Monday 10 September 2012

پہلی تکبیر (تحریمہ) کے سوا نماز میں رفع یدین نہ کرنے کے دلائل


علماء_امت کا فیصلہ ہے کہ جن اختلافی مسائل میں ایک سے زائد صورتیں "سنّت" سے ثابت ہیں، ان میں عمل خواہ ایک صورت پر ہو مگر تمام صورتوں کو شرعآ درست سمجھنا ضروری ہے. اگر کوئی فرد یا جماعت ان مسائل میں اپنے مسلک_مختار (اختیار شدہ راستہ) کا اتنا اصرار کرے، کہ دوسرے مسلک پر طنز و تعریض، دشنام طرازی اور دست درازی سے بھی باز نہ آۓ تو اس (فتنہ و فساد) کو ناجائز اور حرام قرار دیا گیا ہے. باہم ٹکراتی اختلافی سنّتوں کے حکم میں فرق اصول حدیث و فقہ میں صرف ناسخ و منسوخ، راجح و مرجوح یا اولیٰ اور غیر اولیٰ (افضل و غیرافضل) کا ہوتا ہے.



رفع (یعنی بلند کرنا) یدین (یعنی دونوں ہاتھ). 
یہ رفع یدین (یعنی دونوں ہاتھ بلند کرنا) ہر مسلمان نماز (کے شروع) میں کرتا ہے، لہذا اختلاف یہ نہیں کہ رفع یدین نہیں کیا جاتا ، بلکہ اختلاف تو صرف نماز "میں" رفع یدین کتنی بار اور کن کن موقعوں پر کیا جانا چاہیے، اسی بات کا ہے. مثَلاً: جو لوگ نماز کے اندر رفع یدین کرتے ہیں، وہ سجدوں میں جاتے اور اٹھتے ہوۓ کیوں نہیں کرتے، جب کہ اس پر صحیح احادیث بھی موجود ہیں؟ جیسے:

(1) سجدوں میں رفع یدین کی احادیث:
كَمَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ " يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي كُلِّ خَفْضٍ ، وَرَفْعٍ ، وَرُكُوعٍ ، وَسُجُودٍ وَقِيَامٍ ، وَقُعُودٍ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ ، وَيَزْعُمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ " .
[مشكل الآثار للطحاوي » بَابُ بَيَانِ مُشْكِلِ مَا رُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ... رقم الحديث: 5140] المحلى(ابن حزم ) : 4/93
المحدث: ابن القطان - المصدر: الوهم والإيهام - الصفحة أو الرقم: 5/611 - خلاصة حكم المحدث: صحيح
المحدث: الألباني - المصدر: أصل صفة الصلاة - الصفحة أو الرقم: 2/709 - خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ ، وَحِينَ يَرْكَعُ ، وَحِينَ يَسْجُدُ ".
[سنن ابن ماجه:850 - مسند أحمد بن حنبل:5995 - فوائد تمام الرازي: 1534 - جزء من حديث أبي عبد الله القطان :166 - شرح معاني الآثار للطحاوي:842]
المحدث: ابن كثير - المصدر: الأحكام الكبير - الصفحة أو الرقم: 3/312
خلاصة حكم المحدث: لا بأس بإسناده
المحدث: أحمد شاكر - المصدر: مسند أحمد - الصفحة أو الرقم: 9/22
خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح
المحدث: الألباني - المصدر: صحيح ابن ماجه - الصفحة أو الرقم: 707
خلاصة حكم المحدث: صحيح

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ " .
[مسند أبي يعلى الموصلي » بَقِيَّةُ مُسْنَدِ أَنَسٍ ... رقم الحديث: 3701 - مصنف ابن أبي شيبة : رقم الحديث2365 - الأحاديث المختارة: رقم الحديث1834 - المحلى بالآثار لابن حزم: رقم الحديث613 (3 : 9) - فوائد ابن أخي ميمي الدقاق (سنة الوفاة: 390) : رقم الحديث172 - الجزء الأول من الفوائد المنتقاة لابن أبي الفوارس (سنة الوفاة: 412) : رقم الحديث110 - عروس الأجزاء للثقفي (سنة الوفاة:562) : رقم الحديث61 - جزء من مشيخة تقى الدين الأشنهى (سنة الوفاة: 738): رقم الحديث9]
المحدث: الألباني - المصدر: أصل صفة الصلاة - الصفحة أو الرقم: 2/708
خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح جدا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ , عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، أَنَّهُ رَأَى نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي صَلَاتِهِ , إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ رُكُوعِهِ ، وَإِذَا سَجَدَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ سُجُودِهِ , حَتَّى يُحَاذِيَ بِهَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ " .
[مسند أحمد بن حنبل » رقم الحديث: 15292 - سنن النسائى الصغرى » كِتَاب التَّطْبِيقِ » بَاب رَفْعِ الْيَدَيْنِ لِلسُّجُودِ ... رقم الحديث: 1074 - المحلى بالآثار لابن حزم » كِتَابُ الصَّلاةِ » الأَعْمَالُ الْمُسْتَحَبَّةُ فِي الصَّلاةِ وَلَيْسَتْ ... رقم الحديث: 612]

المحدث: ابن القطان - المصدر: الوهم والإيهام - الصفحة أو الرقم: 5/611 - خلاصة حكم المحدث: صحيح
المحدث: ابن حجر العسقلاني - المصدر: فتح الباري لابن حجر - الصفحة أو الرقم: 2/261 - خلاصة حكم المحدث: أصح ما وقفت عليه في هذا الباب
المحدث: العظيم آبادي - المصدر: عون المعبود - الصفحة أو الرقم: 2/256 - خلاصة حكم المحدث: صحيح الإسناد [و] لا يستلزم من صحة إسناده صحته

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ , ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ , ثنا هُشَيْمٌ , عَنْ حُصَيْنٍ , وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالا : نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى , نا جَرِيرٌ , عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ , قَالَ : صَلَّيْنَا فِي مَسْجِدِ الْحَضْرَمِيِّينَ , فَحَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ , عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ ".
[سنن الدارقطني » كِتَابُ الصَّلاةِ » بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ ... رقم الحديث: 974]
الراوي: وائل بن حجر الحضرمي والد علقمة المحدث: الألباني - المصدر: أصل صفة الصلاة - الصفحة أو الرقم: 2/707
خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح على شرط مسلم

نا مُعَاذٌ , قَالَ : نا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللاحِقِيُّ , قَالَ : نا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ , عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَرِيرٍ , عَنْ مُطَرِّفٍ , قَالَ : صَلَّيْتُ أَنَا , وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ , فَكَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ , وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ , وَإِذَا سَجَدَ , فَقَالَ عِمْرَانُ : أَرَى لَقَدْ أَذْكَرَنِي صَاحِبُكُمْ صَلاةً كُنَّا نُصَلِّيهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ , صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , لَقَدْ أَذْكَرَنِي هَذَا صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ , صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
[الثالث عشر من الفوائد المنتقاة لأبي حفص البصري (سنة الوفاة:357) رقم الحديث: 104]




2) ہر اٹھتے اور جھکتے وقت (یعنی سجدوں میں بھی) رفع یدین:
حَدَّثَنَا يَحْيَى , ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , قَالَ : ثنا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي كُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ , وَيَقُولُ : " أَنَا أَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
[السادس من الفوائد المنتقاة لابن أبي الفوارس (سنة الوفاة:412) رقم الحديث: 87]


3) ہر تکبیر (الله اکبر کہتے یعنی سجدے میں جاتے اٹھتے) وقت رفع یدین:
حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رِيَاحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ كُلِّ تَكْبِيرَةٍ " .
[سنن ابن ماجه » رقم الحديث: 855 - حديث أبي بكر الأزدي: 50 - المعجم الكبير للطبراني:10781]
المحدث: الألباني - المصدر: صحيح ابن ماجه - الصفحة أو الرقم: 712
خلاصة حكم المحدث: صحيح

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا رِفْدَةُ بْنُ قُضَاعَةَ الْغَسَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عُمَيْرِ بْنِ حَبِيبٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ مَعَ كُلِّ تَكْبِيرَةٍ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ " .
[سنن ابن ماجه » رقم الحديث: 851 - المعجم الكبير للطبراني:13590 - أنساب الأشراف للبلاذري:2678 - معجم الصحابة لابن قانع:1150 - معرفة الصحابة لأبي نعيم:4810 - حلية الأولياء لأبي نعيم:4554 - تاريخ بغداد للخطيب البغدادي:439(3 : 49) + 3919(13 : 335) - تاريخ دمشق لابن عساكر : 16405 (18 : 154) + 38353 (37 : 373) + 43005 (41 : 248) + 56200 (52 : 350) - تهذيب الكمال للمزي : 869]
المحدث: الألباني - المصدر: صحيح ابن ماجه - الصفحة أو الرقم: 1/260
خلاصة حكم المحدث: صحيح

عن ابنِ عمرَ رضي الله عنهما أنه كان يرفعُ يدَيْه مع كلِّ تكبيرةٍ.
[شرح بلوغ المرام لابن عثيمين - الصفحة أو الرقم: 2/408 - خلاصة حكم المحدث: ثابت]

عَنْ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ مِنَ الصَّلَاةِ .
[مسند أحمد بن حنبل » رقم الحديث: 14042 - إتحاف المهرة » رقم الحديث: 2556]




بس، بعض روایات میں جو طریقہ ان الفاظِ حدیث کا ((سجدے کے درمیان ہاتھ نہ اٹھانے))کا صراحت سے مذکور ہے، یہ بعد میں رفع یدین نہ کرنے (یا جاری نہ رہنے) کو، واضح کرنے کی دلیل ہے. (ورنہ کیوں کہے جاتے؟) بس اسی طرح نبوی طریقہ نماز کے متعلق یہ طریقہ الفاظِ حدیث کا کہ (( نہیں رفع یدین کیا مگر ایک دفعہ ہی ... یعنی نماز کے شروع میں ہی)) واضح کرتا ہے نماز کی بقیہ رفع یدین کے انکار ونفی کو.

اور صحیح مسلم کی روایت کے مطابق ایک دفعہ بعض صحابہ کو رفع یدین کرتے دیکھتے اسے "شریر" گھوڑوں کی دموں (کی حرکت) کی طرح کی مثال دیتے یہ حکم فرمانا کہ (( سکون اختیار کرو نماز میں ))، واضح کرتا ہے نماز کے اندر کی (ساری) رفع یدین کی حرکات کا پہلا (منسوخ کردہ) طریقہ نبوی ہونا اور سکون کے منافی اور پسندیدہ طریقہ نہ رہنا.




یہ بات صحیح ہے کہ رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین ابتدائی دور میں کیا تھا، اس کی دلیل یہ ہے کہ احادیث کا جائزہ لینے سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ شروع شروع میں سات جگہوں پر رفع یدین کیا جاتا تھا
(۱) صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ۔(۲) رکوع میں جاتے اور اٹھتے وقت (۳) سجدے میں جاتے وقت (۴) دونوں سجدوں کے درمیان (۵) دوسری رکعت کے شروع میں (۶) تیسری رکعت کے شروع میں (۷) ہراونچ نیچ پر، مذکورہ سات جگہوں میں سے پانچ جگہوں میں قائلین رفع بھی تسلیم کرتے ہیں کہ رفع یدین منسوخ ہوگیا، نیز روایات کا جائزہ لینے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ پہلے نماز میں بہت سی چیزیں جائز تھیں جو بعد میں منسوخ کردی گئیں، پہلے نماز میں سلام کا جواب دینا بھی جائز تھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو نماز کے سکون کے منافی قرار دیا، دوسری طرف دوامِ رفع کی کوئی دلیل نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ ہرنماز میں رفعِ یدین کیا ہو، اور ترک رفع کے بہت سے دلائل ہیں اسی وجہ سے خلفائے راشدین اور دیگر اکابر صحابہ بھی ترکِ رفع کے قائل تھے۔ کما في إعلاء السنن اور امام مالک رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ تکبیر تحریمہ کے سوا نماز کی کسی تکبیر میں میں رفع یدین نہیں جانتا نہ کسی جھکنے کے موقع پر اور نہ کسی اٹھنے کے موقع پر (مدونہ کبری: ۱/۷۱) اور کوفہ جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں عساکر اسلام کی چھاوٴنی تھا، جس میں دیڑھ ہزار صحابہ رضی اللہ عنہم فروکش ہوئے اس میں ہمیشہ تمام فقہاء وعلماء ترکِ رفیع دین پر عمل پیرا رہے، تفصیل کے لیے دیکھیں ”اختلافِ امت اور صراطِ مستقیم“: ۳۲۰۔ اورجلسہٴ استراحت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری عمر میں بڑھاپے کی وجہ سے کیا تھا، یہ بات بھی صحیح ہے؛ اس لیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول بڑھاپے سے پہلے جلسہٴ استراحت نہ کرنا تھا، چنانچہ حضرت ابن مسعود، حضرت علی، حضرت ابوہریرہ اور دیگر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے پیروں کے بل کھڑے ہوتے تھے: عن أبي ہریرة وعن ابن مسعود: أنہ کان ینہض في الصلاة علی صدور قدمیہ ولم یجلس أخرجہ ابن أبي شیبہ وأخرج نحوہ عن علي وکذا عن ابن عمر وابن الزبیر، وفي فتح القدیر: فقد اتفق أکابر الصحابة الذین کانوا أقرب إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أشد اقتفاء لأثرہ من مالک بن الحویرث علی خلاف ما قال فوجب تقدیمہ فیحمل ما رواہ علی حالة الکبر․ ”فتح القدیر: ۱/۳۱۴-۳۱۵، زکریا“ مذکورہ بحث سے یہ بات واضح ہوگئی کہ رفع یدین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ابتدائی دور کا عمل تھا، پھر بعد میں منسوخ ہوگیا۔ اور جلسہٴ استراحت آخری دور کا عمل تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑھاپے کی وجہ سے کیا تھا۔



