اذان کے جواب کی فضیلت:
صبح کی اذان میں الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ دو بار کہنا:
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عَلِّمْنِي سُنَّةَ الْأَذَانِ ، قَالَ : فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِي ، وَقَالَ : " تَقُولُ : اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ، تَرْفَعُ بِهَا صَوْتَكَ ، ثُمَّ تَقُولُ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، تَخْفِضُ بِهَا صَوْتَكَ ، ثُمَّ تَرْفَعُ صَوْتَكَ بِالشَّهَادَةِ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ، فَإِنْ كَانَ صَلَاةُ الصُّبْحِ ، قُلْتَ : الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ , وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ السَّائِبِ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، وَأُمُّ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَ هَذَا الْخَبَرِ ، وَفِيهِ : الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ فِي الْأُولَى مِنَ الصُّبْحِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَحَدِيثُ مُسَدَّدٍ أَبْيَنُ ، قَالَ فِيهِ : قَالَ : وَعَلَّمَنِي الْإِقَامَةَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : وَإِذَا أَقَمْتَ الصَّلاةَ ، فَقُلْهَا مَرَّتَيْنِ : قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ ، أَسَمِعْتَ ؟ قَالَ : فَكَانَ أَبُو مَحْذُورَةَ لَا يَجُزُّ نَاصِيَتَهُ وَلَا يَفْرُقُهَا ، لِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَيْهَا .
حضرت ابومحذورہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے اذان کا طریقہ سکھا دیجئے آپ ﷺ نے میرے سر پر آگے کی جانب ہاتھ پھیرا اور فرمایا پہلے بآواز بلند اَللہ اَکبَر اَللہ اَکبَر اَللہ اَکبَر اَللہ اَکبَر پھر آہستہ سے دو مرتبہ اَشھَدُ اَن لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اور دو مرتبہ اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہ اور پھر بلند آواز سے دونوں کلمے دہراؤ اور حَیَّ عَلَی الصَلوٰہ دو مرتبہ حَیَّ عَلَی الفَلَاحِ دو مرتبہ کہو اور اگر صبح کی اذان ہو تو دو مرتبہ الصَّلوٰةُ خَیرُ مِّنَ النَّوم کہو پھر اَللہ اَکبَر اَللہ اَکبَر لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ۔
خلاصة حكم المحدث : صحيح
الشواهد
51 | علمه في أول الصبح الصلاة خير من النوم | سمرة بن معير | مشكل الآثار للطحاوي | 5347 | 6077 | الطحاوي | 321 |
52 | قل الصلاة خير من النوم | سمرة بن معير | مشكل الآثار للطحاوي | 5348 | 6078 | الطحاوي | 321 |
53 | الصلاة خير من النوم الصلاة خير من النوم فأقرت في تأذين الفجر | بلال بن رباح | مشكل الآثار للطحاوي | 5353 | 6085 | الطحاوي | 321 |
54 | إذا أذنت من الصبح فقل الصلاة خير من النوم | سمرة بن معير | التحقيق في مسائل الخلاف لابن الجوزي | 396 | 419 | أبو الفرج ابن الجوزي | 597 |
55 | ألحق فيها الصلاة خير من النوم | سمرة بن معير | حلية الأولياء لأبي نعيم | 12759 | 12776 | أبو نعيم الأصبهاني | 430 |
56 | أذن الصلاة خير من النوم فأقرت في التأذين في صلاة الغداة | موضع إرسال | تاريخ المدينة لابن شبة | 1537 | 1649 | ابن شبة النميري | 262 |
57 | في الفجر الصلاة خير من النوم مرتين | سمرة بن معير | الكني والأسماء للدولابي | 364 | 310 | أبو بشر الدولابي | 310 |
58 | كنت أؤذن لرسول الله في صلاة الفجر فأقول إذا قلت في الأذان الأول حي على الفلاح الصلاة خير من النوم | سمرة بن معير | معرفة الصحابة لأبي نعيم | 3256 | 3583 | أبو نعيم الأصبهاني | 430 |
59 | وجده نائما فقال الصلاة خير من النوم | موضع إرسال | فضائل الصلاة للفضل بن دكين | 215 | --- | الفضل بن دكين | 218 |
60 | أذنت لصلاة الفجر فلما قلت حي على الصلاة قلت الصلاة خير من النوم مرتين الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله فدعاني النبي فمسح ناصيتي فما مسها أحد بعد | سمرة بن معير | معرفة الصحابة | 579 | --- | محمد بن إسحاق بن منده | 395 |
پیغمبر ﷺ کے اذان دینے کا عمدہ ثبوت
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الرَّمَّاحِ الْبَلْخِيُّ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ ، فَانْتَهَوْا إِلَى مَضِيقٍ وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَمُطِرُوا السَّمَاءُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَالْبِلَّةُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ " فَأَذَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ وَأَقَامَ أَوْ أَقَامَ فَتَقَدَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَصَلَّى بِهِمْ يُومِئُ إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ " .
[مسند أحمد بن حنبل » مُسْنَدُ الْعَشَرَةِ الْمُبَشَّرِينَ بِالْجَنَّةِ ... » مُسْنَدُ الْمَكِّيِّينَ » حَدِيثُ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ... رقم الحديث: 15046(14921)]
"وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا، ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ لِيَ الْوَسِيلَةَ؛ فَإِنَّهَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ لَاتَنْبَغِي إِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ وَ أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ فَمَنْ سَأَلَ لِيَ الْوَسِيلَةَ حَلَّتْ عَلَيْهِ الشَّفَاعَةُ. رَوَاهُ مُسلم".
