ہی موزوں اور مناسب مہینہ ہے، تاکہ اس کی برکت سے شادی بھی بابرکت بنے، جیسا کہ مختلف مقامات کی برکتیں ہوتی ہیں، اسی طرح مہینوں اور ایام کی برکتیں بھی ہوتی ہیں، تعجب ہے کہ اس عظمت اور برکت والے مہینے میں شادی کو غلط یا منحوس کیسے سمجھا جاتا ہے!!

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی بنا پر ماہِ محرم میں شادی نہ کرنے کا حکم

بعض لوگ حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رُفقاء کی شہادت کو بنیاد بناکر ماہِ محرم میں شادی سے گریز کرتے ہیں، یاد رہے کہ:
شہادت تو نہایت ہی معزز اور مقدس چیز ہے، جو کہ اُمت کے خوش نصیب افراد کو عطا ہوتی ہے، اس لیے اس کی وجہ سے کسی مہینے یا دن میں نحوست کیسے آسکتی ہے؟ اور اس کی وجہ سے کسی مہینے میں شادی کیسے ممنوع ہوسکتی ہے؟
قرآن وسنت سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ بڑی سی بڑی شخصیت کی شہادت کی وجہ سے کسی مہینے کے احکام پر اثر نہیں پڑتا کہ اس کی وجہ سے بعض جائز اُمور ناجائز یا ممنوع ٹھہریں، اس لیے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی وجہ سے ماہِ محرم کے احکام میں تبدیلی کا تصور قرآن وسنت کے مطابق نہیں، بلکہ واضح طور پر بلا دلیل ہے، خصوصاً جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبرپہلے ہی سے دے دی تھی، لیکن پھر بھی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے محرم کے مہینے سے متعلق کسی حکم میں تبدیلی نہیں فرمائی اور نا ہی اس بنا پر خصوصیت کے ساتھ اس مہینے سے متعلق کچھ مخصوص حکم ارشاد فرمایا۔

کیا محرم غم کا مہینہ ہے؟

حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے دیگر جانثار احباب s کی شہادت یقینا ایک نہایت ہی غمناک اور روح فرسا واقعہ تھا، لیکن ان کی شہادت کی وجہ سے ماہِ محرم کو غم کا مہینہ قرار دینا قرآن وسنت اور شرعی دلائل سے ہرگز ثابت نہیں، اس لیے یہ بات بلا دلیل ہے۔
اور اگر حضرت حسینؓ اور ان کے دیگر جانثار احباب s کی شہادت کی وجہ سے کسی مہینے کو غم زدہ قرار دینا درست مان لیا جائے تو پھر اسلامی تاریخ ایسے ہی المناک سانحات سے بھری پڑی ہے کہ سال کے بارہ مہینوں میں بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ کرامؓ کی المناک شہادتیں ہوئی ہیں، جیسا کہ حضرت حمزہ، حضرت صہیب، حضرت عمر، حضرت عثمان، حضرت علی اور دیگر بہت سے حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی دردناک شہادتیں اُمت کی تاریخ کا حصہ ہیں، تو پھر ان کی شہادتوں کی وجہ سے تو سال بھر کو غم والا قرار دے دینا چاہیے، ظاہر ہے کہ اسے کون تسلیم کرسکتا ہے؟ بلکہ سرکارِ دو عالم رحمتِ کائنات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے واقعے کے مقابلے میں اُمت کے لیے کونسا سانحہ بڑا ہوسکتا ہے؟! لیکن اس کی وجہ سے بھی ربیع الاول کو غم والا مہینہ قرار دے کر سوگ کے احکام جاری کرنا کہیں سے ثابت نہیں۔
کسی شخص کی وفات پر اس کے عزیز واقارب کے لیے سوگ منانے کا حکم یہ ہے کہ سوگ تین دن تک ہونا چاہیے، تین دن کے بعد بھی سوگ منانا دین کا تقاضا نہیں، البتہ جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے اور وہ حاملہ نہ ہو تو اس کا سوگ چار ماہ دس دن تک ہے، لیکن اگر وہ حاملہ ہو تو اس کا سوگ بچے کی پیدائش تک ہے، اس لیے تین دن کے بعد سوگ منانا شریعت کے خلاف ہے۔ (صحیح البخاری، حدیث: ۵۳۳۴، احکامِ میت، فتاویٰ رحیمیہ)
جب یہ بات واضح ہوگئی کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی وجہ سے ماہِ محرم کو غم کا مہینہ قرار نہیں دیا جاسکتا، اس لیے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی وجہ سے آج کل جو غم منانے کے طور پر مختلف کام کیے جاتے ہیں یا مختلف نظریات قائم کیے جاتے ہیں، یہ سراسر غیر شرعی اعمال و نظریات ہیں۔

ماہِ صفر المظفر میں شادی کرنے کا حکم

بعض لوگ ماہِ صفر کو نحوست والا مہینہ قرار دے کر اس میں شادی نہیں کرتے ہیں، یاد رہے کہ:
یہ بات صریح احادیث کے خلاف ہے، جس کی تفصیل ماقبل میں بیان ہوچکی۔
اس ماہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نکاح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ہوا۔(البدایہ)
وضاحت: حضرت علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کے نکاح سے متعلق اختلاف ہے کہ کس مہینے میں ہوا، اس حوالے سے محرم، صفر یا ذو القعدۃ کا ذکر ملتا ہے۔ (سیرۃِ مصطفی، حضرت مولانا ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ )

ماہِ ربیع الاوّل میں نکاح کا حکم

ماہِ ربیع الاول کو عظیم الشان شرف حاصل ہے کہ اس میں سرورِ دو عالم، افضل الخلائق، خاتم النبیین، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے، یقینا یہ شرف اور مقام کسی اور مہینے کو حاصل نہیں، اس لیے اس حیثیت سے ماہِ ربیع الاول کو سال بھر کے تمام مہینوں پر فضیلت وفوقیت حاصل ہے۔ اس ماہِ مبارک کے لیے یہی فضیلت ومقام کافی ہے، اس لیے اس ماہ میں شادی نہ کرنے کا تصور ویسے ہی بے بنیاد قرار پاتا ہے۔مزید یہ کہ اس ماہ میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا نکاح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت اُمِ کلثوم رضی اللہ عنہا سے ہوا۔ (البدایہ، سیرۃِ مصطفی حضرت مولانا ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ )

ماہِ شعبان میں نکاح کا حکم

شعبان اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ ہے اور ماہِ شعبان کی فضیلت یہ ہے کہ اس کے متصل بعد ہی رمضان کا نہایت ہی مبارک مہینہ ہے، جس کے لیے شعبان میں تیاری کرنے کا بہترین موقع میسر آجاتا ہے اور رمضان میں خوب سے خوب تر عبادات ادا کرنے کی پہلے ہی سے عادت ہوجاتی ہے،گویا کہ یہ مہینہ رمضان کی تمہید ہے۔ مزید یہ کہ اس ماہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے ہوا، جیسا کہ اُسد الغابہ میں ہے:
’’
وتزوَّج صلی اللّٰہ علیہ وسلم حفصۃ بنت عمر بن الخطاب في شعبان سنۃ ثلاث۔‘‘ (اُسد الغابہ، ذکر زوجاتہ وسراریہ صلی اللہ علیہ وسلم )

ماہِ شوال میں شادی کا حکم

ماہِ شوال حج کے مبارک مہینوں میں سے پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں خود حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہوا اور رخصتی بھی شوال ہی میں ہوئی اور اس سے زیادہ مبارک نکاح اور کس کا ہوگا؟! چنانچہ اسی غلط نظرئیے کی تردید کرتے ہوئے یہی برکت والی بات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی ارشاد فرمائی ہے، بلکہ اسی بنا پر وہ ماہِ شوال میں نکاح کو پسند فرماتی تھی، جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح بھی ماہِ شوال ہی میں ہوا تھا۔ (دیکھیے: الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب لابن عبد البر: وأم سلمۃ بنت أبی أمیۃ بن المغیرۃ المخزومیۃ واسمہا ہند تزوجہا سنۃ أربع فی شوال) ۔۔۔۔ جبکہ اسد الغابہ کے مطابق ان کا نکاح ماہِ شعبان میں ہوا۔

ماہِ ذو القعدہ میں نکاح کرنے کا حکم

ماہِ ذوالقعدہ حج کے مبارک مہینوں میں سے دوسرا مہینہ ہے، یہ بھی اس ماہ کی فضیلت کے لیے کافی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تقریباً تین عمرے اس ماہ میں ادا فرمائے، ظاہر ہے کہ یہ اس ماہ کے لیے کتنا بڑا شرف ہے۔

(اسلامی شادی از حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ)
ساتھ میں یہ بھی یاد رہے کہ بعض اہلِ علم کے مطابق ماہِ ذو القعدہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے ہوا تھا۔

 


احکامِ نکاح:

فقہ کے دوحصے ہیں ایک عبادات دوسرامعاملات، عبادات:اس حصہ کو کہتے ہیں جس میں مکلف (انسان) کے ان افعال واعمال سے بحث کی جاتی ہے جو شریعت کی طرف سے عبدو معبود کے درمیان تعلق پیدا کرنے کے لیے دیےگئے ہوں جیسے نماز ، روزہ وغیرہ۔
معاملات:اس حصہ کو کہتے ہیں جس میں مکلف (انسان) کے ان افعال و اعمال سے بحث کی جاتی ہے  جو شریعت کی طرف سے بندوں کے آپسی تعلق پیدا کرنے کے لیے بھیجے گئے ہوں جیسے خرید و فروخت وغیرہ۔
ان دونوں کے علاوہ بعض امور ایسے ہیں جن میں مذکورہ دونوں پہلو ہیں یعنی ان میں عبادات کی بھی شان موجود ہے اور معاملات کی بھی، جیسے نکاح اس حیثیت سے کہ سرور انبیاء    کی سنت ہے اوراس کی ترغیب قرآن وحدیث  میں وارد ہوئی ہے اور اس کے ادا کرنے سے ثواب ملتا ہے جو عبد اور معبود کے تعلق کا نتیجہ ہے اس حیثیت سے یہ عبادات میں داخل ہے اور اس حیثیت سے کہ اس فعل کی وجہ سے دو بندوں یعنی میاں بیوی ؛بلکہ دو خاندانوں میں آپسی تعلق پیدا ہوجاتا ہے اس لحاظ سے وہ معاملات میں داخل ہے۔
لہذا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ عبادات کے بعد اورمعاملات سے پہلے ایسے دو پہلو والے افعال کا ذکر کیا جائے اورچونکہ ان تمام افعال میں نکاح کے مصالح اورفوائد دینی و دنیوی بہت زیادہ ہیں اس لیے اس کا ذکر سب  سے پہلے کیا جارہا ہے۔حوالہ
كِتَابُ النِّكَاحِ ذَكَرَهُ عَقِبَ الْعِبَادَاتِ الْأَرْبَعِ أَرْكَانِ الدِّينِ ؛ لِأَنَّهُ بِالنِّسْبَةِ إلَيْهَا كَالْبَسِيطِ إلَى الْمُرَكَّبِ ؛ لِأَنَّهُ عِبَادَةٌ مِنْ وَجْهٍ مُعَامَلَةٌ مِنْ وَجْهٍ(رد المحتار كتاب النكاح:۱۷۹/۹)

حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے اس آخری دین تک کوئی شریعت نکاح سے خالی نہیں رہی یعنی مرد و عورت کا ایک خاص معاہدہ آپسی جوڑ کے لیے ہر شریعت میں ہوتا تھا اور بغیر اس خاص معاہدہ کے مرد و عورت کا آپسی تعلق کسی شریعت نے جائز نہیں رکھا، البتہ اس معاہدہ کی صورتیں شریعتوں میں مختلف رہیں اوراس کے شرائط وغیرہ میں تبدیلی ہوتی رہی۔ حوالہ