بغیر رفع یدین کی نمازِ نبوی:

عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رضي الله عنه قَالَ : صَلَّي مَعَ عَلِيٍّ رضي الله عنه بِالْبَصْرَةِ، فَقَالَ : ذَکَّرَنَا هَذَا الرَّجُلُ صَلَاَةً، کُنَّا نُصَلِّيهَا مَعَ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، فَذَکَرَ أَنَّهُ کَانَ يُکَبِّرُ کُلَّمَا رَفَعَ وَکُلَّمَا وَضَعَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : صفة الصلاة، باب : إتمام التکبير في الرکوع، 1 / 271، الرقم : 751، والبيهقي في السنن الکبري، 2 / 78، الرقم : 2326، والبزار في المسند، 9 / 26، الرقم : 3532.]
’’حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا : انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بصرہ میں نماز پڑھی تو انہوں نے ہمیں وہ نماز یاد کروا دی جو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ (یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ) جب بھی اٹھتے اور جھکتے تو تکبیر کہا کرتے تھے۔‘‘

عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّهُ کَانَ يُصَلِّي لَهُمْ، فَيُکَبِّرُ کُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَإِذَا انْصَرَفَ قَالَ : إِنِّي لَأَشْبَهُکُمْ صَلَاةً بِرَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
[أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : صفة الصلاة، باب : إتمام التکبير في الرکوع، 1 / 272، الرقم : 752، ومسلم في الصحيح، کتاب : الصلاة، باب : اثبات التکبير في کل خفض ورفع في الصلاة، 1 / 293، الرقم : 392، والنسائي في السنن، کتاب : التطبيق، باب : التکبير للنهوض، 2 / 235، الرقم : 1155، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 236، الرقم : 7219، ومالک في الموطأ، 1 / 76، الرقم : 166، والطحاوي في شرح معاني الآثار، 1 / 221.]
’’حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھایا کرتے تھے، وہ جب بھی جھکتے اور اٹھتے تو تکبیر کہتے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : تم میں سے میری نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔‘‘

عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اﷲِ رضي الله عنه قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رضي الله عنه، أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، فَکَانَ إِذَا سَجَدَ کَبَّرَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأسَهُ کَبَّرَ، وَإِذَا نَهَضَ مِنَ الرَّکْعَتَيْنِ کَبَّرَ، فَلَمَّا قَضَي الصَّلَاةَ، أَخَذَ بِيَدِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَقَالَ : قَدْ ذَکَّرَنِي هَذَا صَلَاةَ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم، أَوْ قَالَ : لَقَدْ صَلَّي بِنَا صَلَاةَ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
[أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : صفة الصلاة، باب : إتمام التکبير في السجود، 1 / 272، الرقم : 753، ومسلم في الصحيح، کتاب : الصلاة، باب : إثبات التکبير في کل خفض ورفع في الصلاة، 1 / 295، الرقم : 393، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 444.]

’’حضرت مطرف بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اور حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی جب انہوں نے سجدہ کیا تو تکبیر کہی جب سر اٹھایا تو تکبیر کہی اور جب دو رکعتوں سے اٹھے تو تکبیر کہی۔ جب نماز مکمل ہو گئی تو حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : انہوں نے مجھے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز یاد کرا دی ہے (یا فرمایا : ) انہوں نے مجھے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز جیسی نماز پڑھائی ہے۔‘‘

عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رضي الله عنه يَقُولُ : کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم إِذَا قَامَ إِلَي الصَّلَاةِ، يُکَبِّرُ حِينَ يَقُوْمُ، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَرْکَعُ، ثُمَّ يَقُوْلُ : (سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ). حِينَ يَرْفَعُ صُلْبَهُ مِنَ الرَّکْعَةِ. ثُمَّ يَقُوْلُ وَهُوَ قَائِمٌ : (رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ). قَالَ عَبْدُ اﷲِ : (وَلَکَ الْحَمْدُ). ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَهْوِي، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأسَهُ، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَسْجُدُ، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأسَهُ، ثُمَّ يَفْعَلُ ذَلِکَ فِي الصَّلَاةِ کُلِّهَا حَتَّي يَقْضِيَهَا، وَ يُکَبِّرُ حِينَ يَقُوْمُ مِنَ الثِّنْتَيْنِ بَعْدَ الْجُلُوْسِ.
مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
[أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : صفة الصلاة، باب : التکبير إذا قام من السجود، 1 / 272، الرقم : 756، ومسلم في الصحيح، کتاب : الصلاة، باب : إثبات التکبير في کل خفض ورفع في الصلاة، 1 / 293، الرقم : 392.]
’’حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو کھڑے ہوتے وقت تکبیر کہتے پھر رکوع کرتے وقت تکبیر کہتے پھر (سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ) کہتے جب کہ رکوع سے اپنی پشت مبارک کو سیدھا کرتے پھر سیدھے کھڑے ہوکر (رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ) کہتے۔ پھر جھکتے وقت تکبیر کہتے۔ پھر سر اٹھاتے وقت تکبیر کہتے۔ پھر سجدہ کرتے وقت تکبیر کہتے پھر سجدے سے سر اٹھاتے وقت تکبیر کہتے۔ پھر ساری نماز میں اسی طرح کرتے یہاں تک کہ پوری ہوجاتی اور جب دو رکعتوں کے آخر میں بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے۔‘‘

عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رضي الله عنه کَانَ يُکَبِّرُ فِي کُلِّ صًلَاةٍ مِنَ الْمَکْتُوبَةِ وَغَيْرِهَا، فِي رَمَضَانَ وَغَيْرِهِ، فَيُکَبِّرُ حِينَ يَقُوْمُ، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَرْکَعُ، ثُمَّ يَقُوْلُ : (سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ)، ثُمَّ يَقُوْلُ : (رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ)، قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ، ثُمَّ يَقُوْلُ : (اﷲُ أَکْبَرُ)، حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِيْنَ يَرْفَعُ رَأسَهُ مِنَ السُّجُوْدِ، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِيْنَ يَسْجُدُ، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِيْنَ يَرْفَعُ رأسَهُ مِنَ السُّجُوْدِ، ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَقُوْمُ مِنَ الْجُلُوْسِ فِي الاِثْنَتَيْنِ، وَيَفْعَلُ ذَلِکَ فِي کُلِّ رَکْعَةٍ، حَتَّي يَفْرُغَ مِنَ الصَّلَاةِ، ثُمَّ يَقُوْلُ حِينَ يَنْصَرِفُ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَقْرَبُکُمْ شَبَهًا بِصَلَاةِ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، إِنْ کَانَتْ هَذِهِ لَصَلَاتَهُ حَتَّي فَارَقَ الدُّنْيَا.
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَأَبُوْدَاوُدَ.
[أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : صفة الصلاة، باب : يهوي بالتکبير حين يسجد، 1 / 276، الرقم : 770، وأبوداود في السنن، کتاب : الصلاة، باب : تمام التکبير، 1 / 221، الرقم : 836.]
’’ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہر نماز میں تکبیر کہتے خواہ وہ فرض ہوتی یا دوسری، ماہِ رمضان میں ہوتی یا اس کے علاوہ جب کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے۔ پھر (سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ) کہتے۔ پھر سجدہ کرنے سے پہلے (رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ) کہتے۔ پھر جب سجدے کے لئے جھکتے تو (اَﷲُ اَکْبَرُ) کہتے۔ پھر جب سجدے سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، پھر جب (دوسرا) سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے، پھر جب سجدے سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، پھر جب دوسری رکعت کے قعدہ سے اٹھتے تو تکبیر کہتے، اور ہر رکعت میں ایسا ہی کرتے یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو جاتے۔ پھر فارغ ہونے پر فرماتے : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! تم سب میں سے میری نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے ساتھ زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تادمِ وِصال اسی طریقہ پر نماز ادا کی۔‘‘

عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّ مالِکَ ابْنَ الْحُوَيْرِثِ رضي الله عنه قَالَ لِأَصْحَابِهِ : أَلَا أنَبِّئُکُمْ صَلَاةَ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم؟ قَالَ : وَذَاکَ فِي غَيْرِ حِينِ صَلَاةٍ، فَقَامَ، ثُمَّ رَکَعَ فَکَبَّرَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأسَهُ، فَقَامَ هُنَيَةً، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأسَهُ هُنَيَةً، فَصَلَّي صَلَاةَ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ شَيْخِنَا هَذَا. قَالَ أَيُّوْبُ : کَانَ يَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ أَرَهُمْ يَفْعَلُونَهُ، کَانَ يَقْعُدُ فِي الثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ. قَالَ : فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ، فَقَالَ : لَوْ رَجَعْتُمْ إِلَي أَهْلِيکُمْ، صَلُّوْا صَلَاةَ کَذَا فِي حِينٍ کَذَا، صَلُّوْا صَلَاةَ کَذَا فِي حِينٍ کَذَا، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَلْيُؤَذِّنْ أَحَدُکُمْ، وَلْيَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
[أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : صفة الصلاة، باب : المکث بين السجدتين إتمام التکبير في الرکوع، 1 / 282، الرقم : 785.]
’’حضرت ابوقلابہ سے روایت ہے کہ حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا : کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز نہ بتاؤں؟ اور یہ نماز کے معینہ اوقات کے علاوہ کی بات ہے۔ سو انہوں نے قیام کیا، پھر رکوع کیا تو تکبیر کہی پھر سر اٹھایا تو تھوڑی دیر کھڑے رہے۔ پھر سجدہ کیا، پھر تھوڑی دیر سر اٹھائے رکھا پھر سجدہ کیا۔ پھر تھوڑی دیر سر اٹھائے رکھا۔ انہوں نے ہمارے ان بزرگ حضرت عمرو بن سلمہ کی طرح نماز پڑھی۔ ایوب کا بیان ہے وہ ایک کام ایسا کرتے جو میں نے کسی کو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ وہ دوسری اور چوتھی رکعت میں بیٹھا کرتے تھے۔ فرمایا : ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ٹھہرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب تم اپنے گھر والوں کے پاس واپس جاؤ تو فلاں نماز فلاں وقت میں پڑھنا۔ جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم میں سے ایک اذان کہے اور جو بڑا ہو وہ تمہاری امامت کرے۔‘‘




رفع یدین کی واضح ممانعتِ رسول:

حدیث # 1
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " مَا لِي أَرَاكُمْ رَافِعِي أَيْدِيكُمْ ، كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ ، اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ "...
[صحيح مسلم » كِتَاب الصَّلَاةِ » بَاب الأَمْرِ بِالسُّكُونِ فِي الصَّلَاةِ وَالنَّهْيِ ... رقم الحديث: 656]
حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں رافعی ایدیکم (یعنی تم کو ہاتھ اٹھاتے ہوئے) دیکھتا ہوں جیسا کہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہیں، سکون اختیار کرو نماز میں ...
[صحيح مسلم  » كِتَاب الصَّلَاةِ  » بَاب الأَمْرِ بِالسُّكُونِ فِي الصَّلَاةِ وَالنَّهْيِ ...رقم الحديث: 656(432)
تنبیہ : یہاں عام گھوڑے کی بجاۓ سرکش (شرارتی) گھوڑے کی مثال دی گئی ہے، جس کی دم اوپر نیچے ہوتی ہے.

