Thursday, 20 February 2020

غفلت کیا ہے اور اس کا انجام

غفلت اس سہو کو کہتے ہیں جو تحفظ اور احتیاط کی کمی کی بناء پر انسان کو عارض ہوجاتا ہے۔ قرآن میں ہے:

لَقَدْ كُنْتَ فِي غَفْلَةٍ مِنْ هذا
[سورۃ ق:22]
بیشک تو اس سے غافل ہو رہا تھا۔
[مفردات القرآن-امام راغب اصفھانی]





القرآن:

۔۔۔ اور نہ کہا مان اس کا جس کا دل "غافل" کیا ہم نے اپنی یاد سے، اور وہ پیچھے پڑا ہوا ہے اپنی خوشی کے، اور اس کا کام ہے حد پر نہ رہنا۔

[سورۃ الکھف:28]

اور جو الله کی یاد سے"غافل"ہوتا ہے تو وہ اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں پھر وہ اسکے ساتھ رہتا ہے۔

[سورۃ الزخرف:36]







عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ يَتَحَسَّرُ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِلَّا عَلَى سَاعَةٍ مَرَّتْ بِهِمْ لَمْ يَذْكُرُوا اللهَ فِيهَا ۔
ترجمہ:
جبیر بن نفیل حضرت معاذ بن جبل سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جنت والوں کو کسی چیز کا افسوس نہیں ہوگا، سوائے اس گھڑی کے جو انہوں نے(دنیا میں)ذکر الله کے بغیر گزاری۔

[صحیح الجامع الصغیر:5446، الجامع الصغیر:9577]

[جامع الاحادیث:19551، طبرانی:182(20/93)]

[شعب الإيمان-امام البيهقي (المتوفى: 458هـ) » حدیث نمبر 509-510]

[عمل اليوم والليلة لابن السني(م364ھ): صفحہ#6]

[مسند الشاميين للطبراني(م360ھ) : حدیث446]

[الهداية إلى بلوغ النهاية-امام مكي بن أبي طالب(المتوفى: 437هـ) » تفسیر سورۃ العنکبوت، آیت#45]

[تفسیر الدر المنثور-امام السیوطی» سورۃ البقرۃ:152]


القرآن:

(اے پیغمبر) جو کتاب تمہارے پاس وحی کے ذریعے بھیجی گئی ہے اس کی تلاوت کرو، اور نماز قائم کرو۔ بیشک نماز بےحیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے۔ (26) اور اللہ کا ذکر سب سے بڑی چیز ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اس سب کو جانتا ہے۔

[سورۃ نمبر 29 العنكبوت، آیت نمبر 45]


تفسیر:

(26)یعنی اگر انسان نماز کو نماز کی طرح پڑھے، اور اس کے مقصد پر دھیان دے تو وہ اسے بےحیائی اور ہر برے کام سے روکے گی، اس لئے کہ انسان نماز میں سب سے پہلے تکبیر کہہ کر اللہ تعالیٰ کی بڑائی کا اعلان اور اقرار کرتا ہے، جس کا لازمی مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے آگے کسی بات کو وقعت نہیں دیتا، پھر ہر رکعت میں وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ یا اللہ ! میں آپ ہی کی بندگی کرتا ہوں، اور آپ ہی سے مدد مانگتا ہوں، لہذا جب اس کے بعد کسی گناہ کا خیال اس کے دل میں آئے تو اگر اس نے نماز دھیان سے پڑھی ہے تو اسے اپنا عہد یاد آنا چاہیے، جو یقیناً اسے گناہ سے روکے گا، نیز رکوع سجدے اور نماز کی ہر حرکت و سکون میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہوئے زبان حال سے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بناکر پیش کرتا ہے، اس لئے جو شخص نماز کو سوچ سمجھ کر اس طرح پڑھے جیسے پڑھنا چاہیے یقیناً اسے برائیوں سے روکے گی۔



رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

ما من ساعة تأتي على ابن آدم لا يذكر اللََّه تعالى فيها إلا كانت عليه حسرة وان دخل الجنة۔

[قوت القلوب:1/187]

(ما من ساعة تأتى على العبد لا يذكر الله فيها الا كانت عليه حسرة يوم القيامة)

[تفسیر روح البیان»سورۃ المومنون،آیت113-114]

ترجمہ:

ابنِ آدم کی جو گھڑی بھی اللہ کے ذکر سے خالی گذر گئی وہ قیامت کے دن حسرت وافسوس کا سبب ہوگی۔

[جامع الصغیر للسیوطی:8045 حسن]


القرآن:

وہ کہیں گے کہ : ہم ایک دن یا ایک دن سے بھی کم رہے ہوں گے۔ (ہمیں پوری طرح یاد نہیں) اس لیے جنہوں نے (وقت کی) گنتی کی ہو، ان سے پوچھ لیجیے۔

[سورۃ نمبر 23 المؤمنون، آیت نمبر 113]

تفسیر:

آخرت کا عذاب اتنا سخت ہوگا کہ اس کے مقابلے میں دنیا کی ساری زندگی اور اس میں جو عیش و عشرت کیے تھے وہ ان دوزخیوں کو ایک دن یا اس سے بھی کم معلوم ہوں گے۔



القرآن:

اللہ فرمائے گا : تم تھوڑی مدت سے زیادہ نہیں رہے۔ کیا خوب ہوتا اگر یہ بات تم نے (اس وقت) سمجھ لی ہوتی۔

[سورۃ نمبر 23 المؤمنون، آیت نمبر 114]

تفسیر:

35: یعنی اب تو تم نے خود دیکھا لیا کہ دنیا کا عیش ایک دن کا نہ سہی، مگر آخرت کے مقابلے میں بہت تھوڑا سا تھا۔ یہی بات تم سے دنیا میں کہی جاتی تھی تو تم اسے ماننے کو تیار نہیں ہوتے تھے۔ کاش یہ حقیقت تم نے اس وقت سمجھ لی ہوتی تو آج تمہارا یہ حشر نہ ہوتا۔



رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

جو شخص سونے کیلئے بستر پر لیٹے اور پھر اللہ کا ذکر نہ کرے تو ذکر اللہ سے غفلت قیامت کے دن اس کیلئے باعثِ افسوس ہوگی۔

[ابوداؤد:5061]









درود شریف کی فضیلت:

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا لَمْ يُصَلَّ فِيهِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا كَانَتْ عَلَيْهِمْ حَسْرَةٌ وَإِنْ دَخَلُوا الْجَنَّةَ»

[السمن الكبرى للنسائي:10171]


القرآن:

اور ڈر سنا دے اُنکو اُس پچتاوے کے دن کا جب فیصل ہو چکے گا کام، اور وہ غفلت میں ہیں اور وہ یقین نہیں لاتے۔

[سورۃ مریم:39]

کہیں کہنے نہ لگے کوئی نفس: اے افسوس اس بات پر کہ میں (غفلت میں پڑ کر) کوتاہی کرتا رہا اللہ کی طرف سے اور میں تو ہنستا ہی رہا۔

[سورۃ الزمر:56]







نبوی پیشگوئی: 

مجھے خوف ہے اپنی امت پر3چیزوں کا:

خواہشات(بدعات)کی گمراہی کا

پیٹ اور شرمگاہ کی شھوتوں کے پیچھے پڑنے کا

اور

معرفت(یعنی اللہ کی پہچان)کے بعد(اللہ اور اس کے احکام سے) "غفلت" کا۔

[جامع الاحادیث:846]


ہر وہ کھیل جو (احکامِ دین پر عمل کرنے سے) غافل کرے، وہ ناجائز ہے۔

[ترمذی:1637]




علاج:-

جس نے حفاظت کی ان فرض نمازوں کی، نہیں وہ لکھا جاۓ گا غافلین میں۔ اور جس نے رات میں سو آیات پڑھیں، نہیں وہ لکھا جاۓ گا غافلین میں۔

[صحیح ابنِ خزیمۃ:1142]

جو شخص دس آیتیں پڑھا کرے رات میں، وہ نہیں لکھا جائے گا غافلین میں۔

[حاکم:2079]

جس نے ہر دن۔۔۔اور۔۔۔ہر رات 70 بار الله سے استغفار کیا، اسے نہیں لکھا جاۓ گا غافلين میں۔

[ابن السني:366]

اگر تم نے دو رکعت(نفل)نماز ضحیٰ(چاشت)پڑھی تو نہیں لکھا جاۓ گا تجھے غافلین میں سے۔۔۔

[بزار:3890،بیھقی:4906]








لمحہ موجود کی اہمیت:
(1)ماضی کے غم اور (2)مستقبل کے خوف، (3) لمحہ موجود سے غافل کرکے اسے ضایع کروادیتے ہیں۔ لیکن لمحہ موجود (کو جینا یعنی جو ابھی کرنا ہے کرنا، فی الفور اس پر توجہ اور کوشش کرتے رہنے) کا ایسا اثر ہے کہ ماضی کے غم اور مستقبل کے خوف سے بچنے کا سبب بنتا ہے۔




نقصان میں کون؟
القرآن:
زمانے کی قسم۔(1) انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے۔(2) سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔(3)
[سورۃ العصر، آیت#1-3]
یعنی زمانے کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جو لوگ ایمان اور نیک عمل سے محروم ہوتے ہیں، وہ بڑے گھاٹے میں ہیں اس لئے کہ ایسی بہت سی قوموں کو دنیا ہی میں آسمانی عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ہر زمانے میں الله کی نازل کی ہوئی کتابیں اور الله کے بھیجے ہوئے پیغمبر خبردار کرتے رہے ہیں۔

اور خود نیک بن جانا ہی کافی نہیں ہے، بلکہ اپنے اپنے اثرو رسوخ کے دائرے میں دوسروں کو حق بات اور صبر کی تلقین کرنا بھی ضروری ہے، صبر قرآن کریم کی ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جب انسان کی دلی خواہشات اسے کسی فریضے کی ادائیگی سے روک رہی ہوں یا کسی گناہ پر آمادہ کررہی ہوں اس وقت ان خواہشات کو کچلا جائے، اور جب کوئی ناگوار بات سامنے آئے تو اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر اعتراض سے اپنے آپ کو روکا جائے، ہاں تقدیر کا شکوہ کئے بغیر اس ناگوار چیز کے تدارک کی جائز تدبیر کرنا صبر کے خلاف نہیں ہے۔






























حضرت شداد بن اوسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا مُحاسبہ کرے اور موت کے بعد آنے والی زندگی کے لیے عمل (تیاری) کرے اور عاجز (نادان بے ہمت) وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشات کے پیچھے لگادے اور اللہ سے آرزوئیں رکھے۔
[مسند احمد:17123 ، سنن ابن ماجہ:4260 ۔ سنن ترمذی:2459]
القرآن:
۔۔۔اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کیلئے کیا آگے بھیجا ہے۔۔۔
[تفسیر ابن کثیر»سورۃ الحشر:18]

نوٹ:
عادت بنانے کے دو کام: (1) روزانہ اعمالِ نفس کا حساب کرنا، اور (2) اس میں خصوصا آخرت(مستقبل) کی تیاری والے اعمال پر توجہ رکھنا۔
دو بری عادتوں سے بچنا:
(1) خواہشات کے پیچھے چل کر لمحہ موجود کو ضایع کرنا، اور (2) پھر اللہ سے معافی یا انعام کی گمراہانہ امید رکھنا [سورۃ الاعراف:183، الحجر:3، محمد:25، القلم:45]، جبکہ پہلی دو ھدایات سے راہنمائی بھی دلوا چکا۔

۔۔۔ اور تم ہرگز نہیں پاؤگے اللہ کی عادت(قانونِ فطرت) میں تبدیلی۔
[سورۃ الفتح:23]


اس کی کوشش کرتے رہنا سچی توبہ، زہد و توکل(یعنی رب پر بھروسہ) اور تقویٰ(یعنی الله کا ڈر اور نافرمانی سے پرہیز) جیسی ساری اچھی خوبیوں(اخلاق) اور خیر وبھلائیاں پانے اور برائیوں سے بچنے کا نسخہ ہے۔

۔۔۔ یقین جانو کہ اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے حالات میں تبدیلی نہ لے آئے۔۔۔
[سورۃ الرعد:11]























سیدنا ابن عمرؓ فرماتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا اس دوران ایک انصاری شخص آپ ﷺ کے پاس آیا اور سلام کیا ، پھر اس نے سوال کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! تمام مومنوں میں سے کون سا مومن افضل ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے جواب دیا: جس کا اخلاق اچھا ہو۔ پھر اس شخص نے پوچھا: فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْيَسُ؟ مؤمنین میں سے کون سا شخص زیادہ عقل مند اور دانا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے جواب دیا: جو موت کو بہت یاد کرنے والا اور اس کے بعد (آخرت میں جو کچھ ہونا ہے) کی تیاری کرنے والا ہے، وہی عقلمند ہے۔
[سنن ابن ماجۃ: 4259]



م














القرآن:
اور وہ اس دوزخ میں چیخ پکار مچائیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں باہر نکال دے تاکہ ہم جو کام پہلے کیا کرتے تھے انہیں چھوڑ کر نیک عمل کریں۔ (ان سے جواب میں کہا جائے گا کہ) بھلا کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس کسی کو اس میں سوچنا سمجھنا ہوتا، وہ سمجھ لیتا ؟ اور تمہارے پاس خبردار کرنے والا بھی آیا تھا۔ (10) اب مزا چکھو، کیونکہ کوئی نہیں ہے جو ایسے ظالموں کا مددگار بنے۔
[سورۃ نمبر 35 فاطر، آیت نمبر 37]

تفسیر:
10: انسان کو اوسطاً جتنی عمر دی جاتی ہے، وہ اتنی طویل ہے، اور اس میں انسان اتنے مختلف مراحل سے گزرتا ہے کہ اگر وہ واقعی حق تک پہنچنا چاہے تو پہنچ سکتا ہے، اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر دار کرنے والے بھی اسی عمر کے دوران آتے رہتے ہیں، خبر دار کرنے والے سے مراد انبیاء کرام اور اس امت کے لئے آنحضرت ﷺ ہیں جنہوں نے انسان کو آخرت کے عذاب سے آگاہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اور آپ کے بعد آپ کے صحابہ اور ہر دور میں علماء بھی یہ فریضہ انجام دیتے رہے ہیں، اور بعض مفسرین نے خبردار کرنے والے کی تفسیر یہ کی ہے کہ انسانی عمر کے مختلف مرحلوں پر جو چیزیں موت کی یاد دلاتی ہیں یہاں خبر دار کرنے والے سے مراد وہ ہیں چنانچہ بڑھاپے کے مقدمے کے طور پر انسان کے بال سفید ہوتے ہیں تو وہ بھی خبر دار کرنے والا ہے، جب کسی کے یہاں اس کا پوتا پیدا ہوتا ہے تو وہ بھی ڈرانے والا ہے کہ موت کا وقت قریب آرہا ہے، نیز انسان کو جو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں وہ سب بھی موت کی یاد دلاکر انسان کو خبر دار کرتی ہیں کہ وہ آخرت کی بہتری کا کوئی سامان کرلے۔




محدود ترین زادِ راہ:
ایک شخص کے پاس ایک بوتل پانی ہو اور اُسے ایک طویل صحرا پار کرنا ہو تو کیا وہ موجود پانی کو نہانے حتی کہ ہاتھ منھ دھونے کے لیے استعمال کرے گا یقینا کوئی بھی ذی عقل انسان ایسا نہیں کر سکتا اُسے معلوم ہے کہ اس کے پاس پانی کا ایک محدود ذخیرہ ہے جب کہ اسے طویل صحرا کا پُر مشقت سفر کرنا ہے۔ ایسی صورت میں عقل وخرد رکھنے والا انسان پانی کے اس ذخیر کو انتہائی ضرورت ہی کے لیے استعمال میں لائے گا۔

کچھ ایسا ہی معاملہ اس محدود ذخیرہٴ حیات اور آخرت کے عظیم نتائج کا ہے ۔ حدیث شریف میں آتا ہے”الدنیا مزرعة الآخرہ“ یعنی یہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، اس دنیا میں اپنے عمل کے ذریعے انسان جو کچھ بوتا ہے اسے و ہی فصل ( نتیجہ) موت کے بعد ملے گا۔

انسان اس دنیا میں پیدا ہی مرنے کے لیے ہوا ہے۔ پیدائش اور پھر موت ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گی، بہت بڑی نشانیاں ہیں کہ یہ ایک مُسلسل سفر ہے۔ اور یہ قانون قدرت ہے کہ انسان جس قسم کا سفر اختیار کرتا ہے ، ویسا ہی نتیجہ منزل پر پہنچنے پر حاصل کرتا ہے۔

لیکن صد افسوس ہے انسان کی عقل پر کہ اس قدر واضح حقیقت کو انسان بھولا ہوا ہے۔ وہ روزانہ سنتا اور دیکھتا ہے جو کبھی پیدا ہوا تھا، وہ مر گیا لیکن وہ اس دھوکے میں رہتا ہے کہ شاید اسے مرنا نہیں ہے بلاشبہ اسے مرنا ہے۔ لیکن اس حقیقت کوتسلیم کرنے کے باوجود انسان نادان کی طرح اپنی زندگی کے محدود ذخیرے کو کھیل کود اور سیر وتفریح میں ضائع کر دیتا ہے کہ جیسے صحرا میں سفر کرنے والا اپنے پاس موجود بوتل کے پانی کو اپنے ہاتھ پیر دھونے میں خرچ کر ڈالے ۔

غور کیجیے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ کیا امیر کیا غریب، کیا جاہل کیا پڑھا لکھا… سب ہی اس محدود ذخیرہٴ حیات کو ضائع کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ چناں چہ یہاں کی کام یابی کو کام یابی اور یہاں کے نقصان کو نقصان سمجھ لیا گیا، حالاں کہ یہاں کی ہر شے عارضی اور نتیجہ کے اعتبار سے بے حیثیت ہے حدیث کا مفہوم ہے۔

عقل مند انسان وہ ہے جو مرنے سے پہلے (اس دنیا ہی میں جیتے ہوئے) مرنے کی تیاری کرے۔ اس عقل ودانش کا تقاضا صرف یہ ہے کہ یہاں ہر لمحے ہر دم وہ کام کیا جائے جو الله کو راضی کرنے والا اور اس کی خوش نودی حاصل کرنے والا ہو اور ایسا ہر کام صرف اور صرف الله کے حکم اور خاتم النبیین حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ہی ہو سکتا ہے ۔ زندگی کا پہلا اور آخری تقاضا یہی ہے کہ اس کا ہر لمحہ الله کے حکم اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق گزرے۔ یہی دانائی ہے اوریہی کام یابی…!!


M




M








M