ترجمہ:
حضرت عبدﷲ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں: فرمایا رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے: جب تم مؤذن کو سنو تو تم بھی وہی الفاظ کہو جو وہ کہہ رہا ہے، پھر مجھ پر درود بھیجو ؛ کیوں کہ جو مجھ پر ایک درودبھیجتاہے ﷲ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ پھر ﷲ سے میرے لیے وسیلہ مانگو وہ جنت میں ایک درجہ ہے جو ﷲ کے بندوں میں سے ایک ہی کے مناسب ہے مجھے امید ہے کہ وہ میں ہی ہوں گا، جو میرے لیے وسیلہ مانگے اس کے لیے میری شفاعت لازم ہے۔ (مسلم)
(مشکاة، باب فضل الأذان و إجابة المؤذن)
يا معشر النساء إذا سمعتن أذان هذا الحبشي وإقامته، فقلن كما يقول فإن لكن بكل حرف ألف ألف درجة؛ قال عمر: هذا للنساء فما للرجال؟ قال: للرجال ضعفان يا عمر.
ترجمہ:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عورتوں کی جماعت! جب تم اس حبشی کی اذان اور اقامت سنو تو اس طرح کہو جس طرح یہ کہے۔ بے شک تمہارے لیے ہر حرف کے بدلے دس لاکھ نیکیاں ہوں گی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یہ عورتوں کے لیے ہوا۔ مردوں کے لیے کیا ہے؟ ارشاد فرمایا: اے عمر! مردوں کے لیے عورتوں کی بنسبت دُگنا اجر ہے۔
[معجم الکبیر للطبرانی:28، کنز العمال:21010]
بغیر جماعت اکیلے کا اذان دینا۔
اذان اور اقامت کے مسائل
اذان ، فرض نماز کے لئے مردوں پر سنت مؤکدہ ہے۔حوالہ
عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا۔
(بخاري: بَاب اثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ۶۱۸)
اقامت فرض نمازوں کے لئے مردوں پر سنت مؤکدہ ہے ، خواہ مقیم ہو یا مسافر ، خواہ وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں یا تن تنہا ، خواہ وقتی نماز ادا کررہے ہوں یا فوت شدہ نماز۔حوالہ
عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا۔
(بخاري: بَاب اثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ۶۱۸)
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَعْجَبُ رَبُّكَ مِنْ رَاعِي غَنَمٍ فِي رَأْسِ شَظِيَّةِ الْجَبَلِ يُؤَذِّنُ بِالصَّلَاةِ وَيُصَلِّي فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ يَخَافُ مِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي وَأَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ۔
(نسائي: الْأَذَانُ لِمَنْ يُصَلِّي وَحْدَهُ ۶۶۰)
عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ :بَلَغَنَا أَنَّ رِجَالاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ، كَانَ أَحَدُهُمْ إذَا صَلَّى فِي دَارِهِ أَذَّنَ بِالأَولَى ، وَالإِقَامَةِ فِي كُلِّ صَلاَةٍ.
(مصنف ابن ابي شيبة: فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي بَيْتِهِ يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ أَمْ لاَ ؟۲۲۰/۱)
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ :لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ أَذَانٌ وَلاَ إِقَامَةٌ.
(السنن الكبري للبيهقي: باب لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ أَذَانٌ وَلاَ إِقَامَةٌ ۱۹۹۶)
اذان یوں کہے:
اللہ اَکْبَرْ اللہ سب سے بڑا ہے
اللہ اَکْبَرْ اللہ سب سے بڑا ہے
اللہ اَکْبَرْ اللہ سب سے بڑا ہے
اللہ اَکْبَرْ اللہ سب سے بڑا ہے
اَشْھَدُ اَنَّ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کےسوا کوئی معبود نہیں
اَشْھَدُ اَنَّ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کےسوا کوئی معبود نہیں
اَشْھَدُ اَنَّ محمدارسول اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں
اَشْھَدُ اَنَّ محمدارسول اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں
حَیَّ عَلَی الصَّلوۃٰ آؤ نماز کی طرف
حَیَّ عَلَی الصَّلوۃٰ آؤ نماز کی طرف
حَیَّ عَلَی الْفَلاحْ آؤ کامیابی کی طرف
حَیَّ عَلَی الْفَلاحْ آؤ کامیابی کی طرف
اللہ اَکْبَرْ اللہ سب سے بڑا ہے
اللہ اَکْبَرْ اللہ سب سے بڑا ہے
(ابوداود: بَاب كَيْفَ الْأَذَانُ ۴۲۱)
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ كَانَ أَذَانُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَفْعًا شَفْعًا فِي الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ۔
(ترمذي: بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الْإِقَامَةَ مَثْنَى مَثْنَى ۱۷۹)
فجر کی اذان میں" حَیَّ عَلَی الْفَلاح" کے بعد دو مرتبہ" اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوم "کا اضافہ کیا جائے گا۔حوالہ
عن أَبي مَحْذُورَةَ يَقُولُأَلْقَى عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَذَانَ حَرْفًا حَرْفًا اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ وَكَانَ يَقُولُ فِي الْفَجْرِ الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنْ النَّوْمِ۔
(ابوداود: بَاب كَيْفَ الْأَذَانُ ۴۲۵)
اقامت بھی اذان کے مثل ہے لیکن اقامت میں"حَیَّ عَلَی الْفَلاح"کے بعد دو مرتبہ"قَدْقَامَتِ الصَّلوۃْ " کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔حوالہ
اذان ٹہر ٹہر کردی جائے گی اور اقامت جلدی جلدی دی جائے گی۔حوالہ
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلَالٍ يَا بِلَالُ إِذَا أَذَّنْتَ فَتَرَسَّلْ فِي أَذَانِكَ وَإِذَا أَقَمْتَ فَاحْدُر۔
