Wednesday, 29 May 2019

فوت شدہ نمازوں کی قضا کے احکام ومسائل


قضا کے معنیٰ:
القضاء کے معنیٰ قولا یا عملا کسی کام کا فیصلہ کردینے کے ہیں، اور قضاءِ (1)قولی اور (2)عملی میں سے ہر ایک کی دو قسمیں ہیں:

(1)قضاءِ الہیٰ اور (2)قضاءِ بشری، چناچہ قضاءِ الہیٰ کے متعلق فرمایا:۔
وَقَضى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ
ترجمہ:
اور تمہارے پروردگار نے فیصلہ فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو
[سورۃ الإسراء:23]
القرآن:
فَاِذَا قَضَيۡتُمُ الصَّلٰوةَ
ترجمہ:
پھر جب تم پوری کرچکو نماز۔۔۔
[سورۃ نمبر 4 النساء، آیت نمبر 103]