تخريج الحديث
أخرجه الطيالسى (ص 106، رقم 823) ، وأحمد (20876+20958+20964+21027) ، ومسلم (1/322، رقم 430) ، وأبو داود (1/262، رقم 1000) ، والنسائى (3/4، رقم 1184) ، وابن حبان (1878+1879) . وأخرجه أيضًا: مصنف عبد الرزاق (2/251، رقم: 3252) ، ابن أبى شيبة (2/231، رقم 8447) ، وأبو عوانة (1/419، رقم 1552) ، والطبرانى (1822+1824+1825+1826+1827+1828) ، والبيهقى (3520+3521) ، والبزار (10/202، رقم:4291) ، وأبي يعلى (7472+7480) ، شرح مشكل الآثار(5926)، شرح معاني الآثار(2632)۔


امام بخاریؒ (جزء رفع الیدین) میں فرماتے ہیں یہ انکار اس رفع یدین پر ہے جو التحیات میں سلام کے وقت ہوتی تھی اس کی وضاحت اس حدیث سے ہورہی ہے:
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز ادا کرتے تھے ہم السَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ اور السَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ کہتے اور اپنے ہاتھوں سے دونوں طرف اشارہ کرتے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارہ کرتے ہو جیسا کہ سرکش گھوڑے کی دم تم میں سے ہر ایک کے لئے کافی ہے کہ وہ اپنی ران پر ہاتھ رکھے پھر اپنے بھائی پر اپنے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام کرے۔
[صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 965، نماز کا بیان]


دوسری حدیث میں خاص "جماعت" کی نماز میں "سلام" کے خاص وقت میں "اشارہ" کے خاص عمل کے کرنے سے منع فرمایا گیا ہے، جب کہ پہلی حدیث میں حکم عام سے ہر نماز کے اندر، حکم عام سے ہر رفع یدین سے روکنے کے لیے سکون کا حکم عام یعنی ہر ایک مرد وعورت کے لیے دیا گیا ہے.

فقہ الحدیث :
لہذا، اس حدیث کا موقع ومحل اور اس سے پہلی حدیث کا موقع ومحل میں فرق ہونے کے سبب اس حدیث کو اس پہلی حدیث سے جوڑتے یہ کہنا درست نہیں کہ یہ سکون اختیار کرنے کا حکم پوری نماز کے رفع یدین پر نہیں سلام کے وقت کرنے کے متعلق ہے، کیونکہ:
1. پہلی حدیث میں اکیلے (نفل) نماز پڑھتے رفع یدیں کرتے دیکھا گیا تھا، لیکن یہاں دوسری حدیث میں خاص "جماعت" کی نماز کا موقعہ ہے.
2. پہلی حدیث میں سلام کے وقت کا اشارہ ہی نہیں جبکہ دوسری حدیث میں سلام کے وقت "اشارہ" کرنے کی ممانعت ہے.
3. پہلی حدیث میں حکم عام ہے "نماز میں سکون" کا یعنی نماز کے اندر سکون کا حکم ہے، جبکہ اس دوسری حدیث میں حکم_عام نہیں بلکہ خاص سلام کے وقت اور موقعہ پر کی جانے والے عمل کی ممانعت کا حکم ہے.
4.پہلی حدیث میں سکون اختیار کرنے کا حکم دے رہے ہیں اور دوسری حدیث میں یہ ارشاد فرمارہے ہیں کہ تم اپنے ہاتھوں کو اپنی ران پر رکھ کر دائیں بائیں اپنے بھائی ہر سلام کرو۔

لہذا، یہ دو الگ الگ حدیثیں ہیں، ان کہ خلط ملط کرکے ایک کہنا بہت غلط ہے۔




































=====================================
حدیث # 2
قال الْبُخَارِي ، أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ قال : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قال : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ : " أَلَا أُصَلِّي بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَلَمْ يَرْفَعْ يَدَيْهِ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً " .
[سنن النسائى الصغرى » كِتَاب التَّطْبِيقِ » الرُّخْصَةُ فِي تَرْكِ ذَلِكَ ... رقم الحديث: 1047]
ترجمہ : 
حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کیا میں تم لوگوں کورسول اﷲﷺ کی نماز پڑھ کہ نہ دکھاؤں پھر انہوں نے نماز پڑھی ،  پس  نہیں اٹھاۓ اپنے ہاتھ صرف (شروع نماز میں) ایک مرتبہ۔

علقمہ سے روایت ہے کہ  حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ  ﷺ  کی نماز نہ پڑھاؤں؟ علقمہ کہتے ہیں: پھر ابن مسعود ؓ نے نماز پڑھائی، تو رفع یدین صرف ایک بار   (نماز شروع کرتے وقت) کیا۔
[ابوداؤد:749، باب: رکوع کے وقت رفع یدین نہ کرنے کا بیان]


تخريج الحديث
وأخرجه مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي (18) ، ابن أبي شيبة (2441)، وأبو داود (748) ، والترمذي (257) حديث حسن ، والنسائي (2/195، رقم:1058) ، وأبو يعلى (5040+5302) ، وأبي يعلى (5302) والطحاوي في "شرح معاني الآثار" 1/224(1357)، والبيهقي في "السنن" 2/112(2531)، وفی معرفة السنن والآثار(3280)، من طريق وكيع -شيخ أحمد-، بهذا الإسناد.

======================
تنبیہ! اصول فقہ و حدیث کا ضابطہ ہے کہ جس حدیث سے کوئی فقیہ و مجتہد ومحدث استدلال کرے وہ اس کے نزدىک صحیح ہے
[تدریب الراوی ج 1ص 48، تلخىص الحبیر ج2ص143، قواعد فی علوم الحدیث 57]

1۔ حضرت ابر اہیم النخعیؒ 96ھ
[مسند ابی حنیفہ بروایت حسن ص 13، مسند ابی حنیفہ بروایت ابی یوسف ص21،موطا امام محمد ص93، کتاب الحجہ لامام محمد ج1ص96،مسند ابن الجعد ص292، سنن الطحاوی ج1ص162,163، مشکل الآثار للطحاوی ج2ص11، جامع المسدنید ج1ص352، معجم الکبیر للطبرانی ج 22ص22، سنن دار قطنی ج1ص394، سنن الکبری للبیہقی ج2ص81]

2۔ امام اعظم ابو حنیفہ التابعی ؒ 150ھ
[مسند ابی حنیفہ بروایت حسن ص13، مسند ابی حنیفہ بروایت ابی یوسف ص 21، موطا امام محمد ص93، کتاب الحجہ ج 1ص96، سنن الطحاوی ج1ص162، جامع المسانید ج1ص353، الاوسط لا بن المنذر ج3ص148، التجريد للقدروی ج5ص272، حلیة العماءللشاشی ج1ص189، المحلی ابن حزم ج4ص119 ۔ج1ص301، التمیہد ج9ص213، الاتذکار لا بن البر ج4ص 99، مناقب المکی ج1ص130، مغنی لابن قدامہ ج2ص172، دلائل الاحکام ج1ص263، شرح سنن ابن ماجہ المغلطائی ج5ص1466,1467، عمدة القاری ج5ص272]

3۔ امام سفیان ثوری ؒ161ھ
[جزء رفع الیدین ص46، ترمذی ج 1ص59، الاوسط لابن منذر ج3ص148، حلیة العماء للشاشی ج1ص189، التجرید للقدوری ج1ص272، شرح البخاری لابن بطال ج 2ص423، التمہید ج 9ص213،الاستذکار ج4ص99، شرح السنة للبغوی ج2 ص24،مغنی لابن قدامہ ج2ص172، دلائل الاحکام لابن شداد ج1ص263، شر ح سنن ابن ماجہ للمغلطائی ج5ص1466، عمدة القاری ج5ص272]
4۔ امام ابن القاسم المصریؒ 191ھ
[المدونة الکبری لامام مالک ج1ص71]
5۔ امام وکیع بن الجراح الکوفی ؒ 197ھ
[جزءرفع الیدىن للبخاری ص46، عمدة القاری ج5ص272]
6۔ امام اسحاق بن ابی اسرائیل المروزی ؒ 246ھ [سنن دار قطنی ج1 ص399,400 سند صحیح]
7۔ امام محمد بن اسماعیل البخاری256ھ
[جزء رفع الیدین للبخاری ص25، للزئی ص 112] 
8۔ امام ابو داؤد السجستانی275ھ
[تاریخ بغداد الخطیب ج 9ص59، تذکرة الحفاظ ج2ص127، النکت لابن حجرص141]
9۔ امام ابو عیسی ترمذی ؒ 279ھ
[ترمذی ج1ص59، شرح الھدایہ للعینی ج2ص294]


المحدث: الترمذي المصدر: سنن الترمذي - الصفحة أو الرقم:257، خلاصة حكم المحدث: حسن
10۔ امام احمد بن شعیب نسائی 303ھ
[النکت لابن حجر ص165، زہر الربی للسیوطی ص3]
11۔ امام ابو علی الطوسی 312ھ
[مختصر الاحکام مستخرج الطوسی علی جامع الترمذی ج 2ص103، شرح ابن ماجہ للحافظ للمغلطائی ج 5ص1467]
12۔ امام ابو جعفر الطحاوی ؒ 321 ھ
[الطحاوی ج1ص162، الرد علی الکرانی بحوالہ جوہر النقی ص77,78]
13۔ امام ابو محمد الحارثی البخاری ؒ 340ھ
[جامع المسانید ج 1ص353 مکة المکرمة]
14۔ امام ابو علی النسابوری ؒ349ھ
[النکت لابن حجر ؒ ص165، زہر الربی علی النسائی للسیوطی ص3]
15۔ امام ابو علی ابن السکن المصری ؒ353ھ
[النکت لا بن حجر 164 زہر الربی للسیوطی ص3]
16۔ امام محمد بن معاویہ االاحمر ؒ 358ھ
[النکت لابن حجر ص164، زہر الربی للسیوطی 3]
17۔ امام ابو بکر ابن السنی ؒ 364ھ
[الارشاد لامام الخلىلی ص زہر الربی للسیوطی ص 3]
18۔ امام ابن عدی ؒ365ھ
[النکت لا بن حجر ص164 زہر الربی ص3]
19۔ امام ابو الحسن الدار قطنی ؒ 385ھ
[کتاب العلل ج 5ص172، النکت ص164 زہر الربی ص3]
20۔ امام ابن مندة 390ھ
[النکت لا بن حجر 164، زہر الربی للسیوطی ص3]
21۔ امام ابو عبد اﷲ الحاکم ؒ 405ھ
[النکت لابن حجر ص164 زہر الربی للسیوطی ص3]
22۔ امام عبد الغنی بن سعید ؒ 409ھ
[النکت لابن حجر ص164 زہر الربی للسیوطی ص3]
23۔ امام ابو الحسین القدوری ؒ 428ھ
[التجرید للقدوری ؒ ج2ص518]
24۔ امام ابو یعلی الخلیلی ؒ446ھ
[الارشاد للخلیلی ص النکت ص164 زہر الربی للسیوطی ص3]
25۔ امام ابو محمد ابن حزم 456ھ
[المحلی لا بن حزم ج 4ص121 مصر]
26۔ امام ابوبکر الخطیب للبغدادی ؒ 463ھ
[النکت الابن حجر ص163 زہر الربی للسیوطی ص3]
27۔امام ابوبکر السرخسی ؒ 490ھ
[المبسوط للسرخسی ج 1ص14]
28۔ امام موفق المکی ؒ568 ھ
[مناقب موفق المکی ج1ص130,131]
29۔ امام ابو طاہر السلفی ؒ 576ھ
[النکت الابن حجر ص163 زہر الربی للسیوطی ص3]
30۔ امام ابوبکر کاسانی ؒ587ھ
[بدائع الصنائع للکاسانی ؒ ج1ص40]
31۔ امام ابن القطان الفاسیؒ 628ھ
[بیان الوھم والا ےھام لابن القطان الفاسی ج3ص367]
32۔ امام محمد الخوارزمی 655ھ
[جامع المسانید]
33۔ امام ابو محمد علی بن زکریا المنجی ؒ686ھ
[اللباب فیا الجمع بین السنة والکتاب ج1 ص256]
34۔ امام ابن الترکمانی ؒ745ھ
[الجوہر النقی علی البیہقی لا بن الترکمانی ج2ص77,78]
35۔ امام حافظ مغلطائی 762ھ
[شرح ابن ماجہ الحفاظ المغلطائی ج 5 ص1467]
36۔ امام حافظ زیلعی ؒ 672ھ
[نصب الرایہ للزیلعی ج1ص396وفی نسخة ج1ص474]