(ترمذي: بَاب مَا جَاءَ فِي التَّرَسُّلِ فِي الْأَذَانِ ۱۸۰)
اذان صرف عربی زبان میں ہی صحیح ہوتی ہے ، اگر عربی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان میں اذان دے تو صحیح نہیں ہے، خواہ اسے معلوم ہو کہ یہ اذان ہے یا معلوم نہ ہو۔حوالہ
عن عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ قَالَ لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاقُوسِ يُعْمَلُ لِيُضْرَبَ بِهِ لِلنَّاسِ لِجَمْعِ الصَّلَاةِ طَافَ بِي وَأَنَا نَائِمٌ رَجُلٌ يَحْمِلُ نَاقُوسًا فِي يَدِهِ فَقُلْتُ يَا عَبْدَ اللَّهِ أَتَبِيعُ النَّاقُوسَ قَالَ وَمَا تَصْنَعُ بِهِ فَقُلْتُ نَدْعُو بِهِ إِلَى الصَّلَاةِ قَالَ أَفَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ فَقُلْتُ لَهُ بَلَى قَالَ فَقَالَ تَقُولُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ ثُمَّ اسْتَأْخَرَ عَنِّي غَيْرَ بَعِيدٍ ثُمَّ قَالَ وَتَقُولُ إِذَا أَقَمْتَ الصَّلَاةَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا رَأَيْتُ فَقَالَ إِنَّهَا لَرُؤْيَا حَقٌّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَقُمْ مَعَ بِلَالٍ فَأَلْقِ عَلَيْهِ مَا رَأَيْتَ فَلْيُؤَذِّنْ بِهِ فَإِنَّهُ أَنْدَى صَوْتًا مِنْكَ فَقُمْتُ مَعَ بِلَالٍ فَجَعَلْتُ أُلْقِيهِ عَلَيْهِ وَيُؤَذِّنُ بِهِ قَالَ فَسَمِعَ ذَلِكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ فَخَرَجَ يَجُرُّ رِدَاءَهُ وَيَقُولُ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ مِثْلَ مَا رَأَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلِلَّهِ الْحَمْدُ۔
(ابوداود: بَاب كَيْفَ الْأَذَانُ: ۴۲۱)۔
اس لیے کہ اذان بھی قرآن کی طرح عربی زبان ہی میں وارد ہوئی ہے، جیسا کہ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا۔
اذان کے مستحبات
مندرجہ ذیل چیز یں اذان میں مستحب ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَعَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُؤَذِّنُ إِلَّا مُتَوَضِّئٌ۔
(ترمذي: بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْأَذَانِ بِغَيْرِ وُضُوءٍ ۱۸۴)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ اللَّهُمَّ أَرْشِدْ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ۔
(ترمذي: بَاب مَا جَاءَ فِي النَّوْمِ عَنْ الصَّلَاةِ ۱۹۱)
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُؤَذِّنْ لَكُمْ خِيَارُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ قُرَّاؤُكُمْ۔
(ابن ماجه: بَاب فَضْلِ الْأَذَانِ وَثَوَابِ الْمُؤَذِّنِينَ۷۱۸)
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ :أُحِيلَتِ الصَّلاَةُ ثَلاَثَةَ أَحْوَالٍ ، فَذَكَرَ أَوَلاً حَالَ الْقِبْلَةِ … ثُمَّ إِنَّ رَجُلاً يُقَالُ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ أَتَى النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ :يَا رَسُولَ اللَّهِ بَيْنَا أَنَا بَيْنَ النَّائِمِ وَالْيَقْظَانِ رَأَيْتُ شَخْصًا عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ قَامَ ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَقَالَ :اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ،
(السنن الكبري للبيهق:ي باب اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ بِالأَذَانِ وَالإِقَامَةِ ۱۹۱۱)
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ بِلَالًا يُؤَذِّنُ وَيَدُورُ وَيُتْبِعُ فَاهُ هَا هُنَا وَهَا هُنَا وَإِصْبَعَاهُ فِي أُذُنَيْهِ۔
(ترمذي: بَاب مَا جَاءَ فِي إِدْخَالِ الْإِصْبَعِ فِي الْأُذُنِ عِنْدَ الْأَذَانِ۱۸۱)
(۶) حَیَّ عَلَی الصَّلوۃٰ کہتے وقت اپنے چہرے کو دائیں جانب پھیر ے اور حَیَّ عَلَی الْفَلاحْ کے وقت اپنی چہرے کو بائیں جانب پھیرے۔حوالہ
وَقَالَ مُوسَى قَالَ رَأَيْتُ بِلَالًا خَرَجَ إِلَى الْأَبْطَحِ فَأَذَّنَ فَلَمَّا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ لَوَى عُنُقَهُ يَمِينًا وَشِمَالًا۔
(ابوداود: بَاب فِي الْمُؤَذِّنِ يَسْتَدِيرُ فِي أَذَانِهِ ۴۳۶)
(۷) اذان اور اقامت کے درمیان اس قدر فاصلہ ہو کہ جماعت کی پابندی کرنے والے حاضر ہو جائیں ، ہاں !اگر وقت کے نکل جانے کا اندیشہ ہو تو نماز کو مؤخر نہیں کیا جائے گا۔حوالہ
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلَالٍ يَا بِلَالُ إِذَا أَذَّنْتَ فَتَرَسَّلْ فِي أَذَانِكَ وَإِذَا أَقَمْتَ فَاحْدُرْ وَاجْعَلْ بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ قَدْرَ مَا يَفْرُغُ الْآكِلُ مِنْ أَكْلِهِ وَالشَّارِبُ مِنْ شُرْبِهِ وَالْمُعْتَصِرُ إِذَا دَخَلَ لِقَضَاءِ حَاجَتِهِ وَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي۔
(ترمذي: بَاب مَا جَاءَ فِي التَّرَسُّلِ فِي الْأَذَانِ ۱۸۰)
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ ثُمَّ يُمْهِلُ فَإِذَا رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ أَقَامَ الصَّلَاةَ۔
(ابوداود: بَاب فِي الْمُؤَذِّنِ يَنْتَظِرُ الْإِمَامَ۴۵۲)
عَنْ شُعْبَةَ فَقَالَ :وَكَانَ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ قَرِيبٌ يَعْنِى بِهِ فِى صَلاَةِ الْمَغْرِبِ.
