Wednesday, 24 October 2012

قربانی کے فضائل و مسائل

القربان (نیاز) ہر وہ چیز جس سے اللہ کی قرب جوئی کی جائے۔ اور عرف میں قربان یعنی ذبیحۃ آتا ہے، اس کی جمع قرابین ہے۔ قرآن میں ہے

إِذْ قَرَّبا قُرْباناً [سورۃ المائدة:27]:

ان دونوں نے خدا کی جناب میں کچھ "نیازیں" چڑھائیں۔

حَتَّى يَأْتِيَنا بِقُرْبانٍ

[سورۃ آل عمران:183]

جب تک کوئی پیغمبر ہمارے پاس ایسی نیاز لے کر آئے۔


قربانی کی اہمیت:
قربانی ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے شروع ہوئی اور اُمتِ محمدیہ علی صاحبہا السلام تک مشروع چلی آرہی ہے، ہر مذہب وملت کا اس پر عمل رہا ہے۔ قرآن کریم میں ایک جگہ ارشاد ہے:



قرآن:
اور ہم نے ہر قوم کے لیے ایک رسم بنا دی ہے کہ وہ اللہ کا نام لیں جو اس نے ان کے لیے  مویشیوں  کے لیے مہیا کیا ہے۔
[سورۃ الحج: 34]



قربانی کاعمل اگرچہ ہر امت میں جاری رہا ہے لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں خصوصی اہمیت اختیار کر گیا، اسی وجہ سے اسے ’’سنتِ ابراہیمی‘‘ کہا گیا ہے۔ کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے محض خدا کی رضامندی کے لیے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کیلئے پیش کیا تھا۔ اسی عمل کی یاد میں ہر سال مسلمان قربانیاں کرتے ہیں۔
اس قربانی سے ایک اطاعت شعار مسلمان کو یہ سبق ملتا ہے کہ وہ رب کی فرمانبرداری اور اطاعت میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہے اورمال ومتاع کی محبت کو چھوڑ کرخالص اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا کرے۔ نیز قربانی کرتے وقت یہ بات بھی ملحوظ رہنی چاہئے کہ قربانی کی طرح دیگر تمام عبادات میں مقصود رضاء الٰہی رہے، غیر کےلیے عبادت کا شائبہ تک دل میں نہ رہے۔ گویا مسلمان کی زندگی اس آیت کی عملی تفسیر بن جائے.
’’اِنَّ صَلاَتِی وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔‘‘
ترجمہ:
میری نماز، میری قربانی، میرا جینا، میرامرنا، سب اللہ کی رضا مندی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
[سورۃ انعام:162]

قربانی کی اہمیت اس بات سے بھی واضح ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ہمیشگی فرمائی ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں۔
’’اَقَامَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِیْنَۃِ عَشَرَ سِنِیْنَ یُضَحِّیْ‘‘۔
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے مدینہ میں دس سال قیام فرمایا (اس قیام کے دوران) آپ قربانی کرتے رہے۔
[جامع الترمذی: ج 1، ص:409، ابواب الاضاحی]

قربانی کے فضائل:
کئی احادیث میں قربانی کے فضائل وارد ہیں، چند یہ ہیں:
(1):عَنْ زَیْدِ ابْنِ اَرْقَمَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ اَصْحَابُ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَارَسُوْلَ اللہِ! مَا ھٰذِہِ الاَضَاحِیُّ قَالَ سُنَّۃُ اَبِیْکُمْ اِبْرَاہِیْمَ عَلَیْہِ السَّلاَم قَالُوْا فَمَا لَنَا فِیْھَا یَارَسُوْلَ اللہِ قَالَ بِکُلِّ شَعْرَۃٍ حَسَنَۃٌ قَالُوْا فَالصُّوْفُ یَارَسُوْلَ اللہِ قَالَ بِکُلِّ شَعْرَۃٍ مِنَ الصُّوْفِ حَسَنَۃٌ۔
ترجمہ:
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے سوال کیا:یارسول اللہ!یہ قربانی کیا ہے؟(یعنی قربانی کی حیثیت کیا ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت (اور طریقہ) ہے۔صحابہ رضی اللہ عنہم نےعرض کیا کہ ہمیں اس قربانی کے کرنے میں کیا ملے گا؟ فرمایا ہر بال کےبدلے میں ایک نیکی۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے (پھر سوال کیا) یا رسول اللہ!اون (کے بدلے میں کیا ملے گا) فرمایا:اون کے ہر بال کے بدلے میں نیکی ملے گی۔
[سنن ابن ماجہ: ص 226، باب ثواب الاضحیٰ]

(2) ’’عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَاعَمِلَ آدَمِیٌ مِنْ عَمَلٍ یَوْ مَ النَّحْرِ اَحَبَّ اِلَی اللہِ مِنْ اِھْرَاقِ الدَّمِ اَنَّہْ لَیَتَأ تِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِقُرُوْنِھَا وَاَشْعَارِھَا وَاَظْلاَفِھَا وَاِنَّ الدَّمَّ یَقَعُ مِنَ اللہِ بِمَکَانٍ قَبْلَ اَنْ یَّقَعَ مِنَ الْاَرْضِ فَطِیْبُوْا بِھَا نَفْساً‘‘۔
ترجمہ:
عید الاضحیٰ کے دن کوئی نیک عمل اللہ تعالیٰ کے نز دیک قربانی کا خون بہانے سے محبوب اور پسندیدہ نہیں اور قیامت کے دن قربانی کا جانور اپنے بالوں، سینگوں اور کھروں سمیت آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کےہاں شرفِ قبولیت حاصل کر لیتا ہے، لہذا تم خوش دلی سے قربانی کیا کرو۔
[جامع ترمذی: ج1ص275 باب ما جاء فی فضل الاضحیہ]

(3) ’’عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا اُنْفِقَتِ الْوَرَقُ فِیْ شَئْیٍ اَفْضَلُ مِنْ نَحِیْرَۃٍ فِیْ یَوْ مِ الْعِیْدِ۔‘‘
ترجمہ:
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:کسی خرچ کی فضیلت اللہ تعا لیٰ کے نزدیک بہ نسبت اس خرچ کے جو بقرہ عید والے دن قربانی پر کیا جا ئے ہرگز نہیں۔
[سنن الدارقطنی: ص774باب الذبائح ، سنن الکبریٰ للبیہقی: ج9 ص 261]


عجیب بات ہے (مسلمان کی نماز کا تعلق میرے رحم سے ہے) اور صرف ایک اعتراض ہے۔ یہ تو معلوم ہے کہ اعتراض رحمت الٰہی کا سبب ہے لیکن یہ فرقہ پرست ہے۔
وہ مسلمان ہے آخر میں تم سے بات نہیں کر رہا اور اسماعیل علیہ السلام کا بیٹا ہے یہ کسی کے ساتھ نہیں۔

عجیب بات یہ ہے کہ ہندوؤں کا شک (مسلمانوں پر ظلم) صرف گائے کے بارے میں ہے، مرغیوں، بکریوں، تیتروں، بٹیروں کے بارے میں نہیں۔ معلوم ہوا کہ اعتراض کی وجہ ہمدردی نہیں بلکہ مذہبی تعصب تھا۔
یہ بات یقینی ہے کہ جو اپنی جان دے وہ لے سکتا ہے، ہم اس کے نائب ہیں، اس نے ہمیں اپنے قرب کے لیے قربانی کرنے کا حکم دیا ہے، چنانچہ ہم نے چھری پھیر دی، اس نے جان لے لی، خواہ اسمٰعیل پر ہی کیوں نہ ہو۔ ابراہیم کی چھری نے اسے نہیں مارا۔













قربانی کے معاشی فوائد!
(1) ایک اندازے کے مطابق عید پر چار کھرب روپے سے زائد مالیت کے مویشیوں کا کاروبار ہوا۔
(2) قصابوں نے تقریباً تیس ارب روپے بطور اجرت کمائے۔
(3) چارے کے تاجروں نے تین ارب روپے سے زائد کمائے۔
(4) گاڑیوں میں جانور لے کر اربوں روپے کمائے۔
(5) غریبوں کو مزدوری ملی، کسانوں کا چارہ بیچا گیا اور گاؤں والوں کو ان کے مویشیوں کی اچھی قیمت مل گئی۔
(6) بعد میں غریبوں کو کھانے کے لیے مہنگا گوشت مفت ملا۔
(7) کھالیں کئی سو ارب روپے میں فروخت ہوئیں۔ چمڑے کے کارخانوں میں کام کرنے والوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
(8) جو شخص یہ رقم کمائے گا جب وہ اسے اپنی ضروریات پر خرچ کرے گا تو کھربوں کی کاروباری سرگرمیاں وجود میں آئیں گی۔
(9) اس قربانی سے نہ صرف غریبوں کو گوشت کھلاتا ہے بلکہ آنے والے سال بھر غریبوں کو روزگار بھی ملتا ہے۔
(10) دنیا کا کوئی ملک اربوں روپے ٹیکس لگا کر کمایا ہوا مال غریبوں میں تقسیم کرنا شروع نہیں کر سکتا، تب بھی غریبوں اور ملک کو اتنا فائدہ نہیں پہنچ سکتا جتنا اللہ کے ایک حکم پر عمل کرنے سے مسلمانوں کو ہوتا ہے۔
(11) معاشیات کی زبان میں اس قربانی سے دولت کی گردش کا ایک چکر شروع ہوتا ہے جس کا حساب لگانا حیران کن ہے۔








قربانی کا حکم:
ہر صاحبِ نصاب پر قربانی کرنا واجب ہے۔ اس بارے میں قر آن وسنت میں کئی دلائل موجود ہیں۔ چند یہ ہیں:

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانحَر۔
ترجمہ:
لہٰذا نماز پڑھئے اپنے رب کے لئے اور قربانی کیجئے۔
[سورۃ الکوثر:2]

مشہور مفسر قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمہ اللہ اس آیت کے تحت لکھتے ہیں۔
’’قَالَ عِکْرَمَۃُ وَعَطَا ئُ وَقَتَا دَۃُ فَصَلِّ لِرَ بِّکَ صَلوٰۃُ الْعِیْدِ یَوْمَ النَّحْرِ وَنَحْرُ نُسُکِکَ فَعَلیٰ ھٰذَا یَثْبُتُ بِہِ وُجُوْبُ صَلوٰۃِ الْعِیْدِ وَ الْاُضْحِیَّۃِ‘‘
ترجمہ:
حضرت عکرمہ،حضرت عطاء اورحضرت قتادۃ رحمہم اللہ فرماتےہیں کہ ’’فَصَلِّ لِرَبِّکَ‘‘ میں ’’فصل‘‘ سے مراد ’’عید کی نماز‘‘ اور ’’وانحر‘‘ سے مراد ’’قربانی‘‘ ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ نماز عید اور قربانی واجب ہے۔
(تفسیرمظہری :ج:10:ص:353)


(2)علامہ ابو بکر جصاص رحمہ اللہ اپنی تفسیر’’احکام القرآن‘‘ میں فرماتے ہیں۔
’’قَالَ الْحَسَنُ صَلوٰۃُ یَوْمِ النَّحْرِ وَنَحْرُ الْبَدَنِ …قَالَ اَبُوْ بَکْرٍ ھٰذَاالتَّاوِیلُ یَتَضَمَّنُ مَعْنَیَیْنِ؛ اَحَدُھُمَا اِیْجَابُ صَلوٰۃِ الْاَضْحیٰ وَالثَّانِیْ وُجُوْبُ الْاُضْحِیَّۃِ‘‘
ترجمہ:
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے فر مایاکہ اس آیت ’’فَصَلِّ لِرَ بِّکَ‘‘ میں جو نماز کا ذکر ہے اس سے عید کی نماز مراد ہے اور ’’وانحر‘‘سےقربانی مراد ہے۔ حضرت ابو بکر جصا ص رحمہ اللہ فر ماتے ہیں کہ اس سے دو با تیں ثا بت ہو تی ہیں :
1: عید کی نماز واجب ہے۔
2: قربانی واجب ہے۔
(احکام القرآن للجصاص: ج3ص 419 تحت سورۃ الکوثر)


(3) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
’’اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ کَا نَ لَہُ سَعَۃٌ وَلَمْ یُضَحِّ فَلاَ یَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا‘‘
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جس شخص کو قربانی کی وسعت حاصل ہو اور وہ قربانی نہ کر ے تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ بھٹکے۔
(سنن ابن ماجہ ص226باب الاضاحی ھی واجبۃ ام لا،مسنداحمد ج2ص321 رقم8254، السنن الکبریٰ ج9ص260کتاب الضحایا،کنز العمال رقم 12261)

وسعت کے باوجود قربانی نہ کرنے پر آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے سخت وعید ارشاد فرمائی اور وعید ترک واجب پر ہوتی ہے۔ تو معلوم ہوا قربانی واجب ہے۔

(4) حضرت مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
’’کُنَّاوُ قُوْفاً عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَۃَ فَقَالَ یَااَیُّھَا النَّاسُ اِنَّ عَلٰی کُلِّ اَہْلِ بَیْتٍ فِیْ کُلِّ عَامٍ اُضْحِیَۃً وَعَتِیْرَۃً‘‘
ترجمہ:
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ عرفات میں ٹھہرے ہوئے تھے،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! ہر گھر والوں پر ہر سال قربانی اور عتیرہ واجب ہے۔
(سنن ابن ماجہ: ص226باب الاضاحی ھی واجبۃ ام لا، سنن نسائی: ج2ص 188)

اس حدیث سے دو قسم کی قربانیوں کا حکم معلوم ہوا ایک عید الاضحیٰ کی قربانی اور دوسرا عتیرہ۔
فائدہ:
’’عتیرہ‘‘ اس قربانی کو کہا جاتا ہے جو زمانہ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں بتوں کے نام پر ہوتی تھی پھر اسلام آنے کے بعد اللہ تعالی کے نام پر ہونے لگی، لیکن بعد میں اسے منسوخ فرمادیا گیا۔ چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
’’نَھیٰ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْفَرْعِ وَالْعَتِیْرَۃِ‘‘
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرع اور عتیرہ سے منع فرما دیا۔
(سنن النسائی: ج2 ص188 کتاب الفرع والعتیرہ)
فائدہ:
’’فرع‘‘ اس بچہ کو کہا جاتا تھا جو اونٹنی پہلی مرتبہ جنتی تھی اور اس کو بتوں کے نام پر قربان کیا جاتا تھا، ابتدا اسلام میں یہ اللہ تعالیٰ کے نام پر ذبح ہوتی رہی لیکن بعداسے میں منسوخ کر دیا گیا۔
(زھر الربیٰ علی النسائی للسیوطی: ج2 ص188)

(5) حضرت جندب بن سفیان البجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،فرماتے ہیں۔
’’شَھِدْتُّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْ مَ النَّحْرِ فَقَالَ : مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلوٰۃِ فَلْیُعِدْ مَکَانَھَا اُخْریٰ وَمَنْ لَّمْ یَذْبَحْ فَلْیَذْبَحْ‘‘
ترجمہ:
میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں عید الاضحی کےدن حاضر ہوا۔آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جس نے عید کی نماز سے پہلے (قربانی کا جانور) ذبح کر دیا تو اسے چاہیے کہ اس جگہ دوسری قربانی کرے اور جس نے (عید کی نماز سے پہلے ) ذبح نہیں کیا تو اسے چاہئے کہ (عید کی نماز کے) بعد ذبح کرے۔
(صحیحالبخاری ج2ص843 باب من ذبح قبل الصلوٰۃ اعاد)

اس میں آپ علیہ السلام نے عید سے پہلے قربانی کرنے کی صورت میں دوبارہ لوٹانے کا حکم دیا جو اس بات کی دلیل ہے کہ قربانی واجب ہے۔




عید نماز کے بعد قربانی کی جائے:
عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ مِنْ يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ فَمَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا۔
ترجمہ:
حضرت براء بن عازب ؓ نے بیان کیا کہ  میں نے نبی کریم  ﷺ  سے سنا، آپ  ﷺ نے  عید کے دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ پہلا کام جو ہم آج کے دن  (عید الاضحیٰ )  میں کرتے ہیں، یہ ہے کہ پہلے ہم نماز پڑھیں پھر واپس آ کر قربانی کریں۔ جس نے اس طرح کیا وہ ہمارے طریق پر چلا۔
[صحيح البخاري » بَاب سُنَّةِ الْعِيدَيْنِ لِأَهْلِ الْإِسْلَامِ ، حدیث نمبر 951]

قربانی واجب ہے.
فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ۔ دَلَالَتُھَا عَلٰی وُجُوْبِ صَلٰوۃِ الْعِیْدِ وَانْحَرْ اَلْبُدْنَ بَعْدَھَا ظَاھِرَۃٌ۔
ترجمہ:
’’پس نماز پڑھ واسطے اپنے رب کے‘‘ سے جس طرح نماز عید کا واجب ہونا ثابت ہوتا ہے، اسی طرح ’’اور قربانی کر‘‘ سے جانور کی قربانی کا واجب ہونا ثابت ہوتا ہے۔
[اعلاء السنن: ج17ص219]


قربانی کا وجوب:
(۱) یہی رائے ہے علمائے احناف کی۔
[العناية شرح الهداية-البابرتي:9/ 506، فتح القدير-للكمال ابن الهمام:9/ 506]

(۲) اور علمائے مالکیہ کی۔
[أحكام القرآن-لابن العربي:4/ 459، تفسير القرطبي:15/ 109]

(۳) اور علمائے حنابلہ کی۔
[مجموع الفتاوى:23/ 163]

(۴) اور یہی پہلے بزرگوں کی ایک جماعت نے کہا ہے۔
حوالہ
امام ابن حزم نے فرمایا:
وممن روينا عنه إيجاب الأضحية: مجاهد، ومكحول. وعن الشعبي: لم يكونوا يرخصون في ترك الأضحية إلا لحاج، أو مسافر۔
ترجمہ:
اور جن سے ہم نے قربانی کے واجب ہونے کو نقل کیا ہے: مجاہد اور مکحول۔ اور الشعبی سے: انہوں نے قربانی چھوڑنے کی اجازت نہیں دی سوائے حاجی یا مسافر کے۔
[المحلى-ابن حزم:7/ 358]

اور امام ابن قدامہ حنبلی نے فرمایا:
وقال ربيعة … والثوري والأوزاعي والليث … هي واجبة۔
ترجمہ:
ربیعہ نے کہا… اور الثوری، الاوزاعی اور لیث نے کہ… یہ واجب ہے۔
[المغني-لابن قدامة:9/ 435]

(۵) امام ابن تیمیہ نے فرمایا:
وأما الأضحية فالأظهر وجوبها أيضا فإنها من أعظم شعائر الإسلام وهي النسك العام في جميع الأمصار والنسك مقرون بالصلاة
ترجمہ:
جہاں تک قربانی کا تعلق ہے تو یہ واضح ہے کہ یہ بھی واجب ہے، کیونکہ یہ اسلام کی عظیم ترین شعائر میں سے ہے، جو تمام خطوں میں عام رائج ہے، اور یہ طریقہ نماز کے ساتھ ہے۔
[مجموع الفتاوى-لابن تيمية:23/ 162]

(۶) اور علامہ شوکانی نے فرمایا:
ويعرف أن الحق ما قاله الأقلون من كونها واجبة ولكن هذا الوجوب مقيد بالسعة فمن لا سعة له لا أضحية عليه۔
ترجمہ:
معلوم ہوا کہ حق وہی ہے جو اس کے واجب ہونے کے بارے میں چند لوگوں نے کہا ہے، لیکن یہ وجوب وسعت کے اعتبار سے محدود ہے۔
[السيل الجرار-للنووي:8/ 383]

(۷) اور شیخ ابن عثیمین نے بھی اس(رائے) کی تائید کرتے فرمایا:
فالقول بالوجوب أظهر من القول بعدم الوجوب، لكن بشرط القدرة۔
ترجمہ:
لہٰذا یہ قول کہ واجب ہے، اس قول سے زیادہ واضح ہے کہ یہ واجب نہیں ہے، لیکن قدرت کی شرط کے ساتھ۔
[الشرح الممتع:7/ 422]


قربانی ہر وسعت والے پر واجب ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَ لَهُ سَعَةٌ وَلَمْ يُضَحِّ فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا۔
ترجمہ:
حضرت ابوھریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس کے پاس وسعت(مالداری) ہو اور قربانی نہ دے، وہ ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ ہو۔
[سنن ابن ماجه » بَاب الْأَضَاحِيِّ وَاجِبَةٌ هِيَ أَمْ لَا ، حدیث نمبر 3123]


والوعيد لا يستحق إلا بترك الواجب۔
ترجمہ:
اور وعید کا کوئی مستحق نہیں ہوتا سوائے واجب کو چھوڑنے کے۔
[التجريد للقدوري (م428ھ) : 31077]

من ‌سعة ‌أي: من غنى
ترجمہ:
جو وسعت رکھے یعنی: جو غنی ہو۔
[اشتقاق أسماء الله-الزجاجي (م337ھ): صفحہ 72]

أَخذ بظاهرة أَبُو حنيفَة فأوجبها على من ملك نِصَابا۔
ترجمہ:
امام ابوحنیفہ نے ظاہر کو لیا لہٰذا اس (قربانی) کو واجب قرار دیا صاحبِ نصاب پر۔
[التيسير بشرح الجامع الصغير-المناوي:2 /439]

قَوْلُهُ: (سَعَةٌ) أَيْ: فِي الْمَآلِ وَالْحَالِ، قِيلَ: هِيَ أَنْ يَكُونَ صَاحِبَ نِصَابِ الزَّكَاةِ، «فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا،» لَيْسَ الْمُرَادُ أَنَّ صِحَّةَ الصَّلَاةِ تَتَوَقَّفُ عَلَى الْأُضْحِيَّةِ، بَلْ هُوَ عُقُوبَةٌ لَهُ بِالطَّرْدِ عَنْ مَجَالِسِ الْأَخْيَارِ، وَهَذَا يُفِيدُ الْوُجُوبَ وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ
ترجمہ:
آپ ﷺ کے اس قول: ’’وسعت رکھتا ہو‘‘ یعنی: مستقبل اور حال میں، اور کہا گیا کہ: وہ زکوٰۃ کے نصاب کا مالک ہو۔
’’ہماری عیدگاہ کے پاس نہ آئے‘‘ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نماز کی درستگی کا انحصار قربانی پر ہے۔ بلکہ یہ اس کے لیے نیکی کی مجلسوں سے نکلنے کی سزا ہے، اور(یہ فرمان) اس(قربانی)کے واجب ہونے کا فائدہ بھی دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ زیادہ جانتا ہے۔
[حاشية السندي على سنن ابن ماجه:2/ 271]

وقد استدل به على وجوب التضحية على من كان له سعة لأنه لما نهى عن قربان المصلى دل على أنه ترك واجبا كأنه يقول لا فائدة في الصلاة مع ترك هذا الواجب ولقوله تعالى {فصل لربك وانحر} [سورۃ الكوثر: 2]
ترجمہ:
اور اس سے یہ استدلال کیا گیا کہ جو شخص وسعت رکھتا ہو اس پر قربانی واجب ہے، کیونکہ اسی کے سبب اسے عید نماز پڑھنے سے منع کیا گیا تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے واجب(لازمی عمل) میں کوتاہی کی، گویا وہ فرما رہے ہیں کہ نماز میں کوئی فائدہ نہیں اس واجب سے غفلت برتنے کے سبب اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے: {اپنے رب کے لیے الگ ہو جاؤ اور قربانی کرو} [سورۃ الکوثر: 2]۔
[سبل السلام-شرح بلوغ المرام-الصنعاني:1265 (2/531)]

لم يبين مقدارها وكأن المراد بها ما يتم بها شراء الأضحية، وقالت الحنفية: من يملك نصابًا۔
ترجمہ:
رقم کی نشاندہی نہیں کی گئی گویا اس سے مراد وہی ہے جو قربانی خریدنے کے لیے استعمال کی جائے، احناف نے کہا: جو صاحبِ نصاب کا مالک ہو۔
[التنوير شرح الجامع الصغير-الصنعاني:8954]






صدقات کتنے مالدار پر لازم ہیں؟
صاحبِ نصاب کون؟
عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ شَيْءٌ " .
ترجمہ:
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
نہیں ہے (لازم) دو سو درہم سے کم میں کوئی شیء۔
[مصنف ابن أبي شيبة » مَنْ قَالَ لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ ... رقم الحديث: 9645(9949)]

تشریح:
دو سو درہم جدید ہندستانی اوزان کے مطابق، 52.5 تولہ چاندی بنتی ہے۔ یہی لازم صدقات کا نصاب ہے، اس سے کم مالدار شخص پر صدقات یعنی (1)زکوٰۃ (2)فطرہ اور (3)قربانی وغیرہ میں سے کچھ بھی لازم نہیں۔

تخریج وشواھد:
[سنن ابوداؤد:1572، سنن ابن ماجہ:179، سنن الدارمی:1669، سنن الترمذی:620، سنن النسائی:2479، مسند احمد: 132، 146]
شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو۔
[صحیح ابی داود: ٥/٢٩١]



قربانی ہر سال عرفہ کے دن واجب ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو رَمْلَةَ، عَنْ مِخْنَفِ بْنِ سُلَيْمٍ ، قَالَ : كُنَّا وَقُوفًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ ، فَقَالَ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ عَلَى كُلِّ أَهْلِ بَيْتٍ فِي كُلِّ عَامٍ أُضْحِيَّةً وَعَتِيرَةً ، أَتَدْرُونَ مَا الْعَتِيرَةُ ؟ هِيَ الَّتِي يُسَمِّيهَا النَّاسُ الرَّجَبِيَّةَ " .
ترجمہ:
(امام ابن ماجہؒ اپنی سند بیان کرتے ہیں کہ)
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے معاذ بن معاذ نے بیان کیا، انہوں نے ابن عون کی سند سے، کہا کہ ہم سے ابو رملہ نے بیان کیا، انہوں نے مخنف بن سلیم سے، انہوں نے کہا: ’’ہم عرفہ کے دن رسول اللہ   کے پاس تھے آپ  نے فرمایا: اے لوگو! ہر گھر والے  پر ہر سال قربانی اور ایک عتیرہ (لازم) ہے ، تم جانتے ہو کہ عتیرہ کیا ہے؟ یہ وہی ہے جسے لوگ رجبیہ کہتے ہیں۔‘‘
[سنن ابن ماجه » بَاب قربانی واجب ہے یا نہیں؟ ... رقم الحديث: 3124]
امام ابوداؤد فرماتے ہیں: عتیرہ منسوخ ہے یہ ایک منسوخ خبر ہے۔
[سنن أبي داود » بَاب قربانی کے وجوب کا بیان میں ... رقم الحديث: 2788]

وضاحت:

ولحديث مخنف بن سليم مرفوعا «على أهل كل بيت في كل عام أضحية» دل لفظه على الوجوب
ترجمہ:
اور مخنف بن سلیم کی حدیث جس کا سلسلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے کہ ’’ہر گھر کے افراد کو ہر سال قربانی کرنی چاہیے‘‘، اس کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ(قربانی) واجب ہے۔
[سبل السلام-شرح بلوغ المرام-الصنعاني:1265 (2/531)]

ہر گھر والے سے مراد پہلے مذکورہ حدیث کے مطابق حدیث کے مطابق وسعت والا ہے۔ ورنہ آنے والی دوسری روایت کے مطابق ہر مسلمان پر لازم ماننی پڑے گی، جس کا کوئی قائل نہیں۔ لہٰذا وسعت والا شخص گھر کے وسعت نہ رکھنے والے افراد کو بھی قربانی کے ثواب میں شریک کرسکتا ہے۔ لیکن قربانی نہ کرنے کی نافرمانی کا گناہ صرف وسعت والے پر ہوگا، سب پر نہیں۔

قربانی مسلمان پر لازم ہے، کافر پر نہیں۔
دوسری روایت کے الفاظ:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رُسْتَهْ ، قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ ، قَالَ: ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ ، وَمُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ: ثنا أَبُو رَمْلَةُ، عَنْ مِخْنَفِ بْنِ سُلَيْمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:
«إِنَّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ‌فِي ‌كُلِّ ‌عَامٍ ‌أُضْحِيَّةً وَعَتِيرَةً»۔
ترجمہ:
(امام ابو الشیخ اصبہانیؒ اپنی سند بیان کرتے ہیں کہ)
ہم سے محمد بن عبداللہ بن رستہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے سعید بن انبسہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابن عون نے بیان کیا، اور معاذ بن معاذ نے، انہوں نے کہا: ہم سے ابو رملہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، حضرت مخنف بن سلیمؓ سے، انہوں نے کہا: ’’ہم عرفہ کے دن رسول اللہ   کے پاس تھے آپ  نے فرمایا:
اے لوگو! ہر مسلمان  پر ہر سال قربانی اور ایک عتیرہ (لازم) ہے۔
[طبقات المحدثين-أبو الشيخ الأصبهاني(م369ھ) : 1/ 282]


(2)عتیرہ وہ ذبح کی جانے والی بکری ہے جو شروع اسلام میں رجب کے پہلے عشرہ میں ذبح کیا جاتا تھا، اسی کا دوسرا نام رجبیہ بھی تھا، بعد میں عتیرہ منسوخ ہوگیا۔
[الدراية في تخريج أحاديث الهداية:923]

عتیرہ کو منسوخ کرنے والی ناسخ حدیث یہ ہے:
عَنْ ‌أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا فَرَعَ، ‌وَلَا ‌عَتِيرَةَ»۔
وَالْفَرَعُ: أَوَّلُ النِّتَاجِ كَانُوا يَذْبَحُونَهُ لِطَوَاغِيتِهِمْ، وَالْعَتِيرَةُ: (الشَّاةُ يَذْبَحُهَا) فِي رَجَبٍ۔
يُعَظِّمُونَ شَهْرَ رَجَبٍ لِأَنَّهُ أَوَّلُ شَهْرٍ مِنْ أَشْهُرِ الحُرُمِ، وَأَشْهُرِ الحُرُمِ: رَجَبٌ، وَذُو القَعْدَةِ، وَذُو الحِجَّةِ، وَالمُحَرَّمُ، وَأَشْهُرُ الحَجِّ: شَوَّالٌ، وَذُو القَعْدَةِ، وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الحِجَّةِ، كَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ فِي أَشْهُرِ الحَجِّ۔
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ پیغمبر ﷺ نے فرمایا: «نہ فرع (واجب) ہے اور نہ عتیرہ»۔
فرع (اونٹنی کے) سب سے پہلے بچہ کو کہتے تھے جسے (جاہلیت میں) لوگ اپنے بتوں کے لیے ذبح کرتے تھے، اور عتيرہ (یہ وہ بکری ہے) کو رجب میں ذبح کیا جاتا تھا۔
اس ماہ (رجب) کی تعظیم کے لیے ذبح کرتے تھے اس لیے کہ حرمت کے مہینوں میں رجب پہلا مہینہ ہے، اور حرمت کے مہینے رجب ذی قعدہ، ذی الحجہ، اور محرم ہیں، اور حج کے مہینے شوال، ذی قعدہ اور ذی الحجہ کے (ابتدائی) دس دن ہیں۔ حج کے مہینوں کے سلسلہ میں بعض صحابہ اور دوسرے لوگوں سے اسی طرح مروی ہے۔
[صحيح البخاري:5473، (سنن ابن ماجه:3168) سنن الترمذي:1512]







القرآن:
’’اور ہم نے ہر ایک اُمت کیلئے قربانی کا ایک طریقہ مقرر کر دیا ہے تاکہ جو مویشی اللہ نے اُن کو دئیے ہیں (اُن کے ذبح کرنے کے وقت) اُن پر اللہ کا نام لیں، پس تمہارا معبود ایک ہی ہے،اُسی کے فرمانبردار رہو اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دو۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کا نام لیا جاتا ہے تو اُن کے دل ڈر جاتے ہیں اور (جب) ان پر مصیبت پڑتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور نماز (اہتمام اور پابندی سے) پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا کیا ہے اُس میں سے (نیک کاموں میں) خرچ کرتے ہیں۔ قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے اللہ کے شعائر مقرر کیا ہے، اس میں تمہارے لئے فائدے ہیں تو (قربانی کرنے کے وقت) قطار باندھ کر اُن پر اللہ کا نام لو۔ پھر جب وہ پہلو کے بل گر پڑیں تو اُن میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے اُن جانوروں کو تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ تم شکر کرو۔ اللہ تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون بلکہ اُس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اسی طرح اللہ نے اُن کو تمہارے ماتحت کر دیا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اُس نے تمہیں ہدایت بخشی ہے۔ اُس کی بڑائی بیان کرو اور (اے پیغمبر!) نیکوکاروں کو خوشخبری سنا دیجیے۔‘‘
[سورۃ الحج ، آیات ۳۴تا ۳۷]







قربانی  کے فضائل:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَا الْعَمَلُ فِي أَيَّامٍ الْعَشْرِ أَفْضَلَ مِنْهَا فِي هَذِهِ ، قَالُوا : وَلَا الْجِهَادُ ، قَالَ : وَلَا الْجِهَادُ ، إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ يُخَاطِرُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ بِشَيْءٍ " .
ترجمہ:
حضرت عبدﷲ بن عباس رضی ﷲ عنھما سے روایت ہے کہ رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ دوسرے ایام کا کوئی عمل عشرۂ ذی الحجہ (یکم ذی الحجہ سے دس ذی الحجہ تک) کے دوران نیک عمل سے بڑھ کر پسندیدہ نہیں۔ صحابۂ کرامؓ نے عرض کیا: یا رسول ﷲ! کیا یہ جہاد فی سبیل ﷲ سے بھی بڑھ کر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جہاد فی سبیل ﷲ سے بھی بڑھ کر ہے، ہاں جس شخص نے اللہ کی راہ میں نکل کر اپنی جان اور اپنے مال کو ہلاکت اور خطرے کی جگہ ڈال دیا، پھر ان میں سے کوئی چیز بھی واپس لے کر نہ آیا (سب کچھ اللہ کے راستے میں قربان کر دیا) بے شک یہ سب سے بڑھ کر ہے۔


ذی الحجہ کا افضل عمل-قربانی کے جانور کا خون بہانا:

دَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو مُسْلِمُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ الْحَذَّاءُ الْمَدَنِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ أَبُو مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ مِنْ عَمَلٍ يَوْمَ النَّحْرِ , أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ إِهْرَاقِ الدَّمِ , إِنَّهَا لَتَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقُرُونِهَا , وَأَشْعَارِهَا , وَأَظْلَافِهَا , وَأَنَّ الدَّمَ لَيَقَعُ مِنَ اللَّهِ بِمَكَانٍ قَبْلَ أَنْ يَقَعَ مِنَ الْأَرْضِ , فَطِيبُوا بِهَا نَفْسًا " .
ترجمہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک قربانی کے دن بندوں کے تمام اعمال میں پسندیدہ ترین عمل جانور کا خون بہانا ہے اور بندہ قیامت کے دن اپنی قربانی کے سینگوں، کھروں اور بالوں سمیت حاضر ہوگا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شرف قبول حاصل کرلیتا ہے، لہٰذا تمہیں چاہیے کہ خوش دلی سے قربانی کرو۔
نوٹ:
جس پر قربانی لازمی نہیں لیکن وہ افضل عمل اور قربانی کے ثواب کو حاصل کرنے کیلئے قربانی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔


















عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ : قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا هَذِهِ الْأَضَاحِيُّ ؟ ، قَالَ : " سُنَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ " ، قَالُوا : فَمَا لَنَا فِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ، قَالَ : " بِكُلِّ شَعَرَةٍ حَسَنَةٌ " ، قَالُوا : فَالصُّوفُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ، قَالَ : " بِكُلِّ شَعَرَةٍ مِنَ الصُّوفِ حَسَنَةٌ " .
ترجمہ:
حضرت زید بن ارقمؓ نے بیان فرمایا کہ صحابہؓ نے سوال کیا: یا رسول الله  ! یہ قربانی کیا ہے؟ (یعنی قربانی کی حیثیت کیا ہے؟) آپ نے فرمایا کہ تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت (یعنی طریقہ-عادت) ہے۔ صحابہؓ نے کہا کہ ہمیں اس قربانی کے کرنے میں کیا ملے گا؟ فرمایا: ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی۔ صحابہ کرامؓ نے (پھر سوال کیا) یا رسول اللہ  ! اون (کے بدلے میں کیا ملے گا؟)، فرمایا: اون کے ہر بال کے بدلے میں نیکی ملے گی۔

اضحیہ کی لغوی و شرعی تعریف:
اضحیہ اس جانور کو کہتے ہیں جسے عیدالاضحیٰ کے دن ذبح کیا جاتا ہے۔
حوالہ
[المصباح المنير:۳۱۹/۵]



اضحیہ کے شرعی معنی ہیں:
مخصوص جانور کا مخصوص وقت میں عبادت کی نیت سے ذبح کرنا۔
حوالہ
[التعريفات:۸/۱]

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک قربانی واجب ہے اور اسی پر فتوی ہے، اور صاحبين رحمہما اللہ کے نزدیک قربانی سنت مؤکدہ ہے۔
حوالہ
[بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع » كتاب التضحية ، 5/ 62]


میت کی طرف سے قربانی کرنے کا بیان:
عَنْ ‌حَنَشٍ قَالَ: «رَأَيْتُ ‌عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْصَانِي ‌أَنْ ‌أُضَحِّيَ ‌عَنْهُ، فَأَنَا أُضَحِّي عَنْهُ.»
ترجمہ:
حنش کہتے ہیں کہ میں نے علی ؓ کو دو دنبے قربانی کرتے دیکھا تو میں نے ان سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ (یعنی قربانی میں ایک دنبہ کفایت کرتا ہے آپ دو کیوں کرتے ہیں) تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے وصیت فرمائی ہے کہ میں آپ کی طرف سے قربانی کیا کروں، تو میں آپ کی طرف سے (بھی) قربانی کرتا ہوں۔
[سنن أبي داود:2790، المستدرك على الصحيحين للحاكم:7556 صحيح]






غیر کیلئے قربانی-ایصال ثواب-کرنا مستحب ہے۔
عَنْ عَائِشَةَ، أَوْ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «إِذَا أَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ، اشْتَرَى كَبْشَيْنِ عَظِيمَيْنِ، سَمِينَيْنِ، أَقْرَنَيْنِ، أَمْلَحَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ، فَذَبَحَ أَحَدَهُمَا عَنْ أُمَّتِهِ، لِمَنْ شَهِدَ لِلَّهِ، بِالتَّوْحِيدِ، وَشَهِدَ لَهُ بِالْبَلَاغِ، ‌وَذَبَحَ ‌الْآخَرَ عَنْ مُحَمَّدٍ، وَعَنْ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»۔
ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ اور ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب قربانی کا ارادہ فرماتے تو دو بڑے، موٹے سینگ دار، چتکبرے، خصی کئے ہوئے مینڈھے خریدتے، ان میں سے ایک اپنی امت کے ان لوگوں کی طرف سے ذبح فرماتے، جو اللہ کی توحید اور آپ ﷺ کی رسالت کی گواہی دیتے ہیں، اور دوسرا محمد اور آل محمد ﷺ کی طرف سے ذبح فرماتے۔
[سنن ابن ماجه:3122]



عَنْ ‌جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: «شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَضْحَى فِي الْمُصَلَّى، فَلَمَّا قَضَى خُطْبَتَهُ نَزَلَ مِنْ مِنْبَرِهِ، وَأُتِيَ بِكَبْشٍ فَذَبَحَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، وَقَالَ: بِاسْمِ اللهِ وَاللهُ أَكْبَرُ، هَذَا عَنِّي وَعَمَّنْ ‌لَمْ ‌يُضَحِّ ‌مِنْ ‌أُمَّتِي
ترجمہ:
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ عید الاضحی کے دن عید گاہ گیا، جب آپ خطبہ ختم کرچکے تو منبر سے نیچے اترے، پھر ایک مینڈھا لایا گیا تو آپ ﷺ نے اس کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا، اور (ذبح کرتے وقت) یہ کلمات کہے: میں اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اور اللہ سب سے بڑا ہے، یہ میری طرف سے اور میری امت کے ان لوگوں کی طرف سے ہے، جنہوں نے قربانی نہیں کی ہے۔
[سنن أبي داود:2810، سنن الترمذي:1521]



قربانی کن لوگوں پر واجب ہے؟
شرائط قربانی:
قربانی ان لوگوں پر واجب ہے جن میں مندرجہ ذیل چار شرطیں پائی جائیں۔
(۱) مسلمان ہو: کافر پر قربانی واجب نہیں ہے۔
حوالہ
مِنْهَا الْإِسْلَامُ فَلَا تَجِبُ عَلَى الْكَافِرِ لِأَنَّهَا قُرْبَةٌ وَالْكَافِرُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْقُرَبِ۔
[بدائع الصنائع » فَصْل فِي شَرَائِطِ وُجُوبِ فِي الْأُضْحِيَّةَ: ۲۵۰/۱۰]
عن أَنَس أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَتَبَ لَهُ هَذَا الْكِتَابَ لَمَّا وَجَّهَهُ إِلَى الْبَحْرَيْنِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذِهِ فَرِيضَةُ الصَّدَقَةِ الَّتِي فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمسلمينَ۔
ترجمہ:
حضرت ابوبکر ؓ نے جب حضرت انس بن مالک ؓ کو بحرین (کا حاکم بنا کر) بھیجا تو ان کو یہ پروانہ لکھ دیا۔ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ زکوٰۃ کا وہ فریضہ ہے جسے رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں کے لیے فرض قرار دیا ہے.
[صحیح البخاري » بَاب زَكَاةِ الْغَنَمِ ، حدیث نمبر 1454]








(۲) آزاد ہو: غلام پر قربانی واجب نہیں۔
حوالہ
وَمِنْهَا الْحُرِّيَّةُ فَلَا تَجِبُ عَلَى الْعَبْدِ وَإِنْ كَانَ مَأْذُونًا فِي التِّجَارَةِ أَوْ مُكَاتَبًا ؛ لِأَنَّهُ حَقٌّ مَالِيٌّ مُتَعَلِّقٌ بِمِلْكِ الْمَالِ وَلِهَذَا لَا تَجِبُ عَلَيْهِ زَكَاةٌ وَلَا صَدَقَةُ الْفِطْرِ۔
[بدائع الصنائع » فَصْل فِي شَرَائِطِ وُجُوبِ فِي الْأُضْحِيَّةَ: ۲۵۱/۱۰]
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَيْسَ فِي مَالِ الْعَبْدِ زَكَاةٌ.
ترجمہ:
حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ: نہیں ہے (فرض) غلام کے مال میں زکوٰۃ۔
[مصنف ابن ابي شيبة » فِي مَالِ الْعَبْدِ ، مَنْ قَالَ لَيْسَ فِيهِ زَكَاةٌ ، صفحہ ۱۶۱ جلد۳]








(۳) مقیم ہو:مسافر پر قربانی واجب نہیں ہے۔
حوالہ
عن إبراهيم قال: رخص للحاج والمسافر في أن لا يضحي۔
ترجمہ:
حضرت ابراھیم سے روایت ہے: اجازت ہے حاجی اور مسافر کے لیے قربانی نہ کرنے کی۔
[مصنف عبد الرزاق» باب الضحايا ۳۸۲/۴]








(۴) مالدار ہو: فقیر پر قربانی واجب نہیں ہے۔
حوالہ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَ لَهُ سَعَةٌ وَلَمْ يُضَحِّ فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا۔
ترجمہ:
حضرت ابوھریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس کے پاس وسعت(مالداری) ہو اور قربانی نہ دے، وہ ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ ہو۔
[سنن ابن ماجه » بَاب الْأَضَاحِيِّ وَاجِبَةٌ هِيَ أَمْ لَا ، حدیث نمبر 3123]
والوعيد لا يستحق إلا بترك الواجب۔
ترجمہ:
اور وعید کے مستحق نہیں سوائے واجب کو چھوڑنے کے۔
[التجريد للقدوري (م428ھ) : 31077]







مسئلہ:
قربانی کے واجب ہونے کے لئے نصاب پر مکمل سال کا گذرنا شرط نہیں ہے؛ بلکہ قربانی اس وقت واجب ہوتی ہے جبکہ مسلمان عیدالاضحی کے دن اپنی ضروریاتِ اصلیہ کے علاوہ مقدارِ نصاب کا مالک ہو۔
حوالہ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَجَدَ سَعَةً فَلَمْ يُضَحِّ فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا۔
[مسند احمد » حدیث#۸۲۵۶]
مذکورہ حدیث میں اللہ کے رسول (رحمت ہو اللہ کی ان پر اور سلامتی) نے قربانی کی گنجائش رکھتے ہوئے قربانی نہ کرنے والے پر غصہ ہوئے اور اس میں زکوٰۃ کی طرح حولانِ حول (یعنی سال کے گذرنے) کا کوئی تذکرہ نہ فرمایا؛ اسی وجہ سے فقہاء کرام اس کی شرط نہیں لگاتے ہیں۔
حواله
(فَتَجِبُ) التَّضْحِيَةُ : أَيْ إرَاقَةُ الدَّمِ مِنْ النَّعَمِ عَمَلًا لَا اعْتِقَادًا بِقُدْرَةٍ مُمْكِنَةٍ هِيَ مَا يَجِبُ بِمُجَرَّدِ التَّمَكُّنِ مِنْ الْفِعْلِ ؛ فَلَا يُشْتَرَطُ بَقَاؤُهَا لِبَقَاءِ الْوُجُوبِ لِأَنَّهَا شَرْطٌ مَحْضٌ لَا مُيَسَّرَةٌ ، هِيَ مَا يَجِبُ بَعْدَ التَّمَكُّنِ بِصِفَةِ الْيُسْر۔
[رد المحتار » كِتَابُ الْأُضْحِيَّةَ: صفحہ ۲۱۴ جلد ۲۶]



صاحبِ نصاب پر قربانی واجب ہے:
قربانی ہر اس مسلمان عاقل، بالغ، مقیم پر واجب ہوتی ہے، جس کی ملک میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کا مال اس کی حاجاتِ اَصلیہ سے زائد موجود ہو، یہ مال خواہ سونا چاندی یا اس کے زیورات ہوں، یا مالِ تجارت یا ضرورت سے زائد گھریلو سامان یا مسکونہ مکان سے زائد کوئی مکان، پلاٹ وغیرہ۔
          قربانی کے معاملے میں اس مال پر سال بھر گزرنا بھی شرط نہیں، بچہ اور مجنون کی ملک میں اگر اتنا مال ہو بھی تو اس پر یا اس کی طرف سے اس کے ولی پر قربانی واجب نہیں۔ اسی طرح جو شخص شرعی قاعدے کے موافق مسافر ہو اس پر بھی قربانی لازم نہیں۔ جس شخص پر قربانی لازم نہ تھی اگر اس نے قربانی کی نیت سے کوئی جانور خرید لیا تو اس پر قربانی واجب ہوگئی۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ كَانَ لَهُ سَعَةٌ وَلَمْ يُضَحِّ ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا " .
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہؓ سے ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : ’’جو شخص وسعت(مالداری) کے باوجود بھی قربانی نہ کرے وہ ہماری عیدگاہ میں نہ آئے۔‘‘
والوعيد لا يستحق إلا بترك الواجب۔
ترجمہ:
اور وعید کے مستحق نہیں سوائے واجب کو چھوڑنے کے۔
[التجريد للقدوري (م428ھ) : 31077]


المحدث : العيني | المصدر : نخب الافكار: 13/227|خلاصة حكم المحدث : إسناده صحيح
المحدث : أحمد شاكر | المصدر : مسند أحمد: 16/120 | خلاصة حكم المحدث : إسناده حسن
المحدث : الألباني | المصدر : صحيح ابن ماجه: 2549 | خلاصة حكم المحدث : حسن
المحدث : الألباني | المصدر : مشكلة الفقر: 102 | خلاصة حكم المحدث : حسن
المحدث : الألباني | المصدر : صحيح الترغيب: 1087 | خلاصة حكم المحدث : حسن
المحدث : الألباني | المصدر : صحيح الجامع: 6092+6490 | خلاصة حكم المحدث : صحيح
المحدث : الألباني | المصدر : التعليقات الرضية: 126/3 | خلاصة حكم المحدث : صحيح مرفوعاً وموقوفا
المحدث : الألباني | المصدر : إصلاح المساجد: 21 | خلاصة حكم المحدث : ثابت

فقہی نکتہ:

(١) اس حدیث میں قربانی نہ کرنے پر وعید آئی ہے اور وعید واجب چھوڑنے پر ہوا کرتی ہے.
(٢) یہ بھی معلوم ہوا کہ قربانی ہر "صاحبِ وسعت" پر واجب ہے، جسے صاحبِ نصاب سے تعبیر کیا جاتا ہے. یعنی اگر گھر میں ایک ہی کو وسعت ہے تو ایک ہی (ہر گھر کا) کرے اور اگر سب صاحبِ وسعت ہیں تو سب پر لازم ہے، اور اگر کوئی بھی صاحبِ وسعت نہیں تو کسی پر بھی لازم نہیں۔







وسعت والا(صاحبِ نصاب)سے مراد کون؟؟؟  
وہ آدمی جو صاحبِ نصاب ہو (جس کی تحقیق آگے آرہی ہے)، بلکہ مصنف ابن ابی شیبہ اور دیگر کتبِ حدیث کی بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جو مال 200 درہم سے کم ہو، اس پر کچھ بھی(زکاۃ، صدقۃ الفطر اور قربانی)واجب نہیں۔ اس عموم میں قربانی بھی داخل ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، وَعَنْ الْحَارِثِ الأَعْوَرِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ زُهَيْرٌ : أَحْسَبُهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّه قَالَ : " هَاتُوا رُبْعَ الْعُشُورِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمٌ ، وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ شَيْءٌ حَتَّى تَتِمَّ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ ، فَإِذَا كَانَتْ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ فَفِيهَا خَمْسَةُ دَرَاهِمَ ، فَمَا زَادَ فَعَلَى حِسَابِ ذَلِكَ۔۔۔
ترجمہ:
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: لاؤ چالیسواں حصہ، ہر چالیس درہم میں سے ایک درہم(یعنی چالیسواں حصہ)، اور تم پر کچھ بھی(یعنی زکاۃ، صدقۃ الفطر اور قربانی واجب) نہیں ہے یہاں تک کہ دو سو درہم (جدید ہندستانی اوزان کے مطابق، 52.5 تولہ چاندی) پورے ہوجائیں۔ پس جب دو سو درہم  ہوں  تو ان میں پانچ درہم ہیں۔ اور جو زیادہ ہو تو اس کی زکاۃ اس کے حساب سے ہوگی۔


حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ شَيْءٌ " .
[مصنف ابن أبي شيبة » كِتَابُ الزَّكَاةِ » مَنْ قَالَ لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ ... رقم الحديث: 9644(9948)]

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ شَيْءٌ " .
ترجمہ:
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: نہیں ہے (لازم) دو سو درہم سے کم میں کوئی شیء۔
تشریح:
دو سو درہم جدید ہندستانی اوزان کے مطابق، 52.5 تولہ چاندی بنتی ہے۔ یہی لازم صدقات کا نصاب ہے، اس سے کم مالدار شخص پر صدقات یعنی (1)زکوٰۃ (2)فطرہ اور (3)قربانی وغیرہ میں سے کچھ بھی لازم نہیں۔

لہٰذا دوسرے الفاظ سے یوں سمجھایا گیا کہ:

ہر اس شخص پر قربانی واجب ہے جس پر صدقۃ الفطر واجب ہے۔
[فتاوی عالمگیری ج5ص360]




ذبح کون کرے؟
قربانی کے جانور کو مسلمان ذبح کرے گا۔
[فتاوی شامی ج9 ص474]







قربانی کے جانور:
اللہ پاک نے فرمایا:
ثَمٰنِیَۃَ اَزْوَاجٍ مِّنَ الضَّأْنِ اثْنَیْنِ وَمِنَ الْمَعْزِاثْنَیْنِ … الایۃ۔وَمِنَ الْاِبِلِ اثْنَیْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِ …الایۃ
ترجمہ:
آٹھ نر مادہ ہیں دو بھیڑوں میں سے، دو بکریوں میں سے، دو اونٹوں میں سے اور دو گایوں میں سے۔
[سورۃ الانعام:143]
نوٹ:
بھینس گائے کے حکم میں ہے لہٰذا بھینس کی قربانی جائز ہے۔




بھینس کی قربانی جائز کیسے؟
(1) أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، كَتَبَ «أَنْ تُؤْخَذَ، صَدَقَةُ الْجَوَامِيسِ كَمَا تُؤْخَذُ صَدَقَةُ الْبَقَرِ»
ترجمہ:

تابعی خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز(م101ھ) نے (اپنے دورِ خلافت میں حکام عمال کو یہ حکم نامہ) لکھا: «کہ تم لیا کرو، بھینسوں کا صدقہ، جیسا کہ تم لیتے ہو گائے کا»۔

[کتاب الأموال-امام ابن زنجويه (م251ھ) » حدیث نمبر 1493]

نوٹ:

یہاں صدقہ سے مراد عرفِ عام کی خیرات نہیں، بلکہ شرعی اصطلاح کے مطابق مال کی زکاۃ نکالنا ہے، لہٰذا گائے احکام بھینس پر بھی قیاس کرکے وہی احکام جاری کئے گئے۔ اسی لئے امام ابن زنجویہ نے اس حکم کو اپنی کتاب الاموال میں نقل کیا ہے۔


(2) سُئِلَ عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ عَنْ صَدَقَةِ الْجَوَامِيسِ، فَقَالَ: «هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْبَقَرِ»

ترجمہ:

تابعی امام عطاء خراسانی(م135ھ) سے سوال کیا(فتویٰ لیا) گیا بھینسوں کے صدقہ(زکوٰۃ) کے متعلق، تو آپ نے فرمایا: «یہ(بھینس) گائے کے درجہ میں ہے»۔
[کتاب الأموال-امام ابن زنجويه(م251ھ) » حدیث نمبر 1494]


(3) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أنَّہُ کَانَ یقول : الجوامیس بمنزلۃ البقر۔

ترجمہ:

تابعی امام حسن بصری(م110ھ) نے فرمایا: 
«بھینسیں گائے کے مرتبہ میں ہے»۔

تشریح:
عربی میں بھینس کو "الجاموس" کہتے ہیں اور اسکی جمع "الجوامیس" ہے۔ یہ الفاظ (الجاموس-الجوامیس) اللہ اور اسکے رسول کے الفاظ وفرامین میں نہیں ملتے۔ لہٰذا جس طرح گائے (1)کھانے کھلانے میں "حلال" قرار دی گئی ہے، (2)اموال کی "زکاۃ" نکالنے میں گائے کو شمار کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے (3)اور اللہ کی محبت میں اسکی خوشنودی کیلئے "قربانی" کے دنوں میں اسے ذبح کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔۔۔یہ تمام احکام بھینس میں بھی قیاس کئے جائیں گے۔ قرآن میں اجتہاد کرکے لفظ "بھیمۃ الانعام" یعنی چرنے چگنے والے چوپائے کے مفہوم میں بھینس پر چوپائے کے تمام احکام قیاس کئے گئے۔
کیونکہ
غیرواضح یا نئے پیش آنے والے واقعات حادثات مسائل میں دین کی فقہ(گہری سمجھ) رکھنے والے فقیہ(ماہرعالم) کو اپنی رائے(قیاس) سے "اجتہاد" کرنے والے کو اللہ کے پیغمبر ﷺ نے دعا کے ساتھ اجازت دی ہے۔ اور فقہاء(ماہرعلماء) کی جماعت(بورڈ) کے متفقہ اجتماعی-اجتہاد کو اجماع کہتے ہیں۔ اور بھینس کو گائے پر قیاس کرنے میں اجماع ہوچکا ہے۔

وَاجْمَعُوْا عَلٰی اَنَّ حُکْمَ الْجَوَامِیْسَ حُکْمُ الْبَقَرَۃِ۔
ترجمہ:
أئمہ حضرات کا اس بات پر اجماع ہے کہ بھینسوں کا حکم گائے والا ہے۔

[کتاب الإجماع-امام ابن المنذر (م319ھ) » صفحہ#37]
[الإقناع في مسائل الإجماع-ابن القطان الفاسي(م628ھ) : 1147]
[المغني: 2 / 470]






بھینس کی قربانی  کے متعلق فتاویٰ اہل حدیث:
(1) قاضی محمد عبداللہ، ایم اے، ایل ایل بی، خانپوری کا فتویٰ:
تمام علماء کا اس مسئلہ میں اجماع ہے کہ سب بہیمۃ الانعام (چرنے چگنے والے چوپایوں) کی قربانی جائز ہے کم از کم بھینس کی قربانی میں کوئی شک نہیں ہے۔
[ہفت روزہ الاعتصام » لاہور ج20 شمارہ42،43ص9]



(2)مولوی ثناء اللہ امرتسری کا فتویٰ:
جہاں حرام چیزوں کی فہرست دی ہے وہاں یہ الفاظ مرقوم ہیں
قُلْ لَّا اَجِدُ فِیْمَا اُوْحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰی طَاعِمٍ یَّطْعَمُہٗ اِلَّا اَنْ یَّکُوْنَ مَیْتَۃً اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا‘‘
ترجمہ:
ان چیزوں کے سواء جس چیز کی حرمت ثابت نہ ہو وہ حلال ہے بھینس ان میں نہیں اس کے علاوہ عرب لوگ بھینس کو بقرہ (گائے) میں داخل سمجھتے ہیں۔
[سورۃ الانعام:145]
تشریح:
ہاں! اگر اس(بھینس)کو جنس بقر(گائے کی جنس)سے مانا جائے یا عموم بہیمۃ الانعام پر نظر ڈالی جائے تو حکم جواز قربانی کے لیے یہ علت کافی ہے۔
[فتاویٰ ثنائیہ: ج1 ص807، اخبار اہل حدیث: ص11 دہلی]

(3)حافظ محمد گوندلوی کا فتوی:
بھینس بھی بقر میں شامل ہے اس کی قربانی جائز ہے۔
[ہفت روزہ الاعتصام » ج20 شمارہ9،10،ص 29]

(4)عبدالقادر حصاروی ساہیوال کا فتویٰ:
خلاصہ بحث یہ ہے کہ بکری گائے کی(قربانی ) مسنون ہے اور بھینس بھینسا کی قربانی جائز اور مشروع ہے اور ناجائز لکھنے والے کا مسلک واضح نہیں ہے۔
[اخبار الاعتصام: ج26 شمارہ150 بحوالہ فتوی علمائے حدیث: ج13 ص71]

(5)ابوعمر عبدالعزیز نورستانی کا فتویٰ:
مذکورہ بالا وجوہات کی بنا پر میری ناقص رائے میں ان علماء کا مؤقف درست اور صحیح ہے جو(بھینس کی قربانی کے)قائل ہیں۔
[بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ،از حافظ نعیم الحق ملتانی ص154]

(6)حافظ عبدالقہار نائب مفتی جماعت غرباء اہلحدیث کراچی کا فتویٰ:
واضح ہو کہ شرعاً بھینس چوپایہ جانوروں میں سے ہے اور اس کی قربانی کرنا درست ہے ۔کیونکہ گائے کی جنس سے ہے گائے کی قربانی جائز ہے اس لیے بھینس کی قربانی جائز و درست ہے اس دلیل کو اگر نہ مانا جائے تو گائے کے ہم جنس بھینس کے دودھ اور اس کا گوشت کے حلال ہونے کی بھی دلیل مشکوک ہو جائے گی۔
[بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ: ص156]

(7)حافظ احمداللہ فیصل آبادی کا فتویٰ:
میری کئی سالوں کی تحقیق ہے کہ بھینسے کی قربانی جائز ہے لہٰذا میں آپ کے ساتھ بھینسے کی قربانی کرنے میں متفق ہوں۔
[بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ: ص159]

(8)پروفیسر سعد مجتبیٰ السعیدی تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
آخر میں لکھتے ہیں کہ لہٰذا گائے کی مانند بھینس کی قربانی بلا تردد جائز ہے
[بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ: ص18]

(9)مولوی محمد رفیق الاثری پیش لفظ میں لکھتے ہیں:
یہ مسئلہ کہ قربانی میں بھینس ذبح کی جاسکتی ہے یا نہیں ۔سلف صالحین میں متنازعہ مسائل میں شمار نہیں ہوا چند سال سے یہ مسئلہ اہل حدیث عوام میں قابل بحث بنا ہوا ہے ۔جبکہ ایسے مسئلہ میں شدت پیدا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
[بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ: ص19]





قربانی کے جانور:
قربانی میں کونسا جانور ذبح کرنا جائز ہے اور کونسا نہیں؟
مسئلہ:جانوروں میں سے صرف اونٹ ، گائے، بھینس اور بکری کی قربانی صحیح ہے۔
حوالہ
عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ۔
ترجمہ:
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم مُسِنَّةً (یعنی بکری وغیرہ ایک سال کی عمر کی اور گائے دو سال کی اور اونٹ پانچ سال کی عمر کا ہو) کے سوا قربانی کا جانور ذبح نہ کرو سوائے اس کے کہ اگر تمہیں (ایسا جانور نہ ملے) تو تم ایک سال سے کم عمر کا دنبے کا بچہ ذبح کرلو۔ (وہ چاہے چھ ماہ کا ہی ہو)۔
[صحیح مسلم » بَاب سِنِّ الْأُضْحِيَّةِ ،۔حدیث نمبر 1963(5082)]
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ۔
ترجمہ: 
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حدبییہ والے سال سات آدمیوں کی طرف سے ایک اونٹ نحر(یعنی قربانی کیلئے ذبح) کیا اور سات آدمیوں کی طرف سے ایک گائے بھی ذبح کی۔
[صحیح مسلم» بَاب الِاشْتِرَاكِ فِي الْهَدْيِ وَإِجْزَاءِ الْبَقَرَةِ وَالْبَدَنَةِ كُلٍّ مِنْهُمَا عَنْ سَبْعَةٍ ، حدیث نمبر1318(3185)]
لہٰذا
حلال جانوروں میں(مرغی، ہرن وغیرہ)کی قربانی درست نہیں۔





مسئلہ:قربانی میں "وحشی" جانور کا ذبح کرنا جائز نہیں ہے۔
حوالہ
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ۔
ترجمہ:
حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ  ﷺ  نے ہر پھاڑ کھانے والے درندوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا۔
[بخاري » بَاب أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ ، حديث نمبر 5530]




مسئلہ: بکری "ایک" شخص کی طرف سے کافی ہوگی، اونٹ، گائے اور بھینس "سات" لوگوں کی طرف سے اس وقت کافی ہوں گے جبکہ ان میں سے ہر ایک کا "ساتواں" حصہ ہو، اگر ان میں سے کسی کا حصہ ساتویں حصہ سے "کم" ہوگیا تو قربانی تو صحیح ہوجائے گی، اس لیے کہ قربانی سے اصل مقصود "اراقہ" (خون بہانا) ہے اور وہ حاصل ہوگیا، ليكن گوشت تول کر برابر تقسیم کرنا چاہیے؛ اگر گوشت بغیرتولے تقسیم کیا جائے اور کمی بیشی ہوجائے تو جو زیادتی دوسرے کے پاس جاوے گی وہ "سود" کے حکم میں ہوگی؛ البتہ اس خرابی کو ختم کرنے کی بہترین صورت یہ ہے کہ تقسیم میں کسی کی طرف سِری پاے اور کھال بھی لگادی جائے، مثلاً: کچھ گوشت اور کچھ حصہ پائے کا ایک حصہ میں، اور کچھ گوشت اور پائے یا سِری یا کھال ایک کے حصے میں آگئی تو چونکہ ہر ایک کے حصہ میں جو چیز آئی ہے وہ غیرجنس کے مقابل قرار دی جاسکتی ہے، اس لیے اس صورت میں سود نہ ہوگا۔
حوالہ
عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ۔
ترجمہ:
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم مُسَنّہ (یعنی بکری وغیرہ ایک سال کی عمر کی اور گائے دو سال کی اور اونٹ پانچ سال کی عمر کا ہو) کے سوا قربانی کا جانور ذبح نہ کرو سوائے اس کے کہ اگر تمہیں (ایسا جانور نہ ملے) تو تم ایک سال سے کم عمر کا دنبے کا بچہ ذبح کرلو۔ (وہ چاہے چھ ماہ کا ہی ہو)۔
[صحیح مسلم » بَاب سِنِّ الْأُضْحِيَّةِ ،۔حدیث نمبر 1963(5082)]
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ۔
ترجمہ: 
*حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حدبییہ والے سال سات آدمیوں کی طرف سے ایک اونٹ نحر(یعنی قربانی کیلئے ذبح) کیا اور سات آدمیوں کی طرف سے ایک گائے بھی ذبح کی۔*
[صحیح مسلم» بَاب الِاشْتِرَاكِ فِي الْهَدْيِ وَإِجْزَاءِ الْبَقَرَةِ وَالْبَدَنَةِ كُلٍّ مِنْهُمَا عَنْ سَبْعَةٍ ، حدیث نمبر 1318(3185)]
قَالَ : وَسَأَلْت أَبَا يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ عَنْ الْبَقَرَةِ إذَا ذَبَحَهَا سَبْعَةٌ فِي الْأُضْحِيَّةَ أَيَقْتَسِمُونَ لَحْمَهَا جُزَافًا أَوْ وَزْنًا ؟ قَالَ : بَلْ وَزْنًا ، قَالَ : قُلْت فَإِنْ اقْتَسَمُوهَا مُجَازَفَةً وَحَلَّلَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا ؟ قَالَ : أَكْرَهُ ذَلِكَ ، قَالَ : قُلْت فَمَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ بَاعَ دِرْهَمًا بِدِرْهَمٍ فَرَجَحَ أَحَدُهُمَا فَحَلَّلَ صَاحِبُهُ الرُّجْحَانَ ؟ قَالَ : هَذَا جَائِزٌ ؛ لِأَنَّهُ لَا يُقْسَمُ مَعْنَاهُ أَنَّهُ هِبَةُ الْمُشَاعِ فِيمَا لَا يَحْتَمِلُ الْقِسْمَةَ وَهُوَ الدِّرْهَمُ الصَّحِيحُ ، أَمَّا عَدَمُ جَوَازِ الْقِسْمَةِ مُجَازَفَةً فَلِأَنَّ فِيهَا مَعْنَى التَّمْلِيكِ ، وَاللَّحْمُ مِنْ الْأَمْوَالِ الرِّبَوِيَّةِ فَلَا يَجُوزُ تَمْلِيكُهُ مُجَازَفَةً كَسَائِرِ الْأَمْوَالِ الرِّبَوِيَّة
[بدائع الصنائع»فَصْلٌ في أَنْوَاع كَيْفِيَّة الْوُجُوبِ: ۲۶۷/۱۰]
ويقسم اللحم وزنا لا جزافا إلا إذا ضم معه من الاكارع أو الجلد) صرفا للجنس لخلاف جنسه.
[الدر المختار»كتاب الاضحية: ۶۳۰/۵]




مسئلہ: گائے، اونٹ اور بھینس کی قربانی "سات" لوگوں کی طرف سے صحیح ہے جبکہ ان میں سے ہر ایک قربانی کا ثواب چاہتا ہو، ہاں اگر ان میں کوئی صرف گوشت کا طالب ہو تو قربانی تمام لوگوں کی طرف سے صحیح نہ ہوگی۔
حوالہ
لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ۔
ترجمہ:
اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے نہ ان کا خون، لیکن اس کے پاس تمہارا "تقویٰ" پہنچتا ہے۔
[سورۃ الحج:۳۷]
عن عُمَرَ بْن الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔
ترجمہ:
اللہ کے پیغمبر ﷺ نے ارشاد فرمایا: اعمال (کے ثواب) کا دارومدار تو "نیتوں" پر ہے۔
[بخاري » بَاب بَدْءُ الْوَحْيِ، حدیث نمبر 1]
عن حسن قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: من ضحى طيبة بها نفسه محتسبا لأضحيته كانت له حجابا من النار.
ترجمہ:
حضرت حسن سے روایت ہے کہ اللہ کے پیغمبر ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے قربانی کی اپنے دل کی خوشی سے ثواب کی نیت رکھتے ہوئے، تو یقیناً وہ قربانی بنے گی (قیامت کے دن) اس کیلئے جہنم سے حجاب(رکاوٹ)۔
[المعجم الكبير » حسن بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه يكنى أبا محمد ۲۷۳۶،۸۴/۳]
( وَهِيَ ) أَيْ الْأُضْحِيَّةُ ( شَاةٌ ) تَجُوزُ مِنْ فَرْدٍ فَقَطْ ( أَوْ بَدَنَةٌ ) تَجُوزُ مِنْ وَاحِدٍ أَيْضًا ( أَوْ سُبْعٌ ) بِضَمِّ السِّينِ بِمَعْنَى وَاحِدٍ مِنْ السَّبْعِ ( بَدَنَةٌ ) بَيَانٌ لِلْقَدْرِ الْوَاجِبِ وَالْقِيَاسُ أَنْ لَا تَجُوزَ الْبَدَنَةُ إلَّا عَنْ وَاحِدٍ ؛ لِأَنَّ الْإِرَاقَةَ وَاحِدَةٌ وَهِيَ الْقُرْبَةُ وَالْقُرْبَةُ لَا تَتَجَزَّأُ إلَّا أَنَّا تَرَكْنَاهُ بِالْأَثَرِ وَهُوَ مَا رُوِيَ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ ﴿ نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ ﴾ … ( فَلَوْ أَرَادَ أَحَدُهُمْ بِنَصِيبِهِ اللَّحْمَ أَوْ كَانَ كَافِرًا أَوْ نَصِيبُهُ ) أَيْ نَصِيبُ أَحَدِهِمْ ( أَقَلُّ مِنْ سُبْعٍ لَا يَجُوزُ عَنْ وَاحِدٍ مِنْهُمْ ) لِمَا مَرَّ أَنَّ وَصْفَ الْقُرْبَةِ لَا يَتَجَزَّأُ.
[مجمع الانهار » كِتَابُ الْأُضْحِيَّةِ: ۹۶/۸]




مسئلہ:اس بکری کی قربانی جائز ہے جس کا ایک سال مکمل ہوچکا ہو اور دوسرے سال میں وہ داخل ہوگئی ہو، دنبہ میں سے ایک سال سے کم کے بچے کو اگر اس پر سال کا اکثر حصہ گزرچکا ہو، اور اس کا موٹاپا اتنا ہو کہ وہ ایک سال کا دکھائی دیتا ہو تو اس کی قربانی دینا جائز ہے۔
حوالہ
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ غَنَمًا يَقْسِمُهَا عَلَى صَحَابَتِهِ فَبَقِيَ عَتُودٌ فَذَكَرَهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ضَحِّ بِهِ أَنْتَ.
ترجمہ: 
حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم  ﷺ  نے کچھ بکریاں ان کے حوالہ کی تھیں تاکہ صحابہ ؓ میں ان کو تقسیم کردیں۔ ایک بکری کا "بچہ" باقی رہ گیا۔ جب اس کا ذکر انہوں نے نبی کریم  ﷺ  سے کیا تو آپ ﷺ  نے فرمایا کہ اس کی تُو قربانی کرلے۔
[صحیح البخاري » بَاب وَكَالَةُ الشَّرِيكِ الشَّرِيكَ فِي الْقِسْمَةِ وَغَيْرِهَا الخ ، حدیث نمبر 2300]
عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ۔
ترجمہ:
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم مُسَنّہ (یعنی بکری وغیرہ ایک سال کی عمر کی اور گائے دو سال کی اور اونٹ پانچ سال کی عمر کا ہو) کے سوا قربانی کا جانور ذبح نہ کرو سوائے اس کے کہ اگر تمہیں (ایسا جانور نہ ملے) تو تم ایک سال سے کم عمر کا دنبے کا بچہ ذبح کرلو۔ (وہ چاہے چھ ماہ کا ہی ہو)۔
[صحیح مسلم » بَاب سِنِّ الْأُضْحِيَّةِ ،۔حدیث نمبر 1963(5082)]