المحدث: الزيلعي المصدر: نصب الراية - الصفحة أو الرقم: 1/394، خلاصة حكم المحدث: صحيح

37۔ امام حافظ عبد القادر القرشی ؒ 775ھ
[الحاوی علی الطحاوی ج 1ص530]
38۔ امام فقیہ محمد البابرقی 786ھ
[العنایہ شرح الھدایہ ج1ص269]
39۔ امام فقیہ محمد الکردری 826 ھ
[مناقب کردری ج1ص174]
40۔ محدث احمد بن ابی بکر البوصیری ؒ 840ھ
[اتحاف الخیرة المھرہ للبوصیری ج10ص355,356]
41۔ محدث محمود العینی ؒ 855ھ
[شرح سنن ابی داؤد للحافظ العینی ؒ ج 3ص341,342 ، شرح الھدایہ عینی ج2 ص294]
42۔ امام ابن الھمام ؒ 861ھ
[فتح القدیر شرح الھدایہ لابن الھمام ج1ص269,270]
43۔ ملا علی قاری ؒ1014ھ
[مرقات ج2ص269، شرح الفقایہ ج1ص257,58، شرح مسند ابی حنیفہ للعلی قاری ص38]
44۔ امام محمد ھاشم السندھی ؒ1154ھ
[کشف الدین مترجم لمصمدہاشم السندھی ص15,16]
45۔ امام حافظ محدث محمد الزبیدی ؒ 1205ھ
[عقود الجواھر المنفىہ للزبیدی]
46۔ امام محمد بن علی النیموی ؒ 1344ھ 
[آثار السنن مع التعلیق للنمیوی ؒ ص132]
47۔ حافظ خليل احمد السہارنفوری 1346ھ 
[بذل المجھود ج2ص21]
48۔ مولانا انور شاہ کاشمیری ؒ1350ھ
[نیل الفرقدین لکشمیری ص56,57,58,64,66,61]
49۔ علامہ ظفر احمد عثمانی ؒ [اعلاءالسنن للعثمانی ؒ ج 3ص45,46]
50۔ شیخ الحدیث زکریا المدنی ؒ 
[اوجز المسالک علی موطا مالک]
51۔ علامہ محمد زہیر الشاویش ؒ 
[تعلیق علی شرح السنة للبغوی ج3ص24 بیروت]
52۔ علامہ احمد محمد الشاکر المصری غیر مقلد
[الشرح علی الترمذی لاحمد شاکر المصری ج2ص41 دارالعمران بیروت]


المحدث: أحمد شاكر المصدر: مسند أحمد - الصفحة أو الرقم: 5/251، خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح
المحدث: أحمد شاكر المصدر: شرح سنن الترمذي - الصفحة أو الرقم: 2/40، خلاصة حكم المحدث: صحيح
53۔ علامہ شعیب الارناؤط
[تعلیق علی شرح السنہ للبغوی ج3ص24 بیروت]
54۔ الشیخ حسین سلیم اسد
[تعلیق علی مسند ابی یعلی شیخ حسین سلیم اسد ج8ص454۔ ج9ص209 دمشق بیروت]
55۔ ناصر الدین البانی غیر مقلد
[مشکوة بتحقیق الالبانی ج1ص254بیروت]
المحدث: الألباني المصدر: أصل صفة الصلاة - الصفحة أو الرقم: 2/610، خلاصة حكم المحدث: صحيح
المحدث: الألباني المصدر: صحيح الترمذي - الصفحة أو الرقم: 257، خلاصة حكم المحدث: صحيح
المحدث: الألباني المصدر: صحيح النسائي - الصفحة أو الرقم: 1057، خلاصة حكم المحدث: صحيح
المحدث: الألباني المصدر: صحيح أبي داود - الصفحة أو الرقم:748، خلاصة حكم المحدث: صحيح


سجدوں میں جاتے وقت رفع یدین کرنا:
غیر مقلدین سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ غیر مقلدین سجدوں کی رفع یدین کیوں نہیں کرتے ؟جبکہ سجدوں میں جاتے وقت کا رفع یدین 10 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے صحیح سند کے ساتھ مروی ہے۔

غیر مقلدین کے مانے ہوئے اور مستند شدہ محقق اور محدث علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ

ْْ''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی سجدہ میں جاتے وقت بھی رفع یدین کرتے تھے۔

یہ رفع یدین 10 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہے اور ابن عمر، ابن عباس رضی اللہ عنہم اور حسن بصری، طاؤس، ابن عمر رضی اللہ عنہ کے غلام نافع، سالم بن نافع، قاسم بن محمد، عبداللہ بن دینار، اور عطاء اس کو جائز سمجھتے ہیں۔ عبدالرحمٰن بن مھدی نے اس کو سنت کہا ہے اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اس پہ عمل کیا ہے، امام مالک رح اور امام شافعی رح کا بھی ایک قول یہی ہے۔''

( نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، علامہ ناصر الدین البانی، صفحہ 131)







جب سجدوں کا رفع یدین حضرت عبداللہ ابن عمرؓ اور ان کے ساتھ ساتھ دس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سےصحیح سند کے ساتھ غیر مقلدین کے تصدیق شدہ محقق کی تصریح کے ساتھ ثابت ہے تو غیر مقلد ان صحیح احادیث پہ عمل کیوں نہیں کرتے؟ یہ وہی عبداللہ ابن عمرؓ ہیں جن سے غیر مقلدین اپنی رفع یدین کی حدیث روایت کرتے ہیں۔


سجدوں سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کرنا:
علامہ ناصر الدین البانیؒ سجدوں سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کو صحیح کہتے ہیں:

ّ''امام احمدؒ اس مقام پر رفع یدین کے قائل ہیں بلکہ وہ ہر تکبیر کے وقت رفع یدین کے قائل ہیں، چنانچہ علامہ ابن قیمؒ فرماتے ہیں کہ ابن الاثیرؒ، امام احمدؒ سے نقل کرتے ہیں کہ ان سے رفع یدین کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب بھی نمازی اوپر یا نیچے ہو دونوں صورتوں میں رفع یدین ہے نیز اثرمؒ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام احمدؒ کو دیکھا وہ نماز میں اٹھتے بیٹھتے وقت رفع یدین کرتے تھے۔

یہ رفع یدین انسؓ، ابن عمرؓ، نافعؒ، طاؤسؒ، حسن بصریؒ، ابن سیرینؒ اور ایوب سختیانیؒ سے صحیح سند کے ساتھ مروی ہے''۔

( نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، علامہ ناصر الدین البانی، صفحہ 142)





یہاں علامہ البانیؒ نے حضرت عبداللہ ابن عمرؓ سے سجدوں سے سر اٹھاتے وقت کا رفع یدین صحیح سند سے ثابت کیا۔
غیر مقلدین سجدوں میں جاتے وقت اور سر اٹھاتے وقت رفع یدین کیوں نہیں کرتے؟

***********************


حدیث : حَدَّثَنَا هَنَّادٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : " أَلَا أُصَلِّي بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَصَلَّى فَلَمْ يَرْفَعْ يَدَيْهِ إِلَّا فِي أَوَّلِ مَرَّةٍ " . قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ

[جامع الترمذي » كِتَاب الصَّلَاةِ » أَبْوَابُ الْأَذَانِ » بَاب مَا جَاءَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ ...,رقم الحديث: 238]


ترجمہ :

حضرت علقمہؒ فرماتے ہیں کہ حضر ت عبد الله بن مسعودؓ نے فرمایا: کیا میں تمہیں حضور  جیسی نماز پڑھ کر نہ دکھاؤں؟ چنانچہ آپ نے نماز پڑھی اور پہلی مرتبہ (تکبیر تحریمہ کے وقت) رفع یدین کرنے کے علاوہ کسی اور جگہ رفع یدین نہیں کیا.

 امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے، 
غیرمقلدوں کے امام ابن حزم ظاہری نے اسے صحیح قرار دیا ہے؛ حافظ زیلعی نے نصب الرایہ(1/39) میں حافظ ابن دقیق العید سے نقل کیا ہے کہ ابن ا لقطان نے کتاب" الوہم والایہام"  میں اسے صحیح قرار دیا ہے،  علامہ عینی نے نخب الافکار میں اس کو صحیح کہا ہے، اور علامہ احمد شاکر نے بھی مسند احمد کی تعلیق(2/40) میں اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے اور دیگر اور بہت سے حضرات نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے، اور البانی نے(صحيح الترمذي - الصفحة أو الرقم: 257)اور   تخریج مشکاة میں کہا ہے: والحق أنہ حدیث صحیح وإسنادہ صحیح علی شرط مسلم، ولم نجد لمن أعلّہ حجة یصلح التعلق بہا ورد الحدیث من أجلہا (۱/۲۵۴، مطبوعہ المکتب الاسلامی بیروت ودمشق)

سند پر اعتراض کا جواب:
١) اس حدیث کے راوی سفیان الثوری جیسے ثقه تابعی امام پر بعض لوگ مدلس ہونے کی بےوزن جرح کرتے اس حدیث کا انکار کرتے ہیں، تو انھیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ صحاح ستہ میں اور صحیح بخاری و مسلم میں ان کی روایات کا ہونا ان کے ثقہ (قابل_اعتماد) ہونا ثابت کرتا ہے ، ورنہ صحاح-ستہ احادیث کے امام ان کی روایت کو اپنی کتاب میں نہ لاتے. اس کی احادیث کے صحیح ہونے پر تو اہل_حدیث کا اجماع ہے: ابو الولید سلیمان بن خلف الباجی ( متوفی ۴۷۴ھ) نے لکھا ہے؛ ’’ والذی أجمع علیہ أھل الحدیث من حدیث أبی إسحاق السبیعی ما رواہ شعبة وسفیان الثوری [عنہ] فإذا اختلفا فالقول قول الثوری ‘‘( التعدیل والتجر یح ۱؍۳۰۷)
ترجمہ : اور اس پر اہل حدیث کا اجماع ہے کہ ابو اسحاق السبیعی کی حدیثوں میں سے جو شعبہ اور سفیان ثوری نے بیان کی ہیں ( وہ صحیح ہیں) پھر اگر ان دونوں میں اختلاف ہو تو سفیان ثوری کی روایت راجح ہے۔

٢) ایک دو محدثین کے اقوال سے جو لوگ صحاح-ستہ کی اس حدیث (ترمذی کی حسن روایت) میں موجود راوی "عاصم بن کلیب" پر کلام کرتے ہیں ، انھیں جان لینا چاہیے کہ یہ راوی صحیح مسلم کا ثقه (قابل اعتماد) راوی ہے، اکثر محدثین نے انھیں "ثقه"  مانا ہے ،  اگر ان کی روایت مردود ہے تو صحیح مسلم کے علاوہ اس کی جہاں جو جو روایت آتی ہے کیا اس کا بھی رد کروگے؟؟؟
اور یہ روی اس روایت میں منفرد بھی نہیں، حدیث_ابن_مسعود کو "عاصم بن کلب" کے علاوہ دوسرے راویوں سے اس حدیث کا مروی ہونا (یعنی اس کے شواہد دوسرے ترق سے بھی) ثابت ہے، لہذا اس راوی کے منفرد ہونے کے سبب اس روایت کے رد کرناصحیح نہیں.













































حدیث نمبر3: 

 عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ لافْتِتَاحِ الصَّلاةِ ، رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَ إِبْهَامَاهُ قَرِيبًا مِنْ شَحْمَتَيْ أُذُنَيْهِ ، ثُمَّ لا يَعُودُ

(شرح معانی الآثار للطحاوی ج1 ص154، سنن ابی داود ج1 ص109 ، مصنف عبد الرزاق ج2 ص70 ، مسند ابی یعلٰی ج 3 ص249،248، سنن دار قطنی ج1 ص294،293، مسنداحمد ج4ص303، المدونة الکبری ج1ص69، مصنف ابن ابی شیبة ج1 ص236 )

ترجمہ :
حضرت براء بن عازبؓ سے مروی ہے کہ نبی 
 جب نماز شروع کر نے کے لئے تکبیر کہتے تو رفع یدین کرتے یہاں تک کہ آپ کے انگوٹھے کانوں کی لو کے قریب ہوجاتے۔ پھر (رفع یدین) نہیں کرتے تھے۔




تخريج الحديث
وأخرجه أبو داود (749) ، والطحاوي في شرح معاني الآثار(1347)، والبغوی فی شرح السنة (3/24) ، وأخرجه أبو يعلى (1690) من طريق شريك، بهذا الإسناد.
وأخرجه الدارقطني (1129) من طريق إسماعيل بن زكريا، عن يزيد بن أبي زياد, به.
وأخرجه ابن أبي شيبة 1/ 233، وأحمد (18487)، ويعقوب بن سفيان في "المعرفة والتاريخ" 3/ 80، وأبو يعلى (1658) و (1691) من طريق هشيم بن بشير،
وأحمد (18674) و (18682)، والبيهقي 2/ 26 من طريق أسباط بن محمد، وأحمد (18692)، ويعقوب بن سفيان 3/ 80، والدارقطني (1127) من طريق شعبة، وأحمد (18702)، وعبد الرزاق (2530)، والبخاري في "رفع اليدين" (35)، ويعقوب بن سفيان 3/ 79 - 80، والدارقطني (1126) من طريق سفيان الثوري، وأحمد في "العلل" (715) من طريق الجراح بن مليح الرؤاسي، ويعقوب بن سفيان 3/ 80، والدارقطنى (1131) من طريق خالد بن عبد الله، وأبو يعلى (1692) من طريق ابن إدريس، والدارقطني (1132) من طريق علي بن عاصم، عن محمد بن أبي ليلى، والخطيب في "تاريخ بغداد" 5/ 41 من طريق حمزة بن حبيب الزيات، و 7/ 254 من طريق جرير بن عبد الحميد، العشرة عن يزيد بن أبي زياد، به. ولم يذكروا فيه: "ثم لا يعود"، وقال الدارقطني: قال علي بن عاصم: فلما قدمت الكوفة قيل لي: إن يزيد حي، فأتيته فحدثني بهذا الحديث ... فقلت له: أخبرني ابن أبي ليلى أنك قلت: ثم لم يعد، قال: لا أحفظ هذا، فعاودته فقال: ما أحفظه.
وانظر رواية سفيان بن عيينة عن يزيد الآتية بعده، وانظر (752).







====================
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ الْبَرَاءِ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ إِلَى قَرِيبٍ مِنْ أُذُنَيْهِ ثُمَّ لَا يَعُودُ ".

[سنن أبي داود » كِتَاب الصَّلَاةِ » أَبْوَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ ... رقم الحديث: 639]


خلاصة حكم المحدث:
سكت عنه [وقد قال في رسالته لأهل مكة كل ما سكت عنه فهو صالح]

حضرت براء بن عازبؓ سے مروی ہے کہ نبی  جب نماز شروع فرماتے (یعنی تکبیر تحریمہ کہتے) تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اپنے کانوں کے قریب تک۔ پھر اسے (رفع یدین کو) دوبارہ نہ کرتے.
(سنن ابی داود ج1 ص336)

امام ابو داود نے کہا : جس حدیث پر کہ میں اپنی کتاب میں سکوت (خاموشی اختیار) کروں (یعنی حدیث کے ضعیف ہونے کا حکم نہ لگاؤں) تو وہ احتجاج (حجت و دلیل ہونے) کی صلاحیت رکھتی ہے.
[فتاویٰ علماۓ حدیث : ٧/٧٢]



=========================

حدیث # 4 

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ ، وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ ، فَلا يَرْفَعُ وَلَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ " .

ترجمہ:
(امام حمیدیؒ روایت فرماتے ہیں کہ) ہم سے حدیث بیان کی سفیانؒ نے ، ان سے زہریؒ نے ، ان سے سالم بن عبد اللہ (ابن عمرؓ) نے ، ان سے ان کے والد (عبدللہ ابن عمرؓ سے) راویت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ جب نماز شروع کرتے تو دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے اور جب رکوع کا ارادہ کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین نہیں کرتے تھے اور نہ دونوں سجدوں کے درمیان۔ (مسند الحمیدی:۲/۲۷۷۔ حدیث:۶۱۴)
تخريج الحديث
 م طرف الحديثالصحابياسم الكتابأفقالعزوالمصنفسنة الوفاة
1إذا افتتح الصلاة رفع يديه حتى يحاذي منكبيه وإذا أراد أن يركع وبعدما يرفع من الركوع فلا يرفع بين السجدتينعبد الله بن عمرالثالث من الخلعيات10---علي بن الحسن الخلعي492





نماز میں رفع یدین نہ کرنے کی دلیلِ حدیث مسند حمیدی پر بودے اعتراض کا  کامل جواب


=================================


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ ، وَسَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، وَشُعَيْبُ بْنُ عَمْرٍو فِي آخَرِينَ ، قَالُوا : ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا " ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ ، لا يَرْفَعُهُمَا ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : وَلا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ ، وَالْمَعْنَى وَاحِدٌ.

[مستخرج أبي عوانة » كِتَابُ الصَّلَاةِ » بَيَانُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ ...  رقم الحديث: 1572]


ترجمہ :

حضرت امام زہریؒ حضرت سالمؒ سے اور وہ اپنے والد حضرت عبد الله بن عمرؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا میں نے رسول اﷲ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے مونڈھوں تک۔ اور جب آپ ارارہ فرماتے کہ رکوع کریں اور رکوع سے سر اٹھالےنے کے بعد آپ رفع یدین نہ کرتے۔ اور بعض (راویوں) نے کہا ہے کہ آپ دونوں سجدوں کے درمیان بھی رفع یدین نہ کرتے۔ مطلب سب راویوں کی روایت کا ایک ہی ہیں۔

[صحیح  ابی عوانہ ج2 ص90؛ ١/٥١٥ ، حدیث # 626]




اعتراض:
امام سفیان بن عیینہؒ کی یہی روایت صحیح مسلم میں رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد والے رفع یدین کے اثبات کےساتھ موجود ہے، جبکہ مسند ابی عوانہ والے مطبوعہ نسخہ میں "واو" رہ گئی ہے اور صحیح مسلم میں واو موجود ہے۔

جواب:
اگر محدث ابو عوانہؒ، صحیح مسلم والا طریق (یحیٰی وغیرہ عن سفیان) ذکر کرتے تب "واو" رہ جانے والا اعتراض درست تھا، حالانکہ انہوں نے اپنی مسند میں صحیح مسلم والا طریق ذکر نہیں کیا، جس میں "واو" ہے بلکہ (حمیدی وعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ ، وَسَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، وَشُعَيْبُ بْنُ عَمْرٍو فِي آخَرِينَ ، عن سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَوالے طرق ذکر کیے ہیں جن میں "واو" موجود نہیں ہیں۔








=========================


نماز میں خشوع اور رفع یدین:
القرآن: قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ الَّذِیۡنَ ہُمۡ فِیۡ صَلَاتِہِمۡ خٰشِعُوۡنَ ۙ﴿۲﴾ [سورہ المومنون]
ترجمہ:
پکی بات ہے کہ وہ ایمان لانے والے کامیاب ہوگۓ، جو نماز میں خشوع اختیارکرنے والے ہیں.
تفسیر:
(١) حضرت ابنِ عباسؓ فرماتے ہیں: خشوع کرنے والوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو نماز میں تواضع و عاجزی اختیار کرتے ہیں اور دائیں بائیں توجہ نہیں کرتے اور"نہ ہی نماز میں رفع یدین کرتے ہیں.



 
















(٢) حضرت حسن بصریؒ سے اس کی تفسیر مروی ہے کہ: (نماز میں) خشوع کرنے والے وہ ہیں جو نہیں کرتے رفع یدین(ہاتھ اٹھانا) نماز میں مگر (صرف) تکبیر_اولیٰ (پہلی تکبیر) میں.
[تفسیر سمرقندی:٢/٤٠٨]












عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تُرْفَعُ الأَيْدِي فِي سَبْعِ مَوَاطِنَ ، فِي افْتِتَاحِ الصَّلاةِ ، وَعِنْدَ الْبَيْتِ ، وَعَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، وَبِعَرَفَاتٍ ، وَبِالْمُزْدَلِفَةِ ، وَعِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ " .

ترجمہ :
حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا : سات (٧) جگہوں پر رفع یدین (دونوں ہاتھوں کو اٹھانا) کیا جاتا ہے : (١) شروع نماز میں، (٢) بیت الله کے پاس، (٣) صفا پر، (٤) مروہ پر، (٥) عرفات میں، (٦) مزدلفہ میں، (٧) جمرات کے پاس.

المحدث : الطحاوي | المصدر : شرح معاني الآثار
الصفحة أو الرقم: 2/176 | خلاصة حكم المحدث : صحيح

فائدہ:
یہاں پہلی جگہ میں شروع نماز فرمانا دلیل ہے احناف کی نماز میں (اندر) مزید رفع یدین نہ کرنے پر.




اعتراض : یہ حدیث ضعیف ہے.
جواب : گو ضعیف ہے مگر اس پر عمل ہے (فتاویٰ علماۓ حدیث :٢/١٥٦)؛ ضعیف روایت موضوع (من گھڑت) نہیں ہوتی، اور یہ روایت تو شدید الضعیف بھی نہیں، جبکہ اس کی تائید ایک صحیح سند سے بھی ہوجاتی ہے اور حضرت ابن عمر کی روایت سے بھی تائیدی شواہد ملتے ہیں، جس سے اصول حدیث کے مطابق اس روایت کو قوت حاصل ہوجاتی ہے اور حسن کا حکم رکھتی ہے. 

صحیح سند :
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا هِشَامٌ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ حُدِّثْتُ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تُرْفَعُ الأَيْدِي فِي سَبْعِ مَوَاطِنٍ : فِي بَدْءِ الصَّلاةِ ، وَإِذَا رَأَيْتَ الْبَيْتَ ، وَعَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، وَعَشِيَّةَ عَرَفَةَ ، وَبِجَمْعٍ ، وَعِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ ، وَعَلَى الْبَيْتِ " .

=====================

حدیث نمبر٥: 


عن عاصم بن كليب عن أبيه أنَّ عليًّا كانَ يرفعُ يديهِ في أوَّلِ تكبيرةٍ منَ الصَّلاةِ ثمَّ لا يرفعُ بعدُ۔

[شرح معانی الآثار للطحاوی: جلد۱ صفحہ 154 ، مصنف ابن ابی شیبة: جلد اول صفحہ 236، موطا امام محمد: جلد۱ صفحہ90]

ترجمہ:

حضرت عاصم بن کلیبؒ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علیؓ نماز کی پہلی تکبیر میں رفع یدین کرتے تھے پھر اسکے بعد رفع یدین نہیں کرتے تھے۔


المحدث: العيني المصدر: عمدة القاري - الصفحة أو الرقم:5/400 - خلاصة حكم المحدث: صحيح على شرط مسلم
المحدث: ابن حجر العسقلاني المصدر: الدراية - الصفحة أو الرقم: 1/152 - خلاصة حكم المحدث: رجاله ثقات
المحدث: الزيلعي المصدر: نصب الراية - الصفحة أو الرقم:1/406 - خلاصة حكم المحدث: صحيح







عَنْ عَلِيٍّ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ الصَّلَاةِ ثُمَّ لَا يَعُودُ " .

[العلل الواردة في الأحاديث النبوية للدارقطني  » مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ ...  » الثَّانِي مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ...,رقم الحديث: 602(457)]


ترجمہ:

حضرت علیؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نماز کے شروع میں رفع یدین کرتے تھے، پھر دوبارہ نہیں کرتے تھے۔

( العلل الواردة فی الا حادیث النبویة، دارقطنی ج4 ص106)


تخريج الحديث

[السنن الكبرى للبيهقي  » جُمَّاعُ أَبْوَابِ الاسْتِطَابَةِ, رقم الحديث: 2315(2:79)]


الراوي : كليب بن شهاب الجرمي المحدث : ابن حجر العسقلاني
المصدر : الدراية الصفحة أو الرقم: 1/152 خلاصة حكم المحدث : رجاله ثقات، وهو موقوف
المحدث : الزيلعي
المصدر : نصب الراية الصفحة أو الرقم: 1/406 خلاصة حكم المحدث : صحيح


عَنْ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ ، " أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي التَّكْبِيرَةِ الْأُولَى إِلَى فُرُوعِ أُذُنَيْهِ ، ثُمَّ لَا يَرْفَعُهَا حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ " .
ترجمہ :
حضرت علیؓ پہلی تکبیر (تحریمہ) میں اپنے دونوں ہاتھ کانوں کے کانوں تک اٹھاتے، پھر ہاتھ نہ اٹھاتے حتیٰ کہ نماز پوری کرلیتے.

[مسند زيد » كِتَابُ الصَّلَاةِ » بَابُ التَّكْبِيرِ فِي الصَّلَاةِ ... رقم الحديث: 55]



=========================


حدیث نمبر ٦:

صليتُ مع النبي ومع أبي بكرٍ ومع عمرَ رضي الله عنهما فلم يرفعوا أيديهِم إلا عندَ التكبيرَةِ الأولى في افتتاحِ الصلاةِ قال إسحاقُ به نَأْخُذ في الصلاةِ كلها۔

[سنن الدارقطني » كِتَابُ الصَّلاةِ » بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ ...,رقم الحديث: 1133]

ترجمہ:

حضرت عبدﷲ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ، حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے ساتھ نماز پڑھی، ان سب نے رفع یدین نہیں کیا مگر پہلی تکبیر کے وقت نماز کی ابتدا میں.

محدث اسحق (بن ابی اسرائیل ؒ) کہتے ہیں کہ ہم بھی اسی کو اپناتے ہیں پوری نماز میں۔



=========================

 حضرت عبدﷲ بن عمر ؓ  کا عمل اور رفع یدین 


حدیث نمبر٧:

عن مجاہد قال صلیت خلف ابن عمر فلم یکن یرفع یدیہ الا فی التکبیرة الاولی من الصلوة ۔

[شرح معانی الآثار للطحاوی جلد اول صفحہ 155 ،مصنف ابن ابی شیبة جلداول صفحہ237، موطا امام محمد صفحہ 90، معرفة السنن و الآثار جلد دوم صفحہ 428]


ترجمہ :

حضرت مجاہدؒ فرماتے ہیں : میں نے حضرت عبدﷲ بن عمرؓ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے نہیں کیا رفع یدین مگر نماز کی پہلی تکبیر میں۔


تو یہ حضرت ابن عمرؓ ہیں جنہوں نے نبی ﷺ کو (نماز میں) ہاتھ اٹھاتے ہوۓ دیکھا لیکن نبی ﷺ کے بعد ہاتھ اٹھانا چھوڑدیا تو یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب آپؓ کے نزدیک نبیؐ کا عمل منسوخ ہو چکا ہو جو آپؓ نے دیکھا تھا اور اس کے خلاف دلیل قائم ہوگئی.

اگر کوئی کہے کہ یہ حدیث منکر ہے ؟ تو اسے جواب میں کہا جاۓ گا کہ اس (دعوا) پر کیا دلیل ہے ؟ تو ہرگز تم نہیں پاؤگے اس (دعوا) تک کوئی راہ ؟ 



=========================







اعتراض اور اس کا جواب:

غیر مقلدین کہتے ہیں کہ امام مجاہدؒ رفع کے قائل تھے اور میں نے ابھی تک کوئی "صحیح سند" کے ساتھ روایت نہیں دیکھی نہ حضرت عبداللہ ابن عمرؓ سے اور نہ امام مجاہد سے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر بالفرض مان لیا جاۓ کہ غیر مقلدین اس روایت کا صرف اس وجہ سے انکار کر رہے ہیں کہ امام مجاہد رفع "نہیں" کرتے تو حضرت عبد اللہ ابن عمرؓ سے رفع کی تمام روایات کا انکار کر دیں کیونکہ "انکا" ترکِ رفع ثابت ہو چکا۔ چوتھی بات یہ ہے کہ اس روایت پر جتنی بھی جرح ہے وہ سب قائلینِ رفع کی ہے اور اس جرح کا حال یہ ہے کہ امام بخاری کی طرف منسوب ہے کہ انہوں نے کہا کہ ابو بکر بن عیاش مختلط ہو گئے تھے تو یہ کیا عجیب بات ہوئی کہ خود تو امام بخاریؒ اپنی کتاب "صحیح بخاری" میں ابو بکر بن عیاش سے احتجاج کرتے اس کی روایات لیتے ہیں اور جب ہم احتجاج (حجت و دلیل پکڑتے ثابت) کریں تو مخالفین کے لئے ابو بکر بن عیاش مختلط ہو جاتا ہے۔ اور ایک بات یہ ہے کہ امام بخاریؒ نے تو اپنے "جز رفع یدین" میں رفع عند السجود کی روایت کو بھی نقل کیا ہے انکو تو امام بخاری نے صحیح مان کر نقل کیا ہے اور غیر مقلدین انکو ضعیف قرار دیتے نہیں تھکتے تو پوچھا جاۓ گا کہ جب تمہارے مطلب کی روایت آتی ہے تو امام بخاریؒ امیر المومنین فی الحدیث بن جاتے ہیں اور جب تمہارے خلاف کوئی ان سے روایت آجاۓ تو امام بخاریؒ کو کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے، یہ کیا دوغلہ پن ہے؟؟؟ بہرحال یہ روایت بلکل ٹھیک ہے میں نے جو سکین دیا ہے اس میں ساتھ پین سے لکھا بھی ہوا ہے کہ یہ روایت (بخاری و مسلم کی شرطوں کے مطابق صحیح ہیں۔ اور غیر مقلدین کا شور مچانہ انکے ضدی ، متعصب، اندھے مقلد ، اور دوغلے ہونے کی دلیل ہے جو میں اکثر ثابت کرتا رہتا ہوں۔

نماز میں رفع یدین نہ کرنے کی حدیث_ابن عمر پر بودے اعتراض کا  کامل جواب




اعتراض: زئی صاحب نے لکھا: ”یہ روایت قاری ابوبکر بن عیاشؒ کے وہم وخطا کی وجہ سے ضعیف ہے……کسی ایک قابل اعتماد محدث نے اس کی تصحیح نہیں کی“

(مضروب حق: شماره 06 ص 30)

جواب: اولاً ۔۔۔ امام ابوبکر بن عیاش صحیح بخاری ،صحیح مسلم (مقدمہ) اور سنن اربعہ کے راوی ہیں، عند الجمہور "ثقہ" ہیں۔ امام عبداللہ بن مبارک، امام احمد بن حنبل ، امام عثمان دارمی، امام ابوحاتم الرازی، امام ابن حبان، امام ابن عدی، امام عجلی، امام ابن سعد، امام سفیان ثوری، امام یعقوب بن شیبہ، امام ساجی رحمہم اللہ وغیرہ نے ان کی تعدیل و توثیق اور مدح وثناء کی ہے۔

)تہذیب التہذیب ج 7ص 320 تا(366 

ثانیاً ۔۔ امام محمد بن حسن الشیبانی م 600 ھ ثقہ وصدوق نے ان کی متابعت معنوی کررکھی ہے۔ )موطاامام محمد ص 93 ،  کتاب الحجۃ ج 6ص (71 􃥶

ثالثاً ۔۔۔ اس روایت کی سند علی شرط الشیخین ہے۔ پس علی زئی کا اسے ضعیف بتلانا باطل ہے۔ رہا بعض محدثین کا اس روایت کو ابوبکر بن عیاش کی وجہ سے وہم وغیرہ کهنا، تو عرض ہے کہ امام نووی نے مختلط روات کے متعلق قاعدہ بیان کرتے ہوے فرمایا ہے کہ صحیحین میں مختلط روات کی جو روایات لی گئی ہیں وہ قبل الاختلاط اخذ پر محمول ہیں۔ (تہذیب الاسماء للنووی ج 6ص 040)

اور ہماری پیش کردہ روایت عن ابن ابی شیبہ ابی بکر بن عیاش کے طریق سے مروی ہے اور یہی طریق صحیح بخاری (ج 6ص 074) میں موجود ہے۔ معلوم ہو کہ یہ روایت قبل الاختلاط مروی ہے۔ پس وہم والا اعتراض بھی باطل ہے۔

تنبیہ: علی زئی نے لکھا ” :بہت سے ثقہ راویوں اور صحیح وحسن لذاتہ سندوں سے ثابت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع یدین کرتے تھے“ )مضروب حق: شماره 06 ؛ ص 3)

اللہ تعالیٰ جناب کو فہم نصیب فرماے۔۔ مذکورہ مواضع میں رفع یدین کے اثبات میں اختلاف نہیں،آپ کے ذمہ یہ ثابت کرنا ہے کہ مذکورہ رفع یدین پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دوام تھا اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا آخری عمل تھا۔ نیز حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً سجدوں کی رفع یدین بھی ثابت ہے۔

(مصنف ابن ابی شیبہ ج 6ص 011 ،مشکل الآثار للطحاوی ج 0ص 02 ،جزء رفع یدین للبخاری ص 40 ،المعجم الاوسط للطبرانی ج 6ص 03 ،سنن ابن ماجہ ج 6 ص 16 وغیرہ)

لہٰذا اگر صرف ثبوت ہی کی بات کرتے ہیں وف پھر تمام غیرمقلدین اب سجدوں میں بھی رفع یدین کرنا شروع کردیں۔

نوٹ: اگر غیرمقلدین کہیں کہ سجدوں کی رفع یدین کا ترک ثابت ہے تو عرض ہے کہ رکوع والے رفع یدین کا بھی ترک ثابت ہے۔ایک اقرار اور دوسرے کا انکار؟!

قارئین کرام! بحمداللہ ہم نےزئی صاحب کے تمام شبہات و وساوس جو موصوف کی کل کائنات تھی، کا تحقیقی جواب دے دیا ہے، ن  سے واضح و گیا ہے کہ حضرت الاستاذ متکلمِ اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے پیش کردہ دلائل اپنے دعوی پر ناطق وصریح ہیں اور زئی صاحب کےاعتراضات محض عداوت، بغض اور احناف دشمنی پر مشتمل ہیں، حقیقت سے ان کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔قرآن و سنت کے ان واضح دلائل کو جھٹلانے والے جان لیں کہ قیامت قریب ہے۔ و اللہ اعلم بالصواب
========================

  حدیث نمبر٨: عن الا سود قال صلیت مع عمر فلم یرفع یدیہ فی شی ء من صلوة الا حین افتتح الصلوة الحدیث۔ (مصنف ابن ابی شیبة ج۱ ص237، شرح معانی الآثار للطحاوی ج۱ ص156)



ترجمہ : حضرت اسودؒ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرؓ کے ساتھ نماز پڑھی تو انہوں نے نماز میں کسی جگہ بھی رفع یدین نہیں کیا سوائے ابتداء نماز کے ۔

========================

حدیث نمبر۹:

عن ابراہیم عن عبدﷲ انہ کا ن یرفع یدیہ فی اول ما یستفتح ثم لا یرفعھما۔

[مصنف ابن ابی شیبة ج۱ صفحہ236، شرح معانی الآثار للطحاوی جلد اول صفحہ 156 ،مصنف عبدالرزاق : جلد دوم صفحہ71]

ترجمہ:

حضرت ابراہیم نخعیؒ سے مروی ہے کہ حضرت عبد ﷲ بن مسعودؓ نماز کے شروع میں رفع یدین کرتے تھے پھر نہیں کرتے تھے۔


=========================

حدیث نمبر ١٠:

عن اشعث عن الشعبی انہ کان یرفع یدیہ فی اول التکبیر ثم لا یرفعھما۔

[مصنف ابن ابی شیبة : ج1 ص 236]


ترجمہ:

امام شعبیؒ سے مروی ہے کہ وہ تکبیر تحریمہ کے وقت ہی رفع یدین کرتے تھے پھر نہیں کرتے تھے۔


=========================

حدیث نمبر ١١:

عن جابر عن الاسود و علقمة انھما کان یرفعان ایدیھما اذا افتتحا ثم لا یعودان۔

[مصنف ابن ابی شیبة : جلد اول ص 236]


ترجمہ:

حضرت جابرؒ سے مروی ہے کہ حضرت اسود یزیدؒ اور حضرت علقمہؒ علیہ نماز کے شروع میں رفع یدین کرتے تھے پھر نہیں کرتے تھے۔

++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++

توضیح مسئلہ رفع یدین:

اختلاف ثبوت میں نہیں بلکہ دوام وبقاء (جاری رکھنے) میں ہے جو ان احادیث سے ثابت نہیں۔ مذکورہ ترکِ رفع یدین کے دلائل کے قرینہ سے، یہ احادیث ابتدا پر محمول ہیں، بعد میں رفع یدین متروک ہوگئی اور اس کی سنیت(عادت وھمیشگی)منسوخ ہوگئی لیکن جواز باقی ہے۔
[اوجز المسالک:1/203]
خصوصاََ حضرت ابن عمرؓ سے ترکِ رفع یدین کا ثبوت تین(۳) روایات سے اور بعض خلفاء راشدین، حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ سے ترکِ رفع یدین پر بہت مضبوظ قرینہ (یعنی کلام کی مراد متعین کرنے والی لفظی یا احوالی علامت) ہے۔



صحیح بخاری اور رفع یدین:
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، وَحَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، وَيَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، " أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرْنَا صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ : أَنَا كُنْتُ أَحْفَظَكُمْ لِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُهُ إِذَا كَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَاءَ مَنْكِبَيْهِ ، وَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَى حَتَّى يَعُودَ كُلُّ فَقَارٍ مَكَانَهُ ، فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِهِمَا وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ ، فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْيُمْنَى ، وَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْأُخْرَى وَقَعَدَ عَلَى مَقْعَدَتِهِ "

(امام بخاریؒ فرماتے ہیں کہ) ہم سے یحییٰ بن بکیرؒ نے حدیث بیان کی کہا کہ ہم سے لیثؒ نے خالدؒ کے واسطہ سے (حدیث بیان کی) ان سے سعیدؒ نے ان سے محمد بن عمر بن {حلحلةؒ} نے ان سے محمد بن عمر بن {عطاءؒ} نے (حدیث بیان کی)....
اور (دوسری سند سے امام بخاریؒ فرماتے ہیں) کہا کہ مجھ سے لیث نے یزید بن ابی حبیبؒ اور یزید بن محمدؒ کے واسطہ سے بیان کی. ان سے محمد بن عمر بن {حلحلةؒ} نے ان سے محمد بن عمر بن {عطاءؒ} نے (حدیث بیان کی)....
کہ
وہ چند صحابہ (رضی الله عنھم) کے ساتھ بیٹھے ہوۓ تھے. نمازِ نبوی کا ذکر ہوا تو (صحابی) حضرت ابو حمید ساعدیؓ نے کہا کہ مجھے نبی  کی نماز (کی تفصیلات) تم سب سے زیادہ یاد ہے....میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ نے تکبیر (تحریمہ) پڑھی، تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں شانوں کی مقابل تک اٹھائے، اور جب آپ ﷺ نے رکوع کیا، تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر جما لئے، اپنی پیٹھ کو جھکا دیا، جس وقت آپ ﷺ نے اپنا سر (رکوع سے) اٹھایا تو اس حد تک سیدھے ہوگئے کہ ہر ایک عضو (کا جوڑا) اپنے اپنے مقام پر پہنچ گیا، اور جب آپ ﷺ نے سجدہ کیا تو دونوں ہاتھ اپنے زمین پر رکھ دیئے، نہ ان کو بچھائے ہوئے تھے، اور نہ سمیٹے ہوئے تھے، اور پیر کی انگلیاں آپ ﷺ نے قبلہ رخ کرلی تھیں، پھر جس وقت آپ ﷺ دو رکعتوں میں بیٹھے تو اپنے بائیں پیر پر بیٹھے، اور داہنے پیر کو آپ ﷺ نے کھڑا کر لیا، جب آخری رکعت میں بیٹھے، تو آپ ﷺ نے اپنے بائیں پیر کو آگے کر دیا، اور دوسرے پیر کو کھڑا کرلیا، اور اپنی نشست گاہ کے بل بیٹھ گئے.



فقہ الحدیث :

(١) صحابی رسول ابو حمید ساعدیؓ عنہ نے دعویٰ کیا کہ مجھے تم سب سے زیادہ رسول اللہ ﷺ کی نماز یاد ہے، اور اس پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا یعنی ان کے دعوے پر خاموش اتفاق کیا.
(٢) اور اس صحیح سند والی حدیث میں نبی کی نماز میں نماز کے شروع میں رفع یدین کے علاوہ کا ذکر نہیں.
(٣) اس حدیث (کی سند) سے معلوم ہوتا ہے کے یہ واقعہ دورِ نبوّت کے بعد کا ہے، تو اس سے آخری طریقہ نماز معلوم ہوتا ہے. کیونکہ: محمد بن عمر بن {عطاء} نے (حدیث بیان کی)......کہ وہ چند صحابہ (رضی الله عنھم) کے ساتھ بیٹھے ہوۓ تھے. نمازِ نبوی کا ذکر ہوا تو (صحابی_رسول) حضرت ابوحمید ساعدیؓ نے کہا کہ مجھے نبی کی نماز (کی تفصیلات) تم سب سے زیادہ یاد ہے....



نمازِ نبوی کا احوال سب سے زیادہ محفوظ (یاد) رکھنے والے صحابی سے "تابعی" پوچھ رہا ہے، جو ظاھر کرتا ہے کہ یہ سوال کرنا دورِ نبوی کے بعد تھا.

نماز میں رفع یدین نہ کرنے کی دلیل_بخاری پر بودے اعتراض کا  کامل جواب


أصول : السكوت في معرض البيان بيان۔
(مراعاة المصابيح لعبيد الله المباركبوري : ٣/٣٨٥، روح المعاني : ٧/١٨)
ترجمہ :
وہ مقام جہاں ایک شے کو بیان کرنا چاہیے، وہاں اس کو بیان کو چھوڑنے کا مطلب اس شے کا عدم (نہ ہونا) بیان کرنا ہوتا ہے.





معیارِ مقبول حدیث میں اہلحدیث علماء کا اختلاف:

عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَّهُ قَالَ فِي وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ : " وَأَعْرَابِيٌّ لَمْ يُصَلِّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً قَبْلَهَا قَطُّ ، هُوَ أَعْلَمُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ وَأَصْحَابِهِ ، حَفِظَ وَلَمْ يَحْفَظُوا ، يَعْنِي : رَفْعَ الْيَدَيْنِ " ، وَفِي رِوَايَةٍ : أَنَّهُ ذَكَرَ حَدِيثَ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، فَقَالَ : أَعْرَابِيٌّ مَا أَدْرِي صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً قَبْلَهَا ، هُوَ أَعْلَمُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ.
وَفِي رِوَايَةٍ : ذُكِرَ عِنْدَهُ حَدِيثُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ : أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَفَعَ يَدَيْهِ عِنْدَ الرُّكُوعِ وَعِنْدَ السُّجُودِ " ، فَقَالَ : هُوَ أَعْرَابِيٌّ لَا يَعْرِفُ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ ، لَمْ يُصَلِّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا صَلَاةً وَاحِدَةً.
وَقَدْ حَدَّثَنِي مَنْ لَا أُحْصِي ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَنَّهُ رَفَعَ يَدَيْهِ فِي بَدْءِ الصَّلَاةِ فَقَطْ ، وَحَكَاهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
وَعَبْدُ اللَّهِ عَالِمٌ بِشَرَائِعِ الْإِسْلَامِ وَحُدُودِهِ ، مُتَفَقِّدٌ لِأَحْوَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مُلَازِمٌ لَهُ فِي إِقَامَتِهِ وَفِي أَسْفَارِهِ ، وَقَدْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَالَا يُحْصَى.
[مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي » كِتَابُ الصَّلَاةِ]

ترجمہ :
 ابوحنیفہؒ حمادؒ سے، وہ ابراہیم نخعیؒ سے، حضرت وائل بن حجرؓ کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ دیہات میں رہنے والے صحابی تھے، نبی  کے ساتھ اس سے پہلے کوئی نماز پڑھنے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا، کیا حضرت عبدالله بن مسعودؓ ان جیسے دوسرے صحابہ سے بڑے عالم ہوسکتے ہیں کہ انہوں (حضرت وائل بن حجرؓ) نے رفع یدین کا مسئلہ یاد کرلیا ہو اور حضرت عبدالله بن مسعودؓ یاد نہ کرسکے ہوں؟
ایک اور روایت میں یہ بھی ہے کہ جب ابراہیم نخعیؒ کے سامنے حدیث_وائل بن حجر کا ذکر کیا گیا کہ انہوں نے نبی  کو رکوع و سجود کے وقت رفع یدین کرتے دیکھا ہے تو فرمایا کہ وہ (حضرت وائل بن حجرؓ) دیہات کے رہنے والے تھے، اسلام کے بارے میں مکمل معرفت نہیں رکھتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف ایک نماز پڑھ سکے تھے اور مجھے اتنے راویوں نے حضرت عبدالله بن مسعودؓ کی یہ حدیث پہنچائی ہے کہ میں انھیں شمار نہیں کرسکتا کہ حضرت ابن مسعودؓ صرف ابتداۓ نماز میں رفع یدین کیا کرتے تھے اور نبی ﷺ کی طرف منسوب کرکے نقل کیا کرتے تھے. حضرت عبدالله بن مسعود اسلام کے شرائع و حدود سے واقف تھے، نبیﷺ کے احوال کی جستجو میں رہا کرتے تھے، ان کے ساتھ سفر و حضر میں چمٹے رہا کرتے تھے، اور نبی  کے ساتھ بیشمار نماز پڑھنے کا شرف رکھتے تھے.
[مسند امام اعظم : باب رفع یدین کا بیان-حدیث # ٩٦ ، ابن ابی شیبہ:١/٢٣٦ ، موطا امام محمّد ، طحاوی:١٣١٨-١٣١٩ ، دارقطنی، ابو یعلی]


قَالَ : اجْتَمَعَ أَبُو حَنِيفَةَ وَالْأَوْزَاعِيُّ فِي دَارِ الْحَنَّاطِينَ بِمَكَّةَ ، فَقَالَ الْأَوْزَاعِيُّ لِأَبِي حَنِيفَةَ : مَا بَالُكُمْ لَا تَرْفَعُونَ أَيْدِيَكُمْ فِي الصَّلَاةِ عِنْدَ الرُّكُوعِ وَعِنْدَ الرَّفْعِ مِنْهُ ؟ فَقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ : لِأَجْلِ أَنَّهُ لَمْ يَصِحَّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ شَيْءٌ ، قَالَ : كَيْفَ لَا يَصِحُّ ، وَقَدْ حَدَّثَنِيالزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ ، وَعِنْدَ الرُّكُوعِ ، وَعِنْدَ الرَّفْعِ مِنْهُ ".
[مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي » كِتَابُ الصَّلَاةِ ... رقم الحديث: 94]
(حضرت سفیان بن عینیہؒ) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مکہ مکرمہ کے "دار الحناطین" میں امام ابو حنیفہؒ اور امام اوزاعیؒ اکٹھے ہوگئے، امام اوزاعیؒ نے امام ابو حنیفہؒ سے کہا کہ آپ لوگ نماز میں رکوع کرتے ہوۓ، اور رکوع سے سر اٹھاتے ہوۓ رفع یدین کیوں نہیں کرتے؟ امام صاحب نے فرمایا : اس لئے کہ اس سلسلے میں رسول الله  سے کوئی صحیح حدیث موجود نہیں، امام اوزاعیؒ نے فرمایا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے جبکہ مجھے خود امام زہری نے سالم کے واسطے سے، وہ اپنے ابو (حضرت ابن عمرؓ) کی یہ روایت نقل کی ہے کہ ((رسول الله  نماز کے شروع کرتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کیا کرتے تھے)).

فَقَالَ لَهُ أَبُو حَنِيفَةَ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلَّا عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ ، وَلَا يَعُودُ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ الْأَوْزَاعِيُّ : أُحَدِّثُكَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَتَقُولُ : حَدَّثَنِي حَمَّادٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ! فَقَالَ لَهُ أَبُو حَنِيفَةَ : كَانَ حَمَّادٌ أَفْقَهَ مِنَ الزُّهْرِيِّ ، وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ أَفْقَهُ مِنْ سَالِمٍ ، وَعَلْقَمَةُ لَيْسَ بِدُونِ ابْنِ عُمَرَ فِي الْفِقْهِ ، وَإِنْ كَانَتْ لِابْنِ عُمَرَ صُحْبَةٌ ، أَوْ لَهُ فَضْلُ صُحْبَةٍ ، فَالْأَسْوَدُ لَهُ فَضْلٌ كَثِيرٌ ، وَعَبْدُ اللَّهِ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ ، فَسَكَتَ الْأَوْزَاعِيُّ .
[مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي » كِتَابُ الصَّلَاةِ ... رقم الحديث: 95]
امام صاحب نے فرمایا : اس کے برعکس ہمارے پاس یہ حدیث اس سند سے موجود ہے ہم سے حدیث بیان کی حماد بن ابراہیمؒ نے، انہوں نے علقمہؒ اور اسودؒ سے، انہوں نے حضرت (عبداللہ) ابن مسعودؓ سے کہ رسول الله نہیں رفع یدین کرتے تھے مگر ابتداۓ نماز میں، امام اوزاعیؒ یہ سن کر فرمانے لگے کہ میں آپ کو عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ کی (سند سے) حدیث بیان کررہا ہوں اور آپ حَدَّثَنِي حَمَّادٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ کی (سند سے) حدیث کہتے ہو، تو امام صاحب نے فرمایا : کہ حماد (آپکی سند کے راوی) زہری سے زیادہ فقیہ (سمجھ والے) تھے، علقمہ (دینی) فقہ کے معاملہ میں حضرت ابن عمر (رض) سے کم نہ تھے، اگرچہ ابن_عمر کو صحبت_نبوی حاصل ہے، لیکن اسود کو بہت دوسرے فضائل حاصل ہیں، اور حضرت عبدالله (بن مسعود رض) تو عبدالله ہیں. یہ سن کر امام اوزاعیؒ خاموش ہوگئے.

[مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح » كتاب الصلاة » باب صفة الصلاة، ص: 657 ]

[فتح القدير » كتاب الصلاة، مسألة: الجزء الأول، الحاشية رقم: 1 ص: 310 ]

[البحر الرائق شرح كنز الدقائق » كتاب الصلاة » باب صفة الصلاة » فصل ما يفعله من أراد الدخول في الصلاة » مسألة: الجزء الأول، ص: 341 ]

[أدب الاختلاف في الإسلام » تاريـخ الاختـلاف وتطـوره، الخلاف في عهد التابعين وآدابه: ]

[المبسوط » كتاب الصلاة » كيفية الدخول في الصلاة، مسألة: الجزء الأول، ص: 15 ]

مسند ابی حنیفة للحصکفی: حدیث 18 کتاب الصلاة | مسند الإمام الأعظم أبي حنيفة بروایة الحارثی: 1/484 و 485 و 486 حدیث 778 | المبسوط للسرخسی: 1/14 کیفیة الدخول فی الصلاة | العنایة شرح الهدایة للبابرتی: 1/310 و 311 باب صفة الصلاة | البنایة شرح الهدایة للعینی: 2/261 و 262 قول سبحان ربی الاعلی فی السجود | فتح القدیر لابن الهمام: 1/311 باب صفة الصلاة | مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح: 2/656 کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة | شرح مسند ابی حنیفة للقاری الهروی: ص 35 تا 38 اجتماع ابی حنیفة والاوزاعی | شرح سِفْر السعادة للمحدث عبد الحق الدهلوی: ص 66 | عقود الجواهر المنیفة فی ادلّة مذهب الامام ابی حنیفة: 1/61 بیان الخبر الدال علی ان رفع الیَدَیْن فی تکبیرة الافتتاح فقط | مناقب الامام الاعظم ابی حنیفة للموفق المکی: 1/130 و 131 مناظرة الامام مع الأوزاعی فی مسألة رفع اليَدَيْن سوی تکبیرة الافتتاح | تخریج احادیث احیاء علوم الدین: 1/353 و 354 في بعض الروايات أنه صلى الله عليه وسلم كان إذا كبر أرسل يديه وإذا أراد أن يقرأ وضع اليمنى على اليسرى | تنسیق النظام فی شرح مسند الامام للعلامة المحدث السنبلی: ص 155 حدیث 97 مسألة رفع الیدین | منحة الخالق لابن عابدین علی هامش البحر الرائق: 1/341 | إعلاء السنن للتهانوی: 3/74 و 75 تحت حدیث 826 باب ترک رفع الیدین فی غیر الافتتاح | إعلاء السنن للتهانوی: 19/299 و 300 | قواعد فی علوم الحدیث للتهانوی العثمانی: 299 و 300 | تنسیق النظام فی مسند الامام: ص 156 کتاب الصلاة، مسألة رفع الیدین



نماز میں رفع یدین نہ کرنے کی دلیل_مسند ابی حنیفہ پر بودے اعتراضات کے کامل جوابات








علامہ ابن تیمیہؒ، فتاوی ابن تیمیہ جلد 22ص 253 پر لکھتے ہیں:
ترجمہ: اور مومنین پر (لازم ہے) کہ اپنے امام کی اتباع کرے، کہ نبی  نے فرمایا : " امام اس لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا (پیروی) کی جائے "{صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 655} اور برابر ہے اگر کسی رفع یدین کیا یا نہ کیا تو اس کی نماز میں کوئی نقص نہیں ، امام ابو حنیفہ ، امام شافعی امام احمد اور امام مالک کسی کے یہاں بھی نہیں ۔اسی طرح امام اور مقتدی مین سے کسی ایک نے کیا تب بھی کوئی نقص نہیں.













الشیخ عبدالعزیز ابن باز رحمۃ اللہ علیہ سابق مفتی اعظم سعودی عرب فرماتے ہیں:

السنة رفع اليدين عند الإحرام وعند الركوع وعند الرفع منه وعند القيام إلى الثالثة بعد التشهد الأول لثبوت ذلك عن النبي صلى الله عليه وسلم , وليس ذلك واجبا بل سنة فعله المصطفى صلى الله عليه وسلم وفعله خلفاؤه الراشدون وهو المنقول عن أصحابه صلى الله عليه وسلم , فالسنة للمؤمن أن يفعل ذلك في جميع الصلوات وهكذا المؤمنة۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔ كله مستحب وسنة وليس بواجب , ولو صلى ولم يرفع صحت صلاته اه
"تکبیر تحریمہ کہتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھنے کے بعد، اور پہلے تشھد کے بعد تیسری رکعت کے لیے اٹھتے وقت رفع الیدین کرنا سنت ہے کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے اس کا کرنا ثابت ہے۔ لیکن یہ واجب نہیں سنت ہے۔ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم، خلفائے راشدین اور صحابہ کا اس پر عمل رہا ہے، پس ہر مومن مرد و عورت کو اپنی تمام نمازوں میں اسے اپنانا چاہیے،۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ لیکن یہ سب مستحب اور سنت ہے، واجب نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص رفع الیدین کے بغیر نماز پڑھے تو اس کی نماز درست ہے۔(مجموع فتاوٰی بن باز جلد 11 ص 156)













نائب مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کا کہنا ہے:

وهذا الرفع سنۃ، إذا فعلہ الإنسان كان أكمل لصلاتہ، وإن لم يفعلہ لا تبطل صلاتہ، لكن يفوتہ أجر ھذه السنۃ

"رفع الیدین کرنا سنت ہے، اسے کرنے والا انسان اپنی نماز مکمل ترین صورت میں ادا کرتا ہے۔ اگر کوئی اسے چھوڑ دے تو اس کی نماز باطل نہیں ہوتی لیکن وہ اس سنت کے اجر سے محروم رہ جاتا ہے"۔
(مجموع فتاویٰ و رسائل العثمین جلد 13 ص 169)

ترکِ رفع پر غیر مقلدین کے گھر کی گواہیاں :۔
غیرمقلدین جو ہر وقت یہ شور مچاتے ہیں کہ جو رفع یدین نہ کرے اسکی نماز نہیں ہوی آیے دیکھتے ہیں کہ انکے بڑے اس بارے میں کیا کہتے ہیں ۔



مولانا سید نذیر حسین صاحب دہلوی اپنے فتاویٰ نذیریہ جلد1 صفحہ 141 میں فرماتے ہیں:
کہ رفع یدین میں جھگڑاکرنا تعصب اور جہالت کی بات ہے ، کیونکہ آنحضور اکرم ﷺ سے دونوں ثابت ہیں ، دلایل دونوں طرف ہیں۔(فتاویٰ نذیریہ جلد1 صفحہ 441)


مولانا ثناء اللہ امرتسری کہتے ہیں:
ہمارا مذہب ہے کہ رفع یدین کرنا مستحب امر ہے جس کے کرنے سے ثواب ملتا ہے اور نہ کرنے سے نماز میں کوئی خلل نہیں ہوتا.
(فتاوی ثنائیہ جلد 1 صفحہ 579)
اسی کتاب میں کہتے ہیں کہ ترک رفع ترک ثواب ہے ترک فعل سنت نہیں.(فتاوی ثنائیہ جلد 1 صفحہ 608
​)



نواب صدیق حسن خان صاحب بھوپالی جماعتِ غیر مقلدین کے بڑے اونچے عالم اور مجدد وقت تھے ، ان کی کتاب روضۃ الندیۃ غیر مقلدین کے یہاں بڑی معتبر کتاب ہے، نواب صاحب اس کتاب میں حضرت شاہ ولی اللہ صاحب سے نقل کرتے ہوے فرماتے ہیں:
۔"رفع یدین و عدم رفع یدین نماز کے ان افعال میں سے ہے جن کو آنحضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے کبھی کیا ہے اور کبھی نہیں کیا ہے ، اور سب سنت ہے ، دونوں بات کی دلیل ہے ، حق میرے نزدیک یہ ہے کہ دونوں سنت ہیں۔۔۔(روضۃ الندیۃ: صفحہ 148)"۔



اور اسی کتاب میں حضرت شاہ اسماعیل شہیدؒ کا یہ قول بھی نقل کرتے ہیں: ولا یلام تارکہ و ان ترکہ مد عمرہ (صفحہ 150)۔ یعنی رفع یدین کے چھوڑنے والے کو ملامت نہیں کی جاے گی اگرچہ پوری زندگی وہ رفع یدین نہ کرے۔



غیر مقلدین کے بڑے اکابر بزرگوں کی ان باتوں سے پتا چلا کہ ان لوگوں کے نزدیک رفع یدین کرنا وار نہ کرنا دونوں آنحضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور دونوں سنت ہیں، اب سچے اہلحدیث ہونے کا تقاضا یہ تھا کہ یہ حضرات دونوں سنتوں پر عامل ہوتے مگر ان کا عمل یہ ہے کہ ایک سنت پر تو اصرار ہے اور دوسری سنت سے انکار ہے، بلکہ دوسری سنت پر جو عمل کرتا ہے اسکو برا بھلا کہا جاتا ہے ، سنت پر عمل کرنے والوں کو برا بھلا کہنا کتنی بڑی گمراہی ہے ، آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا کسی حنفی نے رفع یدین کرنے والوں کو اس کے رفع یدین کرنے پر برا بھلا کہا ہو۔


دعاءِ قنوت میں رفع یدین کرنا :
دعاء قنوت میں رفع یدین کرنا صحابہ و تابعین رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے چنانچہ اسود سے روایت ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دعائے قنوت میں سینہ تک اپنے دونوں ہاتھ اُٹھاتے تھے اور ابوعثمان نہدی سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ صبح کی نماز میںہمارے ساتھ دعاء قنوت پڑھتے اور اپنے دونوں ہاتھ اُٹھاتے یہاں تک کہ آپ کے دونوں بازو ظاہر ہو جاتے اور خلاص سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن عباس کو دیکھا کہ نماز فجر کی دعاء قنوت میں اپنے بازو آسمان کی طرف لمبے کرتے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ماہِ رمجان میںدعاء قنوت کے وقت اپنے دونوں ہاتھ اُٹھاتے اور ابو قلابہ اور مکحول بھی رمضان شریف کے قنوت میںاپنے ہاتھوں کو اٹھاتے اورابراہیم سے قنوت وتر سے مروی ہے کہ وہ قرأۃ سے فارغ ہوکر تکبیر کہتے اور ہاتھ اٹھاتے پھر دعائے قنوت پڑھتے پھر تکبیر کہہ کر رکوع کرتے اور روایت ہے وکیع سے وہ روایت کرتا ہے محل سے وہ ابراہیم سے کہ ابراہیم نے محل کو کہا کہ قنوت وتر میںیوں کہا کرو اور وکیع نے اپنے دونوں ہاتھ کانوں کے قریب تک اٹھا کربتلایا اور کہا کہ پھر چھوڑ دیوے ہاتھاپنے عمر بن عبدالعزیز نے نماز صبح میںدعاء قنوت کے لیے اپنے دونوںہاتھ اتھائے اور سفیان سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس بات کو دوست رکھتے تھے کہ وتر کی تیسری رکعت میں قل ھو اللہ احد پڑھ کر پھر تکبیر کہے اوردونوں ہاتھ اٹھاوے پھر دعائے قنوت پڑھے امام احمد رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ قنوت میںاپنے دونوں ہاتھ اٹھاوے کہا ہاں مجھے یہ پسند آتا ہے۔ ابوداؤد نے کہا کہ میں نے امام احمدؒ کو اپنے دونوںہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا اسی طرح شیخ احمد بن علی المقریزیؒ کی کتاب مختصر قیام اللیل میںہے اور حضرت ابو مسعودؓ اور ابوہریرہؓ اور انسؓ  سے بھی ان قاریوں کے بارے میں جو معونہ کے کنوئیں میں مارے گئے قنوتِ وتر میں دونوں ہاتھوں کا اٹھانا مروی ہے۔ انسؓ نے کہا کہ تحقیق میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان لوگوں پر جنہوں نے قاریوں کو قتل کیا تھا ہاتھ اٹھا کر بد دعاء کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایسے ہی بیہقیؒ کی کتاب مسمیٰ معرفت میں ہے۔
حررہ عبدالجبار العزنوی عفی عنہ (فتاویٰ غزنویہ ص ۵۱) 
[فتاویٰ علمائے حدیث : جلد 04 ص 283]






1 comment: