Saturday, 28 June 2025

اہل بیت اور آلِ محمد ﷺ کون؟ ان کا مقام اور حقوق


تمام اهل السنة والجماعة، اهل بیت سے محبت کرتے ہیں اور عقیدت رکھتے ہیں ۔ اس لیے کہ رسول اللہ کے اہل بیت کی محبت اور ان کی تعظیم وتکریم دراصل آپ ﷺ ہی کی تعظیم وتکریم ہے۔

خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ کہا کرتے تھے:
﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ﴾ ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ
ترجمہ:
انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کا خیال آپ کے اہل بیت میں رکھو۔
[بخاری:3713، کتاب فضائل الصحابہ، باب مناقب قرابۃ رسول اللہ]

﴿اے لوگو!﴾ رسول اللہﷺ کے گھرانے کے لوگوں کا پاس ولحاظ رکھو، انھیں کسی قسم کی تکلیف مت پہنچائو اورنہ ہی انھیں برا بھلا کہو۔
﴿فضائل الصحابة-لامام احمد بن حنبل:971﴾
[جامع الاصول-ابن الاثیر:6709]

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
وَاللَّهِ لِقَرَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ أَصِلَ مِنْ قَرَابَتِي
ترجمہ:
اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں سے (حسنِ سلوک کرنا) میرے نزدیک اپنے رشتہ داروں سے (حسنِ سلوک کرنے) سے زیادہ محبوب ہے۔"
[تفسیر ابن کثیر:7/ 185، مصنف عبد الرزاق:9774، فضائل الصحابة-لامام احمد بن حنبل:531، صحیح بخاری:3712-4035-4240، صحیح مسلم:1759، صحیح ابن حبان:4823-6607، بیھقی:12733]

Wednesday, 25 June 2025

کلماتِ کفر، کلماتِ ایمان اور کلماتِ نفاق

کلمات(باتیں/اقوال)، دل میں ایمان، کفر ونفاق کو واضح اور ظاہر کرنے والے دلائل(نشانیاں وعلامات) ہوتے ہیں۔
کلماتِ کفر:
القرآن:
جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق کرنا چاہتے اور کہتے ہیں کہ کچھ (رسولوں) پر تو ہم ایمان لاتے ہیں اور کچھ کا انکار کرتے ہیں، اور (اس طرح) وہ چاہتے ہیں کہ) کفر اور ایمان کے درمیان) ایک بیچ کی راہ نکال لیں۔
[سورۃ نمبر 4 النساء،آیت نمبر 150]

القرآن:
اور انہی میں سے ایک گروہ کے لوگ ایسے ہیں جو کتاب (یعنی تورات) پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو مروڑتے ہیں تاکہ تم (ان کی مروڑ کر بنائی ہوئی) اس عبارت کو کتاب کا حصہ سمجھو، حالانکہ وہ کتاب کا حصہ نہیں ہوتی، اور وہ کہتے ہیں کہ یہ (عبارت) اللہ کی طرف سے ہے، حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہوتی۔ اور (اس طرح) وہ اللہ پر جانتے بوجھتے جھوٹ باندھتے ہیں۔
[سورۃ نمبر 3 آل عمران،آیت نمبر 78]

القرآن:
یہودی تو یہ کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں، (28) اور نصرانی یہ کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں، یہ سب ان کی منہ کی بنائی ہوئی باتیں ہیں۔ یہ ان لوگوں کی سی باتیں کر رہے ہیں جو ان سے پہلے کافر ہوچکے ہیں۔ (29) اللہ کی مار ہو ان پر ! یہ کہاں اوندھے بہکے جارہے ہیں ؟
[سورۃ نمبر 9 التوبة،آیت نمبر 30]
تفسیر:
(28) حضرت عزیر ؑ ایک جلیل القدر پیغمبر تھے، (ان کو بائبل میں عزرا کے نام سے یاد کیا گیا ہے، اور ایک پوری کتاب ان کے نام سے منسوب ہے) اور جب بخت نصر کے حملے میں تورات کے نسخے ناپید ہوگئے تھے تو انہوں نے اپنی یادداشت سے دوبارہ لکھوایا تھا، اور شائد اسی وجہ سے بعض یہودی انہیں اللہ تعالیٰ کا بیٹا ماننے لگے تھے، یہاں یہ واضح رہے کہ ان کا بیٹا ماننے کا عقیدہ سب یہودیوں کا نہیں ہے ؛ بلکہ بعض یہودیوں کا ہے جو عرب میں بھی آباد تھے۔
 (29) اس سے مراد غالباً عرب کے مشرکین ہیں جو فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہا کرتے تھے۔


Friday, 20 June 2025

دینِ محفوظ

 

نصیحتِ الٰہی کے محافظ کون؟

القرآن:

بےشک ہم نے ہی یہ ذکر (نصیحت) نازل کیا ہے، اور ہم ہی اس کی یقیناً حفاظت کرنے والے ہیں۔

[سورۃ نمبر 15 الحجر، آیت نمبر 9]

قرآنی تفسیر:

اللہ نے (1)کتاب اور (2)حکمت نازل کی ہے۔

[حوالہ«سورۃ البقرۃ:236، النساء:113]

رسول ﷺ کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دینے کیلئے بھیجا گیا۔

[حوالہ»سورۃ البقرۃ:129+151، آل عمران:164، الجمعۃ:2]

پچھلے انبیاء کو بھی کتاب اور حکمت عطا کی گئی تھی۔

[حوالہ»سورۃ الانعام:89، الجاثیۃ:16، آل عمران:48، النساء:54، المائدۃ:110]

تشریح:

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ واضح فرمایا ہے کہ اگرچہ قرآن کریم سے پہلے بھی آسمانی کتابیں بھیجی گئی تھیں، لیکن چونکہ وہ خاص خاص قوموں اور خاص خاص زمانوں کے لیے آئی تھیں، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کو قیامت تک محفوظ رکھنے کی کوئی ضمانت نہیں دی تھی، بلکہ ان کی حفاظت کا کام انہی لوگوں کو سونپ دیا گیا تھا جو ان کے مخاطب تھے، ﴿جیسا کہ سورة مائدہ:44 میں فرمایا گیا ہے﴾ لیکن قرآن کریم چونکہ آخری آسمانی کتاب ہے جو قیامت تک کے لیے نافذ العمل رہے گی، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا خود ذمہ لیا ہے، چنانچہ اس میں قیامت تک کوئی رد و بدل نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت اس طرح فرمائی ہے کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے سینوں میں اسے اس طرح محفوظ کردیا ہے کہ اگر بالفرض کوئی دشمن قرآن کریم کے سارے نسخے (معاذ اللہ) ختم کردے تب بھی چھوٹے چھوٹے بچے اسے دوبارہ کسی معمولی تبدیلی کے بغیر لکھوا سکتے ہیں جو بذات خود قرآن کریم کا زندہ معجزہ ہے۔





Friday, 13 June 2025

پانچ اوقاتِ نماز کا ثبوت اور فضائل

نماز کی وقت پر ادائیگی سے متعلق آیات قرآنیہ اور متواتر احادیث کی روشنی میں مفسرین، محدثین، فقہاء وعلماء کرام کا اتفاق ہے کہ فرض نماز کو اس کے متعین اور مقرر وقت پر پڑھنا فرض ہے اور بلا عذر شرعی مقرر وقت سے مقدم وموٴخر کرنا گناہ کبیرہ ہے۔


کائنات کے خالق ومالک اللہ پاک نے حکم فرمایا:

.....اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا

ترجمہ:
.....بےشک نماز ہے مومنوں پر فرض (مقررہ) اوقات میں۔

[سورۃ النساء:103]


حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ.....نمازوں کی حفاظت کرو۔
[سورة البقرة:238]
مفسر قرآن علامہ ابن کثیر  اس آیت کی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ وقت پر نمازوں کو ادا کرنے کی حفاظت کا حکم فرماتے ہیں۔


وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَلَی صَلَوَاتِھِمْ یُحَافِظُوْنَ.....اور وہ لوگ اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
[سورة المعارج:34]
مفسر قرآن ابن کثیر  اس آیت کی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں کہ وہ لوگ نماز کے اوقات، ارکان، واجبات اور مستحبات کی حفاظت کرتے ہیں۔

فَوَیلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ الَّذِیْنَ ھُمْ عَنْ صَلَاتِھِمْ سَاھُوْنَ.....سو ان نمازیوں کے لیے بڑی خرابی ہے جو اپنی نماز میں کاہلی کرتے ہیں۔
[سورة الماعون:4-5]
مفسرین نے تحریر کیا ہے کہ وقت پر نماز کی ادائیگی نہ کرنا اس آیت کی وعید میں داخل ہے۔

قرآن کریم (سورة النساء آیت ۱۰۲) میں نماز خوف کی کیفیت اور اس کے اصول وآداب بیان کیے گئے ہیں۔ متعدد احادیث میں نمازِ خوف کی کیفیت بیان کی گئی ہے، جن سے واضح ہوتا ہے کہ میدانِ جنگ میں اور عین جنگ کے وقت صرف نماز کی کیفیت میں تخفیف کی گنجائش ہے؛ لیکن وقت کو نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں ہے؛ بلکہ امکانی حد تک وقت کی پابندی ضروری ہے۔ معلوم ہوا کہ اگر کفار سے جنگ ہورہی ہو اور اس وقت ذرا سی کاہلی بھی شکست کا سبب بن سکتی ہے تو اس موقع پر بھی دونمازوں کو جمع کرکے یعنی ایک کا وقت ختم ہونے کے بعد یا دوسرے کا وقت داخل ہونے سے قبل پڑھنا جائز نہیں ہے؛ بلکہ نماز کو وقت پر ادا کیا جائے گا ، ورنہ وقت کے نکلنے کے بعد اس کی قضا کرنی ہوگی، جیسا کہ حضور اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم  نے غزوہٴ احزاب کے موقع پر وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر نماز کی قضا کی تھی۔

Tuesday, 10 June 2025

تکبیراتِ تشریق اور ایامِ تشریق


"اکثر اہل علم کا رجحان اس طرف ہے کہ تکبیرات (تشریق) کا آغاز عرفہ (9 ذی الحجہ) کے دن فجر کی نماز کے فوراً بعد ہوتا ہے، اور اختتام ایام تشریق کے آخری دن کی عصر کی نماز کے بعد ہوتا ہے۔ یہی حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ رضی اللہ عنہما کا قول ہے۔ مکحول نے بھی اسی کو اپنایا ہے۔

[شرح السنة للبغوي:1924(7/146)]

 کیونکہ

(1)حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں:

كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يكبر يوم عرفة صَلَاةَ الْغَدَاةِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ آخِرَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ

ترجمہ:

"نبی ﷺ عرفہ(9 ذی الحجہ) کے دن فجر کی نماز سے لے کر ایام تشریق(یعنی 11-12-13 ذی الحجہ) کے آخری دن کی عصر کی نماز تک تکبیرات (تکبیرات تشریق) پڑھا کرتے تھے۔"

[بیھقی:6278]

Monday, 9 June 2025

بیماری اور عیادت کے فضائل، احکام وآداب


دنیا دار الامتحان ہے، جس طرح ایمان سے محروم انسان کو ابتلا وآزمائش میں مبتلا کیا جاتا ہے، اسی طرح صاحبِ ایمان کے لیے بھی ابتلا و آزمائش مقدر ہوتی ہے، اسلام کا تصور یہ ہے کہ بیماری اور شفا اللہ کی طرف سے ہوتی ہے، فرماں بردار اور نافرماں کی کوئی تخصیص نہیں ہے، حضرات انبیائے کرام بھی بیمار ہوئے ہیں، سیدالمرسلین اور امام الانبیاء بھی متعدد مرتبہ بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں، وفات کے موقع پر تقریباً چودہ دن بیمار رہے، بیماری مومن کے لیے امتحان وآزمائش ہے، دنیا میں آزمائشیں بخشش اور مغفرت کے لیے آتی ہیں، حقیقت میں بیماری ایک نعمت ہے، گناہوں کے لیے کفارہ اور رفع درجات کا سبب ہے، بیمار کو اللہ اور بندوں سے معافی تلافی اور حقوقی کی ادائیگی کے لیے ایک موقع دیا جاتا ہے۔

اہل ایمان دنیا میں ہمیشہ مصیبت میں مبتلا رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ آخرت کی دائمی راحت پالیتے ہیں:
القرآن:

اور دیکھو ہم تمہیں آزمائیں گے ضرور، (کبھی) خوف سے اور (کبھی) بھوک سے (کبھی) مال اور جان اور پھلوں میں کمی کر کے اور جو لوگ (ایسے حالات میں) صبر سے کام لیں ان کو خوشخبری سنا دو۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ“ ہم سب اللہ ہی کے ہیں اور ہم کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

[سورۃ نمبر 2 البقرة، آیت نمبر 155-156]

وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا يزال البلاء بالمؤمن أو المؤمنة في نفسه وماله وولده حتى يلقى الله تعالى وما عليه من خطيئة .
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مؤمن مرد یا مؤمن عورت کی جان، اس کے مال اور اس کی اولاد کو ہمیشہ مصیبت و بلاء پہنچتی رہتی ہے یہاں تک کہ (جب) وہ (مرنے کے بعد) اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے تو اس پر (یعنی اس کے نامہ اعمال میں) کوئی گناہ نہیں ہوتا (کیونکہ مصیبت و بلاء کی وجہ سے اس کے تمام گناہ بخش دئیے جاتے ہیں)۔
[مشکوٰۃ المصابیح:1544]

Thursday, 5 June 2025

علاماتِ قیامت: قبر وحشر، جنّت وجہنّم

علاماتِ قیامت
علاماتِ قیامت کی تین قسمیں بیان کی گئی ہیں:
(۱)علاماتِ بعیدہ
(۲)علاماتِ متوسطہ
(۳)علاماتِ قریبہ، جن کو علاماتِ بعیدہ کہاجاتا ہےاُن کا ظہورہوچکا ہے،
مثلاً حضور اکرمﷺ    کا تشریف لانا اور چاند کا شق ہونا، نبوت کے سلسلہ کا ختم ہوجانا وغیرہ یہ علاماتِ بعیدہ کہلاتی ہیں، اس کے متعلق قرآن کریم میں ارشاد ہے: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَر(قمر:۱) قیامت قریب آگئی اور چاند شق ہوگیا، یعنی حضور اکرم ﷺ   کے اشارے سے چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے، گزشتہ کتابوں میں چاند کے شق ہونے کو علاماتِ قیامت میں شمار کیا گیا ہے۔




Wednesday, 4 June 2025

عوامی شبہات ومغالطوں کی اصلاح


*اصولِ زندگی»*
صحیح و غلط، نیکی و برائی، یا حلال وحرام کے اصول کو ترجیح دینا.....فوری، فانی اور ادنیٰ(دنیاوی) نفع یا نقصان پر.....اگرچہ بہترین اور دائمی نفع ونقصان سرمایہ کاری یا ادھار کی طرح نظر نہ آئے۔
📖 القرآن:
لیکن تم دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو، حالانکہ آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔(سورۃ الاعلیٰ: 16-17)۔ جو تمہیں دیا گیا ہے وہ دنیاوی زندگی کا متاع ہے، اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔(الشوریٰ: 36) تو جسے آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا، وہ کامیاب ہو گیا۔ (آل عمران: 185)

=

*صحیح اور غلط کا معیار»*

اگر سب لوگ زہر کھائیں تو کیا زہر "حلال" ہو جائے گا؟ اگر سب ڈاکٹر جھوٹ بولیں تو کیا جھوٹ "اچھا" ہو جائے گا؟ اگر سب وکیل رشوت لیں تو کیا رشوت "قانونی" ہو جائے گی؟


ہرگز نہیں۔ اکثریت کسی چیز کو صحیح یا غلط نہیں بناتی۔


*کثرت کو بطورِ دلیل پیش کرنا کیسا ہے؟*

*”سب کرتے ہیں“ یہ کوئی شرعی دلیل نہیں:*

اگر سب لوگ کوئی غلط کام کریں تو اس سے وہ غلط، صحیح نہیں ہو جاتا۔ اللہ پاک نے فرمایا:


”وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ“

*”اگر (اے پیغمبر!) آپ اکثر لوگوں کی بات مانیں گے تو وہ آپ کو اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں گے۔“*

(سورۃ الأنعام: 116)


نیز ارشاد ہے:

”قُل لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ“

*”(اے پیغمبر!) کہہ دو: خبیث اور پاک برابر نہیں، اگرچہ خبیث کی کثرت تمہیں بھلی لگے۔“*

(سورۃ المائدہ: 100)


(کیونکہ) اکثر لوگ ہیں...

جاھل[الانعام:111]

بےعقل[المائدۃ:103]

نافرمان [الاعراف:102]

بےعلم [الاعراف:187]

بےایمان [ھود:17]

ناشکرے [یوسف:38]

مشرک [یوسف:106]

انکاری [الاسراء:89]

جھگڑالو [کھف:54]

ناحق پسند [المومنون:70]

جھوٹے [الشعراء:223]


(2)وہی اکثریت معتبر ہے جو مردود اکثریت والی بری عادتیں نہ رکھتی ہو:


یعنی خلافِ شریعت خواہشات وخیالات والی اکثریت کے بجائے شریعت کی موافقت رکھنے والی اکثریت معتبر ہے۔


جاہلوں[الانعام:111]کے بجائے عالموں کی اکثریت معتبر ہے۔


بےعقل[المائدۃ:103] کے بجائے عقلاء کی اکثریت معتبر ہے ۔۔۔ *اور نہیں عقل رکھتے ان(اللہ کی مثالوں کی)سوائے علماء کے۔*[العنکبوت:43]



نافرمان [الاعراف:102] کے بجائے فرمانبرداروں کی اکثریت معتبر ہے ۔۔۔ اور فرمان کا علم نہ رکھنے والا یقینا فرمانبردار نہیں ہوسکتے۔


بےعلم [الاعراف:187] کے بجائے علماء کی اکثریت معتبر ہے۔


بےایمان [ھود:17] کے بجائے مومنوں کی اکثریت معتبر ہے۔


ناشکرے [یوسف:38] کے بجائے شاکرین(یعنی ہر شرعی حکم اور تقدیری فیصلہ پر راضی رہنے والوں) کی اکثریت معتبر ہے۔


مشرک [یوسف:106] کے بجائے موحدین کی اکثریت معتبر ہے۔


انکاری [الاسراء:89] کے بجائے مسلمین کی اکثریت معتبر ہے۔


جھگڑالو [کھف:54] کے بجائے مصلحین یعنی صلح کرنے والے صالحین کی اکثریت معتبر ہے۔



ناحق پسند [المومنون:70] کے بجائے حق(اللہ کی بات)پسند کرنے والوں کی اکثریت معتبر ہے۔


جھوٹے [الشعراء:223] کے بجائے قول میں سب سے سچے اللہ کی باتیں زیادہ پھیلانے والوں کی اکثریت معتبر ہے۔




(3)حضرت حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

لَا تَكُونُوا إِمَّعَةً، ‏‏‏‏‏‏تَقُولُونَ:‏‏‏‏ إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَحْسَنَّا وَإِنْ ظَلَمُوا ظَلَمْنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَكِنْ وَطِّنُوا أَنْفُسَكُمْ، ‏‏‏‏‏‏إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَنْ تُحْسِنُوا وَإِنْ أَسَاءُوا فَلَا تَظْلِمُوا.

ترجمہ:

تم لوگ ہر ایک کے پیچھے دوڑنے والے نہ بنو یعنی اگر لوگ ہمارے ساتھ بھلائی کریں گے تو ہم بھی بھلائی کریں گے اور اگر ہمارے اوپر ظلم کریں گے تو ہم بھی ظلم کریں گے، بلکہ اپنے آپ کو اس بات پر آمادہ کرو کہ اگر لوگ تمہارے ساتھ احسان کریں تو تم بھی احسان کرو، اور اگر بدسلوکی کریں تو تم ظلم نہ کرو۔


[سنن الترمذي:2007، شرح السنة للبغوي:3444، جامع الاحادیث السیوطي:16901، كنزالعمال:43035، مشكاة المصابيح:5129]

امام ترمذی کہتے ہیں:

یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔   

[سنن الترمذي: حديث نمبر 2007]







(1) اگر انسان کی تخلیق کا مقصد صرف عبادت ہی ہے تو کیا عبادت کیلئے فرشتے کافی نہیں تھے؟

جواب:

اسلامی عقیدے کے مطابق انسان کی تخلیق کا بنیادی مقصد اللہ کی عبادت ہے، جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:  

*"وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ"* (الذاریات: 56)  

(ترجمہ: میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے)۔  


سوال یہ ہے کہ اگر مقصد صرف عبادت تھا تو پہلے سے موجود فرشتے کیوں کافی نہیں تھے؟ اس کا جواب عقلی و نقلی دلائل سے درج ذیل ہے:


---


### *1. عبادت کی نوعیت میں فرق: آزاد مرضی کا امتحان:*

- **فرشتوں کی عبادت**: وہ فطری طور پر مکمل مطیع ہیں، ان میں آزاد مرضی نہیں۔ قرآن میں ہے:  

  *"لَّا يَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ يَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُوْنَ"* (التحریم: 6)  

  (ترجمہ: وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے جو انہیں حکم دیا جاتا ہے اور جو کچھ انہیں حکم دیا جائے وہی کرتے ہیں)۔  

  یہ عبادت "مجبوری" پر مبنی ہے۔  


- *انسان کی عبادت*: انسان کو *آزاد مرضی* دی گئی تاکہ وہ اپنے اختیار سے اللہ کی بندگی کا انتخاب کرے۔ یہ عبادت "امتحان" کی بنیاد پر ہے، جس کا مقصد ایمان و عمل کی آزمائش ہے، جیسا کہ ارشاد ہے:  

  *"اَلَّذِيْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيٰوةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا"* (الملک: 2)  

  (ترجمہ: جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے)۔  


*عقلی دلیل*:  

جبری عبادت (جیسے فرشتے) اور اختیاری عبادت (جیسے انسان) میں بہت فرق ہے۔ اختیاری عبادت میں *اخلاص، جدوجہد اور خدمت* شامل ہوتی ہے، جو انسان کو روحانی ترقی کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کے لیے اجر بھی فرشتوں سے زیادہ ہے۔  




---


### *2. انسان کی منفرد حیثیت: خلافتِ الٰہی کا منصب:*

اللہ تعالیٰ نے انسان کو **خلیفۃ اللہ فی الارض* (زمین پر اپنا نائب) بنایا، جیسا کہ سورۃ البقرہ میں ارشاد ہے:  

*"وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰۗىِٕكَةِ اِنِّيْ جَاعِلٌ فِي الْاَرْضِ خَلِيْفَةً"* (البقرہ: 30)  

فرشتوں نے اعتراض کیا: **"اَتَجْعَلُ فِيْهَا مَنْ يُّفْسِدُ فِيْهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَآءَ"** (کیا آپ ایسے کو خلیفہ بنائیں گے جو فساد کرے گا اور خونریزی کرے گا؟)۔  

اللہ نے جواب دیا: *"اِنِّيْٓ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ"* (بے شک میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے)۔  


*عقلی دلیل*:  

- فرشتے صرف عبادت کر سکتے ہیں، لیکن انسان کو *تخلیقی صلاحیتیں* دی گئی ہیں تاکہ وہ زمین کو آباد کرے، علم حاصل کرے اور عدل قائم کرے۔  

- انسان کا امتحان ہی اسے فرشتوں سے ممتاز کرتا ہے، کیونکہ وہ *شہوات اور شیطان کے وسوسوں* کے باوجود عبادت پر قائم رہتا ہے۔  


---


### *3. معرفتِ الٰہی کا کمال: اللہ کے اسماء و صفات کا ظہور*

انسان کو *اشرف المخلوقات* بنایا گیا، کیونکہ وہ اللہ کے اسماء و صفات (جیسے رحیم، غفور، حکیم) کو پہچاننے اور ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فرشتے اس مقام تک نہیں پہنچ سکتے، جیسا کہ سورۃ البقرہ (آیت 31-33) میں حضرت آدمؑ کو فرشتوں پر فضیلت دینے کا واقعہ بیان ہوا ہے۔  


*عقلی دلیل*:  

اگر صرف عبادت کا ہدف ہوتا تو فرشتے کافی تھے، لیکن انسان کی تخلیق کا مقصد *اللہ کی صفات کا مکمل ظہور* تھا، جو صرف آزاد مرضی، آزمائش اور اختیار کے ذریعے ممکن ہے۔  



---


### *4. نتیجہ: عبادت کا جامع تصور*

- *عبادت:* محض نماز/روزہ نہیں، بلکہ پوری زندگی کو اللہ کے احکام کے مطابق گزارنا ہے، جیسا کہ ارشاد ہے:  

  *"قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَ نُسُكِيْ وَ مَحْيَايَ وَ مَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ"* (الأنعام: 162)  

  (ترجمہ: کہہ دو میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ ہی کے لیے ہے)۔  

- فرشتے صرف *عبادتِ خاصہ* (نماز وغیرہ) کر سکتے ہیں، جبکہ انسان *عبادتِ عامہ* (تعلیم، معاشرتی خدمت واصلاح، عدل قائم کرنا) کے ذریعے بھی اللہ کو راضی کرتا ہے۔  


### *خلاصہ*:  

فرشتوں کی عبادت "فطری" ہے، جبکہ انسان کی عبادت "اختیاری اور آزمائشی" ہے، جو اسے *اعلیٰ درجے کی روحانی بلندی* پر پہنچاتی ہے۔ انسان کو خلافت، علم اور آزاد مرضی جیسے اعزازات دیے گئے، جو فرشتوں کے پاس نہیں۔ لہٰذا، انسان کی تخلیق کا مقصد محض عبادت نہیں، بلکہ *امتحان کے ذریعے کمالِ عبادت تک پہنچنا* ہے، جو فرشتوں کے لیے ممکن نہ تھا۔