دعا کے آداب:
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَسْأَلَ، فَلْيَبْدَأْ بِالْمِدْحَةِ، وَالثَّنَاءِ عَلَى اللهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ لْيُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ لِيَسْأَلْ بَعْدُ فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ يَنْجَحَ»
دورِ فِتن اور نبوی
سچی پیشگوئی »
خدا کی ناراضی کا دور:
الحدیث الشریف ۔ ۳۹
» عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أُرَاهُ مَرْفُوعًا قَالَ: " يَأْتِي
عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَدْعُو الرَّجُلُ لِلْعَامَّةِ، فَيَقُولُ اللَّهُ: ادْعُ
لِخَاصَّتِكَ أَسْتَجِبْ، وَأَمَّا الْعَامَّةُ فَلَا، فَإِنِّي عَلَيْهِمْ غَضْبَانُ
"۔«
ترجمہ :
حضرت انس رضی اللہ عنہ آں حضرت صلی
اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں پر
ایک ایسادور آئے گا کہ مؤمن ، مسلمانوں کی جماعت کے لیے دعاکرے گا، مگر مقبول
نہیں کی جائے گی، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے:تو اپنی ذات کے لیے اوراپنی پیش آمدہ
ضروریات کے لیے دعاکر،میں قبول کرتاہوں؛ لیکن عام لوگوں کے حق میں قبول نہیں کروں
گا، اس لیے کہ انھو ں نے مجھے ناراض کرلیاہے اورایک روایت میں ہے کہ میں ان سے
ناراض ہوں۔
[الزهد والرقائق - امام ابن
المبارك(م181ھ) - ت الأعظمي : حدیث نمبر 458+1086]
[حلية الأولياء وطبقات الأصفياء-امام أبو نعيم الأصبهاني (م430ھ) :
ج6 ص175]
[الفردوس بمأثور الخطاب-امام الديلمي (م509ھ) : حدیث نمبر 8692]
[بدائع الفوائد- ابن القيم (م750ھ) - ط عطاءات العلم : 3/ 1008]
یہ حدیث اگرچہ
ضعیف ہے، لیکن مضمون دیگر شاہد احادیث سے صحیح معلوم ہوتا ہے۔ جیسے: حرام کمانے ،
نیکی کا حکم نہ کرنے اور قدرت ہونے کے باوجود برائی سے نہ روکنے والوں وغیرہ کی
(یا ان کیلئے) دعا کا قبول نہ صحیح ثابت ہے۔
دعائیں قبول نہ
کرنے کی وجوہات:
(1)حرام کمانا:
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ خود بھی پاک ہیں اور (اقوال ، اعمال اور
اخلاق کی) پاکیزگی کو قبول فرماتے ہیں، اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو اسی بات کا حکم دیتے
ہیں جس بات کا اپنے رسولوں کو حکم دیا تھا چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
اے رسولو! پاکیزہ خوراک کھاؤ اور نیک کام
کرو بے شک میں تمہارے کاموں کو خوب اچھی طرح جاننے والا ہوں۔
[سورۃ المومنون:51]
اسی طرح اللہ تعالیٰ دوسرے مقام پر ارشاد
فرماتے ہیں :
اے ایمان والو! جو ہم نے جو رزق دیا ہے
اس میں سے پاکیزہ مال کھاؤ۔
[سورۃ البقرۃ:172]
پھر اس کے بعد ایک شخص کا ذکر فرمایا جو
لمبا سفر طے کرتا ہے، اس کی حالت یہ ہے کہ سفر کر کر کے اس کے بال بکھرے ہوئے ہیں،
چہرہ خاک آلود ہے اور وہ ہاتھ پھیلا کر کہتا ہے: یاربّ! یاربّ! حالانکہ اس کا کھانا
حرام کا ہے، اس کا پینا حرام کا ہے، اس کا لباس حرام کا ہے او رحرام سے اس کی پرورش
ہوئی تو پھر اس کی دعاء کو کیسے قبول کیا جا سکتا ہے؟
[صحيح مسلم:1015، سنن الترمذي:2989]
(2)گناہ ، جلد بازی اور مایوسی:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندے کی دعا اس وقت تک قبول ہوتی ہے
جب تک وہ گناہ کی بات کی دعاء نہ کرے اور نہ ہی قطع رحمی کی دعاء مانگے اور اس کی دعاء
اس وقت تک قبول ہوتی رہتی ہے جب تک وہ جلدبازی کا مظاہرہ نہ کرے۔ پوچھا گیا: یارسول
اللہ)صلی اللہ علیہ وسلم( جلد بازی سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ بندے کا اس طرح کہنا کہ میں نے دعاء مانگی )وہ فوراً قبول نہ ہوئی تو ( پھرمیں نے
دعاء مانگی ، لیکن وہ بھی قبول نہیں ہوئی۔پھر وہ دل برداشتہ ہوکر دعاء کو چھوڑ دے۔
[صحیح مسلم:
2735(7036)،
صحيح ابن حبان: 976]
(3)شرعی ذمہ دایاں پوری نہ کرنا: نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا:
حذیفہ بن یمان ؓ سے روایت
ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم
جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم معروف (بھلائی) کا حکم دو اور منکر (برائی) سے روکو،
ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب بھیج دے پھر تم اللہ سے دعا کرو اور تمہاری
دعا قبول نہ کی جائے۔
[سنن الترمذي:2169، صحيح الجامع الصغير :7070]
(4) غافل دل کے ساتھ مانگنا:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ سے دعا مانگو تو اس کے قبول ہونے کا یقین رکھو! یہ بات
اچھی طرح سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ ایسی دعاء کو قبول نہیں فرماتے جو غافل اور
لاپرواہ دل سے مانگی جائے۔
[سنن
الترمذي: 3479، مسند البزار: 10061، المستدرك على الصحيحين للحاكم: 1817]
(5) اللہ تعالیٰ کی حکمت:
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا:جب بھی کوئی مسلمان ایسی دعاء کرے جس میں گناہ نہ ہو اور قطع
رحمی بھی نہ ہو، تو اللہ ربّ العزت تین باتوں میں سے ایک ضرور اُسے نوازتے ہیں: یا
تو اس کی دعا ء کو اسی طرح جلد قبول فرما لیتے ہیں یا اس کے لئے آخرت میں ذخیرہ
کردیتے ہیں اور یا اس جیسی کوئی برائی اس سے ٹال دیتے ہیں۔ صحابہ رضی اللہ عنہ نے
کہا: پھر تو ہم کثرت کے ساتھ دعاءمانگا کریں گے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ عطا ء کرنے والا ہے۔
[مسند أحمد: 11133، المنتخب من مسند عبد بن حميد: 935(937)، صحيح الترغيب والترهيب: 1633]
دعا ایک نادیدہ خزانہ ہے
وَإِذ يَرفَعُ إِبرٰهۦمُ
القَواعِدَ مِنَ البَيتِ وَإِسمٰعيلُ رَبَّنا
تَقَبَّل مِنّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّميعُ العَليمُ {2:127}
|
اور
جب ابراہیم اور اسمٰعیل بیت الله کی بنیادیں اونچی کر رہے تھے (تو دعا کئے جاتے
تھے کہ) اے پروردگار، ہم سے یہ خدمت قبول فرما۔ بےشک تو سننے والا (اور) جاننے
والا ہے
|
And recall what
time Ibrahim was raising the foundation of the House and also Ismai'l,
praying: our Lord! accept of us; verily Thou! Thou art the Hearer, the
Knower!
|
قبول
کر ہم سے اس کام کو (کہ تعمیر خانہ کعبہ ہے) تو سب کی دعا سنتا ہے اور نیت کو
جانتا ہے۔
|
رَبَّنا وَاجعَلنا مُسلِمَينِ لَكَ وَمِن
ذُرِّيَّتِنا أُمَّةً مُسلِمَةً لَكَ وَأَرِنا مَناسِكَنا وَتُب عَلَينا ۖ
إِنَّكَ أَنتَ التَّوّابُ الرَّحيمُ {2:128}
|
اے
پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھیو۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک
گروہ کو اپنا مطیع بنائے رہیو، اور (پروردگار) ہمیں طریق عبادت بتا اور ہمارے
حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے
|
Our Lord! make us
twain submissive unto Thee, and of our progeny community submissive unto
Thee, and show us our rites, and relent toward us! verily Thou! Thou art the
Relentant, the Merciful!
|
وَمِنهُم مَن يَقولُ رَبَّنا ءاتِنا فِى الدُّنيا حَسَنَةً وَفِى
الءاخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنا عَذابَ النّارِ {2:201}
|
اور
بعضے ایسے ہیں کہ دعا کرتے ہیں کہ پروردگار ہم کو دنیا میں بھی نعمت عطا فرما
اور آخرت میں بھی نعمت بخشیو اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیو
|
And of mankind
are some who say: our Lord! vouchsafe unto us good in the world and good in
the Hereafter,and save us from the torment of the Fire.
|
وَلَمّا بَرَزوا لِجالوتَ
وَجُنودِهِ قالوا رَبَّنا أَفرِغ عَلَينا
صَبرًا وَثَبِّت أَقدامَنا وَانصُرنا عَلَى القَومِ الكٰفِرينَ {2:250}
|
اور
جب وہ لوگ جالوت اور اس کے لشکر کے مقابل آئے تو (خدا سے) دعا کی کہ اے پروردگار
ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہمیں (لڑائی میں) ثابت قدم رکھ اور (لشکر) کفار
پر فتحیاب کر
|
And when they
arrayed themselves against Jalut and his hosts, they said: our Lord pour
forth on us patience, and set firm our feet, and make us triumph over the
infidel people
|
لا يُكَلِّفُ اللَّهُ
نَفسًا إِلّا وُسعَها ۚ لَها ما كَسَبَت وَعَلَيها مَا اكتَسَبَت ۗ رَبَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأنا ۚ رَبَّنا وَلا تَحمِل عَلَينا إِصرًا كَما
حَمَلتَهُ عَلَى الَّذينَ مِن قَبلِنا ۚ رَبَّنا
وَلا تُحَمِّلنا ما لا طاقَةَ لَنا بِهِ ۖ وَاعفُ عَنّا وَاغفِر لَنا وَارحَمنا
ۚ أَنتَ مَولىٰنا فَانصُرنا عَلَى القَومِ الكٰفِرينَ {2:286}
|
خدا
کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان
کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے
بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ
ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے
کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں
سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم
کو کافروں پر غالب فرما
|
Allah tasketh not
a soul except according to its capacity. For it shall be the good it earnoth,
and against it the evil it earnoth. Our Lord! reckon with not if we forget or
er. Our Lord! ray not on us a burthen like unto that which Thou laidest on
those before us, Our Lord! impose not on US that for which we have not
strength. And Pardon us; forgive US; and have mercy on us; Thou art our
Patron: so make US triumph over the disbelieving people!
|
اول
آیت پر حضرات صحابہ کو بڑی تشویش ہوئی تھی ان کی تسلی کے لئے یہ دو آیتیں { اٰمَنَ
الرَّسُوْلُ } الخ اور { لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا } الخ نازل ہوئیں اب اس کے
بعد { رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ } آخر سورت تک نازل فرما کر ایسا اطمینان دیا
گیا کہ کسی صعوبت اور دشواری کا اندیشہ بھی باقی نہ چھوڑا کیونکہ جن دعاؤں کا ہم
کو حکم ہوا ہے ان کا مقصود یہ ہے کہ بیشک ہر طرح کا حق حکومت اور استحقاق عبادت
تجھ کو ہم پر ثابت ہے مگر اے ہمارے رب اپنی رحمت و کرم سے ہمارے لئے ایسے حکم
بھیجے جائیں جن کے بجا لانے میں ہم پر صعوبت اور بھاری مشقت نہ ہو نہ بھول چوک
میں ہم پکڑے جائیں نہ مثل پہلی امتوں کے ہم پر شدید حکم اتارے جائیں نہ ہماری
طاقت سے باہر کوئی حکم ہم پر مقرر ہو اس سہولت پر بھی ہم سے جو قصور ہو جائے اس
سے درگذر اور معافی اور ہم پر رحم فرمایا جائے حدیث میں ہے کہ یہ سب دعائیں
مقبول ہوئیں ۔ اور جب اس دشواری کے بعد جو حضرات صحابہ کو پیش آ چکی تھی اللہ کی
رحمت سے اب ہر ایک دشواری سے ہم کو امن مل گیا تو اب اتنا بھی ہونا چاہیئے کہ
کفار پر ہم کو غلبہ عنایت ہو ورنہ انکی طرف سے مختلف دقتیں دینی اور دنیوی ہر
طرح کی مزاحمتیں پیش آ کر جس صعوبت سے اللہ اللہ کر کے اللہ کے فضل سے جان بچی
تھی کفار کے غلبہ کی حالت میں پھر وہی کھٹکا موجب بے اطمینانی ہو گا۔
|
رَبَّنا لا تُزِغ قُلوبَنا بَعدَ إِذ هَدَيتَنا وَهَب
لَنا مِن لَدُنكَ رَحمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الوَهّابُ {3:8}
|
اے
پروردگار جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا
کر دیجیو اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے
|
Our Lord Suffer
not our hearts to deviate after that Thou hast guided US, and bestow from
Thine presence mercy. Verily Thou! Thou art the Bestower!
|
یعنی
راسخین فی العلم اپنے کمال علمی اور قوت ایمانی پر مغرور و مطمئن نہیں ہوتے بلکہ
ہمیشہ حق تعالیٰ سے استقامت اور مزید فضل و عنایت کے طلبگار رہتے ہیں تاکہ کمائی
ہوئی پونجی ضائع نہ ہو جائے اور خدانکردہ دل سیدھے ہونے کے بعد کج نہ کر دیئے
جائیں۔ حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺ (امت کو سنانے کے لئے) اکثر
یہ دعا کیا کرتے تھے { یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی
دِیْنِکَ }۔
|
رَبَّنا إِنَّكَ جامِعُ النّاسِ لِيَومٍ لا رَيبَ
فيهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لا يُخلِفُ الميعادَ {3:9}
|
اے
پروردگار! تو اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں سب لوگوں کو (اپنے حضور
میں) جمع کرلے گا بے شک خدا خلاف وعدہ نہیں کرتا
|
Our Lord! verily
Thou art the Assembler of mankind for a Day whereof there is no doubt. Verily
Allah faileth not the tryst.
|
وہ
دن ضرور آ کر رہے گا اور "زائغین" (کجرو) جن مسائل میں جھگڑتے تھے سب
کا دوٹوک فیصلہ ہو جائے گا پھر ہر ایک مجرم کو اپنی کجروی اور ہٹ دھرمی کی سزا
بھگتنی پڑے گی۔ اسی خوف سے ہم ان کے راستہ سے بیزار اور آپ کی رحمت و استقامت کے
طالب ہوتے ہیں۔ ہمارا زائغین کے خلاف راستہ اختیار کرنا کسی بدنیتی اور نفسانیت
کی بنیاد پر نہیں محض اخروی فلاح مقصود ہے۔
|
الَّذينَ يَقولونَ رَبَّنا إِنَّنا ءامَنّا فَاغفِر لَنا ذُنوبَنا
وَقِنا عَذابَ النّارِ {3:16}
|
جو
خدا سے التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف
فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ
|
Those who say our
Lord! verify we! we have believed, wherefore forgive us our sins, and protect
us from the torment of the Fire.
|
معلوم
ہوا کہ گناہ معاف ہونے کے لئے ایمان لانا شرط ہے۔
|
رَبَّنا ءامَنّا بِما أَنزَلتَ وَاتَّبَعنَا
الرَّسولَ فَاكتُبنا مَعَ الشّٰهِدينَ {3:53}
|
اے
پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائی ہے ہم اس پر ایمان لے آئے اور (تیرے)
پیغمبر کے متبع ہو چکے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ رکھ
|
Our Lord! we
believe in that which Thou hast sent down, and, follow the apostle; write us
up wherefore with the witnesses.
|
پیغمبر
کے سامنے اقرار کرنے کے بعد پروردگار کے سامنے یہ اقرار کیا کہ انجیل پر ایمان
لا کر تیرے رسول کا اتباع کرتے ہیں۔ آپ اپنے فضل و توفیق سے ہمارا نام ماننے
والوں کی فہرست میں ثبت فرما دیں۔ گویا ایمان کی رجسٹری ہو جائے کہ پھر لوٹنے کا
احتمال نہ رہے۔
|
وَما كانَ قَولَهُم إِلّا
أَن قالوا رَبَّنَا اغفِر لَنا ذُنوبَنا
وَإِسرافَنا فى أَمرِنا وَثَبِّت أَقدامَنا وَانصُرنا عَلَى القَومِ الكٰفِرينَ
{3:147}
|
اور
(اس حالت میں) ان کے منہ سے کوئی بات نکلتی ہے تو یہی کہ اے پروردگار ہمارے گناہ
اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم
رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما
|
And their speech
was naught but that they said: our Lord! forgive us our sins and our
extravagance in our affairs, and make our foothold firm, and make us triumph
over the disbelieving people.
|
یعنی
مصائب و شدائد کے ہجوم میں نہ گھبراہٹ کی کو ئی بات کہی نہ مقابلہ سے ہٹ جانے
اور دشمن کی اطاعت قبول کرنے کا ایک لفظ زبان سے نکالا۔ بولے تو یہ بولے کہ
خداوندا! تو ہم سب کی تقصیرات اور زیادتیوں کو معاف فرما دے۔ ہمارے دلوں کو
مضبوط و مستقل رکھ۔ تا ہمارا قدم جادۂ حق سے نہ لڑکھڑائے اور ہم کو کافروں کے
مقابلہ میں مدد پہنچا وہ سمجھے کہ بسا اوقات مصیبت کے آنے میں لوگوں کے گناہوں
اور کوتاہیوں کو دخل ہوتا ہے۔ اور ہم میں کون دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس سے کبھی
کوئی تقصیر نہ ہوئی ہو گی۔ بہرحال بجائے اس کے کہ مصیبت سے گھبرا کر مخلوق کی
طرف جھکتے اپنے خالق و مالک کی طرف جھکے۔
|
الَّذينَ يَذكُرونَ اللَّهَ
قِيٰمًا وَقُعودًا وَعَلىٰ جُنوبِهِم وَيَتَفَكَّرونَ فى خَلقِ السَّمٰوٰتِ
وَالأَرضِ رَبَّنا ما خَلَقتَ هٰذا
بٰطِلًا سُبحٰنَكَ فَقِنا عَذابَ النّارِ {3:191}
|
جو
کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) خدا کو یاد کرتے اور آسمان اور زمین کی
پیدائش میں غور کرتے (اور کہتے ہیں) کہ اے پروردگار! تو نے اس (مخلوق) کو بے
فائدہ نہیں پیدا کیا تو پاک ہے تو (قیامت کے دن) ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچائیو
|
Who remember-
Allah Standing and sitting and lying on their sides, and reflect on the
creation of the heavens and the earth: our Lord Thou createdest not all this
in vain. Hallowed be Thou! Save us, Thou, from the torment of the Fire!
|
یعنی
ذکر و فکر کے بعد کہتے ہیں کہ خداوندا! یہ عظیم الشان کارخانہ آپ نے بیکار پیدا
نہیں کیا جس کا کوئی مقصدنہ ہو، یقینًا ان عجیب و غریب حکیمانہ انتظامات کا
سلسلہ کسی عظیم و جلیل نتیجہ پر منتہی ہونا چاہئے۔ گویا یہاں سے ان کا ذہن تصور
آخرت کی طرف منتقل ہو گیا جو فی الحقیقت دنیا کی موجودہ زندگی کا آخری نتیجہ ہے
اسی لئے آگے دوزخ کے عذاب سے محفوظ رہنے کی دعا کی اور درمیان میں خدا تعالیٰ کی
تسبیح و تنزیہہ بیان کر کے اشارہ کر دیا کہ جو احمق قدرت کے ایسے صاف و صریح
نشان دیکھتے ہوئے تجھ کو نہ پہچانیں یا تیری شان کو گھٹائیں یا کارخانہ عالم کو
محض عبث و لعب سمجھیں تیری بارگاہ ان سب کی ہزلیات و خرافات سے پاک ہے۔ ا س آیت
سے معلوم ہوا کہ آسمان و زمین اور دیگر مصنوعات الہٰیہ میں غور و فکر کرنا وہ ہی
محمود ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ خدا کی یاد اور آخرت کی طرف توجہ ہو، باقی جو مادہ
پرست ان مصنوعات کے تاروں میں الجھ کر رہ جائیں اور صانع کی صحیح معرفت تک نہ
پہنچ سکیں، خواہ دنیا انہیں بڑا محقق اور سائنس داں کہا کرے، مگر قرآن کی زبان و
میں وہ اولوالالبا ب نہیں ہو سکتے ۔ بلکہ پرلے درجہ کے جاہل و احمق ہیں۔
|
یعنی
کسی حال خدا سے غافل نہیں ہوتے اس کی یاد ہمہ وقت ان کے دل میں اور زبان پر جاری
رہتی ہے جیسے حدیث میں رسول اللہ ﷺ
کی نسبت عائشہ صدیقہؓ نے فرمایا
{ کان یذکر اللہ علیٰ کل احیانہٖ } نماز بھی خدا کی بہت بڑی یاد ہے۔ اسی لئے آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو کھڑا ہو کر نہ پڑھ سکے بیٹھ کر اور جو بیٹھ نہ سکے لیٹ کر پڑھ
لے بعض روایات میں ہے کہ جس رات میں یہ آیات نازل ہوئیں نبی کریم ﷺ کھڑے، بیٹھے،
لیٹے ہر حالت میں اللہ کو یاد کر کے روتے رہے۔
|
رَبَّنا إِنَّكَ مَن تُدخِلِ النّارَ فَقَد
أَخزَيتَهُ ۖ وَما لِلظّٰلِمينَ مِن أَنصارٍ {3:192}
|
اے
پروردگار جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اسے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار
نہیں
|
Our Lord verily
whomsoever Thou makest to enter into the Fire, him Thou hast surely
humiliated and for the wrong-doers there shall be no helpers.
|
جو
شخص جتنی دیر دوزخ میں رہے گا اسی قدر رسوائی سمجھو۔ اس قاعدہ سے دائمی رسوائی
صرف کفار کے لئے ہے ۔ جن آیات میں عامۂ مومنین سے خزی (رسوائی) کی نفی کی گئ ہے
وہاں یہ ہی معنی سمجھنے چاہئیں۔
|
یعنی
جس کو خدا دوزخ میں ڈالنا چاہے کوئی حمایت کر کے بچا نہیں سکتا۔ ہاں جن کو
ابتداء میں یا آخر میں چھوڑنا اور معاف کر دینا ہی منظور ہو گا (جیسے عصاۃ
مومنین) ان کے لئے شفعاء کو اجازت دی جائے گی کہ سفارش کر کے بخشوائیں۔ وہ اس کے
مخالف نہیں بلکہ آیات و احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔
|
رَبَّنا إِنَّنا سَمِعنا مُنادِيًا يُنادى لِلإيمٰنِ
أَن ءامِنوا بِرَبِّكُم فَـٔامَنّا ۚ رَبَّنا
فَاغفِر لَنا ذُنوبَنا وَكَفِّر عَنّا سَيِّـٔاتِنا وَتَوَفَّنا مَعَ الأَبرارِ
{3:193}
|
اے
پروردگارہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا (یعنی)
اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے اے پروردگار ہمارے گناہ معاف
فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ
اٹھا
|
Our Lord verily
we heard a caller calling to belief: believe in your Lord, wherefore we have
come to believe. Our Lord forgive us our sins, and expiate from us our
misdeeds, and let us die along with the pious.
|
یعنی
ہمارے بڑے بڑے گناہ بخش دے اور چھوٹی موٹی برائیوں پر پردہ ڈال دے اور جب اٹھانا
ہو نیک بندوں کے زمرہ میں شامل کر کے دنیا سے اٹھا لے۔
|
پہلے
ایمان عقلی کا ذکر تھا، یہ ایمان سمعی ہوا جس میں ایمان بالرسول اور ایمان
بالقرآن بھی درج ہو گیا۔
|
یعنی
نبی کریم ﷺ جنہوں نے بڑی اونچی آواز سے دنیا کو پکارا۔ یا قرآن کریم
جس کی آواز گھر گھر پہنچ گئ۔
|
رَبَّنا وَءاتِنا ما وَعَدتَنا عَلىٰ رُسُلِكَ وَلا
تُخزِنا يَومَ القِيٰمَةِ ۗ إِنَّكَ لا تُخلِفُ الميعادَ {3:194}
|
اے
پروردگار تو نے جن جن چیزوں کے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے وعدے کیے ہیں وہ
ہمیں عطا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجو کچھ شک نہیں کہ تو خلاف وعدہ
نہیں کرتا
|
Our Lord!
vouchsafe unto us that which Thou hast promised us by Thine apostles, and humiliate
us not on the Day of Resurrection. Verily Thou failest not the tryst.
|
یعنی
پیغمبروں کی زبانی، ان کی تصدیق کرنے پر جو وعدے آپ نے کئے ہیں (مثلًا دنیا میں
آخر کار اعداء اللہ پر غالب و منصور کرنا اور آخرت میں جنت و رضوان سے سرفراز
فرمانا) ان سے ہم کو اس طرح بہرہ اندوز کیجئے کہ قیامت کے دن ہماری کسی قسم کی
ادنیٰ سے ادنیٰ رسوائی بھی نہ ہو۔
|
یعنی
آپ کے ہاں تو وعدہ خلافی کا احتمال نہیں، ہم میں احتمال ہے کہ مبادا ایسی غلطی
نہ کر بیٹھیں جو آپ کے وعدوں سے مستفید نہ ہو سکیں ۔ اس لئے درخواست ہے کہ ہم کو
ان اعمال پر مستقیم رہنے کی توفیق دیجئے جن کی آپ کے وعدوں سے متمتع ہونے کے لئے
ضرورت ہے۔
|
وَإِذا سَمِعوا ما أُنزِلَ
إِلَى الرَّسولِ تَرىٰ أَعيُنَهُم تَفيضُ مِنَ الدَّمعِ مِمّا عَرَفوا مِنَ
الحَقِّ ۖ يَقولونَ رَبَّنا ءامَنّا
فَاكتُبنا مَعَ الشّٰهِدينَ {5:83}
|
اور
جب اس (کتاب) کو سنتے ہیں جو (سب سے پہلے) پیغمبر (محمدﷺ) پر نازل ہوئی تو تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے آنسو
جاری ہو جاتے ہیں اس لیے کہ انہوں
نے حق بات پہچان لی اور وہ (خدا کی جناب میں) عرض کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم
ایمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ لے
|
And when they
hear that which hath been sent down unto the apostle, then thou beholdest
their eyes overflow, with tears because of the truth they have recognised.
They say: Our Lord! we believe, so write us down with the witnesses.
|
قالَ عيسَى ابنُ مَريَمَ
اللَّهُمَّ رَبَّنا أَنزِل عَلَينا
مائِدَةً مِنَ السَّماءِ تَكونُ لَنا عيدًا لِأَوَّلِنا وَءاخِرِنا وَءايَةً
مِنكَ ۖ وَارزُقنا وَأَنتَ خَيرُ الرّٰزِقينَ {5:114}
|
(تب) عیسیٰ بن مریم نے دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان
سے خوان نازل فرما کہ ہمارے لیے (وہ دن) عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور
پچھلوں (سب) کے لیے اور وہ تیری طرف سے نشانی ہو اور ہمیں رزق دے تو بہتر رزق
دینے والا ہے
|
'Isa, son of
Maryam, said: O Allah, our Lord send down unto us some food from the heaven,
that it may become unto us an occasion of joy, unto the first of us and the
last of us, and a sign from Thee. And provide us Thou; and Thou art the Best
of providers.
|
یعنی
بدون تعب و کسب کے روزی عطا فرمائے۔ آپ کے یہاں کیا کمی ہے اور کیا مشکل ہے۔
|
یعنی
تیری قدرت کی اور میری نبوت و صداقت کی نشانی ہو۔
|
یعنی
وہ دن جس میں مائدہ آسمانی نازل ہو، ہمارے اگلے پچھلے لوگوں کے حق میں عید ہو
جائے کہ ہمیشہ ہماری قوم اس دن کو بطور یادگار تہوار منایا کرے۔ اس تقریر کے
موافق { تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا } کا اطلاق ایسا ہوا جیسا کہ آیۂ { اَلْیَوْمَ
اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ } کے متعلق بخاری میں یہود کا یہ مقولہ نقل کیا
ہے۔ { انکم تقرؤن اٰیۃ لو نزلت فینا لا تخذ ناھا عیدًا } جس طرح آیۃ کو عید
بنانے کا مطلب اس کے یوم نزول کو عید بنانا ہے۔ کما ہو مصرح فی الروایات الاخر۔
اسی پر مائدہ کے عید ہونے کو بھی قیاس کر لو کہتے ہیں کہ وہ خوان اترا اتوار کو
جو نصاریٰ کے یہاں ہفتہ کی عید ہے جیسے مسلمانوں کے یہاں جمعہ۔
|
قالا رَبَّنا ظَلَمنا أَنفُسَنا وَإِن لَم تَغفِر لَنا
وَتَرحَمنا لَنَكونَنَّ مِنَ الخٰسِرينَ {7:23}
|
دونوں
عرض کرنے لگے کہ پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں
بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائیں گے
|
The twain said.
our Lord! we have wronged our souls, and if Thou forgivest us not and hath
not mercy on us, we shall of a surety be of the losers.
|
وَإِذا صُرِفَت أَبصٰرُهُم
تِلقاءَ أَصحٰبِ النّارِ قالوا رَبَّنا
لا تَجعَلنا مَعَ القَومِ الظّٰلِمينَ {7:47}
|
اور
جب ان کی نگاہیں پلٹ کر اہل دوزخ کی طرف جائیں گی تو عرض کریں گے کہ اے ہمارے
پروردگار ہم کو ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کیجیو
|
And when their
eyes Will be turned toward the fellows of the Fire, they will say: our Lord!
place us not with these wrong-doing people.
|
جنت
و دوزخ کے درمیان ہونے کی وجہ سےان لوگوں کی حالت خوف و رجاء کے بیچ میں ہو گی
ادھر دیکھیں گے تو امید کریں گے اور ادھر نظر پڑے گی تو خدا سے ڈر کر پناہ
مانگیں گے کہ ہم کو ان دوزخیوں کے زمرہ میں شامل نہ کیجئے۔
|
قَدِ افتَرَينا عَلَى
اللَّهِ كَذِبًا إِن عُدنا فى مِلَّتِكُم بَعدَ إِذ نَجّىٰنَا اللَّهُ مِنها ۚ
وَما يَكونُ لَنا أَن نَعودَ فيها إِلّا أَن يَشاءَ اللَّهُ رَبُّنا ۚ وَسِعَ رَبُّنا
كُلَّ شَيءٍ عِلمًا ۚ عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلنا ۚ رَبَّنَا
افتَح بَينَنا وَبَينَ قَومِنا بِالحَقِّ وَأَنتَ خَيرُ الفٰتِحينَ {7:89}
|
اگر
ہم اس کے بعد کہ خدا ہمیں اس سے نجات بخش چکا ہے تمہارے مذہب میں لوٹ جائیں تو
بےشک ہم نے خدا پر جھوٹ افتراء باندھا۔ اور ہمیں شایاں نہیں کہ ہم اس میں لوٹ
جائیں ہاں خدا جو ہمارا پروردگار ہے وہ چاہے تو (ہم مجبور ہیں)۔ ہمارے پروردگار
کا علم ہر چیز پر احاطہ کیے ہوئے ہے۔ ہمارا خدا ہی پر بھروسہ ہے۔ اے پروردگار ہم
میں اور ہماری قوم میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے
والا ہے
|
We must have been
fabricating a lie against Allah if we returned to your faith after Allah hath
delivered us therefrom. And it is not for us to return thereunto except that
Allah our Lord so willed; everything our Lord comprehendeth in His knowledge;
in Allah we place our trust. O our Lord! decide Thou between us and our
people with truth, Thou art the Best of the deciders.
|
یعنی
اپنے اختیار یا تمہارے اکراہ و اجبار سے ممکن نہیں کہ ہم معاذ اللہ کفر کی طرف
جائیں۔ ہاں اگر فرض کرو خدا ہی کی مشیت ہم میں سے کسی کی نسبت ایسی ہو جائے تو
اس کے ارادہ کو کون روک سکتا ہے۔ اگر اس کی حکمت اسی کو مقتضی ہو تو وہاں کوئی
نہیں بول سکتا۔ کیونکہ اس کا علم تمام مصالح اور حکمتوں پر محیط ہے۔ بہرحال
تمہاری دھمکیوں سے ہم کو کوئی خوف نہیں کیونکہ ہمارا بالکلیہ اعتماد اور بھروسہ
اپنے خدائے واحد پر ہے۔ کسی کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جو ہوگا اسی کی مشیت اور
علم محیط کے تحت میں ہوگا۔ اسی لئے ہم اپنے اور تمہارے فیصلہ کے لئے بھی اسی سے
دعا کرتے ہیں۔ کیونکہ ایسے قادر اور علیم و حکیم سے بہتر کسی کا فیصلہ نہیں ہو
سکتا۔ حضرت شعیبؑ کے ان الفاظ سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ انبیاء کے قلوب حق تعالیٰ
کی عظمت و جبروت اور اپنی عبودیت و افتقار کے کس قدر عظیم و عمیق احساس سے معمور
ہوتے ہیں اور کس طرح ہر آن اور ہر حال میں ان کا توکل و اعتماد تمام و سائط سے
منقطع ہو کر اسی وحدہٗ لا شرک لہٗ پر پہاڑ سے زیادہ مضبوط اور غیر متزلزل ہوتا
ہے۔
|
کسی
کو تو ابتداءً نجات دے چکا کہ اس میں داخل ہی نہ ہونے دیا جیسے حضرت شعیبؑ اور
بعضوں کو داخل ہونے کے بعد اس سے نکالا جیسے عامۂ مومنین۔
|
باطل
اور جھوٹے مذہب کو سچا کہنا ہی خدا پر افتراء کرنا اور بہتان باندھنا ہے۔ پھر
بھلا ایک جلیل القدر پیغمبر اور اس کے مخلص متبعین سے یہ کب ممکن ہے کہ وہ معاذ
اللہ سچائی سے نکل کر جھوٹ کی طرف واپس جائیں اور جو سچے دعوے اپنی حقانیت یا
مامور من اللہ ہونے کے کر رہے تھے، ان سب کا جھوٹ اور افتراء ہونا تسلیم کریں۔
|
وَما تَنقِمُ مِنّا إِلّا
أَن ءامَنّا بِـٔايٰتِ رَبِّنا لَمّا
جاءَتنا ۚ رَبَّنا أَفرِغ عَلَينا صَبرًا
وَتَوَفَّنا مُسلِمينَ {7:126}
|
اور
اس کے سوا تجھ کو ہماری کون سی بات بری لگی ہے کہ جب ہمارے پروردگار کی نشانیاں
ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے
دہانے کھول دے اور ہمیں (ماریو تو) مسلمان ہی ماریو
|
And what is it
for which thou takest vengeance on us save that we have believed in the signs
of our Lord when they came unto us? Our Lord! pour out upon us perseverance
and cause us to die as Muslims.
|
یعنی
جس رب کی نشانیوں کو مان لینے سے ہم تیری نگاہ میں مجرم ٹھہرے ہیں، اسی رب سے
ہماری دعا ہے کہ وہ تیری زیادتیوں اور سختیوں پر ہم کو صبر جمیل کی توفیق بخشے
اور مرتے دم تک اسلام پر مستقیم رکھے ایسا نہ ہو کہ گھبرا کر کوئی بات تسلیم و
رضاء کے خلاف کر گذریں۔
|
فَقالوا عَلَى اللَّهِ
تَوَكَّلنا رَبَّنا لا تَجعَلنا فِتنَةً
لِلقَومِ الظّٰلِمينَ {10:85}
|
تو
وہ بولے کہ ہم خدا ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ہم کو ظالم لوگوں
کے ہاتھ سے آزمائش میں نہ ڈال
|
So they said: on
Allah We rely, our Lord! make us not a trial for the wrong-doing people.
|
موسٰیؑ
کی نصیحت پر انہوں نے اخلاص کا اظہار کیا کہ بیشک ہمارا بھروسہ خالص خدا پر ہے
اسی سے دعا کرتے ہیں کہ ہم کو ان ظالموں کا تختہ مشق نہ بنائے اس طرح کہ یہ ہم
پر اپنے زور و طاقت سے ظلم ڈھاتے رہیں۔ اور ہم ان کا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔ ایسی
صورت میں ہمارا دین بھی خطرہ میں ہے اور ان ظالموں یا دوسرے دیکھنے والوں کو یہ
ڈینگ مارنے کا موقع ملے گا اگر ہم حق پر نہ ہوتے تو تم پر ایسا تسلط و تفوق کیوں
حاصل ہوتا اور تم اس قدر پست و ذلیل کیوں ہوتے۔ یہ خیال ان گمراہوں کو اور زیادہ
گمراہ کر دے گا۔ گویا ایک حیثیت سے ہمارا وجود ان کے لئے فتنہ بن جائے گا۔
|
وَنَجِّنا بِرَحمَتِكَ مِنَ
القَومِ الكٰفِرينَ {10:86}
|
اور
چھڑا دے ہم کو مہربانی فرما کر ان کافر لوگوں سے [۱۱۹]
|
یعنی
ان کی غلامی اور محکومیت سے ہم کو نجات دے اور دولت آزادی سے مالا مال فرما۔
|
رَبَّنا إِنَّكَ تَعلَمُ ما نُخفى وَما نُعلِنُ ۗ
وَما يَخفىٰ عَلَى اللَّهِ مِن شَيءٍ فِى الأَرضِ وَلا فِى السَّماءِ {14:38}
|
اے
پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔ اور خدا سے
کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں
|
Our Lord! verily
Thou knowest that which We conceal and that which We make known; and not of
aught is concealed from Allah in the earth or in the heaven.
|
یعنی
زمین و آسمان کی کوئی چیز آپ سے پوشیدہ نہیں ۔ پھر ہمارا ظاہر و باطن کیسے مخفی
رہ سکتا ہے یہ جو فرمایا "جو ہم کرتے ہیں چھپا کر اور جو کرتے ہیں دکھا
کر" اس میں مفسرین کے کئ اقوال ہیں ، لیکن تخصیص کی کوئی وجہ نہیں ۔ الفاظ
عام ہیں جو سب کھلی چھپی چیزوں کو شامل ہیں ۔ حضرت شاہ صاحبؒ نے فرمایا کہ ظاہر
میں دعاء کی سب اولاد کے واسطے اور دل میں دعاء منظور تھی پیغمبر آخرالزماں کی۔
|
رَبِّ اجعَلنى مُقيمَ
الصَّلوٰةِ وَمِن ذُرِّيَّتى ۚ رَبَّنا
وَتَقَبَّل دُعاءِ {14:40}
|
اے
پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو
بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما
|
My Lord! make me
establisher of prayer and also from my progeny, our Lord! and accept Thou my
supplication.
|
یعنی
میری ذریت میں ایسے لوگ ہوتے رہیں جو نمازوں کو ٹھیک طور پر قائم رکھیں۔
|
یعنی
میری سب دعائیں قبول فرمائے۔
|
رَبَّنَا اغفِر لى وَلِوٰلِدَىَّ وَلِلمُؤمِنينَ يَومَ
يَقومُ الحِسابُ {14:41}
|
اے
پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت
کیجیو
|
Our Lord! forgive
me and my parents and the believers on the Day whereon will be set up the
reckoning.
|
یہ
دعاء غالبًا اپنے والد کے حالت کفر پر مرنے کی خبر موصول ہونے سے پہلے کی۔ تو
مطلب یہ ہو گا کہ اسےاسلام کی ہدایت کر کے قیامت کے دن مغفرت کا مستحق بنا دے۔
اور اگر مرنے کی خبر ملنے کے بعد دعا کی ہے تو شاید اس وقت تک خدا تعالیٰ نے آپ
کو مطلع نہیں کیا ہو گا کہ کافر کی مغفرت نہیں ہو گی۔ عقلاً کافر کی مغفرت محال
نہیں ، سمعًا ممتنع ہے۔ سو اس کا علم سمع پر موقوف ہو گا اور قبل از سمع امکان
عقلی معتبر رہے گا۔ بعض شیعہ نے یہ لکھا ہے کہ قرآن کریم میں ابراہیمؑ کے باپ کو
جو کافر کہا گیا ہے وہ ان کے حقیقی باپ نہ تھے بلکہ چچا وغیرہ کوئی دوسرے خاندان
کے بڑے تھے ۔ واللہ اعلم۔
|
إِذ أَوَى الفِتيَةُ إِلَى
الكَهفِ فَقالوا رَبَّنا ءاتِنا مِن
لَدُنكَ رَحمَةً وَهَيِّئ لَنا مِن أَمرِنا رَشَدًا {18:10}
|
جب
وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے
رحمت نازل فرما۔ اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا کر
|
Recall what time
the youths betook themselves to the cave, then said: our Lord! vouchsafe unto
us mercy from before Thee, and prepare for us in our affair a right course.
|
قالا رَبَّنا إِنَّنا نَخافُ أَن يَفرُطَ عَلَينا أَو
أَن يَطغىٰ {20:45}
|
دونوں
کہنے لگے کہ ہمارے پروردگار ہمیں خوف ہے کہ ہم پر تعدی کرنے لگے یا زیادہ سرکش
ہوجائے
|
The twain said: O
our Lord! verily we fear that he may hasten against us or wax exorbitant.
|
یعنی
اس کے ڈرنے کی امید تو بعد کو ہو گی ، فی الحال اپنی بے سرو سامانی اور اس کے
جاہ و جلال پر نظر کرتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ وہ ہماری بات سننے کے لئے آمادہ بھی ہو
گا یا نہیں ۔ ممکن ہے ہماری پوری بات سننے سے پہلے ہی وہ بھبک پڑے یا سننے کے
بعد غصہ میں بپھر جائے اور تیری شان میں زیادہ گستاخی کرنے لگے۔ یا ہم پر دست
درازی کرے جس سے اصل مقصد فوت ہو جائے (تنبیہ) موسٰیؑ کے اس خوف اور شرح صدر میں
کچھ منافات نہیں۔ کاملین بلاء کے نزول سے پہلے ڈرتے ہیں اور استعادہ کرتے ہیں ۔
لیکن جب آ پڑتی ہے اس وقت پورے حوصلہ اور کشادہ دلی سےاس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
|
إِنَّهُ كانَ فَريقٌ مِن
عِبادى يَقولونَ رَبَّنا ءامَنّا فَاغفِر
لَنا وَارحَمنا وَأَنتَ خَيرُ الرّٰحِمينَ {23:109}
|
میرے
بندوں میں ایک گروہ تھا جو دعا کیا کرتا تھا کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے
تو تُو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
|
Verily there was
a party of My bondmen who said: our Lord! we have believed, wherefore forgive
us and have mercy upon us, and Thou art the Best of the merciful ones!
|
یعنی
بک بک مت کرو، جو کیا تھا اب اس کی سزا بھگتو۔ آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس جواب
کے بعد پھر فریاد منقطع ہو جائے گی۔ بجز فیروشہیق کے کچھ کلام نہ کر سکیں گے۔
العیاذ باللہ۔
|
وَالَّذينَ يَقولونَ رَبَّنَا اصرِف عَنّا عَذابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ
عَذابَها كانَ غَرامًا {25:65}
|
اور
جو دعا مانگتے رہتے ہیں کہ اے پروردگار دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھیو کہ اس
کا عذاب بڑی تکلیف کی چیز ہے
|
And these who
say: our Lord! avert from us the torment of Hell verily the torment thereof
is perishment.
|
إِنَّها ساءَت مُستَقَرًّا
وَمُقامًا {25:66}
|
اور
دوزخ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے
|
Verily ill it is
as an abode and as a station.
|
یعنی
اتنی عبادت پر اتنا خوف بھی ہے۔ یہ نہیں کہ تہجد کی آٹھ رکعت پڑھ کر خدا کے عذاب
و قہر سے بے فکر ہو گئے۔
|
وَالَّذينَ يَقولونَ رَبَّنا هَب لَنا مِن أَزوٰجِنا وَذُرِّيّٰتِنا
قُرَّةَ أَعيُنٍ وَاجعَلنا لِلمُتَّقينَ إِمامًا {25:74}
|
اور
وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل
کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا
امام بنا
|
And those who
say: our Lord bestow on us coolness of eyes from our wives and our offspring,
and make us unto the God-fearing a pattern.
|
یعنی
ایسا بنا دے کہ لوگ ہماری اقتداء کر کے متقی بن جایا کریں۔ حاصل یہ کہ ہم نہ صرف
بذات خود مہتدی، بلکہ دوسروں کے لئے ہادی ہوں۔ اور ہمارا خاندان تقویٰ و طہارت
میں ہماری پیروی کرے۔
|
یعنی
بیوی بچے ایسے عنایت فرما جنہیں دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی اور قلب مسرور ہو۔ اور
ظاہر ہے مومن کامل کا دل اسی وقت ٹھنڈا ہو گا جب اپنے اہل و عیال کو اطاعت الہٰی
کے راستہ پر گامزن اور علم نافع کی تحصیل میں مشغول پائے ۔ دنیا کی سب نعمتیں
اور مسرتیں اس کے بعد ہیں۔
|
الَّذينَ يَحمِلونَ العَرشَ
وَمَن حَولَهُ يُسَبِّحونَ بِحَمدِ رَبِّهِم وَيُؤمِنونَ بِهِ وَيَستَغفِرونَ
لِلَّذينَ ءامَنوا رَبَّنا وَسِعتَ كُلَّ
شَيءٍ رَحمَةً وَعِلمًا فَاغفِر لِلَّذينَ تابوا وَاتَّبَعوا سَبيلَكَ وَقِهِم
عَذابَ الجَحيمِ {40:7}
|
جو
لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گردا گرد (حلقہ باندھے ہوئے) ہیں (یعنی
فرشتے) وہ اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور مومنوں کے
لئے بخشش مانگتے رہتے ہیں۔ کہ اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز
کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کی اور تیرے رستے پر چلے ان کو بخش دے
اور دوزخ کے عذاب سے بچالے
|
Those who bear
the Throne and those who are round about it, hallow the praise of their Lord
and believe in Him and ask forgiveness for those who believe, saying: our
Lord! Thou comprehendest everything in mercy and knowledge, wherefore forgive
these who repent and follow Thine path, and protect them from the torment of
the Flaming Fire.
|
یہ
فرشتوں کے استغفار کی صورت بتلائی۔ یعنی بارگاہ احدیت میں یوں عرض کرتے ہیں کہ
اے ہمارے پروردگار آپ کا علم اور رحمت ہر چیز کو محیط ہے۔ پس جو کوئی تیرے علم
محیط میں برائیوں کو چھوڑ کر سچے دل سے تیری طرف رجوع ہو اور تیرے راستہ پر چلنے
کی کوشش کرتا ہو، اگر اس سے بمقتضائے بشریت کچھ کمزوریاں اور خطائیں سرزد ہو
جائیں، آپ اپنے فضل و رحمت سے اسکو معاف فرما دیں۔ نہ دنیا میں ان پر داروگیر ہو
اور نہ دوزخ کا منہ دیکھنا پڑے۔ باقی جو مسلمان توبہ و انابت کی راہ اختیار نہ
کرے اس کا یہاں ذکر نہیں۔ آیت ہذا اس کی طرف سے ساکت ہے بظاہر حاملین عرش انکے
حق میں دعا نہیں کرتے۔ اللہ کا ان کےساتھ کیا معاملہ ہو گا؟ یہ دوسری نصوص سے طے
کرنا چاہئے۔
|
پہلی
آیات میں مجرمین و منکرین کا حال زبوں بیان ہوا تھا۔ یہاں انکے مقابل مومنین
تابئین کا فضل و شرف بیان کرتے ہیں۔ یعنی عرش عظیم کو اٹھانے والے اور اس کے گرد
طواف کرنے والے بیشمار فرشتے جنکی غذا صرف حق تعالیٰ کی تسبیح و تحمید ہے اور جو
مقربین بارگاہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ درجہ کا ایمان و یقین رکھتے ہیں، وہ اپنے
پروردگار کے آگے مومنین کے لئے استغفار کرتے ہیں۔ سبحان اللہ! اس عزت افزائی اور
شرف و احترام کا کیا ٹھکانا ہے کہ فرش خاک پر رہنے والے مومنین سے جو خطائیں اور
لغزشیں ہو گئیں ملائکہ کَرُّوبیین بارگاہ احدیت میں ان کے لئے غائبانہ معافی
چاہیں ۔ اور جب ان کی شان میں { وَیَفْعلُوْنَ مَا یُوْمَرُوْنَ } آیا تو وہ حق
تعالیٰ کی طرف سے اس کام پر مامور ہوں گے۔
|
رَبَّنا وَأَدخِلهُم جَنّٰتِ عَدنٍ الَّتى وَعَدتَهُم
وَمَن صَلَحَ مِن ءابائِهِم وَأَزوٰجِهِم وَذُرِّيّٰتِهِم ۚ إِنَّكَ أَنتَ
العَزيزُ الحَكيمُ {40:8}
|
اے
ہمارے پروردگار ان کو ہمیشہ رہنے کے بہشتوں میں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ
کیا ہے اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے نیک ہوں
ان کو بھی۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے
|
Our Lord! make
them enter the Everlasting Gardens Which Thou hast promised them, and also
such of their fathers and their spouses and their offspring as verify Thou:
Thou art the Mighty, the Wise.
|
یعنی
اگر چہ بہشت ہر کسی کو اپنے عمل سے ملتی ہے (جیسا کہ یہاں بھی { صَلَحَ } کی قید
سے ظاہر ہے) بدون اپنے ایمان و صلاح کے بیوی، بیٹا اور ماں باپ کام نہیں آتے
لیکن تیری حکمتیں ایسی بھی ہیں کہ ایک کےسبب سے کتنوں کو ان کے عمل سے زیادہ اعلٰی
درجہ پر پہنچا دے۔ کما قال تعالیٰ { وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاتَّبَعَتْھُمْ
ذُرِّیَّتُھُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَابِھِمْ وَمَآ اَلَتْنٰھُمْ مِّنْ
عَمَلِھِمْ مِّنْ شَیْءٍ } (طور رکوع۱) اور گہری نظر سے دیکھا جائے تو حقیقت میں
وہ بھی ان ہی کے کسی عمل قلبی کا بدلہ ہو۔ مثلًا وہ آرزو رکھتے ہوں کہ ہم بھی
اسی مرد صالح کی چال چلیں۔ یہ نیت اور نیکی کی حرص اللہ کے ہاں مقبول ہو جائے یا
اس مرد صالح کے اکرام و مدارات ہی کی ایک صورت یہ ہو کہ اس کے ماں باپ اور بیوی
بچے بھی اس کے درجہ میں رکھے جائیں۔
|
وَقِهِمُ السَّيِّـٔاتِ ۚ
وَمَن تَقِ السَّيِّـٔاتِ يَومَئِذٍ فَقَد رَحِمتَهُ ۚ وَذٰلِكَ هُوَ الفَوزُ
العَظيمُ {40:9}
|
اور
ان کو عذابوں سے بچائے رکھ۔ اور جس کو تو اس روز عذابوں سے بچا لے گا تو بےشک اس
پر مہربانی فرمائی اور یہی بڑی کامیابی ہے
|
And protect them
from evils. And whosoever Thou shalt protect from evils on that Day, him Thou
hast of a surety taken into mercy and that: it is an achievement mighty.
|
یعنی
محشر میں ان کو کوئی برائی (مثلًا گھبراہٹ اور پریشانی وغیرہ) لاحق نہ ہو۔ اور
یہ عظیم الشان کامیابی صرف تیری خاص مہربانی سے حاصل ہو سکتی ہے۔ بعض مفسرین نے
سئیات سے اعمال سئیہ مراد لئے ہیں یعنی آگے کو انہیں برے کاموں سے محفوظ فرما
دے۔ اور ان کی خو ایسی کر دے کہ برائی کی طرف نہ جائیں۔ ظاہر ہے جو آج یہاں
برائی سے بچ گیا اس پرتیرا فضل ہو گیا۔ وہ ہی آخرت میں اعلٰی کامیابی حاصل کرے
گا۔ اس تفسیر پر { یَوْمَئِذٍ } کا ترجمہ بجائے "اُس دن" "اِس
دن" ہونا چاہئے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی تیری مہر ہی ہو کہ
برائیوں سے بچے۔ اپنے عمل سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ تھوڑی بہت برائی سے کون خالی
ہے"۔ یہ الفاظ دونوں تفسیروں پر چسپاں ہو سکتے ہیں۔
|
وَالَّذينَ جاءو مِن
بَعدِهِم يَقولونَ رَبَّنَا اغفِر لَنا
وَلِإِخوٰنِنَا الَّذينَ سَبَقونا بِالإيمٰنِ وَلا تَجعَل فى قُلوبِنا غِلًّا
لِلَّذينَ ءامَنوا رَبَّنا إِنَّكَ
رَءوفٌ رَحيمٌ {59:10}
|
اور
(ان کے لئے بھی) جو ان (مہاجرین) کے بعد آئے (اور) دعا کرتے ہیں کہ اے پروردگار
ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرما اور
مومنوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (وحسد) نہ پیدا ہونے دے۔ اے ہمارے پروردگار
تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے
|
And it is also
due Unto those who came after them, saying: 'Our Lord! forgive us and our
brethren who have preceded us in the faith, and place not in our hearts any
rancour toward those who had believed. Our Lord! verily Thou art Tender,
Merciful.'
|
یعنی
سابقین کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں اور کسی مسلمان بھائی کی طرف سے دل میں بیر
اور بغض نہیں رکھتے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "یہ آیت سب مسلمانوں کے
واسطے ہے جو اگلوں کا حق مانیں اور انہی کے پیچھے چلیں اور ان سے بیر نہ
رکھیں"۔ امام مالکؒ نے یہیں سے فرمایا کہ جو شخص صحابہؓ سے بغض رکھے اور ان
کی بدگوئی کرے اس کے لئے مال فئ میں کچھ حصہ نہیں۔
|
یعنی
ان مہاجرین و انصار کے بعد عالمِ وجود میں آئے، یا ان کے بعد حلقہ اسلام میں آئے
یا مہاجرین سابقین کے بعد ہجرت کرکے مدینہ آئے۔ والظاہر ہوالاوّل۔
|
قَد كانَت لَكُم أُسوَةٌ
حَسَنَةٌ فى إِبرٰهيمَ وَالَّذينَ مَعَهُ إِذ قالوا لِقَومِهِم إِنّا بُرَءٰؤُا۟
مِنكُم وَمِمّا تَعبُدونَ مِن دونِ اللَّهِ كَفَرنا بِكُم وَبَدا بَينَنا
وَبَينَكُمُ العَدٰوَةُ وَالبَغضاءُ أَبَدًا حَتّىٰ تُؤمِنوا بِاللَّهِ وَحدَهُ
إِلّا قَولَ إِبرٰهيمَ لِأَبيهِ لَأَستَغفِرَنَّ لَكَ وَما أَملِكُ لَكَ مِنَ
اللَّهِ مِن شَيءٍ ۖ رَبَّنا عَلَيكَ
تَوَكَّلنا وَإِلَيكَ أَنَبنا وَإِلَيكَ المَصيرُ {60:4}
|
تمہیں
ابراہیم اور ان کے رفقاء کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم کے
لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو بےتعلق
ہیں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھی) قائل نہیں (ہوسکتے) اور جب تک تم خدائے واحد
اور ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمنی رہے گی۔ ہاں
ابراہیمؑ نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور
خدا کے سامنے آپ کے بارے میں کسی چیز کا کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے
پروردگار تجھ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے
ہی حضور میں (ہمیں) لوٹ کر آنا ہے
|
Surely there hath
been an excellent pattern for you in Ibrahim and those with him, when they
said Unto their people; verily we are quit of you and of that which ye
worship beside Allah; we renounce you; and surely there hath appeared between
us and you hostility and hatred for evermore until ye believe in Allah alone,
- except the saying of Ibrahim Unto his father: surely I shall beg
forgiveness for thee, and I have no power with Allah for thee at all. Our
Lord! in Thee we put our trust, and Unto Thee we turn, and Unto Thee is the
journeying.
|
یعنی
صرف دعا ہی کرسکتا ہوں کسی نفع و نقصان کا مالک نہیں۔ خدا جو کچھ پہنچانا چاہے۔
اسے میں نہیں روک سکتا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں " یعنی ابراہیمؑ نے ہجرت
کی پھر اپنی قوم کی طرف منہ نہیں کیا۔ تم بھی وہی کرو۔ ایک ابراہیمؑ نے دعا چاہی
تھی، باپ کے واسطے۔ جب تک معلوم نہ تھا۔ تم کو معلوم ہو چکا۔ لہٰذا تم کافر کی
بخشش نہ مانگو"۔ (تنبیہ) باپ کے حق میں ابراہیمؑ کے استغفار کا قصہ سورۃ
"براءۃ" میں گزر چکا۔ آیت { وماکان استغفار ابراھیم لابیہ الا عن
موعدۃ وعدھا ایّاہ } الخ کے فوائد میں دیکھ لیا جائے۔
|
یعنی
سب کو چھوڑ کر تجھ پر بھروسہ کیا اور قوم سے ٹوٹ کر تیری طرف رجوع ہوئے اور خوب
جانتے ہیں کہ سب کو پھر کر تیری ہی طرف آنا ہے۔
|
یعنی
یہ دشمنی اور بیر اسی وقت ختم ہو سکتا ہے جب تم شرک چھوڑ کر اسی ایک آقا کے غلام
بن جاؤ جس کے ہم ہیں۔
|
یعنی
جو لوگ مسلمان ہو کر ابراہیمؑ کے ساتھ ہوتے گئے اپنے اپنے وقت پر سب نے قولًا یا
فعلًا اسی علیحدگی اور بیزاری کا اعلان کیا۔
|
یعنی
تم اللہ سے منکر ہو۔ اور اس کے احکام کی پروا نہیں کرتے۔ ہم تمہارے طریقہ سے
منکر ہیں۔ اور ذرّہ برابر تمہاری پروا نہیں کرتے۔
|
Our Lord, do not make us a cause of beguilement for those who disbelieve, that is to say, do not make them prevail over us, lest they think that they are following the truth and are beguiled as a result, in other words, [lest] they lose their reason because of us; and forgive us. Our Lord, You are indeed the Mighty, the Wise’, in Your kingdom and Your actions.
رَبَّنا لا تَجعَلنا فِتنَةً لِلَّذينَ كَفَروا
وَاغفِر لَنا رَبَّنا ۖ إِنَّكَ أَنتَ
العَزيزُ الحَكيمُ {60:5}
|
اے
ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمارے
ہمیں معاف فرما۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے
|
Our Lord! make us
not a trial for those who disbelieve, and forgive us, our Lord! verily Thou!
Thou art the Mighty, the Wise.
|
یعنی
ہم کو کافروں کے واسطے محل آزمائش اور تختہ مشق نہ بنا۔ اور ایسے حال میں مت رکھ
جس کو دیکھ کر کافر خوش ہوں، اسلام اور مسلمانوں پر آوازے کسیں اور ہمارے مقابلہ
میں اپنی حقانیت پر استدلال کرنے لگیں۔
|
تیری
زبردست قوت اور حکمت سے یہی توقع ہے کہ اپنی وفاداروں کو دشمنوں کے مقابلہ میں
مغلوب و مقہور نہ ہونے دیگا۔
|
یعنی
ہماری کوتاہیوں کو معاف فرما اور تقصیرات سے درگذر کر۔
|
يٰأَيُّهَا الَّذينَ
ءامَنوا توبوا إِلَى اللَّهِ تَوبَةً نَصوحًا عَسىٰ رَبُّكُم أَن يُكَفِّرَ
عَنكُم سَيِّـٔاتِكُم وَيُدخِلَكُم جَنّٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهٰرُ يَومَ
لا يُخزِى اللَّهُ النَّبِىَّ وَالَّذينَ ءامَنوا مَعَهُ ۖ نورُهُم يَسعىٰ بَينَ
أَيديهِم وَبِأَيمٰنِهِم يَقولونَ رَبَّنا
أَتمِم لَنا نورَنا وَاغفِر لَنا ۖ إِنَّكَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ قَديرٌ {66:8}
|
مومنو!
خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا
اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اس دن
پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا
(بلکہ) ان کا نور ایمان ان کے آگے اور داہنی طرف (روشنی کرتا ہوا) چل رہا ہوگا۔
اور وہ خدا سے التجا کریں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور
ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
|
O ye who believe!
turn Unto Allah with a sincere repentance. Belike your Lord will expiate from
you your misdeeds and cause you to enter Gardens whereunder rivers flow, on
the Day whereon Allah will not humiliate the prophet and those who believe
with him. Their light will be running before them and on their right hands,
and they will say: our Lord! perfect for us our light, and forgive us; verily
Thou art over everything Potent.
|
صاف
دل کی توبہ یہ کہ دل میں پھر گناہ کا خیال نہ رہے۔ اگر توبہ کے بعد ان ہی خرافات
کا خیال پھر آیا تو سمجھو کہ توبہ میں کچھ کسر رہ گئ ہے۔ اور گناہ کی جڑ دل سے
نہیں نکلی { رزقنا اللہ منھا حظا وافرابفضلہ وعونہ وھو علٰی کل شئی قدیر }۔
|
یعنی
ہماری روشنی آخر تک قائم رکھیے، بجھنے نہ دیجئے۔ جیسے منافقین کی نسبت سورۃ
"حدید" میں بیان ہوچکا کہ روشنی بجھ جائیگی اور اندھیرے میں کھڑے رہ
جائیں گے۔ مفسرین نے عمومًا یہ ہی لکھا ہے لیکن حضرت شاہ صاحبؒ { اَتْمِمْ لَنَا
نُوْرَنَا } کی مراد بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ "روشنی ایمان کی دل میں
ہے، دل سے بڑھے تو سارے بدن میں، پھر گوشت پوست میں "(سرایت کرے)۔
|
یعنی
نبی ﷺ کا کہنا کیا۔ اس کے ساتھیوں کو بھی ذلیل نہ کریگا۔ بلکہ
نہایت اعزارواکرام سے فضل و شرف کے بلند مناصب پر سرفراز فرمائے گا۔
|
اس
کا بیان سورۃ "حدید" میں ہو چکا۔
|
(۱)اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَoالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoمٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِoاِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُoاِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِیْمَoصِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ ۥۙ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَاالضَّالِّیْنَ۔آمین!۔
(سورۃالفاتحۃ)
ساری تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جوسب جہانوں کا رب ہے،بہت رحمت والا اوربڑامہربان ہے،قیامت کےدن کا مالک ہے اے اللہ!ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور بس تجھ سے ہی مددچاہتے ہیں تو ہم کوسیدھا راستہ چلا،ان لوگوں کا راستہ جن پر تونے انعام کیا نہ ان کا جن پر تیرا غضب ہوااوران کاجوگمراہ ہوئے،خداونداہماری یہ دعاقبول فرما۔آمین
(۲)رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَـنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار۔
(البقرۃ:۲۰۱)
اے ہمارے پروردگار!ہم کودنیا میں بھلائی دے اورآخرت میں بھی بھلائی عطافرما اور دوزخ کے عذاب سے ہم کو بچا۔
(۳)رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔
(آل عمران:۱۶)
خداوندا! ہم ایمان لائے پس توہمارے سب گناہ بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے ہم کو بچادے۔
(۴)رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ۔
(البقرۃ:۲۵۰)
اے ہمارے رب !ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہمارے کاموں میں جو زیادتیاں اور غلطیاں ہوئیں انہیں معاف فرما اور حق پر ہمارے پاؤں جمادے اور کفر کرنے والوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔
(۵)رَبَّنَآ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّاo رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِoرَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِo اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۔
(آل عمران:۱۹۳)
اے ہمارے رب!ہم نے ایک پکارنے والے کو ایمان کا بلاوادیتے ہوئے سنا(کہ لوگو!اپنے پروردگارپرایمان لاؤ)تو ہم ایمان لے آئے پس اے ہمارے پروردگار!ہمارے گناہ بخش دے، اورہماری برائیاں مٹادے اوراپنے نیک بندوں کے ساتھ ہمارا خاتمہ کر،خداوندا!ہم کووہ سب کچھ عطافرمادے جس کا اپنے رسولوں کی زبانی تونے ہم سے وعدہ فرمایااور قیامت کےدن ہم کو رسوانہ کر تیراوعدہ خلاف نہیں ہوتا۔
(۶)رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَـنَاo وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۔
(الاعراف:۲۳)
اےہمارے پروردگار!تیری نافرمانیاں کرکے ہم نے اپنے ہی اوپر بہت ظلم کیا ہے اور اگرتونے ہمیں نہ بخشا تو ہم نامراد اوربرباد ہی ہوجائیں گے۔
(۷)رَبَّنَالَاتَجْعَلْنَافِتْنَۃًلِّلْقَوْمِ الظّٰلِــمِیْنَ oوَنَجِّنَابِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ۔
(یونس:۸۶)
اے ہمارے رب! توہمیں ظالم قوم کے ظلم وستم کے لیے تختہ مشق نہ بنا اوراپنی رحمت کے صدقے میں ہم کو قوم کافرین کے ظلم سے نجات دے۔
(۸)وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَoاَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِoتَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ ۔
(یوسف:۱۰۱)
اے زمین وآسمان کے پیدا کرنے والے! دنیا اور آخرت میں صرف تو ہی میرا والی ہے(اسلام پر میرا خاتمہ کر اور اپنے نیک بندوں کے ساتھ مجھے شامل فرما۔
(۹)رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْoرَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِoرَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۔
(ابراہیم:۴۱)
میرے پروردگار!مجھے اورمیری نسل کو نماز قائم کرنے والا بنادے،خدایاہماری دعاکو قبول کرمیرے مالک مجھے اورمیرے ماں باپ کو اورسب ایمان والوں کو بخش د یجئے جس دن کہ حساب کتاب ہو۔
(۱۰)رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَـمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا۔
(بنی اسرئیل:۲۴)
میرے پروردگار!میرے ماں باپ پررحمت فرما،جیساکہ انہوں نے مجھے پیارسے پالا جبکہ میں ننھاساتھا۔
(۱۱)رَبِّ زِدْنِی عِلْما۔
(طہٰ:۱۱۴)
خداوندا!میرے علم میں اضافہ اوربرکت فرما۔
(۱۲)رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۔
(المؤمنون:۱۱۸ )
پروردگار!بخش دے اوررحم فرماتوسب سے اچھا رحم کرنے والا ہے۔
(۱۳)رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ o اِنِّىْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّىْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔
(الاحقاف:۱۵)
میرے رب!میری قسمت میں کرکہ جو نعمتیں تونے مجھ پر اورمیرے والدین پرفرمائیں میں ان کاشکراداکروں اورایسے عمل کروں جن سے تو راضی ہواورمیرے واسطے میری نسل میں بھی صلاحیت اورنیکی دے میں نے تیرے حضور میں توبہ کی اورمیں تیر ےحکم برداروں میں ہوں۔
(۱۴)رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّکَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ۔
(الحشر:۱۰ )
خداوندا!ہم کوبخش دے اورہمارے ان بھائیوں کی بھی مغفرت فرماجوایمان کے ساتھ ہم سے آگے گئے اورصاف رکھ ہمارے سینوں کوایمان والوں کے کینہ سے،خداوندا!توبڑا مہربان اوربڑی رحمت والاہے۔
(۱۵)رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَاo اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
(التحریم:۸ )
اے پروردگار!ہمارے واسطے نورکی تکمیل فرما اورہم کو بخش دے تو سب کچھ قدرت رکھتا ہے۔
(۱۶)یَاحَیُّ یَاقَیُّوم بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَانِیْ کُلَّہٗ۔
(شعب الایمان، الحادي عشر من شعب الإيمان وهوباب في الخوف من الله،مايمنعك أن تسمعي ماأوصيك به أن تقولي إذا،حدیث نمبر:۷۸۰، صفحہ نمبر:۲/۳۲۴، شاملہ،موقع جامع الحدیث)
اے ہمیشہ زندہ رہنے والے اور سب کے تھامنے والے!بس تیری رحمت ہی سے فریادہے، تومیراسب حال درست کردے۔
(۱۷)اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي وَاجْعَلْ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلْ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ۔
(مسلم،حدیث نمبر:۴۸۹۷، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!میرادین درست فرمادے جس سے میرا سب کچھ ہے اورمیری دنیادرست فرمادے جس میں میری زندگی کا سامان ہے اور میری آخرت درست فرمادے جہاں مجھے واپس جانا اورہمیشہ رہنا ہے، اورمیری زندگی کو ذریعہ بناہر بھلائی اوربہتری میں ترقی کا اورموت کو ذریعہ بناہر برائی اورخرابی سے نجات کا۔
(۱۸)اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ۔
(ابن ماجہ،باب الدعاء با لعفو والعافیۃ،حدیث نمبر:۳۸۳۸، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتاہوں گناہوں کی معافی کااورآرام کادنیا میں اورآخرت میں۔
(۱۹)اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى۔
(مسلم:حدیث نمبر:۴۸۹۸ ، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ہدایت کا اورتقوے کا اورشرم وعارکی باتوں سے بچے رہنے کا اورمحتاج نہ ہونے کا۔
(۲۰)اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَيِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا۔
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر:۹۱۵، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں پاک روی کا اورنفع دینے والے علم کااور قبول ہونے والے عمل کا۔
(۲۱)اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِك َ، وَسَهِّلْ لَنَا أَبْوَابَ رِزْقِك۔
(مسند عبدالرزق، حدیث نمبر:۱۶۶۵، شاملہ، موقع یعسوب)
اے اللہ!ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اوررزق کے دروازے ہمارے لیے آسان کردے۔
(۲۲)اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ۔
(ترمذی، حدیث نمبر:۳۴۸۶، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!اپنی حلال کی ہوئی چیزوں کو میرے لیے کافی کراورحرام سے میری حفاظت فرما اور اپنے فضل وکرم سے اپنے سواسب سے مجھے بے نیاز رکھ۔
