Wednesday 9 May 2012

الله تعالیٰ کے پیارے کون؟


وَمِنَ النّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دونِ اللَّهِ أَندادًا يُحِبّونَهُم كَحُبِّ اللَّهِ ۖ وَالَّذينَ ءامَنوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ۗ وَلَو يَرَى الَّذينَ ظَلَموا إِذ يَرَونَ العَذابَ أَنَّ القُوَّةَ لِلَّهِ جَميعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَديدُ العَذابِ {2:165}
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر اللہ کو شریک (خدا) بناتے اور ان سے اللہ کی سی محبت کرتے ہیں۔ "لیکن جو ایمان والے ہیں وہ تو اللہ ہی کے سب سے زیادہ دوستدار ہیں"۔ اور اے کاش ظالم لوگ جو بات عذاب کے وقت دیکھیں گے اب دیکھ لیتے کہ سب طرح کی طاقت اللہ ہی کو ہے۔ اور یہ کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے

1) قُل إِن كُنتُم تُحِبّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعونى يُحبِبكُمُ اللَّهُ وَيَغفِر لَكُم ذُنوبَكُم ۗ وَاللَّهُ غَفورٌ رَحيمٌ {3:31}
(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا بھی تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

2) إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ المُحسِنينَ {2:195} 3:134 + 3:148 + 13:5
بیشک اللہ دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو

3) إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ المُتَّقينَ {3:76} + 9:4 + 9:7
بیشک اللہ کو محبت ہے پرہیزگاروں سے

4) إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوّٰبينَ وَيُحِبُّ المُتَطَهِّرينَ {2:222}
بیشک اللہ کو پسند آتے ہیں توبہ کرنے والے اور پسند آتے ہیں گندگی سے بچنے والے

5) وَاللَّهُ يُحِبُّ الصّٰبِرينَ {3:146}
اور اللہ محبت کرتا ہے ثابت قدم رہنے والوں سے

6) إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ المُتَوَكِّلينَ {3:159}
بیشک اللہ کو محبت ہے توکل والوں سے

7) وَاللَّهُ يُحِبُّ المُطَّهِّرينَ {9:108}
اور اللہ دوست رکھتا ہے پاک رہنے والوں کو

8) إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ المُقسِطينَ {5:42} + 49:9 + 60:8
بیشک اللہ دوست رکھتا ہے انصاف کرنے والوں کو

9) إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذينَ يُقٰتِلونَ فى سَبيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنيٰنٌ مَرصوصٌ {61:4}
بیشک اللہ چاہتا ہے اُن لوگوں کو جو لڑتے ہیں اُسکی راہ میں قطار باندھ کر گویا وہ دیوار ہیں سیسہ پلائی ہوئی

آپ چاہیں ہمیں، یہ کرم آپ کا،
ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں.
ان ہی کو "وہ" ملتے ہیں جن کو طلب ہے،
وہی ڈھونڈتے ہیں "اسے" جو ہیں پانے والے.
=========================================
الله تعالیٰ کن کو نا-پسند کرتا ہے؟

1) وَاللَّهُ لا يُحِبُّ الفَسادَ {2:205} 5:64; 28:77
اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو

2) إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ مَن كانَ خَوّانًا أَثيمًا {4:107}
اللہ کو پسند نہیں جو کوئی ہو دغاباز گنہگار

إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ الخائِنينَ {8:58}
بیشک اللہ کو خوش نہیں آتے دغاباز

إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ كُلَّ خَوّانٍ كَفورٍ {22:38}
بیشک اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی دغاباز نا شکر

3) إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ مَن كانَ مُختالًا فَخورًا {4:36} + 31:18 +57:23
بیشک اللہ کو پسند نہیں آتا اترانے والا بڑائی کرنے والا

إِنَّهُ لا يُحِبُّ المُستَكبِرينَ {16:23}
بیشک وہ نہیں پسند کرتا غرور کرنے والوں کو

إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ الفَرِحينَ {28:76}
بیشک اللہ کو نہیں بھاتے اترانے والے

4) قُل أَطيعُوا اللَّهَ وَالرَّسولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوا فَإِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ الكٰفِرينَ {3:32}
تو کہہ حکم مانو اللہ کا اور رسول کا پھر اگر اعراض کریں تو اللہ کو محبت نہیں ہے کافروں سے

لِيَجزِىَ الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِن فَضلِهِ ۚ إِنَّهُ لا يُحِبُّ الكٰفِرينَ {30:45}
جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو خدا اپنے فضل سے بدلہ دے گا۔ بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا


5) إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ المُعتَدينَ {2:190} +5:87 + 7:55
بیشک اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے زیادتی کرنے والوں کو

وَاللَّهُ لا يُحِبُّ الظّٰلِمينَ {3:57} + 3:140 + 42:40
اور اللہ کو خوش نہیں آتے بے انصاف

6) إِنَّهُ لا يُحِبُّ المُسرِفينَ {6:141} + 7:31
اس کو خوش نہیں آتے بیجا خرچ کرنے والے

7) يَمحَقُ اللَّهُ الرِّبوٰا۟ وَيُربِى الصَّدَقٰتِ ۗ وَاللَّهُ لا يُحِبُّ كُلَّ كَفّارٍ أَثيمٍ {2:276}
مٹاتا ہے اللہ سود کو اور بڑھاتا ہے خیرات کو اور اللہ خوش نہیں کسی نا شکر گنہگار سے

اگر مگر...
مرضی تری ہر وقت جسے پیش_نظر ہے،
پھر اس کی زبان پر نہ اگر ہے نہ مگر ہے.
=====
ہمارا کام ان کی یاد اور ان کی اطاعت ہے،
نہ بد نامی کا خطرہ نہ پرواۓ ملامت؛
خوشی پر ان کی مرنا اور جینا ہے محبت،
نہ کچھ پرواۓ بدنامی نہ کچھ پرواۓ عالم؛
ہے روح_بندگی بس ان کی مرضی پر فدا ہونا،
یہی مقصود_ہستی ہے یہی منشاۓ عالم؛
ہماری خاک اس لمحہ میں ہے رشک_فلک اختر!
وہی لمحہ جو میرا ذاکر مولاۓ عالم ہے؛
جسے دیکھو اسی کے سر میں ہے سودا کسی شے کا،
مگر سوداۓ جاناں اکبر سوداۓ عالم ہے.
عشق_الہی:
=========================================
الله کے محبوب اور مبغوض کون؟

سورہ الفاتحه:٥-١=>
اِہۡدِ نَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ۙ صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ ۙ۬
ہم کو سیدھے رستے چلا۔ ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل و کرم کرتا رہا
یعنی
(وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسولَ فَأُولٰئِكَ مَعَ الَّذينَ أَنعَمَ اللَّهُ عَلَيهِم مِنَ النَّبِيّۦنَ وَالصِّدّيقينَ وَالشُّهَداءِ وَالصّٰلِحينَ ۚ وَحَسُنَ أُولٰئِكَ رَفيقًا {4:69}
اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر خدا نے بڑا فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے)

اور

غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا الضَّآلِّیۡنَ ٪
نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے۔ اٰمین۔
یعنی
اہل_کتاب یعنی یہود و نصاریٰ اور ان کے طریقے اختیار کرنے والے:
1. ... اور وہ الله کے غضب میں گرفتار ہو گئے۔ ...2:61 + 2:90 + 3:112 + 4:93 + 5:60 + 7:71 + 7:150-154 + 8:16 + 16:106 + 20:81 + 20:86 + 21:87 + 24:9 + 42:16 + 42:37 + 48:6 + 58:14 + 60:13
الحمدلله الذی بنعمته تتم الصالحات. 


No comments:

Post a Comment