Saturday 8 March 2014

اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتے...

إِنَّ الَّذِيْنَ يَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللہِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولٰئِکَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ وَلَا يُکَلِّمُهُمُ اللّٰهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيْهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيْمٌ(۷۷)
إِنَّ
الَّذِينَ
يَشْتَرُوْنَ
بِعَهْدِ اللہِ
وَأَيْمَانِهِمْ
بیشک
جولوگ
خریدتے ہیں
اللہ کا اقرار
اوراپنی قسمیں
ثَمَنًا
قَلِيلًا
أُولٰئِکَ
لَا
خَلَاقَ
قیمت
تھوڑی
یہی لوگ
نہیں
کوئی حصہ
لَهُمْ
فِي الْاٰخِرَةِ
وَلَا يُکَلِّمُهُمُ
اللّٰهُ
ان کے لئے
آخرت میں
اورنہ ان سے کلام کرےگا
اللہ
وَلَا
يَنْظُرُ
إِلَيْهِمْ
يَوْمَ الْقِيَامَةِ
وَلَا
اورنہ
نظر کرےگا
ان کی طرف
قیامت کےدن
اورنہ
يُزَكِّيْهِمْ
وَلَهُمْ
عَذَابٌ
أَلِيْمٌ
انہیں پاک کرےگا
اوران کے لئے
عذاب
دردناک
بےشک جو لوگ اللہ کے اقرار اور اپنی قسموں سے حاصل کرتے ہیں تھوڑی قیمت، یہی لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں، اور نہ اللہ ان سے کلام کرے گا اور نہ ان کی طرف نظر کرے گا قیامت کے دن اور نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے(۷۷)
اللہ کے عہد پر معاوضہ لینے والے:
القرآن : جو لوگ مول لیتے ہیں اللہ کے قرار پر اور اپنی قسموں پر تھوڑا سا مول، ان کا کچھ حصہ نہیں آخرت میں اور نہ بات کرے گا ان سے اللہ اور نہ نگاہ کرے گا انکی طرف قیامت کے دن اور نہ پاک کرے گا ان کو اور انکے واسطے عذاب ہے دردناک.[ال عمران:77]
تشريح : یعنی جو لوگ دنیا کی متاع قلیل لے کر خدا کے عہد اور آپس کی قسموں کو توڑ ڈالتے ہیں، نہ باہمی معاملات درست رکھتے ہیں۔ نہ خدا سے جو قول و قرار کیا تھا اس پر قائم رہتے ہیں۔ بلکہ مال و جاہ کی حرص میں احکام شرعیہ کو بدلتے اور کتب سماویہ میں تحریف کرتے رہتے ہیں۔ ان کا انجام آگے مذکور ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یہ یہود میں صفت تھی کہ اللہ نے ان سے اقرار لیا تھا اور قسمیں دی تھیں کہ ہر نبی کے مددگار رہیو۔ پھر غرض دنیا کے واسطے پھر گئے اور جو کوئی جھوٹی قسم کھائے دنیا لینے کے واسطے اس کا یہ ہی حال ہے۔"

اس قسم کی آیت سورۂ "بقرہ" کے اکیسویں رکوع میں گذر چکی، وہاں کے فوائد میں الفاظ کی تشریح دیکھ لی جائے۔

تفسیر مدنی صغیر:- اور اتنا اور اس قدر دردناک و ہولناک عذاب کہ اس جہاں میں اس کا تصور اور احاطہ و ادراک بھی کسی کیلئے ممکن نہیں، سو اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اللہ کے عہد اور اس کی قسموں کے بدلے میں دنیا ءِ دُوں کا حقیر اور گھٹیا مال اپنانا۔ اور حق فروشی کے جرم کا ارتکاب کرنا، کتنا ہولناک اور کس قدر سنگین جرم ہے۔ کہ ایسے لوگوں کے بارے میں صاف اور صریح طور پر ارشاد فرمایا گیا کہ نہ ان کیلئے آخرت میں کوئی حصہ ہوگا۔ نہ اللہ تعالیٰ ان کی طرف قیامت کے روز نظر رحمت فرمائے گا اور نہ ہی وہ ان کو پاک کریگا۔ اور ان کیلئے بڑا ہی دردناک عذاب ہوگا۔ والعیاذ باللہ العظیم۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اور ہر اعتبار سے، اپنی حفاظت و پناہ میں رکھے۔ اٰمین ثم اٰمین۔ 

تفسیر مدنی کبیر:- 
159 تقویٰ وپرہیزگاری ذریعہ نجات وسرفرازی : 
سو ارشاد فرمایا گیا اور حرف تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ بے شک اللہ محبت رکھتا ہے متقی اور پرہیزگار لوگوں سے ۔ سو اللہ تعالیٰ کے محبوب متقی و پرہیزگار لوگ ہی ہیں ۔ سو جس نے اپنے عہد کو نبھایا اور تقوی کو اپنایا وہ اللہ کا محبوب بن گیا۔ اور جو اللہ کا محبوب بن گیا تو اس کو اور کیا چاہیئے۔ اور اس سے بڑھ کر کامیاب اور فائز المرام اور کون ہو سکتا ہے؟ پس ہمیشہ تقویٰ و پرہیزگاری کی دولت ہی کو اپنانے بڑھانے اور اس کو محفوظ رکھنے کی فکر و کوشش میں رہنا چاہیئے - وباللہ التوفیق - سو اپنے عہد و پیمان کی ادائیگی و پاسداری اور تقویٰ و پرہیزگاری کا التزام و پابندی دارین کی سعادت و سرخروئی سے سرفرازی کا ذریعہ ہے۔ اس میں انسان جتنا بھی پختہ ہو گا اور جس قدر آگے بڑھے گا اسی قدر راہ حق و ہدایت اور دولت فوز و فلاح سے بہرہ مند و سرفراز ہو گا - وِبِاللّٰہ التَّوْفِیْق لِمَا یُحِبُّ وَیُرِیْدُ وَعَلٰی مَا یُحِبُّ وَیُرِیْدُ وَھُوَا لْہَادِی اِلٰی سَوَاء السَّبِیْل - 
160 اصل چیز نور حق وہدایت ہی ہے :
سو اس سے واضح فرما دیا گیا کہ اصل چیز نور حق و ہدایت ہی ہے۔ اور حق کے مقابلے میں دنیا ساری بھی ہیچ ہے اور حق فروشی - والعیاذ باللہ - بڑا ہی ہولناک خسارہ ہے۔ کیونکہ حق فروشی کے مقابلے میں تو دنیا ساری کی دولت بھی ہیچ ہے۔ پھر ان چند ٹکوں کا کہنا ہی کیا جو کوئی قسمت کا مارا حق کے بدلے میں اپنائے - وَالْعِیَاذُ بِاللّٰہ الْعَظِیْم-ِکہ حق کی جس نعمت ِعظمیٰ سے ایسے لوگوں نے اپنے آپ کو محروم کیا، اس کے مقابلے میں دنیا ساری کی سب دولتیں مل کر بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتیں (محاسن التاویل للامام العلامہ القاسمی الشامی رحمہ اللہ) ۔ سو اصل دولت حق اور ہدایت کی دولت ہی ہے، جو انسان کو انسان بناتی اور اس کو دارین کی سعادت و سرخروئی سے بہرہ ور و سرفراز کرتی ہے۔ ورنہ انسان ایک حیوان بلکہ اس سے بھی بڑھ کر وہ بدترین مخلوق " شَرّْ الْبَرِیَّۃ " بن کر رہ جاتا ہے - والعیاذ باللہ العظیم - سو حق و ہدایت کی دولت سب سے بڑی دولت ہے - اللہ ہمیشہ راہ حق پر مستقیم اور ثابت قدم رکھے - آمین ثم آمین ۔ 
161 حق فروشوں کے لیے بڑا ہی دردناک عذاب - والعیاذ باللہ :
سو اس سے واضح فرما دیا گیا کہ حق فروشوں اور عہد شکنی کرنے والوں کیلئے بڑا دردناک عذاب ہے : سو اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ حق فروشی ، عہد شکنی اور خیانت کس قدر سنگین اور ہولناک جرم ہے کہ جو سزا اس کی یہاں بیان ہوئی ہے وہ زنا، چوری، اور قتل وغیرہ جیسے سنگین جرائم میں سے بھی کسی کے بارے میں بیان نہیں ہوئی - والعیاذ باللہ العظیم - مگر افسوس کہ اس کے باوجود یہ بیماری آج مسلم معاشرے میں بھی پائی جاتی ہے اور زور و شور سے پائی جاتی ہے۔ اور کتنے ہی اچھے اچھے دیندار قسم کے لوگ ہیں جو اس بیماری کے جراثیم سے آلودہ ہیں اور ان کو اس کا احساس ہی نہیں کہ عہد شکنی اور خیانت کے اس جرم کے باعث وہ اپنا کس قدر نقصان کرتے ہیں - والعیاذ باللہ العظیم - اور " عہد اللہ " کا عموم ہر اس عہد کو شامل ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور اس کے نام پاک کے واسطے سے انسان پر عائد ہوتا ہے جس میں وہ عہد بھی آتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے تمام بندوں سے عالم ارواح میں لیا تھا اور جس کو عہد الست کہا جاتا ہے۔ اور وہ عہد بھی جو انسان اقرار ایمان کے ذریعے اپنے اوپر عائد کرتا ہے اور خداوند قدوس کی وہ کتاب و شریعت بھی جس کو اس نے اپنے بندوں کی ہدایت و راہنمائی کے لئے نازل فرمایا ہے۔ اور ایمان سے مراد وہ عام عہد و پیمان ہیں جن پر عام اجتماعی اور تمدنی زندگی کی اساس و بنیاد قائم ہوتی ہے اور جن سے معاشرتی زندگی اور باہمی معاملات میں اعتماد اور حسن ظن کی فضا قائم ہوتی ہے۔ یہود بے بہبود نے طرح طرح کے حیلوں حوالوں سے ان سے متعلق ذمہ داریوں سے اپنے آپ کو گویا بالکل فارغ کر دیا تھا - والعیاذ باللہ العظیم -

تفسیر ابن کثیر:- جھوٹی قسم کھانے والے یعنی جو اہل کتاب اللہ کے عہد کا پاس نہیں کرتے نہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہیں نہ آپ کی صفتوں کا ذکر لوگوں سے کرتے ہیں نہ آپ کے متعلق بیان کرتے ہیں اور اسی طرح جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں اور ان بدکاریوں سے وہ اس ذلیل اور فانی دنیا کا فائدہ حاصل کرتے ہیں ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں نہ ان سے اللہ تعالیٰ کوئی پیار محبت کی بات کرے گا نہ ان پر رحمت کی نظر ڈالے گا نہ انہیں ان کے گناہوں سے پاک صاف کرے گا بلکہ انہیں جہنم میں داخل کرنے کا حکم دے گا اور وہاں وہ دردناک سزائیں بھگتتے رہیں گے، اس آیت کے متعلق بہت سی حدیثیں بھی ہیں جن میں سے کچھ یہاں بھی ہم بیان کرتے ہیں (١) مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تین قسم کے لوگ ہیں جن سے تو نہ اللہ جل شانہ کلام کرے گا اور نہ ان کی طرف قیامت کے دن نظر رحمت سے دیکھے گا، اور نہ انہیں پاک کرے گا، حضرت ابو ذر نے یہ سن کر کہا یہ کون لوگ ہیں یا رسول اللہ یہ تو بڑے گھاٹے اور نقصان میں پڑے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہی فرمایا پھر جواب دیا کہ ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے والا، جھوٹی قسم سے اپنا سودا بیچنے والا، دے کر احسان جتانے والا، مسلم وغیرہ میں بھی یہ حدیث ہے (٢) مسند احمد میں ہے ابو احمس فرماتے ہیں میں حضرت ابو ذر سے ملا اور ان سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث بیان فرماتے ہیں تو فرمایا سنو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ تو بول نہیں سکتا جبکہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سن لیا ہو تو کہئے وہ حدیث کیا ہے؟ جواب دیا یہ کہ تین قسم کے لوگوں کو اللہ ذوالکرم دوست رکھتا ہے اور تین قسم کے لوگوں کو دشمن تو فرمانے لگے ہاں یہ حدیث میں نے بیان کی ہے اور میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی بھی ہے میں نے پوچھا کس کس کو دوست رکھتا ہے فرمایا ایک تو وہ جو مردانگی سے دشمنان اللہ سبحانہ کے مقابلے میں میدان جہاد میں کھڑا ہو جائے یا تو اپنا سینہ چھلنی کروا لے یا فتح کر کے لوٹے، دوسرا وہ شخص جو کسی قافلے کے ساتھ سفر میں ہے بہت رات گئے تک قافلہ چلتا رہا جب تھک کر چور ہوگئے پڑاؤ ڈالا تو سب سو گئے اور یہ جاگتا رہا اور نماز میں مشغول رہا یہاں تک کہ کوچ کے وقت سب کو جگا دیا۔ تیسرا وہ شخص جس کا پڑوسی اسے ایذاء پہنچاتا ہو اور وہ اس پر صبر و ضبط کرے یہاں تک کہ موت یا سفر ان دونوں میں جدائی کرے، میں نے کہا اور وہ تین کون ہیں جن سے اللہ تعالیٰ ناخوش ہے فرمایا بہت قسمیں کھانے والا تاجر، اور تکبر کرنے والا فقیر اور وہ بخیل جس سے کبھی احسان ہو گیا ہو تو جتانے بیٹھے، یہ حدیث اس سند سے غریب ہے (٣) مسند احمد میں ہے کندہ قبیلے کے ایک شخص امروالقیس بن عامر کا جھگڑا ایک حضرمی شخص سے زمین کے بارے میں تھا جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوا تو آپ نے فرمایا کہ حضرمی اپنا ثبوت پیش کرے اس کے پاس کوئی ثبوت نہ تھا تو آپ نے فرمایا اب کندی قسم کھا لے تو حضرمی کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اس کی قسم پر ہی فیصلہ ٹھہرا تو رب کعبہ کی قسم یہ میری زمین لے جائے گا آپ نے فرمایا جو شخص جھوٹی قسم سے کسی کا مال اپنا کرلے گا تو جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملے گا اللہ اس سے ناخوش ہو گا پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی تو امروالقیس نے کہا یا رسول اللہ اگر تو کوئی چھوڑ دے تو اسے اجر کیا ملے گا ؟ آپ نے فرمایا جنت تو کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گواہ رہئے کہ میں نے وہ ساری زمین اس کے نام چھوڑی، یہ حدیث نسائی میں بھی ہے (٤) مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو شخص جھوٹی قسم کھائے تاکہ اس سے کسی مسلمان کا مال چھین لے تو اللہ جل جلالہ سے جب ملے گا تو اللہ عزوجل اس پر سخت غضبناک ہو گا، حضرت اشعث فرماتے ہیں اللہ کی قسم میرے ہی بارے میں یہ ہے ایک یہودی اور میری شرکت میں ایک زمین تھی اس نے میرے حصہ کی زمین کا انکار کر دیا میں اسے خدمت نبوی میں لایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تیرے پاس کچھ ثبوت ہے میں نے کہا نہیں آپ نے یہودی سے فرمایا تو قسم کھالے میں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ تو قسم کھا لے گا اور میرا مال لے جائے گا پس اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی، یہ حدیث بخاری مسلم میں بھی ہے۔ (٥) مسند احمد میں ہے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جو شخص کسی مرد مسلم کا مال بغیر حق کے لے لے وہ اللہ ذوالجلال سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہو گا، وہیں حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ آگے آئے اور فرمانے لگے ابو عبدالرحمن آپ کوئی سی حدیث بیان کرتے ہیں؟ ہم نے دوہرا دی تو فرمایا یہ حدیث میرے ہی بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے، میرا اپنے چچا کے لڑکے سے ایک کنوئیں کے بارے میں جھگڑا تھا جو اس کے قبضے میں تھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب ہم اپنا مقدمہ لے گئے تو آپ نے فرمایا تو اپنی دلیل اور ثبوت لا کہ یہ کنواں تیرا ہے ورنہ اس کی قسم پر فیصلہ ہو گا میں نے کہا یا حضرت میرے پاس تو کوئی دلیل نہیں اور اگر اس قسم پر معاملہ رہا تو یہ تو میرا کنواں لے جائے گا میرا مقابل تو فاجر شخص ہے اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حدیث بھی بیان فرمائی اور اس آیت کی بھی تلاوت کی (٦) مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے بھی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہ کرے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا، پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون ہیں؟ فرمایا اپنے ماں باپ سے بیزار ہونے والے اور ان سے بےرغبتی کرنے والی لڑکی اور اپنی اولاد سے بیزار اور الگ ہونے والا باپ اور وہ شخص کہ جس پر کسی قوم کا احسان ہے وہ اس سے انکار کر جائے اور آنکھیں پھیر لے اور ان سے یکسوئی کرے (٧) ابن ابی حاتم میں ہے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنا سودا بازار میں رکھا اور قسم کھائی کہ وہ اتنا بھاؤ دیا جاتا تھا تاکہ کوئی مسلمان اس میں پھنس جائے، پس یہ آیت نازل ہوئی، صحیح بخاری میں بھی یہ روایت مروی ہے۔ (٨) مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تین شخصوں سے جناب باری تقدس و تعالیٰ قیامت والے دن بات نہ کرے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لئے دکھ درد کے عذاب ہیں ایک وہ جس کے پاس بچا ہوا پانی ہے پھر وہ کسی مسافر کو نہیں دیتا دوسرا وہ جو عصر کے بعد جھوٹی قسم کھا کر اپنا مال فروخت کرتا ہے تیسرا وہ بادشاہ مسلمان سے بیعت کرتا ہے اس کے بعد اگر وہ اسے مال دے تو پوری کرتا ہے اگر نہیں دیتا تو نہیں کرتا ہے یہ حدیث ابو داؤد اور ترمذی میں بھی ہے اور امام ترمذی اسے حسن صحیح کہتے ہیں ۔ 

====================================
1)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تین آدمیوں کی طرف نہ دیکھے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے، اول وہ شخص جس کے پاس ضرورت سے زائد پانی راستہ میں ہو اور اس کو مسافر کو نہ دے، دوسرے وہ شخص جس نے کسی امام سے بیعت صرف دنیا کی خاطر کی کہ اگر اس کو کوئی دنیوی چیز دیتا ہے تو راضی ہے اور نہ دے تو ناراض ہو جاتا ہے، تیسرے وہ شخص کہ اپنا سامان عصر کے بعد لے کر کھڑا ہو اور کہے کہ اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں مجھے اس کی قیمت اتنی اتنی مل رہی تھی، (لیکن میں نے نہیں دیا) اور کوئی شخص اس کو سچا بھی سمجھے پھر یہ آیت پڑھی۔ (اِنَّ الَّذِيْنَ يَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَاَيْمَانِهِمْ ثَ مَنًا قَلِيْلًا ) 3۔ العمران : 77)
[صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 2257 (2257) مساقات کا بیان : اس شخص کے گناہ کا بیان جو مسافروں کو پانی نہ دے]



حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ بات کریں گے اور نہ ہی انہیں پاک و صاف کریں گے اور ابومعاویہ فرماتے ہیں کہ اور نہ ان کی طرف نظر رحمت سے دیکھیں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ اور مفلس تکبر کرنے والا۔
[صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 296 (7602)- ایمان کا بیان : ازار بند (شلوار، پاجامہ وغیرہ) ٹخنوں سے بیچے لٹکانے اور عطیہ دے کر احسان جتلانے اور جھوٹی قسم کھا کر سامان بیچنے والوں کی سخت حرمت اور ان تین آدمیوں کے بیان میں کہ جن سے اللہ قیامت کے دن بات نہیں فرمائیں گے اور نہ ہی ان کی طرف نظر رحمت فرمائیں گے اور نہ ہی ان کو پاک کریں گے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہوگا ۔]

تشریح: قیامت کے دن سے میدان حشر کا وقت مراد ہے جب اللہ کے فضل و عدل، غضب و ناراضگی اور رضا کا ظہور ہوگا اور جنتیوں و دوزخیوں کے بارے میں فیصلہ صادر کئے جائیں گے۔ " ولا یزکیھم " کے ایک معنی تو وہی ہیں جو ترجمہ میں بیان کئے گئے ہیں جب کہ اللہ میدان حشر میں اپنی تمام مخلوق کے سامنے اپنے مومن اور نیکوکار بندوں کی تعریف و ستائش کرے گا تو اس وقت ان تین طرح کے آدمیوں کو اس تعریف و ستائش سے خارج کر دیا جائے گا اور ایک معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان تینوں طرح کے آدمیوں کو اپنے عفو و درگزر کے ذریعہ اپنے گناہوں کی نجاست سے پاک و صاف نہیں کرے گا۔ لھم عذاب الیم۔ کے بارے میں دو احتمال ہیں یا تو یہ جملہ دوسری روایت کا تتمہ ہے یا اس کا تعلق اصل حدیث سے ہے اور یہ دوسرا احتمال زیادہ قوی اور قابل اعتماد ہے حاصل یہ ہے کہ مذکورہ باتیں دراصل اللہ کے غضب و کبر اور اس کی ناراضگی سے کنایہ ہیں، چنانچہ جو کوئی کسی شخص سے ناراض و خفا ہوتا ہے تو وہ نہ صرف نظر اٹھا کر دیکھتا ہے نہ اس سے کلام کرتا ہے اور نہ اس کی تعریف کرتا ہے بلکہ اس کو سزا و تنگی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ حدیث میں جن تین برائیوں کے مرتکبین کے بارے میں وعید بیان فرمائی گئی ہے وہ ہر حال میں مذموم اور مستوجب عذاب ہیں خواہ ان برائیوں کا مرتکب کسی درجہ کا کسی حثییت کا اور کسی عمر کا آدمی ہو لیکن یہاں ان برائیوں کے تعلق سے جن تین لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے اعتبار سے ان برائیوں کی سنگینی کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے، مثلا زنا ایک بہت برا فعل ہے اور جب یہ فعل جو ان کے حق میں بھی بہت بڑا گناہ ہے جو طبعی طور پر معذور بھی ہوتا ہے تو ایک بڈھے کے حق میں یہ فعل کہیں زیادہ برا ہوگا کہ کیونکہ نہ تو وہ طبعی طور پر اس کی احتیاج رکھتا ہے کہ اور نہ اس کی طبیعت پر جنسی خواہش اور قوت مروی کا وہ غلبہ ہوتا ہے جو بسا اوقات عقل و شعور سے بیگانہ اور خوف الٰہی سے غافل کر دیتا ہے لہذا جو بڈھا زنا کا مرتکب ہوتا ہے وہ گویا اپنی نہایت بے حیائی اور خبث طبیعیت پر دلالت کرتا ہے اسی طرح جھوٹ بولنا ہر شخص کے حق میں برا ہے لیکن بادشادہ کے حق میں بہت ہی برا ہے کیونکہ اس پر ملک کے انتظام رعایا کے مصالح و مفاد کی رعایت اور مخلوق اللہ کے معاملات کی نگہداشت کی ذمہ داری ہوتی ہے اس کا ایک ادنیٰ سا حکم پورے ملک کے نظم و نسق پر اثر انداز ہوتا ہے اگر وہ جھوٹ بولے تو اس کی اس برائی کی وجہ سے پورا ملک اور ملک کے تمام لوگ مختلف قسم کی برائیوں اور پریشانیوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں ، علاوہ ازیں جو لوگ جھوٹ بولتے ہیں وہ عام طور پر اس برائی کا ارتکاب اپنے کسی فائدہ کے حصول یا کسی نقصان کے دفعیہ کے لئے کرتے ہیں جب کہ ایک بادشاہ حاکم یہ مقصد بغیر جھوٹ بولے بھی حاصل کرنے پر قادر ہوتا ہے، لہذا اس کا جھوٹ بولنا نہ صرف بالکل بے فائدہ بلکہ نہایت مذموم ہوگا اسی پر تکبر کو بھی قیاس کیا جا سکتا ہے جو چیزیں عام طور پر انسان کو غرور و تکبر میں مبتلا کرتی ہیں جیسے مال و دولت اور جاہ اقتدار وغیرہ اور اگر کسی شخص میں پائی جائیں اور وہ ان چیزوں کی وجہ سے تکبر کرے تو اگرچہ اس شخص کو بھی برا کہیں گے مگر اس کا تکبر کرنا ایک طرح سے سمجھ میں آنے والی بات ہوگی اس کے برخلاف اگر کوئی فقیر و مفلس تکبر کرے کہ جو نہ تو مال و دولت رکھتا ہے اور نہ جاہ و اقتدار وغیرہ کا مالک ہے تو اس کا یہ فعل نہایت ہی برا ہوگا اور اس کے بارے میں اس کے علاوہ کیا کہا جائے گا کہ وہ خبث باطن اور طبیعت کی کمینگی میں مبتلا ہے۔ بعض حضرات نے عائل مستکبر میں لفظ عائل سے مفلس کے بجائے عیال دار مراد لیا ہے کہ یعنی جو لوگ بال بچے دار ہوں اور اپنی خستہ حالت کی وجہ سے اپنے متعلقین کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے پر قادر ہوں لیکن اس کے باوجود از راہ تکبر صدقہ و زکوۃ مال قبول کرنے پر تیار نہ ہوتے ہوں لوگوں کی تواضع و امداد کو ٹھکراتے ہوں اور اسی طرح وہ اپنے اہل و عیال کی ضرورت کو پورا کرنے سے بے پرواہ ہو کر گویا ان کو تکلیف و ہلاکت میں مبتلا کرتے ہوں تو ایسے لوگ حدیث میں مذکورہ وعید کا مورد ہیں واضح رہے کہ اللہ کی ذات پر توکل و اعتماد اور غیرت و خود داری کے تحت اپنی حالت کو چھپانا اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے شرم و حیاء کرنا تو ایک الگ چیز ہے لیکن سخت احتیاج و اضطرار کے باجود کبر و نخوت اختیار کرنا اور از راہ تکبر لوگوں کا احسان قبول نہ کرنا ایک ایسا فعل ہے جس کو نہایت مذموم قرار دیا گیا ہے۔ شیخ زان " کے بارے میں بھی بعض حضرات نے یہ کہا ہے کہ یہاں شیخ سے مراد محصن شادی شدہ شخص بھی ہو سکتا ہے خواہ وہ بوڑھا یا جوان جیسا کہ اس منسوخ التلاوت" الشیخ والشیخۃ اذا زنیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں شیخ سے مراد شادی شدہ مرد ہے چنانچہ ایسے شخص کے حق میں زنا کا زیادہ ہونا شرعا بھی اور عرفا بھی بالکل ظاہر بات ہے اسی لئے ایسے شخص کو سنگسار کرنا واجب ہے اسی طرح ملک کذاب کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ یہاں ملک سے مراد غنی و مالدار شخص بھی ہو سکتا ہے چنانچہ کسی مفلس یا قلاش شخص کا جھوٹ بولنا تو ایک درجہ میں سمجھ آنے والی بات ہے کیونکہ وہ اپنی تنگ دستی و خستہ حالی کی وجہ سے بسا اوقات اپنی کسی سخت غرض اور شدید دنیاوی ضرورت کی وجہ سے جھوٹ بولنے پر مجبور ہو جاتا ہے جب کہ غنی و مالدار شخص اپنے مال و زر کی وجہ سے ایسی کوئی احتیاج نہیں رکھتا اور وہ جھوٹ بولے بغیر بھی اپنی غرض پوری کر سکتا ہے لہذا جھوٹ بولنا اس کے حق میں زیادہ برا ہے ۔عائل مستکبر کے بارے میں بھی ایک قول یہ ہے کہ یہاں عائل یعنی مفلس سے مراد وہ شخص ہے جو فقراء و مساکین کے ساتھ تکبر کرے فقراء و مسکین کے ساتھ تکبر کرنا سخت برا ہے جب کہ مغرور کے ساتھ تکبر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ اس جملہ کے بارے میں زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ یہاں مفلس سے مراد وہ شخص ہے جو کسب و کمائی اور محنت و مشقت کر کے اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے پر قادر ہو مگر اس کے باوجود از راہ رعونت کوئی کسب و کمائی محنت مزروری کرنے کو کسر شان سمجھتا ہو جیسا کہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اچھے خاصے اور ہٹے کٹے لوگ کام کاج کرنے اور محنت و مزدوری کرنے میں اپنی ذلت سمجھتے ہیں خواہ ان کو اور ان کے متعلقین کو فاقوں کی اذیت ہی کیوں نہ برداشت کرنا پڑتی ہو یا ناروا طور پر دوسرے لوگوں کے کاندھوں کا بار ہی کیوں نہ ہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے لوگوں کا یہ طریقہ یقینا تکبر کے ہم معنی ہیں اور یہ تکبر مالداروں کے تکبر سے زیادہ کہیں برا ہے کیونکہ اس کی بنیاد رعونت و نخوت بیجا شان دکھانے خواہ مخواہ کے لئے اپنے اور اپنے متعلقین کو تکلیف و ہلاکت میں مبتلا کرنے لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے اور ناجائز طور پر مال حاصل کرنے پر ہے خصوصا ایسی صورت میں اس کی تکبر کی برائی اور کہیں بڑھ جاتی ہیں ، جبکہ ایسا کوئی شخص اپنے دست و بازو کے ذریعہ اپنا اور اپنے متعلقین کا رزق حاصل کرنے کے بجائے دین کا لبادہ اوڑھ لے اور اپنی وضع قطع دین داروں اور بزرگوں کی سی بنا کر اپاہج کی طرح بیٹھ جائے اور سادہ لوح مسلمانوں پر اپنی مصنوعی بزرگی کا سکہ جما کر ان کے کاندھوں کا بار رہنا ہے۔
[مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 1033(41567)]




2) إِنَّ اللَّهَ لَا يَنْظُرُ إِلَى مَنْ يَجُرُّ إِزَارَهُ بَطَرًا
اللہ اس آدمی کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھے گا کہ جو اپنی ازار کو متکبرانہ انداز میں نیچے لٹکاتا ہے۔
تشریح: غرور و تکبر کی قید سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص غرور و تکبر کے بغیر اپنے پائجامے یا تہبند کو ٹخنوں سے لٹکائے تو یہ حرام نہیں، تاہم مکروہ تنزیہی یہ بھی ہے ۔ اور کسی عذر کے سبب جیسے سردی یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے پائجامہ و تہبند کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانا مکروہ تنزیہی بھی نہیں ہے ۔[مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 246 (40780)]
کیونکہ بلا ارادہ تکبر کے بھی لٹکانا پسند نہیں کیا گیا:
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کی طرف نظر رحمت سے دیکھے گا نہ انہیں گناہوں سے پاک وصاف کرے گا (معاف کرے گا) اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے، حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار یہ فرمایا: حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ لوگ تو سخت نقصان اور خسارے میں ہوں گے یہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے والا اور دے کر احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر سامان بیچنے والا۔
[صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 293(7599)]

تخريج الحديث
 م طرف الحديثالصحابياسم الكتابأفقالعزوالمصنفسنة الوفاة
1إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه ولا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين وما أسفل من ذلك ففي النار لا ينظر الله إلى من يجر إزاره بطراسعد بن مالكمسند الربيع بن حبيب273272الربيع بن حبيب103
2لا ينظر الله إلى الرجل جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرمسند إسحاق بن راهويه5472إسحاق بن راهويه238
3لا ينظر الله إلى الرجل جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرمسند إسحاق بن راهويه5370إسحاق بن راهويه238
4إزرة المؤمن إلى نصف الساق لا جناح فيما بينه وبين الكعبين وما أسفل من الكعبين ففي النار لا ينظر الله عز وجل إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكالأول من حديث ابن حذلم5---أحمد بن سليمان بن حذلم347
5لا ينظر الله عز وجل يوم القيامة إلى رجل مرخ إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرالمنتقى من حديث أبي طاهر المخلص41---أبو طاهر المخلص393
6إزرة المسلم إلى نصف الساق ولا حرج أو لا جناح فيما بينه وبين الكعبين فما كان أسفل من ذلك ففي النار من جر إزاره بطرا لم ينظر الله إليهسعد بن مالكمسند أحمد بن حنبل1118311004أحمد بن حنبل241
7إزار المؤمن أو المسلم إلى أنصاف الساقين ما بينه وبين الكعبين وما أسفل من ذلك ففي النار لا ينظر الله عز وجل إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكأمالي ابن بشران 2416---أبو القاسم بن بشران430
8إزرة المؤمن إلى أنصاف الساقين لا جناح أو لا حرج عليه فيما بينه وبين الكعبين ما كان أسفل من ذلك فهو في النار لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكمسند أحمد بن حنبل1079810627أحمد بن حنبل241
9إزرة المؤمن إلى نصف الساق ولا حرج أو لا جناح فيما بينه وبين الكعبين ما كان أسفل من الكعبين فهو في النار ومن جر إزاره بطرا لم ينظر الله إليهسعد بن مالكمسند أحمد بن حنبل1170811515أحمد بن حنبل241
10لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل90989050أحمد بن حنبل241
11إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين ما أسفل من ذلك ففي النار ثلاث مرات لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكصفوة التصوف154---أبو زرعة طاهر بن محمد المقدسي566
12لا ينظر الله إلى الذي يجر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل89488910أحمد بن حنبل241
13من جر إزاره بطرا فإن الله عز وجل لا ينظر إليهعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل96429545أحمد بن حنبل241
14لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل93489270أحمد بن حنبل241
15لا ينظر الله عز وجل إلى الذي يجر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل981227253أحمد بن حنبل241
16لا ينظر الله إلى الذي يجر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل88008778أحمد بن حنبل241
17من جر إزاره بطرا لم ينظر الله إليه يوم القيامةعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل99959851أحمد بن حنبل241
18لا ينظر الله يوم القيامة إلى رجل مرخ إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرالثالث من الفوائد المنتقاة لابن أبي الفوارس196---أبو الفتح بن أبي الفوارس412
19لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرصحيح البخاري53705788محمد بن إسماعيل البخاري256
20الله لا ينظر إلى من يجر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرصحيح مسلم39002089مسلم بن الحجاج261
21إزرة المؤمن أو المسلم إلى أنصاف الساقين ما بينه وبين الكعبين وما أسفل من ذلك ففي النار لا ينظر الله عز وجل إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكأمالي ابن بشران ( مجالس أخرى )312---عبد الملك بن بشران431
22إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه ما بينه وبين الكعبين وما أسفل من الكعبين في النار يقول ثلاثا لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكسنن ابن ماجه35713573ابن ماجة القزويني275
23إزرة المسلم إلى نصف الساق ولا حرج أو لا جناح فيما بينه وبين الكعبين ما كان أسفل من الكعبين فهو في النار من جر إزاره بطرا لم ينظر الله إليهسعد بن مالكسنن أبي داود35734093أبو داود السجستاني275
24لا ينظر الله تبارك وتعالى يوم القيامة إلى من يجر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرموطأ مالك رواية يحيى الليثي16341697مالك بن أنس179
25إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين ما أسفل من ذلك ففي النار ما أسفل من ذلك ففي النار لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكموطأ مالك رواية يحيى الليثي16361699مالك بن أنس179
26لا ينظر الله تبارك وتعالى يوم القيامة إلى من يجر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرموطأ مالك برواية أبي مصعب الزهري10281911مالك بن أنس179
27إزرة المسلم إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين ما أسفل من ذلك ففي النار ما أسفل من ذلك ففي النار لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكموطأ مالك برواية أبي مصعب الزهري10301913مالك بن أنس179
28إزرة المؤمن إلى أنصاف الساقين فلا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين فما كان أسفل الكعبين ففي النار لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكحديث إسماعيل بن جعفر305305إسماعيل بن جعفر180
29لا ينظر الله يوم القيامة إلى رجل يجر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرالتواضع والخمول لابن أبي الدنيا234232ابن أبي الدنيا281
30إزرة المؤمن إلى أنصاف الساقين لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين فما أسفل من الكعبين ففي النار لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكالسنن الكبرى للنسائي93439631النسائي303
31إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين وما أسفل من ذلك في النار ولا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكالسنن الكبرى للنسائي93449632النسائي303
32إزرة المؤمن إلى نصف ساقيه لا جناح فيما بينه وبين الكعبين وما أسفل من ذلك في النار من جر إزاره بطرا فلا ينظر الله إليهسعد بن مالكالسنن الكبرى للنسائي93469634النسائي303
33لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي93529640النسائي303
34لا ينظر الله عز وجل يوم القيامة إلى رجل يجر إزاره بطرا قال وبينما رجل يتبختر يمشي في برديه قد أعجبته نفسه فخسف الله به الأرض فهو يتجلجل فيها إلى يوم القيامةعبد الرحمن بن صخرمسند أبي يعلى الموصلي63006334أبو يعلى الموصلي307
35من جر إزاره بطرا فإن الله لا ينظر إليه أو لم ينظر الله إليهعبد الرحمن بن صخرمستخرج أبي عوانة67948560أبو عوانة الإسفرائيني316
36لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرمستخرج أبي عوانة67958561أبو عوانة الإسفرائيني316
37لا ينظر الله إلى صلاة رجل يجر إزاره بطراعبد الله بن عمروصحيح ابن خزيمة763759ابن خزيمة311
38لا ينظر الله يوم القيامة إلى رجل يجر إزاره بطرا وبينا رجل يتبختر يمشي في بردته قد أعجبته نفسه خسف الله به الأرض فهو يتجلجل فيها إلى يوم القيامةعبد الرحمن بن صخرمستخرج أبي عوانة68038569أبو عوانة الإسفرائيني316
39من جر إزاره بطرا فإن الله عز وجل لا ينظر إليه أو لم ينظر الله إليهعبد الرحمن بن صخرمستخرج أبي عوانة68048570أبو عوانة الإسفرائيني316
40إزرة المسلم إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين ما أسفل من ذلك في النار قال ثلاث مرات لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكمستخرج أبي عوانة68298602أبو عوانة الإسفرائيني316
41إزرة المسلم إلى أنصاف الساق ولا حرج أو قال لا جناح فيما بينه وبين الكعبين ما كان أسفل من الكعبين في النار من جر إزاره بطرا لم ينظر الله إليهسعد بن مالكمستخرج أبي عوانة68308605أبو عوانة الإسفرائيني316
42لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرشرح السنة29803076الحسين بن مسعود البغوي516
43إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين ما أسفل من ذلك ففي النار قال ذلك ثلاث مرات ولا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكشرح السنة29843080الحسين بن مسعود البغوي516
44إزرة المؤمن أو المسلم إلى أنصاف الساقين ما بينه وبين الكعبين وما أسفل من ذلك ففي النار لا ينظر الله عز وجل إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكأمالي ابن بشران 542---أبو القاسم بن بشران430
45إزرة المؤمن إلى أنصاف الساقين فلا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين فما كان أسفل الكعبين ففي النار لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكحديث علي بن حجر35---ابن خزيمة311
46لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراعبد الله بن عمروإتحاف المهرة11599---ابن حجر العسقلاني852
47لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراعبد الرحمن بن صخرالحجة في بيان المحجة وشرح عقيدة أهل السنة 2549---قوام السنة الأصبهاني535
48إزار المؤمن إلى أنصاف الساق لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين ما أسفل من الكعبين في النار لا ينظر الله تعالى إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكالفوائد الشهير بالغيلانيات لأبي بكر الشافعي358381أبو بكر الشافعي354
49إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين وما أسفل من ذلك ففي النار لا ينظر الله إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكصحيح ابن حبان55625446أبو حاتم بن حبان354
50إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين وما أسفل من ذلك ففي النار قال ذلك ثلاث مرات لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطراسعد بن مالكصحيح ابن حبان55635447أبو حاتم بن حبان354




3) إِنَّ اللَّهَ لا يَنْظُرُ إِلَى رَجُلٍ يَأْتِي الْمَرْأَةَ فِي دُبُرِهَا 
 اللہ تعالیٰ اس مرد کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتے جو اپنی بیوی سے پیچھے کی راہ سے صحبت کرے۔

تخريج الحديث
 م طرف الحديثالصحابياسم الكتابأفقالعزوالمصنفسنة الوفاة
1لا ينظر الله إلى رجل جامع امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمصنف ابن أبي شيبة1648816963ابن ابي شيبة235
2لا ينظر الله عز وجل إلى رجل جامع امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل83298327أحمد بن حنبل241
3من أتى حائضا أو امرأة في دبرها كاهنا فصدقه فقد برئ مما أنزل الله على محمدعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل90839035أحمد بن حنبل241
4ملعون من أتى امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل95219440أحمد بن حنبل241
5من أتى حائضا أو امرأة في دبرها كاهنا فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل الله على محمد صلى الله عليه وسلمعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل99559811أحمد بن حنبل241
6ملعون من أتى امرأة في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل99949850أحمد بن حنبل241
7الذي يأتي المرأة في دبرها لا ينظر الله إليه يوم القيامةعبد الرحمن بن صخرالجامع لمعمر بن راشد156820952معمر بن راشد الأزدي154
8من أتى امرأته في دبرها لم ينظر الله تعالى إليه يوم القيامةعبد الرحمن بن صخرسنن الدارمي11211140عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي255
9الله لا يستحيي من الحق لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرفوائد ابن أبي العقب23---علي بن يعقوب بن إبراهيم بن شاكر353
10لا ينظر الله عز وجل إلى رجل جامع امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرسنن ابن ماجه19131923ابن ماجة القزويني275
11من أتى حائضا أو امرأة في دبرها كاهنا فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمدعبد الرحمن بن صخرسنن ابن ماجه631639ابن ماجة القزويني275
12الذي يأتي امرأته في دبرها لا ينظر الله إليهعبد الرحمن بن صخرمسند أحمد بن حنبل74957627أحمد بن حنبل241
13ملعون من أتى امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرسنن أبي داود18512162أبو داود السجستاني275
14الذي يأتي امرأته في دبرها لا ينظر الله إليهعبد الرحمن بن صخرتهذيب الكمال للمزي1385:279يوسف المزي742
15من أتى حائضا أو امرأة في دبرها فقد كفر بما أنزل على محمد صلى الله عليه وسلمعبد الرحمن بن صخرالعلل الكبير للترمذي4676محمد بن عيسى الترمذي279
16من أتى حائضا أو امرأة في دبرها كاهنا فقد كفر بما أنزل على محمدعبد الرحمن بن صخرجامع الترمذي125135محمد بن عيسى الترمذي256
17من أتى حائضا أو امرأة في دبرها أو كاهنا وصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمدعبد الرحمن بن صخرأصول السنة168---محمد بن عبد الله بن أبي زمنين399
18لا ينظر الله عز وجل إلى رجل يأتي امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالسنة لعبد الله بن أحمد962---عبد الله بن أحمد بن حنبل290
19لا ينظر الله إلى رجل يأتي المرأة في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي86888962النسائي303
20الله لا ينظر إلى رجل يأتي المرأة في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي86898963النسائي303
21لا ينظر الله إلى رجل يأتي امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي86908964النسائي303
22لا ينظر الله يوم القيامة إلى رجل أتى امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي86918965النسائي303
23ملعون من أتى امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي86928966النسائي303
24من أتى حائضا أو امرأة في دبرها فقد كفرعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي86938967النسائي303
25من أتى امرأة حائضا أو امرأة في دبرها أو كاهنا فقد كفر بما أنزل على محمد صلى الله عليه وسلمعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي86948968النسائي303
26استحيوا من الله حق الحياء لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للنسائي86878961النسائي303
27ملعون من أتى النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرمسند أبي يعلى الموصلي64266462أبو يعلى الموصلي307
28من أتى حائضا في دبرها كاهنا فصدقه فقد برئ مما أنزل على محمدعبد الرحمن بن صخرالسنة لأبي بكر بن الخلال1444---أبو بكر الخلال311
29الذي يأتي امرأته في دبرها لا ينظر الله إليهعبد الرحمن بن صخرشرح السنة22992297الحسين بن مسعود البغوي516
30ملعون من أتى امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمستخرج أبي عوانة34264292أبو عوانة الإسفرائيني316
31لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرشرح معاني الآثار للطحاوي28352836الطحاوي321
32لا ينظر الله عز وجل إلى رجل وطئ امرأة في دبرهاعبد الرحمن بن صخرشرح معاني الآثار للطحاوي28362837الطحاوي321
33من أتى حائضا أو امرأة في دبرها كاهنا فقد كفر بما أنزل الله على محمدعبد الرحمن بن صخرشرح معاني الآثار للطحاوي28372838الطحاوي321
34من أتى حائضا أو امرأة في دبرها كاهنا فقد كفر بما أنزل على محمدعبد الرحمن بن صخرشرح معاني الآثار للطحاوي28382839الطحاوي321
35من أتى حائضا أو امرأة في دبرها أتى كاهنا فقد كفر بما أنزل على محمدعبد الرحمن بن صخرمشكل الآثار للطحاوي54076130الطحاوي321
36لا ينظر الله عز وجل إلى رجل وطئ امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمشكل الآثار للطحاوي54106133الطحاوي321
37من أتى شيئا من النساء أو الرجال في أدبارهن فقد كفرعبد الرحمن بن صخرالضعفاء الكبير للعقيلي2411:167العقيلي322
38من أتى حائضا أو امرأة في دبرها أتى كاهنا فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمد صلى الله عليه وسلمعبد الرحمن بن صخرالضعفاء الكبير للعقيلي4751:339العقيلي322
39لا يستحيي الله من الحق لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرمساوئ الأخلاق للخرائطي452469محمد بن جعفر بن سهل الخرائطي327
40من أتى حائضا فقد برئ مما أنزل على محمد صلى الله عليه وسلمعبد الرحمن بن صخرمختصر الأحكام المستخرج على جامع الترمذي108---الطوسي312
41لا ينظر الله إلى رجل يأتي المرأة في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمعجم ابن الأعرابي173168ابن الأعرابي340
42لا ينظر الله عز وجل إلى الرجل يأتي امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالمعجم الأوسط للطبراني1009990سليمان بن أحمد الطبراني360
43لا ينظر الله يوم القيامة إلى الرجل يأتي المرأة في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالمعجم الأوسط للطبراني65276357سليمان بن أحمد الطبراني360
44ملعون من أتى النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرالمعجم الأوسط للطبراني48944754سليمان بن أحمد الطبراني360
45من أتى النساء في أعجازهن فقد كفرعبد الرحمن بن صخرالمعجم الأوسط للطبراني94159179سليمان بن أحمد الطبراني360
46لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرمسند الشاميين للطبراني264269سليمان بن أحمد الطبراني360
47ملعون من أتى النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرالكامل في ضعفاء الرجال77028 : 10أبو أحمد بن عدي الجرجاني365
48من أتى حائضا أو امرأة في دبرها كاهنا فصدقه بما يقول فقد برئ مما أنزل على محمد صلى الله عليه وسلمعبد الرحمن بن صخرالإبانة الكبرى لابن بطة586587ابن بطة العكبري387
49الله لا يستحيي من الحق لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرفوائد تمام الرازي756809تمام بن محمد الرازي414
50من أتى حائضا أو امرأة في دبرها عرافا فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمد صلى الله عليه وسلمعبد الرحمن بن صخرفضائل الصلاة للفضل بن دكين8---الفضل بن دكين218
51لا ينظر الله إلى الرجل يأتي امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالسنن الصغير للبيهقي11222598البيهقي458
52لا ينظر الله يوم القيامة إلى رجل أتى امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالسنن الكبرى للبيهقي130837:198البيهقي458
53الذي يأتي امرأته في دبرها لا ينظر الله إليه يوم القيامةعبد الرحمن بن صخرشعب الإيمان للبيهقي4974---البيهقي458
54من أتى امرأته في دبرها أو حائضا صدق كاهنا بما قال فقد كفر بما أنزل الله على محمدعبد الرحمن بن صخرمعرفة السنن والآثار للبيهقي37054223البيهقي458
55ملعون من أتى امرأة في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمعرفة السنن والآثار للبيهقي37064226البيهقي458
56ملعون من أتى امرأة في دبرهاعبد الرحمن بن صخرمعالم التنزيل تفسير البغوي141140الحسين بن مسعود البغوي516
57استحيوا فإن الله لا يستحي من الحق لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرتاريخ دمشق لابن عساكر1308732 : 382ابن عساكر الدمشقي571
58الذي يأتي المرأة في دبرها لا ينظر الله إليهعبد الرحمن بن صخرتاريخ دمشق لابن عساكر1806343 : 210ابن عساكر الدمشقي571
59استحيوا فإن الله لا يستحي من الحق لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرتاريخ دمشق لابن عساكر23695 : 396ابن عساكر الدمشقي571
60لا تأتوا النساء في أدبارهنعبد الرحمن بن صخرتاريخ دمشق لابن عساكر2536265 : 44ابن عساكر الدمشقي571
61من أتى شيئا من النساء في أدبارهن فقد كفرعبد الرحمن بن صخرتاريخ الإسلام الذهبي269210 : 94الذهبي748
62لا ينظر الله عز وجل إلى رجل جامع امرأته في دبرهاعبد الرحمن بن صخرالتحقيق في مسائل الخلاف لابن الجوزي17702024أبو الفرج ابن الجوزي597

1 comment:

  1. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete