Sunday 25 August 2013

جس برتن میں کتا منہ ڈالے اسے تین، پانچ یا سات بار دھونے کا بیان

اکثر چیزوں کو پاک کرنے کو تین (٣) بار دھونا کئی جگہ بیان کیا گیا ہے ، اسی طرح یہاں کتے کے منہ ڈالے ہوۓ برتن کو دھونے کے متعلق مختلف احادیث میں مختلف تعداد کا ذکر ملتا ہے ، لیکن یہاں بھی مقصد پاک کرنا ہے ، بس سب سے افضل تو زیادہ سے زیادہ دھونا پاک کرنے کو سب سے بہتر ہوگا، لیکن کم سے کم پاک کرنے کو کتنی بار دھویا جا سکتا ہے ، اس کے متعلق تین بار دھونے کا ذکر آتا ہے.

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فِي الْكَلْبِ يَلَغُ فِي الإِنَاءِ أَنَّهُ يَغْسِلُهُ ثَلاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا ".
ترجمہ : حضرت ابوہریرہؓ ، نبی صلی الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، کتے کے برتن میں منھ ڈال دینے میں بیشک وہ اسے دھوتے تین یا پانچ یا سات (بار).


عَنْ عَطَاءٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ أَهْرَاقَهُ وَغَسَلَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ " .
ترجمہ : امام عطاءؒ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کرتے ہیں، جب کتا برتن میں منھ ڈال دیتا تو آپ اس کے پانی کو پھینک دیتے اور برتن کو تین مرتبہ دھودیتے تھے۔

عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , قَالَ : قُلْتُ لِعَطَاءٍ كَمْ يُغْسَلُ الإِنَاءُ الَّذِي يَلَغُ فِيهِ الْكَلْبُ ؟ , قَالَ : " كُلُّ ذَلِكَ سَمِعْتُ سَبْعًا , وَخَمْسًا , وَثَلاثَ مَرَّاتٍ " .
ترجمہ : حضرت ابن جریج سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : میں پوچھا حضرت عطاء سے : کتنی بار دھویا جاۓ برتن کو جس میں کتا منہ ڈالے ؟ فرمایا : وہ سب میں نے سنا سات ، اور پانچ ، اور تین مرتبہ.
===================================
عَنْ مَعْمَرٍ , قَالَ : سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ ، عَنِ الْكَلْبِ يَلَغُ فِي الإِنَاءِ , قَالَ : " يُغْسَلُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ

ترجمہ : حضرت معمر سے روایت ہے ، انہوں نے کہا ، میں نے سوال کیا امام زہری سے ، کتے کے برتن میں منہ ڈالنے کے متعلق ، (تو) آپ نے فرمایا : اس (برتن) کو دھوؤ تین مرتبہ.

No comments:

Post a Comment