یقینًا ہم ہی نے اسے رستہ بھی دکھا دیا، اب خواہ شکرگذار ہو خواہ ناشکرا۔ [القرآن : سورۃ الدھر: آیۃ3] یعنی اولًا اصل فطرت اور پیدائشی عقل و فہم سے پھر دلائل عقلیہ و نقلیہ سے نیکی کی راہ سجھائی جس کا مقتضٰی یہ تھا کہ سب انسان ایک راہ چلتے لیکن گردوپیش کے حالات اور خارجی عوارض سے متاثر ہو کر سب ایک راہ پر نہ رہے۔ بعض نے اللہ کو مانا اور اس کا حق پہچانا، اور بعض نے ناشکری اور ناحق کوشی پر کمر باندھ لی۔ آگے دونوں کا انجام مذکور ہے۔
Monday, 30 December 2024
شمسی اور قمری سال
Friday, 27 December 2024
خلیفہ اول، صحابی رسول حضرت ابوبکر صدیق، عتیق، یارِ غار، ارحم امت۔
نام،کنیت اور نسب
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام ﴿عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن تیم بن مرہ بن کعب﴾ ہے۔ مرہ بن کعب تک آپ کے سلسلہ نسب میں کل چھ واسطے ہیں۔ مرہ بن کعب پر جاکر آپ رضی اللہ عنہ کا سلسلہ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسب سے جاملتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبکر ہے۔
[المعجم الکبير، نسبة ابی بکر الصديق واسمه، 1:1]
آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبکر ہونے کی درج ذیل وجوہات بیان کی جاتی ہیں:
عربی زبان میں ’’البکر‘‘ جوان اونٹ کو کہتے ہیں۔ جس کے پاس اونٹوں کی کثرت ہوتی یا جو اونٹوں کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات میں بہت ماہر ہوتا عرب لوگ اسے ’’ابوبکر‘‘ کہتے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ کا قبیلہ بھی بہت بڑا اور مالدار تھا نیز اونٹوں کے تمام معاملات میں بھی آپ مہارت رکھتے تھے اس لئے آپ بھی ’’ابوبکر‘‘ کے نام سے مشہور ہوگئے۔
عربی زبان میں ابو کا معنی ہے ’’والا‘‘ اور ’’بکر‘‘ کے معنی ’’اولیت‘‘ کے ہیں۔ پس ابوبکر کے معنی ’’اولیت والا‘‘ ہے۔ چونکہ آپ رضی اللہ عنہ اسلام لانے، مال خرچ کرنے، جان لٹانے، الغرض امتِ محمدیہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہر معاملے میں اولیت رکھتے ہیں اس لئے آپ رضی اللہ عنہ کو ابوبکر (یعنی اولیت والا) کہا گیا۔
[مراة المناجيح، مفتی احمد يار خان نعيمی، 8: 347]
سیرت حلبیہ میں ہے کہ ﴿کُنِيَ بِاَبِی بَکْرٍ لِاِبْتِکَارِهِ الْخِصَالِ الْحَمِيْدَةِ﴾ ’’آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبکر اس لئے ہے کہ آپ شروع ہی سے خصائل حمیدہ رکھتے تھے‘‘۔
Thursday, 19 December 2024
پہلی تکبیر تحریمہ میں مرد کا"کانوں"تک ہاتھ اٹھانا
(1)عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا کَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ۔۔۔
ترجمہ:
حضرت مالک بن حویرث سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے یہاں تک کہ وہ کانوں کے برابر ہوجاتے۔۔۔
[صحیح مسلم:865، السنن الکبریٰ للبیھقی:2306]
عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ أَنَّهُ رَأَی نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ حَتَّی يُحَاذِيَ بِهِمَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ
ترجمہ:
قتادہ سے دوسری سند سے یہ حدیث اسی طرح مروی ہے کہ حضرت مالک بن حویرث ؓ فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا یہاں تک کہ آپ ﷺ اپنے دونوں ہاتھوں کو کانوں کی لو کے برابر اٹھاتے۔
[صحیح مسلم:866، سنن ابوداؤد:745، سنن النسائی:1057، السنن الکبریٰ للبیھقی:2306، معجم الکبیر للطبرانی:630]
آدابِ زندگی»اجازت لینا۔
القرآن:
مومن تو وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کو دل سے مانتے ہیں اور جب رسول کے ساتھ کسی اجتماعی کام میں شریک ہوتے ہیں تو ان سے اجازت لیے بغیر کہیں نہیں جاتے۔ (47) (اے پیغمبر) جو لوگ تم سے اجازت لیتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کو دل سے مانتے ہیں۔ چنانچہ جب وہ اپنے کسی کام کے لیے تم سے اجازت مانگیں تو ان میں سے جن کو چاہو، اجازت دے دیا کرو، اور ان کے لیے اللہ سے مغفرت کی دعا کیا کرو۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
[سورۃ نمبر 24 النور ، آیت نمبر 62]
تفسیر:
(47) یہ آیت غزوہ ٔ احزاب کے موقع پر نازل ہوئی، اس وقت عرب کے کئی قبیلوں نے مل کر مدینہ منورہ پر چڑھائی کی تھی اور آنحضرت ﷺ نے شہر کے دفاع کے لئے مدینہ منورہ کے گرد ایک خندق کھودنے کے لئے تمام مسلمانوں کو جمع کیا تھا، سارے مسلمان خندق کھودنے میں مصروف تھے، اور اگر کسی کو اپنے کسی کام سے جانا ہوتا تو آپ سے اجازت لے کرجاتا تھا، لیکن منافق لوگ اول تو اس کام کے لئے آنے میں سستی کرتے تھے، اور اگر آجاتے تو کبھی کسی بہانے سے اٹھ کر چلے جاتے، اور کبھی بلا اجازت ہی چپکے سے روانہ ہوجاتے، اس آیت میں ان کی مذمت اور ان مخلص مسلمانوں کی تعریف کی گئی ہے جو بلا اجازت نہیں جاتے تھے۔
Monday, 9 December 2024
بڑی بڑی مونچھیں رکھنا گناہ ہے۔
القرآن:
(اے پیغمبر ! لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا، بڑا مہربان ہے۔
[سورۃ نمبر 3 آل عمران، آیت نمبر 31]
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
مخالفت کرو مشرکین کی،(لہٰذا)داڑھی بڑھاؤ اور مونچھیں گھٹاؤ۔
[صحیح بخاری:5892]
مونچھوں کو نہ چھوڑو اور ڈاڑھی کو نہ چھیڑو۔
[صحیح مسلم:259(601-603)]
جو نہ کاٹے اپنی مونچھیں تو وہ ہم میں سے نہیں.
[سنن الترمذی:2761، امن النسائی:13]
Wednesday, 27 November 2024
غائبانہ نمازِجنازہ کی شرعی حیثیت
نمازِ جنازہ کیلئے میت کا سامنے ہونا شرط ہے، لہٰذا احناف اور مالکیہ کے نزدیک "غائبانہ" نمازِ جنازہ جائز نہیں۔
اور یہ بات بھی قابلِ لحاظ ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ میں بے شمار واقعاتِ وفات پیش آئے بہت سے صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کی شہادت و وفات کے واقعات ہوئے مگر ثابت نہیں کہ نماز جنازہ غائبانہ کا معمول اور عادتِ شریفہ رہی ہو۔
خود نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دنیا سے پردہ فرمایا تو حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم دور دراز علاقوں میں مقیم تھے مگر ثابت نہیں کہ انھوں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی ہو۔
خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے عہد مبارک میں بھی غائبانہ نماز جنازہ کا معمول کہیں منقول(نقل شدہ وثابت) نہیں ملتا۔
Wednesday, 30 October 2024
سلام کرنے کے فضائل، مسائل، آداب واحکام
Thursday, 26 September 2024
حقیقی شان بیان کرنا گستاخی نہیں۔
حقیقی شان بیان کرنا گستاخی نہیں۔
القرآن:
مسیح کبھی اس بات کو عار نہیں سمجھ سکتے کہ وہ اللہ کے بندے ہوں، اور نہ مقرب فرشتے (اس میں کوئی عار سمجھتے ہیں) اور جو شخص اپنے پروردگار کی بندگی میں عار سمجھے، اور تکبر کا مظاہرہ کرے تو (وہ اچھی طرح سمجھ لے کہ) اللہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا۔
[سورۃ نمبر 4 النساء، آیت نمبر 172]
تفسیر:
نجران کے وفد نے کہا: اے محمد ﷺ! آپ ہمارے آقا (عیسیٰ مسیح) پر عیب لگاتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: میں کیا کہتا ہوں؟ وفد والوں نے کہا: آپ ان کو اللہ کا بندہ اور رسول کہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اللہ کا بندہ ہونا عیسیٰ (علیہ السلام) کے لیے باعث عار نہیں۔
[تفسير امام البغوي: حديث#735 (جلد1 صفحه726)]
نوٹ:
(1)اللہ کی شان انبیاء بلکہ تمام مخلوق سے بھی بلند ہے، لہٰذا اللہ کے مقابلے میں کسی کی شان کو اللہ سے بلند یا برابر نہ رکھنا بلکہ چھوٹا/کم رکھتے بندہ کہنا کہلوانا حق ہے، اس بات پر کوئی پیغمبر یا فرشتہ ہرگز عار محسوس نہیں کرتا بلکہ خوشی وفخر محسوس کرتا یے۔
(2)اگر حقیقی شان بیان کرنا گستاخی نہیں، جو ایسا سمجھے وہ نادان ہے۔
دیگر مثالیں:
*(2)پیغمبر کو "بشر"(انسان) ماننا:*
اللہ نے خود پیغمبر کو حکم فرمایا کہ "کہدیجئے! میں تم جیسا بشر ہوں..."