مسئلہ:گائے اور بھینس میں سے اسی کی قربانی جائز ہے جس کے دو سال مکمل ہوچکے ہوں اور وہ تیسرے سال میں داخل ہوچکی ہو، اونٹ میں سے اسی کی قربانی جائز ہے جس کے پانچ سال مکمل ہوچکے ہوں اور چھٹے سال میں داخل ہوچکا ہو۔
حوالہ
عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ۔
ترجمہ:
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم مُسَنّہ (یعنی بکری وغیرہ ایک سال کی عمر کی اور گائے دو سال کی اور اونٹ پانچ سال کی عمر کا ہو) کے سوا قربانی کا جانور ذبح نہ کرو سوائے اس کے کہ اگر تمہیں (ایسا جانور نہ ملے) تو تم ایک سال سے کم عمر کا دنبے کا بچہ ذبح کرلو۔ (وہ چاہے چھ ماہ کا ہی ہو)۔
[صحیح مسلم » بَاب سِنِّ الْأُضْحِيَّةِ ،۔حدیث نمبر 1963(5082)]
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ فِي الضَّحَايَا وَالْبُدْنِ الثَّنِيُّ فَمَا فَوْقَهُ۔
ترجمہ:
نافع سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر (راضی ہو اللہ ان سے) کہا کرتے تھے کہ قربانی میں پانچ برس یا اس سے زیادہ کا اونٹ ہونا چاہیے۔
[موطا مالك (ت الأعظمي) » بَاب الْعَمَلِ فِي الْهَدْيِ حِينَ يُسَاقُ، حدیث نمبر 1410]
عَنْ كُلَيْبٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَعَزَّتْ الْغَنَمُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ الْجَذَعَ يُوَفِّي مِمَّا يُوَفِّي مِنْهُ الثَّنِيُّ۔
ترجمہ:
کلیب کہتے ہیں کہ  ہم مجاشع نامی بنی سلیم کے ایک صحابی رسول کے ساتھ تھے اس وقت بکریاں مہنگی ہوگئیں تو انہوں نے منادی کو حکم دیا کہ وہ اعلان کر دے کہ رسول اللہ  ﷺ  فرماتے تھے:  جُذْعَہ  (ایک سالہ) بھی اس کام کیلئے کافی ہے جس کیلئے ثَنِیَہ (یعنی وہ جانور جس کے سامنے کے دانت گرگئے ہوں) کافی ہوتا ہے۔
[ابوداود » بَاب مَا يَجُوزُ مِنْ السِّنِّ فِي الضَّحَايَا، حدیث نمبر 2799]




مسئلہ:قربانی میں ذبح کئے جانے والے جانور کا موٹا اور تمام عیوب سے صحیح سالم ہونا افضل ہے، لیکن اگر ایسے جانور کی قربانی دی جائے جس کے "پیدائشی" طور پر سینگ نہ ہو تو قربانی جائز ہے، اسی طرح اگر ایسے جانور کو ذبح کرے جس کے سینگ کا "کچھ" حصہ ٹوٹ گیا ہو تو قربانی جائز ہے، ہاں اگر سینگ کی ٹوٹن "کھوپڑی تک" پہنچ جائے تو صحیح نہیں ہے۔
حوالہ
عن أَبي الْأَشَدِّ السُّلَمِيّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ كُنْتُ سَابِعَ سَبْعَةٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأَمَرَنَا نَجْمَعُ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنَّا دِرْهَمًا فَاشْتَرَيْنَا أُضْحِيَّةً بِسَبْعِ الدَّرَاهِمِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ أَغْلَيْنَا بِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَفْضَلَ الضَّحَايَا أَغْلَاهَا وَأَسْمَنُهَا۔
ترجمہ:
ابواشدد کے دادا کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ نبی ﷺ کے ساتھ سات(7) لوگوں میں سے ساتواں فرد تھا، نبی ﷺ نے ہمیں حکم دیا اور ہم میں سے ہر آدمی نے ایک ایک درہم جمع کیا، سات درہم کے عوض میں ہم نے قربانی کا ایک جانور خریدا، پھر ہم نے عرض کیا: اے الله کے رسول ﷺ! یہ تو ہمیں مہنگا ملا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: سب سے افضل قربانی وہی ہے جو زیادہ مہنگی ہو اور جانور زیادہ صحت مند ہو۔ پھر نبی ﷺ کے حکم پر چار آدمیوں نے اس کی ایک ایک ٹانگ اور دو نے اس کا ایک ایک سینگ پکڑا اور ساتوں نے اسے ذبح کیا اور ہم سب نے اس پر تکبیر کہی۔
[مسند احمد » حديث جد أبي الأشد السلمي رضي الله عنه ، حدیث نمبر 15494]
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ قُلْتُ فَإِنْ وَلَدَتْ قَالَ اذْبَحْ وَلَدَهَا مَعَهَا قُلْتُ فَالْعَرْجَاءُ قَالَ إِذَا بَلَغَتْ الْمَنْسِكَ قُلْتُ فَمَكْسُورَةُ الْقَرْنِ قَالَ لَا بَأْسَ أُمِرْنَا أَوْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَيْنِ وَالْأُذُنَيْنِ۔
ترجمہ:
حجیہ سے روایت ہے کہ حضرت علی ؓ نے فرمایا: گائے کی قربانی سات آدمیوں کی طرف سے کی جائے گی۔ حجیہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: اگر وہ بچہ جنے؟ انہوں نے کہا: اسی کے ساتھ اس کو بھی ذبح کر دو۔ میں نے کہا: اگر وہ لنگڑی ہو؟ انہوں نے کہا: جب قربان گاہ تک پہنچ جائے تو اسے ذبح کر دو۔ میں نے کہا: اگر اس کے سینگ ٹوٹے ہوں؟ انہوں نے کہا: کوئی حرج نہیں، ہمیں حکم دیا گیا ہے، یا ہمیں رسول اللہ  ﷺ  نے حکم دیا ہے کہ ہم ان کی آنکھوں اور کانوں کو خوب دیکھ بھال لیں۔
[ترمذي » بَاب فِي الضَّحِيَّةِ بِعَضْبَاءِ الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ، حدیث نمبر 1503]
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُضَحَّى بِأَعْضَبِ الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ قَالَ قَتَادَةُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فَقَالَ الْعَضْبُ مَا بَلَغَ النِّصْفَ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ۔
ترجمہ:
حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ  ﷺ نے ان جانوروں کی قربانی کرنے سے منع فرمایا جن کے سینگ ٹوٹے اور کان پھٹے ہوئے ہوں۔ قتادہ کہتے ہیں: میں نے سعید بن مسیب سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا: «عضب»  (سینگ ٹوٹنے) سے مراد یہ ہے کہ سینگ آدھی یا اس سے زیادہ ٹوٹی ہو۔
[ترمذي » بَاب فِي الضَّحِيَّةِ بِعَضْبَاءِ الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ ، حدیث نمبر 1504]




مسئلہ: اگر "خصی" کیا ہو جانور ذبح کیا تو جائز ہے ، بلکہ وہ زیادہ بہتر ہے، اس لئے کہ اس کا گوشت زیادہ اچھا اور لذیذ ہوتا ہے۔
حوالہ
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : ذَبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الذَّبْحِ كَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مُوجَأَيْنِ۔
ترجمہ:
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں:’’ نبی اکرمﷺ  نے عید الاضحیٰ کے دن سینگوں والے دھبے دار خصی دو مینڈھے ذبح کیے۔‘‘
[سنن أبي داود:2795، سنن الترمذي:1521، سنن ابن ماجه:3122]



مسئلہ:اگر "خارشی" جانور ذبح کرے اگر وہ موٹا ہو تو جائز ہے۔ ہاں! اگر وہ خارشی جانور "دبلا" ہو تو پھر جائز نہیں۔
حوالہ
عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَفَعَهُ قَالَ لَا يُضَحَّى بِالْعَرْجَاءِ بَيِّنٌ ظَلَعُهَا وَلَا بِالْعَوْرَاءِ بَيِّنٌ عَوَرُهَا وَلَا بِالْمَرِيضَةِ بَيِّنٌ مَرَضُهَا وَلَا بِالْعَجْفَاءِ الَّتِي لَا تُنْقِي۔
ترجمہ:
حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے فرمایا:  ایسے لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا لنگڑا پن واضح ہو، نہ ایسے اندھے جانور کی جس کا اندھا پن واضح ہو، نہ ایسے بیمار جانور کی جس کی بیماری واضح ہو، اور نہ ایسے لاغر و کمزور جانور کی قربانی کی جائے جس کی ہڈی میں گودا نہ ہو۔
[ترمذي » بَاب مَا لَا يَجُوزُ مِنْ الْأَضَاحِيِّ ، حدیث نمبر 1497]
وَأَمَّا الْجَرْبَاءُ إنْ كَانَتْ سَمِينَةً جَازَ لِأَنَّ الْجَرَبَ إنَّمَا هُوَ فِي الْجِلْدِ وَلَا نُقْصَانَ فِي اللَّحْمِ۔
ترجمہ:
جہاں تک خارشی کا تعلق ہے اگر وہ چربی والا (جانور) ہو تو جائز ہے کیونکہ خارش جلد میں ہوتی ہے اور گوشت میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔
[الجوهرة النيرة » كِتَابُ الْأُضْحِيَّةِ: ۲۹۶/۵]
(وَ) تذبح (الجَرْبَاءُ) إن كانت سمينة ولم يتلَف جلدها، لأنه لا يُخِلّ بالمقصود.
ترجمہ:
(اور) (داغ) اگر موٹا ہو اور اس کی جلد کو نقصان نہ پہنچے تو اسے ذبح کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے مقصد کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔
[شرح الوقاية » كتاب الأُضْحِيَةِ: ۲۴۱/۵]



مسئلہ: کانے (یعنی جس کی ایک آنکھ خراب ہو)جانور کی قربانی بھی جائز نہیں ہے۔
حوالہ
عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَفَعَهُ قَالَ لَا يُضَحَّى بِالْعَرْجَاءِ بَيِّنٌ ظَلَعُهَا وَلَا بِالْعَوْرَاءِ بَيِّنٌ عَوَرُهَا وَلَا بِالْمَرِيضَةِ بَيِّنٌ مَرَضُهَا وَلَا بِالْعَجْفَاءِ الَّتِي لَا تُنْقِي۔
ترجمہ:
حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے فرمایا:  ایسے لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا لنگڑا پن واضح ہو، نہ ایسے اندھے جانور کی جس کا اندھا پن واضح ہو، نہ ایسے بیمار جانور کی جس کی بیماری واضح ہو، اور نہ ایسے لاغر و کمزور جانور کی قربانی کی جائے جس کی ہڈی میں گودا نہ ہو۔
[ترمذي » بَاب مَا لَا يَجُوزُ مِنْ الْأَضَاحِيِّ ، حدیث نمبر 1497]




مسئلہ: ایسے "لنگڑے" جانورکی قربانی بھی جائز نہیں ہے جو مَذبَحْ (یعنی ذبح کی جانے والی جگہ) تک نہ چل سکتا ہو، ہاں اگر لنگڑا اس قدر ہو کہ تین پیروں سے چلتا ہو اور چوتھے پیر کو چلنے کے لئے سہارے کے طور پر زمین پر رکھتا ہو تو جائز ہے۔
حوالہ
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ قُلْتُ فَإِنْ وَلَدَتْ قَالَ اذْبَحْ وَلَدَهَا مَعَهَا قُلْتُ فَالْعَرْجَاءُ قَالَ إِذَا بَلَغَتْ الْمَنْسِكَ قُلْتُ فَمَكْسُورَةُ الْقَرْنِ قَالَ لَا بَأْسَ أُمِرْنَا أَوْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَيْنِ وَالْأُذُنَيْنِ۔
ترجمہ:
حجیہ سے روایت ہے کہ حضرت علی ؓ نے فرمایا: گائے کی قربانی سات آدمیوں کی طرف سے کی جائے گی۔ حجیہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: اگر وہ بچہ جنے؟ انہوں نے کہا: اسی کے ساتھ اس کو بھی ذبح کر دو۔ میں نے کہا: اگر وہ لنگڑی ہو؟ انہوں نے کہا: جب قربان گاہ تک پہنچ جائے تو اسے ذبح کر دو۔ میں نے کہا: اگر اس کے سینگ ٹوٹے ہوں؟ انہوں نے کہا: کوئی حرج نہیں، ہمیں حکم دیا گیا ہے، یا ہمیں رسول اللہ  ﷺ  نے حکم دیا ہے کہ ہم ان کی آنکھوں اور کانوں کو خوب دیکھ بھال لیں۔
[ترمذي » بَاب فِي الضَّحِيَّةِ بِعَضْبَاءِ الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ، حدیث نمبر 1503] 




مسئلہ: اتنے "دُبلے" جانور کا ذبح کرنا جائز نہیں ہے جس کا دُبلاپن اس قدر زیادہ ہو کہ اس کی ہڈی میں گودا باقی نہ رہ گیا ہو۔
حوالہ
عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَفَعَهُ قَالَ لَا يُضَحَّى بِالْعَرْجَاءِ بَيِّنٌ ظَلَعُهَا وَلَا بِالْعَوْرَاءِ بَيِّنٌ عَوَرُهَا وَلَا بِالْمَرِيضَةِ بَيِّنٌ مَرَضُهَا وَلَا بِالْعَجْفَاءِ الَّتِي لَا تُنْقِي۔
ترجمہ:
حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے فرمایا:  ایسے لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا لنگڑا پن واضح ہو، نہ ایسے اندھے جانور کی جس کا اندھا پن واضح ہو، نہ ایسے بیمار جانور کی جس کی بیماری واضح ہو، اور نہ ایسے لاغر و کمزور جانور کی قربانی کی جائے جس کی ہڈی میں گودا نہ ہو۔
[ترمذي » بَاب مَا لَا يَجُوزُ مِنْ الْأَضَاحِيِّ ، حدیث نمبر 1497]
یعنی
جانور عیبدار نہ ہو۔




مسئلہ: ایسے جانور کا ذبح کرنا جس کا اکثر کان یا اکثر دُم چلی گئی ہو جائز نہیں ہے، ہاں اگر اس کے کان کے دوتہائی باقی ہوں اور ایک تہائی چلا گیا ہو تو صحیح ہے۔
حوالہ
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُضَحَّى بِأَعْضَبِ الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ قَالَ قَتَادَةُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فَقَالَ الْعَضْبُ مَا بَلَغَ النِّصْفَ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ۔
ترجمہ:
حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ  ﷺ نے ان جانوروں کی قربانی کرنے سے منع فرمایا جن کے سینگ ٹوٹے اور کان پھٹے ہوئے ہوں۔ قتادہ کہتے ہیں: میں نے سعید بن مسیب سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا: «عضب»  (سینگ ٹوٹنے) سے مراد یہ ہے کہ سینگ آدھی یا اس سے زیادہ ٹوٹی ہو۔
[ترمذي » بَاب فِي الضَّحِيَّةِ بِعَضْبَاءِ الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ ، حدیث نمبر 1504]
عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : لاَ بَأْسَ بِالأُضْحِيَّةِ الْمَقْطُوعَةِ الذَّنَبِ۔
ترجمہ:
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دُم کٹے جانور کی قربانی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(ب) ابو سعید فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے ایسی بکری کے بارے میں پوچھا جس کی دم کو بھیڑیے نے کاٹ دیا تھا۔ کیا اس کی قربانی کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اس کی قربانی کردو۔
[السنن الكبري للبيهقي » باب الرَّجُلِ يَشْتَرِى ضَحِيَّةً وَهِىَ تَامَّةٌ ثُمَّ عَرَضَ لَهَا نَقْصٌ وَبَلَغَتِ الْمَنْسَكَ، حدیث نمبر 19194]




مسئلہ: ایسے جانور کا ذبح کرنا جس کے دانت ٹوٹ گئے ہوں جائز نہیں ہے، ہاں اگر زیادہ دانت باقی ہوں تو صحیح ہے۔
حوالہ
عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَفَعَهُ قَالَ لَا يُضَحَّى بِالْعَرْجَاءِ بَيِّنٌ ظَلَعُهَا وَلَا بِالْعَوْرَاءِ بَيِّنٌ عَوَرُهَا وَلَا بِالْمَرِيضَةِ بَيِّنٌ مَرَضُهَا وَلَا بِالْعَجْفَاءِ الَّتِي لَا تُنْقِي۔
ترجمہ:
*حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے فرمایا:  ایسے لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا لنگڑا پن واضح ہو، نہ ایسے اندھے جانور کی جس کا اندھا پن واضح ہو، نہ ایسے بیمار جانور کی جس کی بیماری واضح ہو، اور نہ ایسے لاغر و کمزور جانور کی قربانی کی جائے جس کی ہڈی میں گودا نہ ہو۔*
[ترمذي » بَاب مَا لَا يَجُوزُ مِنْ الْأَضَاحِيِّ ، حدیث نمبر 1497]
یعنی
جانور عیبدار نہ ہو۔




مسئلہ:ایسے جانور کا ذبح کرنا جس کے پیدائشی طور پر کان نہ ہو جائز نہیں۔
حوالہ
عن يَزِيد ذي مِصْرَ قَالَ :أَتَيْتُ عُتْبَةَ بْنَ عَبْدٍ السُّلَمِىَّ فَقُلْتُ يَا أَبَا الْوَلِيدِ إِنِّى خَرَجْتُ أَلْتَمِسُ الضَّحَايَا فَلَمْ أَجِدْ شَيْئًا يُعْجِبُنِى غَيْرَ ثَرْمَاءَ فَكَرِهْتُهَا فَمَا تَقُولُ؟ قَالَ :أَفَلاَ جِئْتَنِى بِهَا. قُلْتُ :سُبْحَانَ اللَّهِ تَجُوزُ عَنْكَ وَلاَ تَجُوزُ عَنِّى. قَالَ :نَعَمْ إِنَّكَ تَشُكُّ وَلاَ أَشُكُّ إِنَّمَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْمُصْفَرَةِ وَالْمُسْتَأْصَلَةِ وَالْبَخْقَاءِ وَالْمُشَيِّعَةِ وَالْكَسْرَاءِ فَالْمُصْفَرَةُ الَّتِى تُسْتَأْصَلُ أُذُنُهَا حَتَّى يَبْدُوَ سِمَاخُهَا۔
ترجمہ:
یزید ذومصر کہتے ہیں کہ  میں عتبہ بن عبد سلمی کے پاس آیا اور ان سے کہا: ابوالولید! میں قربانی کے لیے جانور ڈھونڈھنے کے لیے نکلا تو مجھے سوائے ایک بکری کے جس کا ایک دانت گر چکا ہے کوئی جانور پسند نہ آیا، تو میں نے اسے لینا اچھا نہیں سمجھا، اب آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: اس کو تم میرے لیے کیوں نہیں لے آئے، میں نے کہا: سبحان اللہ! آپ کے لیے درست ہے اور میرے لیے درست نہیں، انہوں نے کہا: ہاں تم کو شک ہے مجھے شک نہیں، رسول اللہ  ﷺ  نے بس مصفرة والمستأصلة والبخقاء والمشيعة، اور کسراء سے منع کیا ہے، مصفرة وہ ہے جس کا کان اتنا کٹا ہو کہ کان کا سوراخ کھل گیا ہو، مستأصلة وہ ہے جس کی سینگ جڑ سے اکھڑ گئی ہو، بخقاء وہ ہے جس کی آنکھ کی بینائی جاتی رہے اور آنکھ باقی ہو، اور مشيعة وہ ہے جو لاغری اور ضعف کی وجہ سے بکریوں کے ساتھ نہ چل پاتی ہو بلکہ پیچھے رہ جاتی ہو، کسراء وہ ہے جس کا ہاتھ پاؤں ٹوٹ گیا ہو۔  (لہٰذا ان کے علاوہ باقی سب جانور درست ہیں، پھر شک کیوں کرتے ہو) ۔
[السنن الكبري للبيهقي » باب مَا وَرَدَ النَّهْىُّ عَنِ التَّضْحِيَةِ بِهِ ، حدیث نمبر 19101]




مسئلہ:
ایسے جانور کی قربانی جس کے تھن کے سِرے کٹے ہوئے ہوں صحیح نہیں ہے۔
حوالہ
عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَفَعَهُ قَالَ لَا يُضَحَّى بِالْعَرْجَاءِ بَيِّنٌ ظَلَعُهَا وَلَا بِالْعَوْرَاءِ بَيِّنٌ عَوَرُهَا وَلَا بِالْمَرِيضَةِ بَيِّنٌ مَرَضُهَا وَلَا بِالْعَجْفَاءِ الَّتِي لَا تُنْقِي۔
ترجمہ:
حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے فرمایا:  ایسے لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا لنگڑا پن واضح ہو، نہ ایسے اندھے جانور کی جس کا اندھا پن واضح ہو، نہ ایسے بیمار جانور کی جس کی بیماری واضح ہو، اور نہ ایسے لاغر و کمزور جانور کی قربانی کی جائے جس کی ہڈی میں گودا نہ ہو۔
[ترمذي » بَاب مَا لَا يَجُوزُ مِنْ الْأَضَاحِيِّ ، حدیث نمبر 1497]
عن ابن عباس قال :قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :« لا يجوز في البدن العوراء ، ولا العجفاء ، ولا الجرباء ، ولا المصطلمة أطباؤها۔
ترجمہ:
حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: نہیں ہے جائز قربانی میں جانور بھینگا، لولھا لنگڑا، بیمار اور جس کے تھن جڑ سے کٹے ہوئے ہوں۔
[المعجم الاوسط للطبراني: 3578]




قربانی کے جانور کی عمر:
بھیڑ بکری ایک سال کی ہو یا ایسا دنبہ اور بھیڑ جو ہو تو چھ ماہ کا لیکن دیکھنے میں ایک سال کا معلوم ہوتا ہو اور گائے بھینس دو سال کی اور اونٹ پانچ سال کا ہو تو ان سب جانوروں کی قربانی کرنا جائز ہے۔
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنَ الضَّأْنِ " .
ترجمہ:
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے ہے کہ رسول اللہ   نے فرمایا:’’ تم عمر والا جانور ذبح کرو اگر عمر والا جانور ملنا مشکل ہو تو بھیڑ کا چھ(6) ماہ کا بچہ جو دیکھنے میں سال کا لگتا ہو ذبح کرو۔‘‘
[سنن أبي داود:2797، صحیح مسلم:1963، سنن النسائي:4378، سنن ابن ماجه:3141، مسند ابن الجعد:2612، مسند أحمد:14348، المنتقى لابن الجارود (904) ، مسند أبو يعلى (2324) ، صحيح ابن خزيمة (2918) ، مستخرج أبي عوانة:7842، شرح السنة للبغوي:1115، والطحاوي في "شرح المشكل" (5722) ، السنن الكبرى للبيهقي:10164، 19057، 19128 من طرق عن زهير بن معاوية، بهذا الإسناد.]


اونٹ اور گائے میں شرکاء کی تعداد:
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ " فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَشْتَرِكَ فِي الْإِبِلِ ، وَالْبَقَرِ كُلُّ سَبْعَةٍ مِنَّا فِي بَدَنَةٍ " .
ترجمہ:
حضرت جابرؓ نے کہا کہ ہم رسول اللہ  کے ساتھ حج کا احرام باندھ کر نکلے اور آپ  نے ہم کو حکم دیا کہ ہم میں سے اونٹ اور گائے میں سات سات (آدمی) شریک ہوجائیں ۔
[صحیح مسلم:1213+1318، مسند ابن الجعد:2628، مسند احمد:14116، مستخرج أبي عوانة:3174+3268، المعجم الكبير للطبراني:6563، السنن الكبرى للبيهقي:10194+19235، شرح السنة للبغوي:1131]

عَعَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... اشْتَرِكُوا فِي الإِبِلِ وَالْبَقَرِ ، كُلُّ سَبْعَةٍ فِي بَدَنَةٍ۔
(اعلاء السنن ج17 ص204،صحیح ابن حبان ص3919 باب القران)
ترجمہ:
حضرت جابرؓ سے ہے کہ رسول اللہ  نے ہمیں فرمایا: ’’تم اونٹ اور گائے میں سات سات آدمی شریک ہوجاؤ۔‘‘

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ " .
ترجمہ:
حضرت جابر بن عبداللہؓ نے کہا کہ ہم نے رسول اللہ   کے ساتھ حدیبیہ کے سال قربانی کی اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے اور بیل سات آدمیوں کی طرف سے۔
[مسلم (1318)، والنسائي في "الكبرى" (4120) ، وأبو يعلى (2034) ، وابن خزيمة (2902) من طريق هشيم، به.
 وأخرجه أبو عوانة في الحج والذبائح كما في "إتحاف المهرة" 3/268 من طريقين عن عبد الملك بن أبي سليمان، به.
الترمذي (904)، الطيالسي (1904)۔]


بکری صرف ایک آدمی کی طرف سے:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ: اَنَّہٗ قَالَ اَلشَّاۃُ عَنْ وَاحِدٍ۔
(اعلاء السنن ج17 ص 210 باب ان البدنۃ عن سبعۃ)
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما نے فرمایا کہ(قربانی میں)بکری ایک (آدمی ) کی طرف سے ہے۔
نوٹ :
زبیر علی زئی لکھتے ہیں :’’ بکری اور مینڈھے میں اتفاق ہے کہ صرف ایک آدمی کی طرف سے ہی کافی ہے۔‘‘
(مقالات زبیر علی زئی ج2 ص215)

خصی جانور کی قربانی پسندیدہ ہے:
حدیث # 1
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : ذَبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الذَّبْحِ كَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مُوجَأَيْنِ
ترجمہ: حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں:’’ نبی اکرم  نے عید الاضحیٰ کے دن سینگوں والے دھبے دار خصی دو مینڈھے ذبح کیے۔‘‘
[سنن أبي داود:2795، سنن الترمذي:1521، سنن ابن ماجه:3122، مسند أبي يعلى:1792، السنن الكبرى للبيهقي:19087+19184، سنن الدارمي (1946)، شرح معاني الآثار للطحاوي(4/ 177)، جامع الأصول:1671، مجمع الزوائد:5969، جمع الفوائد:3845، وأخرجه ابن خزيمة (2899)، والحاكم 1/ 467 من طريق إبراهيم بن سعد، والحاكم 1/ 467 من طريق يونس بن بكير، كلاهما عن محمد بن إسحاق، عن يزيد ابن أبي حبيب، عن خالد بن أبي عمران، عن أبي عياش، عن جابر بن عبد الله.
وهو في "مسند أحمد" (15022) من طريق إبراهيم بن سعد.
قوله: مُوجَئين، وفي الرواية التي شرح عليها الخطابي: مُوجَيين: يريد مَنزوعَي الأنثيين، والوِجاء: الخصاء، يقال: وجأت الدابة فهي موجوءة: إذا خصيتها.
قال الخطابي: وفي هذا دليل على أن الخصيَّ في الضحايا غير مكروه.]



خصی جانور کی قربانی کرنا نہ صرف جائز بلکہ افضل وبہتر ہے، آں حضرتﷺ سے خصی جانور کی قربانی کرنا ثابت ہے، عن جابرؓ قال: ذبح النبي ﷺ یوم الذبح کبشین أملحین موجوئین (مشکاة) وفيالہدایة: ویجوز أن یضحی بالجماء والخصي لأن لحمہا أطیب) خصی جانور نہ ہونے پر مادہ جانور کی قربانی افضل ہے، افضلیت حاصل کرنے کے لیے قربانی کے موقع پر جانور کو خصی نہ کرنا چاہیے کیوں کہ خصی جانور کی قربانی افضل وبہتر اس لیے ہے کہ وہ فربہ اور اس کا گوشت عمدہ ہوتا ہے۔
ما ‌زاد ‌في ‌لحمه أنفع مما ذهب من خصيتيه۔
[بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: 5 /80، المغني لابن قدامة - ت التركي:13/ 371]
اور یہ دونوں چیزیں اس وقت حاصل ہوسکتی ہیں جب کہ جانور کو پہلے سے ہی خصی کردیا جائے، بعض لوگوں کا خصی کرنے کو جانور پر مطلقا ظلم قرار دینا درست نہیں، خصی کرنا جانور پر اس وقت ظلم ہوگا جب کہ عمل خصاء سے مقصد لہو ولعب ہو، فقہاء نے اس کو ناجائز لکھا ہے، لیکن اگر جانور کو خصی کرنے سے مقصد منفعت ہو تو یہ جائز ہے اور جب آں حضرتﷺ کے عمل سے خصی جانور کی قربانی کرنا ثابت ہوگیا تو اب ایک موٴمن کو اس میں کیا تردد ہونا چاہیے۔




حدیث # 2

 عَنْ عَائِشَةَ ،وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ ، اشْتَرَى كَبْشَيْنِ عَظِيمَيْنِ سَمِينَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ ، فَذَبَحَ أَحَدَهُمَا عَنْ أُمَّتِهِ لِمَنْ شَهِدَ لِلَّهِ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لَهُ بِالْبَلَاغِ ، وَذَبَحَ الْآخَرَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَعَنْ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .


حضرت عائشہ رضی الله عنہا اور حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول  جب قربانی کا ارادہ فرماتے تو دو بڑے موٹے سینگ دار، سفید وسیاہ رنگ کے خصی مینڈھے خریدتے ۔ ان میں سے ایک اپنی امت کے ان افراد کی طرف سے ذبح کرتے جو اللہ کے ایک ہونے اور رسول اللہ  کے احکامات پہنچانے کی شہادت دیں اور دوسری اپنی طرف سے اور اپنی آل کی طرف سے ذبح کرتے.

[سنن ابن_ماجہ : جلد سوم:حدیث نمبر 3 (33050) ، - قربانی کا بیان : رسول اللہ کی قربانیوں کا ذکر]
[صحيح لغيره، وهذا سند فيه ضعف لاضطراب عبد الله بن محمد بن عقيل فيه.
فرواه عنه سفيان الثوري، واختلف عليه فيه:
فرواه وكيع - كما في هذه الرواية - وعبد الرزاق كما في الرواية (25886) ، وعبد الله بن وهب كما عند الطحاوي في "شرح معاني الآثار" 4 / 177، والفريابي كما عند البيهقي في "السنن" 9 / 267، وأبو حذيفة كما عند البيهقي كذلك في "السنن" 9 / 273، والحسين بن دينار، كما عند البيهقي 9 / 287، ستتهم عن سفيان، عن عبد الله بن محمد بن عقيل، عن أبي سلمة، عن عائشة أو أبي هريرة -على الشك-. وعندهم ما خلا وكيعٍ زيادة: " فيذبح أحدهما عن أمته ممن أقر له بالتوحيد، وشهد له بالبلاغ. ويذبح الآخر عن محمد وآل محمد".
قلنا: وسترد هذه الزيادة برقم (25843) و (25886) .
ورواه إسحاق بن يوسف الأزرق - كما في الرواية (25901) - عن سفيان، فقال: عن عبد الله بن محمد بن عقيل، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة أن عائشة ...
ورواه حماد بن سلمة - كما عند عبد بن حميد (1146) ، وأبي يعلى (1792) ، والطحاوي في "شرح معاني الآثار" 4 / 177، والبيهقي في "السنن" 9 / 268 - عن عبد الله بن محمد بن عقيل، فقال: عن عبد الرحمن بن جابر ابن عبد الله، قال: حدثني أبي أن رسول الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فجعله من حديث جابر.
ورواه مبارك بن فضالة - كما ذكر الدارقطني في "العلل" 5 / الورقة 148، فقال: عن عبد الله بن محمد بن عقيل، عن جابر.
ورواه شريك وزهير بن محمد وعبيد الله بن عمرو كما سيرد على التوالي 6 / 8 و391 و392، فقالوا: عن عبد الله بن محمد بن عقيل، عن علي بن حسين، عن أبي رافع، به. فجعله من حديث أبي رافع.
ورواه معمر - فيما ذكر الدارقطني في "العلل" عن أبي عقيل مرسلاً.
وقد نبه على اضطراب ابن عقيل فيه الدارقطني في " العلل "، وابن أبي حاتم في "العلل" 2 / 39 - 40.
وسيرد (25843) و (25886) .
وقد ثبت أنه صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضحَّى بكبشين أقرنين أملحين من حديث أنس، وقد سلف برقم (11960) .
وسلف أنه ضحى بكبش عن محمد وآل محمد وعن أمة محمد بإسنادٍ صحيح برقم (24491) .
وانظر لزاماً حديث أبي سعيد الخدري السالف برقم (11051) .
قال السندي: قوله: أملحين: ما غلب بياضه.]




حدیث # 3
عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ : " ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مَوْجِيَّيْنِ خَصِيَّيْنِ ، فَقَالَ : أَحَدُهُمَا عَمَّنْ شَهِدَ بِالتَّوْحِيدِ ، وَلَهُ بِالْبَلَاغِ ، وَالْآخَرُ عَنْهُ وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ ، قَالَ : فَكَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَفَانَا " .
حضرت ابو رافعؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم  نے دو خوبصورت اور خصی مینڈھوں کی قربانی فرمائی اور فرمایا ان میں سے ایک تو ہر شخص کی جانب سے تھا جو اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم   کی تبلیغ رسالت کی گواہی دیتا ہو اور دوسرا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے تھا روای کہتے ہیں کہ اس طرح نبی کریم   نے ہماری کفایت فرمائی ۔
[الطبراني في "الكبير" (920) و (921) من طريقين عن عبد الله ابن محمد بن عقيل، به.
وأورده الهيثمي في "مجمع الزوائد" 4/21، وقال: رواه أحمد وإسناده حسن!
وأخرج الطبراني في "الكبير" (957) ، وفي "الأوسط" (246) من طريق المعتمر بن أبي رافع، عن أبيه، قال. ذبح رسول الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كبشاً ثم قال: "هذا عنِّي وعن أُمتي". ووقع في مطبوع "الكبير" زيادة مقحمة، هي قوله: "عن جده"، ومعتمر بن أبي رافع هذا يقال في اسمه أيضاً: مغيرة، وهو مجهول، لكن له بهذا اللفظ شواهد يتقوَّى بها، انظر حديث أبي سعيد الخدري السالف برقم (11051) والتعليق عليه.

وأخرجه البزار (3867) "زوائد"، والحاكم 2/391 من طريق أبي عامر، بهذا الإسناد. قال الحاكم: هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه، فتعقَّبه الذهبي بقوله: زهير ذو مناكير، وابن عقيل ليس بالقوي، وتحرف زهير في كلام الذهبي في المطبوع إلى سهيل.

وأخرجه الطبراني في "الكبير" (923) من طريق أبي حذيفة، عن زهير بن محمد، به.


قال السندي: قوله: "مَوْجِيَّين" هو تثنية مَوْجي كمَرْميٍّ، أصله: مَوْجوءٌ، بهمزة في آخره، فجُعِل كمرمىٍّ تخفيفاً، وجاء على الأصل أيضاً من وَجَأَه: إذا دَقَّ أُنثَيَي الفحل، فقوله: خَصِيَّين، كالتفسير له، والله تعالى أعلم.]


