Friday, 16 November 2012

جنگ جمل اور جنگ صفین کے بارے میں روایات


نبوی سچی پیشگوئی:
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَتَكُونُ أُمَّتِي فِرْقَتَيْنِ، فَتَخْرُجُ مِنْ بَيْنَهُمَا مَارِقَةٌ يَلِي قَتْلَهَا أَوْلَاهُمَا بِالْحَقِّ»۔
ترجمہ:
حضرت ابوسعید ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: میری امت دو فرقوں میں بٹ جائے گی اور ان دونوں کے درمیان ایک(تیسرا) گروہ نکلے گا جسے ان دونوں میں حق کے زیادہ قریب فرقہ قتل کرے گا۔
[السنن الكبرى للنسائي:8502، خصائص امير المؤمنين علي بن ابي طالب-للنسائي:169+170+171، مسند أحمد بن حنبل:11416+11611+11906، مسند أبي يعلى الموصلي:1036، مسند البزار:10، سنن سعيد بن منصور:2972، المسند المستخرج على صحيح مسلم-لأبي نعيم:2380]

امام ابن حبان(م354ھ) نے اس حدیث کو اس مضمون کی کتاب کے باب میں نقل کیا ہے:
كتاب التاريخ» بَابُ إِخْبَارِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يكون في أمته من الفتن والحوادث» ذِكْرُ الْإِخْبَارِ عَنْ قَضَاءِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلَا وَقْعَةَ صِفِّينَ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ:
تاریخ کی کتاب» آپ ﷺ کی ان خبروں کا بیان جو آپ ﷺ کی امت میں فتنے اور حادثات ہوں گے۔» مسلمانوں کے درمیان جنگ صفین کا واقع ہونے کے متعلق اللہ عزوجل کے فیصلہ کے متعلق خبر کا بیان۔
[صحیح ابن حبان:6735]

امام بغوی(م516ھ) نے اس حدیث کو اس مضمون کی کتاب کے باب کے تحت نقل کیا ہے:
كِتابُ قِتالِ أهْلِ الْبَغْيِ » بَابُ قِتالِ الْخَوَارِجِ وَالْمُلْحِدِينَ
ترجمہ:
باغیوں سے لڑنے کی کتاب » خوارجوں اور ملحدوں سے لڑنے کا باب۔
[شرح السنة للبغوي:2555]

[مصنف عبد الرزاق:18658 بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرُورِيَّةِ] 





حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ أَبُو مَعْمَرٍ ، نا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ مُضَارِبِ بْنِ حَزْنٍ ، قَالَ : قِيلَ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : " مَا حَمَلَهُمْ عَلَى قَتْلِ عُثْمَانَ ؟ قَالَ : الْحَسَدُ 

حضرت علیؓ سے پوچھا گیا کہ لوگوں کو قتل عثمانؓ پر کس چیز نے برانگیختہ کیا تو فرمایا : حسد اور عناد نے۔

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، وَطَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ " مَا قَتَلْتُ يَعْنِي : عُثْمَانَ وَلَا أَمَرْتُ ثَلَاثًا وَلَكِنِّي غُلِبْتُ " .
حضرت ابن عباسؓ حضرت علیؓ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علیؓ کو فرماتے ہوئے سنا : اللہ کی قسم ! حضرت عثمانؓ کو میں نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی میں نے ان کے قتل کا حکم دیا ہے بلکہ میں نے اس قتل سے منع کیا تھا اور میں اس معاملے میں مغلوب رہا۔ 
[المصنف لابن ابی شیبہ: ج 15 ص 208]


فَقَالَ عَلِيٌّ " لَعَنَ اللَّهُ قَتَلَةَ عُثْمَانَ فِي السَّهْلِ وَالْجَبَلِ وَالْبَرِّ وَالْبَحْرِ. 
حضرت علیؓ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالٰی قاتلینِ عثمان پر لعنت کرے ، ہر جگہ لعنت ہو ، صاف زمین میں ، پہاڑوں میں، اور خشکی اور سمندر میں۔ 
[المصنف لابن ابی شیبہ: ج 4 ص 1018]


أَخْبَرَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى عَلِيٍّ عِمَامَةً سَوْدَاءَ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ ، قَالَ : وَرَأَيْتُهُ جَالِسًا فِي ظُلَّةِ النِّسَاءِ ، وَسَمِعْتُهُ يَوْمَئِذٍ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ يَقُولُ : " تَبًّا لَكُمْ سَائِرَ الدَّهْرِ " .
ابوجعفر انصاری کی روایت ہے کہ جس دن حضرت عثمانؓ قتل کئے گئے اس دن میں نے حضرت علیؓ کو سیاہ عمامہ باندھے دیکھا ۔ حضرت علیؓ نے پوچھا : اس شخص نے کیا کیا : میں نے کہا : وہ قتل کر دیئے گئے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا : ہمیشہ کیلئے تمہارے لئے ہلاکت ہو۔ 



جس کو خود حضرت علیؓ باغی اور منافق نہ کہیں ، انہیں آج کل کہ شیعہ کس منہ سے کہتے ہیں؟ حضرت علیؓ نے تو انہیں اپنا بھائی کہا ہے۔


شیعوں کے معروف و معتبر عالم عبداللہ بن جعفر الحمیریؒ (م304ھ) اپنی معتبر کتاب "قرب الاسناد" میں بسندِ صحیح روایت کرتا ہے اس سند کے دو راوی جو حضرت علی عليه السلام سے روایت کر رہے ہیں خود آئمہ معصومین ہیں اور باقی تین راوی معتبر اور ثقہ شیعہ راوی ہیں جن کو جمہور شیعہ علماء نے ثقہ اور صحیح کہا ہے



جعفر، عن أبيه: أن عليا عليه السلام كان يقول لأهل حربه:
" إنا لم نقاتلهم على التكفير لهم، ولم نقاتلهم على التكفير لنا، ولكنا رأينا أنا على حق، ورأوا أنهم على حق۔
ترجمہ:
حضرت امام باقرؒ سے مروی ہے کہ حضرت علی المرتضٰیؓ اپنے مقابلین کے حق میں فرماتے تھے کہ ہم ان سے ان کی تکفیر کی بنا پر قتال نہیں کر رہے اور نہ ہی ان سے اس وجہ سے قتال کر رہے ہیں کہ وہ ہماری تکفیر کرتے ہیں۔ بلکہ بات یہ ہے کہ ہم یقین کرتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ یقیناً وہ حق پر ہیں۔ 

[کتاب قرب الاسناد - الحميري القمي - الصفحة ٩٣، حدیث/313؛ قله المجلسي في البحار المجلد الثامن: 426 (الطبعة الحجرية).]








جعفر، عن أبيه عليه السلام: أن عليا عليه السلام لم يكن ينسب أحدا من أهل حربه إلى الشرك ولا إلى النفاق، ولكنه كان يقول: " هم إخواننا بغوا علينا " ۔
 ترجمہ:
امام جعفر صادقؒ اپنے والد امام باقرؒ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علیؓ اپنے مدمقابل (حضرت معاویہؓ اور ان کے ساتھیوں) میں سے کسی کو مشرک یا منافق کی نسبت یاد نہیں کرتے تھے لیکن یوں کہتے تھے وہ ہمارے بھائی تھے ان سے زیادتی ہو گئی۔
[کتاب قرب الاسناد - الحميري القمي - الصفحة ٩٤، حدیث/318 ؛ نقله المجلسي في البحار المجلد الثامن: ٤٢٦ (الطبعة الحجرية).]


حضرت علیؓ نے فرمایا: اے لوگو! معاویہؓ کی حکومت کو برا مت کہو! خدا کی قسم جب وہ نہ رہیں گے تو دنیا میں سخت بد امنی پھیلے گی۔ ازالۃ الخفاء [لد 4 صفحہ 522)] میں امام ابن کثیرؒ (م774ھ) سے نقل کیا ہے کہ حضرت علیؓ جب جنگِ صفین سے واپس ہوئے تو فرمایا:
يَا أَيُّهَا النَّاسُ، ‌لَا ‌تَكْرَهُوا ‌إِمَارَةَ مُعَاوِيَةَ; فَإِنَّهُ لَوْ فَقَدْتُمُوهُ لَقَدْ رَأَيْتُمُ الرُّءُوسَ تَنْزُو مِنْ كَوَاهِلِهَا كَالْحَنْظَلِ.
[البداية والنهاية (امام) ابن کثیر : ج 9 ص 233 دار هجر]
اے لوگو! تم معاویہؓ کی امارت کو نا پسند مت کرو، کیوں کہ اگر وہ نہ رہیں گے تو تم دیکھو گے کہ سر اپنے شانوں سے اس طرح کٹ کٹ کر گریں گے جس طرح حنظل کا پھل درخت سے ٹوٹ کر گرتا ہے۔

منهاج السنة النبوية [ج6 ، ص209] کی عبارت جنگِ جمل کے بیان میں گزرچکی اسے مکرر ملاحظہ فرمالیں۔



اسی طرح امام ابن کثیرؒ (م774ھ) نے لکھا ہے کہ مختلف سندوں(راویوں کے سلسلوں) سے یہ بات منقول ہے کہ حضرت معاویہؓ نے ایک گفتگو کے وقت فرمایا:
وَاللَّهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّهُ ‌خَيْرٌ ‌مِنِّي ‌وَأَفْضَلُ، ‌وَأَحَقُّ بِالْأَمْرِ مِنِّي، وَلَكِنْ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ عُثْمَانَ قُتِلَ مَظْلُومًا، وَأَنَا ابْنُ عَمِّهِ، وَأَنَا أَطْلُبُ بِدَمِهِ ۔
[البدایہ والنہایہ(امام) ابن کثیر : ج 11 ، ص 425 دار هجر]
(کتنی تاکید سے فرماتے ہیں) اللہ کی قسم! یقینا میں جانتا ہوں کہ حضرت علیؓ مجھ سے افضل و بہتر ہیں اور خلافت کے بھی مجھ سے زیادہ حقدار ہیں۔ لیکن کیا یہ بات تم تسلیم نہیں کرتے کہ حضرت عثمانؓ کو ظلماً شہید کیا گیا اور میں ان کا چچا زاد بھائی ہوں، اس لئے مجھے ان کے خون کا بدلہ اور قصاص لینے کا زیادہ حق ہے۔