[حوالہ سورۃ الکھف:100، فصلت:6]
*(3)پیغمبر کو "امی" کہنا-ماننا۔*
[حوالہ سورۃ الاعراف:157-158، الجمعہ:2]
(4)کہدیجئے! میں مالک نہیں اپنے لئے بھی کسی نفع کا اور نہ کسی نقصان کا مگر جو چاہے اللہ...
[سورۃ الاعراف:188]
(5)کہو کہ : میں پیغمبروں میں کوئی انوکھا پیغمبر نہیں ہوں، مجھے معلوم نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ یہ معلوم ہے کہ تمہارے ساتھ کیا ہوگا ؟ میں کسی اور چیز کی نہیں، صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھے بھیجی جاتی ہے۔ اور میں تو صرف ایک واضح انداز سے خبردار کرنے والا ہوں۔
[سورۃ الأحقاف، آیت نمبر 9]
(6)(اے پیغمبر) حقیقت یہ ہے کہ تم جس کو خود چاہو ہدایت تک نہیں پہنچا سکتے، بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت تک پہنچا دیتا ہے، اور ہدایت قبول کرنے والوں کو وہی خوب جانتا ہے۔
[سورۃ القصص ،آیت نمبر 56]
(7)(اے نبی) تم ان کے لیے استغفار کرو یا نہ کرو، اگر تم ان کے لیے ستر مرتبہ استغفار کرو گے تب بھی اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کا رویہ اپنایا ہے، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔
[سورۃ التوبة ،آیت نمبر 80]
(8)اور یہود و نصاری تم سے اس وقت تک ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک تم ان کے مذہب کی پیروی نہیں کرو گے۔ کہہ دو کہ حقیقی ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے۔ اور تمہارے پاس (وحی کے ذریعے) جو علم آگیا ہے اگر کہیں تم نے اس کے بعد بھی ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کرلی تو تمہیں اللہ سے بچانے کے لیے نہ کوئی حمایتی ملے گا نہ کوئی مددگار۔
[سورۃ البقرة، آیت نمبر 120]
(9)اور اگر (بالفرض) یہ پیغمبر کچھ (جھوٹی) باتیں بنا کر ہماری طرف منسوب کردیتے۔ تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ تے۔ پھر ہم ان کی شہ رگ کاٹ دیتے۔ پھر تم میں سے کوئی نہ ہوتا جو ان کے بچاؤ کے لیے آڑے آسکتا۔
[سورۃ الحاقة، آیت نمبر 44-47]
(10)یہ بات کسی نبی کے شایان شان نہیں ہے کہ اس کے پاس قیدی رہیں جب تک کہ وہ زمین میں (دشمنوں کا) خون اچھی طرح نہ بہا چکا ہو (جس سے ان کا رعب پوری طرح ٹوٹ جائے) تم دنیا کا سازوسامان چاہتے ہو اور اللہ (تمہارے لیے) آخرت (کی بھلائی) چاہتا ہے اور اللہ صاحب اقتدار بھی ہے، صاحب حکمت بھی۔ اگر اللہ کی طرف سے ایک لکھا ہوا حکم پہلے نہ آچکا ہوتا تو جو راستہ تم نے اختیار کیا، اس کی وجہ سے تم پر کوئی بڑی سزا آجاتی۔
[سورۃ الأنفال ،آیت نمبر 67-68]
Tuesday, 10 September 2024
عظیم اخلاق
تمام جہانوں کیلئے رحمت» محمد رسول اللہ ﷺ
Thursday, 5 September 2024
نظرِ بد کی حقیقت، تاثیر اور علاج
نظرِ بد کا اثر اور حقیقت»
حضرت جابر سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"العين تدخل الرجل القبر وتدخل الجمل القِدر".
ترجمہ:
نظر آدمی پر قبر میں بھی لگ جاتی ہے اور ہانڈی میں گوشت پر بھی لگ جاتی ہے۔
[مسند الشھاب:1057، کنزالعمال:17660، صحیح الجامع:4144، الصحیحہ:1249]
القرآن:
جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے جب وہ نصیحت کی یہ بات سنتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ اپنی (تیز تیز) آنکھوں سے تمہیں ڈگمگا دیں گے۔۔۔
[سورۃ القلم:51]
Tuesday, 3 September 2024
شدت-انتہاپسندی کے جائز اور ناجائز پہلو
انتہا-شدت پسندی یہ نہیں کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ سچا، مخلص اور گہری عقیدت رکھی جائے۔ علمِ دین کی لگن، دین پر ثابت قدمی، غیر متزلزل عزم-وابستگی، بغیرسمجھوتہ عدل وانصاف، ظلم وناحق کا انکار کیا جائے۔
بلکہ
انتہا-شدت پسندی تو یہ ہے کہ گناہ/ناحق پر قائم اور ضدی رہنا، اللہ کی مقرر کردہ حدود سے نکلنا، عدل وانصاف پر سمجھوتا کرنا، لوگوں کو ناحق تکلیف/نقصان پہنچانا، اپنوں کا ظلم میں ساتھ دینا اور دوسروں کیلئے دوغلی پالیسی رکھنا، حقوق وحدود کا انکار کرنا ہے۔
محمود انتہاپسندی
قرآن و سنت میں "اچھی" یا "صحیح" انتہا پسندی کے تصور کو اس طرح سمجھا گیا ہے:
انتہا پسندی مثبت معنی میں:
1. گہری عقیدت
2. سچی لگن
3. غیر متزلزل عزم
دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر، نیک مقاصد کے لیے۔
قرآنی رہنمائی:
1. _اللہ کی راہ میں جہاد کرنا_:
"اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو..."
(قرآن 9:20)
2. _استقامت-ثابت قدم رہنا:
(قرآن 2:250، 3:147، 4:66، 8:45، 10:89، 11:122، 16:102، 17:74، 41:30، 46:13)
"اور تقویٰ پر ثابت قدم رہو..."
(قرآن 3:79)
3. _نیک کاموں میں سبقت/جلدی کرنا_:
"اپنے رب کی بخشش اور جنت کی طرف دوڑو..."
(قرآن 57:21)
نبوی تعلیمات (سنت):
1. _عبادت میں فضیلت تلاش کرنا_:
"بہترین اعمال وہ ہیں جو مستقل-دائمی ہوں، چاہے وہ چھوٹے-تھوڑے ہی کیوں نہ ہوں۔"
(صحیح بخاری)
2. _علم کا جوش-لگن_:
"علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔"
(سنن ابن ماجہ)
3. _غیر متزلزل عزم_:
"ثابت قدم رہو، اور ڈگمگانے والوں میں سے نہ بنو۔"
(سنن ابوداؤد)
مثبت انتہا پسندی کی مثالیں:
1. _حضرت عبداللہ ابن عباس کی_ علم کی لگن
2. _حضرت عمر بن عبدالعزیز کا_غیر سمجھوتہ کرنے والا انصاف
3. _امام احمد بن حنبل کی_تحفظ حدیث سے غیرمتزلزل وابستگی
درست انتہا پسندی کی خصوصیات:
1. _اخلاص_: اللہ ہی کی رضا کی تلاش میں سچا اور باوفا رہنا۔
2. _علم_:
3. _توازن_: خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچانے سے بچنا۔بچانا۔
4. عاجزی: اپنی حدود کو پہچاننا۔
حق اور ناحق انتہاپسندی میں فرق-تمیز:
1. _حوصلہ افزائی_:
صحیح انتہا پسندی اللہ کی محبت سے چلتی ہے، جب کہ غلط انتہا پسندی نفرت یا ذاتی فائدے کی وجہ سے ہوتی ہے۔
2. _طریقہ کار:
صحیح انتہا پسندی پرامن، شرعی وقانونی ذرائع استعمال کرتی ہے، جب کہ غلط انتہا پسندی تشدد یا نقصان کا سہارا لیتی ہے۔
3. _اثر_:
صحیح انتہا پسندی معاشرہ/سماج کو فائدہ پہنچاتی ہے، جبکہ غلط انتہا پسندی اسے نقصان پہنچاتی ہے۔
آخر میں، قرآن و سنت مثبت انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جس کی خصوصیت راستبازی، علم اور عقیدت کے لیے غیر متزلزل وابستگی ہے، جبکہ نقصان دہ اور پرتشدد انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہیں۔
In the Quran and Sunnah, the concept of "good" or "right" extremism is understood as:
*Al-Ghuluww* (الغلو): Extremism in a positive sense, meaning:
1. Excessive devotion
2. Intense dedication
3. Unwavering commitment
to righteous causes, without harming others.
*Quranic Guidance:*
1. _Striving in Allah's path_: "And strive in Allah's path with your wealth and your lives..." (Quran 9:20)
2. _Standing firm_: "And stand firm in righteousness..." (Quran 3:79)
3. _Excelling in good deeds_: "Race towards forgiveness from your Lord and a Garden..." (Quran 57:21)
*Prophetic Teachings (Sunnah):*
1. _Excellence in worship_: "The best of deeds are those which are constant, even if they are small." (Sahih Bukhari)
2. _Zeal for knowledge_: "Seeking knowledge is obligatory upon every Muslim." (Sunan Ibn Majah)
3. _Unwavering commitment_: "Be steadfast, and do not be of the wavering ones." (Sunan Abu Dawud)
*Examples of Positive Extremism:*
1. _Abdullah ibn Abbas's_ dedication to knowledge
2. _Umar ibn Abdul Aziz's_ uncompromising justice
3. _Ahmad ibn Hanbal's_ unwavering commitment to Hadith preservation
*Characteristics of Right Extremism:*
1. _Sincerity_: Pure intentions for Allah's sake
2. _Knowledge_: Grounded in Islamic scholarship
3. _Balance_: Avoiding harm to oneself or others
4. _Humility_: Recognizing one's limitations
*Distinguishing Right from Wrong Extremism:*
1. _Motivation_: Right extremism is driven by love for Allah, while wrong extremism is fueled by hatred or personal gain.
2. _Methodology_: Right extremism employs peaceful, lawful means, whereas wrong extremism resorts to violence or harm.
3. _Impact_: Right extremism benefits the community, while wrong extremism harms it.
In conclusion, the Quran and Sunnah encourage positive extremism, characterized by unwavering commitment to righteousness, knowledge, and devotion, while condemning harmful and violent extremism.
مذموم انتہاپسندی
قرآن و سنت میں انتہا پسندی کی مذمت اور اس کے خلاف تنبیہ کی گئی ہے۔ یہاں کچھ اہم نقطہ نظر ہیں:
قرآنی رہنمائی:
1. اعتدال (وسطیہ):
"اور اس طرح ہم نے تمہیں ایک درمیانی امت بنایا..."
(قرآن،سورۃ البقرۃ:143)
2. توازن:
"اور زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو..."
(قرآن 31:19)
3. غلو-حد سے گذرنا:
"اپنے دین میں غلو نہ کرو..."
(قرآن 4:171، 5:77)
4. عدل اور انصاف:
"عدل کرو، یہ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے..."
(قرآن 5:8)
نبوی تعلیمات (سنت):
1. عبادت میں اعتدال:
"بہترین اعمال وہ ہیں جو مستقل ہوں، چاہے وہ چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں۔"
(صحیح بخاری)
2۔ غلو سے اجتناب:
"دین میں غلو سے بچو، کیونکہ غلو نے تم سے پہلے لوگوں کو تباہ کر دیا۔"
(سنن ابن ماجہ)
3. ہمدردی اور رحم:
"زمین والوں پر رحم اور رحم کرو، تاکہ اللہ تم پر رحم اور رحم کرے۔"
(سنن ابوداؤد)
4. نقصان سے منع کرنا:
"نہ دوسروں کو نقصان پہنچاؤ اور نہ اپنے آپ کو نقصان نہ پہنچاؤ۔"
(صحیح مسلم)
شدت پسندی کی اقسام:
1. مذہبی انتہا پسندی:
اسلامی تعلیمات کی حدود سے باہر جانا۔
2. پرتشدد انتہا پسندی:
بے گناہ کمزور لوگوں کے خلاف تشدد کرنا۔
3. نظریاتی انتہا پسندی:
دوسروں پر اپنے خیالات مسلط کرنا۔
انتہا پسندی کے نتائج:
1. صحیح راستے سے بھٹکنا:
"جو لوگ راہ راست سے بھٹکتے ہیں ان پر غضب نازل ہوتا ہے۔"
(قرآن 7:182)
2. خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچانا:
"جس نے کسی انسان کو قتل کیا، گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کیا۔"
(قرآن 5:32)
3. معاشرے کی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا:
"زمین میں فساد نہ پھیلاؤ۔"
(قرآن 7:56)
انتہا پسندی کا علاج:
1. علم کی تلاش:
"علم کو جھولا سے قبر تک حاصل کرو۔" (حدیث)
2. نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی:
"نبی کی سنت کی پیروی کرو۔"
(قرآن 33:21)
3. برداشت اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا:
"معافی دکھاؤ، نیکی کا حکم دو، اور احمقوں سے کنارہ کشی کرو۔"
(قرآن 7:199)
آخر میں، قرآن و سنت اعتدال، توازن، انصاف اور ہمدردی پر زور دیتے ہیں، جبکہ انتہا پسندی کی ان اقسام کی مذمت کرتے ہیں۔
In the Quran and Sunnah, the concept of "good" or "right" extremism is understood as:
*Al-Ghuluww* (الغلو): Extremism in a positive sense, meaning:
1. Excessive devotion
2. Intense dedication
3. Unwavering commitment
to righteous causes, without harming others.
*Quranic Guidance:*
1. _Striving in Allah's path_: "And strive in Allah's path with your wealth and your lives..." (Quran 9:20)
2. _Standing firm_: "And stand firm in righteousness..." (Quran 3:79)
3. _Excelling in good deeds_: "Race towards forgiveness from your Lord and a Garden..." (Quran 57:21)
*Prophetic Teachings (Sunnah):*
1. _Excellence in worship_: "The best of deeds are those which are constant, even if they are small." (Sahih Bukhari)
2. _Zeal for knowledge_: "Seeking knowledge is obligatory upon every Muslim." (Sunan Ibn Majah)
3. _Unwavering commitment_: "Be steadfast, and do not be of the wavering ones." (Sunan Abu Dawud)
*Examples of Positive Extremism:*
1. _Abdullah ibn Abbas's_ dedication to knowledge
2. _Umar ibn Abdul Aziz's_ uncompromising justice
3. _Ahmad ibn Hanbal's_ unwavering commitment to Hadith preservation
*Characteristics of Right Extremism:*
1. _Sincerity_: Pure intentions for Allah's sake
2. _Knowledge_: Grounded in Islamic scholarship
3. _Balance_: Avoiding harm to oneself or others
4. _Humility_: Recognizing one's limitations
*Distinguishing Right from Wrong Extremism:*
1. _Motivation_: Right extremism is driven by love for Allah, while wrong extremism is fueled by hatred or personal gain.
2. _Methodology_: Right extremism employs peaceful, lawful means, whereas wrong extremism resorts to violence or harm.
3. _Impact_: Right extremism benefits the community, while wrong extremism harms it.
In conclusion, the Quran and Sunnah encourage positive extremism, characterized by unwavering commitment to righteousness, knowledge, and devotion, while condemning harmful and violent extremism.
Would you like more information or specific Quranic and Hadith references?
Friday, 30 August 2024
صحت کا بیان
حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے:
دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں اکثر لوگ اپنا نقصان کرتے ہیں:(1)صحت (2)فراغت۔
[بخاری:6412 ترمذی:2304 ابن ماجہ:4170]
تشریح:
۔۔۔ اور کچھ نہ کیا تو صبح سے شام تک پڑے ہوتے رہے اور آج کل تو صحت مند و مریض سب کا ایک ہی مشغلہ ہے فلم بینی یا ڈرامہ دیکھنا۔
فقہ الحدیث:
(1)باب:-دل کو نرم کرنے والی باتیں اور یہ کہ آخرت ہی کی زندگی زندگی ہے۔
[بخاری:6412]
(2)باب:-زھد کے متعلق اللہ کے رسول ﷺ کے فرامین۔
[ترمذی:2304، ابن ابی شیبہ:35497]
(3)باب:-توکل اور یقین کا بیان
[ابن ماجہ:4170]
(4)باب:-جو ساٹھ سال کی عمر کو پہنچا، اللہ نے اس کی عمر کا بہانہ ختم کیا: کیا ہم نے تمہیں عمر نہ دی تاکہ جو نصیحت حاصل کرنا چاہتا کرلیتا جبکہ ڈرانے والے بھی آئے۔﴿سورۃ فاطر:37﴾
[سنن کبریٰ للبیہقی:6523]
(5)قیامت کے روز نعمت کے متعلق سوال ہوگا۔
[کنزالعمال:6444]
القرآن:
اور ہم جس شخص کو لمبی عمر دیتے ہیں اسے تخلیقی اعتبار سے الٹ ہی دیتے ہیں۔ کیا پھر بھی انہیں عقل نہیں آتی؟
[سورۃ نمبر 36 يس، آیت نمبر 68]
Friday, 16 August 2024
قناعت یعنی اللہ کی تقسیم پر راضی رہنے کی فضیلت
لغوی معنیٰ:
القَنَاعَة عربی زبان کا لفظ ہے، جس کی معنیٰ تھوڑی چیز پر رضا مندی، جو کچھ مل جائے اس پر صبر کرلینے کی خُو(عادت) ہے۔
"القَانِعُ" کے معنی رضامند کے ہیں۔ قناعت کے کچھ دوسرے معانی ہیں: چھپانا، قبول کرنا اور ماننا۔
[لسان العرب : 297/8]
اصطلاحی معنیٰ:
كَانَ غَيْرَ كَافٍ وَتَرْكُ التَّطَلُّعِ إِلَى المَفْقودِ.
ترجمہ:
قناعت ان نیک اخلاق(عادات) میں سے ہے، کہ موجود حلال چیزوں پر نفس کا راضی رہنا، خواہ وہ ناکافی ہو، اور جو نہیں ہے اس کے لیے خواہشات کو ترک کرنا ہے۔
تشریح:
القَنَاعَةُ مِنَ الأَخْلاَقِ الفَاضِلَةِ التي هِيَ مِنْ صِفاتِ الأَنْبِياءِ وَأَهْلِ الإِيمَانِ، وَهِيَ عِبارَةٌ عَنْ امْتِلاءِ قَلْبِ العَبْدِ بِالرِّضَا، وَالبُعْدِ عَنِ الغَضَبِ وَالشَّكْوَى عَمَّا لَمْ يَتَحَقَّقْ وَالطَّمَعِ فِيمَا لاَ يْمَلِكُ، وَالقَناعَةُ قِسْمانِ: 1- قَناعَةُ الفَقِيرِ، وَهِيَ الرِّضَا بِالحَلالِ المَوْجودِ وَتَرْكِ النَّظَرِ فِي الحَرامِ وَالغَضَبِ عِنْدَ فَواتِ نِعْمَةٍ. 2- قَناعَةُ الغَنِيِّ، وَهِيَ أَنْ يَكونَ رَاضِيًا شَاكِرًا مُسْتَعْملًا النِّعْمَةَ فِي طَاعَةِ اللهِ، لَا جَاحدًا طَامِعًا فِي أَموالِ الآخَرِينَ. وَالقَناعَةُ لَهَا فَوائِدُ عَدِيدَةٌ فَهِيَ شِفاءٌ وَدَواءٌ مِنْ أَمْراضِ الجَشَعِ وَالطَّمَعِ وَالحَسَدِ وَالسَّرِقَةِ وَغَيْرِهَا.
ترجمہ:
قناعت حسن اخلاق میں سے ہے جو انبیاء اور اہل ایمان کی خصوصیات میں سے ہے اور یہ اس بات کا اظہار ہے کہ بندے کا دل قناعت سے لبریز ہو اور دور رہے غصہ سے اور جو کچھ اسے حاصل نہیں ہوا اس کا شکوہ کرنے سے اور لالچ سے اس چیز کی جو اس کے پاس نہیں۔
قناعت دو قسم کی ہوتی ہے: (1)فقیر کی قناعت: جو موجود حلال پر راضی رہنے اور حرام میں نظر ڈالنے اور نعمت کے ضایع ہونے پر غصہ ہونے کو ترک کر دینا ہے۔ (2) مالدار کی قناعت: یہ ہے کہ وہ راضی اور شکر گزار ہو، اللہ کی اطاعت میں نعمت کا استعمال کرے، ناشکری اور دوسروں کے مال میں لالچ نہ رکھے۔
اور قناعت کے بہت سے فائدے ہیں، یہ حرص، لالچ، حسد، چوری اور دیگر روحانی-اخلاقی بیماریوں کے لیے شفاء اور دوا ہے۔
[معجم مقاييس اللغة : 33/5 - تهذيب الأخلاق : ص22 - الفروق اللغوية للعسكري : ص430 - لسان العرب : 297/8 - التوقيف على مهمات التعاريف : ص275 -]
امام الراغب الاصفہانی لفظ قناعت کے متعلق لکھتے ہیں کہ:
اقنع راسہ اس نے اپنے سر کو اونچا کیا ۔ قرآن میں ہے :
مُقْنِعِي رُؤُسِهِمْ
سر اٹھائے ہوئے
[سورۃ إبراهيم:43]
بعض نے کہا ہے کہ یہ اصل میں قناع سے مشتق ہے اور قناع اس چیز کو کہتے ہیں جس سے سر ڈھانکا جائے۔ اس سے قَنِعَ (س) کے معنیٰ ہیں اس نے اپنے فقر(غربت) کو چھپانے کے لئے سر پر قناع اوڑھ لیا۔ اور قنع (ف) کے معنیٰ سوال کرنے کے لئے سر کھولنے کے ہیں۔ جیسا کہ خفی (س) کے معنیٰ چھپنے اور خفٰی کے معنیٰ خفاء کو دور کرنے یعنی ظاہر ہونے کے ہیں۔ اور رجل مقتنع کا محاورہ قناعۃ سے ہے یعنی وہ آدمی جس کی شہادت کو کافی سمجھا جائے، اس کی جمع مقانع ہے۔
[مفردات القرآن-امام الراغب» سورۃ ابراھیم:43]
(1)حضرت ابن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ أَسْلَمَ، وَرُزِقَ كَفَافًا، وقَنَّعَهُ اللهُ بِمَا آتَاهُ
ترجمہ:
یقیناً وہ شخص کامیاب ہوا جس نے اسلام قبول کیا، اور اسے بقدرِ کفایت رزق عطا کیا گیا، اور اللہ نے اسے قناعت (یعنی اللہ کی تقسیم پر راضی رہنے) کی توفیق دی اس(رزق)پر جو اسے عطا کیا گیا۔
[صحیح مسلم:1054، سنن ابن ماجہ:4138، سنن الترمذی:2348، مسند احمد:6572، صحيح ابن حبان:270، المستدرك الحاكم:7149]
فقہ الحدیث:
کفایت شعاری اور قناعت پسندی کا بیان۔
[صحیح مسلم:1054(2426)]
گذارے کے لائق روزی پر صبر کرنا۔
[سنن الترمذي:2348+2349]
قناعت کا بیان۔
[سنن ابن ماجہ:4138]
اپنے ہاتھ کے کمائی کے ذریعہ (لوگوں سے مانگنے سے) پاکدامن اور بےپرواہ رہنے اور جو کچھ اللہ نے بغیر مانگے اسے عطا کیا اس کی فضیلت کا بیان۔
[السنن الكبرىٰ-للبيهقي:7868]
تشریح:
جن اخلاق کی وجہ سے انسان اللہ تعالیٰ کا محبوب اور اس دنیا میں بھی بہت بلند ہو جاتا ہے اور دل کی بے چینی اور کڑھن کے سخت عذاب سے بھی اس کو نجات مل جاتی ہے، ان میں سے ایک قناعت اور استغناء بھی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ بندہ کو جو کچھ ملے اس پر وہ راضی اور مطمئن ہو جائے اور زیادہ کی حرص و لالچ نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ اپنے جس بندے کو قناعت کی یہ دولت عطا فرمائے، بلا شبہ اس کو بڑی دولت عطا ہوئی، اور بڑی نعمت سے نوازا گیا۔ اس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کے چند ارشادات ذیل میں پڑھئے:
تشریح:
بلا شبہ جس بندہ کو ایمان کی دولت نصیب ہو، اور ساتھ ہی اس دنیا میں گذارے کا کچھ ضروری سامان بھی، اور پھر اللہ تعالیٰ اس کے دل کو قناعت اور طمانیت کی دولت بھی نصیب فرما دے، تو اس کی زندگی بڑی مبارک اور بڑی خوشگوار ہے اور اس پر اللہ کا بڑا ہی فضل ہے۔ یہ قناعت اور دل کی طمانیت وہ کیمیا ہے جس سے فقیر کی زندگی بادشاہ کی زندگی سے زیادہ لذیذ اور پُر مسرت بن جاتی ہے۔
ایں کیمیائے ہستی قاروں کند گدارا
آدمی کے پاس اگر دولت کے ڈھیر ہوں، لیکن اس میں اور زیادہ کے لئے طمع اور حرص ہو، اور وہ اس میں اجافہ ہی کی فکر اور کوشش میں لگا رہے، اور "هل من مزيد" ہی کے پھیر میں پڑا رہے تو اسے کبھی قلبی سکون نصیب نہ ہو گا، اور وہ دل کا فقیر ہی رہے گا برخلاف اس کے اگر آدمی کے پاس صرف جینے کا مختصر سامان ہو، مگر وہ اس پر مطمئن اور قانع ہو تو فقر و افلاس کے باوجود وہ دل کا غنی رہے گا، اور اس کی زندگی بڑے اطمینان اور آسودگی کی زندگی ہوگی۔ اس حقیقت کو رسول اللہ ﷺ نے ایک دوسری حدیث میں ان الفاظ میں ارشاد فرمایا ہے۔
[معارف الحدیث:372]