 اعلم أن أصول فن تدبير المنازل مسلمة عند طوائف العرب والعجم  لهم اختلاف في أشباحها وصورها۔

 (حجۃ اللہ البالغۃ،باب تدبیر المنزل:۱/۶۸۰) 



نکاح کے لغوی واصطلاحی معنی


نکاح کے لغوی معنی:جماع کے ہیں حوالہ
جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے : وَلَا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْیہاں نکاح سے مراد جماع ہے ۔
(روح المعانی، النساء:۲۳،۳/۴۸۸)

نکاح کے اصطلاحی معنی:علمائے فقہ کی اصطلاح میں نکاح اس خاص معاہدہ کو کہتے ہیں جو عورت و مرد کے درمیان ہوتا ہے ،جس سے دونوں میں زوجیت کا تعلق قائم ہوتا ہے۔حوالہ
(التعریفات:۱/۸۱)



نکاح کے فوائد


نکاح کے فوائد ومصالح دینی و دنیوی بہت زیادہ اور عظیم الشان ہیں جن کا کچھ اندازہ صرف اس امر پر غور کرنے سے ہوسکتا ہے کہ تمام آسمانی شریعتیں اس کی خوبی پر متفق ہیں، گویا یہ بھی اصول ملت میں ایک اصل ہے، علماء نے بہت سے مصالح بیان کئے ہیں اور ہر عقل مند اپنی سمجھ کے مطابق جدید فوائد نکال سکتا ہے،یہاں کچھ فوائد بیان کئے جاتےہیں۔
(۱)اللہ تعالی کو ایک متعین وقت تک تمام حیوانات اورخاص کر بنی آدم کو باقی رکھنا مقصود ہے اوراس کےلیے تو الد وتناسل کا جاری ہونا ضروری ہے اور توالد و تناسل کا سبب تمام حیوانات میں نرومادہ کے اجتماعِ خاص کو قرار دیا گیا اورسب میں ایک قوت شہوانیہ رکھی گئی، اب شرافتِ انسانی کے لحاظ سے  اس امر میں بھی دیگر حیوانات سے امتیاز ضروری تھا جیسا کہ کھانے، پینے وغیرہ میں امتیاز ہے اس لیے  یہ حکم ہوا کہ آپسی رضا مندی سے کچھ شرائط واصول کے ساتھ یہ معاہدہ طئے ہو ۔
(۲)نکاح میں تو الد وتناسل عمدہ طریقہ پر ہوتا ہے، برخلاف بد کاری کے، اس لیے کہ اس(نکاح) میں ایک طرح کی خاص محبت ہوتی ہے اور دونوں مل کر بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے امید کی جاتی ہے کہ بچوں کی اعلی تربیت ہو جائے  ۔حوالہ
سَبَبِ شَرْعِيَّتِهِ تَعَلُّقُ الْبَقَاءِ الْمُقَدَّرِ فِي الْعِلْمِ الْأَزَلِيِّ عَلَى الْوَجْهِ الْأَكْمَلِ ، وَإِلَّا فَيُمْكِنُ بَقَاءُ النَّوْعِ بِالْوَطْءِ عَلَى غَيْرِ الْوَجْهِ الْمَشْرُوعِ لَكِنَّهُ مُسْتَلْزِمٌ لِلتَّظَالُمِ وَالسَّفْكِ وَضَيَاعِ الْأَنْسَابِ ، بِخِلَافِهِ عَلَى الْوَجْهِ الْمَشْرُوعِ۔
( فتح القدیر،کتاب النکاح:۶/۲۶۵،بحر الرائق،کتاب النکاح:۷/۵۴)

 (۳)سلسلۂ نسب باقی رہتا ہے اسی وجہ سے ایک مرد کسی کا باپ، کسی کا بیٹا، کسی کا دادا، کسی کا پوتا ،کسی کا ماموں ، کسی کا چچا یا کسی کا بھائی اورکسی کا بہنوئی ہوتا ہے اوراس تعلق کے ذریعہ ایک عورت کسی کی ماں، کسی کی دادی، کسی کی نانی، کسی کی پھوپھی، کسی کی چاچی، کسی کی بیٹی اور کسی کی بہن بنتی ہے۔
(۴)نکاح کے ذریعہ ایک اجنبی اپنا اورایک بے گانہ یگانہ بن جاتا ہے ان ہی تعلقات کا نام خاندانی نظام ہے، ان ہی تعلقات سے آدمی مہر ومحبت ،الفت ومودت، لحاظ وپاس،ادب و تمیز، شرم وحیا،ہمدردی وغم گساری عفت وپاکیزگی سیکھتا ہے۔



نکاح کے كاركکان


نکاح کے دورکن ہیں (۱)ایجاب (۲)قبول، مجلس نکاح میں جس کی طرف سے پہلے نکاح کی پیش کش ہوگی وہ ایجاب ہے اوردوسرے کی جانب سے اس کوقبول کرلینا قبول کہلاتا ہے۔
مسئلہ: ایجاب وقبول عاقدین (لڑکا،لڑکی) خود بھی کرسکتےہیں یاعاقدین کے ولی وغیرہ بھی کرسکتے ہیں ۔حوالہ
وَأَمَّا رُكْنُ النِّكَاحِ فَهُوَ الْإِيجَابُ وَالْقَبُولُ(بدائع الصنائع ۳۱۴/۵)


نکاح کے شرائط



(۱) ایک ہی مجلس میں ایجاب وقبول کا ہونا۔
(۲) ایجاب وقبول میں مطابقت ہونا مثلاً لڑکی یا اس کا ولی  وغیرہ دس ہزار روپیے مہرپر نکاح کا ایجاب کرے اور مرد یااس کا وکیل وغیرہ پانچ ہزار پرنکاح قبول کرے تونکاح منعقد نہیں ہوگا۔
(۳) ایجاب وقبول کرنے والے ایک دوسرے کی بات (ایجاب وقبول) کوسنیں۔
(۴) طرفین مجلس میں موجود ہوں اور بولنے پرقادر ہوں توایجاب وقبول کوزبان سے ادا کرے (فون وغیرہ کے ذریعہ نکاح کی بہترین صورت یہ ہے کہ جونکاح کرنا چاہے وہ کسی کووکیل بنادے اور وکیل مجلس عقد میں ایجاب کرے اور دوسرا فریق اس کوقبول کرے) اسی  طرح خط کے ذریعہ کسی نے نکاح کا ایجاب کیا توخط ملنے پر صرف قبول ہے کہنا کافی نہ ہوگا بلکہ وہ ایجاب بھی گواہوں کے سامنے پڑھ کرسنایا جائے اس کے بعد قبول کیا جائے اور لڑکی اگرباکرہ ہوتو اس کی خاموشی اور مسکراہٹ یارونا رضامندی سمجھی جائیگی اگر ثیبہ (عقدوالی) ہے توزبان سے رضامندی کا اظہار کرنا ہوگا اور سنت یہ ہے کہ ولی نکاح سے پہلے ہی لڑکی سے اجازت لے لے۔
(۵) مجلس عقد میں ایجاب وقبول کے وقت دوگواہوں کا ہونا اور وہ گواہان عاقل، بالغ اور آزاد ہو، ایجاب وقبول کوسنیں اور سمجھیں، دونوں مرد ہوں توبہتر ہے، ایک مرد دوعورتیں بھی کافی ہونگی ۔
حوالہ
(بدائع الصنائع ۳۲۵/۵)



نکاح كا حكم


نکاح پانچ طرح كا حكم ركهتا ہے۔  (۱)فرض،      (۲)واجب،      (۳)سنت،      (۴)مکروہ،      (۵)حرام۔
(۱) جب آدمی پر شہوت اتنی غالب ہوجائے کہ اسے گمان غالب ہوکہ وہ شادی نہیں کرےگا تو زنا میں مبتلا ہوجائے گا اورمہر ادا کرنے اور بیوی کے حقوق ادا کرنے پر قدرت ہو نیز اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی پوری امید ہو تو نکاح کرنا فرض ہے۔
(۲)جب آدمی پر شہوت اتنی غالب نہ ہو کہ بدکاری میں مبتلا ہونے کا ظن غالب ہو؛بلکہ اس میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو، مہر اور نفقہ پر بھی قادر ہو اورظلم کا خوف نہ ہو تو اس پر نکاح واجب ہے۔
(۳)جب آدمی پر شہوت غالب نہ ہو، عام حالت ہو اور بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرسکتا ہو تو نکاح کرنا سنت مؤکدہ ہے۔
(۴)اگر اسے یہ خوف ہو کہ نکاح کے بعد اپنی بیوی کے حقوق ادا نہ کرسکے گا اوراس کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرسکے گا تو نکاح کرنا مکروہ ہے۔
(۵)اگر اسے  ظن غالب یایقین ہو کہ نکاح کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کریگا اوراس کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوگی تو اس کے لیے نکاح کرنا حرام ہے۔حوالہ
وَهُوَ فِي حَالَةِ التَّوَقَانِ وَاجِبٌ ؛ لِأَنَّ التَّحَرُّزَ عَنْ الزِّنَا وَاجِبٌ وَهُوَ لَا يَتِمُّ إلَّا بِالنِّكَاحِ ، وَمَا لَا يَتِمُّ الْوَاجِبُ إلَّا بِهِ فَهُوَ وَاجِبٌ ، وَفِي حَالَةِ الِاعْتِدَالِ مُسْتَحَبٌّ ، وَفِي حَالَةِ خَوْفِ الْجَوْرِ مَكْرُوهٌ۔ (العنایۃ،کتاب النکاح:۴/۳۱۴ )
أَمَّا فِي حَالِ التَّوَقَانِ قَالَ بَعْضُهُمْ : هُوَ وَاجِبٌ بِالْإِجْمَاعِ لِأَنَّهُ يَغْلِبُ عَلَى الظَّنِّ أَوْ يَخَافُ الْوُقُوعَ فِي الْحَرَامِ ، وَفِي النِّهَايَةِ : إنْ كَانَ لَهُ خَوْفُ الْوُقُوعِ فِي الزِّنَا بِحَيْثُ لَا يَتَمَكَّنُ مِنْ التَّحَرُّزِ إلَّا بِهِ كَانَ فَرْضًا (فتح القدیر کتاب النکاح:۶/۲۶۵)