حدیث # 4

عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : " ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ جَذَعَيْنِ مُوجِيَيْنِ " .
حضرت ابودرداءؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم  نے ایک مرتبہ چھ ماہ کے دو خصی مینڈھوں کی قربانی فرمائی ۔
[وأخرجه ابن أبي شيبة في "مسنده"، وكذا أحمد بن منيع كما في "إتحاف الخيرة" (6497) و (6498) عن يزيد بن هارون، بهذا الإسناد - إلا أن ابن منيع لم يذكر "مَوجيَّينِ".
وأخرجه أحمد بن منيع، وأبو يعلى الموصلي كما في "الإتحاف" (6499) و (6500) و (6501) من طرق عن حجاج بن أرطاة، به - ولم يذكر فيه "موجيَّين".
وأخرجه أيضاً دون هذا الحرف ابن أبي شيبة، وعنه أبو يعلى كما في "الإتحاف" (6496) و (6500) عن علي بن مسهر، عن ابن أبي ليلى -وهو محمد بن عبد الرحمن- عن الحَكَم، عن عباد بن أبي الدرداء، عن أبيه.
وأخرجه كذلك البيهقي 9/272 من طريق علي بن مسهر، به.  قال البوصيري في "إتحاف الخيرة" 7/72: مدار هذه الأسانيد إما على الحجّاج بن أرطاة، أو محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، وهما ضعيفان.
وفي الباب عن أبي رافع، سيأتي في "المسند" 6/8.
وعن عائشة أو أبي هريرة، سيأتي 6/136 و220 و225.
وعن جابر عند عبد بن حميد (1146) ، وأبي داود (2795) ، والطحاوي 4/177، والبيهقي 9/287. لكن مدار أسانيد هذه الشواهد الثلاثة على عبد الله ابن محمد بن عقيل، وهو ليِّن الحديث سيئ الحفظ.
وقد ثبت من غير وجه عن أنس بن مالك: أن النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كان يضحِّي بكبشين أَقرنين أملَحين. انظر ما سلف برقم (11960) .
ولإباحة التضحية بالجَذَع، انظر حديث أبي هريرة السالف برقم (9739) ، وحديث أنس بن مالك السالف برقم (12120) .
قوله: "مَوْجِيَّيْن": قال السندي: تثنية المَوْجي كمَرمي، وهو المدقوق خصيته، وأصله الهمز لكنه خفف.]


عن أبى طلحة قال: ضحى النبى - صلى الله عليه وسلم - بكبشين أملحين فقال عند الأول عن محمد وعن آل محمد وقال عند الثانى عمن آمن بى وصدقنى من أمتى (الطبرانى) [كنز العمال 12695]

أخرجه الطبرانى (5/106، رقم 4736) .



کیا خصی جانور عیب دار ہوتا ہے؟

بکرے کا خصی ہونا عیب نہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمت دُوسرے بکرے کی نسبت زیادہ ہوتی ہے، اور خصی جانور کی قربانی آنحضرت   نے کی ہے، جس سے جانور خصی کرانے کا جواز اور اس قسم کے جانور کی قربانی کرنے کا جواز دونوں معلوم ہوجاتے ہیں۔

خصی جانور کی قربانی کی علمی بحث
س… کیا فرماتے ہیں مفتیانِ عظام اس مسئلے میں کہ مندرجہ ذیل عبارت میں حدیث کی دلیل سے بہائم کو خصی کرنا سختی سے ممنوع قرار دیا ہے، جبکہ آپ نے شامی کے حوالے سے قربانی کے لئے خصی جانور نہ صرف جائز بلکہ افضل قرار دیا ہے۔
”جانور کو خصی بنانا منع ہے“
  عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صَبْرِ الرُّوحِ ، وَعَنْ إِخْصَاءِ الْبَهَائِمِ نَهْيًا شَدِيدًا .
[كشف الأستار » كِتَابُ الْجِهَادِ » بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِخْصَاءِ الْبَهَائِمِ ... رقم الحديث: 1595]
          ترجمہ:… ”حضرت ابنِ عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے کسی ذی رُوح کو باندھ کر تیراندازی کرنے سے منع فرمایا ہے، اور آپ نے جانوروں کو خصی بنانے سے بڑی سختی سے منع فرمایا ہے۔“
          اس حدیث کو بزاز نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ”صحیح بخاری“ یا ”صحیح مسلم“ کے راوی ہیں۔
(مجمع الزوائد جز:۵ ص:۲۶۵ (5/268) ، اس حدیث کی سند صحیح ہے، نیل الاوطار جز:۸ ص:۷۳ (8/249) ، فتح الغفار الرباعي : 1888/4 غاية المرام - الألباني: 482 الأحكام الصغرى-عبد الحق الإشبيلي: 782)
          برائے مہربانی مسئولہ صورتِ حال کی وضاحت سندِ صحاحِ ستہ سے فرماکر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

ج… متعدّد احادیث میں آیا ہے کہ آنحضرت  نے خصی مینڈھوں کی قربانی کی، ان احادیث کا حوالہ مندرجہ ذیل ہے:

          ۱:… حدیثِ جابرؓ (ابوداوٴد ج:۲ ص:۳۰، مجمع الزوائد ج:۴ ص:۲۲)

          ۲:… حدیثِ عائشہؓ                 (ابنِ ماجہ ص:۲۲۵)

          ۳:… حدیثِ ابی ہریرہؓ                         (ابنِ ماجہ)

          ۴:… حدیثِ ابی رافعؓ (مسندِ احمد ج:۶ ص:۸، مجمع الزوائد ج:۴ ص:۲۱)

          ۵:… حدیثِ ابی الدرداءؓ  (مسندِ احمد ج:۶ ص:۱۹۶)

          ان احادیث کی بنا پر تمام ائمہ اس پر متفق ہیں کہ خصی جانور کی قربانی دُرست ہے، حافظ موفق الدین ابنِ قدامہ المقدسی الحنبلی (متوفی ۶۳۰ھ) ”المغنی“ میں لکھتے ہیں:
          ”ويجزئ الخصي لأن النبي صلى الله عليه وسلم ضحى بكبشين موجوءين والوجأ رض الخصيتين ، وما قطعت خصيتاه أو شلتا ، فهو كالموجوء ; لأنه في معناه ; ولأن الخصاء ذهاب عضو غير مستطاب ، يطيب اللحم بذهابه ، ويكثر ويسمن . قال الشعبي ما زاد في لحمه وشحمه أكثر مما ذهب منه . وبهذا قال الحسن وعطاء والشعبي والنخعي ومالك والشافعي وأبو ثور ، وأصحاب الرأي . ولا نعلم فيه مخالفا .

ترجمہ:… ”اور خصی جانور کی قربانی جائز ہے، کیونکہ نبی کریم   نے خصی مینڈھوں کی قربانی کی تھی، اور جانور کے خصی ہونے سے ناپسندیدہ عضو جاتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے گوشت عمدہ ہوجاتا ہے اور جانور موٹا اور فربہ ہوجاتا ہے۔ امام شعبی رح فرماتے: خصی جانور کا جو عضو جاتا رہا اس سے زیادہ اس کے گوشت اور چربی میں اضافہ ہوگیا۔ امام حسن بصری رح ، عطاء رح ، شعبی رح ، مالک رح ، شافعی رح ، ابوثور رح  اور اصحاب الرائے بھی اسی کے قائل ہیں، اور اس مسئلے پر ہمیں کسی مخالف کا علم نہیں۔“

          جب آنحضرت   سے خصی جانور کی قربانی ثابت ہے اور تمام ائمہٴ دین اس پر متفق ہیں، کسی کا اس میں اختلاف نہیں، تو معلوم ہوا کہ حلال جانور کا خصی کرنا بھی جائز ہے۔ سوال میں جو حدیث ذکر کی گئی ہے وہ ان جانوروں کے بارے میں ہوگی جن کا گوشت نہیں کھایا جاتا اور جن کی قربانی نہیں کی جاتی، ان کے خصی کرنے میں کوئی منفعت نہیں۔

حلال جانور کے سات اعضاء کھانا مکروہ ہیں:
عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ مِنَ الشَّاةِ سَبْعًا : الدَّمَ ، وَالْحَيَا ، وَالأُنْثَيَيْنِ ، وَالْغُدَّةَ ، وَالذَّكَرَ ، وَالْمَثَانَةَ ، وَالْمَرَارَةَ ، وَكَانَ يَسْتَحِبُّ مِنَ الشَّاةِ مُقَدَّمَهَا " .
ترجمہ: حضرت مجاہدؒ بیان کرتے ہیں:’’ رسول اللہ  بکرے کے سات اعضاء کے (کھانے کو)پسند نہیں کرتے تھے۔ (1) خون (2) مادہ جانور کی شرمگاہ (3) خصیتین (4) حرام مغز(5) نرجانور کی پیشاب گاہ (6) مثانہ (7 ) پِتَّہ۔
      اوّل الذکر(خون)کا حرام ہونا تو قرآنِ کریم  (2:173) سے ثابت ہے، بقیہ اشیاء طبعاً خبیث ہیں، اس لئے ”ویحرم علیھم الخبائث“ (7:157) کے عموم میں یہ بھی داخل ہیں۔ نیز  ایک حدیث شریف میں ہے کہ آنحضرت   ان سات چیزوں کو ناپسند فرماتے تھے۔ 
(مصنف عبدالرزاق ج:۴ ص:۵۳۵، مراسیل ابی داوٴد ص:۱۹، سننِ کبریٰ بیہقی ج:۱۰ ص:۷،  
[عن ابن عمر: المعجم الأوسط للطبراني:9715(9480)]







قربانی کا وقت:
مسئلہ:
قربانی کا وقت دسویں ذوالحجہ کے دن طلوع فجر کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور بارھویں ذوالحجہ کے دن غروب سے پہلے پہلے تک باقی رہتا ہے ، لیکن شہر اور بڑے دیہات والوں کو عید کی نماز سے پہلے ذبح کرنا جائز نہیں ہے۔
حوالہ
عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ مِنْ يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ فَمَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا۔
ترجمہ:
حضرت براء بن عازب ؓ نے بیان کیا کہ  میں نے نبی کریم  ﷺ  سے سنا، آپ  ﷺ نے  عید کے دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ پہلا کام جو ہم آج کے دن  (عید الاضحیٰ )  میں کرتے ہیں، یہ ہے کہ پہلے ہم نماز پڑھیں پھر واپس آ کر قربانی کریں۔ جس نے اس طرح کیا وہ ہمارے طریق پر چلا۔
[صحيح البخاري » بَاب سُنَّةِ الْعِيدَيْنِ لِأَهْلِ الْإِسْلَامِ ، حدیث نمبر 951]
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ الْأَضْحَى يَوْمَانِ بَعْدَ يَوْمِ الْأَضْحَى.
ترجمہ:
نافع سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے فرمایا: قربانی والے دن کے بعد بھی دو دن قربانی ہے۔
[موطأ مالك ت الأعظمي:1774]
[السنن الكبرى للبيهقي:19254]
عن جُنْدَبَ بْن سُفْيَانَ الْبَجَلِيَّ قَالَ شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيُعِدْ مَكَانَهَا أُخْرَى وَمَنْ لَمْ يَذْبَحْ فَلْيَذْبَحْ۔
ترجمہ:
حضرت جندب بن سفیان بجلی ؓ سے روایت ہے کہ  قربانی کے دن میں نبی کریم  ﷺ  کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا کہ جس نے نماز سے پہلے قربانی کرلی ہو وہ اس کی جگہ دوبارہ کرے اور جس نے قربانی ابھی نہ کی ہو وہ کرے۔
[صحيح البخاري » بَاب مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ أَعَادَ ، حديث نمبر 5562]
عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ ضَحَّى خَالِي أَبُو بُرْدَةَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً مِنْ الْمَعْزِ فَقَالَ ضَحِّ بِهَا وَلَا تَصْلُحُ لِغَيْرِكَ ثُمَّ قَالَ مَنْ ضَحَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا ذَبَحَ لِنَفْسِهِ وَمَنْ ذَبَحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَقَدْ تَمَّ نُسُكُهُ وَأَصَابَ سُنَّةَ المسلمین۔
ترجمہ:
حضرت براء ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میرے خالو حضرت ابوبردہ ؓ نے نماز (عید) سے پہلے قربانی کرلی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ تو گوشت کی بکری ہوئی۔ حضرت ابوبردہ ؓ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ ! میرے پاس ایک چھ ماہ کی بکری کا بچہ ہے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس کی قربانی کر اور تیرے علاوہ یہ کسی کے لئے کافی نہیں۔ پھر فرمایا: جس آدمی نے نماز سے پہلے قربانی ذبح کرلی تو گویا اس نے اپنے نفس کے لئے ذبح کی اور جس نے نماز کے بعد ذبح کی تو اس کی قربانی پوری ہوگئی اور اس نے مسلمانوں کی سنت (طریقہ-عادت) کو اپنا لیا۔
[صحیح مسلم » بَاب وَقْتِهَا، حدیث نمبر 1961 (5069)]




مسئلہ:
*چھوٹے گاؤں والوں کے لئے جہاں عید کی نماز واجب نہیں ہوتی، طلوعِ فجر کے بعد قربانی کا ذبح کرنا جائز ہے۔*
حوالہ
قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " لَا جُمُعَةَ وَلَا تَشْرِيقَ إِلَّا فِي مِصْرٍ جَامِعٍ.
ترجمہ:
*حضرت علی نے فرمایا: جمعہ اور تشریق نہیں ہے مگر جامع شہر میں۔*
[مصنف عبد الرزاق: 5175، مصنف ابن أبي شيبة:5064، السنن الكبرى للبيهقي:5615]
قَالَ عَلِيٌّ:  «لَا جُمُعَةَ، وَلَا تَشْرِيقَ، وَلَا صَلَاةَ فِطْرٍ وَلَا أَضْحَى، إِلَّا فِي مِصْرٍ جَامِعٍ، أَوْ مَدِينَةٍ عَظِيمَةٍ»
ترجمہ:
*حضرت علی نے فرمایا: نہیں ہے جمعہ، اور نہ تشریق، اور نہ عیدالفطر کی نماز، اور نہ عیدالاضحی کی سوائے جامع شہر، یا عظیم شہر میں۔*
[مصنف ابن أبي شيبة:5059
*یعنی جمعہ اور عیدین کی جماعت میں بڑی حاضری ہو جو صرف جامع شہر میں جائز ہے۔*
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ الْأَضْحَى يَوْمَانِ بَعْدَ يَوْمِ الْأَضْحَى.
ترجمہ:
*نافع سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا: قربانی والے دن کے بعد بھی دو دن قربانی ہے۔*
[موطأ مالك ت الأعظمي:1774]
[السنن الكبرى للبيهقي:19254]
*یعنی گاؤں والوں میں جو قربانی کی شرائط یعنی مسلمان، آزاد، مقیم، مالدار ہوں وہ قربانی کے دن شروع ہوتے ہی قربانی کرسکتے ہیں۔*




مسئلہ:
*قربانی کے دنوں میں سے پہلے دن قربانی کا ذبح کرنا افضل ہے، پھر دوسرے دن، پھر تیسرے دن۔*
حوالہ
عَنْ عُمَرَ وَعَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَنَسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - أَنَّهُمْ قَالُوا: أَيَّامُ النَّحْرِ ثَلَاثَةٌ أَفْضَلُهَا أَوَّلُهَا۔
ترجمہ:
*حضرت عمر، حضرت علی، حضرت ابن عباس نے، حضرت ابن عمر، حضرت انس اور حضرت ابوھریرہ، ان سب نے فرمایا: ذبح(قربانی)کے دن تین ہیں، ان میں زیادہ فضیلت والا(دن)پہلا ہے۔* 
[الاختيار لتعليل المختار-امام ابن مودود الموصلي: صفحہ#19 / جلد#5]
[، جامع الأحاديث-السيوطي:32939، كنز العمال:12676]
اللہ کے پیغمبر ﷺ نے ارشاد فرمایا:
«أَيَّامُ النَّحْرِ ثَلَاثَةٌ أَفْضَلُهَا أَوَّلُهَا»
ترجمہ:
*ذبح(قربانی)کے دن تین ہیں، ان میں زیادہ فضیلت والا(دن)پہلا ہے۔* 
[المبسوط للسرخسي: جلد4 صفحہ22]
...فَإِذَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ مِنْ الْيَوْمِ الثَّالِثِ لَمْ تَجُزْ التَّضْحِيَةُ بَعْدَ ذَلِكَ.
ترجمہ:
*...اگر تیسرے دن کا سورج غروب ہو جائے تو اس کے بعد قربانی جائز نہیں۔*
[المبسوط للسرخسي: جلد9 صفحہ12]




مسئلہ:
*قربانی کو بذات خود ذبح کرنا مستحب ہے جبکہ وہ اچھی طرح ذبح کرسکتا ہو، ہاں! اگر وہ اچھی طرح ذبح نہ کرسکتا ہو تو بہتر یہ ہے کہ کسی سے مدد لے اس کو چاہئے کہ ذبح کے وقت موجود رہے۔*
حوالہ
عَنْ أَنَسٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْكَفَأَ إِلَى كَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، فَذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ».
ترجمہ:
*حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ  سینگ والے دو چتکبرے مینڈھوں کی طرف متوجہ ہوئے اور انہیں اپنے ہاتھ سے ذبح کیا۔*
[صحيح البخاري » بَاب فِي أُضْحِيَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ، حدیث نمبر 5554]
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم :« يَا فَاطِمَةُ قَوْمِى فَاشْهَدِى أُضْحِيَتَكِ فَإِنَّهُ يُغْفَرُ لَكِ بِأَوَّلِ قَطْرَةٍ تَقْطُرُ مِنْ دَمِهَا كُلُّ ذَنْبٍ عَمِلْتِيهِ وَقُولِى إِنَّ صَلاَتِى وَنُسُكِى وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِى لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ المسلمین». قِيلَ :يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا لَكَ وَلأَهْلِ بَيْتِكَ خَاصَّةً فَأَهْلُ ذَلِكَ أَنْتُمْ أَمْ لِلْمسلمينَ عَامَّةً قَالَ :بَلْ لِلْمسلمينَ عَامَّةً۔
ترجمہ:
*حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے میری بیٹی فاطمہ! اپنی قربانی کے پاس جاؤ، کیوں کہ اس کے خون کے پہلے قطرہ کے ساتھ ہی تمہارے سارے گناہ معاف کردیے جائیں گے جو آپ سے سرزد ہوئے اور کہو کہ میری نماز، میری قربانی اور میرا جینا، میرا مرنا اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا میں حکم دیا گیا ہوں اور میں فرمان برداری کرنے والوں میں سے ہوں، کہا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ آپ اور آپ کے گھر والوں کے لیے خاص ہے یا عام مسلمانوں کے لیے ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بلکہ عام مسلمانوں کے لیے۔*
[السنن الكبري للبيهقي » کتاب:-کتاب الحج، باب:- قربانی کرنے والے کا اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا مستحب ہے لیکن اس میں نیابت بھی جائز ہے اور قربانی کے ذبح کے وقت موجود ہو کیونکہ خون بہنے کے وقت گناہوں کی معافی کی امید کی جاتی ہے
 حدیث نمبر 10225]




مسئلہ:
*قربانی کا دن میں ذبح کرنا مستحب ہے، لیکن اگر اسے رات میں ذبح کرے تو کراہت کے ساتھ جائز ہے۔ لیکن اس کراہت کی اصل وجہ یہ ہے کہ رات سکون اور راحت حاصل کرنے کا وقت ہے اور اس کی وجہ سے راحت میں خلل پڑھ سکتا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ رات کی تاریکی کی وجہ سے ذبح کرنے والے وغیرہ کے ہاتھ وغیرہ کٹنے کا خدشہ ہوتا ہے، تیسری اہم بات یہ ہے کہ ذبح میں جن رگوں کا کٹنا ضروری ہوتا ہے، رات کی تاریکی کی وجہ سے یہ ظاہر نہیں ہوپاتا کہ ذبح صحیح ہوا یا نہیں؛ رگیں مکمل کٹی یا نہیں؛ لہٰذا اگر یہ وجوہات نہ پائی جائیں تو پھر کراہت باقی نہ رہے گی۔*
حوالہ
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى أَنْ يُضَحَّى لَيْلًا»
ترجمہ:
*حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ پیغمبر اکرم ﷺ نے ہمیں روکا رات کو قربانی کرنے سے۔*
[المعجم الكبير للطبراني:11458]
وَأَمَّا مَا يُسْتَحَبُّ مِنْ الذَّكَاةِ وَمَا يُكْرَهُ مِنْهَا ( فَمِنْهَا ) أَنَّ الْمُسْتَحَبَّ أَنْ يَكُونَ الذَّبْحُ بِالنَّهَارِ وَيُكْرَهُ بِاللَّيْلِ وَالْأَصْلُ فِيهِ مَا رُوِيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ﴿ أَنَّهُ نَهَى عَنْ الْأَضْحَى لَيْلًا وَعَنْ الْحَصَادِ لَيْلًا ﴾ وَهُوَ كَرَاهَةُ تَنْزِيهٍ وَمَعْنَى الْكَرَاهَةِ يَحْتَمِلُ أَنْ يَكُونَ لِوُجُوهٍ : أَحَدُهَا أَنَّ اللَّيْلَ وَقْتُ أَمْنٍ وَسُكُونٍ وَرَاحَةٍ فَإِيصَالُ الْأَلَمِ فِي وَقْتِ الرَّاحَةِ يَكُونُ أَشَدَّ ، وَالثَّانِي أَنَّهُ لَا يَأْمَنُ مِنْ أَنْ يُخْطِئَ فَيَقْطَعُ يَدَهُ وَلِهَذَا كُرِهَ الْحَصَادُ بِاللَّيْلِ ، وَالثَّالِثُ أَنَّ الْعُرُوقَ الْمَشْرُوطَةَ فِي الذَّبْحِ لَا تَتَبَيَّنُ فِي اللَّيْلِ فَرُبَّمَا لَا يَسْتَوْفِي قَطْعَهَا.
[بدائع الصنائع » فصل في بَيَان شَرْطِ حِلِّ الْأَكْلِ فِي الْحَيَوَانِ الْمَأْكُولِ: ۲۳۶/۱۰]




مسئلہ:
*اگر کسی وجہ سے عید کی نماز چھوٹ جائے تو زوال کے بعد قربانی کے جانور کا ذبح کرنا جائز ہے۔*
حوالہ
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ الْأَضْحَى يَوْمَانِ بَعْدَ يَوْمِ الْأَضْحَى۔
ترجمہ:
*نافع سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا: قربانی والے دن کے بعد بھی دو دن قربانی ہے۔*
[موطأ مالك ت الأعظمي:1774]
[السنن الكبرى للبيهقي:19254]




مسئلہ:
*اگر شہر میں کئی جگہ عید کی نماز کی جماعتیں ہوتی ہوں تو شہر میں پڑھی جانے والی پہلی نماز کے بعد ذبح کرنا جائز ہے۔*
حوالہ
عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ ضَحَّى خَالِي أَبُو بُرْدَةَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً مِنْ الْمَعْزِ فَقَالَ ضَحِّ بِهَا وَلَا تَصْلُحُ لِغَيْرِكَ ثُمَّ قَالَ مَنْ ضَحَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا ذَبَحَ لِنَفْسِهِ وَمَنْ ذَبَحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَقَدْ تَمَّ نُسُكُهُ وَأَصَابَ سُنَّةَ المسلمین.
ترجمہ:
حضرت براء ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میرے خالو حضرت ابوبردہ ؓ نے نماز (عید) سے پہلے قربانی کرلی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ تو گوشت کی بکری ہوئی۔ حضرت ابوبردہ ؓ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ ! میرے پاس ایک چھ ماہ کی بکری کا بچہ ہے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس کی قربانی کر اور تیرے علاوہ یہ کسی کے لئے کافی نہیں۔ پھر فرمایا: جس آدمی نے نماز سے پہلے قربانی ذبح کرلی تو گویا اس نے اپنے نفس کے لئے ذبح کی اور جس نے نماز کے بعد ذبح کی تو اس کی قربانی پوری ہوگئی اور اس نے مسلمانوں کی سنت (طریقہ-عادت) کو اپنا لیا۔
[صحیح مسلم » بَاب وَقْتِهَا، حدیث نمبر 1961 (5069)]



قربانی کا وقت شہر والوں کے لئے نماز عید ادا کرنے کے بعد اور دیہات والوں کے لیے (جن پر نماز جمعہ فرض نہیں ہے )صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن سورج طلوع ہونے کے بعد کرنابہتر ہے۔
(فتاویٰ عالمگیری ج5 ص364، فتاویٰ شامی ج9 ص528، موطا امام محمدص282باب الرجل یذبح اضحیتہ )
 أَنَّ عُوَيْمِرَ بْنَ أَشْقَرَ ، " ذَبَحَ أُضْحِيَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَغْدُوَ يَوْمَ الأَضْحَى ، وَأَنَّهُ ذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَعُودَ بِأُضْحِيَةٍ أُخْرَى۔
[موطأ مالك برواية محمد بن الحسن الشيباني » كِتَابُ الضَّحَايَا وَمَا يُجْزِئُ مِنْهَا » بَابُ : الرَّجُلِ يَذْبَحُ أُضْحِيَتَهُ قَبْلَ أَنْ ... رقم الحديث: 576]
ترجمہ: حضرت عویمر بن اشقرؓ نے عید الاضحیٰ کے دن صبح سے پہلے اپنی قربانی کرلی اس بات کا ذکر رسول اللہ   کے سامنے کیا تو آپ نے حکم دیا کہ دوسری قربانی کرو!
(موطا امام محمد ص282باب الرجل یذبح اضحیتہ، موطا امام مالک ص495)
وأخرجه الشافعي (587) (السنن المأثورة) ، والبيهقي في "المعرفة" (18885) من طريق عبد الوهَّاب بن عبد المجيد الثقفي، والترمذي في "العلل الكبير" 2/648، وابن أبي عاصم في "الآحاد والمثاني" (2171) من طريق أبي ضمرة أنس بن عياض الليثي، وابن ماجه (3153) من طريق أبي خالد الأحمر، وابن أبي عاصم (2171) من طريق عبد العزيز الدراوردي، وابن حبان (5912) من طريق عمرو بن الحارث، خمستهم عن يحيى بن سعيد، بهذا  الإسناد.
وأخرجه مالك في "الموطأ" 2/484، ومن طريقه الشافعي (586) (السنن المأثورة) ، والبيهقي في "السنن" 9/263، وفي "المعرفة" (18881) ، وابن الأثير في "أسد الغابة" 4/318 عن يحيى بن سعيد، به.






ی 
 ایام قربانی کے دلائل
قربانی کے تین دن ہیں:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اَلْاَیَّامُ الْمَعْلُوْمَات … فَالْمَعْلُوْمَاتُ یَوْمُ النَّحْرِ وَیَوْمَانِ بَعْدَہٗ
[تفسیر ابن ابی حاتم رازی: 13894، (ج6 ص261)]
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں:’’ ایام معلومات … چنانچہ ایام معلوم یوم نحر (دسویں ذی الحجہ)اور اس کے بعد دو دن (11،12ذی الحجہ) ہیں۔‘‘





عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ : " الأَضْحَى يَوْمَانِ بَعْدَ يَوْمِ الأَضْحَى " . وحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِكٍ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، مِثْلُ ذَلِكَ .
خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح [تخريج مشكاة المصابيح (الألباني) - الصفحة أو الرقم: 1418]

حضرت حضرت عبدالله بن عمرؒ فرماتے ہیں کہ : "قربانی دو دن بعد (بھی) ہے قربانی والے دن کے"، امام مالک ؒ فرماتے ہیں کہ بیشک اس جیسا قول حضرت علی بن ابی طالبؓ سے بھی پہنچا ہے، کہ حضرت علی بن ابی طالبؓ کہتے تھے : "قربانی دو دن بعد (بھی) ہے قربانی والے دن کے".
[أخرجه أبو مصعب الزهري، 1388 في المناسك؛ وأبو مصعب الزهري، 2138 في الضحايا؛ والجامع لابن زياد، 17 في الضحايا، كلهم عن مالك به.]




وَمَا قَدْ حَدَّثَنَا وَمَا قَدْ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا ، حَدَّثَهُ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " النَّحْرُ يَوْمَانِ بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ " .
[أحكام القرآن الكريم للطحاوي » كِتَابُ الْحَجُّ وَالْمَنَاسِكَ » تأويل قَوْلِهِ تَعَالَى : /30 وَاذْكُرُوا اللَّهَ ... رقم الحديث: 1165]
حضرت عبدالله بن عمرؓ (سورة البقرة آية 203 کی تفسیر) فرماتے ہیں کہ "ایامِ معلومات، یوم النحر (دسویں ذی الحجہ) اور اس کے بعد کے دو (11، 12 ذی الحجہ) دن ہیں.



عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : " النَّحْرُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ " .
ترجمہ: حضرت علی المرتضیٰؓ فرماتے ہیں :’’کہ قربانی تین دن ہے۔‘‘




3) عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ اَلذَّبْحُ بَعْدَ النَّحْرِ یَوْمَانِ۔
4) عن ابن عبَّاسٍ رضي اللَّهُ تعالى عنهُما قال الأضحَى يومانِ بعدَ يومِ النَّحرِ.
[عمدة القاري (العيني) - الصفحة أو الرقم: 21/220 - خلاصة حكم المحدث: إسناده جيد]


قربانی کے تین دن کے متعلق غیر مقلدین کا فیصلہ:
جناب زبیر علی زئی(غیر مقلد) لکھتے ہیں:’’ قول راجح میں قربانی تین ہیں۔‘‘
( مقالات علی زئی ج2 ص219 الحدیث44 ص6تا11)
نیز لکھتے ہیں: ’’سیدنا علی المرتضیٰؓ اور جمہور صحابہ کرامؓ کا یہی قول ہے کہ قربانی کے تین دن ہیں ایک عید الاضحی اور دو دن بعد میں تو ہماری تحقیق میں راجح ہے اور امام مالکؒ نے بھی اسی کو ترجیح دی ہے ۔ ‘‘
(فتاوی علی زئی ج2 ص181)
مولوی عمر فاروق غیرمقلد لکھتے ہیں:’’ تین دن قربانی کے قائلین کا مذہب راجح اور قرین صواب ہے۔‘‘
(قربانی اور عقیقہ کے مسائل ص 137)


أَيَّامُ التَّشْرِيقِ كُلُّهَا ذَبْحٌ۔ هَذَا حَدِيثُ كَذِبٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .(يعني) تشریق کے سارے دن قربانی کے ہیں۔ یہ حدیث جھوٹی ہے اس سند سے. 
[العلل لابن أبي حاتم (المتوفى: 327هـ)  : رقم الحديث: 831 (العلل الحدیث لابن ابی حاتم (المتوفى: 327هـ) :852(3/265)]
هذا حديث موضوع۔ (یعنی) یہ حدیث من گھڑت ہے۔
[العلل لابن أبي حاتم (المتوفى: 327هـ)  : رقم الحديث: 1571 (العلل الحدیث لابن ابی حاتم (المتوفى: 327هـ) :1594(4/493)]

عید کے چوتھے دن قربانی کرنا سنت سے ثابت نہیں:
مولوی محمد فاروق( غیر مقلد) لکھتے ہیں
بعض لوگ قصداً قربانی میں تاخیر کر کے تیرہ ذوالحجہ کو ذبح کرتے ہیں اور تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ چونکہ یہ دن بھی ایام قربانی میں شامل ہے اور اس دن لوگوں نے قربانی ترک کر دی ہے لہٰذا ہم یہ عمل سنت متروکہ کہ احیاء کی خاطر کرتے ہیں لیکن چوتھے دن قربانی کرنا سنت سے ثابت ہی نہیں تو متروکہ سنت کیسے ہوئی ؟بلکہ ایام قربانی تین دن (10،11،12 ذوالحجہ) ہیں ، تیرہ ذوالحجہ کا دن ایام قربانی میں شامل ہی نہیں۔
( قربانی اور عقیقہ کے مسائل ص141)

قربانی اور روشن خیالوں کے تاریک خیالات: 
سوال: ہمارے علاقہ کے ایک جدید تعلیم یافتہ استاذ نے نیا فتنہ شروع کررکھا ہے کہ جانور کی قربانی صرف حاجی حج کے موقع پر مکہ معظمہ میں کرسکتا ہے، اس کے علاوہ اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں، ہر سال مسلمان عیدالاضحیٰ کے موقع پر فریضۂ حج کی ادائیگی کے بغیر جو دنیا کے مختلف حصوں میں قربانی کرتے ہیں اس کا کوئی جواز نہیں، بلکہ یہ بدعت ہے۔ اس کے اس پروپیگنڈہ نے کئی ضعیف الاعتقاد لوگوں کو گمراہ کررکھا ہے۔ نیز بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلمان ایامِ عید میں لاکھوں جانوروں کا خون بہا کر اربوں روپے کا نقصان کرتے ہیں، اس کے بجائے اگر یہی روپے نادار افراد پر صرف کئے جائیں، مساجد وغیرہ کی تعمیر پر یا رفاہ عامہ کے کاموں میں لگا دیئے جائیں تو پوری امت کا کتنا نفع ہو؟ ان حالات میں ہم نے آپ کی طرف رجوع کرنا مناسب سمجھا، آپ مفصل فتویٰ صادر فرمائیں کہ: 
(۱) قربانی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
(۲) رسول ﷲ ﷺ نے حج کے علاوہ بھی کبھی قربانی کی ہے؟ 
(۳) صحابۂ کرام، تابعین و تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین کا قربانی کے سلسلے میں کیا معمول رہا ہے؟ 
(۴) کیا صدقہ و خیرات قربانی کے قائم مقام ہوسکتا ہے؟ 
(ابو احسان کوثر نیازی، رحیم یار خان۔ عبدالقادر، کوٹلی پائیں، مانسہرہ۔ دیگرمتعدد سائلین) جواب: اس دور کے فتنوں میں سے ایک بہت بڑا فتنہ یہ ہے کہ مغرب سے مرعوب بلکہ ذہنی غلامی کا شکار ایک طبقہ دین اسلام کے یقینی طور پر ثابت شدہ احکام و شعائر کو مسلمانوں کی مادی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ سمجھ کر ان میں قطع و بیونت اور ردوبدل کے در پے رہتا ہے اور جہاں اس سے بھی کام بنتا نہیں دیکھتا تو سرے سے انکار کر بیٹھتا ہے، یوں امت مسلمہ کے درد اور خیرخواہی کے پردوں میں الحاد کا بہت بڑا دروازہ کھل جاتا ہے اور جاہل عوام احکام اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہوکر گمراہ ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات ایمان ہی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

ایسے حالات میں عوام پر لازم ہے کہ وہ دینی مسائل میں جدید تعلیم یافتہ مغرب زدہ طبقہ… جو دین کی مبادیات سے بھی جاہل ہے… کی بے سروپا باتوں پر کان دھرنے کے بجائے مستند علماء سے مضبوط تعلق قائم کریں اور احکام اسلام کے بارے میں ان سے رہنمائی حاصل کریں کہ یہ انہی کا منصب ہے۔ 

ایک مسلمان کا مطمح نظر بہرکیف احکام الٰہیہ کی بجا آوری ہے، خواہ کسی حکم کی علت اس کی عقل کی ڈبیا میں آئے یا نہ آئے۔ بس اتنا کافی ہے کہ وہ حکم اور عمل قابل قبول دلیل سے ثابت ہو۔ 

قربانی ایک مستقل واجب عبادت بلکہ شعائر اسلام میں سے ہے، رسول ﷲ ﷺ نے مدینہ منورہ کے دس سالہ قیام میں ہر سال قربانی فرمائی، حضرات صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم، تابعین و تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین و اسلاف رحمہم اﷲ تعالیٰ غرض پوری امت کا متوارث و مسلسل عمل بھی قربانی کرنے کا ہے، آج تک کسی نے نہ اسے حج اور مکہ معظمہ کے ساتھ خاص سمجھا ہے اور نہ صدقہ و خیرات کو اس کے قائم مقام سمجھا ہے۔ قربانی کے بارے میں جتنی آیات و احادیث ہیں وہ سب جانوروں کا خون بہانے سے متعلق ہیں، نہ کہ صدقہ و خیرات سے متعلق۔ نیز ان میں حج اور مکہ معظمہ کی کوئی تخصیص نہیں، بطورِ نمونہ چند آیات و احادیث ملاحظہ ہوں:

(۱)وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکاً لِّیَذْکُرُوْا اسْمَ اﷲِ عَلیٰ مَا رَزَقَھُمْ مِّنْ بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ۔(سورۂ حج: آیت ۳۴) ترجمہ: ہم نے (جتنے اہل شرائع گزرے ہیں ان میں سے) ہر امت کے لیے قربانی کرنا اس غرض سے مقرر کیا تھا کہ وہ ان مخصوص چوپائوں پر اﷲ کا نام لیں جو اس نے ان کو عطا فرمائے ہیں۔ 

امام ابن کثیرؒ و امام رازیؒ وغیرہ مفسرین نے اس آیت کی تفسیر میں تصریح فرمائی ہے کہ خون بہا کر جانوروں کی قربانی کا دستور شروع دن سے ہی تمام اَدیان و مذاہب میں چلا آ رہا ہے۔ (تفسیر ابن کثیر:۳/۲۲۷، تفسیر کبیر۳/ ۳۴)

(۲)وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکاً ھُمْ نَاسِکُوْہُ۔ (سورۂ حج: آیت۶۷) ترجمہ: ہم نے ہر امت کے لیے ذبح کرنے کا طریقہ مقرر کیا ہے کہ وہ اس طریقہ پر ذبح کیا کرتے تھے۔ 

(۳)فَصَلِّ لِرَّبِکَ وَاْنَحْر۔(سورۂ کوثر۔ آیت:۲) 
ترجمہ: سو آپ اپنے پروردگار کی نماز پڑھئے اور (اسی کے نام کی) قربانی کیجئے۔ (۴)عن ابی ہریرۃؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ: من وجد سعۃً فلم یضح فلا یقربن مصّلانا۔ (ابن ماجہ: ص۲۲۶) 
ترجمہ: رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص استطاعت رکھنے کے باوجود قربانی نہیں کرتا وہ ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ پھٹکے۔

(۵)عن ابن عمرؓ قال: أقام رسول اﷲ ﷺ بالمدینۃ عشر سنین یضحی۔ (ترمذی:۱/۱۸۲) 
ترجمہ: حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷲ ﷺ نے دس سال مدینہ منورہ میں قیام فرمایا اور اس عرصۂ قیام میں آپ مسلسل قربانی فرماتے رہے۔ 

ان آیات و احادیث سے مندرجہ ذیل امور ثابت ہوئے: 
(۱) صاحبِ نصاب پر قربانی واجب ہے اور استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرنے والے پر رسول ﷲ ﷺ نے سخت ناراضی کا اظہار فرمایا، حتیٰ کہ اس کا عیدگاہ کے قریب آنا بھی پسند نہ فرمایا۔ (۲) رسول ﷲ ﷺ نے مدینہ منورہ کے ۱۰ سال میں ہر سال قربانی فرمائی، حالانکہ حج آپ نے صرف آخری سال فرمایا۔ معلوم ہوا کہ قربانی نہ حج کے ساتھ خاص ہے اور نہ مکہ معظمہ کے ساتھ، ورنہ آپ ﷺ مدینہ منورہ میں ۹ سال قربانی کیوں فرماتے؟ 
(۳) قربانی سے مقصد محض ناداروں کی مدد نہیں جو صدقہ و خیرات سے پورا ہوجائے، بلکہ قربانی میں مقصود جانور کا خون بہانا ہے، یہ عبادت اسی خاص طریقہ سے ادا ہوگی، محض صدقہ و خیرات کرنے سے نہ یہ عبادت ادا ہوگی، نہ اس کے مطلوبہ فوائد وثمرات حاصل ہوں گے، ورنہ رسول ﷲ ﷺ اور صحابہ کرامؓ کے دور میں غربت و افلاس دورِ حاضر کی نسبت زیادہ تھا، اگر جانور ذبح کرنا مستقل عبادت نہ ہوتی تو وہ حضرات جانور ذبح کرنے کے بجائے ناداروں کے لیے چندہ جمع کرتے یا اتنی رقم رفاہ عامہ کے کاموں میں صرف فرماتے۔ 

قربانی کے بجائے صدقہ و خیرات کا مشورہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی نادان یہ مشورہ دے کہ آج سے نماز، روزہ کے بجائے اتنا صدقہ کردیا جائے، ظاہر ہے کہ اس سے نماز، روزہ کی عبادت ادا نہ ہوگی، اسی طرح صدقہ و خیرات سے قربانی کی مستقل عبادت بھی ادا نہ ہوگی۔ 

درحقیقت قربانی حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس عظیم الشان عمل کی یادگار ہے جس میں انہوں نے اپنے لختِ جگر کو ذبح کرنے کے لیے لٹا دیا تھااور ہونہار فرزند حضرت اسماعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بلاچوں وچرا حکمِ الٰہی کے سامنے سرِ تسلیم خم کرکے ذبح ہونے کے لیے اپنی گردن پیش کردی تھی، مگر اﷲ تعالیٰ نے اپنا فضل فرما کر دنبے کو فدیہ بنادیا تھا۔ اس پر ذبح کرکے ہی عمل ہوسکتا ہے، محض صدقہ و خیرات سے اس عمل کی یاد تازہ نہیں ہوسکتی۔ 

نیز حافظ ابن کثیرؒ اور امام رازیؒ نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما، حضرت عطاءؒ، حضرت مجاہدؒ، حضرت عکرمہؒ، حضرت حسن بصریؒ، حضرت قتادہؒ، حضرت محمد بن کعب قرظیؒ، حضرت ضحاک رحمہم ﷲ تعالیٰ و غیرہم کا قول نقل کیا ہے کہ مشرکین عرب غیراﷲ کے نام پر جانور ذبح کیا کرتے تھے، اس لیے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ آپ اپنے رب کے نام پر جانور ذبح کریں۔ (تفسیر ابن کثیر: ص۷۲۴، ج۴) اس بناپر جانور ذبح کرکے ہی اس حکم الٰہی کو پورا کیا جاسکتا ہے، صدقہ و خیرات اس کا بدل نہیں ہوسکتا۔ اﷲ تعالیٰ ملحدین کی تحریف سے دین کی حفاظت فرمائیں اور مسلمانوں کو مستند علماء کرام سے دین حق کی رہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ واﷲ العاصم من جمیع الفتن وھوالموفق لما یحب و یرضیٰ۔ قربانی سے کیا سبق حاصل کیا جائے؟ 
(۱) قربانی حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے جس عظیم الشان عمل کی یادگار ہے، اس کا دل و دماغ میں استحضار کیا جائے اور اس حقیقت کو سوچا جائے کہ یہ سب کچھ محض اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل اور اس کی رضا جوئی کے لیے تھا۔ اور یہ جذبہ ہونا چاہیے کہ اگر بیٹے ہی کو ذبح کرنے کا حکم باقی رہتا تو ہم بخوشی اس کی تعمیل کرتے۔ ہر والد کا جذبہ یہ ہو کہ میں ضرور اپنے لخت ِجگر کو قربان کرتا اور ہر بیٹے کا جذبہ یہ ہو کہ میں قربان ہونے کے لیے بدل و جان راضی ہوتا اور یہ عزم ہونا چاہیے کہ اگر یہ حکم آج نازل ہوجائے تو ہم اس میں ذرا بھی کوتاہی نہیں کریں گے۔ 
(۲) قربانی کی اصل روح اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کی محبت میں اپنی تمام نفسانی خواہشات کو قربان کردے۔ جانور ذبح کرکے قربانی دینے کے حکم میں یہی حکمت پوشیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں تمام خواہشات نفسانیہ کو ایک ایک کرکے ذبح کرو۔ اگر کوئی شخص جانور کی قربانی تو بڑے شوق سے کرتا ہے مگر خواہش نفس اور گناہوں کو نہیں چھوڑتا، نہ اس کی فکر ہے تو اگرچہ واجب تو اس کے ذمّہ سے ساقط ہوگیا، مگر قربانی کی حقیقت و روح سے محروم رہا، اس لیے قربانی کی ظاہری صورت کے ساتھ ساتھ اس کی حقیقت کو حاصل کرنے کا عزم، کوشش اور دُعابھی جاری رہنا چاہیے۔ 
(۳) حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے صرف ایک جانور کی قربانی نہیں کی، بلکہ پوری زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزارا، جو حکم بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا فوراً تعمیل کی۔ جان، مال، ماں باپ، وطن و مکان، لخت جگر غرض سب کچھ اللہ تعالیٰ کے راستے میں قربان فرمایا۔ ہمیں بھی اپنے اندر یہی جذبہ پیدا کرنا چاہیے کہ دین کا جو تقاضا بھی سامنے آئے اور اللہ تعالیٰ کا جو حکم بھی سامنے آئے اس پر عمل کریں گے۔ اپنے اعزہ و احباب، بیوی بچوں، ماں باپ، خاندان، قوم کسی چیز کو بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کے مقابلے میں ترجیح نہیں دیں گے۔ 
سارا جہاں ناراض ہو پروا نہ چاہیے 
مدنظر تو مرضیٔ جاناناں چاہیے 
بس اس نظر سے دیکھ کر تو کر یہ فیصلہ 
کیا کیا کرنا چاہیے کیا کیا نہ چاہیے 
(۴) اگرچہ اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرما کر دنبے کو حضرت اسمٰعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فدیہ بنادیا اور اس کی بناپر اب بیٹے کی قربانی کا حکم نہیں ہے، مگر جہاد فی سبیل اللہ میں اپنی جان اور اولاد کو قربان کرنے کا حکم تو ہمیشہ کیلیے ہے۔ جہاد تو قیامت تک جاری رہے گا، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بار بار جہاد کا حکم فرمایا ہے اور آج یہ حکم پوری تاکید کے ساتھ امت مسلمہ کی طرف متوجہ ہے۔ کیا کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کی اس آواز پر لبیک کہے اور دنیا بھر کی مظلوم مائوں، بہنوں کی سسکیوں پر کان دھرنے اور اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے اللہ تعالیٰ کے راستے میں جان کی بازی لگانے کی تڑپ دل میں پیدا کرے؟؟؟ 
مذکورہ شرائط کا پورے وقت میں پایا جانا ضروری نہیں: 
مذکورہ شرائط کا قربانی کے پورے وقت میں پایا جانا ضروری نہیں، بلکہ وقت وجوب کے آخری جزومیں بھی اگر یہ شرطیں پائی گئیں تو اس پر قربانی واجب ہے۔ یعنی اگر ۱۲ ذی الحجہ کی شام میں غروب آفتاب سے ذرا پہلے کوئی کافر مسلمان ہوگیا، یا مسافر وطن پہنچ گیا، یا غلام آزاد ہوگیا، یا بچہ بالغ ہوگیا، مجنون کو صحت ہوگئی، یا فقیر صاحب نصاب بن گیا تو ان پر قربانی واجب ہوگئی، اس میں مردوزن کا حکم یکساں ہے۔ 







فلسفہٴ قربانی اور ملحدین کے شکوک وشبہات



بیتے ایام کی ایک یاداشت
                دوپہر کے وقت کھانے سے فارغ ہو کر سونے کی تیاری کر ہی رہے تھے کہ ایک طالبِ علم ساتھی نے اعلان کیا ” سب طلبہ جامعہ کے میدان میں جمع ہو جائیں، نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی۔“ اس کے اس اعلان سے کچھ تو ناگواری سی ہوئی کہ اب تو سونے کا وقت ہے، اس وقت کیا ہونے لگا! اس لیے کہ دوپہر کا سونا طلباء کے لیے کس قدر مرغوب ہوتا ہے، طلبہ ساتھی خوب اچھی طرح جانتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دوپہر کے کھانے کے بعد قیلولہ کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے؛ لیکن اس اعلان کے ساتھ کچھ نیا سا شوق بھی پیدا ہوا کہ زندگی میں پہلی بار یہ نماز ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے، یہ کس طرح ادا کی جاتی ہے؟ اس میں کیا ہوتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ، خیر! یہ سوچیں لیے ہوئے میں جلدی سے میدان کی طرف لپکا کہ پہلی صف میں جگہ ملے؛ تا کہ بہ سہولت اور خوب اچھی طرح سب کچھ دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے۔
                سب طلبہ جمع ہو گئے، حضرت مہتمم صاحب (مدرسہ عربیہ اشرف العلوم، اٹھیل پور، ضلع قصور) حضرت مولانا محمود الحسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ تشریف لائے، طلبہ پر نظر ڈالی اور پوچھا ”مکتب والے بچے نہیں آئے؟ انھیں بھی بلاوٴ“؛ چنانچہ وہ بھی پہنچ گئے، استاذِ محترم کھڑے ہوئے، کچھ اہم ترین باتیں ارشاد فرمائیں، اس کے بعد نماز پڑھائی، جو کچھ استاذِ محترم نے فرمایا، اس کا خلاصہ یہ تھا: ”جب بارش نہ ہو اور نہریں ، کنویں وغیرہ بھی نہ ہوں، یا کنویں وغیرہ تو ہوں؛ لیکن ان میں پانی بالکل نہ ہو، یا پانی ہو؛ لیکن لوگوں کے لیے بقدرِ حاجت نہ ہو، یعنی: خود پینے کے لیے، جانوروں کو پلانے کے لیے، کھیتیوں کو سیراب کرنے کے لیے کافی نہ ہو، تو اس وقت صلاةِ استسقاء مشروع ہے اور جب پانی بقدرِ کفایت موجود ہو، تو مشروع نہیں ہے۔ “(ردالمحتار ، کتاب الصلاة، باب الاستسقاء: ۲/۱۸۴، سعید)
ہمیں تو حکم ہے، حکم پورا کرنے کا
                پھر فرمایا: ”یاد رکھو کہ ہمیں حکم ہے، حکم پورا کرنے کا، کیا مطلب؟ مطلب یہ ہے کہ ایسے حالات جن میں امت پانی کی کمی کی وجہ سے پریشان ہو، تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہے کہ سب مسلمان مرد جوان، بوڑھے اور بچے شہر سے باہر کسی میدان میں جمع ہوں، توبہ و استغفار کریں، دلوں میں ندامت و شرمندگی ہو اور اللہ کی رحمت کے امید وار ہوں اور اپنی دعاوٴں کی قبولیت کا یقین ہو، پھر امام جہراً قراء ت کے ساتھ دو رکعت پڑھائے، اس کے بعد دو خطبے ہوں، اس کے بعد قبلہ رو ہو کر امام اپنی چادر کو پلٹے، پھر کھڑے کھڑے اُلٹے ہاتھ اٹھا کر دعا کرے اور سب آمین کہیں، اس کے بعد حسبِ وسعت صدقہ وغیرہ بھی کیا جائے۔“(التعلیق الصبیح شرح مشکاة المصابیح، کتاب الصلاة، باب الاستسقاء، ۲/۱۸۵، رشیدیہ)
                تو ایسے موقع پر حکم ہے کہ نمازِ استسقاء ادا کی جائے، اس کے بعد اس نماز کا نتیجہ کیا نکلتا ہے؟! اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں؛ اس لیے کہ ہمیں تو حکم تھا نمازِ استسقاء ادا کرنے کا، تو ہم نے اس حکم کی تکمیل کر لی، اس کے بعد بارش ہوتی ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ ہمارے پاس نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور اس پر کسی کا زور نہیں ہے، اس کی مرضی، بارش دے یا نہ دے، بارش دینا اُس کا کام ہے اور نماز پڑھنا ہمارا کام، لہٰذا جب ہم نے نماز ادا کر لی تو ہم کامیاب ہو گئے، انشاء اللہ۔ ہم اس سوچ میں نہیں پڑیں گے کہ اس نماز کا کیا فائدہ ہے؟! اس نماز کی ادائیگی میں کیا حکمت ہے؟!“ (اللہ کی شان! اُس موقع پر ہم طلبہ اس میدان سے نکلنے بھی نہ پائے تھے کہ زور دار بارش شروع ہو گئی تھی)
قربانی سے متعلق ملحدین ومنکرین کے شکوک وشبہات
                یہ تفصیلی قصہ ذکر کرنے کا مقصد محض قصہ گوئی نہیں ہے، جس طرح استاذِ محترم کی طرف سے ہم طلبہ کو ایک ذہنیت دے دی گئی کہ ”اللہ کے حکم کو حکم سمجھ کر پورا کردو، اس کی مصلحتوں اور حکمتوں کے پیچھے نہ پڑو“، اِسی طرح اُس ذہنیت میں آپ حضرات کو بھی شریک کرتے ہوئے اس ماہِ مبارک ذوالحجہ (جو شروع ہو چکا ہے) میں ادا کی جانے والی ایک بہت ہی عظیم الشان عبادت (قربانی)کے بارے منکرین وملحدین اور مستشرقین کی طرف سے پیدا کیے جانے والے شکوک وشبہات کا رد کرنا ہے، ذی الحجہ کا مبارک مہینہ شروع ہونے والا ہے، اس ماہ کے شروع ہوتے ہی جدید تہذیب کا دلدادہ اور مغربیت سے متأثر ذہنیت رکھنے والا شخصسادہ لوح اور مذہب پسند مسلمانوں کا ذہن خراب کرنا شروع کر دیتا ہے کہ قربانی کی وجہ سے جانوروں کی نسل کُشی ہوتی ہے، لاکھوں لوگوں کی یہ رقمیں بلا وجہ ضائع ہوتی ہیں، اس کے بجائے اگر اتنا مال رفاہِ عامہ کے مفید کاموں ، ہسپتالوں کی تعمیر اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے خرچ کیا جائے ، تو معاشرے کے بہت بڑے غریب اور مفلس طبقے کا بھلا ہو جائے گا، یہ افراد بھی زندگی کی ضروری سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے، وغیرہ وغیرہ، اس طرح منکرینِ قربانی اپنی عقلِ نارسا سے کام لیتے ہوئے بزعمِ خود قربانی کے نقصانات اور ترکِ قربانی کے فوائد بیان کرتے نظر آتے ہیں۔اور اس کی وجہ سے عام مسلمان ان نام نہاد دانشوروں کے زہریلے پروپیگنڈے اور بہکاوے میں آ کر اسلام کے اس عظیم الشان حکم کو ترک کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔
رسول اللہ  ﷺ کا ان دنوں (دس ذی الحجہ)میں دائمی عمل
                اس صورتِ حال میں سب سے پہلے تو غور کرنے کی یہ بات ہے کہ عید الاضحی کے اس خاص موقع پر اگر قربانی کرنے کی بہ نسبت انسانیت کی فلاح وبہبود میں مال خرچ کرنااتنا ہی افضل، موزوں ومناسب یا ضروری ہوتا توجناب نبی اکرم  ﷺ کے زمانہ میں اہلِ ثروت اور صاحب ِ نصاب مسلمانوں پر قربانی کے حکم کے بجائے غریب، سسکتی اور بد حال انسانیت پر مال خرچ کرنا ضروری قرار دیا جاتا؛ جب کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ہر دور میں غریب اور نادار طبقہ موجود رہا ہے، تو یقینا آپ علیہ الصلاة والسلام کے مبارک دور میں بھی یہ طبقہ موجود تھا؛ بلکہ ایسے افراد تو بکثرت موجود تھے؛ لیکن رحمة للعالمین  ﷺ (جو اپنی امت کے لیے بہت ہی زیادہ شفیق اور مہربان تھے)نے اپنے زمانہ کے اہلِ ثروت اور صاحب ِ نصاب مسلمانوں کو اس (عید الاضحی کے ) موقع پر یہ حکم نہیں دیا کہ وہ اپنا مال رفاہِ عامہ کے مفید کاموں ، ہسپتالوں کی تعمیر اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے خرچ کریں؛ بلکہ یہ حکم فرمایا کہ اس موقع پر اللہ کے حضور جانور کی قربانی پیش کریں۔ اور خود رسول اللہ  ﷺ کا دائمی عمل ان دنوں میں قربانی کرنے کا ہی تھا، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں دس سال قیام فرمایا (اس قیام کے دوران) آپ ﷺ قربانی کرتے رہے۔“ (عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ”أقَامَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بالمدینة عَشْرَ سنین، یُضَحِّيْ“، سنن الترمذي، الأضاحي، باب الدلیل علی أنَّ الأضحیةَ سُنَّةٌ، رقم الحدیث: ۱۵۰۷) اور صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اس عظیم حکم کو ہمیشہ قائم ودائم رکھنا، اس بات کی دلیل ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کرنا ہی ضروری ہے۔
ایام ِ قربانی میں قربانی افضل ہے یا نقد صدقہ؟
                امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ”قربانی کے ایام میں بنسبت صدقہ کرنے کے قربانی کرنا افضل ہے“، امام ابو داوٴد، امام ربیعہ اور ابو الزناد رحمہم اللہ وغیرہ کا یہی مسلک ہے۔ (المغنی لابن قدامہ:۱۱/۶۹)
                نبی اکرم  ﷺ، ان کے بعد خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا یہی عمل تھا، اگر ان حضرات کے نزدیک اس سے بہتر کوئی عمل ہوتا تو وہ یقینا قربانی کے بجائے اسی کو اختیار کرتے، دوسری بات یہ کہ ایسا کیسے ہوسکتا تھا، جب کہ نبی اکرم  ﷺ کا صریح فرمان مبارک موجود ہے کہ ”اس دن میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک (قربانی کے جانور کا)خون بہانے سے بڑھ کر بنی آدم کا کوئی عمل پسندیدہ نہیں ہے“۔(عن عائشة رضي اللّٰہ عنھا أن رسول اللّٰہ ﷺ قال: ”ما عَمِلَ آدَمِيٌّ مِنْ عَمَلٍ یومَ النَّحْرِ أَحَبُّ إِلی اللّٰہ مِن إِھراقِ الدَّمِ“ سنن الترمذي، فضل الأضحیة، رقم الحدیث:۱۴۹۳)
                اسی طرح حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ” کسی کام میں مال خرچ کیا جائے تو وہ عید الاضحی کے دن قربانی میں خرچ کیے جانے والے مال سے افضل نہیں“۔(عن ابن عباس قال قال رسول اللّٰہ ﷺ: ”مَاأُنْفِقَتِ الْوَرَقُ فِيْ شَیْیٍٴ أَفْضَلُ مِنْ نَحِیْرَةٍ فِيْ یَوْمِ اْلعِیْدِ“ سنن الدراقطني، کتاب الأشربة، باب الصید والذبائح والأطعمة وغیر ذالک، رقم الحدیث: ۴۳)
                امام نووی رحمہ اللہ بھی اسی طرح ذکر کرتے ہیں کہ صحیح احادیثِ مشہورہ کی بنا پر شوافع کے نزدیک ان دنوں میں قربانی کرنا ہی افضل ہے، نہ کہ صدقہ کرنا؛ اس لیے کہ اس دن قربانی کرنا شعارِ اسلام ہے، یہی مسلک سلفِ صالحین کا ہے۔ (المجموع شرح المہذب: ۸/۴۲۵)؛ البتہ ! وہ افراد جن پر قربانی کرنا واجب نہیں ہے، اُن کے لیے یا اُن کی طرف سے قربانی کرنے کی بجائے صدقہ کرنا افضل شمار ہو گا۔(البحر الرائق: ۸/۲۰۲)
                صاحب مرقاة المفاتیح لکھتے ہیں کہ ”بعض فقہاء کے نزدیک قربانی واجب ہے اور بعض کے نزدیک سنتِ موٴکدہ ؛لیکن بہرصورت اس دن میں قربانی کرنا یعنی: خون بہانا متعین ہے، اس عمل کو چھوڑ کر جانور کی قیمت صدقہ کر دینا کافی نہیں ہو گا؛ اس لیے کہ صدقہ کرنے میں شعائرِ اسلام میں سے ایک بہت بڑے شعار کا ترک لازم آتا ہے؛ چنانچہ! اہل ثروت پر قربانی کرنا ہی لازم ہے۔ “(مرعاة المفاتیح: ۵/۷۳)
کیا قربانی سے جانوروں کی نسل کُشی ہوتی ہے؟
                 ہمیشہ سے اللہ تعالیٰ کا یہ نظام چلا آ رہا ہے کہ انسانوں یا جانوروں کو جس چیز کی ضرورت جتنی زیادہ ہوتی ہے، حق تعالی شانہ اس کی پیدائش اور پیداوار بڑھا دیتے ہیں اور جس چیز کی جتنی ضرورت کم ہوتی ہے تو اس کی پیداوار بھی اتنی ہی کم ہو جاتی ہے، آپ پوری دنیا کا سروے کریں اچھی طرح جائزہ لیں کہ جن ممالک میں قربانی کے اس عظیم الشان حکم پر عمل کیا جاتا ہے، کیا ان ممالک میں قربانی والے جانور ناپید ہو چکے ہیں یا پہلے سے بھی زیادہ موجود ہیں؟!، آپ کبھی اور کہیں سے بھی یہ نہیں سنیں گے کہ دنیا سے حلال جانور ختم ہو گئے ہیں یا اتنے کم ہو گئے ہیں کہ لوگوں کو قربانی کرنے کے لیے جانور ہی میسر نہیں آئے؛ جب کہ اس کے برخلاف کتے اور بلیوں کو دیکھ لیں، ان کی نسل ممالک میں کتنی ہے؟! حالاں کہ تعجب والی بات یہ ہے، کتے اور بلیاں ایک ایک حمل سے چار چار پانچ پانچ بچے جنتے ہیں؛ لیکن ان کی تعداد بمقابل حلال جانوروں کے بہت کم نظر آتی ہے۔
حضرت مفتی محمدشفیع دیوبند صاحب رحمہ اللہ کا قول
                حضرت مولانا مفتی محمدشفیع دیوبندی صاحب رحمہ اللہ قرآن پاک کی آیت﴿وَمَا اَنْفَقْتُمْ مِنْ شَیْءٍ فَھُوَ یُخْلِفُہ﴾ کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ” اس آیت کے لفظی معنی یہ ہیں کہ تم جو چیز بھی خرچ کرتے ہو اللہ تعالیٰ اپنے خزانہٴ غیب سے تمہیں اس کا بدل دے دیتے ہیں، کبھی دنیا میں اور کبھی آخرت میں اور کبھی دونوں میں، کائنات ِ عالَم کی تمام چیزوں میں اس کا مشاہدہ ہوتا ہے کہ آسمان سے پانی نازل ہوتا ہے، انسان اور جانور اس کو بے دھڑک خرچ کرتے ہیں، کھیتوں اور درختوں کو سیراب کرتے ہیں، وہ پانی ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا اس کی جگہ اور نازل ہو جاتا ہے، اسی طرح زمین سے کنواں کھود کر جو پانی نکالا جاتا ہے، اس کو جتنا نکال کر خرچ کرتے ہیں اس کی جگہ دوسرا پانی قدرت کی طرف سے جمع ہو جاتا ہے، انسان غذا کھا کر بظاہر ختم کر لیتا ہے؛ مگر اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسری غذا مہیا کر دیتے ہیں، بدن کی نقل وحرکت اور محنت سے جو اجزاء تحلیل ہو جاتے ہیں، ان کی جگہ دوسرے اجزاء بدل بن جاتے ہیں، غرض انسان دنیا میں جو چیز خرچ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کی عام عادت یہ ہے کہ اس کے قائم مقام اس جیسی دوسری چیز دے دیتے ہیں، کبھی سزا دینے کے لیے یا کسی دوسری تکوینی مصلحت سے اس کے خلاف ہو جانا اس ضابطہٴ الٰہیہ کے منافی نہیں،․․․․․ اس آیت کے اشارہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے جو اشیاء صرف انسان اور حیوانات کے لیے پیدا فرمائی ہیں، جب تک وہ خرچ ہوتی رہتی ہیں، ان کا بدل منجانب اللہ پیدا ہوتا رہتا ہے، جس چیز کا خرچ زیادہ ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی پیداوار بھی بڑھا دیتے ہیں، جانوروں میں بکرے اور گائے کا سب سے زیادہ خرچ ہوتا ہے کہ ان کو ذبح کر کے گوشت کھایا جاتا ہے اور شرعی قربانیوں اور کفارات وجنایات میں ان کو ذبح کیا جاتا ہے، وہ جتنے زیادہ کام آتے ہیں، اللہ تعالیٰ اتنی ہی زیادہ اس کی پیداوار بڑھا دیتے ہیں، جس کا ہر جگہ مشاہدہ ہوتا ہے کہ بکروں کی تعداد ہر وقت چھری کے نیچے رہنے کے باوجود دنیا میں زیادہ ہے،کتے بلی کی تعداد اتنی نہیں؛ حالانکہ کتے بلی کی نسل بظاہر زیادہ ہونی چاہیے کہ وہ ایک ہی پیٹ سے چار پانچ بچے تک پیدا کرتے ہیں، گائے بکری زیادہ سے زیادہ دو بچے دیتی ہے، گائے بکری ہر وقت ذبح ہوتی ہے، کتے بلی کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا؛ مگر پھر بھی یہ مشاہدہ ناقابلِ انکار ہے کہ دنیا میں گائے اور بکروں کی تعداد بہ نسبت کتے بلی کے زیادہ ہے، جب سے ہندوستان میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگی ہے، اس وقت سے وہاں گائے کی پیداوارگھٹ گئی ہے، ورنہ ہر بستی اور ہر گھر گایوں سے بھرا ہوتا جو ذبح نہ ہونے کے سبب بچی رہیں۔
                عرب سے جب سے سواری اور باربرداری میں اونٹوں سے کام لینا کم کر دیا، وہاں اونٹوں کی پیداوار بھی گھٹ گئی، اس سے اس ملحدانہ شبہ کا ازالہ ہو گیا، جو احکامِ قربانی کے مقابلہ میں اقتصادی اور معاشی تنگی کا اندیشہ پیش کر کے کیا جاتا ہے۔“ (معارف القرآن، سورة السباء:۳۹، ۷/۳۰۳)
رفاہی کاموں کی افادیت اپنی جگہ مسلم ہے؟
                ہماری اس بحث کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ رفاہِ عامہ کے مفید کاموں ، ہسپتالوں کی تعمیر اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے غرباء، مساکین اور ناداروں پر خرچ نہیں کرنا چاہیے؛ بلکہ ہمارا مقصود محض یہ ہے کہ دس ذوالحجہ سے لے کر تیرہ ذوالحجہ کی شام تک جس شخص پر قربانی کرنا واجب ہے، اس کے لیے قربانی چھوڑ کر اس رقم کا صدقہ کرنا جائز نہیں ہے، ہاں! جس شخص پر قربانی کرنا واجب نہیں ہے، اس کے لیے ان دنوں میں یا صاحب ِ نصاب لوگوں کے ان دنوں میں قربانی کرنے کے ساتھ ساتھ یا سال کے دیگر ایام میں مالی صدقہ کرنا یقینا بہت زیادہ ثواب کی چیز ہے، رفاہِ عامہ کے مفید کاموں ، ہسپتالوں کی تعمیر اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے خرچ کرنے کے لیے اسلام نے زکاة، صدقة الفطر، عشر، کفارات، نذور، میراث، دیگر وجوبی صدقات اور ہدایا وغیرہ کے نظام وضع کیے ہیں، ان احکامات کوپوری طرح عملی جامہ پہنا کر مطلوبہ نتائج ومقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں، نہ یہ کہ اسلام کے ایک عظیم الشان حکم کو مسخ کر کے تلبیس سے کام لیا جائے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ معاشرے میں ہونے والی خرافات پر تفصیلی نظر ڈالی جائے، طرح طرح کی مروج رسومات میں ضائع ہونے والی اربوں وکھربوں کی مالیت کو کنٹرول کیا جائے، نہ کہ ایک فریضے میں صرف کرنے والے لوگوں کو بھی بہکا کر اس سے روک دیا جائے۔
 شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمہ اللہ کا قول
                 شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ”منکرینِ قربانی نے اپنی عقلِ نارسا سے کام لیتے ہوئے بزعمِ خود قربانی کے مضرات اور نقصانات اور ترکِ قربانی کے فوائد بیان کیے ہیں، مثلاً: یہ کہا ہے کہ قربانی کی وجہ سے جانوروں کی نسل کُشی ہوتی ہے اور لوگوں کی رقمیں بلا وجہ ضائع ہوتی ہیں، اگر یہ رقوم رفاہِ عامہ کے کسی مفید کام میں صَرف کی جائیں تو کیا ہی اچھا ہو، وغیرہ وغیرہ، مگر یہ نادان یہ نہیں سمجھتے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کو (جو حکیم الاطلاق ہے اور اس کا کوئی حکم عقل کے خلاف اور خالی از حکمت نہیں ہوتا) محض ان طفل تسلیوں سے کیوں کر رد کیا جاسکتا ہے؟ کیا اس کو قربانی کا حکم دیتے وقت یہ معلوم نہ تھا کہ قربانی سے جانوروں کی نسل کشی ہوتی ہے اور اس کے یہ نقصانات ہیں؟ رب تعالیٰ کے صریح احکام میں معاذ اللہ کیڑے نکالنا کون سا ایمان ہے؟! اور پھر جناب خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے صحیح اور صریح قول و فعل اور اُمتِ مسلمہ کے عمل کو جو تواتر سے ثابت ہوا ہے، خلاف ِ عقل یا مضر بتانا کون سا دین ہے؟!“۔ (مسئلہٴ قربانی مع رسالہ سیف یزدانی، ص: ۱۲)
مولانا مفتی محمد رضوان صاحب دامت برکاتہم کا قول
                حضرت مولانا مفتی محمد رضوان صاحب دامت برکاتہم لکھتے ہیں: ” بعض لوگ روحانیت سے غافل ہو کر یہ سمجھتے اور کہتے ہیں کہ قوم کا اتنا روپیہ جو تین دن میں جانوروں کے ذبح پر ہر سال خرچ ہو جاتا ہے اور اس کا خاطر خواہ مفاد نظر نہیں آتا، اگر یہی پیسہ رفاہی اور قومی مفادات پر لگایا جائے تو بہت فائدہ ہو ۔
                پہلی بات تو یہ ہے کہ قربانی کرنا اللہ تعالیٰ کا حکم اور اہم عبادت ہے، جیسے: حج کرنا، زکاة دینا، اور دوسری عبادات۔ تو کیا ان عبادات کے بارے میں بھی یہی کہا جائے گا کہ یہ فضول خرچی اور مال کو بے جا خرچ کرنا ہے؟! اس طرح تو دین کا بہت بڑاحصہ اور بہت سے دینی احکام کا تعلق اسلام سے ختم ہو جاتا ہے۔ پس جب شریعت میں قربانی کا حکم ہے تو اسے عقلی اعتراضوں اور ذہنی ڈھکوسلوں کا شکار بنانا کسی طرح درست نہیں۔
                دوسری بات یہ ہے کہ دنیا میں ہونے والی دوسری اور اصل فضول خرچیاں (جن کا شریعت نے حکم بھی نہیں دیا) ان لوگوں کو نظر نہیں آتیں؛ جب کہ اصل میں تو ان کے ختم کرنے اور مٹانے کی ضرورت ہے، ملک کی کتنی بڑی تعداد ایسی ہے جو سگریٹ نوشی، منشیات، کرکٹ، ہاکی اور دوسرے کھیل جوئے بازی، گھوڑ دوڑ، ناچ گانا، فحش پروگرام، انٹرنیٹ، ٹی وی، کیبل، وی سی آر، سینما، فضول تصویر سازی اور مووی بازی اور دوسرے فحش میڈیائی پروگرام، فحش اخبار ورسائل اور دیگر ناول اور ڈائجسٹ، بسنت، عید کارڈ، شادی کارڈ، گانوں اور دیگر غلط پروگراموں کی آڈیو وویڈیو کیسٹیں اور سی ڈیز، ویڈیو گیمز، آتش بازی، شادی بیاہ، مرگ وموت اور غمی خوشی کی رسومات، مختلف فیشن، غیر شرعی بیوٹی پارلر وغیرہ کی زد میں ہے۔جن کو چھوڑے اور توبہ کیے بغیر دنیا وآخرت کی فلاح اور کامیابی ملنا مشکل ہے اور یہی پیسہ اگر قومی اور رفاہی مفادات پر خرچ کیا جائے تو بہت جلد ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔“ (ذوالحجہ اور قربانی کے مسائل واحکام، ص: ۱۶۷)
ذبح کرنے پر اعتراض اور اس کا جواب
                منکرین اور ملحدین کی طرف سے ایک اعتراض یہ بھی سامنے آتا ہے کہ زندہ جانوروں کے گلے پر چھری پھیر دینا بھی عقلِ سلیم کے خلاف ہے، یہ فعل مسلمانوں کی بے رحمی پر دلالت کرتا ہے، اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے حضرت مولانامحمد اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
                ”ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ شریعتِ اسلامیہ سے زیادہ رحم کسی مذہب میں نہیں ہے، اور ذبحِ حیوان رحم کے خلاف نہیں؛ بلکہ ان کے حق میں اپنی موت مرنے سے مذبوح ہو کر مرنا بہتر ہے؛ کیوں کہ خود مرنے میں قتل وذبح کی موت سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے، رہا یہ سوال کہ پھر انسان کو ذبح کر دیا جایا کرے؛ تا کہ آسانی سے مر جایا کرے، اس کا جواب یہ ہے کہ حالتِ یاس سے پہلے ذبح کرنا تو دیدہ ودانستہ قتل کرنا ہے اور حالتِ یاس پتہ نہیں چل سکتی؛کیونکہ بعض لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں کہ مرنے کے قریب ہو گئے تھے، پھر اچھے ہو گئے اور شبہ حیوانات میں کیا جائے کہ ان کی تو یاس کا بھی انتظار نہیں کیا جاتا، جواب یہ ہے کہ بہائم اور انسان میں فرق ہے، وہ یہ کہ انسان کا تو اِبقا (باقی رکھنا) مقصود ہے، کیونکہ خلقِ عالم سے وہی مقصود ہے؛ اس لیے ملائکہ کے موجود ہوتے ہوئے اس کو پیدا کیا گیا؛ بلکہ تمام مخلوق کے موجود ہونے کے بعد اس کو پیدا کیا گیا؛ کیونکہ نتیجہ اور مقصود تمام مقدمات کے بعد موجود ہوا کرتا ہے؛ اس لیے انسان کے قتل اور ذبح کی اجازت نہیں دی گئی، ورنہ بہت سے لوگ ایسی حالت میں ذبح کر دیے جائیں گے، جس کے بعد ان کے تندرست ہونے کی امید تھی اور ذبح کرنے والوں کے نزدیک وہ یاس کی حالت میں تھا اور جانور کا اِبقاء مقصود نہیں؛ اس لیے اس کے ذبح کی جازت اس بنا پر دے دی گئی کہ ذبح ہو جانے میں ان کو راحت ہے اور ذبح ہو جانے کے بعدان کا گوشت وغیرہ بقائے انسانی میں مفید ہے، جس کا اِبقاء مقصود ہے، اس کو اگر ذبح نہ کیا جائے اور یونہی مرنے کے لیے چھوڑ دیا جائے تو وہ مردہ ہو کر اس کے گوشت میں سمّیت کا اثر پھیل جائے گا اور اس کا استعمال انسان کی صحت کے لیے مضر ہو گا، تو اِبقاء انسان کا وسیلہ نہ بنے گا اور قصاص، جہاد میں چونکہ افناء ِ بعض افرادبغرضِ اِبقاء جمیع الناس متیقن ہے؛ اس لیے وہاں قتل ِ انسانی کی اجازت دی گئی؛ مگر ساتھ ہی اس کی رعایت کی گئی کہ حتی الامکان سہولت کی صورت سے مارا جائے، یعنی: قصاص میں جو کہ قتلِ اختیاری ہے، تلوار سے۔ اور جہاد میں مُثلہ وغیرہ کی ممانعت ہے۔“ (اشرف الجواب، انیسواں اعتراض: ذبح کرنے پر اعتراض اور اس کا جواب، ص: ۸۶، ۸۷مکتبہ عمر فاروق، کراچی)
قربانی کی حقیقت کیا ہے؟
                 اگر قربانی کی حقیقت پر نظر ہو تو بھی یہ وسوسہ پیدا نہیں ہو سکتا، قربانی تو یادگار ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی کہ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ اپنا بیٹا ذبح کرو؛ حالانکہ! دوسری طرف خود قرآن کا اعلان ہے کہ قتل کی سزا ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہنا ہے، نیز! بچوں کو تو جہاد کی حالت میں بھی قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے، الغرض عقل کبھی بچے اور بالخصوص اپنے معصوم بچے کے قتل کو تسلیم نہیں کر سکتی؛ لیکن قربان جائیں سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر کہ انہوں نے اللہ سے یہ نہیں پوچھا کہ اے اللہ! جو بچہ مجھے برسہا برس دعائیں مانگنے کے بعد ملا، آخر اس کا قصور کیا ہے؟! اور اگر قصور ہے بھی تو اس کو مارنے سے کیا حاصل ہو گا؟! نہیں ، اس لیے کہ جہاں اور جس کام میں اللہ کا حکم آ جاتا ہے وہاں چون وچرا کی گنجائش نہیں رہتی، چاہے نفع نظر آئے یا نقصان۔
                دوسری طرف قربانی کے جانور پر آنے والے اخراجات کا جائزہ لیجیے، آج کے اس مہنگائی والے دور میں بڑے جانور میں حصہ لینے کے لیے آٹھ یا نو ہزار روپے کافی ہیں اور اگر چھوٹا جانور لینا چاہیں تو بارہ سے پندرہ ہزار روپے میں کام چل جاتا ہے۔ اس جائزے کے بعد سوچیے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں حکم ہو کہ تمہیں اختیار ہے کہ تم اپنا بیٹا قربانی کے لیے ذبح کرو، یا اس کی بجائے (بارہ سے پندرہ ہزار روپے کا)جانور ذبح کرو۔تو بتلائیے کہ کون کس کو ترجیح دے گا، یقینا بیٹے کے ذبح کے مقابلہ میں ہر عقل مند جانور ذبح کرنے کو ترجیح دے گا۔اب ایک نظر سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرف بھی ڈالیے کہ جب ان کو بیٹا ذبح کرنے کاحکم ملا (اور حکم بھی صراحتاً نہیں ملا؛ بلکہ خواب میں اشارةً بتلایا گیا) تو انہوں نے ایک لمحے کے لیے بھی رُک کر یہ نہ پوچھا کہ یا اللہ! اس میں میرے لیے کیا نفع ہے؟اور ایک ہم ہیں کہ معمولی سا جانور ذبح کرنے کا حکم دیا گیا اور ہم پوچھتے پھرتے ہیں کہ اس میں میرا کیا نفع ہے؟اس کے بجائے یہ ہو جائے، وہ جائے، وغیرہ وغیرہ۔
                ایسی باتیں قربانی کی روح کے خلاف ہے، یہ سوال کرنے والا درحقیقت قربانی کی حقیقت سے ہی ناواقف ہے، قربانی کے ذریعے تو یہ جذبہ پیدا کرنا مقصود ہے کہ جب اللہ رب العزت کی طرف سے کوئی حکم آ جائے توہم اپنی عقل کے گھوڑے دوڑانے کی بجائے اللہ کے حکم کی پیروی کریں، اس کے حکم کے سامنے اپنا سرِ تسلیم خم کریں، اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے عمل میں اشارہ کیا ہے کہ ﴿فَلَمَّا أَسْلَمَا﴾ جب انہوں نے سرِ تسلیم خم کر دیا․․․․․الخ۔ تو اچھی طرح سمجھ لیناچاہیے کہ قربانی محض رسم یا دل لگی نہیں ہے؛ بلکہ اس کے ذریعے ایک ذہنیت دینا مقصود ہے، جسے فلسفہٴ قربانی کا نام دیا جاتا ہے ، وہ یہی ہے کہ جب اللہ رب العزت کی طرف سے کوئی حکم آ جائے توہم اپنی عقل کے گھوڑے دوڑانے کی بجائے اللہ کے حکم کی پیروی کریں، اس کے حکم کے سامنے اپنا سرِ تسلیم خم کریں۔
                آج ضرورت ہے کہ منکرینِ قربانی ، ملحدین اور مستشرکین وکفار کے اس زہریلے پروپیگنڈے کے مقابلے میں اہلِ اسلام پُرزور طریقے سے اس حکم پر عمل پیرا ہوں، اسی میں اہلِ اسلام کی خیر وبقا کا راز اور دینِ اسلام کی حفاظت مضمر ہے۔ اَللّٰہُمَّ وَفِّقْنَا لِمَا تُحِبُّ وَتَرضیٰ
$ $ $

تکبیراتِ تشریق:
عَنْ عَلِيٍّ وَعَمَّارٍ , " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْهَرُ فِي الْمَكْتُوبَاتِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ , وَكَانَ يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ , وَكَانَ يُكَبِّرُ يَوْمَ عَرَفَةَ صَلاةَ الْغَدَاةِ , وَيَقْطَعُهَا صَلاةَ الْعَصْرِ آخِرَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ " .
[سنن الدارقطني » كِتَابُ الْعِيدَيْنِ ۔۔۔ رقم الحديث: 1523(1718)]

قربانی کے سلسلے میں امت کا تعامل
حقائق، مسلّمات اور غلط فہمیاں
(۱)



(۱)    تعامل امت اصول کی روشنی میں

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم        اما بعد:

اہل علم اور عوام و خواص سب بخوبی واقف ہیں کہ ایک جگہ کی قربانی دوسری جگہ یعنی شہر کی قربانی دیہات میں اور دیہات کی قربانی شہر میں اور ایک شہر کی قربانی دوسرے شہر میں کرنے کرانے کا سلسلہ خیرالقرون سے چلا آرہا ہے۔ اس کے کلی وجزوی ضوابط وشرائط بھی ائمہ مجتہدین اور فقہاء رحمہم اللہ نے واضح لفظوں میں بیان کیا ہے جو کتب فقہ میں صراحتاً منقول ہیں۔

قربانی کے وجوب اوراداء سے متعلق اصول وشرائط کا حاصل آسان لفظوں میں صرف اتنا ہے کہ مطلق قربانی کے صحیح ہونے کے لئے ایام نحر کا ہونا ضروری ہے اور یوم النحر” دسویں ذی الحجہ“ کو شہر میں قربانی کیلئے مزید یہ شرط ہے کہ عیدالاضحی کی نماز ہوچکی ہو۔ خواہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں ہو اور جس کی طرف سے قربانی ہے اگر وہ واجب قربانی کرنا یا کرانا چاہتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ شخص شرعاً غنی یعنی مالک نصابِ فاضل ہو اس لئے کہ مالی عبادت کے لئے قدرت بالمال یعنی شرعی غنا ویسار ضروری ہے اور یہ غنا قربانی کے وجوب کے سلسلہ میں شرط فی معنی العلة ہے۔ أن لا نزاع لأحد أن علة وجوب الأضحیة علی الموسر ہی القدرة علی النصاب. (تکلمة فتح القدیر ج۹ ص ۵۰۷) وشرط الیسار لقولہ علیہ السلام من وجد سعة ولم یضح فلا یقربن مصلانا یدل علی الوجوب بالسعة ولا سعة للفقیر (بنایہ) پس اگر کوئی شخص (عاقل،بالغ، مسلمان) غنی بن گیا تو شرعاً اس کے ذمہ صدقہٴ فطر کی طرح قربانی کا بھی وجوب متعلق ہوجاتا ہے۔ اس میں کسی فقیہہ کا اختلاف نہیں ہے۔ یعنی مالک نصاب اس لائق ہوجاتا ہے کہ اس سے صدقة الفطر اور قربانی کا مطالبہ کیا جائے اور جب وہ اس قابل ہے تو پھر اس کیلئے صدقہ لینا حرام ہے۔ ویتعلق بہذا الیسار احکام ثلثة حرمة اخذ الصدقة و وجوب زکوٰة الفطر والاضحیة (مبسوط،ص:۱۰۳/۳) ونصاب تجب بہ احکام اربعة حرمة الصدقة، و وجوب الاضحیة وصدقة الفطر، ونفقة الاقارب ولا یشترط فیہ النمو بالتجارة ولا حولان الحول. (طحاوی وکذا فی العنایة) مالک نصاب کیلئے اخذ صدقہ کا حرام ہونا دلیل ہے کہ وجوب فی الذمہ متحقق ہوچکا ہے اور مطالبہ کی یہی لیاقت اور اہلیت کو مشائخ احناف کے نزدیک نفس وجوب سے تعبیر کیاگیا ہے۔

اور جس طرح غنٰی کی وجہ سے وجوب فی الذمہ ہوتا ہے اسی طرح نذر کی وجہ سے بھی ہوتا ہے اور نذر میں فقیر اور غنی دونوں برابر ہیں اور غنا ونذر کا حدوث وتحقق ایام نحر کے ساتھ خاص نہیں ہے۔ والوجوب بسبب النذر یستوی فیہ الفقیر والغنی وان کان الواجب یتعلق بالمال. (بدائع) ولو قال ذلک (ای نذران یضحی بشاة وہو موسر) قبل ایام النحر یلزمہ التضحیة بشاتین بلا خلاف .... ولو قال ذلک وہو معسر ثم ایسر فی ایام النحر فعلیہ ان یضحی بشاتین (بدائع ج۵ ص ۶۳) تو وجوب فی الذمہ یعنی نفس وجوب غنا یا نذر کی وجہ سے ایام نحر سے پہلے متحقق ہوجاتا ہے۔ (دیکھئے نورالسنیٰ لمن یجب علیہ الاضحیة بالغنی)

اور فعل مامور بہ جس کو اپنے مقررہ وقت میں انجام دیا جائے تواسے ”اداء“ کہتے ہیں۔ اس کا مطالبہ خطاب الٰہی سے جس پر صیغہٴ امر دال ہے وقت مخصوص میں ہوتا ہے۔ فقہی تعبیر میں یہی ہے وجوبِ اداء جو وقت سے قبل نہیں ہوتا اور وقت اسی خطاب الٰہی مخفی کا جووجوب ادا کا حقیقی سبب ہے قائم مقام ہے اور وقت کے اندر فعل (مامور بہ) کو قضاء نہ کہا جائے اس لئے یہ وجوب (مطالبہ) اداء سے متصل مانا گیا ہے۔ پس یہ وقت مخصوص خطابِ الٰہی کی معرفت کا نشان اور سبب وجوب ادا ہے۔

لہٰذا واجب قربانی وقت کے اندر جب بھی ذبح کی جائے اداء کہلائے گی اور اداء یعنی ذبح سے متصل وقت کے جزء مقدم کو سبب وجوب قرار دیاگیا ہے۔ (جیسا کہ نماز میں) خواہ ذبح کرنے والا اصیل یعنی وہی شخص ہو جس کے ذمہ قربانی کا وجوب ہوا ہے یا وکیل ہو اس لئے کہ مالی عبادت میں شریعت نے نیابت کو درست قرار دیا ہے پس وکیل کا اپنے وقت کے اعتبار سے قربانی کرنا شرعاً ایسا ہی ہے جیسا کہ خود موٴکل کا وکیل کے مقام میں قربانی کرنا۔ گویا مطالبہٴ شارع نیابتہً وکیل کی جانب متوجہ ہے۔ جیسے مستطیع معذور کی طرف سے حج کرنے والا ارکان و واجبات کی ادائیگی میں مقاماتِ اداء کے اوقات کی رعایت کرتا ہے اور شرعاً اسی کا اعتبار ہے نہ کہ محجوج عنہ کے وقت کا۔

نیز اہلیت وجوب سے مقصود بالذات چونکہ اداء ہے یعنی قربت وعبادت کو اپنے وقت میں انجام دینا اس لئے اس کا مطالبہ یعنی وجوب اداء بھی مقصود ہے اور محققین ماوراء النہر صرف اسی ایک اداء کے وجوب کو مانتے ہیں۔ لیکن اس سے قبل اہلیت اداء کو ضروری قرار دیتے ہیں اور اہلیت وجوب واداء کیلئے شرائط وجوب واداء کا ہونا ضروری ہے۔ قال اہل التحقیق من مشائخنا بما وراء النہر ان الوجوب فی الحقیقة نوع واحد وہو وجوب الاداء فکل من کان اہل الاداء کان من اہل الوجوب ومن لا فلا.... لأن الوجوب المعقول ہو وجوب الفعل کوجوب الصوم والصلوٰة وسائر العبادات. (بدائع ج۲ ص ۸۸) البتہ مشائخ احناف وجوبِ اداء کے قبل جس شیٴ کو تسلیم کرتے ہیں اس کو اصل وجوب یا نفس وجوب سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ جو وجوب اداء سے مقدم اور منفصل عن الاداء ہوتا ہے۔

یہ اہلیت یا نفس وجوب جن امورپر موقوف ہے۔ یعنی اسلام، عقل، بلوغ اور غناء واستطاعت وغیرہ دیکھئے وہ سب بندہ کی صفات ہیں پھر ان میں سے بعض کو فقہاء نے واجبات کے تحقق کیلئے شرط اور بعض کو سبب قرار دیا۔ نیز کسی صفت کو ایک جگہ شرط اور دوسری جگہ سبب اور کسی صفت کو ایک اعتبار سے شرط دوسرے اعتبار سے سبب کہاگیا ہے۔ بہرحال ذمہ کے مشغول بالواجب ہونے کا مدار فقط کسی چیز کو سبب کہے جانے پر نہیں ہے۔ بلکہ وصف علت پر ہے کہ علت مُوجِب ہوتی ہے۔ البتہ ادا کے وجوب کا تعدد وتکرار اور عدم تکرار کی معرفت یقینا صرف سبب کے لفظ سے وابستہ ہے۔ اسی لئے واجبات کی نسبت سبب کی طرف ہوتی ہے اور فقہاء نے نصوص کی روشنی میں جس چیز کو سبب وجوب قرار دیا ہے اس میں تکرار وعدم تکرار کا معنی مرعٰی ہوتا ہے خواہ وہ شئی وصف ہو یا وقت یا اس کے علاوہ۔

اب آپ دیکھئے کہ جس چیز کو مشائخ اصل وجوب سے تعبیر کررہے ہیں وہ وہی ہے جس کو اہلیت وجوب سے ذکر کیاگیا ہے کہ عقل وبلوغ وغیرہ کے پائے جانے پر ہی ذمہ مشغول بالواجب ہوگا اور اداء کی اہلیت پیدا ہوگی۔ مگر مطالبہ فعل (یعنی اداء) تو وقت کی آمد کے بعد ہی ہوگا۔ اور اسی کو وجوب اداء کہتے ہیں۔ پس وجوب اداء کا وقت (مخصوص) میں ہونا تمام فقہاء کے نزدیک قطعی ہے اور سببیت وقت سے متعلق فقہاء کا سارا کلام اسی وجوب متصل بالاداء ہی کے محور پر گردش کرتا ہے۔ مثلاً الاعصر یومہ عند الغروب لان السبب ہو الجزوٴ القائم من الوقت لانہ لو تعلق بالکل لوجب الاداء بعدہ ولو تعلق بالجزء الماضی فالمودی فی آخر الوقت قاضِ واذا کان کذلک فقد اداہا کما وجبت (ہدایہ ص ۸۵/۱) دیکھئے رسالہ دارالعلوم شمارہ شوال ۱۴۲۹ھ میں ”وجوب اداء وقت معین کے ساتھ خاص ہے“ ص ۳۷۔ غرض یہ کہ وجوب ادا کا وقت مخصوص میں ہونا اصولاً وفقہاً بالکل مسلّم ہے خواہ ادا بھی موقت ہو جیسے نماز روزة کے اوقات یا وجوب تو وقت معین میں ہوا اور ادا موقت نہ ہو جیسے زکوٰة وصدقة الفطر۔

ذمہ مشغول بالواجب ہونے کے بعد وقتِ وجوب اداء سے پہلے مالی عبادت زکوٰة وصدقہ الفطر میں ادائیگی درست ہے۔ یعنی مالک نصاب ہونے کے بعد حولان حول سے قبل زکوٰة اور صبح یوم الفطر سے قبل صدقہ ادا کرنا جائز ہے۔ اور قربانی میں مالی عبادت ہونے کی وجہ سے اصلاً ”تصدق“ کا وجوب ہوتا ہے۔اور تصدق بالمال موقت نہیں ہے مگر اداء بشکل اراقة الدم غیر معقولة المعنی ہونے کی وجہ سے نماز، روزہ کی طرح موقّت ہے۔ لہٰذا نفس وجوب ہونے کے بعد جب تک اداء کا وقت نہ ہو اداء صحیح نہیں ہے اور صحت اداء کے لئے شرائط وجوب کے علاوہ شرطِ ادا کا ہونا بھی ضروری ہے۔

اور ذبح اضحیہ کی ایک شرط طلوع صبح یوم النحر سے لے کر بارہویں کے غروب آفتاب تک وقت کا ہونا ہے۔ یہ شرط شہر وغیر شہر قریہ، دیہات اور بیابان سب جگہ کے لئے عام ہے۔ اور دوسری شرط خاص ہے ذبح فی المصر کے لئے عیدالاضحی کے دن نماز عید سے فارغ ہوجانا۔ یعنی شہر کیلئے دو شرطیں ہوئیں اور دیہات کیلئے فقط ایک۔ پس اگر کسی دیہات کے باشندہ نے اپنا اضحیہ خواہ وہ اس پر شرعاً واجب ہو یا نفل ذبح کیلئے شہر بھیج دیا اور وکیل نے نماز عید سے پہلے ذبح کردیاتو باوجود صبح یوم النحر ہوجانے کے قربانی بالاتفاق ادا ء نہیں ہوگی گویاشہر میں عیدالاضحی کے دن قربانی کا وقت نماز عید کے بعد شروع ہوتا ہے اور اگر شہری نے دیہات میں اپناجانور بھیج دیا اور وکیل نے دیہات میں صبح صادق کے فوراً بعد ذبح کیاتو بالاتفاق قربانی ادا ہوجائے گی۔ حالانکہ من علیہ الاضحیہ شہری کے اعتبار سے ابھی وقت جائز نہیں ہوا ہے۔ (دیکھئے کشف الغطاء عن اعتبار الوقت لمحل الاداء، دارالعلوم شمارہ ذی الحجہ ۱۴۲۹ھ ص ۱۰۱)

اس سے معلوم ہوگیا کہ جہاں عبادت یعنی قربانی کی جارہی ہے وہیں کے وقت کا اعتبار کیا جائے گا نہ کہ اس شخص کے وقت کا جس کی طرف سے وہ قربت انجام دی جارہی ہے۔ اس کو اصول فقہاء نے یوں بیان کئے ہیں القربات الموقتة یعتبر وقتہا فی حق فاعلہا لا فی حق المفعول عنہ اسی کی ایک نوع ”المعتبر مکان الاضحیہ“ ہے۔ یہ بھی اصل کلی ہے اور حیلة المصری اذا اراد التعجیل الخ اسی پر متفرع ایک جزئی ہے۔

یہ اصول وکلیات جس طرح عام اور متفق علیہ ہیں اسی طرح اس کے مطابق امت کا عمل تسلسل کے ساتھ ۱۴/چودہ سوسال سے چلا آرہا ہے۔ یہاں تک کہ شعبان ۱۴۲۰ھ میں مولانا مفتی عصمت اللہ صاحب زیدمجدہ دارالعلوم کراچی نے ایک جگہ کی قربانی دوسری جگہ کرنے پر ایک استفتاء کا جواب لکھا جس کا پہلا جملہ یہ ہے۔ ”الجواب حامدًا ومصلیاً قربانی کے نفس وجوب کا سبب وقت ہے جو کہ یوم النحر کے طلوع صبح صادق سے شروع ہوکر بارہویں تاریخ کے غروب آفتاب تک ہے۔“ یعنی وقت خاص (ایام نحر) کو جوکہ وجوب ادا کا سبب ہے نفس وجوب کا سبب قرار دیا۔ یہاں سے نقطئہ اختلاف رونما ہوا اور نتیجہ تواتر اور تعامل کے خلاف برآمد ہوتا چلا گیا۔

(۲) مفتی اعظم گجرات مفتی سید عبدالرحیم صاحب لاجپوریؒ کا فتویٰ

فقیہہ النفس امیر شریعت گجرات مفتی سید عبدالرحیم صاحب لاجپوری رحمة الله عليه سے وفات سے کئی سال پہلے قمری تاریخ کے اختلاف کے نتیجہ میں ایک علاقہ کی قربانی دوسرے علاقے میں کرنے سے متعلق استفتاء کیاگیا اور حضرت مفتی صاحب رحمة الله عليه نے جواب مرحمت فرمایا۔ ملاحظہ ہو۔

* ذبح قربانی میں قربانی کا جانور جس جگہ ہو اس کا اعتبار ہوتاہے

سوال: (۲۵۲۳) بھائی عبدالرشید نے مدراس سے یہاں حیدرآباد میں قربانی کرنے کو لکھا ہے۔ وہاں عید پیر کو ہے اور یہاں اتوار کو۔ ان کی قربانی ہم یہاں اتوار کو کرسکتے ہیں یا نہیں؟ یا پیر کو کرنا ہوگی؟ بینوا و توجروا۔

الجواب:

قربانی کا جانور جس جگہ ہو اس جگہ کا اعتبار ہوتا ہے۔ قربانی کرانے والے کی جگہ کا اعتبار نہیں ہوتا۔ چنانچہ اگر قربانی والا شہر میں ہو اور وہ اپنا قربانی کا جانور ایسے گاؤں میں بھیج دے جہاں عید کی نماز نہیں ہوتی اور وہاں صبح صادق کے بعد اس کی قربانی کاجانور ذبح کردیا جائے تو اس شہر والے کی قربانی صحیح ہوجائے گی۔ ہدایہ آخرین میں ہے۔ والمعتبر فی ذلک مکان الاضحیہ حتی لو کانت فی السواد والمضحی فی المصر یجوز کما انشق الفجر ولو کان علی العکس لایجوز الا بعد الصلاة وحیلة المصری اذا اراد التعجیل ان یبعث بہا الی خارج المصر فیضحی بہا کما طلع الفجر الخ (ہدایہ آخرین ص ۴۳۰)

در مختار میں ہے۔ والمعتبر مکان الاضحیة لا مکان من علیہ فحیلة المصری اذا اراد التعجیل ان یخرجہا لخارج المصر فیضحی بہا اذا طلع الفجر (مجتبیٰ، درمختار)

قولہ ”والمعتبر مکان الاضحیہ“ الخ فلو کانت فی السواد والمضحی فی المصر جازت قبل الصلاة وفی العکس لم تجز. (قہستانی، درمختار وشامی ص۲۷۸/۵ کتاب الاضحیہ)

نَصَّ فِي هَدْيِ الْإِحْصَارِ عَلَى مَكَان بِقَوْلِهِ {حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ} [البقرة: 196]{المبسوط للسَّرَخْسِيّ:4/110}

ذرا یہ بھی گوشہٴ خیال میں رکھئے۔

حضرت مفتی سیدعبدالرحیم صاحب رحمة الله عليه کے ”فتاویٰ رحیمیہ“ میں قربانی کے سلسلہ میں مذکورہ بالا فتویٰ نویں جلد میں مرقوم ہے یہ اور دوسرے فتاویٰ حضرت مفتی احمد صاحب خانپوری مدظلہ العالی خلیفہ حضرت فقیہہ الامت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی رحمة الله عليه وصدر مفتی جامعہ اسلامیہ ڈابھیل کی غائر نظر ثانی اور محقق عصر حضرت مفتی سعید احمد پالن پوری صاحب دامت برکاتہم محشی امداد الفتاویٰ کی توجہ اور تصحیح کے مشکل ترین مرحلہ سے گذر کر صاحب فتاویٰ کی زندگی میں وفات سے کافی عرصہ قبل زیور طباعت سے آراستہ ہوکر مقبولِ خواص وعوام ہوگئے تھے۔

ان فتاویٰ کے بارے میں مفتی سعید احمد پالن پوری مدظلہ کا یہ وقیع جملہ ذہن نشیں رہے ”مجھے اس بات کے اظہار میں ذرا بھی تامل نہیں ہے کہ فتاویٰ رحیمیہ کا ہر فتویٰ تسلی بخش اور پیاس بجھانے والا ہے۔“

قربانی کا مذکورہ فتویٰ اگر واقعتا فقہ واصول فقہ کے خلاف ہوتا (جیساکہ تسامح قرار دینے والوں کا خیال ہے) تو ترتیب ونظر ثانی وثالث کے وقت حضرت مفتی احمد صاحب خانپوری مدظلہ العالی قطعاً اسے بغیر نقد کے نہ چھوڑتے اور حضرت مفتی سعید صاحب مدظلہ جیسے باریک بیں شخص سے ہرگز یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ خلافِ اصول فتویٰ کو بغیر اصلاح کے روا رکھیں۔ اس لئے یہ کہنے میں ذرا بھی تردد نہیں ہے کہ مفتی سید عبدالرحیم صاحب رحمة الله عليه کا فتویٰ متواتر اصول اور متوارث عمل کے بالکل مطابق ہے جیساکہ اب بھی اہل علم کے نزدیک یہی معلوم ومعہود ہے۔

(۳) ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کافتویٰ

شریعت محمدی جس کے عناصر اربعہ قرآن وحدیث اور اجماع وقیاس ہیں اس کے تحفظ کا نقطئہ فکر موجودہ دور میں برصغیر میں دارالعلوم دیوبند مانا جاتاہے۔ جس کا مزاج حدیث وفقہ اور احسان وکلام کے اخلاط اربعہ سے مرکب ہے۔ فقہ میں بالخصوص احناف کا ترجمان اور سلف وخلف کے طریق مستقیم اور تعامل کی راہِ معتدل پر قائم ہے۔

دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کے طرف سے ذی الحجہ ۱۴۲۵ھ کے آخر میں حضرت مولانا مفتی محمد ظفیرالدین صاحب مدظلہ العالی نے قربانی کے اسی موضوع کے متعلق جو فتویٰ تحریر فرمایا ہے اور اس پر حضرت مفتی حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی مدظلہ وغیرہ نے دستخط فرمائے ہیں۔ وہ پیش خدمت ہے۔

تنبیہ: احقر نے ماہِ شعبان میں تعطیل سے پہلے براہِ راست حضرت مفتی محمد ظفیرالدین صاحب مدظلہ سے دارالعلوم دیوبند میں ملاقات کی۔ خیریت ومزاج پُرسی کے بعد راقم نے عرض کیا کہ حضرت والا نے قربانی سے متعلق جو فتویٰ لکھا ہے وہ اصول کے بالکل مطابق اور صحیح ہے اور مفتی شبیر صاحب مراد آبادی کا فتویٰ اصول کے خلاف جارہا ہے اس لئے میں آپ کے فتویٰ کو شائع کرنا چاہتا ہوں۔ تو آپ نے بخوشی اجازت مرحمت فرمائی۔ فجزاہم اللّٰہ احسن الجزاء.

السلام علیکم حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم

سوال: باہر ممالک سے قربانی کے لئے ہندوستان میں اپنے رشتہ دار اور اعزاء واقارب کے یہاں عید الاضحی کے موقع پر افریقہ، لندن، امریکہ، فرانس وغیرہ سے کاغذ اور فون کے ذریعہ کہتے ہیں کہ بکریوں یا سات حصہ والے جانوروں کی قربانی کرنا، تو اُن لوگوں کی طرف سے ہم لوگ یہاں جس دن عید الاضحی ہوتی ہے اس دن عید کی نماز کے بعد بکریوں یا سات حصہ والے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ دس، گیارہ، بارہ تین دن۔ تو شریعت کے اعتبار سے یہ صحیح ہے یا نہیں؟ اس کا تفصیلی جواب مع حوالہٴ کتب دیجئے۔

دوسرے ملک والے ہندوستان والوں کو قربانی کرنے کیلئے وکیل بناتے ہیں۔ تو اب قربانی کرنے میں وکیل کے ایام قربانی کا اعتبار ہوگا یا جن حضرات کی قربانی ہیں ان کے ایام قربانی کا اعتبار ہوگا۔

فقط والسلام۔ اسماعیل یوسف داؤد جی
۲۳/۱۲/۱۴۲۵ھ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب: ہو الموفق قربانی جہاں کی جاتی ہے اس کا اعتبار ہوتا ہے۔ لہٰذا ہندوستان میں قربانی ہوگی تو اسی ملک کی تاریخ ۱۰/۱۱/۱۲ ذی الحجہ کا اعتبار ہوگا۔ اور انہی تاریخوں میں قربانی کی جائے گی۔ افریقہ، لندن وغیرہ ملکوں کا اعتبار نہ ہوگا۔ واللہ اعلم

الجواب صحیح: حبیب الرحمن خیرآبادی                   محمد ظفیرالدین غفرلہ
                                                                      مفتی، دارالعلوم دیوبند

جن اصول کے تحت امت کا تعامل چلا آرہا ہے اور کتب فقہ میں صراحتاً مذکور ہے اُسی اصل وضابطہ کو حضرت مفتی سید عبدالرحیم صاحب کے سابق فتویٰ اور مفتی محمد ظفیرالدین صاحب کے لاحق جواب میں بطور دلیل ذکر کیاگیاہے۔ جس کا لازمی مطلب یہ ہوا کہ یہ دونوں فتاویٰ اصول فقہیہ وشرعیہ اور سلف وخلف کے صحیح موقف کے بالکل مطابق ہیں۔

(۴) مباحثِ فقہیہ کی پذیرائی

قربانی کے مسئلہ میں اختلاف ۱۴۲۵ھ کے اواخر میں جب بڑھ گیا اور بتوفیق الٰہی غور وفکر کے بعد تفتیش وتحقیق میں قدم رکھا گیا تو بفضلہ تعالیٰ امت کا چودہ سوسالہ تعامل بدر کی طرح روشن معلوم ہوا۔ مگر اختلاف کی وجہ سے متقدمین ومتاخرین کے موقف پر ایسا لطیف حجاب آگیا کہ مسئلہ کے تمام متعلقہ پہلوؤں سے تعرض کرنا ناگزیر ہوگیا تاکہ کوئی شق طلبِ تحقیق نہ رہ جائے اور اس تحقیقی مسافت کے دوران نقد وقدح کے جو نشیب و فراز سامنے آئے وہ راہ نوردی میں وقفہٴ استراحت بنتے گئے۔ بالآحر منزل مقصود پر اللہ تعالیٰ نے اپنی توفیق خاص سے پہنچادیا اور اب مسئلہ مبحوث عنہا کے مالہ وماعلیہ پر ایسی سیر حاصل بحث کردی گئی ہے کہ بلا ریب عرض کرتا ہوں کہ سلف اور خلف کا موقف صحیح کالشمس فی نصف النہار واضح ہوگیا۔ جسے اہل علم وبصیرت بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ بالخصوص یہ مضمون ،،وجوبِ اداء وقتِ معین کے ساتھ خاص ہے“ اور ”تعدّد وتکرار کی بحث“ اختلاف کا عقدہ حل کرنے میں عظیم باب ثابت ہوا ہے اور یہ محض اللہ کا فضل اور اساتذہ کرام کی عنایتیں ہیں۔ ورنہ میری استعداد کہاں کہ پہاڑ کھود کر جوئے شیرلاسکوں۔ فلیتذوق ومن لم یذق لم یدر.

البتہ الفاظ کا اختصار اور اس میں اعتبارات وحیثیات کی قیدوں کو بطور خاص ملحوظ رکھا گیا ہے اور پورے جزم اور حزم کے ساتھ کلام پیش کیاگیا ہے۔ ان مقالات کے نام درج ذیل ہیں۔ (۱) تحقیق الکلام فی بیان السبب لوجوب الاحکام (۲) رفع الارتیاب من سببیة الوقت للموقتات (۳) تمیز الطرقات لتحقق الشرائط للقربات (۴) نور السنٰی لمن یجب علیہ الاضحیة بالغِنٰی (۵) تعقب الفرید علی تخصیص الوجوب بصبح العید (۶) کشف الغطاء عن اعتبار الوقت لمحل الاداء. سہولت کے لئے بہتر ہے کہ پہلے نورالسنٰی پھر کشف الغطاء اور پھر بقیہ مقالات کا مطالعہ فرمائیں۔ ان تحقیقات کی قدر کرنے والے اور اس سے موافقت کرنے والے ہند و بیرون ہند میں بے شمار اہل علم ہیں اور زبانی تائید کرنے والے بھی کثیر ہیں۔ اور تحریر سے جنھوں نے حوصلہ افزائی فرمائی ہے، ان میں سے یہاں صرف چار شخصیتوں کی تصدیق پر اکتفاء کرتا ہوں۔

(الف) از حضرت مولانا محمد انیس خاں صاحب دامت برکاتہم

استاذِ حدیث وفقہ، مدرسہ مظاہر العلوم، سلیم، تامل ناڈو

مکرم ومحترم مفتی رشید احمد صاحب فریدی زیدت مکارمکم

السلام وعلیکم ورحمة وبرکاته

جامعہ علوم القرآن جمبوسر ضلع بھروچ صوبہ گجرات میں ماہِ رمضان المبارک کے اعتکاف کے وقت آپ نے ”قربانی“ سے متعلق ایک رسالہ پیش فرمایاتھا۔ پھر بذریعہ ڈاک ملحقہ تحریر ملی۔ دونوں کو من اولہ الی آخرہ مطالعہ کیا۔ الحمد للہ ہر بات مدلل، مبرہن پیش کی گئی ہے۔ تحقیق و تدقیق خوب فرمائی ہے۔ جس سے زیربحث مسئلہ ”مضحی اور مکان اضحیہ کے وقت کا متحد ہونا یوم النحر میں لازم نہیں ہے“ ثابت ہوجاتا ہے۔

ماشاء اللہ آں محترم نے اس سلسلے میں بڑی تحقیق وجستجو فرمائی ہے۔ یہ علمی سرمایہ ہے۔ مختلف کتب کے مضامین ومواد کو یکجا فرمادیا ہے۔ اب یہ مقالہ نہیں رہا مستقل رسالہ بن گیا۔ علمی حلقہ کیلئے قیمتی سرمایا ہے۔ جزاکم اللہ خیر الجزاء.

بندہ کی طرف سے آپ ممنون ومشکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے، طاقت دے، زور قلم میں اضافہ فرمائے۔

(۱) ”تعامل“ اصول فقہ میں نہایت ہی موثر اور جاندار دلیل ہے۔ اس سے صرف نظر کیسے کرلیاگیا تعجب ہے۔ (یعنی نئے موقف کے فتاویٰ میں۔ رشید)

(۲) ”ہدی“ فی ایام الحج نیز مسافر الی الحج کے ساتھ قربانی کرنے کے لئے رقم بھیجنا ابتدائے اسلام سے چلا آرہا ہے۔ آج تک کی ہدی اور قربانی جو اس طرح کی گئی ہے اس کا ”مضحی“ کے مکان وقیام گاہ سے وقت کے موافقت نہ ہونے کی صورت میں ضائع ہوجانا یا واجب کا اداء نہ ہونا لازم آتا ہے جو بالکل غیر مناسب بات ہے۔

(۳) ”بعد ادائے صلاة عید کی شرط“ (کی وجہ سے المعتبر مکان الاضحیہ کی شرط) کو جزوی شرط قرار دینا بلا دلیل وبرہان کی بات ہے۔ حالانکہ اس کے ساتھ یہ جزئیہ بھی مدنظر رکھنا چاہئے تھا کہ مصر میں بدوی کا جانور قبل الصلوٰة ذبح کردیاگیا تو واجب ادا نہیں ہوتا اور قریہ میں مصری کا جانور قبل الصلاة فی المصر ذبح کردیا تو واجب ادا ہوجاتا ہے۔ اس سے صاف معلوم ہورہا ہے کہ ”المعتبر مکان الذبیحة لامکان المضحی“

فقط     محمد انیس      ۱۴/۱۲/۱۴۲۶ھ         ۱۵/۱/۲۰۰۶ء

(ب) از ماہر علوم عقلیہ ونقلیہ حضرت مولانا ابراہیم صاحب پٹنی مدظلہ العالی

سابق استاذ حدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ، ڈابھیل وخلیفہ حضرت فقیہ الامت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

از بندہ محمد ابراہیم پٹنی عفی عنہ

بخدمت گرامی مولانا مفتی رشید احمد صاحب فریدی زیدمجدہم

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ                    نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد

آپ کا تحقیقی مقالہ پہنچا۔ اچھا ہوا کہ اس کو مرتب اور مزید مبرہن کردیا۔ چونکہ نفس وجوب، وجوب اداء اور ان کے مابین فصل، نیز سبب، علّت اور شرط اور ان کے مابین فرق، پھر ان میں سے انعقادِ حکم میں موٴثر یامانع کون ہے؟ وغیرہ مباحث اصولی اور دقیق بھی ہیں، آپ نے ان کو کافی حد تک سہل کردیا ہے اور نفس مسئلہ ”المعتبر مکان الاضحیہ“ بے غبار کردیا ہے۔

اور اخیر میں خلاصہ الکلام بھی تحریر فرمایا ہے۔ فجزاکم اللہ خیرا۔ حق تعالیٰ شانہ اس کو مفید سے مفید تر بنائے اور اس نوع کی مزید خدمات سے نوازے جو امت کیلئے باعث سہولت ونشاطِ عمل ہو۔ شرح المواقف اور البحرالمحیط فی اصول الفقہ للامام بدرالدین الزرکشی المتوفی ۷۹۲ھ ج۳ بحث المفہوم بھی دیکھ لیتے تو اچھاہوتا۔

محمد ابراہیم پٹنی عفی عنہ
۱۲/ذی قعدہ ۱۴۲۸ھ    بھٹئی

(ج) از حضرت مفتی محمد فاروق صاحب مدظلہ العالی

جامع ومرتب فتاویٰ محمودیہ، بانی و شیخ الحدیث جامعہ محمودیہ، نوگزہ پیر، میرٹھ

حامداً ومصلیاً   امابعد   محترمی ومحبی مولانا مفتی رشید احمد فریدی زیدمجدہم کا رسالہ ”ذبح اضحیہ کیلئے مکان اضحیہ کا اعتبار ہے“ سے متعلق دیکھنے کی سعادت میسر آئی۔ مسرت ہوئی۔ الحمدللہ موصوف نے بڑی محنت فرمائی ہے۔ بندہ کو موصوف کی رائے اور تحقیق سے اتفاق ہے۔ زمانہ قدیم سے اسی پر تعامل بھی چلا آرہا ہے۔ اسی میں آسانی اور سہولت بھی ہے۔

حق تعالیٰ شانہ موصوف کی محنت کو قبول فرمائے، ترقیات سے نوازے اور اس نوع کے علمی کاموں کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ فقط

محمد فاروق غفرلہ
۱۶/۹/۱۴۲۹ھ
خادم جامعہ محمودیہ، علی پور، ہاپوڑ روڈ، میرٹھ، یوپی

(د) از جامع المعقول والمنقول حضرت مفتی یوسف صاحب تاولوی دامت برکاتہم

استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم دیوبند

مکرم ومحترم جناب مولانا مفتی رشید احمد صاحب زید معالیکم

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

آپ کا تحقیقی علمی مقالہ مع مکتوب گرامی موصول ہوا۔ فجزاکم اللہ خیر الجزاء۔ اس باب میں اصول و فروع مکانِ تضحیہ کے اعتبارکے موٴید ہیں۔ آپ نے اس باب میں کافی وافی مواد جمع فرمادیا ہے۔ گو بعض مباحث غیرضروری بھی آگئے ہیں۔مگر ایسے مواقع میں یہ طریق اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ حق تعالیٰ آپ کی محنت کو مثمرِ خیر بنائے۔ آمین۔
والسلام

محمد یوسف
خادم تدریس دارالعلوم دیوبند     ۲۷/۷/۱۴۳۰ھ

(۵) وقت معین کے ساتھ وجوب اداء مختص ہے نہ کہ وجوب فی الذمہ

وجوبِ اداء یعنی مامور بہ کی ادائیگی کا مطالبہ خطابِ اِلٰہی سے اور خطاب وقت معین میں ہوتا ہے اس سے قبل نہیں یہ فقہ کا مسلّمہ اصول ہے۔

(۱) ان وجوب الاحکام متعلق باسبابہا وانما یتعلق بالخطاب وجوب الاداء (اصول بزدوی)

(۲) الثانی وجوب الاداء وہو اسقاط ما فی الذمة وتفریغہا من الواجب وانہ ثبت بالخطاب. (بدائع)

(۳) فسبب وجوب الصلوة الوقت بدلیل ان الخطاب باداء الصلاة لایتوجہ قبل دخول الوقت وانما یتوجہ بعد دخول الوقت والخطاب مثبت لوجوب الاداء ومعرف للعبد سبب الوجوب قبلہ (اصول الشاشی)

(۴) ووجہ ما تقرر فی علم الاصول من ان وجوب الاداء فی الموقتات التی یفضل الوقت عن ادائہا کالصلاة ونحوہا انما یثبت آخر الوقت اذہنا یتوجہ الخطاب حقیقةً (تکملہ فتح القدیر)

(۵) وسببہا الاصلی خطاب اللّٰہ تعالیٰ ای سبب وجوب ادائہا. (مراقی)

(۶) واسبابہا اوقاتہا وتجب ای یفترض فعلہا باول الوقت وجوباً موسعاً فلا حرج حتی یضیق عن الاداء ویتوجہ الخطاب حتماً (مراقی الفلاح)

(۷) ویخرج (ای لصلوة الجمعہ) حین تزول الشمس لان الخطاب یتوجہ بعدہ. (ہدایہ اول)

(۸) و سبب لزوم ادائہا ہذا ہو السبب الحقیقی توجہ الخطاب ای الخطاب المتوجہ الی المکلفین بالامر بالاداء (شامی)

(۹) واما وجوب الاداء الموقوف علی مطالبة الشارع فہو یتحقق بعد حولان الحول. (عمدة الرعایہ)

(۱۰) تجب علی حر مسلم مالک النصاب او قیمتہ و ان لم یحل علیہ الحول عن طلوع فجر یوم الفطر قولہ عند طلوع بیان لوقت وجوب الاداء (نورالایضاح مع حاشیہ)

(۱۱) وقد یجامع الشرط السبب مع اختلاف النسبة کوقت الصلاة فانہ شرط بالنسبة الی الاداء وسبب بالنسبة الی وجوب الاداء (تقریر وتحبیر)

(۱۲) .... ان الوجوب عند الاداء او فی آخر الوقت فاذا مات قبل الاداء مات قبل ان تجب علیہ کمن مات فی وقت الصلاة قبل ان یصلیہا انہ مات ولا صلوة علیہ (بدائع)

مذکورہ اصولی وفقہی عبارات سے قطعی طور پر یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ وجوب اداء وقتِ معین کے ساتھ خاص ہے کیونکہ اداء کے وجوب کا ثبوت خطاب سے اور خطاب وقت سے قبل نہیں ہوتا۔ پس لامحالہ تسلیم کرنا چاہیے کہ وقتِ معین کی آمد سے ثابت ہونے والا وجوب وہ وجوب الاداء ہے جو اداء یعنی مامور بہ کی ادائیگی سے متصل ہوا کرتا ہے نہ کہ وہ وجوب جو اداء سے منفصل اور وجوبِ اداء سے بھی مقدم ہوا کرتا ہے جسے اصلِ وجوب یا نفس وجوب اور اہلیت وجوب بھی کہتے ہیں۔

نیز انتقال سببیت والی دلیل جیسا کہ راقم نے اپنے پہلے مقالہ میں پیش کی ہے الفاظ کے کچھ فرق کے ساتھ تقریباً تمام کتب اصول اورامہات کتب فقہ میں موجود ہے وہ بالکل صاف اور صریح ہے کہ سبب کا انتقال وجوبِ اداء سے متعلق ہے۔ اس کے باوجود اگر وقت خاص کو نفس وجوب یعنی ذمہ کے مشغول بالواجب ہونے کے لئے اساس وعلّت قرار دیتے ہیں تو اس کا نتیجہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ من علیہ الاضحیہ کے اعتبار سے وقتِ خاص کے گذر جانے کے بعد اداء تو کیا قضاء کا مسئلہ بھی باقی نہ رہے گا کیونکہ ما یثبت بہ الشیء کے عدم سے شئی کا نہ ہونا ظاہر ہے۔

(۱) پس وقتِ خاص کے گذرجانے سے نفس وجوب زائل ہوجائے گا۔

(الف) جیسے اسلام پر نفس وجوب موقوف ہے کوئی شخص نعوذ باللہ اگر مرتد ہوجائے گا تو نفس وجوب ہی ختم ہوجاتاہے۔

(ب) اور جیسے عقل پر نفس وجوب موقوف ہے لیکن اگر کسی کو جنون مطبق لاحق ہوگیا تو نفس وجوب باقی نہیں رہتا ہے۔ عبادات کی اداء بلکہ قضاء کا بھی مطالبہ نہیں رہ جاتا ہے۔ (مذکورہ دونوں امر شرط وجوب ہیں)

(ج) اور جیسے ملک نصاب پر زکوٰة کا نفس وجوب موقوف ہے۔ نصاب نامی فاضل عن حوائجہ الاصلیہ کا مالک بننے کے بعد حولان حول سے پہلے یا بعد میں بہرحال ادائے زکوٰة سے پہلے اگر وہ فقیر وکنگال ہوگیا تو سرے سے نفس وجوب ہی رخصت ہوجاتا ہے۔

(۲) صدقہ الفطر کے لئے وقت خاص یعنی طلوع صبح یوم الفطر شرط ہے وجوب اداء کی نہ کہ نفس وجوب کی۔ پس اگر وقت خاص کو نفس وجوب میں موثر مانیں تو لازم آئے گا کہ مالک نصاب ہونے کے باوجود طلوع فجر یوم الفطر سے پہلے صدقہ ادا کرنا صحیح نہ ہو۔ اور جب باتفاق احناف اور ظاہر الروایت کے مطابق صبح صادق سے قبل صدقہ الفطر اداکرنا صحیح ہے تو پھر تسلیم کرنا پڑے گا کہ وقت خاص کو نفس وجوب میں قطعاً دخل نہیں ہے۔ اور اگر کہا جائے کہ صدقہ الفطر کا نفس وجوب رأس یمونہ ویلی علیہ کی وجہ سے ہے جس کو سبب وجوب کہا گیا ہے تویہ بھی صحیح نہیں ہے۔ ورنہ بغیر غنائے شرعی کے یوم العید سے پہلے واجب صدقہ اداء ہوجانا چاہیے اس لئے کہ وقت سے نفس وجوب کے قائلین نے غنا کو نفس وجوب کی شرط نہیں مانا ہے اور وجوب اداء کی شرط سے پہلے اداء جائز ہے جیسے حولان حول سے پہلے زکوٰة ادا کرنا۔ پس معلوم ہوا کہ رأس یمونہ کو سبب وجوب قرار دینا وجوب اداء کے تعدد و عدم تعدد کی معرفت کیلئے ہے۔

(۳) قربانی کے وقت خاص (از طلوع فجر یوم النحر تا غروب ثانی عشر) کو سبب وجوب کہا گیا ہے۔ راقم السطور نے پوری تحقیق و تدقیق سے فقہی واصولی صریح عبارتوں سے دکھادیا ہے کہ ایام نحر سبب وجوب اداء ہے۔ مگر جدید موقف کے قائلین دوسرے حقائق اورنتائج سے قطع نظر کرتے ہوئے وجوب اداء کے مقابل نفس وجوب (اصطلاحی) مراد لیتے ہیں۔

لہٰذا ایام نحر کی آمد پر ہی نفس وجوب (یعنی ذمہ مشغول بالواجب) ہوتا ہے تو.....

(الف) اگر فقیر (غیرمالک نصاب) نے ابتدائے یوم النحر میں قربانی کی اور ختم ایام سے پہلے غنی ہوگیا تو دوبارہ اس پر قربانی کرنا واجب الاعادہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بقول آپ کے قربانی نفس وجوب کے بعد وقت اداء میں کی گئی ہے۔ حالانکہ بالاتفاق وقت وجوب کے ختم سے پہلے غنا کا اگر تحقق ہوگیا تو قربانی واجب ہوگی اور پہلے والی قربانی بہرحال نفل کہلائے گی۔ اس صورت میں اگر آپ کہیں کہ شرطِ وجوب (غنا) نہیں پائی گئی اس لئے واجب اداء نہیں ہوئی تو میں کہوں گا کہ (آپ نے غنا کو محض شرطِ وجوبِ اداء کی حیثیت دی ہے اس لئے اداء مالی عبادت میں وقت وجوبِ اداء سے پہلے جائز ہے۔ جیسے زکوة حولان حول سے قبل اور صدقہ الفطر صبح یوم الفطر سے پہلے اداکرنا احناف کے نزدیک درست ہے اور یہاں فقیر کی قربانی وقت وجوبِ ادا میں ہوئی ہے۔ البتہ اداء شرطِ نفس وجوب اور شرط صحت اداء سے مقدم نہیں ہوسکتی)

(ب) اور اگر غنا کے تحقق کے بعد ذمہ مشغول بالواجب ہورہا ہے جیساکہ اوپر والے مسئلہ سے بخوبی ظاہر ہے تو بالیقین معلوم ہوا کہ وقت خاص کے دخول سے ذمہ مشغول بالواجب نہیں ہوا۔

(ج) اور اگر وقت خاص کو مع شرط غنا کے نفس وجوب کا سبب کہا جائے جیساکہ جدید موقف کا لازمی تقاضہ ہے تو پھرشرائط وجوب کا ابتدائے وقت سے ہونا ضروری ٹھہرے گا حالانکہ فقہاء نے صراحت کی ہے کہ شرائط وجوب کا ابتدائے وقت سے ہونا لازم نہیں ہے۔ وقت اخیر میں ہونا معتبر ہے۔

(د) اور اگرمان لیں کہ مالدار (شرعاً غنی) پر صبح یوم النحر کی آمد سے نفس وجوب ہوگیا اب واجب قربانی صحیح ہے چاہے خود کرے یا اس کا نائب جیسا کہ کراچی کے فتویٰ میں موجود ہے تو میں عرض کروں گا:

اگر من علیہ الاضحیہ نے قربانی کرنے میں تاخیر کی یہاں تک کہ ایام نحر گذرنے سے پہلے وہ فقیر ہوگیا تو دخولِ وقت سے نفس وجوب ماننے کا مقتضاء یہ ہے کہ پھر بھی واجب قربانی ادا ہوجانی چاہیے حالانکہ بالاتفاق قربانی کا وجوب ہی ساقط ہوجائے گا کیونکہ ملک نصاب (غنا) قربانی کے وجوب میں شرط محض نہیں ہے جس کا وقت وجوب میں (صدقہ الفطر کی طرح) صرف پایا جانا کافی ہے بعد میں چاہے وہ شرط نہ رہے بلکہ زکوٰة کی طرح یہ شرط فی معنی العلة ہے جس کا ادا تک باقی رہنا وقت اداء میں ضروری ہے۔ وہذہ لانہا تشبہ الزکوة من حیث انہا تسقط بہلاک المال قبل مضی ایام النحر کالزکوة بہلاک النصاب. (ہدایہ ص ۴۴۶ کتاب الاضحیہ)

... لانہا تسقط بالہلاک قبل مضی ایام النحر کالزکوة تسقط بہلاک النصاب (ای مطلقاً) (فتح العنایہ شرح نقایہ ص ۲۶۹/۲) ودیگر کتب فقہ

(ھ) مزید براں اگر نفس وجوب وقت (خاص) سے اور وجوب اداء غنا وغیرہ سے مانیں جیساکہ خیال کیاگیا ہے اور وقت (ایام نحر) شرط اداء تو ہے ہی تو لازم آئے گا کہ شرطِ اداء نفس وجوب کے ساتھ مجتمع ہوحالانکہ شرطِ اداء کا اجتماع سبب وجوب اداء کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس لئے یہی وجوب متصل بالاداء ہوتا ہے۔ وقد یجامع الشرطُ السبب. مع اختلاف النسبة کوقت الصلاة فانہ شرط بالنسبة الی الاداء وسبب بالنسبة الی وجوب الاداء کیونکہ وجوبِ اداء میں وجوب متصل بالاداء ہوتا ہے نفس وجوب اداء سے منفک ومقدم ہوتا ہے۔

(۴) وقت خاص للعبادات ہی کو اگر نفس وجوب (ذمہ کے مشغول بالواجب ہونے) کا ذریعہ مانا جائے تو اس سے شرعی وفقہی مسلمہ اور اصل الاصول کی مخالفت ہوگی وہ ہے القربات الموقتة یعتبر وقتہا فی حق فاعلہا لا فی حق المفعول عنہ اور یہ متفق علیہ ضابطہ ہے۔ چنانچہ حج عن الغیر میں دیکھئے ارکان وواجبات کی ادائیگی میں وقت کی رعایت فاعل یعنی حاج عن الغیر کے حق میں ضروری ہے نہ کہ محجوج عنہ کے اعتبار سے اور حج عن الغیر کا سلسلہ حضور صلى الله عليه وسلم کے زمانہ سے جاری وساری ہے۔ ہر سال ایک معتد بہ مقدار اُن حاجیوں کی بھی ہوتی ہے جو کسی صاحب استطاعت معذور کی طرف سے حج فرض اداء کرنے کیلئے بھیجے جاتے ہیں۔ وقوفِ عرفہ (مع دیگر فرائض حج کی ادائیگی) کے لئے وقت کا لحاظ حجاج کے حق میں ہے۔ حالانکہ جن کی طرف سے حج بدل کیاجارہا ہے ان میں وہ لوگ بھی ہیں جو دنیا کے مختلف ایسے خطوں میں ہوتے ہیں جہاں یاتو یوم عرفہ نہیں ہے یا وقت وقوف عرفہ نہیں ہوا ہے یا پھر وقوف کا اصل وقت گذرچکا ہے۔

کیونکہ ذمہ کا مشغول بالحج ہونا استطاعت پر موقوف ہے اور استطاعت سے محجوج عنہ متصف ہے لہٰذا نفس وجوب قائم ہے۔ رہا بیت اللہ کو سبب وجوب قرار دینا سو یہ وجوبِ اداء کے توحد وعدم تکرار کی معرفت کے لئے مقرر کیاگیا ہے جو کہ سبب ظاہر ہے وانما اشکل علی الاقرع بن حابس لانہ من الجائز ان یکون سبب الحج ما یتکرر وہو وقتہ کالصوم والصلاة ومن الجائز ان یکون سببہ مالا یتکرر وہو البیت فبیّن   ان السبب ہو البیت فلہذا سأل لالکون الامر محتملاً للتکرار. (البحرالعمیق فی مناسک المعتمر والحاج الی بیت اللہ العتیق، ج۱،ص۳۵۷) اور وقت یعنی ایام حج فقط شرطِ اداء ہے۔

اسی اصل الاصول کی ایک فرع المعتبر مکان الاضحیہ ہے اور یہ بھی اصل کلی ہے جس پر تمام فقہاء کا اتفاق ہے یعنی وقت کا اعتبار فاعل یعنی ذابح کے حق میں ہوگا نہ کہ مذبوح عنہ (یعنی من علیہ الاضحیہ یا من منہُ الاضحیہ) کے حق میں لان الذبح ہو القربة فیعتبر مکان فعلہا لامکان المفعول عنہ (بدائع) اور اسی کلی پر متفرع وہ جزئی ہے جو حیلة المصری الخ کے عنوان سے کتب فقہ میں درج ہے اوریہ بھی مسلم اورمعمول بہ ہے۔ اس میں بھی احناف کا اختلاف نہیں ہے۔ ان اصول وقواعد کا تعلق اداء یعنی قربت کی انجام دہی سے ہے خواہ قربت (قربانی) واجب ہو کہ نفل۔ رہا قربانی کا واجب ہونا سو یہ اپنی جگہ بیان کیاگیا کہ وجوب اضحیہ کی علت غناء ہے۔

اب اگر وقت خاص ہی کو ذمہ کے مشغول بالواجب ہونے کا سبب مانیں کما زعموا تو ان کلیات ومسلّمات کا عموم ہی باطل ہوجاتا ہے۔ لہٰذا دخول وقت سے نفس وجوب کے تحقق کا موقف شرعاً وفقہاً غلط ہے۔                                         


قربانی کے سلسلے میں امت کا تعامل

حقائق، مسلّمات اور غلط فہمیاں

(۲)


 

(۶)       تعدد وتکرار کی بحث

راقم کا مقالہ تحقیق الکلام فی بیان السبب لوجوب الاحکام سے تعدد وتکرار وجوب کی بحث یہاں نقل کی جاتی ہے۔

احناف کے نزدیک یہ اصول طے شدہ ہے ان الامر لا یقتضی التکرار ولا یحتملہ کہ امر بالذات نہ مقتضی تکرار ہے اورنہ محتمل تکرار۔ دوسری طرف خطاب الٰہی جس پر صیغہٴ امر دال ہے وہ موجود علی الدوام ہے اور بندوں کے احساس سے غائب وپوشیدہ ہے پس ضروری ہوا کہ عبادت بدنی ومالی کی ادائیگی کو کسی ایسے امر کے ساتھ مربوط کیا جائے جس میں تکرار پایا جاتا ہو تاکہ اس کے تکرار سے یہ سمجھا جائے کہ خطاب الٰہی گویا از سر نو بندوں کی طرف متوجہ ہورہا ہے۔

وما تکرر من العبادات فباسبابہا لا بالاوامر. جواب سوال یرد علینا: وہو ان الامر اذا لم یقتض التکرار ولم یحتملہ فبأی وجہٍ تتکرر العبادات مثل الصلاة والصیام وغیر ذلک، فیقول ان ما تکرر من العبادات لیس بالاوامر بل بالاسباب لان تکرار السبب یدل علی تکرار المسبب (نورالانوار:۳۵).

قولہ لیس بالاوامر والا لاستغرقت العبادات الاوقات کلہا لدوام الامر (حاشیہ)

چنانچہ شارعِ حکیم کے کلامِ اضافی سے استدلال کرتے ہوئے ائمہ مجتہدین نے ملک نصاب کو وجوب زکوٰة کیلئے اور رأس موصوف بالولایة والموٴنة کو وجوبِ صدقہ کیلئے سبب قرار دیا؛ کیونکہ ملکیت میں باعتبار نصاب کے اور موٴنت و ولایت میں باعتبار رأس کے تعدد وتکرار پایا جاتا ہے اور جب ”ملک نصاب“ اور ”رأس یمونہ ویلی علیہ“ کو سبب قرار دیدیا تو وقت وجوبِ اداء کو شرط کہا گیا (اگرچہ وقت کے تکرار سے حکم میں تکرار بھی مسلّم ہے مگر دو چیزوں کا ایک نام تجویزکرنا غیر مناسب معلوم ہوا) اور نماز، روزہ اور قربانی میں اوقات وایام مخصوصہ کو سبب قرار دیا کہ وقت میں تکرار کا ہونا مشاہد ویقینی ہے۔

اور حج زندگی میں فقط ایک مرتبہ ہے اس لئے حج کی اضافت بیت اللہ کی طرف کی گئی جو غیر متکرر ہے اور استطاعت (قدرت علی الزاد والراحلہ) کو باوجودیکہ وجوبِ حج اس پر موقوف ہے یعنی نفس وجوب کی شرط ہے اور وجوب ہی چونکہ مفضی الی الاداء ہوتا ہے اس اعتبار سے استطاعت کو سبب کہا جاسکتا ہے مگر چونکہ اس میں تکرار کا بھی تحقق ہوتا ہے اس لئے سبب (بالمعنی الاصطلاحی) قرار نہیں دیاگیا۔

وفی الذخیرة: وقد رتب اللّٰہ سبحانہ وتعالٰی وجوب الحج علی الاستطاعة وترتیب الحکم علی الوصف یشعر بسببیّة ذلک الوصف لذلک الحکم، کقولنا: زنی فرجم، وسہا فسجد، وسرق فقطع، فتکون الاستطاعة سببا لوجوبہ (حاشیہ چلپی علی التبیین: ۲/۲۳۶) والمال لیس بسبب فیہ ولکنہ معتبر لیتیسر بہ الوصول الی مواضع اداء ارکانہ (مبسوط، کتاب الحج)

غرض جس شئی کو سبب قرار دیا جارہا ہے اس میں تعدد وتکرار کا خاص معنی ملحوظ ہے اسی وجہ سے واجبات کی نسبت اسباب کی طرف ہوا کرتی ہے فالواجبات تضاف الی اسبابہا (مبسوط:۲/۴) قطع نظر اس سے کہ وہ سبب فی معنی العلة ہے یا سبب فی معنی الشرط ۔

اب فقہاء کا کلام ملاحظہ فرمائیے:

(۱) اعلم ان الصلاة فرضت لاوقاتہا، قال اللّٰہ تعالٰی: اقم الصلوٰة لدلوک الشمس ولہذا تکرر وجوبہا بتکرار الوقت وتودّی فی مواقیتہا (مبسوط:۱/۱۴۱).

(۲) وسبب الاوّل الشہر ولہذا یضاف الیہ ویتکرر بتکررہ (ہدایہ:۱/۲۱۱ کتاب الصوم)

(۳) فشہود جزء منہ سبب لکلہ ثم کل یوم سبب وجوب ادائہ، غایة الامر انہ تکرر سبب وجوب صوم الیوم باعتبار خصوصہ کما فی الفتح (شامی:۳/۳۳۳)

(۴) ولان سببہ البیت وانہ لا یتعدد فلا یتکرر الوجوب (ہدایہ: ۲۳۲)

(۵) وقد علم ان السبب اذا لم یتکرر لا یتکرر المسبب وانما کان سببہ البیت لاضافتہ، الیہ یقال حج البیت، والاضافة دلیل السببیة (بنایہ:۴/۶)

(۶) وسبب وجوب الحج ما اشار الیہ اللّٰہ تعالٰی فی قولہ وللّٰہ علی الناس حج البیت فالواجبات تضاف الی اسبابہا ولہذا لا یجب فی العمر الا مرة واحدة لان سببہ وہو البیت غیر متکرر، والاصل فیہ حدیث الاقرع بن حابس.... والوقت فیہ شرط الاداء ولیس بسبب ولہذا لایتکرر بتکرر الوقت (مبسوط:۲/۴)

(۷) الاضافة ای اضافة الصدقة الی الفطر باعتبار انہ وقتہ ای وقت الوجوب فکانت اضافتہ مجازیة وہذا یتعدد بتعدد الرأس مع اتحاد الیوم ای لاجل تعدد الصدقة بتعدد الرأس ان لم یتعدد الفطر فعلم ان الرأس ہو السبب فی الیوم (بنایہ: ۳/۵۷۲)

(۸)... ولانہ یتضاعف بتضاعف الروٴس فعلم ان السبب ہو الرأس وانما یعمل فی وقت مخصوص وہو وقت الفطر ولہذا یضاف الیہ فیقال صدقة الفطر والاضافة فی الاصل وان کان الی السبب فقد یضاف الی الشرط مجازا فان الاضافة تحتمل الاستعارة فاما التضاعف بتضاعف الروٴس لایحتمل الاستعمارة (مبسوط:۲/۱۰۱)

(۹) النصاب انما یکون سببا باعتبار صفة النماء فان الواجب جزء من فضل المال قال اللہ تعالٰی: یسئلونک ماذا ینفقون فل العفو ای الفضل، فصار السبب النصاب النامی ولہذا یضاف الی النصاب والی السائمة یقال زکاة السائمة وزکوٰة التجارة والدلیل علیہ ان الواجب یتضاعف بتضاعف النصاب فان قیل الزکوٰة تتکرر فی النصاب الواحد بتکرر الحول ثم الحول شرط ولیس بسبب الخ (دیکھئے مبسوط:۲/۱۵۰)

پس اگر نصاب اور رأس کے بجائے وقت کو سبب قرار دیاجاتا تو تکرارِ وقت سے وجوب ضرور مکرر ہوتا لیکن متعدد وجوب نہ ہوتا۔ اوراگرایامِ حج سے وجوبِ اداء کا تعلق ہوتاتو ہر سال حج کرنا ضروری ہوجاتا جیسے قربانی۔

اما حدیث الاقرع بن حابس رضى الله تعالى عنه فہو ماروی ابو ہریرة رضى الله تعالى عنه ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال ایہا الناس قد فرض اللّٰہ علیکم الحج فحجوا فقال الاقرع بن حابس رضى الله تعالى عنه أکلّ عام یا رسول اللّٰہ فسکت حتی قالہا ثلثا فقال لو قلتُ نعم لوجب ولما استطعتم. والمنعی لو قلت ”نعم“ لتقرر الوجوب کل عام علی ما ہو المستفاد من الامر قلنا لا بل معناہ لصار الوقت سببا لانہ علیہ الصلاة والسلام کان صاحب الشرع والیہ نصب الشرائع (تلویح:۴۲۱)

اور جب وقت کو سبب وجوب قرار دیا جاتا تو وجوب اداء مختص بالوقت ہوکر متکرر ہوتا۔

قربانی کے سبب وجوب کے بارے میں فقہاء کا اختلاف اور بالآخر وقت کی سببیت پر سب کا متفق ہونا سببیت کے خاص معنی کے لحاظ سے ہے، اور اِس معنی کے اعتبار سے وجوبِ اضحیہ کا سبب نہ غنا ویسار ہے اورنہ ہی رأس یمونہ ویلی علیہ ہے۔ ورنہ متعدد قربانی واجب ہوتی جیسے زکوٰة وصدقة الفطر، البتہ ایام نحر کی آمد سے وجوب مکرر ہوتا رہتا ہے اس لئے وجوب اداء یعنی وجوب اضحیہ کا سبب وقت کو قرار دیاگیا ہے۔

ان سبب وجوب الاضحیة الوقت وہو ایام النحر والغنٰی شرط الوجوب .... الا یری انہ لایقال اضحیة المال ولا مال الاضحیة فلا یکون المال سببا (تکلمة فتح القدیر)

ولان سبب الوجوب ہناک رأس یمونہ ویلی علیہ وقد وجد فی الولد الصغیر ولیس السبب الرأس ہہنا الا یری انہ یجب بدونہ وکذا لایجب بسبب العبد (بدائع: ۵/۶۵ کتاب الاضحیة)

واعلم ان عبارة البعض تفید ترجیح کون السبب ہو الرأس کصاحب الکافی حیث قال وسببہا الرأس کما فی صدقة الفطر وقیل: الیوم، وعبارة الدر تفید عکس ذلک. ومنہم من جزم بان السبب ہو الیوم قال للاضافة لقولہم یوم الاضحٰی ولتکررہا بتکررہ (فتح المعین علی شرح الکنز لملا مسکین: ۳/۳۷۶)

(۱۰) ثم ہہنا تکرر وجوب الاضحیة بتکرر الوقت ظاہر (تکملہ فتح القدیر: ۹/۵۰۶)

یہی وجہ ہے کہ مولانا عبدالحئی لکھنوی رحمة الله عليه نے وجوب صدقة الفطر میں رأس کیلئے سبب کا لفظ استعمال کیا اور قربانی میں مال کیلئے نہیں کیا۔

قلنا سبب وجوب الفطرة رأس ای نفس یمونہ ای یتولیہ ویکفلہ فیجب الصدقة علی الرأس ... ولکن الاضحیة علی المال فان لم یکن لہ مال لایجب علیہ فافہم (عمدة الرعایہ:۴/۳۸)

لیکن قربانی کے وجوب فی الذمہ کی علت بہرحال غنا ویسار ہے اس میں فقہاء کا کوئی اختلاف نہیں ہے (کما ستعلم ان شاء اللّٰہ) اس لحاظ سے اگر کسی فقیہ کے کلام میں بسبب الغنا کا لفظ آیا ہے تو وہ سبب فی معنی العلة ہے۔ (دیکھئے: تبیین الحقائق:۶/۴۷۸).

الحاصل وقت کو سبب قرار دینا تکرارِ وجوبِ اداء کیلئے ہے۔

(۷) تواتر وتعامل کے خلاف دئیے گئے فتاویٰ میں تعارضات

وقت مخصوص کی آمد سے نفس وجوب کے ثبوت کی بنیاد پر دئیے گئے فتاویٰ میں اصولی وفقہی متعدد غلطیوں کے علاوہ جن کی طر ف راقم نے اپنے مضمون ”تعقب الفرید علی تخصیص الوجوب بصبح العید“ میں نشان دہی کی ہے یہاں آپ کو ان فتاویٰ کے درمیان تعارضات دکھائے جاتے ہیں۔ توارث وتعامل کے معارض ہونے کے ساتھ فتاویٰ کا آپس میں متعارض ہونا اہل علم خود فیصلہ کریں یہ کس بات کی علامت ہے۔

پہلے ان فتاویٰ کی بنیادی عبارتیں پیش کی جاتی ہیں پھر تعارضات ملاحظہ فرمائیں گے۔

(الف) دارالعلوم کراچی کے مفتی عصمت اللہ صاحب کے فتویٰ کی بنیادی عبارت:

”الجواب“ قربانی کے نفس وجوب کا سبب وقت ہے جو کہ یوم النحر کے طلوع صبح صادق سے شروع ہوکر بارہویں تاریخ کے غروب آفتاب تک ہے اور غِنٰی یعنی مالک نصاب ہونا یہ شرط وجوب ہے۔“....

”اگر یوم النحر ہوچکاہے تو نفس وجوب ہوگیا۔ اب دیگر شرائط کے پائے جانے کی صورت میں خود قربانی کرے یا اس کی اجازت سے دوسرا کوئی آدمی کرے دونوں صورتوں میں یہ قربانی شرعاً اداء ہوجائے گی۔“

قال العبد: حاصل یہ کہ نفس وجوب کا سبب پورا وقت ہے اور غِنٰی کو شرط وجوب یعنی صرف وجوب اداء کی شرط مانا گیا، پھر آگے چل کر وقت خاص کے جزء اوّل کو متعین طریقہ پر سبب مانا ”اگر یوم النحر ہوچکا یعنی صبح صادق ہوگئی تو نفس وجوب ہوگیا۔“ بہرحال بارہویں کے غروب کے بعد نفس وجوب نہیں ہے۔

(ب) مفتی عمر فاروق صاحب لندن کے فتویٰ کی بنیادی عبارت:

ایک بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ مالدار شخص اپنی قربانی وکیل کے معرفت کرنا چاہے تو ضروری ہے کہ مالدار پر قربانی واجب ہوچکی ہو اور مالدار پر قربانی دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق سے واجب ہوتی ہے۔ اب جو مالدار شخص جہاں رہتا ہو وہاں قربانی کا وقت شروع نہ ہوا ہو یعنی وہاں دسویں تاریخ کی صبح صادق نہ ہوئی ہوتو چاہے وکیل جہاں رہتا ہے وہاں دسویں تاریخ کی صبح صادق ہوچکی ہو وکیل کے لئے اپنے مقام پر اصل مالک کی طرف سے اس کی قربانی کرنی صحیح نہیں...

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ کسی شخص کے ذمہ قربانی واجب ہونے کے بعد اس کی ادائیگی جائز اور صحیح ہونے کے لئے جس جگہ پر قربانی کا جانور ہو وہاں قربانی کا وقت شروع ہوجانے کے بعد باقی رہنا ضروری ہے چاہے اصل مالک (موکل) کے مقام میں قربانی کا وقت ختم ہوگیاہو۔

قال العبد: حاصل یہ کہ مالدار پر نفس وجوب یوم النحر کی صبح صادق سے ہوتی ہے یعنی جزء اوّل متعین ہے اور نفس وجوب کے بعد اداء کے لئے وقت اضحیہ کا رہنا ضروری ہے۔ چاہے من علیہ الاضحیہ کے یہاں وقت نہ ہو۔

(ج) حضرت مفتی محمد تقی صاحب عثمانی مدظلہ العالی کی تائیدی تحریر کی عبارت:

”نیز احتیاط اس میں ہے کہ جب قربانی کسی ملک میں کی جائے تو جس شخص کی طرف سے قربانی کی جارہی ہے اس کے ملک میں بھی ایامِ اضحیہ ختم نہ ہوئے ہوں۔“

قال العبد: گویا صحت اضحیہ کیلئے دونوں جگہ وقت اضحیہ کا رہنا بہتر ہے لیکن اگر من علیہ الاضحیہ کے اعتبار سے وقت ختم ہوگیا اور مکان ذبح اضحیہ میں وقت موجود ہے تب بھی قربانی ادا ہوجائے گی۔

(د) مفتی شبیر احمد مرادآبادی کے فتویٰ کی بنیادی عبارت:

الجواب... لہٰذا سب سے پہلے اول شرط یعنی دونوں جگہ قربانی کے زمانہ کا آنا لازم ہے، پھر شرط ثانی یعنی زمانہٴ قربانی میں مسلمان کا مالک نصاب ہونا۔ ان دونوں شرطوں کے ایک ساتھ پائے جانے کے بعد تیسری کا مسئلہ سامنے آتا ہے۔....

اب اصل مسئلہ کا جواب یہ ہے کہ مکان اضحیہ کا اعتبار کرنا اس وقت درست ہے کہ جب مالک اضحیہ کے یہاں رط یعنی سبب وجوب جو کہ قربانی کے ایام (دسویں ذی الحجہ سے لے کر بارہویں ذی الحجہ کا درمیانی زمانہ) دونوں جگہ پایا جانا لازم ہے۔....

قال العبد: یعنی من علیہ الاضحیہ (موکل) اور مکان اضحیہ دونوں جگہ وقت نحر کا ہونا ضروری ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ مالک اضحیہ کے یہاں وقت اگر شروع ہی نہیں ہوا یا وقت ختم ہوگیا تو خواہ مکان اضحیہ میں وقت موجود ہو قربانی کا اعتبار نہیں ہوگا۔

(ھ) مفتی اسماعیل صاحب بھڈکودروی کے جواب میں مفتی شبیر صاحب کے خط کا ایک جملہ:

”نیز مقام اضحیہ کا یوں بھی اعتبار ہوجاتا ہے کہ اگر مالک اور مضحی کے یہاں بارہویں ذی الحجہ ہو اور جہاں قربانی کی جارہی ہے وہاں تیرہویں ذی الحجہ ہوتو مقام اضحیہ کا اعتبار کرکے قربانی کو صحیح قرار دیا جائے گا اس لئے کہ سبب وجوب دونوں جگہ پایا جاچکا ہے۔

قال العبد: حاصل یہ کہ من علیہ الاضحیہ کے یہاں وقت ہو او رمکان اضحیہ میں وقت چاہے نہ ہو تب بھی قربانی صحیح ہوجائے گی۔

(و) حضرت مفتی احمد صاحب خانپوری مدظلہ العالی کے فتوی کی عبارت:

فقہاء کرام نے قربانی کا سبب وجوب ایام نحر یعنی قربانی کے دنوں کا ہونا بتلایا ہے۔ وسببہا الوقت وہو ایام النحر ..... اب اگر کوئی شخص جس پر قربانی واجب ہوتی ہے جب تک قربانی کے دن نہیں آئیں گے وہاں تک اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔

... جس جانور کو بطور قربانی ذبح کرکے واجب ادا کیا جارہا ہے اس کے لئے بھی شریعت کی طرف سے ضروری قرار دیاگیا ہے کہ وہ جانور قربانی کے دنوں اور وقت میں ذبح کیا جائے۔ اگر کوئی شخص اپنی قربانی کا جانور ایسے دن اور وقت میں ذبح کررہا ہے جو قربانی کے دن نہیں ہیں تو اس طرح ذبح کرنے سے قربانی ادا نہیں ہوگی۔ .... اس پورے مسئلہ کا خلاصہ یہ ہے کہ قربانی کا جانور ذبح کیا جارہا ہو اس وقت قربانی کا دن اور وقت ہونا ضروری ہے۔ (۲۳/ذی قعدہ ۱۴۲۵ھ)

فتاویٰ کی ان عبارتوں کو مدنظر رکھئے اور ملاحظہ فرمائیے

پہلا تعارض: ایک طرف یہ لکھاجارہا ہے کہ ایامِ نحر از اول تا آخر یعنی پورا وقت سبب وجوب ہے اور سبب وجوب سے بقولہم نفس وجوب مراد ہے تو مطلب یہ ہوا کہ نفس وجوب پورے وقت میں کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ جزء اوّل متعین نہیں ہے۔ اور آگے پھر لکھتے ہیں کہ وقت کے جزء اوّل سے وجوب ہوجاتا ہے یعنی نفس وجوب وقت کے جزء اوّل کے آنے کے ساتھ خاص کرلیا ہے۔

دوسرا تعارض: ایک جانب یہ لکھا گیا ہے کہ وقت سے قربانی واجب ہونے کے بعد قربانی کا جانور ذبح کیا جارہا ہو اُس وقت قربانی کا دن اور وقت ہونا ضروری ہے۔ چاہے اصل مالک کے مقام میں قربانی کا وقت ختم ہوگیا ہو۔ گویا دونوں جگہ وقت کا رہنا ضروری نہیں۔ بلکہ صرف مکان اضحیہ میں وقت کا رہنا ضروری ہے۔ دوسری جانب مفتی شبیر صاحب کے فتوی کی یہ عبارت دیکھئے ”کہ دونوں جگہ قربانی کے ایام (دسویں ذی الحجہ سے لے کر بارہویں کے درمیانی زمانہ) پایا جانا لازم ہے۔“ گویا جس طرح من علیہ الاضحیہ کے یہاں وقت نہ ہوا ہو تو قربانی درست نہیں اسی طرح اگر وقت من علیہ الاضحیہ کے یہاں ختم ہوگیا ہوتو بھی مکان اضحیہ میں قربانی درست نہیں ہے۔

تیسرا تعارض: ایک طرف تو یہ طے ہے کہ وجوب اضحیہ کے بعد ذبح اضحیہ کی صحت کے لئے وقت اضحیہ کا ہونا ضروری ہے۔ جیساکہ ان فتاویٰ میں بھی ہے مگر دوسری جانب مفتی شبیر احمد صاحب نے مفتی اسماعیل صاحب بھڈکودروی کے استفسار کا جو جواب دیا ہے اس میں ہے کہ من علیہ الاضحیہ کے یہاں ۱۲ویں ذی الحجہ ہو اور مکان اضحیہ میں ۱۳ (تیرہویں) ذی الحجہ ہو تب بھی قربانی درست ہوجائے گی۔ گویا سبب وجوب کے بعد ذبح اضحیہ کے لئے وقت کا باقی رہنا ضروری نہیں ہے۔ مفتی شبیر صاحب کا یہ قول شرع کے خلاف اور جدید موقف کے قائلین کے بھی خلاف ہے حتی کہ خود ان کا فتوی جو ندائے شاہی میں شائع ہوا ہے اس کے بھی خلاف ہورہا ہے۔

چوتھا تعارض: ایک طرف ابتدائے وقت میں من علیہ الاضحیہ کا اعتبار کیا کہ مکانِ اضحیہ میں باوجود وقت ہوجانے کے کہتے ہیں کہ جب تک من علیہ الاضحیہ کے یہاں وقت نہ ہوجائے قربانی درست نہیں ہوگی۔

مگر دیکھئے دوسری طرف انتہائے وقت میں مکان اضحیہ کا اعتبار کررہے ہیں۔ چاہے من علیہ الاضحیہ کے حق میں وقت نہ رہا ہو۔ یہ عجیب بات ہے۔

کیونکہ جب وقت کی آمد سے نفس وجوب کا تحقق مان رہے ہیں تو وقت کے گذر جانے سے قطعاً نفس وجوب بھی زائل ہوجائیگا۔ اس لئے ابتداء میں اگر من علیہ الاضحیہ کا اعتبار کرتے ہیں تو اختتام میں بھی اسی کااعتبار ضروری ہے اوراگرانتہاء میں مکان اضحیہ کا اعتبار اس لئے کررہے ہیں کہ وقت سے نفس وجوب ہوچکا اور نفس وجوب متحقق ہونے کے بعد باوجود وقت گذرنے کے ختم بھی نہیں ہوا۔ (شاید اسی وجہ سے مفتی شبیر احمد صاحب نے تیرہویں کو قربانی کے جواز کا فتوی دے دیا ہے) تو پھر میں پوچھتا ہوں کہ اگر من علیہ الاضحیہ پر سال گذر گیا اور وہ سال بھر صاحب نصاب رہا جیساکہ عموماً ہوا کرتا ہے تواب دوسری صبح یوم النحر کی آمد سے نفس وجوب کا تحقق چہ معنی دارد۔ پس یقین کرلیجئے کہ نفس وجوب وقت معین سے نہیں ہے۔

پانچواں تخالف: دیکھئے فتوی میں یہ لکھا ہے کہ ”مالدار پر قربانی دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق سے واجب ہوتی ہے“ اور وقت کو شرعاً سبب وجوب قرار دیاگیا ہے مگر اس سے یہ سمجھا جارہا ہے کہ غنی پر طلوع صبح نحر سے پہلے نفس وجوب نہیں ہوتا۔

حالانکہ جب آپ نے مکلف کو یوم النحر کی آمد سے قبل شرعاً غنی تسلیم کیا (جیسا کہ لفظ غنی اورمالدار صراحتاً مذکور ہے) تو غنا یعنی ملک نصاب کی وجہ سے شرعاً اس شخص کا ذمہ مشغول بالواجب تو ہوگیا کیونکہ غناء ویسار قربانی کے نفس وجوب کی علت ہے جیساکہ وجوب زکاة میں علت ہے (دیکھئے مقالہ ”نورالسنی لمن یجب علیہ الاضحیة بالغنی“ دارالعلوم شمارہ شوال وذیقعدہ ۱۴۲۹ھ میں) لہٰذا اصل وجوب تو ثابت ہوچکا اب وقت کی آمد پر جس وجوب کا تحقق ہوگا وہ اصطلاح فقہ میں وجوب اداء ہے اس لئے یہ عبارت کہ ”مالدار پر دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق سے قربانی واجب ہوگی۔“ یہ وجوب ادا کی تعبیر ہے۔

پس فتویٰ کا یہ لفظ یعنی غنی دلالت کررہا ہے کہ شرعاً نفس وجوب ہوچکا ہے اور نظریہ اس کے خلاف قائم کیاگیا کہ مالدار پر نفس وجوب وقت سے پہلے نہیں ہوگا یہ دونوں کیسے صحیح ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا وہ تعارض جس کے رفع کی درخواست مفتی اسماعیل صاحب بھڈکودروی دامت برکاتہم نے اپنے خط میں فرمائی ہے اُس رفع کی اس کے سوا کوئی صورت نہیں ہے کہ جو فتاوی اصول اور تعامل امت کے مطابق دئیے گئے ہیں اس کو یعنی المعتبر مکان الاضحیہ کے ضابطہ علی الاطلاق کو تسلیم کیا جائے اور جو فتاوی یا تحریر اس کے خلاف واقع ہورہے ہیں اُن سب سے رجوع کیا جائے تاکہ عام مسلمانوں کی تشویش باقی نہ رہے۔

(۸) اعتبار مکان اضحیہ کا ایک روشن نمونہ

شروع میں کہاگیا ہے کہ امت کا تعامل اصول کی روشنی میں چلا آرہا ہے اس کا ایک بہترین نمونہ بالکل ماضی قریب کا ایک ایسی شخصیت کے حوالہ سے پیش کیا جاتا ہے جس کے سامنے اہل بصیرت کے قلوب بھی جھکے ہوئے ہیں اور جس کے گرد علماء ومشائخ کا مجمع رہا کرتا تھا۔ اس واقعہ میں المعتبر مکان الاضحیہ کا مستحکم عملی ثبوت جدید موقف کے قائلین کے لئے کحل البصر ہے۔ ملاحظہ ہو۔

تاریخ روانگی: ۱۳/ذی الحجہ ۱۳۹۱ھ ۲۹/جنوری ۱۹۷۲/

از شیخ الحدیث رحمة الله عليه بنام مولانا یوسف متالا (مدظلہ العالی)

آج ۱۲/ذی الحجہ کو ظہر کے قریب ڈاک کا انبار پہنچا ... ڈاک کے پلندہ میں میرے موجودہ کاتب مولوی حبیب اللہ نے پہلے ہی آپ کا نام لے لیا۔ فوراً خط سنا۔ معلوم ہوا کہ ۱۹/جنوری کا چلا ہوا آج ۲۹/ کو یعنی ۱۲/ذی الحجہ کی ظہر کے قریب پہنچا۔ اُس وقت میں تو گھبراگیا اورمولوی نصیرالدین صاحب نے نہایت اطمینان سے جواب دیدیا کہ اب تو وقت نہیں رہا تاہم انھوں نے میری پریشانی دیکھ کر متعدد دوستوں کو جانوروں کی تلاش میں بھیجوایا۔ میری تو ظہر کے بعد کی نیند اُڑگئی۔

دو گھنٹے کے بعد معلوم ہوا کہ دیہات کے لوگ جو اپنے جانور اِدھر اُدھر سے لاتے ہیں وہ ۱۲/ذی الحجہ کے دس گیارہ بجے سے واپس ہونا شروع ہوجاتے ہیں اس لئے کہ دیہات والوں کے لئے شہروں میں جانوروں کا رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے اور یہاں کے گھاس وغیرہ کا خرچ بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔

میں نے دوبارہ زور باندھے کہ شیخ انعام اللہ صاحب کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے وہ عصر کے بعد ایک بھینس خریدکر لائے جو گراں بھی تھی اور لوگوں کی نگاہوں میں زیادہ پسند بھی نہ تھی مگر چونکہ وقت آخری تھا اس لئے اس کو ذبح فوراً کرایا۔

اللہ کے بندے قربانی کا معاملہ توایسا لاابالی کا نہیں تھا۔ جن دوستوں نے میرا یا اپنا حصہ میرے یہاں کرانا چاہا شروع ذی قعدہ سے ان کے خطوط آنا شروع ہوگئے تھے۔ بعض دوستوں کے اصرار پر بہت عمدہ بکرے بھی میں نے ذی قعدہ میں خرید کر ان ہی کے پاس چھوڑ دئیے تھے۔ تقسیم سے پہلے تو میرا یہ معمول تھا کہ شعبان یا رمضان میں بقرات خرید کر سرساوہ، شیخ پورہ، وغیرہ کے احباب ہی کے ذریعہ سے خریدتا تھا اور ان ہی کے یہاں چھوڑ دیتا تھا کہ ۹/ذی الحجہ کو پہنچادیں۔ مگر بعض مجبوریوں کی وجہ سے (اب اس کا معمول) نہیں رہا پھر بھی اخیر ذی قعدہ ورنہ زائد سے زائد شروع ذی الحجہ میں خریدوالیتا ہوں کہ اطمینان سے اچھا جانور اچھے نرخ میں مل جاتا ہے۔ تمہارا یہ جانور گراں تو بہت ملا۔ مگر اللہ کا احسان کہ قربانی وقت پر ہوگئی۔ یہ بھی تمہارے اخلاص کی برکت ہے۔ اگر مولوی حبیب اللہ تمہارا نام نہ لیتے تو یہ خط سننے کی نوبت بھی نہ آتی اور بقیہ ڈاک کے ساتھ کل ۱۳/ذی الحجہ کو سنتا۔ صرف تمہارے رفع انتظار کے لئے لکھواتا ہوں کہ قربانی ادا ہوگئی۔ اللہ کا شکر ہے۔

مفتی اسماعیل کچھولوی رمضان کی قضا میں شروع ذی الحجہ سے پہلے سے آئے ہوئے ہیں۔ ان ہی کے متبرک ہاتھوں نے آپ کی قربانی کو ذبح کیا۔ فقط والسلام

(حضرت شیخ الحدیث)

بقلم حبیب اللہ چمپارنی شب ۱۳/ذی الحجہ (محبت نامے/ص۲۵۷/۲)

***

------------------------------

ماہنامہ دارالعلوم ، شماره 11 ، جلد: 94 ذيقعده  – ذى الحجة 1431 ھ مطابق نومبر 2010 ء

ہہ



کیا سارے گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی کرنا کافی ہے؟
جواب:
ہر صاحبِ نصاب عاقل بالغ مسلمان کے ذمہ  قربانی کرنا واجب ہے ، اگر ایک گھر میں متعدد صاحبِ نصاب افراد ہوں تو ایک  قربانی سارے گھر والوں کی طرف سے کافی نہیں ہوگی، بلکہ گھر میں رہنے والے ہر صاحبِ نصاب شخص پر الگ الگ قربانی کرنا لازم ہوگی، کیوں کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص صاحبِ حیثیت ہونے کے باوجود قربانی نہ کرے وہ ہماری عید گاہ کے قریب بھی نہ آئے، اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر صاحبِ نصاب پر مستقل علیحدہ قربانی کرنا واجب ہے۔ دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ قربانی ایک عبادت ہے، لہٰذا دیگر عبادات (نماز ، روزہ، حج، زکاۃ ) کی طرح قربانی بھی ہر مکلف کے ذمہ الگ الگ واجب ہوگی۔ اس کے علاوہ رسول اللہ ﷺ کا عمل مبارک بھی یہ تھا کہ آپ ﷺ اپنی قربانی الگ فرمایا کرتے تھے اور ازواجِ مطہرات کی طرف سے الگ قربانی فرمایا کرتے تھے، اور آپ ﷺ کی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی قربانی مستقل طور پر ہوتی تھی، چنانچہ اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ ایک قربانی سارے گھر والوں کی طرف سے کافی نہیں ہے۔


باقی ترمذی شریف  کی ایک  روایت میں اس بات کا ذکر ہے کہ حضورِ اقدس ﷺ کے زمانے میں ایک شخص اپنی طرف سے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری کی قربانی کرتا تھا اور اسی بکری سے خود بھی کھاتا اور دوسروں کو بھی کھلاتا تھا، چنانچہ اس حدیث کی وجہ سے امام مالک رحمہ اللہ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ یہ فرماتے ہیں کہ ایک بکری ایک آدمی کے پورے گھر والوں کی طرف سے کافی ہے، حتیٰ کہ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک گھر میں کئی صاحب نصاب افراد ہوں تو ان میں سے ہر ایک کی طرف سے قربانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اگر ایک بکری کی قربانی کردی جائے تو سب کی طرف سے  کافی ہوجائے گی، بشرطیکہ وہ سب آپس میں رشتہ دار ہوں اور ایک ہی گھر میں رہتے ہوں۔

لیکن امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک یہ حدیث   ثواب میں شرکت پر محمول ہے، یعنی اس حدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے  کہ اگر کوئی آدمی  اپنی طرف سے ایک بکری کی قربانی کرے اور  اس کے ثواب میں اپنے ساتھ   سارے گھر والوں کو شریک کر لے تو یہ جائز ہے، اس کی نظیر یہ ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مینڈھا اپنی طرف سے قربان فرمایا اور دوسرا مینڈھا قربان کر کے فرمایا : ’’ هذا عن من لم یضح من أمتي ‘‘  یعنی میں یہ قربانی اپنی امت کے ان لوگوں کی طرف سے کر رہا ہوں جو قربانی نہ کرسکیں، لہٰذا جس طرح  اس حدیث سے یہ مطلب لینا قطعاً درست نہیں ہوگا کہ چوں کہ آپ ﷺ نے اپنی امت کی طرف سے ایک مینڈھا قربان فرمادیا؛ اس لیے اب امت کے ذمہ سے قربانی ساقط ہوگئی، بلکہ مطلب یہ ہوگا کہ آپﷺ نے ثواب میں ساری امت کو اپنے ساتھ شریک کرلیا۔ اسی طرح ترمذی شریف میں مذکور حدیث سے بھی یہ مطلب لینا درست نہیں کہ ایک صاحب نصاب آدمی ایک بکری کی قربانی اپنی طرف سے اور  گھر کے دیگر صاحب نصاب افراد کی طرف سے   کرتا تھا اور سب کے ذمہ سے  واجب قربانی  ساقط ہوجاتی تھی، بلکہ  حدیث شریف کا صحیح کا مطلب یہ ہے کہ  حضور ﷺ کے زمانہ میں غربت عام ہونے کی وجہ سے بعض اوقات ایک گھر کے اندر ایک ہی شخص صاحبِ نصاب ہوتا تھا، اس وجہ سے پورے گھر میں ایک ہی شخص کے ذمہ قربانی واجب ہوتی تھی، باقی لوگوں کے ذمہ صاحبِ نصاب نہ ہونے کی وجہ سے قربانی واجب ہی نہ ہوتی تھی؛ اس لیے پورے گھر میں سے صرف ایک ہی آدمی قربانی کیا کرتا تھا، لیکن  قربانی کرنے والا اپنے گھر کے تمام افراد کو اس قربانی کے ثواب میں شریک کرلیتا تھا۔

اس کے علاوہ حنفیہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ اگر ایک بکری پورے گھر والوں کی طرف سے کافی ہوتی تو جن حدیثوں میں بڑے جانور (گائے، اونٹ، وغیرہ) کو سات کی طرف سے متعین کیا گیا ہے، اس کے کیا معنی ہوں گے؟  کیوں کہ  نصوص کی روشنی میں یہ بات متفق علیہ ہے کہ ایک بکری گائے کے ساتویں حصے کے برابر ہے، لہٰذا اگر ایک گائے میں آٹھ آدمی شریک ہوجائیں تو بمقتضائے تحدید  ’’ البقرة عن سبعة ‘‘ کسی کی بھی قربانی جائز نہیں ہوگی، ورنہ تحدید بے کار ہو جائے گی ، جب کہ اگر ایک گھر میں مثلاً دس افراد صاحبِ نصاب  ہوں تب بھی ایک بکری گھر کے تمام دس افراد کی طرف سے کافی ہوجائے اور سب کی قربانی ادا ہو جائے تو یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک بکری تو دس افراد کی طرف سے کافی ہو جائے اور ایک گائے آٹھ  افراد کی طرف سے کافی نہ ہو،اور اگر یہ کہا جائے کہ گائے کا ساتواں حصہ سارے گھر والوں کی طرف سے کافی ہوجائے گا تو پھر تو ایک گائے کے اندر صرف سات افراد نہیں بلکہ ساٹھ، ستر افراد کی قربانی ہو سکے گی جو کہ واضح طور پر نصوص کے خلاف ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ  گھر میں متعدد صاحبِ نصاب افراد ہونے کی صورت میں تمام گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی کرنا کافی نہیں ہے، بلکہ گھر کے ہر صاحبِ نصاب فرد پر اپنی  اپنی قربانی کرنا واجب اور لازم ہے، گھر کے کسی ایک فرد کے قربانی کرنے سے باقی افراد  کے ذمہ سے  واجب قربانی ساقط نہیں ہوگی۔


حوالہ جات»

سنن الترمذي ت شاكر (4/ 89):

"حدثنا قتيبة قال: حدثنا مالك بن أنس، عن أبي الزبير، عن جابر قال: «نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بالحديبية البدنة عن سبعة، والبقرة عن سبعة». هذا حديث حسن صحيح، والعمل على هذا عند أهل العلم من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وغيرهم، وهو قول سفيان الثوري، [ص:90] وابن المبارك، والشافعي، وأحمد".

سنن الترمذي ت شاكر (4/ 91):

"حدثنا يحيى بن موسى قال: حدثنا أبو بكر الحنفي قال: حدثنا الضحاك بن عثمان قال: حدثني عمارة بن عبد الله قال: سمعت عطاء بن يسار يقول: سألت أبا أيوب الأنصاري: كيف كانت الضحايا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: «كان الرجل يضحي بالشاة عنه وعن أهل بيته، فيأكلون ويطعمون حتى تباهى الناس، فصارت كما ترى». هذا حديث حسن صحيح، وعمارة بن عبد الله مديني، وقد روى عنه مالك بن أنس، والعمل على هذا عند بعض أهل العلم، وهو قول أحمد، وإسحاق، واحتجا بحديث النبي صلى الله عليه وسلم أنه ضحى بكبش، فقال: «هذا عمن لم يضح من أمتي». وقال بعض أهل العلم: لا تجزي الشاة إلاعن نفس واحدة، وهو قول عبد الله بن المبارك، وغيره من أهل العلم".

سنن الترمذي ت شاكر (4/ 100):

"عن جابر بن عبد الله قال: شهدت مع النبي صلى الله عليه وسلم الأضحى بالمصلى، فلما قضى خطبته نزل عن منبره، فأتي بكبش، فذبحه رسول الله صلى الله عليه وسلم بيده، وقال: «بسم الله، والله أكبر، هذا عني وعمن لم يضح من أمتي»".

سنن ابن ماجه (2/ 1044):

"عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من كان له سعة، ولم يضح، فلا يقربن مصلانا»".

سنن ابن ماجه (2/ 1047):

عن ابن عباس، قال: «كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر، فحضر الأضحى، فاشتركنا في الجزور، عن عشرة، والبقرة، عن سبعة»".

سنن ابن ماجه (2/ 1047):

" عن أبي هريرة، قال: «ذبح رسول الله صلى الله عليه وسلم، عمن اعتمر من نسائه في حجة الوداع بقرة بينهن»".

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 62):

"(وأما) الذي يجب على الغني دون الفقير، فما يجب من غير نذر ولا شراء للأضحية بل شكراً لنعمة الحياة وإحياء لميراث الخليل عليه الصلاة والسلام حين أمره الله تعالى عز اسمه بذبح الكبش في هذه الأيام فداء عن ولده ومطية على الصراط ومغفرة للذنوب وتكفيراً للخطايا على ما نطقت بذلك الأحاديث، وهذا قول أبي حنيفة ومحمد وزفر والحسن بن زياد وإحدى الروايتين عن أبي يوسف - رحمهم الله - ... (ولنا) قوله عز وجل ﴿فصل لربك وانحر﴾ [الكوثر: 2] قيل في التفسير: صل صلاة العيد وانحر البدن بعدها، وقيل: صل الصبح بجمع وانحر بمنى ومطلق الأمر للوجوب في حق العمل ومتى وجب على النبي عليه الصلاة والسلام يجب على الأمة؛ لأنه قدوة للأمة، فإن قيل: قد قيل في بعض وجوه التأويل لقوله عز شأنه: ﴿وانحر﴾ [الكوثر: 2] أي ضع يديك على نحرك في الصلاة، وقيل: استقبل القبلة بنحرك في الصلاة، فالجواب أن الحمل على الأول أولى؛ لأنه حمل اللفظ على فائدة جديدة، والحمل على الثاني حمل على التكرار؛ لأن وضع اليد على النحر من أفعال الصلاة عندكم يتعلق به كمال الصلاة، واستقبال القبلة من شرائط الصلاة لا وجود للصلاة شرعاً بدونه فيدخل تحت الأمر بالصلاة، فكان الأمر بالصلاة أمراً به فحمل قوله عز شأنه " وانحر " عليه يكون تكرارا والحمل على ما قلناه يكون حملا على فائدة جديدة فكان أولى.

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: ”قربانی کرو، کیونکہ یہ تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا حکم دیا، اور سیاق و سباق سے مطلق حکم کام کرنے کے حق میں ایک فرض کا تقاضا کرتا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر سال ہر گھر کے لوگوں کو قربانی اور قربانی کرنی چاہیے، اور "آن" ایک واجب لفظ ہے، پھر "قطرہ" منسوخ ہو گیا، اس لیے قربانی کی تصدیق ہو گئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو قربانی نہ کرے، وہ ہماری جائے نماز کے قریب نہ آئے" اور یہ قربانی ترک کرنے کی تنبیہ سے نکلا، اور واجب قربانی کو ترک کرنے کے علاوہ کوئی خطرہ نہیں، اور امن و امان ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نماز سے پہلے ذبح کرے وہ اپنی قربانی تیار کرے اور جو ذبح نہ کرے وہ اللہ کے نام پر ذبح کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کو ذبح کرنے کا حکم دیا اور اگر نماز سے پہلے ذبح کیا جائے تو اسے واپس کر دیا جائے اور یہ سب اس کے فرض ہونے کی دلیل ہے۔ کیونکہ خون بہانا قربت ہے اور واجب قربت میں قربت ہے۔

 (جہاں تک) حدیث ہے، ہم اس کے مطابق کہتے ہیں: ہم پر قربانی فرض نہیں، بلکہ واجب ہے، اور واجب اور واجب میں فرق ایسا ہے جیسا کہ معلوم کے مطابق زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اصول فقہ میں، اور اس کا یہ قول: "یہ تمہارے لیے سنت ہے" اگر ثابت ہو تو فرض کی نفی نہیں کرتا۔ سنت طریقہ یا طرز عمل پر دلالت کرتی ہے اور یہ سب فرض کی نفی نہیں کرتے۔

بدائع الصنائع فی ترتن الشرائع (5/70):

"جہاں تک اس کی مقدار کا تعلق ہے تو ایک کے علاوہ بھیڑ یا بکری کے لیے جائز نہیں، خواہ وہ بڑی اور موٹی ہو، دو بکریوں کے برابر ہو، ان کی قربانی کی جا سکتی ہے، کیونکہ اونٹ اور گائے سے مشابہت یہ ہے کہ یہ جائز نہیں۔ ان کو بانٹنا کیونکہ اس معاملے میں قربانی خون بہانا ہے اور اس کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک ہی ذبیحہ ہے، بلکہ ہم اس کی مباح خبروں سے جانتے ہیں، اس لیے بھیڑ بکریوں میں معاملہ باقی رہتا ہے۔ تشبیہ کا بنیادی اصول

اگر کہا جائے: کیا یہ روایت نہیں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو نمکین مینڈھوں کی قربانی کی، ایک اپنی ذات کے لیے اور دوسرا اپنی قوم کے کسی شخص کے لیے جس نے ذبح نہیں کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے ذبح کیا؟ اپنی قوم کی طرف سے ایک بکری ذبح کریں، اللہ تعالیٰ اس پر رحمت نازل فرمائے؟

(جواب) یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثواب کی خاطر ایسا کیا۔ یعنی اس نے اپنی قربانی کا ثواب اپنی قوم کے لیے ایک بھیڑ مقرر کیا، نہ کہ اس کے بدلے یا ان سے عبادت ضائع کرنے کے لیے، اور ایک اونٹ یا ایک گائے کا سات سے زیادہ قربانی کرنا جائز نہیں، اور ایسا ہے۔ سات یا اس سے کم کے لیے جائز ہے اور جمہور علماء کا یہی قول ہے۔

مالک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ ایک گھر کے لوگوں کے لیے کافی ہے - خواہ سات سے زیادہ ہوں - لیکن دو گھر والوں کے لیے کافی نہیں - خواہ وہ سات سے کم ہوں - ، اور صحیح قول عام رائے ہے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ ایک اونٹ سات کے لیے کافی ہے اور ایک گائے سات کے لیے کافی ہے۔ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک اونٹ سات کے بدلے اور ایک گائے سات کے بدلے ذبح کی، لوگوں کے درمیان جدائی کے بغیر۔ ایک گھر اور دو گھروں کا۔" کیونکہ مشابہت ایک سے زیادہ افراد کے لیے جائز نہیں ہے۔ جب ہم نے ذکر کیا کہ قربانی ذبح میں ہے، اور یہ ایک اور ناقابل تقسیم عمل ہے۔ لیکن ہم نے اس خبر کے ساتھ تشبیہ کو چھوڑ دیا جس کے لیے عمومی طور پر سات کی اجازت ضروری ہے، لہٰذا تشبیہ اس سے آگے چلتی ہے۔ کیونکہ ایک گائے سات بکریوں کی حیثیت رکھتی ہے تو سات کی طرف سے سات بکریوں کی قربانی جائز ہے خواہ وہ ایک گھر کی ہوں یا دو گھر کی ہوں اور گائے بھی۔
صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
















No comments:

Post a Comment