Monday, 26 March 2012

جہاد کے معنیٰ وحقیقت،اقسام،طریقے،درجات،مقاصد اور فضائل

جہاد فی سبیل اللہ کیا ہے؟
(1)وسیع عام مفہوم»جہدِ مسلسل۔
ہر وہ جدوجہد (کوشش، محنت ومشقت) جو اللہ کی راہ (یعنی اللہ کی فرمانبرداری) میں کی جائے۔
حوالہ
حضرت فضالہ بن عبید سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:
المجاهد مَنْ جاهد نفسه۔
...في طاعة الله۔
...في سبيل الله۔
ترجمہ:
جہاد کرنے والا وہ ہے جو جہاد(کوشش) کرے اپنے نفس(خود) سے۔
...اللہ کی ﴿فرمانبرداری﴾ میں۔
...اللہ کے (راستے) میں۔
[سنن الترمذي:1621]
[مسند احمد:23958-23966 صحیح ابن حبان:4862، طبرانی:796 ﴿حاکم:24﴾ مسند الشھاب:183-131، بغوی:14-2617، الصحیحۃ:549]
[مسند احمد:23965]


اللہ کے راستے
اور جن لوگوں نے جدوجہد کی ہے ہماری (راہ) میں، ہم ضرور بالضرور انہیں ہدایت دیں گے اپنے راستوں کی، اور یقیناً اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ 
[سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 69]
تفسیر:
یہ ان لوگوں کے لئے بڑی عظیم خوشخبری ہے جو اللہ تعالیٰ کے دین پر خود چلنے اور دوسروں کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں، جب تک انسان اس راستے میں کوشش جاری رکھے اور مایوس ہو کر نہ بیٹھ جائے، اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس کی مدد فرما کر ضرور منزل تک پہنچادیں گے، لہذا راستے کی مشکلات سے ہار مان کر بیٹھنے کے بجائے نئے عزم وہمت کے ساتھ یہ کوشش ہمیشہ جاری رہنی چاہیے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی مکمل توفیق عطا فرمائیں، آمین۔