(السنن الكبري للبيهقي باب كَمْ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ.۲۳۷۳)
(۹) اذان سننے والے کا کام سے رک جانا اور موذن کے الفاظ کا دہرانا مستحب ہے، لیکن وہ حَیَّ عَلَی الصَّلوۃٰاور حَیَّ عَلَی الْفَلاحْ کے وقت"لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمْ"کہے گا اور موذن کے "اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوم"، کہنے کے وقت "صَدَقْتَ وَبَرَرْتَ "کہے۔حوالہ
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمْ النِّدَاءَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ۔
(بخاري: بَاب مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الْمُنَادِي۵۷۶)
عن عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ فَقَالَ أَحَدُكُمْ اللَّهُ أَكْبَرُ … ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّه
(مسلم، بَاب اسْتِحْبَابِ الْقَوْلِ مِثْلِ قَوْلِ الْمُؤَذِّنِ لِمَنْ سَمِعَهُ ۵۷۸)
ويقول في قوله :الصلاة خير من النوم :صدقت وبررت
(الاذكار للنووي: باب ما يقول من سمع المؤذن والمقيم۳۶/۱)
(۱۰) موذن اور سننے والے دونوں کا اذان سے فراغت کے بعد ان کلمات کا کہنا مستحب ہے :
اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلوۃِ الْقَائِمَۃِ، اٰتِ مُحَمَّدِنِ الْوَسِیْلَۃْ وَالْفَضِیْلَۃْ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِ الَّذِیْ وَعَدْتَہٗ۔
اے اللہ! تو رب ہے اس دعوت تامہ کا اور صلوۃ قائمہ کا تو عطا فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت اور ان کو قائم فرما اس مقام میں جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔حوالہ
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔
(بخاري: بَاب الدُّعَاءِ عِنْدَ النِّدَاءِ ۵۷۹)
اذان کے مکروہات
مندرجہ ذیل چیزیں اذان میں مکروہ ہیں۔
عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ الْمَكِّيِّ ؛ أَنَّ مُؤَذِّنًا أَذَّنَ فَطَرَّبَ فِي أَذَانِهِ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ :أَذِّنْ أَذَانًا سَمْحًا ، وَإِلا فَاعْتَزِلْنَا.
(مصنف ابن ابي شيبة: التطريب في الأَذَانِ.۲۲۹/۱)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَعَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُؤَذِّنُ إِلَّا مُتَوَضِّئٌ
(ترمذي: بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْأَذَانِ بِغَيْرِ وُضُوءٍ ۱۸۴)
عَنِ الْحَسَنِ … وَيُقِيمَ وَهُوَ طَاهِرٌ.
(مصنف ابن ابي شيبة فِي الْمُؤَذِّنِ يُؤَذِّنُ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ۲۱۱/۱)
عَنْ وَائِلٍ قَالَ :حَقٌّ وَسُنَّةٌ مَسْنُونَةٌ أَنْ لاَ يُؤَذِّنَ الرَّجُلُ إِلاَّ وَهُوَ طَاهِرٌ ، وَلاَ يُؤَذِّنَ إِلاَّ وَهُوَ قَائِمٌ.
(السنن الكبري للبيهقي: باب الْقِيَامِ فِى الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ۱۹۱۳)
عن أبي إسحاق قال :…ويكره للصبي أن يؤذن حتى يحتلم.
(مصنف عبد الرزاق باب الاذان قاعدا وهل يؤذن الصبي ۴۶۹/۱)
وَقَالَ عَلِيٌّ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ الْقَلَمَ رُفِعَ عَنْ ثَلَاثَةٍ عَنْ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُفِيقَ وَعَنْ الصَّبِيِّ حَتَّى يُدْرِكَ وَعَنْ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ.
(بخاري: بَاب الطَّلَاقِ فِي الْإِغْلَاقِ وَالْكُرْهِ وَالسَّكْرَانِ وَالْمَجْنُونِ وَأَمْرِهِمَا ۳۱۵/۱۶)
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُؤَذِّنْ لَكُمْ خِيَارُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ قُرَّاؤُكُمْ
(ابن ماجه: بَاب فَضْلِ الْأَذَانِ وَثَوَابِ الْمُؤَذِّنِينَ،۷۱۸)
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلَغَهُ أَنَّ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ كَانَ بَيْنَهُمْ شَيْءٌ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْلِحُ بَيْنَهُمْ فِي أُنَاسٍ مَعَهُ فَحُبِسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَانَتْ الصَّلَاةُ فَجَاءَ بِلَالٌ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حُبِسَ وَقَدْ حَانَتْ الصَّلَاةُ فَهَلْ لَكَ أَنْ تَؤُمَّ النَّاسَ قَالَ نَعَمْ إِنْ شِئْتَ فَأَقَامَ بِلَالٌ وَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَكَبَّرَ لِلنَّاسِ وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي فِي الصُّفُوفِ حَتَّى قَامَ فِي الصَّفِّ فَأَخَذَ النَّاسُ فِي التَّصْفِيقِ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَا يَلْتَفِتُ فِي صَلَاتِهِ فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ الْتَفَتَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُهُ أَنْ يُصَلِّيَ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَرَجَعَ الْقَهْقَرَى وَرَاءَهُ حَتَّى قَامَ فِي الصَّفِّ فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى لِلنَّاسِ فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَا لَكُمْ حِينَ نَابَكُمْ شَيْءٌ فِي الصَّلَاةِ أَخَذْتُمْ فِي التَّصْفِيقِ إِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ
(بخاري: بَاب الْإِشَارَةِ فِي الصَّلَاةِ : ۱۱۵۸)
اس لیے کہ اس کی آواز فتنہ ہے اسی وجہ سے عورت کی آواز کوبھی پردہ میں شامل کرکے آواز کرنے سے روکا گیا؛ جیسا کہ اس پرمذکورہ حدیث دال ہے۔
عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِيِّ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُؤَذِّنَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ فَأَذَّنْتُ فَأَرَادَ بِلَالٌ أَنْ يُقِيمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَخَا صُدَاءٍ قَدْ أَذَّنَ وَمَنْ أَذَّنَ فَهُوَ يُقِيمُ
(ترمذي بَاب مَا جَاءَ أَنَّ مَنْ أَذَّنَ فَهُوَ يُقِيمُ۱۸۳)
اس حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کوکھڑے ہوکراذان دینے کی تعلیم دی اور اذان بیٹھ کردینا آپ کی تعلیم کے خلاف ہونے کی وجہ سے مکروہ قرار دیا گیا۔
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُؤَذِّنْ لَكُمْ خِيَارُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ قُرَّاؤُكُمْ(ابن ماجه بَاب فَضْلِ الْأَذَانِ وَثَوَابِ الْمُؤَذِّنِينَ۷۱۸)
عن إبراهيم قال :كانوا يكرهون للمؤذن إذا أخذ في أذانه أن يتكلم حتى يفرغ ، وفي الاقامة كذلك(مصنف عبد الرزاق باب الكلام بين ظهراني الاذن ۴۶۸/۱)
عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَرَكَ ثَلَاثَ جُمَعٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ
(ابوداود: بَاب التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ:۸۸۸)
چونکہ جمعہ کے دن ظہر کی نماز سے زیادہ اہمیت جمعہ کے نماز کی ہے اس لیے اس کے چھوڑنے والے پر وعید بھی آئی ہے جیسا کہ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا؛ بہرحال ظہر سے زیادہ تاکید جمعہ کی ہے اس لیے اس دن ظہر کی نماز کے لیے اذان دینے کو مکروہ قرار دیا گیا۔
الْفَرْضُ هُوَ الْجُمُعَةُ ابْتِدَاءً وَهِيَ آكَدُ مِنْ الظُّهْرِ ، حَتَّى وَجَبَ تَرْكُ الظُّهْر لِأَجْلِهَا ، ثُمَّ إنَّهُمَا وَجَبَا لِإِقَامَةِ الظُّهْرِ ، فَالْجُمُعَةُ أَحَقُّ
(بدائع الصنائع :- فَصْلٌ بَيَانُ مَحَلِّ وُجُوبِ الْأَذَانِ: ۱۰۷/۲)
جس کی چند نمازیں چھوٹی ہوں وہ پہلی فوت شدہ نماز کے لئے اذان اور اقامت کہے گا پھر اس کو باقی نمازوں کے سلسلہ میں اختیار ہے، چاہے تو وہ ہر نماز کے لئے اذان اور اقامت کہے۔حوالہ
عن عبدالله بن مسعود قال: "شغل المشركون رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن الصلوات: الظهر والعصر والمغرب والعشاء حتى ذهب ساعة من الليل، ثم أمر رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عنه بلالا فأذن وأقام، ثم صلى الظهر، ثم أمره فأذن وأقام، ثم صلى العصر، ثم أمره فأذن وأقام، فصلى المغرب، ثم أمره فأذن وأقام، فصلى العشاء".(إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرةالمؤلف : شهاب الدين أحمد بن أبي بكر بن اسماعيل البوصيري (المتوفى : 840هـ) باب من فاته صلوات أذن لكل صلاة۱۴۰/۱) عن عطاء قال : ومن كان من أهل قرية غى رجامعة فلهم أذان إقامة لكل صلاة قلت : ساكني عرفة كم لهم ؟ قال : أذان وإقامة لكل صلاة ، إن كان لهم إمام يجمعهم (فلهم أذان وإقامة لكل صلاة) (مصنف عبد الرزاق باب الاذان في البادية: ۴۹۴/۱)
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِنَّ الْمُشْرِكِينَ شَغَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَرْبَعِ صَلَوَاتٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّى ذَهَبَ مِنْ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللَّهُ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ(ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ تَفُوتُهُ الصَّلَوَاتُ بِأَيَّتِهِنَّ يَبْدَأُ ۱۶۴)
تثنیة الاقامة
حدیث نمبر [01]
عن عبد الرحمن بن ابی لیلی قال حدثنا اصحاب رسول الله صلی الله علیه وسلم ان عبد الله بن زید الانصاری جاء الی النبی صلی الله علیه وسلم فقال یا رسول الله رأیت فی المنام کأن رجلا قام و علیه بردان اخضران علی جذمة حائط فاذن مثنی و اقام مثنی و قعد قعدۃ قال فسمع ذالك بلال فقام فاذن مثنی و اقام مثنی و قعد قعدۃ [مصنف ابن ابی شیبہ ج1 ص 203]
حضرت عبد الرحمن رحمہ اللہ بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے بیان کیا کہ عبد اللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا ایک شخص دو سبز چادریں اوڑھے ہوئے ایک دیوار کے ٹکڑے پر کھڑا ہوا اور اس نے اذان و اقامت کہی اور اس نے [شروع کی 4 تکبیرات کے علاوہ باقی] کلمات دو دو بار کہے اور تھوڑی دیر بیٹھا - راوی کہتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نہ یہ سنا تو آپ بھی کھڑے ہوئے اور آپ نے بھی اسی طرح اذان و اقامت کہہ کہ دونوں میں [شروع کی 4 تکبیرات کے علاوہ باقی کلمات کو] دو دو دفعہ کہا اور تھوڑی دیر بیٹھے
حدیث نمبر [02]
عن عبد الرحمن بن ابی لیلی قال حدثنی اصحاب محمد صلی الله علیه وسلم ان عبد الله بن زید الانصاری رأی فی المنام الاذان ، فاتی النبی صلی الله علیہ وسلم فاخبرہ فقال علمه بلالا فاذن مثنی مثنی و اقام مثنی مثنی و قعد قعدۃ [طحاوی ج1 ص 93]
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا کہ عبد اللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نے خواب میں اذان دیکھی تو نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آکر آپ کو خبر دی آپ علیہ السلام نے فرمایا بلال کو سکھادو چناچہ آپ نے اذان دی تو [شروع کی 4 تکبیرات کے علاوہ باقی کلمات کو] دو دو دفعہ کہا اور اقامت کہی تو بھی ان کلمات کو دو دو دفعہ ہی کہا ، اور تھوڑی دیر بیٹھے
حدیث نمبر [03]
عن ابی العمیس قال سمعت عبد الله بن محمد بن عبد الله بن زید الانصاری رضی الله عنه یحدث عن ابیه عن جدہ انه اری الاذان مثنی مثنی والاقامة مثنی مٹنی قال فاتیت النبی صلی الله علیه وسلم فاخبرته فقال علمهن بلالا قال فتقدمت فامرنی ان اقیم [خلافیات بیہقی بحوالہ درایۃ ج1 ص 115]
حضرت ابو العمیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ بن زید انصاری کو سنا وہ بواسطہ اپنے والد کے اپنے دادا سے سے روایت کر رہے تھے کہ [حضرت عبد اللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا] میں نے ایسی اذان و اقامت دیکھی جن میں [شروع کی 4 تکبیرات کے علاوہ باقی کلمات] دو دو دفعہ کہے گئے تھے - میں نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آیا اور آپ کو خبر دی - آپ نے فرمایا یہ کلمات بلال رضی عنہ کو سکھلا دو - حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں پھر میں آگے بڑھا تو آپ نے مجھے اقامت کہنے کا حکم دیا
حدیث نمبر [04]
عن الشعبی عن عبد الله بن زید الانصاری قال سمعت اذان رسول الله صلی الله علیه وسلم فکان اذانه و اقامته مثنی مثنی [صحیح ابو عوانۃ ج1 ص 331]
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بن زید انصاری نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اذان سنی ، آپ کی اذان و اقامت دونوں میں [شہادتین اور حیی الصلوۃ حیی الفلاح کے] کلمات دو دو دفعہ کہے گئے تھے
حدیث نمبر [05]
عن ابی محذورۃ ان النبی صلی الله علیه وسلم علمه الاذان ان تسع عشرۃ کلمة والاقامة سبع عشرۃ کلمة [ترمذی ج1 ص 48 - نسائی ج1 ص 73 - دارمی ج1 ص 217]
حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو اذان کے 19 کلمات سکھائے اور اقامت کے 17 کلمات
حدیث نمبر [06]
عن ابی محذورۃ قال علمنی رسول الله صلی الله علیه وسلم الاذان تسع عشرۃ کلمة والاقامة سبع عشرۃ کلمة الاذان "الله اکبر ، الله اکبر - والاقامة سبع عشرۃ کلمة "الله اکبر ، الله اکبر ، الله اکبر ، الله اکبر ، اشهد ان لا اله الا الله ، اشهد ان لا اله الا الله ، اشهد ان محمد رسول الله ، اشهد ان محمد رسول الله ، حیی الصلوۃ ، حیی الصلوۃ ، حیی علی الفلاح ، حیی علی الفلاح ، قدقامت الصلوۃ ، قدقامت الصلوۃ ، الله اکبر ، الله اکبر ، لا اله الا الله" [ابن ماجہ ص 52 - ابو داؤد ص 73]
حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے مجھے اذان کے 19 کلمات سکھائے اور اقامت کے سترہ ، اذان کے کلمات تو یہ ہیں - - اور اقامت کی 17 کلمات اس طرح ہیں "الله اکبر ، الله اکبر ، الله اکبر ، الله اکبر ، اشہد ان لا اله الا الله ، اشہد ان لا اله الا الله ، اشہد ان محمد رسول الله ، اشہد ان محمد رسول الله ، حیی الصلوۃ ، حیی الصلوۃ ، حیی علی الفلاح ، حیی علی الفلاح ، قدقامت الصلوۃ ، قدقامت الصلوۃ ، الله اکبر ، الله اکبر ، لا اله الا الله"
حدیث نمبر [07]
عن عبد العزیز بن رفیع قال سمعت ابا محذورۃ یؤذن مثنی مثنی و یقیم مثنی مثنی [طحاوی ج1 ص 95]
حضرت عبد العزیز بن رفیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو محذورۃ رضی اللہ عنہ کو سنا وہ اذان میں [شروع کی 4 تکبیرات کے علاوہ باقی کلمات] دو دو دفعہ کہتے تھے اور اقامت میں بھی اسی طرح دو دو کلمات کہتے تھے
حدیث نمبر [08]
عن الاسود بن یزید ان بلالا کان یثنی الاذان و یثنی الاقامة و کان یبدأ بالتکبیر و یختم بالتکبیر [مصنف عبد الرزاق ج1 ص 462 - طحاوی ج1 ص 94 - دارقطنی ج1 ص 242]
حضرت اسود بن یزید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ اذان کے [شروع کی 4 تکبیرات کے علاوہ باقی] کلمات دو دو دفعہ کہتے تھے اور اسی طرح اقامت کے کلمات بھی دو دو دفعہ کہتے تھے اور اذان و اقامت کی ابتداء و انتہاء الله اکبر پر کرتے تھے
حدیث نمبر [09]
عن سوید بن غفلة قال سمعت بلالا یؤذن مثنی و یقیم مثنی [طحاوی ج1 ص 94]
حضرت سوید بن غفلۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ اذان و اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہتے تھے
حدیث نمبر [10]
عن عون بن ابی جحیفة عن ابیه ان بلالا کان یؤذن للنبی صلی الله علیه وسلم مثنی مثنی و یقیم مثنی مثنی [دارقطنی ج1 ص 242]
حضرت عون بن جحیفۃ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے اذان و اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہتے تھے
حدیث نمبر [11]
عن ابراہیم قال ان بلالا کان یثنی الاذان والاقامة [مصنف ابن ابی شیبۃ ج1 ص 206]
حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ اذان و اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہتے تھے
حدیث نمبر [12]
عن سلمة بن الاکوع رضی الله عنه انه کان اذا لم یدرك الصلوۃ مع القوم اذن و اقام و یثنی الاقامة [دارقطنی ج1 ص 241]
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہیں جس وقت نماز جماعت کے ساتھ نہ ملتی تو وہ خود ہی اذان و اقامت کہہ لیتے اور اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہتے تھے
حدیث نمبر [13]
عن ابراھیم قال کان ثوبان رضی الله عنه یؤذن مثنی و یقیم مثنی [طحاوی ج1 ص 95]
حضرت ابراہم نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ اذان و اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہتے تھے
حدیث نمبر [14]
عن فطر بن خلیفة عن مجاھد قال ذکر له الاقامة مرۃ مرۃ فقال ھذا شیئی استخفه الامراء ، الاقامة مرتین مرتین [مصنف عبد الرزاق ج1 ص 463 - طحاوی ج1 ص 95]
حضرت فطر بن خلیفہ رحمہ اللہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں ، فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ کے سامنے اقامت کے کلمات کو ایک ایک دفعہ کہنے کا تذکرہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ یہ چیز امراء نے اپنی آسانی کے لیے پیدا کرلی ہے ، اقامت کے کلمات تو دو دو ہی ہیں
حدیث نمبر [15]
عن الهجیع بن قیس ان علینا کان یقول الاذان و الاقامة مثنی و اتی علی مؤذن یقیم مرۃ مرۃ فقال الا جعلتها مثنی لا ام للآخر [مصنف ابن ابی شیبۃ ج1 ص 206]
ھجیع بن قیس رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اذان و اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہتے تھے - آپ ایک مؤذن کے پاس تشریف لائے جو اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہتا تھا ، آپ نے اس سے فرمایا کہ تو اقامت کے کلمات کو دو دو کیوں نہیں کردیتا
حدیث نمبر [16]
ثنا الحجاج بن ارطاۃ قال نا ابو اسحاق قال کان اصحاب علی و اصحاب عبد الله یشفعون الاذان و الاقامة [مصنف ابن ابی شیبۃ ج1 ص 206]
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب اذان و اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ کہتے تھے
حدیث نمبر [17]
عن ابراھیم قال لا تدع ان تثنی الاقامة [مصنف ابن ابی شیبۃ ج1 ص 206]
حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تو اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ کہنا نہ چھوڑنا
حدیث نمبر [18]
عن ابی العالیة قال اذا جعلتها اقامة فاثنها [مصنف ابن ابی شیبۃ ج1 ص 206]
حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب تو اقامت کہے تو اس کے کلمات کو دو دو دفعہ کہہ
حدیث نمبر [19]
قال عبد الرزاق سمعت الثوری و اذن لنا بمنی فقال الله اکبر ، الله اکبر ، اشهد ان لا اله الا الله مرتین اشهد ان محمد رسول الله مرتین فصنع کما ذکر فی حدیث عبد الرحمن بن ابی لیلی فی الاذان و الاقامة تمام مثل الحدیث [مصنف عبد الرزاق ج1 ص 462]
عبد الرزاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ نے میدان منی میں ہمارے سامنے اذان کہی - میں نے سنا کہ آپ نے کہا "اللہ اکبر ، اللہ اکبر ، اشہد ان لا الہ الا اللہ دو مرتبہ ، اشہد ان محمد رسول اللہ دو مرتبہ پھر آپ نے اذان و اقامت بعینہ اسی طرح کہی جس طرح حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ کی حدیث میں ذکر کی گئی ہے
مذکورہ تمام احادیث و آثار سے ثابت ہورہا ہے کہ اقامت اذان ہی کی طرح ہے جیسے اذان میں شروع کی 4 تکبیرات کے علاوہ باقی کلمات کو دو دو مرتبہ کہا جاتا ہے - ایسے ہی اقامت میں بھی ان کلمات کو دو دو مرتبہ ہی کہا جائیگا حضرت عبد اللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ جنہوں نے خواب میں فرشتہ سے اذان و اقامت سن کر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو سنائی تھی اور انہیں کی اذان کو نماز کے لیے لوگوں کو بلانے کے واسطہ مدار بنالیا گیا تھا - وہ اقامت کے کلمات اذان کی طرح دو دو مرتبہ ہی کہتے تھے جیسا کہ انہوں نے فرشتہ سے سنا تھا - مسجد نبوی کے مؤذن حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کو حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ ہی نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم سے اذان و اقامت سکھائی تھی ، چناچہ وہ بھی اذان و اقامت کے کلمات ابتدائی چار تکبیروں کے علاوہ دو دو ہی کہتے تھے اور آپ کا یہ عمل حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اخیر دور اور آپ کے وفات کے بعد تک ثابت ہے - چناچہ جلیل القدر تابعین حضرت سوید بن غفلہ رحمہ اور اسود بن یزید رحمہ اللہ دونوں کا کہنا ہے کہ ہم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان و اقامت کے کلمات دو دو ہی کہتا سنا
مسجد حرام کے مؤذن حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ بھی اقامت کے کلمات اذان کی طرح دو دو ہی کہتے تھے- اور آپ کا یہ عمل حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات مبارکہ اور آپ کی وفات کے بعد تک رہا جیسا کہ حضرت عبد العزیز بن رفیع رحمہ اللہ کے بیان سے ظاہر ہے
ان کے علاوہ حضرت سلمھ بن اکوع رضی اللہ عنہ - حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ - حضرت علی المرتضی بھی اذان و اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ ہی کہتے تھے ، حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ ایک مؤذن کے پاس تشریف لائے جو اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہتا تھا آپ نے اسے ڈانٹا کہ دو دو مرتبہ کیوں نہیں کہتے
حضرت عبد اللہ بن مسعود اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کے اصحاب جو ظاہر ہے کہ صحابہ کرام و تابعین عظام ہی ہیں - وہ سب کے سب اذان و اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ ہی کہتے تھے ، یہی عمل تابعین کا تھا - حضرت مجاہد رحمہ اللہ جو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے شاگرد ہیں ان کے سامنے اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہنے کا تذکرہ ہوا تو فرمایا کہ یہ چیز امراء نے اپنی آسانی کے لیے گھڑلی ہے ورنہ اقامت کے کلمات تو دو دو ہی ہیں - حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ اور حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ دونوں کا فتوی ہے کہ اقامت کے کلمات دو دو ہی کہے جائیں
لیکن: ان تمام احادیث و آثار کے خلاف غیر مقلدین کا کہنا ہے کہ اقامت اکہری کہنی چاہیئے - یہی افضل ہے ، اور اذان و اقامت کی یہ صورت کہ اذان بغیر ترجیح کے ہو اور اقامت دوہری ہو اس کا حدیث میں نام و نشان نہیں ہے چناچہ
ثناء اللہ امرتسری صاحب لکھتے ہیں: "تکبیر کے ہر ایک کلمہ کو ایک ایک مرتبہ کہنا سوائے "قدمامت الصلوۃ" کے افضل ہے ، زید بن عبد البر کے تلقین شدہ کلمات ایسے ہی منقول ہیں" [فتاوی ثنائیہ ج1 ص 528]
محمد سلمان کیلانی صاحب لکھتے ہیں: "باقی رہی یہ تیسری صورت کہ اذان بغیر ترجیع کے ہو اور اقامت دوہری ہو تو حدیث سے اس کا نام و نشان نہیں ملتا - معلوم نہیں دوستوں نے کہاں سے ایجاد کرلیا" [حاشیہ صلوۃ النبی ، مرتبہ خالد گرجاکھی ص 106]
ملاحظہ فرمایئے: مذکورہ احادیث و آثار سے تو ثابت ہورہا ہے کہ اقامت کے کلمات اذان کی طرح دو دو ہی ہیں- اس سے زیادہ کیا صراحت ہوگی کہ صحابئ رسول نے اقامت کے کلمات بھی بتادیئے کہ وہ سترہ [17] ہیں اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں اقامت میں سترہ [17] کلمات ہی سکھائے ہیں ، ظاہر ہے اقامت میں سترہ [17] کلمات اسی صورت میں ہوسکتے ہیں کہ شروع کی 4 تکبیرات کے علاوہ باقی کلمات کو دو دو دفعہ کہا جائے - دور رسالت و خلافت میں "اقامت" اذان کی طرح ہی کہی جاتی رہی - صحابہ کرام و تابعین عظام اسی پر عمل کرتے رہے لیکن اس سب کے باوجود غیر مقلدین دور رسالت و خلافت کے اس عمل کو پسند نہیں کرتے البتہ جس فعل کو بقول حضرت مجاہد رحمہ اللہ بعض امراء نے ایجاد کیا تھا یعنی کلمات اقامت کو ایک ایک دفعہ کہنا ، اسے افضل قرار دیتے ہیں اور اس مستزاد یہ کہ اس بات کا دعوی بھی کرتے ہیں کہ اذان بلاترجیع اور دوہری اقامت کا احادیت میں نام و نشان نہیں ملتا ، ہم اس کے سوا اور کہہ سکتے ہیں کہ ان بیچاروں کا مبلغ علم ہی اتنا ہے کہ انہیں یہ احادیث نظر نہیں آتیں ، یا پھر یہ ہہ کہ ان احادیث کو دیکھ کر یہ لوگ آنکھیں موند لیتے ہیں - بہرکیف جو بھی فیصلہ قارئین کے سر ہے وہ فیصلہ فرمائیں کہ اتنی احادیث کے خلاف کسی عمل کو اپنی طرف سے افضل قرار دینا یہ حدیث کو موافقت ہے یا مخالفت؟
افادات: حضرت مولانا انوار خورشید صاحب دامت برکاتہم
حدیث اور اہل حدیث صفحہ نمبر 259 تا 269
ختم شد
No comments:
Post a Comment