(۲۳)اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِیْ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی۔
(مسند الفردوس للدیلمی،مسندا لفردوس،حدیث نمبر:۱۹۱۶)
اے اللہ!ان باتوں کی توفیق دے جو تجھے محبوب اورپسندیدہ ہیں اورآخرت کو میرے لیے دنیا سے بہتر بنا۔
(۲۴)اللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي وَاَعِذْنِی مِنْ شَرِّ نَفْسِي۔
(ترمذی،باب ماجاءفی جامع الدعوات،حدیث نمبر:۳۴۰۵، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!بھلائی اورراست روی کی باتیں میرے دل میں ڈال دے اور نفس کی شرارتوں سے مجھے محفوظ رکھ۔
(۲۵)اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ۔
(ابوداؤد، حدیث نمبر:۱۳۰۱، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ اپنے ذکروشکر اوراچھی عبادت پر میری مددفرما اورمجھے اپنا ذاکروشاکراوراچھا عبادت گزار بندہ بنادے۔
(۲۶)يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ۔
(ترمذی، حدیث نمبر:۲۰۶۶ ، شاملہ، موقع الإسلام)
اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر مضبوطی سے قائم کر اور قائم رکھ۔
(۲۷)اَللّٰهُمَّ أَحِيْنِيْ مُسْلِمًا , وَأَمِتْنِيْ مُسْلِمًا۔
(المعجم الکبیر لطبرانی، حدیث نمبر:۶۹۰۳)
اے اللہ!مجھے اسلام کے ساتھ زندھ رکھ اور بحالت اسلام مجھے موت دے۔
(۲۸)اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ ْعَمَلَ یُّقَرِبُ اِلٰی حُبَّكَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي وَمِنْ الْمَاءِ الْبَارِدِ۔
(ترمذی ،باب ماجاء فی عقد التسبیح بالید،حدیث نمبر:۳۴۱۲، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!مجھے اپنی محبت دے اورتیرے جوبندے تجھ سے محبت رکھتے ہوں ان کی محبت دے اور جو اعمال تیری محبت سے مجھے قریب کریں ان کی محبت دے اے میرے اللہ!اپنی محبت مجھے اپنی جان اور اپنے اہل وعیال اورٹھنڈے پانی سب چیزوں سے زیادہ محبوب کردے۔
(۲۹)اَللّٰھُمَّ غَشِّنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَجَنَبْنِیْ عَذَابَکَ۔
اے اللہ!مجھے اپنی رحمت سے ڈھانک لے اوراپنے عذاب سے بچادے۔
(۳۰)اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ قَدَمَیَّ یَوْمَ نَزِلُّ فِیْہِ الْاَقْدَامُ۔
اے میرے اللہ!جس دن لوگوں کے قدم ڈگماگنے لگیں اس دن تو مجھے ثابت قدم رکھ۔
(۳۱)اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا۔
(مسند احمد، حدیث نمبر:۲۳۰۸۲، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!قیامت کے دن میراحساب آسانی سے ہو۔
(۳۲)رَبِّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ۔
(مسلم، حدیث نمبر:۳۱۵، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!قیامت کے دن میری خطائیں بخش دے۔
(۳۳)اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ۔
(ابوداؤد،حدیث نمبر:۴۳۸۸، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!حشر کے دن تو مجھے اپنے عذاب سے بچالے۔
(۳۴)اَللّٰهُمَّ مَغْفِرَتِك َأَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِيْ وَرَحْمَتِك أِرْجِىْ عِنْدِيْ مِنْ عَمَلِيْ۔
(شعب الایمان،باب فی معالجۃ کل ذنب،حدیث نمبر:۶۸۶۱، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!تیری رحمت میرے گناہوں سے بہت زیادہ وسیع ہے اور تیری رحمت کا مجھے اپنے عملوں سے زیادہ آسراہے۔
(۳۵)اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رِضَاکَ وَالْجَنَّۃَّ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَضَبِکَ وَالنَّارِ۔
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رضاکا اورجنت کا اورپناہ مانگتا ہوں تیری ناراضی سے اور دوزخ کے عذاب سے۔
(۳۶)اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ۔
(ترمذی، حدیث نمبر:۳۴۸۹، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!میں تیری ناراضی سے تیری رضا مندی کی پناہ لیتاہوں اورتیری سزاسے تیری معافی کی پناہ چاہتاہوں اورتیری پکڑ سے تیری ہی پناہ لیتاہوں،خداوندامیں تیری صفت بیان نہیں کرسکتا،بس توویساہی ہے جیسا کہ تونے اپنے کو بیان کیا۔
(۳۷)اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ۔
(مسند احمد، حدیث نمبر:۵۱۰۰، شاملہ، موقع الإسلام)
اے میرے اللہ!مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما مجھ پر عنایت کر،توبڑاعنایت فرما اور بہت ہی مہربان ہے۔
(۳۸)اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔
(بخاری،باب افضل الاستغفار،حدیث نمبر:۵۸۳۱، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!توہی میرارب ہے،تیرے سواکوئی معبودمولانہیں،تونے ہی مجھے پیدافرمایااورمیں تیراہی بندہ ہوں اورجہاں تک مجھ سے بن بڑا تیرے عہد اوروعدے پر قائم رہا،میرے مالک ومولا میں اپنے برے کرتوتوں سے تیری پناہ چاہتاہوں،میں اعتراف کرتا ہوں تیری نعمتوں کا اوراقرار کرتاہوں اپنے گناہوں کا،اے اللہ میرے گناہ بخشے دے گناہوں کا بخشنے والا تیرے سواکوئی نہیں۔
(۳۹)اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي (بخاری، باب ماجاء فی عقد التسبیح بالید،حدیث نمبر:۳۴۱۴، شاملہ، موقع الإسلام) وأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جھنم و من عذاب الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ واعوذبک مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ۔
(بخاری، باب ماجاء فی عقد التسبیح بالید،حدیث نمبر:۳۴۱۶ شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اپنے کانوں کے شرسے اور اپنی نگاہ کے شرسے اوراپنی زبان کے شرسے اوراپنے دل کے شرسےاوراپنی نفسانی شہوت کے شرسےاورمیں تیری پناہ چاہتا ہوں دوزخ کے عذاب سے اورقبر کے عذاب سے اور دجال کے فتنہ سے اور تیری پناہ لیتا ہوں زندگی اورموت کے سب فتنوں سے۔
(۴۰)اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّه ۔
(ترمذی،حدیث نمبر:۳۴۴۳، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ!میں تجھ سے ان سب بھلائیوں کا سوال کرتا ہوں جن کا سوال تجھ سے تیرے نبی محمدﷺ نےکیا اور میں ان سب برائیوں اوربری باتوں سے تیری پناہ چاہتاہوں جن سے تیرے نبی محمدﷺ نے پناہ مانگی۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَابْلِغْہُ الْوَسِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَ وَابْعَثْہُ مُقَامًا مَّحْمُوْدًان الَّذِیْ وَعَدْتَّہ۔
(مسنداحمد، اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،حدیث نمبر:۶۳۷۷، شاملہ، موقع الإسلام)
اے اللہ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کی اٰل پر رحمتیں نازل کر جیسے کہ تونے حضرت ابراہیم پر اوران کی اٰل پر نازل کیں اے اللہ جیسے کہ تونے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر برکتیں نازل کیں توہی تعریف کے لائق ہے بزرگی والا ہے، اے اللہ! قیامت کے دن ان کے اپنے خاص مقام قرب میں اتار اور وسیلہ اور درجے کے مقامات تک ان کو پہونچا اور وہ مقام محمود ان کو عطا فرما جس کا تو نے ان کے لیے وعدہ فرمایا ہے۔
حضور اکرمﷺ کی دین ودنیا کے اعتبار سے جامع دعائیں
ان دعاؤں کا ہمیشہ جب فرصت ہو صبح وشام یومیہ وردرکھا جائے،خصوصاً مستجاب اوقات ومقامات میں اس کا اہتمام کیا جائے،مثلاً شب آخر میں تہجد کے وقت، رمضان المبارک میں،شب قدر میں،جمعہ کے دن شام کو،افطاری کے وقت، شب براءت کے موقع میں،سفر کی حالتوں میں،زیارت بیت اللہ،حج کے موقعہ پر مستجاب مقامات وغیرہ میں اورمسجد نبوی میں اس کا ورد رکھا جائے،خواہ ان دعاؤں کو زبانی یاد کرلیں، یاد دیکھ کر پڑھیں خدائے پاک ہم سب کو اپنے مقرب محبوب بندوں میں شامل فرمائے اورسنت کے اعمال وافعال پر عمل کی اخلاص کے ساتھ توفیق عطا فرمائے،آمین۔
*نبوی زندگی کی تمام دعاؤں کا خلاصہ»*ام المؤمنین حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں یہ دعا سکھائی:اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ، عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ، عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ بِهِ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ، وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ، وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ، وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَ كُلَّ قَضَاءٍ قَضَيْتَهُ لِي خَيْرًا.ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت کی ساری بھلائی کی دعا مانگتا ہوں جو مجھ کو معلوم ہے اور جو نہیں معلوم، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا اور آخرت کی تمام برائیوں سے جو مجھ کو معلوم ہیں اور جو معلوم نہیں، اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا طالب ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے طلب کی ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس برائی سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے پناہ چاہی ہے، اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا طالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نے میرے لیے فیصلہ کیا ہے بہتر کر دے ۔[سنن ابن ماجہ» کتاب: دعاؤں کا بیان» باب: جامع دعائیں۔ حدیث نمبر: 3846]
asalamo alaykum
ReplyDeleteVery beautiful duas. Jazak Allahay Khairan
ماشاالله جزاك الله خير
Deleteالسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ReplyDeleteجزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔ اللہ رب العزت ہر مسلمان کو زندگی میں کم از کم ایک بار تو ـ ضرور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی اللہ کے حضور مانگی ہوئی ان تمام دعائوں کو مانگنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین نیز یہ بھی دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نبیﷺ کی اتباع میں بلا ناغہ ہر روز ان دعائوں کے اہتمام کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین