Sunday, 21 November 2021

تحمید - اللہ کی تعریف بیان کرنے - اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کہنے - کے معنی، تشریح اور فضائل

Islamic Affirmation:

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ (سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں)

تحمید کہتے ہیں حمد بیان کرنے کو، یعنی الله کی تعریف(تعارف وپہچان) بیان کرنے کو۔

جیسے:

پیغمبر ﷺ نے ارشاد فرمایا:

تمام تعریفیں الله کیلئے جو کھلاتا ہے اور اسے کھلایا نہیں جاتا، جس نے ہم پر احسان کیا، ہمیں گمراہی سے ہدایت دی اور ہمیں کھلایا پلایا اور ننگے پن سے کپڑا پہنایا اور اندھے پن کے بدلہ روشنی بخشی اور اپنی بہت سے مخلوق پر ہمیں بڑی فضیلت دی اور ہمیں اچھی آزمائش میں مبتلا کیا۔

تمام تعریفیں الله کیلئے نہ میرے رب کو الوداع کہتے ہوۓ اور نہ بدلہ دیتے ہوۓ اور نہ ناشکری اور اس سے بےپرواہی کرتے ہوۓ۔

‏[حاکم:2003]


نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ

ترجمہ:

اور الحمدلله کہنا اعمال نامہ کو نیکیوں سے بھردیتا ہے۔

[صحیح مسلم:223(556)۔باب فضل الوضوء]





الله پاک کے آخری پیغمبر محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا:
وَكُلُّ تَحْمِيدَةٍ صَدَقَةٌ
ترجمہ:

۔۔۔ ہر تحمید (یعنی سبحان الله کہنا) بھی صدقہ(نیکی)ہے۔۔۔
[صحیح مسلم:720(2329)]







روزانہ تحمید کہنے کی تعداد اور فضیلت:

الله کے آخری پیغمبر ﷺ نے ارشاد فرمایا:

وَاحْمَدِي اللَّهَ مِائَةَ مَرَّةٍ۔۔۔وَخَيْرٌ مِنْ مِائَةِ بَدَنَةٍ

۔۔۔اور کہا کرو 100 بار الحمدلله...اور(یہ) 100 جانور قربان کرنے سے بہتر ہیں۔۔۔

[احمد:26911]



وَمَنْ حَمِدَ اللَّهَ مِائَةً بِالْغَدَاةِ وَمِائَةً بِالْعَشِيِّ كَانَ كَمَنْ حَمَلَ عَلَى مِائَةِ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ قَالَ:‏‏‏‏ غَزَا مِائَةَ غَزْوَةٍ

ترجمہ:

اور جو تعریف کہے الله کی 100 مرتبہ صبح کو اور 100 مرتبہ شام کو بھی تو گویا اس نے فی سبیل اللہ غازیوں کی سواریوں کے لیے 100 گھوڑے فراہم کئے...یا...اس نے 100 جہاد کئے۔۔۔

[ترمذی:3471]



تعریف کی قرآنی وضاحت:

القرآن:

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں (کیونکہ) وہ پالنہار ہے سارے جہانوں کا۔

[سورۃ الفاتحہ:1]


تفسیر:

اگر آپ کسی عمارت کی تعریف کریں تو در حقیقت وہ اس کے بنانے والے کی تعریف ہوتی ہے، لہذا اس کائنات میں جس کسی چیز کی تعریف کی جائے وہ بالآخر اللہ تعالیٰ ہی کی تعریف ہے ؛ کیونکہ وہ چیز اسی کی بنائی ہوئی ہے، تمام جہانوں کا پروردگار کہہ کر اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے، انسانوں کا جہان ہو یا جانوروں کا، سب کی تخلیق اور پرورش اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے اور ان جہانوں میں جو کوئی چیز قابل تعریف ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق اور شان ربوبیت کی وجہ سے ہے۔




تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور اندھیریاں اور روشنی بنائیَ پھر بھی جن لوگوں کفر اپنا لیا ہے وہ دوسروں کو (خدائی میں) اپنے پروردگار کے برابر قرار دے رہے ہیں۔

[سورۃ الانعام:1]






اور کہو کہ : تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے نہ کوئی بیٹا بنایا، نہ اس کی سلطنت میں کوئی شریک ہے، اور نہ اسے عاجزی(بےبسی) سے بچانے کے لیے کوئی حمایتی درکار ہے۔  اور اس کی ایسی بڑائی بیان کرو جیسی بڑائی بیان کرنے کا اسے حق حاصل ہے۔

[سورۃ الاسراء:111]

تفسیر:

بہت سے انکار کرنے والوں کا یہ خیال تھا کہ جس ذات کا نہ کوئی بیٹا ہو اور نہ اس کی سلطنت میں کوئی شریک ہو، وہ تو بڑی کمزور ذات ہوگی، اس آیت نے واضح فرمادیا کہ اولاد اور مددگاروں کی حاجت اس کو ہوتی ہے جو کمزور ہو، اور اللہ تعالیٰ کی ذات اتنی قوی ہے کہ اسے کمزوری دور کرنے کے لئے نہ کسی اولاد کی ضرورت ہے نہ کسی مددگار کی حاجت۔


تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی، اور اس میں کسی قسم کی کوئی خامی نہیں رکھی۔

[سورۃ الکھف:1]





اور کہہ دو کہ : تمام تعریفیں اللہ کی ہیں، وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا، پھر تم انہیں پہچان بھی لو گے۔  اور تمہارا پروردگار تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں ہے۔

[سورۃ النمل:93]

تفسیر:

39: اللہ تعالیٰ اپنے آخری پیغمبر ﷺ کی حقانیت اور اپنی قدرت کی بہت سی نشانیاں دنیا میں دکھاتا رہا ہے، مثلاً: بہت سی پیشگی خبریں جو آپ نے وحی کی بنیاد پر دی تھیں، وہ لوگوں نے کھلی آنکھوں پر پوری ہوتی ہوئی دیکھیں، جیسا کہ سورة روم کے شروع میں اس کی ایک مثال آنے والی ہے۔ یہاں اس قسم کی نشانیاں بھی مراد ہوسکتی ہیں، اور قیامت بھی مراد ہوسکتی ہے کہ اس وقت قیامت کے منکر بھی اسے پہچان لیں گے، لیکن اس وقت کا پہچاننا فائدہ مند نہیں ہوگا، کیونکہ ایمان لانے کا وقت گذر چکا ہوگا۔



تمام تر تعریف اس اللہ کی ہے جس کی صفت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے، اور آخرت میں بھی تعریف اسی کی ہے، اور وہی ہے جو حکمت کا مالک ہے، مکمل طور پر باخبر۔

[سورۃ سبا:1]


القرآن:

تمام تر تعریف اللہ کی ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے، جس نے ان فرشتوں کو پیغام لے جانے کے لیے مقرر کیا ہے، جو دو دو، تین تین اور چار چار پروں والے ہیں۔ وہ پیدائش میں جتنا چاہتا ہے اضافہ کردیتا ہے۔  بیشک اللہ ہر چیز کی قدرت رکھنے والا ہے۔

[سورۃ فاطر:1]

تفسیر:

پچھلے جملے کی مناسبت سے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جن فرشتوں کی پروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے، اضافہ کردیتا ہے، چنانچہ حضرت جبرئیل ؑ کے چھ سو پروں کی تعداد حدیث میں آئی ہے، لیکن الفاظ عام ہیں، اور ہر تخلیق کو شامل ہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ جس کی تخلیق میں چاہتا ہے، کسی خاص وصف کا اضافہ فرما دیتا ہے۔


القرآن:

وہی سدا زندہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس لیے اس کو اس طرح پکارو کہ تمہاری تابع داری خالص اسی کے لیے ہو۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔

[سورۃ غافر:65]


القرآن:

اللہ نے ایک مثال یہ دی ہے کہ ایک (غلام) شخص ہے جس کی ملکیت میں کئی لوگ شریک ہیں جن کے درمیان آپس میں کھینچ تان بھی ہے اور دوسرا (غلام) شخص وہ ہے جو پورے کا پورا ایک ہی آدمی کی ملکیت ہے۔ کیا ان دونوں کی حالت ایسی جیسی ہوسکتی ہے ؟ الحمدللہ (اس مثال سے بات بالکل واضح ہوگئی) لیکن ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں۔

[سورۃ الزمر:29]

تفسیر:

جو غلام کئی آدمیوں کی مشترک ملکیت میں ہو، اور وہ کئی آدمی بھی آپس میں جھگڑتے رہتے ہوں، وہ ہمیشہ پریشانی کا شکار رہتا ہے کہ کس کا کہنا مانوں، اور کس کا نہ مانوں، اس کے برخلاف جو غلام کسی ایک ہی آقا کی ملکیت میں ہو، اسے یہ پریشانی پیش نہیں آتی، وہ یکسو ہو کر اپنے آقا کی اطاعت کرسکتا ہے۔ اسی طرح جو شخص توحید(یعنی ایک خدا) کا قائل ہے، وہ ہمیشہ یکسو ہو کر اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتا ہے، اور اسی کی عبادت کرتا ہے، اس کے برخلاف جن لوگوں نے کئی کئی خدا گھڑ رکھے ہیں، وہ کبھی ایک جھوٹے دیوتا کا سہارا لیتے ہیں، کبھی دوسرے کا، اور انہیں یکسوئی میسر نہیں آتی۔ اس طرح یہ مثال توحید کی دلیل بھی ہے اور اس کی حکمت بھی۔




اللہ کی خوبیاں:




حمد کی لفظی معنیٰ:

امام الراغب الاصفھانی(م502ھ)لکھتے ہیں:
حمد کے معنیٰ اللہ تعالیٰ کی فضیلت کے ساتھ اس کی ثنا بیان کرنے کے ہیں۔ یہ مدح سے خاص اور شکر سے عام ہے کیونکہ مدح ان افعال پر بھی ہوتی ہے جو انسان سے اختیاری(intentionally) طور پر سرزد ہوتے ہیں اور ان اوصاف(Qualities) پر بھی جو پیدائشی طور پر اس میں پائے جاتے ہیں چنانچہ جس طرح خرچ کرنے اور علم وسخا پر انسان کی مدح ہوتی ہے اس طرح اسکی درازی قد وقامت اور چہرہ کی خوبصورتی پر بھی تعریف کی جاتی ہے۔ لیکن حمد صرف افعال اختیاریہ(intentional actions) پر ہوتی ہے، نہ کہ اوصاف اضطراریہ(unintentional Qualities) پر۔ اور شکر تو صرف کسی کے "احسان" کی وجہ سے اس کی تعریف کرنے کو کہتے ہیں۔ لہذا ہر شکر حمد ہے، مگر ہر شکر حمد نہیں ہے۔ اور ہر حمد مدح ہے مگر ہر مدح حمد نہیں ہے۔

اور جس کی تعریف کی جائے اسے محمود کہا جاتا ہے ۔ مگر محمد ﷺ صرف اسی کو کہہ سکتے ہیں جو کثرت سے قابلِ تعریف خصلتیں رکھتا ہو، نیز جب کوئی شخص محمود ثابت ہو تو اسے بھی محمود کہہ دیتے ہیں۔

اور آیت کریمہ:- إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [سورۃ هود:73] وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے۔ میں حمید بمعنیٰ محمود بھی ہوسکتا ہے اور حامد بھی حماد اک ان تفعل کذا یعنی ایسا کرنے میں تمہارا انجام بخیر ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [سورۃ الصف:6] اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا ان کی بشارت سناتا ہوں۔ اس میں لفظ احمد سے الله کے رسول محمد ﷺ کی ذات کی طرف اشارہ ہے اور اس میں تنبیہ ہے کہ جس طرح پیغمبر ﷺ کا نام احمد ہوگا اسی طرح آپ اپنے اخلاق واطوار کے اعتبار سے بھی محمود ہوں گے اور پیغمبر عیٰسی (علیہ السلام) کا اپنی بشارت میں لفظ احمد (صیغہ تفضیل) بولنے سے اس بات پر تنبیہ ہے کہ آخری پیغمبر ﷺ حضرت مسیح (علیہ السلام) اور ان کے بیشتر وجملہ انبیاء سے افضل ہیں۔

اور آیت کریمہ:- مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [سورۃ الفتح:29] محمد ﷺ الله کے پیغمبر ہیں۔ میں لفظ محمد ﷺ کو من وجہ پیغمبر ﷺ کا نام ہے لیکن اس میں پیغمبر ﷺ کے اوصاف حمیدہ کی طرف بھی اشاره پایا جاتا ہے جیسا کہ آیت کریمہ : إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [سورۃ مریم:7] میں بیان ہوچکا ہے کہ ان کا یہ نام یحییٰ بمعنیٰ حیات پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ اس کے مقام پر مذ کور ہے ۔



ہر حال میں اللہ کی تعریف کہنے کی فضیلت:
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
‌«‌أَوَّلُ ‌مَنْ ‌يُدْعَى ‌إِلَى ‌الْجَنَّةِ الَّذِينَ يَحْمَدُونَ اللَّهَ عَلَى السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ»

سب سے پہلے بلایا جاۓ گا جنت کی طرف قیامت کے دن ان لوگوں کو جو خوشی اور غمی(ہر حال)میں الله کی تعریف کرنے والے ہوں گے۔
[الصبر والثواب-امام ابن ابي الدنیا: حدیث#109]
صحیح

[طبرانی:12345، حاکم:1851]

تفسیر-امام الثعلبي»سورۃ النساء:163
تفسیر-امام البغوي:1121»سورۃ التوبۃ:112





اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:

الله تعالی بندے کو(کبھی صرف)اس لقمہ یا گھونٹ کی وجہ سےجنت میں داخل فرمادیتا ہےجس پر وہ الله کی تعریف کرتا ہے.

[الاحادیث المختارۃ:2078]

اگر تم شکر کروگے تو یقینا میں تمہیں ضرور زیادہ دوں گا۔

[سورۃ ابراھیم:7]




---

روزمرہ تحمید:

1. سونے اور جاگنے کی دعائیں (صحیح احادیث)

· عربی (جاگنے پر):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں (نیند کی) موت کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف (قیامت کے دن) پلٹ کر جانا ہے۔"

[صحيح البخاري:6312]


سورج نکلنے کے بعد:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَقَالَنَا يَوْمَنَا هَذَا، ولم يهلكنا بِذُنُوبِنَا۔

ترجمہ:

"تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے آج کے دن ہمیں (ہمارے گناہوں سے) نجات بخشی اور ہمیں ہمارے گناہوں کے باعث ہلاک نہیں کیا۔"

[صحیح مسلم:822(1911)، صحیح ابن حبان:2607]

---


2. کھانے پینے اور روزے سے متعلق دعائیں


· عربی (روزہ افطار کرتے وقت - ضعیف دعا):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَانَنِي فَصُمْتُ وَرَزَقَنِي فَأَفْطَرْتُ

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے میری مدد فرمائی تو میں نے روزہ رکھا، اور جس نے مجھے رزق عطا کیا تو میں نے افطار کیا۔"

[الجامع الصغير:9829، مصنف ابن أبي شيبة:9744]

· عربی (کھانے کے بعد - ضعیف دعا):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔"

[ترمذي:3457]

· عربی (پانی پینے کے بعد - ضعیف دعا):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَقَانَا عَذْبًا فُرَاتًا بِرَحْمَتِهِ، وَلَمْ يَجْعَلْهُ مِلْحًا أُجَاجًا بِذُنُوبِنَا

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں اپنی رحمت سے شیریں اور میٹھا پانی پلایا، اور ہمارے گناہوں کی وجہ سے اسے کھاری اور تلخ نہیں بنایا۔"

[تفسير ابن أبي حاتم:18799، الدعاء للطبراني:899]


قناعت کی توفیق کی دعا:

الحمد لله الذي قَنَّعَنَا بِمَا رَزَقَنَا.

[حاکم:7146، الصَّحِيحَة:2392]


کھانے کی دعوت کے بعد کی دعا:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا:

"ایک انصاری صحابی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (کھانے پر) دعوت دی۔ (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے گھر گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرما لیا اور اپنے ہاتھ دھو لیے تو آپ نے یہ دعا پڑھی:

الحمد لله الذي أَطْعَمَ وَلَا يُطْعَمُ، مَنَّ عَلَيْنَا فَهَدَانَا، وَأَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكُلَّ بَلاءٍ حَسَنٍ أَبْلانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ مِنَ الطَّعَامِ، وَسَقَى مِنَ الشَّرَابِ، وَكَسَا مِنَ الْعُرْيِ، وَهَدَى مِنَ الضَّلالَةِ، وَبَصَّرَ مِنَ الْعَمَى، وَفَضَّلَ عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلاً، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ:

'تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو (سب کو) کھلاتا ہے اور اسے کوئی نہیں کھلاتا۔ جس نے ہم پر احسان فرمایا، پس ہمیں ہدایت بخشی، اور ہمیں کھلایا پلایا، اور ہمیں ہر اچھی آزمائش سے نوازا۔

تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے کھانے والے کو کھانا کھلایا، پینے والے کو پانی پلایا، ننگے کو کپڑا پہنایا، گمراہ کو ہدایت دی، اندھے کو بینائی بخشی، اور بہت سی مخلوق پر فضیلت عطا فرمائی۔

تمام تعریفیں رب العالمین کے لیے ہیں۔'

[صحیح ابن حبان:5219 , السنن الکبری النسائی:10133، صحيح موارد الظمآن:1131]

---

3. طہارت اور بیت الخلاء سے متعلق دعائیں

· عربی (بیت الخلاء سے نکلتے وقت - ضعیف دعا):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذَاقَنِي لَذَّتَهُ وَأَبْقَى فِيَّ قُوَّتَهُ وَأَذْهَبَ عَنِّي أَذَاهُ

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس (کھانے) کی لذت چکھائی، اس کی قوت مجھ میں باقی رکھی اور مجھ سے اس کی تکلیف دور کی۔"

[الدعاء للطبراني:370]

· عربی (بیت الخلاء سے نکلتے وقت - ایک اور ضعیف دعا):

      غُفْرَانَكَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي

· ترجمہ:

      "تیری بخشش! تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دور کی اور مجھے عافیت بخشی۔"

[سنن ابن ماجة:300-301]

---


4. مختلف موقعوں کی دیگر دعائیں


· عربی (آئینہ دیکھنے پر - ضعیف دعا):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خَلْقِي وَخُلُقِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے میری صورت اور میرے اخلاق کو حسین بنایا، اور میرے اندر اس چیز کو زینت بنایا جو دوسرے میں عیب ہے۔"

[ابويعلى:2611، ابن السني:164]

· عربی (نئی پوشاک پہننے پر - ضعیف دعا):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسا لباس پہنایا جس سے میں اپنی شرم گاہ کو چھپاتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس سے آراستہ ہوتا ہوں۔"

[ترمذي:3560]

· عربی (دعا قبول ہونے کی علامت پر - ضعیف دعا):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس کی نعمت سے نیک کام پورے ہوتے ہیں۔"

[صحیح الجامع الصغیر:4640، السلسلة الأحاديث الصحیحة:265]

· عربی (کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر - ضعیف دعا):

      الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا

· ترجمہ:

      "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس (مصیبت) سے بچا لیا جس میں تجھے مبتلا کیا، اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر واضح فضیلت عطا فرمائی۔"

[ترمذی:3431-3432]


کسی معاملہ میں آسانی وگنجائش پر حمد: 

اللَّهُ أَكْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سعة.

ترجمہ:

اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے معاملے میں وسعت رکھی۔

[سنن ابوداؤد:226]

---

سونے کی دعا۔

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنی خواب گاہ میں آتے تو کہتے:

«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانِي وَآوَانِي، وَأَطْعَمَنِي، وسقاني، وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ، وَالَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ اللَّهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ وَإِلَهَ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ».

ترجمہ:

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے ہر آفت سے بچایا اور ٹھکانا عطا کیا، اور جس نے مجھے کھلایا، اور پلایا اور جس نے مجھ پر احسان کیا اور بڑا احسان کیا، اور جس نے مجھے دیا، اور بہت دیا، اللہ کے لیے ہر حال میں حمد و شکر ہے، اے اللہ! اے ہر چیز کو پالنے والے! اور ہر چیز کے مالک! اے ہر چیز کے حقیقی معبود! میں تیری پناہ چاہتا ہوں آگ سے۔

[سنن ابوداؤد:5058، السنن الکبریٰ للنسائی:10566، مسند احمد:5983، عمل الیوم والليلة لإبن السني:723]






رات کو تہجد نماز میں حمد:

حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات میں تہجد کے لیے کھڑے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:

اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، ‏‏‏‏‏‏وَلَكَ الْحَمْدُ لَكَ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، ‏‏‏‏‏‏وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ، ‏‏‏‏‏‏وَوَعْدُكَ الْحَقُّ، ‏‏‏‏‏‏وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، ‏‏‏‏‏‏وَقَوْلُكَ حَقٌّ، ‏‏‏‏‏‏وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، ‏‏‏‏‏‏وَالنَّارُ حَقٌّ، ‏‏‏‏‏‏وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ،‏‏‏‏ وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ،‏‏‏‏ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، ‏‏‏‏‏‏فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، ‏‏‏‏‏‏أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ لَا إِلَهَ غَيْرُكَ۔

ترجمہ:

اے میرے اللہ! ہر طرح کی تعریف تیرے ہی لیے زیبا ہے، تو آسمان اور زمین اور ان میں رہنے والی تمام مخلوق کا سنبھالنے والا ہے، اور حمد تمام کی تمام بس تیرے ہی لیے مناسب ہے آسمان اور زمین اور ان کی تمام مخلوقات پر حکومت صرف تیرے ہی لیے ہے، اور تعریف تیرے ہی لیے ہے، تو آسمان اور زمین کا نور ہے، اور تعریف تیرے ہی لیے زیبا ہے، تو سچا ہے، تیرا وعدہ سچا، تیری ملاقات سچی، تیرا فرمان سچا ہے، جنت سچ ہے، دوزخ سچ ہے، انبیاء سچے ہیں۔ محمد ﷺ سچے ہیں اور قیامت کا ہونا سچ ہے۔ اے میرے اللہ! میں تیرا ہی فرماں بردار ہوں اور تجھی پر ایمان رکھتا ہوں، تجھی پر بھروسہ ہے، تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں، تیرے ہی عطا کئے ہوئے دلائل کے ذریعہ بحث کرتا ہوں اور تجھی کو حکم بناتا ہوں۔ پس جو خطائیں مجھ سے پہلے ہوئیں اور جو بعد میں ہوں گی ان سب کی مغفرت فرما، خواہ وہ ظاہر ہوئی ہوں یا پوشیدہ۔ آگے کرنے والا اور پیچھے رکھنے والا تو ہی ہے۔ معبود صرف تو ہی ہے۔ یا (یہ کہا کہ) تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

[صحیح بخاری:1120]






تمام تعریفیں الله کیلئے بےحساب اور درود وسلام الله کے رسول پر اور تمام علماء پر بےشمار کہ جن سے ہم تک یہ خیر و بھلائی کی تعلیم پہنچیں۔ اور ان تمام مومن اور مسلمان مردوں اور عورتوں پر بھی جو ہدایت کے پیچھے چلے۔

مم






حضرت عمر بن خطاب سے روایت رہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: 
"مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي، وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى الثَّوْبِ الَّذِي أَخْلَقَ _ أَوْ قَالَ: أَلْقَى _ فَتَصَدَّقَ بِهِ، كَانَ فِي كَنَفِ اللَّهِ، وَفِي حِفْظِ اللَّهِ، وَفِي سِتْرِ اللَّهِ حَيًّا وَمَيِّتًا". قَالَهَا ثَلَاثًا.
ترجمہ:
"جس شخص نے نیا کپڑا پہنا اور کہا: ’تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی شرمگاہ چھپاتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت اختیار کرتا ہوں۔‘ پھر اس نے اپنے پرانے (بوسیدہ) کپڑے کی طرف توجہ کی — یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’جسے اس نے اتارا‘ — اور اسے صدقہ کر دیا، تو وہ اللہ کی پناہ میں، اللہ کی حفاظت میں اور اللہ کی پردہ پوشی میں (رہے گا) زندہ ہو یا مردہ۔"
[سنن الترمذي: 3560]
آپ ﷺ نے یہ بات تین بار فرمائی۔
[سنن ابن ماجه: 3557]

English Translation:
I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "Whoever wears a new garment and says: 'All praise is for Allah who has clothed me with that which covers my nakedness and through which I attain beauty in my life,' then takes the old (worn-out) garment — or he said: 'which he has taken off' — and gives it in charity, he will be under the protection of Allah, under the safeguard of Allah, and under the covering of Allah, alive and dead." He said this three times.



اللہ کی نعمتوں کا شکر

اَللّٰهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِيْ مِنْ نِّعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ ، لَا شَرِيْكَ لَكَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ
ترجمہ:
اے اللہ! جو بھی نعمت میرے پاس یا تیری مخلوق میں سے کسی کے پاس بھی صبح کے وقت موجود ہے تو وہ صرف تنہا تیری ہی جانب سے ہے،(اُن میں)، تیرا کوئی شریک نہیں،پس تیرے لئے ہی ساری تعریف اور شکر ہے۔

فائدہ:
جس نے مذکورہ کلمات صبح اور شام پڑھ لیے تو اُس کی جانب سے اُس دن اور اُس رات کا شکر اداء ہوجائے گا۔
[التاريخ الكبير البخاري:3636، سنن ابوداؤد:5073، السنن الكبرى للنسائي:9750، صحيح ابن حبان:861، الدعاء للطبراني:306، عمل اليوم والليلة لإبن السني:41، شعب الایمان:4059، شرح السنة للبغوي:1328، لأحاديث المختارة:128]





آپ ﷺ جب کھانا کھاتے یا پانی پیتے تو فرماتے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ، وَسَقَى وَسَوَّغَهُ وَجَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا»
ترجمہ:
"تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے کھلایا، پلایا، اسے حلق سے اتارنے کی سہولت دی اور اس کے نکلنے کا راستہ بنایا۔"

When he ate or drank, he would say: "All praise is for Allah who fed, gave drink, made it easy to swallow, and created an exit for it."

حوالہ:
سنن ابوداؤد: 3851 (باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا طَعِمَ)

---
مَنْ أَكَلَ طَعَامًا، ثُمَّ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعِمْنِي هَذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.
ترجمہ:
جس شخص نے کھانا کھایا، پھر کہا: "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور بغیر میری طاقت و قوت کے مجھے اس کا رزق عطا کیا"، تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جائیں گے۔

Whoever eats food and then says: 'All praise is for Allah who fed me this food and provided it for me without any power or strength from me,' his previous sins will be forgiven.

حوالہ:
· سنن ابوداؤد: 4023
· سنن ترمذی: 3458 (قال: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ)
· سنن ابن ماجہ: 3285
---
وَمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.

ترجمہ:
اور جس شخص نے کپڑا پہنا، پھر کہا: "تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور بغیر میری طاقت و قوت کے مجھے اس کا رزق عطا کیا"، تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جائیں گے۔


Whoever wears a garment and then says: 'All praise is for Allah who clothed me with this and provided it for me without any power or strength from me,' his previous sins will be forgiven.

حوالہ:
· مسند ابی یعلی: 1498
· شعب الإيمان للبیہقی: 5872۔


































دسترخوان اٹھاتے اٹھواتے وقت:

جب آپ ﷺ دستر خوان اٹھواتے تو فرماتے: 

الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ(1)،(2) الَّذِي كَفَانَا وَأَرْوَانَا، غَيْرَ مَكْفِيٍّ(3) وَلَا مَوْدَعٍ(4) وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبُّنَا.(5)
ترجمہ:
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں بہت زیادہ، پاکیزہ اور برکت والی تعریفیں، جس نے ہمیں کفایت عطا کی اور ہمیں سیراب کیا[1]،[2] (وہ) نہ کسی کا محتاج ہے،[3] نہ چھوڑا ہوا ہے (کہ اس سے رجوع نہ کیا جائے)،[4] اور نہ ہی اس سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے، اے ہمارے رب۔[5]

[صحیح بخاری:5458-5459، سنن ابن ماجہ:3284، سنن ابوداؤد:3849، سنن ترمذی:3456]


English Translation:
All praise is for Allah, with abundant, pure, and blessed praise, who sufficed us and quenched our thirst.[1][2] (He is) neither in need (of anyone),[3] nor forsaken (so that He is not turned to),[4] nor can one be independent of Him, O our Lord.[5]

حواشی و حوالہ جات:

1. كَفَانَا وَأَرْوَانَا: "ہمیں کفایت دی" یہ لفظ "سیر ہونے" اور "پیاس بجھنے" سے زیادہ وسیع ہے اور ہر طرح کی دنیوی و دینی کفایت کو شامل ہے۔ "ہمیں سیراب کیا" خاص نعمت کے طور پر ذکر ہے۔ (فتح الباری لابن حجر)
2. غَيْرَ مَكْفِيٍّ: یعنی وہ کسی کا محتاج نہیں، بلکہ وہی ہے جو اپنے بندوں کو روزی دیتا اور انہیں کفایت بخشتا ہے۔ (فتح الباری لابن حجر)
3. وَلَا مَوْدَعٍ: یعنی نہ چھوڑا ہوا یا نظر انداز کردیا گیا، بلکہ ہمیشہ اس کی طرف رجوع کیا جائے۔ (فتح الباری لابن حجر)
4. صحیح احادیث کے حوالے: یہ دعا متعدد صحیح احادیث میں آئی ہے: سنن ابوداؤد (3849)، صحیح بخاری (5142)، سنن ترمذی (3456)، سنن ابن ماجہ (3284)۔






شکریہ اللہ، ہمیں مصیبت میں صبر اور نعمت میں شکر کی توفیق دینے کیلئے۔
شکریہ اللہ، ہمیں گناہوں کے فوراً بعد توبہ واستغفار کی توفیق دینے اور بخشنے کیلئے۔
شکریہ اللہ، ہماری ہدایت اور سمجھ کو قرآن اتارنے اور پیغمبر بھیھنے کیلئے۔

شکریہ اللہ، ہمیں اچھا کھلانے، پلانے، پہنانے، ٹھکانہ دینے کیلئے۔
شکریہ اللہ، ہمیں صبح اس حال میں کرانے کیلئے کہ ہمارے جسم میں عافیت، ہمارے گھر میں امن، اور اس پورے دن کا رزق پہلے سے ہی موجود ہے۔

قابلِ شکریہ نعمتیں:
شکریہ اللہ، ہمارے لئے زمین کو فرش(بچھونا)، آسمان کو چھت، اور آسمان سے بارش کیلئے۔ پھر اس سے ہمارے لئے زمین سے رزق کے طور پر (ہر قسم کے) پھل نکالنے کیلئے۔
[البقرۃ:26]
شکریہ اللہ، زمین میں جو کچھ ہے اسے ہمارے ہی لئے بنانے کیلئے۔
[البقرہ:29]
ایک مدت تک زمین میں ٹھہرانے اور فائدہ اٹھانے (کی توفیق دینے) کیلئے۔
[البقرہ:36]
شکریہ اللہ، ہمارے لئے اسلام کو دین چننے اور ہمیں مسلمان بنانے کیلئے۔
[البقرۃ:132]
اور محمد ﷺ کو پیغمبر، اور قرآن کو ہماری کتاب چننے کیلئے۔

پچھلوں/دوسروں کے اعمال/کمائی کا بوجھ/سوال ہم سے نہ کرنے کیلئے جو ہم نے نہیں کئے۔
[البقرۃ:141]

شکریہ اللہ، قصاص کی اجازت دینے کیلئے، جس میں ہماری زندگی کی بقا ہے۔
[البقرہ:179]

شکریہ اللہ، ہمیں اپنی طرف توبہ کرنے میں بھی ہمارے لئے خیر و بھلائی ہی رکھنے کیلئے۔
[البقرۃ:54، التوبہ:3]
شکریہ اللہ، ہمارے لئے (شرعی عذر کی وجہ سے رمضان کے بعد) روزے ہی رکھنے میں خیر وبھلائی رکھنے کیلئے۔
[البقرۃ:184]
شکریہ اللہ، ہمارے لئے صدقہ کرنے میں خیر وبھلائی رکھنے کیلئے۔
[البقرۃ:280، المجادلہ:12]
اور صدقات فقیروں تک خود پہنچانے میں بھی زیادہ خیر و بھلائی رکھنے کیلئے۔
[البقرۃ:271]
شکریہ اللہ، ہماری ناپسندیدہ احکام(جہاد فی سبیل اللہ) میں بھی خیر رکھنے کیلئے۔
[البقرۃ:216 التوبہ:41 الصف:11]

شکریہ اللہ، ہماری ناپسندیدہ چیزوں(عورتوں)میں بھی خیر کثرت سے رکھنے کی امید دلانے کیلئے۔
[النساء:19]

شکریہ اللہ، ہمارے لئے (مصیبتوں اور نافرمانیوں سے) صبر کرنے پر سب سے بڑی بھلائی رکھنے کیلئے۔
[البقرۃ:25]
شکریہ اللہ، ہمارے لئے خیر و بھلائی رکھنے کیلئے، اصلاح(ہدایات بھیجنے) کے بعد زمین میں فساد(ماپ تول میں کمی، لوگوں کی ملکیت میں حق تلفی) نہ کرنے میں۔
[الأعراف:85]
شکریہ اللہ، آپ کے دیئے ہوئے سے (حقوق کی ادائیگی کے بعد) باقی بچے ہوئے پر راضی رہنے کیلئے، کہ اسی میں ہمارے لئے آپ نے خیر و بھلائی رکھی ہے۔
[ھود:86]
شکریہ اللہ، ہمارے لئے خیر و بھلائی رکھنے کیلئے، اس میں بھی جو آپ کے پاس(اجر) ہے۔
[النحل:95]
کیونکہ مالک ہونے کے سبب بندہ انعام کا حقدار ہو،لازمی نہیں۔

شکریہ اللہ، بڑے بہتان والزام لگنے پر بھی ہمارے لئے (صبر کی وجہ سے) خیر وبھلائی (کا انجام) رکھنے کیلئے۔
[النور:11]

شکریہ اللہ، ہمارے لئے اس میں خیر و بھلائی رکھنے کیلئے کہ بغیر اجازت اور سلام کرنے کے ہم دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوں۔
[النور:27]

شکریہ اللہ، ہمارے لئے اپنی عبادت اور تقوی میں بھی خیر رکھنے کیلئے۔
[العنکبوت:16]

شکریہ اللہ، ہمارے لئے اس بات میں بھی خیر رکھنے کیلئے کہ جب جمعہ کی اذان ہو تو ہم اللہ کی یاد کیلئے جلدی کرتے اور خرید وفروخت روک دینے پر۔
[الجمعہ:9]

شکریہ اللہ، ہماری عورتوں کو ہمارے لئے لباس(یعنی حفاظت اور زینت کا سبب) بنانے اور ہمیں اپنی عورتوں کیلئے لباس بنانے کیلئے۔
[البقرۃ:187]
شکریہ اللہ، ہماری عورتوں کو ہمارے لئے کھیتی (کے قابل) بنانے کیلئے۔
[البقرۃ:223]
شکریہ اللہ، ہمیں فکر کرنے کیلئے ہم پر اپنے احکام (پیغمبر کے ذریعے) واضح کرنے کیلئے۔
[البقرۃ؛219]
شکریہ اللہ، ہمیں ایسی نصیحتیں دینے کیلئے کو ہمارے لئے زیادہ ستھری اور پاکیزگی کا سبب ہیں۔
[البقرۃ:232]
شکریہ اللہ، ہم پر اپنی آیات واضح کرنے کیلئے تاکہ ہم عقل پائیں۔ فکر کریں۔
[البقرۃ:242، 266]
شکریہ اللہ، ہمارے لئے (وقتاً فوقتاً) اپنی نشانیاں بھیجنے کیلئے۔
[البقرۃ:248]

شکریہ اللہ، ہمیں برائی کے بجائے دوسروں کی "بھلائی" کیلئے کان(کا کچہ یعنی منافق کا عذر بظاہر قبول کر لینے والا) بنانے کیلئے۔
[التوبہ:61]

English translation:

1. Thank you Allah, for granting us the capability to be patient in adversity and grateful in prosperity.

2. Thank you Allah, for granting us the capability to repent and seek forgiveness immediately after sins, and for forgiving us.

3. Thank you Allah, for sending down the Quran and sending the Prophet for our guidance and understanding.

4. Thank you Allah, for providing us with good food, drink, clothing, and shelter.

5. Thank you Allah, for causing us to wake up in the morning with health in our bodies, peace in our homes, and the day's sustenance already arranged.

Blessings worthy of Praise:

1. Thank you Allah, for making the earth a carpet (spread out) for us, the sky a canopy, and for sending rain from the sky. Then for bringing forth from the earth sustenance in the form of (all kinds of) fruits for us.
[Al-Baqarah:26]

2. Thank you Allah, for creating all that is in the earth for us.
[Al-Baqarah:29]

3. Thank you Allah, for allowing us to dwell on earth for a period and to benefit from it.
[Al-Baqarah:36]

4. Thank you Allah, for choosing Islam as our religion and making us Muslims.
[Al-Baqarah:132]

5. And for choosing Muhammad ﷺ as the Prophet and the Quran as our book.

6. Thank you Allah, for not holding us accountable for the deeds/earnings of others which we did not do.
[Al-Baqarah:141]

7. Thank you Allah, for permitting retribution, in which lies the preservation of our lives.
[Al-Baqarah:179]

8. Thank you Allah, for placing good and benefit for us even in turning to You in repentance.
[Al-Baqarah:54, At-Tawbah:3]

9. Thank you Allah, for placing good and benefit for us in keeping fasts (after Ramadan due to legitimate excuses).
[Al-Baqarah:184]

10. Thank you Allah, for placing good and benefit for us in giving charity.
[Al-Baqarah:280, Al-Mujadilah:12]

11. And for placing even greater good and benefit in delivering charities to the poor ourselves.
[Al-Baqarah:271]

12. Thank you Allah, for placing good even in commands we dislike (jihad in the way of Allah). 
[Al-Baqarah:216, At-Tawbah:41, As-Saff:11]

13. Thank you Allah, for giving us hope that there is abundant good even in things we dislike (women).
[An-Nisa:19]

14. Thank you Allah, for placing the greatest good for us in being patient (through calamities and disobedience).
[Al-Baqarah:25]

15. Thank you Allah, for placing good and benefit for us in not causing corruption on earth (such as short measure in weight, injustice in people's property) after reform (sending guidance).
[Al-A'raf:85]

16. Thank you Allah, for being content with what remains after fulfilling obligations from what You have given, for indeed in that You have placed good and benefit for us.
[Hud:86]

17. Thank you Allah, for placing good and benefit for us, even in what is with You (reward).
[An-Nahl:95]

18. Because being the owner does not necessarily mean that the servant is entitled to reward.

19. Thank you Allah, for placing good and benefit (outcome) for us even when faced with great slander and accusation (due to patience).
[An-Nur:11]

20. Thank you Allah, for placing good and benefit for us in not entering others' houses without permission and greeting.
[An-Nur:27]

21. Thank you Allah, for placing good for us even in Your worship and piety.
[Al-Ankabut:16]

22. Thank you Allah, for placing good for us in hastening to the remembrance of Allah and leaving off business when the call for Friday prayer is made.
[Al-Jumu'ah:9]

23. Thank you Allah, for making our women a garment for us (i.e., a means of protection and adornment) and making us a garment for our women.
[Al-Baqarah:187]

24. Thank you Allah, for making our women a tillage for us.
[Al-Baqarah:223]

25. Thank you Allah, for clarifying Your commands to us (through the Prophet) for us to reflect.
[Al-Baqarah:219]

26. Thank you Allah, for giving us such admonitions that are a means of greater purity and cleanliness for us.
[Al-Baqarah:232]

27. Thank you Allah, for making Your verses clear to us so that we may understand and reflect.
[Al-Baqarah:242, 266]

28. Thank you Allah, for sending us Your signs (from time to time).
[Al-Baqarah:248]

29. Thank you Allah, for making us ears for the "good" of others instead of evil (i.e., one who apparently accepts the excuse of a hypocrite).
[At-Tawbah:61]




Affirmations for Gratitude:
Thank you Allah for creating us as Ashraf-ul-Maklooqat.
Thank you Allah for choosing us as a leader(Khalifa).
Thank you Allah for making us as a Muslim.
Thank you Allah for making us an Ummati of your Last beloved Prophet.

Thank you Allah for sustaining us everyday & everywhere.

Thank you Allah for giving us your protection from my fear & enemy.

Thank you Allah for giving us everyday delicious foods without all hard efforts & power.

شکریہ اللہ، ہمیں غلامی سے آزادی عطا کرنے کیلئے۔
Thank you Allah, for granting us freedom from slavery.


2. Thank you Allah for giving us this life.
3. Thank you for everything in life.
4. Thank you Allah for my powerful spirit.
5. Thank you Allah for my ability of focus.
6. Thank you Allah for making me champion.
7. Thank you Allah for support of people.
8. Thank you Allah for guidance of mentors.
9. Thank you Allah for making me achiever.
10. Thank you Allah for making me winner.
11. Thank you Allah for helping people.
12. Thank you Allah for my limitless potential.
13. Thank you Allah for my discipline quality.
14. Thank you Allah for an amazing trusted team.
15. Thank you Allah for new projects.
16. Thank you Allah for so many awards.
17. Thank you Allah for new assignments.
18. Thank you Allah for new clients.
19. Thanks you Allah for clients' satisfaction.
20. Thank you Allah for talented motivated team who support clients.
21. Thank you Allah for positive attitude.
22. Thank you Allah for respect, trust & love.
23. Thank you Allah for my positive influence.
24. Thank you Allah for my workplace.
25. Thank you Allah for supportive environment.
26. Thank you Allah for all technologies.
27. Thank you Allah for seniors' guidance.
28. Thank you Allah for team people who are performing.
29. Thank you Allah for team people are trying hard.
30. Thank you Allah for successful meeting & conferences.
31. Thank you Allah for my speaking ability.
32. Thank you Allah for better communication styles.
33. Thank you for patience.
34. Thank you Allah for my commitment at work.
35. Thank you Allah for my determination.
36. Thank you Allah for all customers & clients.
37. Thank you for new leads & customers.
38. Thank you Allah for the knowledge.
39. Thank you Allah for so many books.
40. Thank you Allah for family support.
41. Thank you Allah for my parents.
42. Thank you Allah for my education.
43. Thank you Allah for the right values.
44. Thank you Allah for my good & bad experiences.
45. Thank you Allah for my positivity.
46. Thank you Allah for my consistent motivation.
47. Thank you Allah for power.
48. Thank you Allah for my ability to fight.
49. Thank you Allah for team's contribution.
50. Thank you Allah for personal & professional guidance to team.
51. Thank you Allah for helping to achieve goals.
52. Thank you Allah for my honesty towards my organization.
53. Thank you Allah for my organizations' value system & processes.
54. Thank you Allah for this success.
55. Thank you Allah for this life & position.
56. Thank you Allah for good physical health.
57. Thank you Allah for good mental health & strength.
58. Thank you Allah for understanding.
59. Thank you Allah for the faith.
60. Thank you Allah for the halal wealth & money.
61. Thank you Allah for the today.
62. Thank you Allah for yesterday.
63. Thank you Allah for (better) tomorrow in advance.
64. Thank you Allah for this day.
65. Thank you Allah for the tough time.
66. Thank you Allah for the lessons for my growth.
67. Thank you Allah for everything I have.
68. Thank you Allah for all the blessings.
69. Thank you Allah for keep moving me.
70. Thank you Allah for my feelings.
71. Thank you Allah for my peaceful mind.
72. Thank you Allah for my strength.
73. Thank you Allah for strength to fight the tough time.
74. Thank you Allah for people in my life.
75. Thank you Allah for all the people I love.
76. Thank you Allah for everyday 
77. Thank you Allah for beautiful life.
78. Thank you Allah for the opportunities.
79. Thank you Allah for the mental strength.
80. Thank you Allah for magical experience of this universe.
81. Thank you Allah for my ability to love & care.
82. Thank you Allah for my presence.
83. Thank you Allah for my decision making ability.
84. Thank you Allah for my good/bad decisions.
85. Thank you Allah for my power to attract.
86. Thank you Allah for everything & people in life.
87. Thank you Allah for my ability to create my life.
88. Thank you Allah for me telling the universe.
89. Thank you Allah for every secret of life.
90. Thank you Allah for the magic in life.

Thank you Allah with...

...so many good & blessed praises.
[Bukhari:799]


Daily Supplications
1. Upon Waking:
"All praise is for Allah who gave us life after having taken it from us (in sleep), and to Him is the resurrection."

After Sunrise:
"All praise is for Allah who has granted us relief this day and has not destroyed us because of our sins."

2. When Breaking Fast (Supplication):
"All praise is for Allah who helped me, so I fasted, and who provided for me, so I broke my fast."

After Eating (Supplication):
"All praise is for Allah who fed us, gave us drink, and made us Muslims."

After Drinking Water (Weak Supplication):
"All praise is for Allah who gave us sweet, fresh water to drink by His mercy, and did not make it salty and bitter due to our sins."

Prayer for Contentment:
"All praise is for Allah who has made us content with what He has provided us."

Prayer After a Meal Invitation:
"All praise is for Allah who feeds (all) and is not fed. The One who bestowed His favor upon us, thus guided us, fed us, and gave us drink, and tested us with every good trial. All praise is for Allah who fed the one who ate, gave drink to the one who drank, clothed the one who was naked, guided the one who was astray, gave sight to the blind, and favored (us) over many of His creation. All praise is for the Lord of the worlds."

3. Upon Exiting the Toilet (Weak Supplication):
"All praise is for Allah who let me taste its (food's) pleasure, preserved its strength within me, and removed its harm from me."

Upon Exiting the Toilet (Another Weak Supplication):
"I seek Your pardon. All praise is for Allah who removed the harm from me and granted me well-being."

4. Upon Looking in the Mirror (Weak Supplication):
"All praise is for Allah who beautified my form and my character, and adorned in me what is a flaw in others."

Upon Wearing New Clothes (Weak Supplication):
"All praise is for Allah who clothed me with that which covers my private parts and with which I adorn myself in my life."

Upon a Prayer Being Accepted (Weak Supplication):
"All praise is for Allah by whose favor righteous deeds are completed."

Upon Seeing Someone Afflicted (Weak Supplication):
"All praise is for Allah who saved me from that with which He has tested you, and who has favored me greatly over many of His creation."

Praise for Ease in a Matter:
"Allah is the Greatest. All praise is for Allah who placed spaciousness (ease) in the matter."

Bedtime Prayer:
"All praise is for Allah who sufficed me and gave me shelter, fed me and gave me drink, the One who bestowed favor upon me and granted me excellence, the One who gave to me and granted me abundance. All praise is for Allah in every situation. O Allah, Lord of everything, its Sovereign, and God of everything, I seek refuge in You from the Fire."

O Allah! All the praises are for you, You are the Holder of the Heavens and the Earth, And whatever is in them. All the praises are for You; You have the possession of the Heavens and the Earth And whatever is in them. All the praises are for You; You are the Light of the Heavens and the Earth And all the praises are for You; You are the King of the Heavens and the Earth; And all the praises are for You; You are the Truth and Your Promise is the truth, And to meet You is true, Your Word is the truth And Paradise is true, And Hell is true, And all the Prophets (Peace be upon them) are true; And Muhammad is true, And the Day of Resurrection is true. O Allah ! I surrender (my will) to You; I believe in You and depend on You. And repent to You, And with Your help I argue (with my opponents, the non-believers) And I take You as a judge (to judge between us). Please forgive me my previous And future sins; And whatever I concealed or revealed And You are the One who make (some people) forward And (some) backward. There is none to be worshipped but you.....There is neither might nor power except with Allah.
[Bukhari:1120]







No comments:

Post a Comment