حافظ ابن عبدالبرؓ (م463ھ) لکھتے ہیں کہ حضرت معاویہؓ مختلف فقہی مسائل میں خط و کتابت کے ذریعہ حضرت علیؓ سے معلومات حاصل کرتے رہتے تھے جب حضرت علیؓ کی وفات کی خبر پہونچی تو کہا:
‌ذهب ‌الْعلم بِمَوْت عَليّ۔
[استیعاب تحت الاصابہ: ج ۳ ، ص ۴۳ ، تاريخ قضاة الأندلس(امام) النباهي: ص23، منح الجليل شرح مختصر خليل:9 / 648]
یعنی علیؓ کی موت سے علم رخصت ہوگیا ۔





دونوں فریقین حق پر تھے، ایک زیادہ حق پر تھا:
فائدہ :
ان مشاجرات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں "اجتہادی" اختلاف تھا ۔ احادیث سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے ۔ صحیح مسلم اور مسند احمد بن حنبل میں حضرت ابو سعید خدریؓ سے متعدد سندوں کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کا یہ ارشاد منقول ہے ۔
«‌تَمْرُقُ مَارِقَةٌ فِي فُرْقَةٍ مِنَ النَّاسِ، فَيَلِي ‌قَتْلَهُمْ أَوْلَى الطَّائِفَتَيْنِ بِالْحَقِّ»
[صحیح مسلم :1064، السنن الكبرى للنسائي:8501، شرح السنة للبغوي:2555]
مسلمانوں کے باہمی اختلاف کے وقت ایک گروہ (جماعت سے) نکل جائے گا اور اس کو وہ گروہ قتل کرے گا، جو مسلمانوں کے دونوں گروہ میں حق سے زیادہ قریب ہوگا۔

فائدہ :
اس حدیث میں مارقہ سے مراد باتفاق "خوارج" کا گروہ ہیں، ان کو حضرت علیؓ اور ان کی جماعت نے قتل کیا، جن کو آپؐ نے اولی الطائفتین بالحق فرمایا۔ آپ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ جو جماعت حق پر ہوگی وہ قتل کرے گی، اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کا اختلاف صریح حق و باطل کا نہیں بلکہ "اجتہادی" (جائز اور افضل کا) اختلاف ہوگا، البتہ حضرت علیؓ کی جماعت حق کے زیادہ قریب ہوگی اسی طرح صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں اور حدیث کی متعدد کتابوں میں قوی سند کے ساتھ یہ حدیث منقول ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا:
«‌لَا ‌تَقُومُ ‌السَّاعَةُ حَتَّى تَقْتَتِلَ فِئَتَانِ ‌عَظِيمَتَانِ، وَتَكُونُ بَيْنَهُمَا مَقْتَلَةٌ عَظِيمَةٌ وَدَعْوَاهُمَا وَاحِدَةٌ»۔
[صحیح مسلم : 157، صحیح بخاری:7121، صحیح ابن حبان:6734]
قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ مسلمانوں کی دو عظیم جماعتیں آپس میں قتال نہ کریں ان کے درمیان زبردست خوں ریزی ہوگی حالاں کہ دونوں کا دعویٰ ایک ہوگا۔

علامہ نوویؒ (م676ھ) فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں مسلمانوں کی دو جماعتوں سے مراد حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کی جماعتیں ہیں اور حضور اقدس ﷺ نے دونوں کی دعوت کو ایک قرار دیا، جس سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں اسلام ہی کی دعوت لے کر کھڑی ہوئی تھیں اور اپنے اپنے اجتہاد کے موافق دین ہی کی بھلائی چاہتی تھیں، کسی کے پیشِ نظر اقتدار کی خواہش اور حصولِ جاہ کی تمنا نہ تھی ۔

حافظ ابن کثیرؒ (م774ھ) ان دونوں روایتوں کو نقل کرکے فرماتے ہیں کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصحابِ علیؓ اولی الطائفتین الی الحق ہیں اور یہی مذہب اہلِ سنت والجماعت کا ہے کہ حضرت علیؓ مصیب ہیں اور حضرت معاویہؓ چوں کہ مجتہد ہیں اس لئے انشاء اللہ وہ بھی ماجور ہوں گے ۔
[البدایہ والنہایہ: ج ۷ ، ص۲۷۹]





حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ جُنْدُبٍ الْخَيْرِ ، قَالَ : أَتَيْنَا حُذَيْفَةَحِينَ سَارَ الْمِصْرِيُّونَ إِلَى عُثْمَانَ ، فَقُلْنَا : إِنَّ هَؤُلَاءِ قَدْ سَارُوا إِلَى هَذَا الرَّجُلِ فَمَا تَقُولُ ؟ قَالَ : " يَقْتُلُونَهُ وَاللَّهِ " ، قَالَ : قُلْنَا : أَيْنَ هُوَ ؟ قَالَ : " فِي الْجَنَّةِ وَاللَّهِ " , قَالَ : قُلْنَا : فَأَيْنَ قَتَلَتُهُ ؟ قَالَ : " فِي النَّارِ وَاللَّهِ " .
حضرت جندب خیر کی روایت ہے کہ ہم حضرت حذیفہؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ جب مصریوں نے حضرت عثمانؓ کا محاصرہ کر رکھا تھا، تو ہم نے کہا: یہ لوگ اس شخص کی طرف چل پڑے ہیں۔ آپ کیا کہتے ہیں: اللہ کی قسم ! یہ لوگ اسے قتل کر کے رہیں گے۔ ہم نے کہا : یہ شخص کہاں ہو گا۔ فرمایا جنت میں ۔ ہم نے کہا : اس کے قاتل کہاں ہوں گے ۔ فرمایا : اللہ کی قسم ! دوزخ میں جائیں گے۔ 


عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، ذَاتَ يَوْمٍ ، وَمَعَهُ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الطَّائِيُّ ، فَإِذَا رَجُلٌ مِنْ طَيِّئٍ قَتِيلٌ ، قَدْ قَتَلَهُ أَصْحَابُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَقَالَ عَدِيُّ : يَا وَيْحَ هَذَا ! كَانَ أَمْسِ مُسْلِمًا وَالْيَوْمَ كَافِرًا ، فَقَالَ عَلِيٌّ : " مَهْلا ، كَانَ أَمْسِ مُؤْمِنًا وَالْيَوْمَ مُؤْمِنٌ " .
حضرت علیؓ اپنی جماعت کے ساتھ تشریف لا رہے تھے تو اس وقت ایک شخص عدی بن حاتم طائی بھی آپ کے ہمراہ تھا۔ انہوں نے بنی طے کے ایک مقتول کو دیکھا جس کو حضرت علیؓ کی جماعت نے قتل کر ڈالا تھا۔ تو عدی بن حاتم کہنے لگا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ یہ کل مسلمان تھا اور آج کافر مرا پڑا ہے۔ حضرت علیؓ نے یہ سن کر فرمایا کہ ایسا نہ کہو، بلکہ یہ کل بھی مومن تھا اور آج بھی مومن ہے۔ 





حضرت علی رضی اللہ عنہ اور مقتولین جنگ صفین:


حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہےکہ وہ جنگ صفین کی رات نکلےتواہل شام کی طرف نظر اٹھا کر فرمایا:

((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلَهُمْ))
[مصنف ابن أبي شيبة » كِتَابُ الْجَمَلِ » بَابُ مَا ذُكِرَ فِي صِفِّينَ ... رقم الحديث: 37162]
’’اے اللہ مجھے اور انھیں معاف فرمادے‘‘
(مصنف ابن ابی شیبہ:297/15)
صحیح سند سے یزید بن الاصم سے منقول ہےکہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سےصفین کے مقتولین کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا
’’ہمارے اور ان کے مقتولین جنتی ہیں‘‘
(مصنف ابن شیبہ:303/15،سنن سعید بن منصور:398/2،مجمع الزوائد:357/9، وذكر نحوه الذهبي في السير (3/144))

علامہ ابن خلدونؒ (م808ھ) نے امام طبریؒ (م360ھ) وغیرہ کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علیؓ سے پوچھا گیا کہ جنگِ جمل اور جنگِ صفین کے مقتولین کا انجام کیا ہوگا؟ حضرت علیؓ نے دونوں فریقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:
«والّذي نفسي بيده ‌لا ‌يموتنّ ‌أحد ‌من هؤلاء وقلبه نقيّ إلّا دخل الجنّة» ۔
[مقدمہ ابن خلدون: ج1 ص 268 دار الفكر، بيروت ]
قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے! ان میں سے جو بھی صفائی قلب کے ساتھ مرا ہوگا وہ جنت میں جائے گا۔

جبکہ اس معاملہ پر قرآن کریم کی صریح دلالت ہے .
وہ مہاجر اور انصار جنہوں نے سب سے پہلے ایمان لانے میں سبقت کی اور وہ لوگ جنہوں نے احسن طریق پران کی اتباع کی، اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ اللہ نے ان کے لئے ایسی جنتیں تیار کر رکھی ہیں جن میں نہریں جاری ہیں ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہی بہت بڑی کامیابی ہے.
[سورۃ التوبہ:100]
اور نکال لیں گے ہم جو کچھ ان کے دلوں میں خفگی تھی، بہتی ہوں گی ان کے نیچے نہریں اور وہ کہیں گے شکر اللہ کا جس نے ہم کو یہاں تک پہنچا دیا اور ہم نہ تھے راہ پانے والے اگر نہ ہدایت کرتا ہم کو اللہ بیشک لائے تھے رسول ہمارے رب کے سچی بات، اور آواز آئے گی کہ یہ جنت ہے وارث ہوئے تم اس کے بدلے میں اپنے اعمال کے.
[سورہ الاعراف:43]



عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : كُنْتُ إِلَى جَنْبِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ بِصِفِّينَ , وَرُكْبَتِي تَمَسُّ رُكْبَتَهُ , فَقَالَ رَجُلٌ : كَفَرَ أَهْلُ الشَّامِ , فَقَالَ عَمَّارٌ : " لَا تَقُولُوا ذَلِكَ ، نَبِيُّنَا وَنَبِيُّهُمْ وَاحِدٌ , وَقِبْلَتُنَا وَقِبْلَتُهُمْ وَاحِدَةٌ ، وَلَكِنَّهُمْ قَوْمٌ مَفْتُونُونَ جَارُوا عَنِ الْحَقِّ ، فَحَقَّ عَلَيْنَا أَنْ نُقَاتِلَهُمْ حَتَّى يَرْجِعُوا إِلَيْهِ 

ایک شخص نے اہل شام کے حق میں کفر کی نسبت کی اور ان کو کافر کہنے لگا تو حضرت عمارؓ نے سن کر ارشاد فرمایا کہ ایسا مت کہو کیونکہ ان کے اور ہمارے نبی ایک ہیں اور ان کا اور ہمارا قبلہ ایک ہے لیکن بات یہ ہے کہ وہ لوگ فتنہ میں مبتلا ہو گئے اور امر حق سے متجاوز ہو گئے ہیں ، ہم پر لازم ہے کہ ہم ان کے ساتھ قتال کریں تاکہ وہ حق کی طرف پلٹ آئیں۔ 

[المصنف لابن ابی شیبہ ج 15 ص 290 ]









عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ ، قال : حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ عَلِيًّا ، يَوْمَ صِفِّينَ وَهُوَ عَاضٌّ عَلَى شَفَتِهِ : " لَوْ عَلِمْتُ أَنَّ الْأَمْرَ يَكُونُ هَكَذَا مَا خَرَجْتُ , اذْهَبْ يَا أَبَا مُوسَى فَاحْكُمْ وَلَوْ بِحَزِّ عُنُقِي 

سلیمان بن مہران کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے صفین کے موقع پر خود حضرت علی سے سنا تھا ، اس وقت آپ کی اضطرابی کیفیت یہ تھی کہ آپ اپنے لب مبارک کو زیر دندان کرتے تھے اور فرماتے اگر اس معاملہ کے متعلق مجھے یہ معلوم ہوتا کہ یہاں تک پہنچے گا تو میں اس کے لیے خروج ہی نہ کرتا۔ حضرت ابوموسٰی کے حق میں فرمان دیا کہ آپ تشریف لے جائیں اور فیصلہ کریں اگرچہ اس میں مجھے خسارہ ہو۔ 

مصنف لابن ابی شیبہ ج 15 ص 293 


عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ يَوْمَ الْجَمَلِ : " يَا حَسَنُ ، لَيْتَ أَبَاكَ مَاتَ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً " ، فَقَالَ لَهُ : يَا أَبَتِ قَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ هَذَا ، قَالَ : " يَا بُنَيَّ لَمْ أَرَ أَنَّ الأَمْرَ يَبْلُغُ هَذَا 

حضرت علی نے فرمایا : اے حسن! کاش تیرا باپ آج سے بیس سال قبل فوت ہوگیا ہوتا۔ حضرت حسن نے کہا : اے ابا جان! میں نے آپ کو اس سے روکا تھا۔ حضرت علی نے کہا! اے بیٹے! مجھے معلوم نہ تھا کہ یہ معاملہ یہاں تک پہنچے گا۔ 

البدایۃ والنہایہ ج 7 ص 288



  حضرت علی نے فرمایا : اللهم أحلل بقتلة عثمان خزيا 
اے اللہ ! قاتلین عثمان پر ذلت اور رسوائی نازل کر۔ 
المصنف لابن ابی شیبہ ج 15 ص 277






حضرت امیر معاویہؓ کا مقصد محض اپنی خلافت قائم کرنا نہ تھا بلکہ وہ تو حضرت علیؓ کو اپنے سے افضل اور خلافت کا زیادہ حقدار سمجھتے تھے  تاریخ الاسلام میں صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ

وحدثني يعلى بن عبيد: ثنا أبي قال: قال أبو مسلم الخولاني وجماعة لمعاوية: أنت تنازع عليا هل أنت مثله فقال: لا والله إني لأعلم أن عليا أفضل مني وأحق بالأمر، ولكن ألستم تعلمون أن عثمان قتل مظلوما، وأنا ابن عمه، وإنما أطلب بدمه، فأتوا عليا فقولوا له: فليدفع إلي قتلة عثمان وأسلم له، فأتوا عليا فكلموه بذلك، فلم يدفعهم إليه

[کتاب تاريخ الإسلام - الذهبي - ج ٣ - الصفحة ٥٤٠]

ترجمہ

حضرت ابومسلم خولانی حضرت امیر معاویہؓ کے پاس گئے اور فرمایا :آپ حضرت علیؓ سے خلافت کے بارے میں تنازع کیوں کرتے ہیں؟ کیا آپ حضرت علیؓ جیسے ہیں؟ حضرت امیر معاویہؓ نے فرمایا نہیں الله کی قسم میں جانتا ہوں کہ حضرت علیؓ مجھ سے افضل ہیں اور خلافت کے زیادہ حقدار ہیں لیکن تم نہیں جانتے کہ حضرت عثمانؓ کو ظلما قتل کردیا گیا؟ اور میں ان کا چچا زاد بھائ ہوں اور ان کے قصاص کا مطالبہ کر رہا ہوں تم حضرت علیؓ کے پاس جاؤ اور انہیں کہو کہ وہ قاتلینِ عثمانؓ کو میرے حوالے کردیں اور میں یہاں کا نظام ان کے سپرد کر دوں گا۔









حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا :
إِنَّمَا أُرِيدُ أَنْ يَحْجِزَ بَيْنَ النَّاسِ مَكَانِي قَالَتْ : وَلَمْ أَحْسَبْ أَنْ يَكُونَ بَيْنَ النَّاسِ قِتَالٌ ، وَلَوْ عَلِمْتُ ذَلِكَ لَمْ أَقِفْ ذَلِكَ الْمَوْقِفَ أَبَدًا قَالَتْ : فَلَمْ يَسْمَعِ النَّاسُ كَلَامِي ، وَلَمْ يَلْتَفِتُوا إِلَيَّ ، وَكَانَ الْقِتَالُ 

میرا خیال تھا کہ میں اپنے مقام و مرتبہ کی بنا پر لوگوں کے درمیان (جنگ) سے مانع ہوں گی۔ اور فرماتی ہیں کہ مجھے یہ گمان ہی نہیں تھا کہ لوگوں کے درمیان قتال واقع ہو گا۔ اگر مجھے یہ بات قبل ازیں معلوم ہوتی تو میں اس مقام میں ہرگز نہ پہنچتی۔ فرماتی تھیں کہ لوگوں نے میرا کلام نہ سنا اور میری بات کی طرف توجہ نہ کی۔ اور قتال واقع ہو گیا۔ 

[المصنف لعبدالرزاق: ج 5 ص 457 ]





حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِي حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو جَمِيلَةَ ، قَالَ : قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ لِعَائِشَةَ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ! - يَوْمَ الْجَمَلِ - ، فَقَالَتْ : كُنْ كَخَيْرِ ابْنَيْ آدَمَ ، فَأَغْمَدَ سَيْفَهُ بَعْدَمَا سَلَّهُ ، ثُمَّ قَالَ : حَتَّى قُتِلَ 

حضرت محمد بن طلحہ سے حضرت عائشہ نے کہا کہ آدم کے فرزندوں میں سے بہترین فرزند کی صورت اختیار کر۔ پس اس نے جو تلوار کھینچی تھی، اس کو نیام میں کر لیا، پھر کھڑا تھا حتی کہ کسی نے شہید کر ڈالا۔ 

[تاریخ کبیر : ج 1 ص 110 ]


عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ : قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَاشِمَةِ : " لَمَّا فَرَغَ مِنْ أَصْحَابِ الْجَمَلِ وَنَزَلَتْ عَائِشَةُ مَنْزِلَهَا ، دَخَلْتُ عَلَيْهَا ، فَقُلْتُ : السَّلامُ عَلَيْكِ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَتْ : مَنْ هَذَا ؟ قُلْتُ : خَالِدُ بْنُ الْوَاشِمَةِ ، قَالَتْ : مَا فَعَلَ طَلْحَةُ ؟ قُلْتُ : أُصِيبَ ، قَالَتْ : إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، يَرْحَمُهُ اللَّهُ ، فَمَا فَعَلَ الزُّبَيْرُ ؟ قُلْتُ : أُصِيبَ ، قَالَتْ : إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، يَرْحَمُهُ اللَّهُ ، قُلْتُ : بَلْ نَحْنُ لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ فِي زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ ، قَالَتْ : وَأُصِيبَ زَيْدٌ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَتْ : إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، يَرْحَمُهُ اللَّهُ ، فَقُلْتُ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، ذَكَرْتُ طَلْحَةَ ، فَقُلْتِ : يَرْحَمُهُ اللَّهُ ، وَذَكَرْتُ الزُّبَيْرَ ، فَقُلْتِ : يَرْحَمُهُ اللَّهُ ، وَذَكَرْتُ زَيْدًا ، فَقُلْتِ : يَرْحَمُهُ اللَّهُ ، وَقَدْ قَتَلَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا ، وَاللَّهِ لا يَجْمَعُهُمُ اللَّهُ فِي جَنَّةٍ أَبَدًا ، قَالَتْ : أَوَ لا تَدْرِي أَنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ وَاسِعَةٌ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ 

ابن سیرین کہتے ہیں کہ خالد بن واشمہ جنگ جمل کے بعد حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے اس سے دریافت کیا۔ حضرت طلحۃ کا کیا بنا، تو خالد نے عرض کیا، وہ شہید ہو گئے، توحضرت عائشہ نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا اور ان پر ترحم کے کلمات فرمائے۔ پھر پوچھا کہ زبیر کا کیا ہوا۔ تو خالد نے عرض کی : وہ بھی شہید ہو گئے تو حضرت صدیقہ نے پھر کلمہ ترجیع ادا فرمایا اور کلمات ترحم فرمائے۔ پھر میں نے کہا زید بن صوحان جو قبیلہ عبدالقیس پر امیر تھا، اور حضرت علی کے حامیوں میں سے تھا، قتل ہو گئے، توحضرت صدیقہ نے ان پر بھی کلمہ ترحم ادا فرمایا۔ اس وقت خالد بن واشمہ کہتا ہے کہ میں نے عرض کیا کہ یا ام المومنین : میں نے طلحہ اور زبیر کا ذکر کیا، تو آپ نے کلمہ ترحم ادا فرمائے اور جب میں نے زید بن صوجان کی شہادت کا ذکر کیا ، پھر بھی آپ نے کلمہ ترحم فرمائے ہیں، حالانکہ یہ ہر دو فریق مقابل تھے اور انہوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا ہے۔ اور اللہ تعالٰی کی قسم یہ لوگ ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے۔ تو حضرت عائشہ نے ارشاد فرمایا کہ اے خالد! کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالٰی کی رحمت وسیع ہے اوروہ ہر چیز پر قادر ہے۔ 

سنن الکبرٰی للبیہقی ، کتاب النفقات، بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنْ ثَنَاءِ السُّلْطَانِ
*******************************
صحابہ کرامؓ، تاریخی روایات 
احوالِ زمانہ سے عبرت حاصل کرنا، انقلابات جہاں سے دنیا کی بے ثباتی کا سبق لے کر فکر آخرت کو مقدم رکھنا، اللہ تعالیٰ کے انعامات واحسانات کا استحضار، انبیاء وصلحاءِ امت کے احوال سے قلوب کو منور کرنا اور کفار وفجار کے انجام بد سے نصیحت حاصل کرنا وغیرہ فن تاریخ -جو واقعات نگاری اور احوال ماضیہ کو بیان کرنے کا نام ہے- کے فوائد ہیں، اس لئے اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے، اس کی اہمیت کے لئے تو یہی کافی ہے کہ قصص وتاریخ، قرآن کریم کے پانچ علوم میں سے ایک ہے اور اس کا وہ حصہ جس پر حدیث نبویؐ کے صحت وسقم کو پہچاننے کا مدار ہے، جس کو محدثین نے"اسماء الرجال" کے نام سے الگ مکمل تنقیح واحتیاط کے ساتھ جمع کیا ہے، فن حدیث کے جزء کی حیثیت رکھتا ہے، اس اہمیت کے باوجود تاریخ کا یہ مقام نہیں ہے کہ اس سے عقائد کے باب میں استدلال کیا جائے یا حلال وحرام کی تعیین میں حجت قرار دیا جائے،یا قرآن وسنت اور اجماع امت سے ثابت شدہ مسائل میں تاریخی روایات کی بناء پر شکوک وشبہات پیدا کئے جائیں، اس لئے صحابہ کرامؓ اور تاریخی روایات کے باب میں علماء دیوبند کا موقف جمہور امت کے مطابق یہ ہے کہ:
۱۔       چوں کہ صحابہ کرامؓ عام افراد امت کی طرح نہیں ہیں بلکہ یہ حضرات، رسول خدا اور خلق خدا کے درمیان خدا تعالیٰ کا ہی عطا کیا ہوا ایک واسطہ ہیں ، یہ از روئے قرآن وحدیث ایک خاص مقام رکھتے ہیں، اس لئے ان کے مقام کی تعیین تاریخ سے نہیں ، قرآن وسنت سے کی جائے گی۔
۲۔      چوں کہ قرآنِ کریم کی دسیوں آیات میں صحابہ کرامؓ کے حالات مصرح مذکور ہیں اس لئے تاریخی روایات ان کے معارض قطعاً نہیں ہوسکتیں ۔
۳۔      یہ ان احادیث صحیحہ ثابتہ کے بھی معارض نہیں ہوسکتیں جن کے جمع وتدوین میں وہ احتیاط برتی گئی ہے جو احتیاط تاریخ میں نہیں کی گئی، اصول حدیث کے معروف امام ابن صلاحؒ  لکھتے ہیں :
وغالب علی الاخباریین الاکثار والتخلیط فی ما یروونہ۔

(علوم الحدیث:۲۶۳)

"مؤرخین میں یہ بات غالب ہے کہ روایاتِ کثیرہ جمع کرتے ہیں جن میں صحیح وسقیم ہرطرح کی روایات خلط ملط ہوتی ہیں"۔
۴۔      پھر یہ مسئلہ عقائد اسلامیہ سے متعلق ہے اور جمہور امت نے کتب عقائد میں اپنے اپنے ذوق کے مطابق مفصل یا مجمل اس کا ذکر کیا ہے اس لئے اس کا مدار قرآن وسنت پر ہی رکھا جاسکتا ہے نہ کہ تاریخ کی خلط ملط روایات پر۔
*************************************
مشاجرات صحابہؓ 
صحابہ کرامؓ کے مابین جو اختلافات رونما ہوئے اور خون ریز جنگوں تک کی نوبت آگئی، ان اختلافات کو علماء امت، صحابہ کرامؓ کے ادب واحترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے"مشاجرات" کے لفظ سے تعبیر کرتے ہیں ، جنگ وجدال کی تعبیر سے گریز کرتے ہیں کہ اس میں ایک گونہ ان کے تئیں سوء ادب ہے"مشاجرہ" کے معنی از روئے لغت ایک درخت کی شاخوں کا دوسرے میں داخل ہونا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ درختوں کے لئے باعث زینت ہے نہ کہ عیب، اس طرح علماء امت اس اختلاف کی تعبیر سے ہی یہ اشارہ دینا چاہتے ہیں کہ صحابہ کرامؓ کے وہ اختلافات جو اپنی انتہاء کو پہنچ گئے تھے اور جس میں وہ باہم برسرپیکار بھی ہوگئے وہ اختلافات بھی کوئی نقص وعیب نہیں بلکہ زینت وکمال ہیں ۔
مشاجرات صحابہؓ میں باعث تشویش یہ ہوتا ہے کہ مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق، جب تمام صحابہ کرامؓ واجب الاحترام اور لائق تعظیم ہیں اور کسی ایک کے حق میں بھی ادنیٰ سے ادنیٰ سوء ادب کی گنجائش نہیں تو پھر اختلاف کے موقع پر یہ احترام کیسے قائم رہ سکتا ہے کیونکہ ان اختلافات میں ایک فریق کا حق پر اور دوسرے فریق کا خطا پر ہونا بدیہی ہے بلکہ ایمان وعقیدے کے لئے اہل حق اور ارباب خطا کی تعیین ضروری بھی ہے تو جو خطا پر ہیں ان کی تنقیص ایک لازمی امر ہے۔
مشاجراتِ صحابہؓ کے اس شبہ کے سلسلے میں علماء امت اور علماء دیوبند کا دوٹوک موقف یہ ہے کہ باجماع امت تمام صحابہ کرامؓ واجب التعظیم ہیں ، اسی طرح اس بات پر بھی اجماع ہے کہ جنگ جمل وجنگ صفین میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ حق پر تھے اور ان سے مقابلہ کرنے والے حضرت معاویہؓ وغیرہ خطا پر، لیکن ان کی خطا اجتہادی تھی جو شرعاً گناہ نہیں کہ جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے عتاب کے مستحق قرار پائیں بلکہ معاملہ یہ ہے کہ جب انہوں نے اصولِ اجتہاد کی رعایت کرتے ہوئے اپنی وسعت بھر تمام تر کوشش کی پھر بھی خطا ہوگئی تو وہ ایک اجر کے حق دار ہوں گے، اس طرح خطا وصواب بھی واضح ہوگیا اور صحابہ کرامؓ کے مقام ومرتبے پر کوئی آنچ بھی نہیں آئی، ہمارے خیال میں مشاجرات صحابہؓ کے حوالہ سے"امام قرطبی" نے اپنی تفسیر میں سورۃ الحجرات کی آیت"وإن طائفتان من المومنین اقتتلوا" کے ذیل میں اہل سنت والجماعت کے مسلک کی بہترین تحقیق فرمائی ہےاس کا مطالعہ کرلینا ہی چاہئے، یہ سطور اس تفصیل کی متحمل نہیں، تاہم مفسر موصوف کے ایک استدلال کا خلاصہ نقل کردینا مناسب ہوگا جو -انشاء اللہ- بیمار دلوں کے لئے سامان شفاء ہوگا۔
مفسر موصوفؒ نے اس نظریے کو مدلل کرتے ہوئے کہ دونوں فریقوں میں سے کوئی بھی گناہ اور فسق وفجور کا مرتکب نہیں تھا، حضرت طلحہؒ حضرت زبیرؓ اور حضرت عمارؓ سے متعلق ارشادات نبویؐ بیان فرمائے ہیں ، جس کا ماحصل یہ ہے کہ:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہؓ کے بارے میں فرمایا ہے:"طلحہ روئے زمین چلنے والے شہید ہیں "اورحضرت زبیرؓ کے بارے میں خود حضرت علیؓ سے یہ حدیث مروی ہے:"زبیر کا قاتل جہنم میں ہے"، حضرت علیؓ یہ بھی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ"صفیہ کے بیٹے کے قاتل کو جہنم کی خبر دے دو" اور یہ دونوں حضرات ان عشرۂ مبشرہؓ میں ہیں جن کے نام لے کر جنتی ہونے کی خبر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے، پھر یہ بھی معلوم ہے کہ ان دونوں حضرات نے حضرت عثمانؓ کے قصاص کا مطالبہ کیا تھا، حضرت علیؓ سے مقابلہ کیا اور اسی دوران شہید ہوئے۔
دوسری طرف حضرت عمار بن یاسررضی اللہ عنہ ہیں ، حضرت علیؓ کے طرف دار ہیں ، آپ کے مخالفین سے پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شہادت کی بھی پیشین گوئی فرمائی ہے۔
جب حال یہ ہے کہ حضرت علیؓ کے طرف دار بھی شہید اور مخالفین بھی شہید، تو پھر کیسے کسی فریق کو گناہ گار یا فاسق کہا جاسکتا ہے، ہرگز نہیں ! بلکہ ان تمام حضرات کے پیش نظر رضاء الٰہی کے حصول کے سوا کچھ نہ تھا، دونوں کا اختلاف کسی دنیوی غرض سے نہ تھا بلکہ اجتہاد ورائے کی بناء پر تھا جس پر کسی بھی فریق کو مجروح ومطعون نہیں کیا جاسکتا، اسی طرح جو صحابہؓ کنارہ کش رہے وہ بھی اجتہاد کی بناء پر، اس لئے وہ بھی نقص وعیب سے مبرأ اور واجب التعظیم ہیں ۔
پھر علماء دیوبند کے نزدیک سب سے اہم سکوت اور کف لسان ہے اور حضرت حسن بصریؒ کا یہ قول ان کے لئے اسوہ ہے جس میں وہ فرماتے ہیں :
"یہ ایسی لڑائی تھی جس میں صحابہؓ موجود تھے اور ہم غائب، وہ پورے حالات کو جانتے تھے، ہم نہیں جانتے، جس معاملے پر تمام صحابہؓ کا اتفاق ہے، ہم اس میں ان کی پیروی کرتے ہیں اور جس معاملے میں ان کے درمیان اختلاف ہے اس میں سکوت اختیار کرتے ہیں"۔

(قرطبی سورۂ حجرات)

No comments:

Post a Comment