عورت میں یہ امور دیکھیں
(۱)باکره ہو، (۲)دیندارہو، (۳)حسب (فضل وکمال،عزت ووقار) اور نسب (خاندان)، (۴)حسن وجمال، (۵)نیک مزاجی،خوش خلقی میں لڑکے سے زیادہ ہو، (۶) مال و دولت ،زور وقوت،قد وقامت اور عمر میں لڑکے سے کم ہو ورنہ صحیح طور پر اطاعت نہ کریگی۔
جو دیندار ہو مگر شکل و صورت میں اچھی نہ ہو وہ ایسی عورت سے بہتر ہے جو شکل و صورت میں اچھی ہو مگر دیندار نہ ہو؛ اس لیے شکل وصورت کو نہ دیکھیں بلکہ دینداری کو ترجیح دیں ۔حوالہ
قالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْكُمْ بِالْأَبْكَارِ فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ
(ابن ماجه باب تزويج الابكار۱۸۵۱)
مَنْ أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ نُدِبَ لَهُ أَنْ يَسْتَدِينَ لَهُ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى ضَامِنٌ لَهُ الْأَدَاءَ فَلَا يَخَافُ الْفَقْرَ إذَا كَانَ مِنْ نِيَّتِهِ التَّحْصِينُ وَالتَّعَفُّفُ وَيَتَزَوَّجُ امْرَأَةً صَالِحَةً مَعْرُوفَةَ النَّسَبِ وَالْحَسَبِ وَالدِّيَانَةِ فَإِنَّ الْعِرْقَ نَزَّاعٌ وَيَجْتَنِبُ الْمَرْأَةَ الْحَسْنَاءَ فِي مَنْبَتِ السُّوءِ ، وَلَا يَتَزَوَّجُ امْرَأَةً لَحَسِبَهَا ، وَعِزِّهَا ، وَمَالِهَا وَجَمَالِهَا فَإِنْ تَزَوَّجَهَا لِذَلِكَ لَا يُزَادُ بِهِ إلَّا ذُلًّا ، وَفَقْرًا وَدَنَاءَةً وَيَتَزَوَّجُ مَنْ هِيَ فَوْقَهُ فِي الْخُلُقِ وَالْأَدَبِ وَالْوَرَعِ وَالْجَمَالِ وَدُونَهُ فِي الْعِزِّ وَالْحِرْفَةِ وَالْحَسَبِ وَالْمَالِ وَالسِّنِّ وَالْقَامَةِ فَإِنَّ ذَلِكَ أَيْسَرُ مِنْ الْحَقَارَةِ وَالْفِتْنَةِ ، وَيَخْتَارُ أَيْسَرَ النِّسَاءِ خُطْبَةً ، وَمُؤْنَةً وَنِكَاحُ الْبِكْرِ أَحْسَنُ لِلْحَدِيثِ  عَلَيْكُمْ بِالْأَبْكَارِ فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا ، وَأَنْقَى أَرْحَامًا ، وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ، وَلَا يَتَزَوَّجُ طَوِيلَةً مَهْزُولَةً ، وَلَا قَصِيرَةً ذَمِيمَةً ، وَلَا مُكْثِرَةً ، وَلَا سَيِّئَةَ الْخُلُقِ ، وَلَا ذَاتَ الْوَلَدِ ، وَلَا مُسِنَّةً لِلْحَدِيثِ سَوْدَاءُ وَلُودٌ خَيْرٌ مِنْ حَسْنَاءَ عَقِيمٍ  ، وَلَا يَتَزَوَّجُ الْأَمَةَ مَعَ طَوْلِ الْحُرَّةِ ، وَلَا حُرَّةً بِغَيْرِ إذْنِ وَلِيِّهَا لِعَدَمِ الْجَوَازِ عِنْدَ الْبَعْضِ ، وَلَا زَانِيَةً
(البحر الرائق كتاب النكاح: ۷/۴۶۱،۴۶۲)

بانجھ عورت سے نکاح کا ارادہ نہ کرے اس لیے کہ حدیث میں آیا ہے کہ بد صورت جو بانجھ نہ ہو خوبصورت بانجھ سے بہتر ہے۔  حوالہ
عن أبي موسى ، أن رجلا سأل النبي صلى الله عليه وسلم ، فقال : يا رسول الله أتزوج بفلانة ؟ فلم يأمره ، ثم أعاد عليه الثانية ، فلم يأمره ، ثم أعاد عليه الثالثة فقال : سوداء ، ولود ، أحب إلي من عاقر جهينيا ، إني مكاثر  حتى أن السقط ليكون محتبطا على باب الجنة ، يقال له : ادخل الجنة فيقول : لا إلا ووالدي معي
(مسند ابي حنيفة، أبو حنيفة ، عن زياد بن علاقة:۱۳۴) 

مرد کے لیے مسنون ہے کہ جس عورت سے نکاح کرنا چاہے اس کو خود ہی دیکھ لے جب کہ کوئی اور صورت اس کے حالات دریافت کرنے کی ممکن نہ ہو، اگر اپنی ماں یا بہن یا پھوپھی  وغیرہ سمجھ دار ہوں تو ان میں سے ایک دو کا دیکھنا  بھی کافی ہے۔  حوالہ
عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَاَنَّهُ خَطَبَ امْرَأَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا
(ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي النَّظَرِ إِلَى الْمَخْطُوبَةِ:۱۰۰۷)
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ أُمَّ سُلَيْمٍ تَنْظُرُ إِلَى جَارِيَةٍ فَقَالَ شُمِّي عَوَارِضَهَا وَانْظُرِي إِلَى عُرْقُوبِهَا
(مسند احمد مسند انس،حدیث: ۱۳۴۴۸)

عورت کا ولی نہ ہو تو خود عورت مرد میں یہ بات دیکھے(۱)مرد کفو والا ہو (یعنی خاندان، پیشہ وغیرہ ميں موافقت ركهتا ہو) (۲)عمر میں بہت زیادہ نہ ہو ،جو مرد مال و دولت نسب وغیرہ میں کفو نہ رکھتا ہو مگر دینداری میں کفو ہو تو وہ اس مرد سے بہتر ہے جس میں یہ سب باتیں ہوں مگر دینداری نہ ہو۔  حوالہ
وَالْمَرْأَةُ تَخْتَارُ الزَّوْجَ الدَّيِّنَ الْحَسَنَ الْخُلُقِ الْجَوَادَ الْمُوسِرَ، وَلَا تَتَزَوَّجُ فَاسِقًا ، وَلَا يُزَوِّجُ ابْنَتَهُ الشَّابَّةَ شَيْخًا كَبِيرًا ، وَلَا رَجُلًا دَمِيمًا وَيُزَوِّجُهَا كُفُؤًا فَإِذَا خَطَبَهَا الْكُفُؤُ لَا يُؤَخِّرُهَا ، وَهُوَ كُلُّ مُسْلِمٍ تَقِيٍّ وَتَحْلِيَةُ الْبَنَاتِ بِالْحُلِيِّ وَالْحُلَلِ لِيُرَغِّبَ فِيهِنَّ الرِّجَالَ سُنَّۃ
(البحرالرائق، كتاب النكاح:۴۶۲/۷)



جن لوگو ں سے نکاح کرنا حرام ہے ان کا بیان



حرمت کی صورتیں


جن مردوں اور عورتوں کا ایک دوسرے سے نکاح کرنا حرام ہے،ان کی دو صورتیں ہیں:
پہلی صورت حرمت ابدیہ (ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہے)۔
دوسری صورت؛حرمت وقتیہ (یعنی کسی وقتی اور عارضی سبب کی وجہ سے نکاح حرام ہو جب وہ سبب دور  ہوجائے تو پھر ان کا ا ٓپس میں نکاح صحیح ہوجائے گا)،مثلاً  ایک بہن کی موجودگی میں دوسری بہن سے نکاح کرنا،اسی طرح پھوپی کی موجودگی میں اس کی بھتیجی سے نکاح کرنا اور خالہ کی موجودگی میں اس کی بھانجی سے نکاح کرنا۔
پہلی صورت یعنی حرمت ابدیہ کی تین قسمیں ہیں:
(۱)نسب و قرابت کی وجہ سے حرمت،   (۲)سسرالی رشتہ کی وجہ سےحرمت،  (۳)رضاعت کی وجہ سےحرمت۔


نسب و قرابت کی وجہ سے حرمت



اپنی اولاد میں سے بیٹی، پوتی، پڑپوتی ایسے ہی نیچے تک اور نواسی پر نواسی وغیرہ نیچے تک، اور ماؤں میں سے اپنی حقیقی ماں، اور وہ عورت جس سے باپ نے نکاح کیا ،دادی،نانی ،پڑدادی ،پڑنانی وغیرہ اوپر تک اسی طرح رشتہ داروں میں اپنی حقیقی بہن اور سوتیلی وہ ساری بہنیں جو ایک ہی ماں باپ سے ہو ں یا باپ الگ ہوں تو ماں ایک ہوں یا ماں الگ ہو تو باپ ایک ہوں اور حقیقی پھوپھی یا حقیقی خالہ اور سوتیلی پھوپھی اور خالہ یعنی باپ کی سوتیلی بہن اسی طرح ماں کی سوتیلی بہن اور حقیقی بھتیجی اور حقیقی بھانجی اوران کی لڑکیاں اور پوتیاں نیچے تک اسی طرح حقیقی چچا اور حقیقی ماموں ان سب سے نکاح کرنا ہمیشہ ہمیش کے لیے حرام ہے۔ حوالہ
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِنْ لَمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا (النساء: ۲۳)۔


سسرالی رشتہ کی وجہ سے حرمت


سسرالی رشتہ سے حرمت  مصاہرت ثابت ہونے کی تین شکلیں ہیں:
(۱)کسی عورت سے نکاح کیا اوراس سے صحبت بھی کرلی۔
(۲)کسی عورت سے نکاح کیا لیکن اس سے صحبت نہیں کی البتہ اس کو نفسانی خواہش سے ہاتھ لگایا یا بوسہ دیا پھر اس کے بعد طلاق دیا ہو یا اسی کے نکاح میں باقی ہو۔
(۳)کسی اجنبی عورت سے بدکاری کی یا اس کو شہوت سے ہاتھ لگایا یا بوسہ دیا خواہ یہ جان بوجھ کر کیا ہو یا غلطی سے کیا ہو ۔
مذکورہ تمام صورتوں میں اس منکوحہ اور غیر منکوحہ عورت (بشرطیکہ یہ عورت اتنی بڑی ہو جس میں خواہش نفسانی پیدا ہو گئی ہو) کے اصول ماں ،دادی ،نانی وغیرہ اور فروع بیٹی، پوتی ،نواسی اور اس کے لڑکوں پوتوں، نواسوں کی بیویاں  یہ سب اس مرد پر حرام ہوجائیں گی۔حوالہ
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ (النساء: ۲۳)
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةً فَدَخَلَ بِهَا فَلَا يَحِلُّ لَهُ نِكَاحُ ابْنَتِهَا وَإِنْ لَمْ يَكُنْ دَخَلَ بِهَا فَلْيَنْكِحْ ابْنَتَهَا وَأَيُّمَا رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةً فَدَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا فَلَا يَحِلُّ لَهُ نِكَاحُ أُمِّهَا
(ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِيمَنْ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ يُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا هَلْ يَتَزَوَّجُ ابْنَتَهَا أَمْ لَا،حدیث نمبر:۱۰۳۶)
عَنِ النَّبِىِّ   إِذَا نَظَرَ الرَّجُلُ إِلَى فَرْجِ الْمَرْأَةِ حَرُمَتْ عَلَيْهِ أُمُّهَا وَابْنَتُهَا
(السنن الكبري باب الزِّنَا لاَ يُحَرِّمُ الْحَلاَلَ،حدیث نمبر:۱۴۳۴)
عن القعقاع بن يزيد الضبي قال سالت الحسن البصري عن رجل ضم اليه صبية بشهوة ايتزوج امها قال لا
( الحجة على أهل المدينة باب ما لا يجمع بينه في النكاح من الامهات والبنات:۳۶۷/۳)


رضاعت یعنی دودھ پلانے کی وجہ سے حرمت


عربی زبان میں دودھ پلانے کو رضاعت کہتے ہیں جو عورتیں کسی بچہ کو دودھ پلادیں تو وہ عورتیں اسلام کی نظر میں ماں کا درجہ رکھتی ہیں اور اس کا شوہر باپ کا درجہ ركهتا ہے لهذا جس طرح نسب كی وجہ سے ماں باپ پر بچے اور بچوں پر ماں باپ اور ایک دوسرے پراُن کے اصولی اور فروعی رشتہ دار حرام ہوتے ہیں؛ اِسی طرح رضاعت سے بھی یہ رشتے حرام ہوجاتے ہیں؛ البتہ اِس سے بعض صورتیں مستثنیٰ ہیں،جن کی تفصیل فقہ کی بڑی کتابوں مثلاً درمختار اور شامی وغیرہ میں ہے۔حوالہ
 عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بِنْتِ حَمْزَةَ لَا تَحِلُّ لِي يَحْرُمُ مِنْ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ هِيَ بِنْتُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ (بخاري بَاب الشَّهَادَةِ عَلَى الْأَنْسَابِ وَالرَّضَاعِ الْمُسْتَفِيضِ وَالْمَوْتِ الْقَدِيمِ،حدیث نمبر:۲۴۵۱)۔


ولی كا بیان




ولی کی تعریف اور اس کی صورتیں


عاقل بالغ شخص جس کی بات یا جس کا حکم دوسرے پر لاگو کیا جائے وہ ولی ہے،خواہ دوسرا آدمی جس پر یہ حکم لاگو کیا جارہا ہے وہ اس حکم کو پسند کرے یا نہ کرے، کوئی نابالغ یا پاگل آدمی کسی کا ولی نہیں بن سکتا۔
ولایت کا حق دو طرح کا ہوتا ہے:
(۱) ولایت اجبار۔ اس صورت میں ولی کا حکم ماننا ضروری ہوتا ہے اگر اس کا حکم نہ مانا جائے تب بھی وہ حکم جاری ہوجائے گا
(۲) ولایت ندب۔ اس صورت میں ولی کا حکم ماننا ضروری نہیں ہوتا، مان لے تو بہتر ہے، اوراگر اس کا حکم نہ مانا جائے تو وہ ختم ہوجائے گا۔حوالہ
الْوِلَايَةُ بِالنِّسْبَةِ إلَى الْمُوَلَّى عَلَيْهِ نَوْعَانِ :وِلَايَةُ حَتْمٍ وَإِيجَابٍ ، وَوِلَايَةُ نَدْبٍ وَاسْتِحْبَابٍ وَهَذَا عَلَى أَصْلِ أَبِي حَنِيفَةَ وَأَبِي يُوسُف... وَأَمَّا وِلَايَةُ الْحَتْمِ وَالْإِيجَابِ وَالِاسْتِبْدَادِ فَشَرْطُ ثُبُوتِهَا عَلَى أَصْلِ أَصْحَابِنَا كَوْنُ الْمُوَلَّى عَلَيْهِ صَغِيرًا أَوْ صَغِيرَةً أَوْ مَجْنُونًا كَبِيرًا أَوْ مَجْنُونَةً كَبِيرَةً سَوَاءً كَانَتْ الصَّغِيرَةُ بِكْرًا أَوْ ثَيِّبًا فَلَا تَثْبُتُ هَذِهِ الْوِلَايَةُ عَلَى الْبَالِغِ الْعَاقِلِ وَلَا عَلَى الْعَاقِلَةِ الْبَالِغَةِ۔(بدائع الصنائع فَصْلٌ: وَأَمَّا الَّذِي يَرْجِعُ إلَى الْمُوَلَّى عَلَيْهِ:۵/۳۵۷) ۔

بالغ لڑکے اور لڑکی پر ولایت اجبار نہیں ہوتا ہے اور نابالغ لڑکے اور لڑکی پر ولایت اجبار حاصل ہوتا ہے۔  حوالہ
ولی کون ہوگا
لڑکے اور لڑکی کا ولی سب سے پہلے اس کا باپ ہے اگر باپ نہ ہو تو دادا اگر دادانہ ہو تو پرداد ا اگر کوئی نہ ہو تو پھر اس کا حقیقی بھائی اگر حقیقی نہ ہو تو سوتیلا علاتی بھائی (باپ شریک بھائی) اگر یہ نہ ہو تو بھتیجا پھر بھتیجے کا لڑکا ولی ہوگا اگر یہ سب بالغ عاقل نہ ہوں تو پھر حقیقی چچا وہ نہ ہو تو سوتیلا چچا اگر یہ نہ ہو تو پھر حقیقی چچا کا لڑکا پھر سوتیلے چچا کا لڑکا، پھر اگر باپ دادا کا حقیقی یا سوتیلا چچا ہے تو وہ ولی ہوگا، اگر یہ نہ ہوں تو ان کے لڑکے یعنی باپ کے چچا زاد بھائی ولی ہونگے اگر مذکورہ بالا لوگوں میں سے کوئی نہ ہو تو پھر ماں ولی ہوگی، ماں نہ ہو تو پھر نانی، پھر دادی، پھر نانا، پھر حقیقی بہن پھر سوتیلی بہن (باپ شریک بہن) پھر ماں شریک بھائی بہن (جن کی ماں ایک، باپ الگ الگ ہوں)، پھر پھوپھی، پھر ماموں، پھر خالہ وغیرہ پھر پھوپھی زاد بھائی، ماموں زاد بھائی، پھر خالہ زاد بھائی وغیرہ۔ 
حوالہ
قَوْلُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: النِّكَاحُ إلَى الْعَصَبَاتِ
(بدائع الصنائع فَصْلٌ : وَأَمَّا بَيَانُ شَرَائِطِ الْجَوَازِ وَالنَّفَاذِ فَأَنْوَاعٌ مِنْهَ:۳۵۶/۵)
قال الحنفية:الولاية هي ولاية الإجبار فقط،وتثبت للأقارب العصبات،الأقرب فالأقرب؛ لأن النكاح إلى العصبات كما روي عن علي رضي الله عنه، وذلك على الترتيب الآتي: البنوة، ثم الأبوة، ثم الأخوة، ثم العمومة، ثم المعتق، ثم الإمام والحاكم، أي بالترتيب التالي:  الابن وابنه وإن نزل، الأب والجد العصبي (الصحيح) وإن علا، الأخ الشقيق والأخ لأب وأبناؤهما وإن نزلوا، العم الشقيق والعم لأب وأبناؤهما وإن نزلوا.
(الفقه الاسلامي وادلته من له الولاية وترتيب الأولياء:۹/۱۸۸) 



نکاح کے سلسلہ میں وکیل اورفضولی کا بیان




وکالت


بسا اوقات انسان اپنی کچھ ضرورت اور مجبوری کی وجہ سے اپنے کچھ ذاتی مسائل وغیرہ کسی اور کے ذریعہ انجام دینے کا محتاج ہوتا ہے  اس لیے کہ ہر انسان  اپنی تمام ضروریات خود ہی انجام نہیں دے سکتا ایسے وقت میں وہ اپنے مسائل کسی اور کے سپرد کرنا چاہتا ہے ۔ حوالہ
وَأَجْمَعَتْ الْأُمَّةُ عَلَى جَوَازِ الْوَكَالَةِ فِي الْجُمْلَةِوَلِأَنَّ الْحَاجَةَ دَاعِيَةٌ إلَى ذَلِكَ ؛ فَإِنَّهُ لَا يُمْكِنُ كُلَّ وَاحِدٍ فِعْلُ مَا يَحْتَاجُ إلَيْهِ ، فَدَعَتْ الْحَاجَةُ إلَيْهَا
(المغني كتاب الوكالة:۲۵۱/۱۰)

شریعت نے انسان کی اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اختلافات وغیرہ سے بچنے کے لیے کچھ اصول اور ضوابط بنائے ہیں، اس کی کچھ تفصیل بیان کی جارہی ہے۔



وکیل کی تعریف



وکیل:وکالت  سے ماخوذ ہے،وکالت کے لغوی معنی حوالہ کرنا اور دوسرے پر اعتماد کرناہے۔ حوالہ
وَكَلْت الْأَمْرَ إلَيْهِ وَكْلًا مِنْ بَابِ وَعَدَ وَوُكُولًا فَوَّضْتُهُ إلَيْهِ وَاكْتَفَيْتُ بِهِوَتَوَكَّلَ عَلَى اللَّهِ اعْتَمَدَ عَلَيْهِ وَوَثِقَ بِه
(المصباح المنير،حدیث نمبر:۱۰/۴۴۱)

اصطلاحی معنی:انسان کا کسی متعین شخص کو مخصوص تصرف میں اپنا قائم مقام بنانا۔ حوالہ
مَعْنَاهَا شَرْعًا : فَهُوَ إقَامَةُ الْإِنْسَانِ غَيْرَهُ مَقَامَ نَفْسِهِ فِي تَصَرُّفٍ مَعْلُومٍ
(الهنديةكِتَابُ الْوَكَالَةِ وَهُوَ مُشْتَمِلٌ عَلَى أَبْوَابٍ  الْبَابُ الْأَوَّلُ : فِي بَيَانِ مَعْنَاهَا شَرْعًاالاخ:۴۴۵/۲۶)

وکیل کے معنی: محافظ (اسم فاعل) کے ہیں، جیسا کہ قرآن کریم میں آیا ہے: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ    (آل عمران:۱۷۳)
اوروکیل کے دوسرے معنی  وہ شخص جس پر بھروسہ کیا گیا اورجس کو کوئی کام سپرد کیا گیا ہو(یہ اس معنی کے وقت اسم مفعول ہوتا ہے) حوالہ
وَالْوَكِيلُ فَعِيلٌ بِمَعْنَى مَفْعُولٍ لِأَنَّهُ مَوْكُولٌ إلَيْهِ وَيَكُونُ بِمَعْنَى فَاعِلٍ إذَا كَانَ بِمَعْنَى الْحَافِظِ وَمِنْهُ حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ
(المصباح المنير :۱۰/۴۴۱)




وکالت کے ارکان


 اس کے ارکان دو ہیں ۔(۱)ایجاب(۲)قبول
مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی کسی کو وکیل بنا نا چاہے تو جو الفاظ اس کو وکیل بنانے کے لیے استعمال کریگا اس کو 'ایجاب' اور وکالت کو قبول کرنے والے کے الفاظ کو 'قبول' کہتے ہیں ۔ حوالہ
وَأَمَّا بَيَانُ رُكْنِ التَّوْكِيلِ فَهُوَ الْإِيجَابُ وَالْقَبُولُ فَالْإِيجَابُ مِنْ الْمُوَكِّلِ أَنْ يَقُولَ : " وَكَّلْتُكَ بِكَذَا " أَوْ " افْعَلْ كَذَا " أَوْ " أَذِنْتُ لَكَ أَنْ تَفْعَلَ كَذَا " وَنَحْوُهُ وَالْقَبُولُ مِنْ الْوَكِيلِ أَنْ يَقُولَ : " قَبِلْتُ " وَمَا يَجْرِي مَجْرَاهُ
(بدائع الصنائع كِتَابُ الْوَكَالَةِ:۴۳۲/۱۲)

موکل، وکیل:جو کسی کو وکالت سپرد کرے وہ مؤکل ہے۔ اور جو خود کسی دوسرے کی وکالت کو قبول کرے  اس کو وکیل کہتے ہیں۔



وکیل بننے کے شرائط:


(۱)عاقل ہونا۔
(۲)بالغ ہونا یا ایسا نابالغ کہ جو معاملہ اس كے حوالہ کيا گیا ہےوه اس کو سمجھ سکتا ہو۔
(۳)جس شخص کو وکیل بنایا جائے وہ متعین شخص ہے۔
(۴) وکیل کو یہ علم ہو کہ وہ فلاں آدمی کا فلاں معاملہ میں وکیل ہے۔ حوالہ
عن أُمّ سَلَمَةَ قَالَتْ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَ اَحَدَكُمْ مُصِيبَةٌ فَلْيَقُلْ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ عِنْدَكَ احْتَسَبْتُ مُصِيبَتِي وَأْجُرْنِي فِيهَا وَأَبْدِلْنِي مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهَا…وَأَمَّا الْأَوْلِيَاءُ فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْهُمْ شَاهِدٌ وَلَا غَائِبٌ إِلَّا سَيَرْضَانِي قُلْتُ يَا عُمَرُ قُمْ فَزَوِّجْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنِّي لَا أَنْقُصُكِ شَيْئًا مِمَّا أَعْطَيْتُ أُخْتَكِ فُلَانَةَ رَحَيَيْنِ وَجَرَّتَيْنِ وَوِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ۔(مسند احمد مسند ام سلمة،حدیث نمبر:۲۵۴۴۸)،وَأَمَّا الَّذِي يَرْجِعُ إلَى الْوَكِيلِ فَهُوَ أَنْ يَكُونَ عَاقِلًا ، فَلَا تَصِحُّ وَكَالَةُ الْمَجْنُونِ ، وَالصَّبِيِّ الَّذِي لَا يَعْقِلُ ، لِمَا قُلْنَاوَأَمَّا الْبُلُوغُ ، وَالْحُرِّيَّةُ ، فَلَيْسَا بِشَرْطٍ لِصِحَّةِ الْوَكَالَةِ ، فَتَصِحُّ وَكَالَةُ الصَّبِيِّ الْعَاقِلِ ، وَالْعَبْدِ ، مَأْذُونَيْنِ كَانَا أَوْ مَحْجُورَيْنِ وَهَذَا عِنْدَ أَصْحَابِنَا۔(بدائع الصنائع كِتَابُ الْوَكَالَةِ:۴۳۵/۱۲)۔

مسئلہ:اگر کوئی بالغ مرد یا عورت کسی شخص کو اپنے نکاح کا ولی بنادے یعنی اس کو یہ اختیار دیدے کہ تو جس سے چاہے میرا نکاح کردے تو وہ وکیل جس کے ساتھ نکاح کردیگا صحیح ہوجائے گا۔ حوالہ
عن أَبُي جَعْفَرٍ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ الضَّمْرِىَّ إِلَى النَّجَاشِىِّ فَزَوَّجَهُ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِى سُفْيَانَ وَسَاقَ عَنْهُ أَرْبَعَمِائَةِ دِينَار۔(السنن الكبري للبيهقي باب الْوَكَالَةِ فِى النِّكَاحِ:۱۴۱۶۹)۔

مسئلہ: نکاح کا وکیل بناتے وقت موکل نے جتنا مہر مقرر کرنے کے لیے کہا ہے وہ وکیل اس کے خلاف نہ کرے اگر خلاف کریگا تو نکاح صحیح نہ ہوگا البتہ مؤکل بعد میں اپنی رضا مندی ظاہر کردے تو نکاح ہوجائے گا، اسی طرح نکاح کے لیے  لڑکی یا لڑکے کے اوصاف مؤکل یا مؤکلہ نے بتائے ہوں تو وکیل کو ان سب کا لحاظ رکھنا ضروری ہوگا اگر اس میں کچھ کمی ہوجائے تو نکاح صحیح نہ ہوگا البتہ بعد میں رضا مندی ظاہر کردے تو درست ہوجائے گا۔ حوالہ
 وَيُشْتَرَطُ لِلُزُومِ عَقْدِ الْوَكِيلِ مُوَافَقَتُهُ فِي الْمَهْرِ الْمُسَمَّى فَلِذَا قَالَ فِي الْخَانِيَّةِ لَوْ وَكَّلَهُ فِي أَنْ يُزَوِّجَهُ فُلَانَةَ بِأَلْفِ دِرْهَمٍ فَزَوَّجَهَا إيَّاهُ بِأَلْفَيْنِ إنْ أَجَازَ الزَّوْجُ جَازَ وَإِنْ رَدَّ بَطَلَ النِّكَاحُ۔(البحر الرائق فَصْلٌ حَاصِلُهُ بَعْضُ مَسَائِلِ الْوَكِيلِ وَالْفُضُولِيِّ:۱۹۹/۸)۔




فضولی


فضولی: اس شخص کو کہتے ہیں جو نہ خود صاحب معاملہ ہو نہ صاحب معاملہ کا ولی ہو اور نہ وکیل ہو؛ بلکہ ایک عام آدمی ہو جو کسی کی طرف سے معاملہ کرلے تو اس کا یہ معاملہ اصل صاحب کے اختیار پر موقوف رہیگا؛ اسی طرح نکاح کے سلسلہ میں بھی ہے کہ وہ کسی لڑکے یا لڑکی کا نکاح ان کی اجازت کے بغیر کردے اور بعد میں اس کو اس کی اطلاع کردے تو وہ اسی وقت اسی مجلس میں اس پر راضی ہوجائیں تو نکاح ہوجائے گا۔ حوالہ

 كُلُّ عَقْدٍ صَدَرَ مِنْ الْفُضُولِيِّ وَلَهُ قَابِلٌ يُقْبَلُ سَوَاءٌ كَانَ ذَلِكَ الْقَابِلُ فُضُولِيًّا آخَرَ أَوْ وَكِيلًا أَوْ أَصِيلًا انْعَقَدَ مَوْقُوفًا هَكَذَا فِي النِّهَايَةِ وَشَطْرُ الْعَقْدِ يَتَوَقَّفُ عَلَى الْقَبُولِ فِي الْمَجْلِسِ وَلَا يَتَوَقَّفُ عَلَى مَا وَرَاءَ الْمَجْلِسِ ، كَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ۔(البحر الرائق الْبَابُ السَّادِسُ فِي الْوَكَالَةِ بِالنِّكَاحِ وَغَيْرِهَا:۱۱۸/۷)




کفائت (برابری) کا بیان




کفائت کسے کہتے ہیں


ازدواجی زندگی کو خوشگوار اور دائمی بنانے اوران میں زیادہ محبت و مودّت پیدا کرنے کے لیے شریعت نے نکاح میں دوسری قیودات کے ساتھ یہ قید بھی لگادی ہے کہ رشتہ قائم کرنے میں دینی، معاشی اور معاشرتی مناسبت کا بھی لحاظ کیا جائے ورنہ عام طور پر اس کے بغیر ازدواجی زندگی میں خوشگواری کا پیدا ہونا مشکل ہوتا ہے اورجب اس میں سکون اور خوشگواری نہ ہوگی تو نکاح کا اصل مقصد ہی فوت ہوجائے گا، اسی مناسبت اور برابری کو اسلامی شریعت میں ’کفائت‘ کہتے ہیں۔ حوالہ
 عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا تنكح النساء إلا من الأكفاء ولا يزوجهن إلا الأولياء ولا مهر د ون عشرة د راهم۔(مسند ابي يعلي تابع مسند جابر،حدیث نمبر:۲۰۹۴)، ( فَصْلٌ فِي الْأَكْفَاءِ ) .جَمْعُ كُفْءٍ بِمَعْنَى النَّظِيرِ لُغَةً ، وَالْمُرَادُ هُنَا : الْمُمَاثَلَةُ بَيْنَ الزَّوْجَيْنِ فِي خُصُوصِ أُمُورٍ أَوْ كَوْنُ الْمَرْأَةِ أَدْنَى وَهِيَ مُعْتَبَرَةٌ فِي النِّكَاحِ ؛ لِأَنَّ الْمَصَالِحَ إنَّمَا تَنْتَظِمُ بَيْنَ الْمُتَكَافِئِينَ عَادَةً ؛ لِأَنَّ الشَّرِيفَةَ تَأْبَى أَنْ تَكُونَ مُسْتَفْرَشَةً لِلْخَسِيسِ بِخِلَافِ جَانِبِهَا ؛ لِأَنَّ الزَّوْجَ مُسْتَفْرِشٌ فَلَا يَغِيظُهُ دَنَاءَةُ الْفِرَاشِ۔(البحر الرائق  فَصْلٌ فِي الْأَكْفَاءِ:۱۶۰/۸)۔



کفائت (برابری) کن چیزوں میں دیکھی جائے



جن چیزوں میں برابری دیکھی جاتی ہے وہ یہ ہیں:
(۱)اسلام،    (۲)خاندان،    (۳)پیشہ،    (۴)حریت،    (آزاد ہونا، غلام نہ ہونا)،    (۵)مال،    (۶)دیانت و تقوی۔
(۱)اسلام: میں برابری کا مطلب یہ ہے کہ اس کے باپ دادا بھی کم از کم مسلمان ہوں۔
حوالہ
 والمراد به إسلام الأصول أي الآباء، فمن له أبوان مسلمان كفء لمن كان له آباء في الإسلام، ومن له أب واحد في الإسلام لا يكون كفئاً لمن له أبوان في الإسلام؛ لأن تمام النسب بالأب والجد۔(الفقه الاسلامي وادلته ما تكون فيه الكفاءة، أو أوصاف الكفاءة:۲۲۹/۹)۔

(۲)خاندان: میں برابری کا مطلب یہ ہے کہ پسندیدہ اور قابل تعریف خاندان ہو جيسے علم ، بہادری(نہ کہ ظلم میں)،سخاوت اور تقویٰ وغیرہ میں جن سے خاندان کی عزت بڑھتی ہے۔حوالہ
المراد بالنسب: صلة الإنسان بأصوله من الآباء والأجداد. أما الحسب: فهو الصفات الحميدة التي يتصف بها الأصول أو مفاخر الآباء، كالعلم والشجاعة والجود والتقوى.( الفقه الاسلامي وادلته ما تكون فيه الكفاءة، أو أوصاف الكفاءة:۲۳۱/۹)۔

(۳)پیشہ: میں برابری کا مطلب یہ ہے کہ ایسا ذریعہ معاش جو ماحول اور عرف میں بہتر سمجھا جاتا ہو اگر کوئی پیشہ عرف میں حقیر و کم درجہ والا ہو تو اسی طرح کے پیشہ والوں میں نکاح کیا جائے۔حوالہ

وَأَمَّا الْحِرْفَةُ ، فَقَدْ ذَكَرَ الْكَرْخِيُّ أَنَّ الْكَفَاءَةَ فِي الْحِرَفِ ، وَالصِّنَاعَاتِ مُعْتَبَرَةٌ عِنْدَ أَبِي يُوسُفَ ، فَلَا يَكُونُ الْحَائِكُ كُفْئًا لِلْجَوْهَرِيِّ وَالصَّيْرَفِيِّ ، وَذُكِرَ أَنَّ أَبَا حَنِيفَةَ بَنَى الْأَمْرَ فِيهَا عَلَى عَادَةِ الْعَرَبِ أَنَّ مَوَالِيهمْ يَعْمَلُونَ هَذِهِ الْأَعْمَالَ لَا يَقْصِدُونَ بِهَا الْحِرَفَ ، فَلَا يُعَيَّرُونَ بِهَا ، وَأَجَابَ أَبُو يُوسُفَ عَلَى عَادَةِ أَهْلِ الْبِلَادِ أَنَّهُمْ يَتَّخِذُونَ ذَلِكَ حِرْفَةً ، فَيُعَيَّرُونَ بِالدَّنِيءِ مِنْ الصَّنَائِعِ ، فَلَا يَكُونُ بَيْنَهُمْ خِلَافٌ فِي الْحَقِيقَةِ۔(بدائع الصنائع فصل الْكَفَاءَةَ فِي الْحِرَفِ ، وَالصِّنَاعَاتِ:۱۲۰/۶)۔

(۴)حریت: یعنی کوئی آزاد عورت ہے تو اس کا کفو آزاد مرد ہے نہ کہ غلام۔حوالہ

وَمِنْهَا الْحُرِّيَّةُ ؛ لِأَنَّ النَّقْصَ ، وَالشَّيْنَ بِالرِّقِّ ، فَوْقَ النَّقْصِ ، وَالشَّيْنِ بِدَنَاءَةِ النَّسَبِ ، فَلَا يَكُونُ الْقِنُّ ، وَالْمُدَبَّرُ ، وَالْمُكَاتَبُ كُفْئًا لِلْحُرَّةِ بِحَالٍ۔(بدائع الصنائع فصل فَي مَا تُعْتَبَرُ فِيهِ الْكَفَاءَةُ وَمِنْهَا الْحُرِّيَّةُ:۱۱۶/۶) -

(۵)مال: مالدار سے مراد ہروہ شخص ہے جو مہر اور نفقہ وغیرہ دینے پر قدرت رکھتا ہو۔حوالہ

و تعتبر في المال وهو أن يكون مالكا للمهر والنفقة وهذا هو المعتبر في ظاهر الرواية۔(الهدية فصل في الكفاءة:۱۹۵/۱)۔

(۶)دیانت و تقوی: مطلب یہ ہے کہ وہ شخص علانیہ گناہ کرنے والا اور شرابی وغیرہ نہ ہو، فاسق وفاجر نہ ہو ورنہ وہ مومن کا کفو نہ ہوگا۔حوالہ

أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوُونَ                                       (السجدة:۱۸)۔




کفو (برابری) میں اعتبار کس کا ہوگا



(۱)کفو(برابری) کا اعتبار صرف مرد کی طرف سے ہے یعنی مرد عورت کے کفو میں ہونا چاہئے، عورت اگر مرد کے کفو میں  نہ ہو تو  کوئی حرج نہیں اور ابتدائے نکاح میں کفو کا اعتبار ہوگا بعد میں کفو ختم ہوجائے تو کچھ حرج نہیں جیسے کوئی شخص نکاح کے وقت پرہیز گار تھا بعد میں بدکار ہوگیا تو یہ نکاح فسخ نہ ہوگا۔ حوالہ
فلا بد من اعتبار الكفاءة من جانب الرجل، لا من جانب المرأة؛ لأن الزوج لا يتأثر بعدم الكفاءة عادة۔(الفقه الاسلامي وادلته رأى جمهور الفقهاء منهم المذاهب الأربعة:۲۲۰/۹)۔

(۲)کفائت کے لیے دین اور دیانت کے علاوہ کسی اور چیز میں زیادہ شدت نہیں برتی جائے گی اس لیے کہ اسلام میں حسب ونسب حسن وجمال، مال و دولت اورپیشہ وغیرہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے یہ ساری چیزیں عارضی ہیں اور اصل چیز دین اور تقوی ہے(ان تمام چیزوں میں کفو ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے پیش نظر رکھا گیا ہے لیکن ضروری قرار نہیں دیا گیا۔  حوالہ
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ۔ (الحجرات:۱۳)، عن جابر بن عبد الله قال : خطبنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في وسط أيام التشريق خطبة الوداع ، فقال : يا أيها الناس ، إن ربكم واحد ، وإن أباكم واحد ، ألا لا فضل لعربي على عجمي ، ولا لعجمي على عربي ، ولا لأحمر على أسود ، ولا أسود على أحمر ، إلا بالتقوى۔(شعب الايمان ربكم واحد ، وإن أباكم واحد ، ألا لا فضل لعربي،حدیث نمبر:۴۹۲۱)۔



مہر کا بیان


مہر کی حقیقت

 مہروہ چیز ہے جو عقد نکاح کی وجہ سے شوہر کی طرف سے عورت کو اس لیے دیا جاتا ہے کہ اس نے خاص منافع کا اس کو مالک بنادیاہے۔ حوالہ
المهر: هو المال الذي تستحقه الزوجة على زوجها بالعقد عليها أو بالدخول بها حقيقة۔(الفقه الاسلامي وادلته تعريف المهر وحكمه وحكمته وسبب إلزام الرجل به:۲۳۷/۹)۔

مہر کے تقریباً دس نام  ہیں:     (۱)صداق،     (۲)مہر،     (۳)نحلۃ،     (۴)فريضہ،     (۵)حباء،     (۶)اجر،     (۷)عقر،     (۸)علائق،     (۹)صدقۃ،     (۱۰)عطیۃ حوالہ
 قَالَ فِي النَّهْرِ وَقَدْ جَمَعَهَا بَعْضُهُمْ فِي قَوْلِهِ : صَدَاقٌ وَمَهْرٌ نِحْلَةٌ وَفَرِيضَةٌ حِبَاءٌ وَأَجْرٌ ثُمَّ عُقْرٌ عَلَائِقُ لَكِنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ الْعَطِيَّةَ وَالصَّدَقَةَ
(رد المحتار بَابُ الْمَهْرِ وَمِنْ أَسْمَائِهِ :۴۹۴/۹)

مہر کیوں ضروری ہے
 اسلام ازدواجی تعلق کو ایک مقدس اور محترم رشتہ سمجھتا ہے اورچونکہ مرد خاندانی نظام میں ذمہ دار کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے گو یا وہ اپنی بیوی کے جسم کے مخصوص حصہ کا مالک ہوتا ہے اور شریعت کے دائرہ میں ره كر  اس کے لیے عورت سے فائدہ اٹھانا جائز ہوتا ہے،دوسری بات یہ ہے کہ یہ رشتہ نکاح دنیا کی مخلوقات میں سے صرف انسان ہی  کے ساتھ مخصوص ہے اور یہ انسان پر اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے کیونکہ اس (نکاح) سے خاندانوں کا وجود اور نسب وغیرہ کی حفاظت ہوجاتی ہے اس  لیےرشتہ کی اہمیت اور عصمت نسوانی کے احترام کے طور پر نکاح کے ساتھ مہر کو ضروری قرار دیاگیا ہے، یہ عورت یا اس کی عصمت کی قیمت نہیں، ایسا نہیں ہے کہ مرد مہر ادا کرکے عورت کا مالک بن جاتا ہے بلکہ شوہر کی طرف سے وہ ایک تحفہ احترام ہے جو وہ اپنی رفیقۂ حیات کے لیے پیش کرتا ہے۔ حوالہ
 والحكمة من وجوب المهر: هو إظهار خطر هذا العقد ومكانته، وإعزاز المرأة وإكرامها، وتقديم الدليل على بناء حياة زوجية كريمة معها، وتوفير حسن النية على قصد معاشرتها بالمعروف، ودوام الزواج. وفيه تمكين المرأة من التهيؤ للزواج بما يلزم لها من لباس ونفقة۔(الفقه الاسلامي وادلته تعريف المهر وحكمه وحكمته: ۲۳۹/۹)۔






مہر کی قسمیں اور ان کی تعریفات

مہر کی چار قسمیں:     (۱)مہر معجل،     (۲)مہر مؤجل،     (۳)مہر مسمی،     (۴)مہر مثل۔
(۱) مہر معجل: وہ مہر جس کے علی الفور ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہو، یعنی نکاح کے بعد فورا ادا کردیا جائے۔ حوالہ
 إذَا كَانَ الْمَهْرُ مُعَجَّلًا ، بِأَنْ تَزَوَّجَهَا عَلَى صَدَاقٍ عَاجِلٍ أَوْ كَانَ مَسْكُوتًا عَنْ التَّعْجِيلِ وَالتَّأْجِيلِ ؛ لِأَنَّ حُكْمَ الْمَسْكُوتِ حُكْمُ الْمُعَجَّلِ۔(بدائع الصنائع  فَصْلٌ  : وَأَمَّا بَيَانُ مَا يَجِبُ بِهِ الْمَهْرُ:۱۲/۶)۔

(۲) مہر مؤجل:وہ مہر جس کی ادائیگی کا علی الفور وعدہ نہ ہو بلکہ کسی مدت کے ساتھ خاص کردیا جائے،خواہ وہ مدت معلوم ہو یا نہ ہو۔ حوالہ
 إذَا كَانَ مُؤَجَّلًا بِأَنْ تَزَوَّجَهَا عَلَى مَهْرٍ آجِلٍ۔(بدائع الصنائع  فَصْلٌ  : وَأَمَّا بَيَانُ مَا يَجِبُ بِهِ الْمَهْرُ:۱۲/۶)۔

(۳) مہر مسمی: وہ مہر جس کی مقدار عقد نکاح کے وقت متعین کردی گئی ہو۔ حوالہ
وقد فرضتم لهن فريضة، فنصف ما فرضتم (۲۳۷)أما المهر المسمى: فهو ما سمي في العقد أو بعده بالتراضي، بأن اتفق عليه صراحة في العقد، أو فرض للزوجة بعده بالتراضي، أو فرضه الحاكم۔(الفقه الاسلامي وادلته أنواع المهر وحالات وجوب كل نوع:۲۵۲/۹)۔)

(۴) مہر مثل: (۴)مہر مثل: آزاد عورت (جو باندی نہ ہو اس) کا مہر مثل وہ مہر ہے جو اس کے باپ کے خاندان کی ان عورتوں کا ہو جو تیرہ باتوں میں  اس کے مثل ہوں۔   (۱)عمر،   (۲)جمال،   (۳)مال،   (۴)شہر،   (۵)زمانہ،   (۶)عقل،   (۷)دینداری،   (۸)بکارت (کنواری) اور ثیوبت(جو کنواری نہ ہو)،   (۹)علم،   (۱۰)ادب،   (۱۱)اخلاق،   (۱۲)صاحب اولاد ہونا یا نہ ہونا،   (۱۳) شوہر کا اوصاف میں یکساں ہونا۔
ليكن ان چيزوں میں  مكمل طور پر يكساں ہونا ضروری نہیں، بلکہ فی الجملہ برابری كافی ہے۔ حوالہ
وأما مهر المثل :فقد حدده الحنفية: بأنه مهر امرأة تماثل الزوجة وقت العقد من جهة أبيها، لا أمها إن لم تكن من قوم أبيها، كأختها وعمتها وبنت عمها، في بلدها وعصرها. وتكون المماثلة في الصفات المرغوبة عادة: وهي المال والجمال والسن والعقل والدين؛ لأن الصداق يختلف باختلاف البلدان، وباختلاف المال والجمال والسن والعقل والدين، فيزداد مهر المرأة لزيادة مالها وجمالها وعقلها ودينها وحداثة سنها، فلا بد من المماثلة بين المرأتين في هذه الصفات، ليكون الواجب لها مهر مثل نسائها. فإن لم يوجد من تماثلها من جهة أبيها، اعتبر مهر المثل لامرأة تماثل أسرة أبيها في المنزلة الاجتماعية. فإن لم يوجد فالقول للزوج بيمينه؛ لأنه منكر للزيادة التي تدعيها المرأة۔(الفقه الاسلامي وادلته أنواع المهر وحالات وجوب كل نوع:۲۵۳/۹)۔






مہر  کے احکام


(۱)جس چیز کو مہر بنایا جائے وہ شریعت کی نظر میں مال ہولہذا ا اگر کوئی خنزیر یا شراب کو مہر بنائے تو صحیح نہ ہوگا کیونکہ یہ دونوں چیزیں شریعت میں مال نہیں سمجھی جاتی اور وہ موجود ہو اور اس کو حوالہ کرنے پر قادر ہو۔ حوالہ
 شَرَائِطُ مِنْهَا .أَنْ يَكُونَ الْمُسَمَّى مَالًا مُتَقَوِّمًا وَهَذَا عِنْدَنَا۔(بدائع الصنائع فصل بَيَانُ مَا يَصِحُّ تَسْمِيَتُهُ مَهْرًا وَمَا لَا يَصِحُّ:۴۷۵/۵)،فقال الحنفية:المهر:هوكل مال متقوم معلوم مقدور على تسليمه.فيصح كون المهرذهباً أوفضاً،مضروبة أوسبيكة، أي نقداً أو حلياً ونحوه، ديناً أوعيناً،ويصح كونه فلوساً أو أوراقاً نقدية، مكيلاً أو موزوناً، حيواناً أوعقاراً،أوعروضاً تجارية كالثياب وغيرها.(الفقه الاسلامي وادلته ضوابط لما يصلح أن يكون مهراً وما لا يصلح:۲۴۵/۹)۔

(۲) جس چیز کو مہر بنایا جائے اس کی قیمت دس درہم سے کم نہ ہو اور ایک درہم دو ماشہ ڈیڑھ رتی کا ہوتا ہے۔(جس کی مقدار آج کل کے وزن کے اعتبار سے تیس گرام آٹھ سوملی گرام ہوتی ہے)۔ حوالہ
عَنْ عَلِىٍّ قَالَ لاَ تُقْطَعُ الْيَدُ إِلاَّ فِى عَشْرَةِ دَرَاهِمَ وَلاَ يَكُونُ الْمَهْرُ أَقَلَّ مِنْ عَشْرَةِ دَرَاهِمَ۔(دار قطني الحدود والديات وغيرها،حدیث نمبر:۳۵۰۱
ترجمہ : حضرت علی سے روایت ہے کہ نہ کاٹا جائیگا ہاتھ مگر دس درہم (کی مالیت کی چوری) میں اور نہ ہو مہر کم دس درہم سے.
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُنْكَحُ النِّسَاءُ إِلا مِنَ الأَكْفَاءِ ، وَلا يُزَوِّجُهُنَّ إِلا الأَوْلِيَاءُ ، وَلا مَهْرَ دُونَ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ " .[مسند أبي يعلى الموصلي » تَابِعْ : مُسْنَدُ جَابِرٍ ... رقم الحديث: 2064]
ترجمہ : حضرت جابر، رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے مروی ہیں کہ مت کرو نکاح عورتوں کا مگر کفو (برابری) میں ، اور مت جوڑو بناؤ انھیں مگر ولی (سرپرست کی اجازت و رضامندگی) کے ، اور نہ مہر دو علاوہ دس دراہم کے.
اور دس درہم کا وزن موجودہ گرام کے حساب سے ۳۰ گرام ۶۱۸ ملی گرام (30.618gm) ہوتا ہے۔ اور مہر فاطمی کی مقدار پانچ سو درہم ہے، مشکاة وغیرہ کتب حدیث میں روایت موجود ہے اور پانچ سو درہم کا وزن موجودہ گرام کے اعتبار سے ڈیڑھ کلو ۳۰ گرام ۹۰۰ ملی گرام (1.539kg)چاندی ہے۔ خلاصہ یہ کہ مہر کی اقل مقدار شریعت میں متعین ہے، اکثر کی مقدار متعین نہیں۔ بہت سے حضرات اتباع سنت کی نیت سے مہرفاطمی طے کرتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ شوہر، بیوی دونوں کی حیثیت کا خیال کرکے مہر مقرر کیا جائے۔

(۳مہر کی ادائیگی واجب  ہے یہاں تک کہ اگر کوئی شخص اس شرط پرنکاح کرے کہ اس کا کچھ مہر نہ ہوگا، جب بھی نکاح درست ہوجائے گا اورمہرِمثل واجب ہوگا۔حوالہ
وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ كِتَابَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُمْ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً(النساء: ۲۴) عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ قَالَاأُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا فَتُوُفِّيَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ سَلُوا هَلْ تَجِدُونَ فِيهَا أَثَرًا قَالُوا يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا نَجِدُ فِيهَا يَعْنِي أَثَرًا قَالَ أَقُولُ بِرَأْيِي فَإِنْ كَانَ صَوَابًا فَمِنْ اللَّهِ لَهَا كَمَهْرِ نِسَائِهَا لَا وَكْسَ وَلَا شَطَطَ وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ فَقَامَ رَجُلٌ مَنْ أَشْجَعَ فَقَالَ فِي مِثْلِ هَذَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا فِي امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا بَرْوَعُ بِنْتُ وَاشِقٍ تَزَوَّجَتْ رَجُلًا فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَقَضَى لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ صَدَاقِ نِسَائِهَا وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ فَرَفَعَ عَبْدُ اللَّهِ يَدَيْهِ وَكَبَّرَ(النسائي إِبَاحَةُ التَّزَوُّجِ بِغَيْرِ صَدَاقٍ ۳۳۰۲) عن عطاء الخراساني أن عليا وابن عباس سئلا عن رجل تزوج امرأة وشرطت عليه ان بيدها الفرقة والجماع وعليها الصداق ، فقالا : عميت عن السنة ووليت الامر غير أهله عليك الصداق وبيدك الفراق والجماع(كنز العمال أحكام النكاح ۴۵۶۷۱)۔
(۴)اگر نكاح صحيح ہو تو صرف نكاح سے ہی مہر واجب ہوجاتا ہے اور اگر فاسد ہو تو دخول كےبعد واجب ہوتا ہےحوالہ
(۵) نکاح کے وقت یا نکاح کے بعد باہمی رضا مندی سے مہر متعین ہوگیا، شوہر نے بیوی کے ساتھ خلوت صحيحہ (يا دخول) بھی کرلیا، اس کے بعد طلاق یا علیحدگی کی نوبت آئی،یاخلوت تونہیں ہوئی لیکن شوہر کا انتقال ہوگیا، ایسی صورت میں پورا مہر متعین (بشرطیکہ اس کی مقدار دس درہم سے زیادہ ہو) واجب ہوگا۔حوالہ
عن محمد بن ثوبان ، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال : « من كشف المرأة فنظر إلى عورتها فقد وجب الصداق (مراسيل ابي داود، من كشف المرأةالخ۱۹۹)۔
(۶) نکاح کے وقت مہر متعین ہوگیا اور پھر خلوت صحيحہ  سے پہلے ہی طلاق یا علیحدگی ہوگئی ہو، اس صورت میں مہر متعین کا آدھا ملے گا۔ حوالہ
وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ(البقرة: ۲۳۷)۔
(۷) نکاح کے وقت مہر متعین ہی نہ کیا، یا ایسی چیز کو مہر بنایا، جس میں مہر بننے کی صلاحیت نہیں، یا اس شرط پر نکاح کیا کہ اس کا کوئی مہر ہی نہ ہوگا اورخلوت کے بعد علیحدگی ہوگئی، یا خلوت تو نہیں ہوئی، لیکن شوہر کا انتقال ہوگیا، ان صورتوں میں عورت کا مہر مثل واجب ہوگا۔ حوالہ
عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ تَزَوَّجَهَا رَجُلٌ فَمَاتَ عَنْهَا وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا فَاخْتَلَفُوا إِلَيْهِ قَرِيبًا مِنْ شَهْرٍ لَا يُفْتِيهِمْ ثُمَّ قَالَ أَرَى لَهَا صَدَاقَ نِسَائِهَا لَا وَكْسَ وَلَا شَطَطَ وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ فَشَهِدَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ الْأَشْجَعِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ بِمِثْلِ مَا قَضَيْتَ (النسائي إِبَاحَةُ التَّزَوُّجِ بِغَيْرِ صَدَاقٍ ۳۳۰۳)۔
(۸) نکاح کے وقت مہر متعین نہیں ہوا،یا ایسی چیز کو مہر بنایا گیا، جس میں مہر بننے کی صلاحیت نہیں اور خلوت سے پہلے ہی زوجین میں علیحدگی ہوگئی، تو اب ایسی عورت کے لیے متعہ واجب ہوگا، یہ بات پیش نظر رہے کہ جس عورت کا مہر عقد کے وقت متعین نہ ہوا ہو، بعد میں باہمی رضا مندی سے طے ہوا تو، اگر خلوت سے پہلے ہی علیحدگی ہو جائے تو اس کا مہر غیر متعین ہی مقصود ہوگا اور وہ متعہ کی مستحق ہوگی،نہ کہ مہر مثل کی۔ حوالہ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا فَمَتِّعُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا(الاحزاب: ۴۹)۔
(۹) اگرزندگی میں مہرادا نہیں کیا، توموت کے بعد اس کے ترکہ میں سے مہرادا کیا جائے گا اور مہر کی ادائیگی، وصیت اور میراث کی تقسیم پرمقدم ہوگی؛ اگرشوہر وبیوی دونوں کاانتقال ہوگیا، مہرمتعین توتھا؛ لیکن ادا نہ ہوا، توعورت کے ورثاء شوہر کے متروکہ سے مہروصول کریں گے۔ حوالہ
وإذا مات الزوجان وقد سمى لها مهرا فلورثتها أن يأخذوا ذلك من ميراث الزوج(الهداية باب المهر:۱۹۸/۱)۔
(۱۰) عقد کے بعد مہر میں اضافہ اورکمی درست ہے اورمہر کی ادائیگی میں اس کا عتبار ہے،البتہ اگر مہر میں شوہر کی طرف سے رضا کارانہ اضافہ ہوجائے اورخلوت سے پہلے ہی طلاق کی نوبت آجائے، تو صرف عقد کے وقت مقررہ مہر کا نصف واجب ہوگا۔حوالہ
وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرَاضَيْتُمْ بِهِ مِنْ بَعْدِ الْفَرِيضَةِ (النساء: ۲۴)فَأَمَّا إذَا زَادَ فَالزِّيَادَةُ لَا تَخْلُو إمَّا إنْ كَانَتْ فِي الْمَهْرِ أَوْ عَلَى الْمَهْرِ فَإِنْ كَانَتْ عَلَى الْمَهْرِ بِأَنْ سَمَّى الزَّوْجُ لَهَا أَلْفًا ثُمَّ زَادَهَا بَعْدَ الْعَقْدِ مِائَةً ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ الدُّخُولِ بِهَا فَلَهَا نِصْفُ الْأَلْفِ وَبَطَلَتْ الزِّيَادَةُ فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ (بدائع الصنائع فصل بَيَان مَا يَسْقُطُ بِهِ نِصْفُ الْمَهْرِ۴۶/۶)۔










متعہ کا مقصد


اسلام خیر خواہی اور حسن سلوك والا مذہب ہے اور ہر مرحلہ پر ہمدردی اور رواداری سكھاتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگرکسی عورت کونکاح میں رکھنا ہے توبھلے طریقے پررکھو اور اگر اُسے چھوڑنا  ہے(گرچہ چھوڑنا اچھی بات نہیں) توبھلے طریقے پرچھوڑ دو فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْتَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ (البقرۃ:۲۲۹) بہر حال متعہ کا مقصد  اصل میں بھلے طریقہ پرحسنِ سلوک کے ساتھ بیوی کورخصت کرنا ہے کہ جب ایک عورت مرد کی زندگی سے جدا ہوتو آخر اُسے بہتر سلوک کے ساتھ رخصت کیا جائے کہ یہ گذشتہ زندگی کی رفاقت کا تقاضا بھی ہے اور اس سے توقع ہے کہ تلخیاں بھی کچھ نہ کچھ کم ہونگی۔

متعہ کی مقدار


متعہ کی کوئی مقدار متعین نہیں؛ بلکہ عرف وعادت اور زن وشوہر کے حالات پرموقوف ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے معروف طریقہ پر متعہ کا حکم دیا ہے: مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِينَ (البقرۃ:۲۳۶) اور اسی آیت میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ خوش حال اور تنگ دست شوہر کواپنے حالات کے موافق متعہ ادا کرنا چاہئے توگویا مرد کے معاشی حالات کوبھی ملحوظ رکھا جائے گا اور سماجی عرف کوبھی وَمَتِّعُوهُنَّ عَلَى الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَعَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ (البقرۃ:۲۳۶) ،نيز معروف کی رعایت اس وقت تك نہیں ہوسکتی جب تک كہ عورت کا معیارِ زندگی اور معیارِ پسندیدگی بھی ملحوظ ہو، اس لیے ان تینوں کا خیال کرنا چاہئے۔
عام طور پر فقہاء نے متعہ کی حیثیت سے ایک جوڑے کپڑے کا ذکر کیا ہے، جوکرتا اوڑھنی اور چادر پرمشتمل ہو، یہ متعہ کی کم سے کم مقدار ہے۔ حوالہ
والمتعة ثلاثة أثواب من كسوة مثلها وهي درع وخمار وملحفة(هداية باب المهر: ۱۹۸/۱) 
 متعہ واجب صرف اس عورت کے لیے ہے،جس کا مہر متعین نہیں ہوا تھا اورخلوت سے پہلے ہی طلاق کی نوبت آگئی تھی، لیکن ان خواتین کے لیے بھی متعہ مستحب ہے،جن کو خلوت کے بعد طلاق واقع ہوئی ہے،خواہ نکاح کے وقت ان کا مہر متعین ہوا ہو یا نہیں۔ حوالہ
          يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا فَمَتِّعُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا (الاحزاب:۴۹)وأما المتعة فهي على ما في «المبسوط» والمحيط وغيرهما من المعتبرات مستحبة ، وعلى ما في بعض نسخ القدوري ومشى عليه صاحب الدرر غير مستحبة أيضاً والأرجح أنها مستحبة(روح المعاني: ۱۶۹/۱۶)




نفقہ وسکنی کابیان




نفقہ کی تعریف




نفقہ کی لغوی و شرعی تعریف
نفقہ کے لغوی معنی: ہر وہ چیز جسے انسان اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہو۔
نفقہ:اصطلاح میں :خوراک،لباس اور رہائش کے انتظام کو کہتے ہیں۔ حوالہ
بَابُ النَّفَقَةِ هِيَ لُغَةً مَا يُنْفِقُهُ الْإِنْسَانُ عَلَى عِيَالِهِ وَشَرْعًا ( هِيَ الطَّعَامُ وَالْكُسْوَةُ وَالسُّكْنَى۔(درمختار علي الرد َبابُ النَّفَقَةِ:۷۴/۱۳)۔

مرد كے ذمہ تین چیزیں ہیں: کھانا ،لباس اور رہائش۔
(۱)شوہر بیوی کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے بیوی کو رہنے کے لیے گھر اور کھانا وغیرہ کا خرچ مرد کے ذمہ رہتا ہے اب چونکہ یہ ذمہ داری مرد کی ہے اس لیے اپنی حیثیت کے مطابق خرچہ دینا اس پر لازم ہے اس سلسلہ میں عورت کی حیثیت خواہش وغیرہ کا لحاظ رکھنا ضروری نہیں۔ حوالہ
عَلَى الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَعَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ         (البقرة:۲۳۶)۔
(۲)عورت کے لیے اس کے خرچہ کے علاوہ اس کو رہنے کے لیے اوراپنے سامان وغیرہ کی حفاظت کے لیے کم از کم ایک خصوصی کمرہ دینا شوہر کی ذمہ داری ہے (شریعت میں اس کو سکنی  کہتے ہیں) حوالہ
عن جابر...وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَقَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ إِنْ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ كِتَابُ اللَّهِ۔(مسلم بَاب حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،حدیث نمبر:۲۱۳۷)۔ أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُمْ مِنْ وُجْدِكُمْ (الطلاق:۶)۔




بیویوں کے درمیان مساوات کا بیان




جن امور میں برابری قائم کرناضروری ہے




اسلام بہت سی مصلحتوں اور حکمتوں کے بناء پر ایک مرد کو بیک وقت چار عورتیں اپنے نکاح میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے بشرطیکہ وہ ان کے حقوق کی ادائیگی کی صلاحیت رکھتا ہو اوران کے درمیان عدل وانصاف قائم رکھتا ہو اگر وہ ان شرائط کا لحاظ نہ رکھ سکتا ہو تو وہ ایک سے زائد نکاح بھی نہیں کرسکتا۔ حوالہ
فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَة        (النساء:۳)۔
(۱)تمام بیویوں کو ایک ہی معیار کا کپڑا ،کھانا، زیور اورمکان وغیرہ دینا چاہیے خواہ نئی ہو یا پرانی،کنواری ہو یا بیوہ اگر ایک بیوی کو خرچہ اور مکان اچھا دیا اوردوسری کو اس میں کمی کردی تو کم پانے والی اس کے خلاف دعوی کرسکتی ہے۔
رات گزارنے میں برابری ضروری ہےدن میں کسی کے پاس زیادہ وقت کسی کے پاس کم وقت رہ سکتا ہے۔حوالہ
 وَمِنْهَا ، وُجُوبُ الْعَدْلِ بَيْنَ النِّسَاءِ فِي حُقُوقِهِنَّ .وَجُمْلَةُ الْكَلَامِ فِيهِ أَنَّ الرَّجُلَ لَا يَخْلُو إمَّا أَنْ يَكُونَ لَهُ أَكْثَرَ مِنْ امْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ وَإِمَّا إنْ كَانَتْ لَهُ امْرَأَةٌ وَاحِدَةٌ ، فَإِنْ كَانَ لَهُ أَكْثَرُ مِنْ امْرَأَةٍ ، فَعَلَيْهِ الْعَدْلُ بَيْنَهُنَّ فِي حُقُوقِهِنَّ مِنْ الْقَسْمِ وَالنَّفَقَةِ وَالْكِسْوَةِ ، وَهُوَ التَّسْوِيَةُ بَيْنَهُنَّ فِي ذَلِكَ حَتَّى لَوْ كَانَتْ تَحْتَهُ امْرَأَتَانِ حُرَّتَانِ أَوْ أَمَتَانِ يَجِبُ عَلَيْهِ أَنْ يَعْدِلَ بَيْنَهُمَا فِي الْمَأْكُولِ وَالْمَشْرُوبِ وَالْمَلْبُوسِ وَالسُّكْنَى وَالْبَيْتُوتَةِ۔(بدائع الصنائع فَصْلٌ وُجُوبُ الْعَدْلِ بَيْنَ النِّسَاءِ فِي حُقُوقِهِنَّ: ۱۶۶/۶)۔

(۲)ایک سے زائد بیویاں رکھنے والا شخص ان کے درمیان حقوق میں کمی زیادتی نہ کرتا ہو لیکن ان میں سے بعض کی طرف اپنا دلی میلان زیادہ رکھتا ہو تو وہ اس کے اختیار سے باہر ہے اسلئے یہ انصاف کے خلاف نہیں اوراس کی شریعت میں گنجائش ہے۔ حوالہ
 عَنْ عَائِشَةَ  أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِهِ فَيَعْدِلُ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ هَذِهِ قِسْمَتِي فِيمَا أَمْلِكُ فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ۔(ترمذي، بَاب مَا جَاءَ فِي التَّسْوِيَةِ بَيْنَ الضَّرَائِر،حدیث نمبر:۱۰۵۹)، أَمَّا الْمَحَبَّةُ فَهِيَ مَيْلُ الْقَلْبِ وَهُوَ لَا يَمْلِكُ۔(رد المحتار بَابُ الْقَسْمِ بين الزوجات:۳۴۲/۱۰)۔

(۳)مباشرت میں برابری ضروری نہیں صرف رات گزارنے میں برابری ضروری ہے۔ حوالہ
 ( قَوْلُهُ لَا فِي الْمُجَامَعَةِ ) لِأَنَّهَا تُبْتَنَى عَلَى النَّشَاطِ ، وَلَا خِلَافَ فِيهِ۔(درمختارمع الرد بَابُ الْقَسْمِ بين الزوجات:۳۴۲/۱۰)۔

(۴)سفر میں برابری ضروری نہیں جس کو چاہے لیجاسکتا ہے بہتر ہے کہ قرعہ اندازی کرے. حوالہ
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فَأَيَّتُهُنَّ خَرَجَ سَهْمُهَا خَرَجَ بِهَا مَعَهُ وَكَانَ يَقْسِمُ لِكُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ يَوْمَهَا وَلَيْلَتَهَا غَيْرَ أَنَّ سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ وَهَبَتْ يَوْمَهَا وَلَيْلَتَهَا لِعَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبْتَغِي بِذَلِكَ رِضَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔(بخاري بَاب هِبَةِ الْمَرْأَةِ لِغَيْرِ زَوْجِهَا وَعِتْقِهَا إِذَا كَانَ لَهَا زَوْجٌ،حدیث نمبر:۲۴۰۴)۔





نکاح کے آداب

(١) اچھی نیت (یعنی آنکھوں اور شرمگاہ کی حفاظت اور صالح اولاد کی غرض) سے نکاح کرنا۔

القرآن:

ان عورتوں کو چھوڑ کر تمام عورتوں کے بارے میں یہ حلال کردیا گیا ہے کہ تم اپنا مال (بطور مہر) خرچ کر کے انہیں (اپنے نکاح میں لانا) چاہو، بشرطیکہ تم ان سے باقاعدہ نکاح کا رشتہ قائم کر کے عفت حاصل کرو، صرف شہوت نکالنا مقصود نہ ہو۔

[سورہ النساء:٢٤]

(٢) شادی کرنے میں جلدی کرنا۔


(٣) نان و نفقہ وغیرہ کی استطاعت ہو تب ہی نکاح کرنا۔


(٤) عورت کا اپنے ولی کے ذریعے پیغام بھجوانا۔


(٥)دوسرے کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نہ بھیجنا۔


(٦)عورت کا اپنی سوکن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرنا۔


(٧)شادی سے پہلے مخطوبہ صبح کو ایک نظر نظر دیکھ لینا۔


(٨) شادی سے پہلے عورت کی رائے معلوم کرلینا۔


(٩) مرد عورت کا دل ایک دوسرے کی طرف راغب ہو (اور کوئی مانع نہ ہو) تو ان کا آپس میں نکاح کروا دینا۔


(١٠) دیندار اور اچھی اخلاق والی شریک حیات کو پسند کرنا کفو (یعنی نسب، دین، مال، آزادی اور پیشے میں برابری) کا خیال رکھنا۔


(١١) زیادہ بچے جننے والی عورت کو تلاش کرنا۔


(١٣) ثیبہ(بیوہ)سے نکاح میں کوئی مصلحت نہ ہو تو باکرہ(کنواری) سے نکاح کرنا۔


(١٤) استطاعت سے زیادہ مہر متعین نہ کرنا۔


(١٥) شادی کے لئے کسی دن کو منحوس نہ سمجھنا۔


(١٦) علی الاعلان نکاح کرنا۔


(١٧) مسجد میں نکاح کرنا۔


(١٨) دلہا اور دلہن کو یہ دعا دینا:

حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شادی کرنے پر جب کسی کو مبارک باد دیتے تو فرماتے:

بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ

”اللہ تجھے برکت عطا کرے، اور تجھ پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو خیر پر جمع کرے“۔

[جامع الترمذي:1091، سنن أبي داود:2130، سنن ابن ماجه:1905]


(١٩) چھوہارے تقسیم کرنا۔


(٢٠) (بغیر کسی رواجی پابندی اور شرما شرمی کے) دولہا دلہن کو ہدیہ(تحفہ) دینا۔


(٢١) سادگی سے نکاح کرنا، فضول خرچی اور زیادہ تکلفات نہ کرنا۔


(٢٢) رسومات سے بالکلیہ احتراز کرنا۔


(٢٣) شادی کے بعد جب پہلی مرتبہ تنہائی ہو تو بیوی کے پیشانی کے بال پکڑ کر یہ دعا پڑھنا:

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب کسی عورت سے نکاح کرے یا کوئی خادم خریدے تو یہ دعا پڑھے:

«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ»

”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کی جبلت اور اس کی طبیعت کا خواستگار ہوں، جو خیر و بھلائی تو نے ودیعت کی ہے، اس کے شر اور اس کی جبلت اور طبیعت میں تیری طرف سے ودیعت شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور جب کوئی اونٹ خریدے تو اس کے کوہان کی چوٹی پکڑ کر یہی دعا پڑھے“۔

 ابوداؤد کہتے ہیں: عبداللہ سعید نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ ”پھر اس کی پیشانی پکڑے اور عورت یا خادم میں برکت کی دعا کرے“۔

[سنن أبي داود:2160، سنن ابن ماجه:1918]


(٢٤) ولیمہ کرنا۔

[سنن و آداب: صفحہ ٣٣٧ - از مولانا ابوبکر بن مصطفی پٹنی]





1 comment: